2025-11-09@07:20:30 GMT
تلاش کی گنتی: 2464
«امن کی بحالی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 115 اور 116 فیصل آباد پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا۔ پی پی115 اور 116 کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ پی پی 115 اور 116 کی نشستیں شاہد جاوید اور محمد اسماعیل کی نااہلی سے خالی ہوئی تھیں۔ ’’ سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر...
اسلام آباد: جون، جولائی اور اگست میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ مون سون میں 10 کے قریب بارش کے اسپیل آئے جس کے باعث شمالی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب آیا جس سے سنگین صورتحال پیدا ہوئی۔ آئندہ موسم میں گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول کے قریب بارش متوقع ہیں، جس سے صورتحال مستحکم رہے گی۔ اسی طرح، آئندہ موسم میں ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی پیش...
دورِ نایاب :لاہور میں واقع کامران کی بارہ دری کی بحالی وخوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کامران کی بارہ دری کا دورہ کیا،ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے بارہ دری کے بحالی و مرمت کےبارے میں پلان پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت کے مطابق سائٹ پر ریسٹورنٹس، پکنک پوائنٹس اور باغات بنائے جائیں، سیاحوں کو بارہ دری تک آسان رسائی کیلئے خصوصی ایکسس روڈ بھی تعمیر کیا جائے گا،سیاحوں کوکشتیوں کے ذریعے بارہ دری تک لے جانے کی سہولت بھی متعارف کرائی جائیگی،مغلیہ دور کی ثقافت کےتاریخی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے سائٹ میوزیم بھی تعمیر کیا جائیگا۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے...
اسلام ٹائمز: اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی یمن کی صلاحیت نے مغربی بحریہ کو مجبور کیا ہے کہ وہ جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل خرچ کریں۔ یمنیوں نے حقیقت میں روایتی دفاعی ماڈل کو بدل دیا ہے۔ یمن نے ثابت کر دیا ہے کہ جدید فضائی بیڑے کا مقابلہ کرنے کے لیے مہنگے دفاعی نظام (جیسے S-400) کی ضرورت نہیں ہے۔ اہل یمن کی قربانیوں کی ایک داستان ہے جسے نظرانداز کیا گیا ہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی یمن بحیرہ احمر کی سلامتی کی مساوات میں خود کو ایک موثر کھلاڑی کے طور پر پیش کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کے خلاف برسر پیکار افواج...
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے وفاقی اسپتالوں کےملازمیں کے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پراصولی اتفاق کرلیا۔ ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری کے لیے وزارت خزانہ وزیراعظم کو سمری ارسال کرے گی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ رسک الاؤنس کی حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم کو سمری بھیجی جارہی ہے، ملازمین کے دیرینہ اور جائزمطالبات پر وزیر خزانہ سے تفصیلی بات ہوئی۔ Post Views: 1
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کاربیکس امریکن انرجی اور ماڑی پیٹرولیم کی قیادت سے ملاقات کی، جس میں پشاور بلاک کی بحالی اور انرجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہائی کاربیکس امریکن انرجی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان یہ شراکت ایکسپلوریشن سیکٹر کے لیے اہم قدم ہے۔ مزید پڑھیں:پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیول سپلائی کے مقامی وسائل اور پائیداری کے لیے یہ شراکت داری مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ ملاقات میں ہائی کاربیکس امریکن انرجی کے سی ای او پیرس اون تھینک اور...
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کے لیے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی اور سابق نیشنل فٹبالر شاہد خان شینواری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے گورنر کو بتایا کہ بونیر، باجوڑ، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کے لیے فیفا سے منظوری مل چکی ہے جلد ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے گورنر کو یادگاری فٹبال بھی پیش کی اور نو اکتوبر...
لاہور: محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا۔ بحالی کا کام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے، سینئر وزیر مریم اورنگزیب تمام منصوبوں کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قصور میوزیم کو ری ماڈل کر کے نوادرات جدید تقاضوں کے مطابق نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق میوزیم کی اسٹرکچرل اسٹیبیلٹی بہتر بنا کر عمارت کو طویل عرصے تک محفوظ رکھا جائے گا، میوزیم ڈسپلے، شو کیسز اور گیلریز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وکیل خان کے مقبرے اور اردگرد کے علاقے کی بحالی و تحفظ کے...
ویب ڈیسک: حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی مذاکرات میں اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو پاور سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کے لیے 2031 کی ڈیڈ لائن دے دی، اس کے تحت ہر سال پاور سیکٹر کے گردشی قرض کا بہاؤ زیرو رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر ٹرانزیشن لیوی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں مالی سال کیپٹو پاور پلانٹس پر 10 فیصد لیوی نافذ کی جائے گی، جنوری 2026 سے یہ شرح 15 فیصد کر دی جائے گی جبکہ صرف آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس سے رواں مالی سال 105 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے مالی سال 2026 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد لگایا ہے، جو حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔ بینک نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب، جن سے انفراسٹرکچر اور زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا، معاشی ترقی کو سست کر سکتے ہیں۔ مالی سال 2026 کے لیے افراطِ زر کا اندازہ 5.8 فیصد لگایا گیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ ‘ایشیائی ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ’ کے مطابق مالی سال 2026 کی شرح نمو کا تخمینہ برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کاروباری خواتین کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اے ڈی بی کی ساڑھے 15 کروڑ ڈالر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ممتاز ماہر معاشیات اور اور بینکار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کی تازہ تصنیف ” اسلامی بینکاری: غیرسودی یا سودی و استحصالی ؟“ شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب ایسے موقع پر شائع ہوئی ہے۔ جب 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت حکومت معیشت و بینکاری اور مالیاتی نظام سے 31 دسمبر 2027ء تک ربا (سود) کو ختم کرنے کی پابند ہے مگر اس ضمن میں مختلف طبقات کی طرف سے نہ صرف متعدد خدشات ، توقعات و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے بلکہ بہت سے سوالات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ اس کتاب میں ان تمام امور کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے ہیں ۔کتاب اس لحاظ سے بھی...
بھارتی فلم انڈسٹری ہمیشہ سے مردوں کا غلبہ رکھنے والی رہی ہے، چاہے وہ ٹاپ اسٹارز کی معاوضہ کی بات ہو یا خواتین فنکاروں کے لیے لکھے گئے کردار۔ مرد ہمیشہ بڑے ستارے رہے ہیں، اور اس کی بڑی وجہ فلمی صنعت کا ڈھانچہ ہے۔ بہت کم ہی خواتین فنکارائیں، جیسے سری دیوی یا ہیما مالنی، اپنے مرد ہم منصبوں سے زیادہ کمائی کر پائی ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا اور آن لائن مقبولیت میں بعض خواتین فنکارائیں، سب سے بڑے سپر اسٹارز سے بھی آگے نکل چکی ہیں، جیسا کہ بھارتی میڈیا کی نئی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے۔ بھارتی سنیما کے 25 سالوں پر مبنی رپورٹ (2000-2025) میں سب سے زیادہ تلاش کیے گئے سلیبرٹیز اور فلموں کا جائزہ...
حکومت پنجاب نے پولیس کے 17 شہدا کے ورثا کو گھروں اور مالی مراعات دینے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پولیس شہدا پیکچ کی مختلف کیٹگریز کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اور پیکچ 3 کے رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد وزیر قانون نے کہا کہ پیکچ 3 کے شہدا کو اب دیگر مراعات کے ساتھ گھر بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کی باضابطہ منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔ اس سے قبل پیکچ 3 میں ورثا کو گھر فراہم...
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں اے ڈی بی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی تاہم مستقل اصلاحات اور پالیسیوں پر عمل درآمد ضروری ہے، پاک امریکا تجارتی معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ اے ڈی بی کے مطابق حالیہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا، تعمیراتی شعبے کے لیے بجٹ 2026...
گاندربل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے خبردار کیا کہ لداخ کی کشیدہ صورتحال کو مذید خراب نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور بھارتی حکومت کو کشمیریوں کے صبر کا مزید امتحان نہیں لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے گاندربل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لداخ کی کشیدہ صورتحال کو مذید خراب نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کی صورتحال کسی بھی لمحے تبدیل یو سکتی ہے، لیکن ہم نہیں چاہتے۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ بار میں بیرسٹر اعتزاز احسن کی 80 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ چوہدری اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جسٹس سرفراز ڈوگر جیسے جج نہیں چاہئیں، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو وکلا سے بدتمیزی کی اجازت نہیںدیں گے، ہمیں وکلاء کو مضبوط ہونا ہوگا، سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیادہ تعداد میں جج ہیں، یہ سپریم کورٹ میں 34 جج کرنا چاہتے ہیں جو قبول نہیںہے، ہم اب اس ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے جہدوجہد کریں گے، بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، بانی پاکستان تحریک انصاف کو فوری رہا کیا جائے، میری جماعت کو بھی سمجھنا چاہئے، ان نور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ، شام اور اردن میں خلافت عثمانیہ کے دور کے منصوبے حجاز ریلوے کو بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترکیہ میں ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر اوراگلو نے بتایا کہ منصوبے کی بحالی پر رواں ماہ کے آغاز میں اردن کے دارالحکومت عمان میں اتفاق ہوگیا تھا۔ترک وزیر نے بتایا کہ تینوں ممالک میں اس منصوبے پر اتفاق رائے کی یاداشت پر دستخط کرچکے ہیں اور اب اس حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کے مراحل، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ترکیہ نے ابتدائی طور پر شام میں 30 کلومیٹر کے تباہ شدہ سپر اسٹرکچر کی بحالی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-7 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں کشتی پر سوار شخص نے کنارے پر قائم بار پر فائرنگ کردی،جس سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ واقعہ ساوتھ پورٹ میں پیش آیا،جس کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد یو ایس کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے اوک آئلینڈ میں حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار کے گئے حملہ آور سے تفتیش جاری ہے۔یہ واقعہ امریکا میں بار، ریستوران، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات پر بڑھتے ہوئے مسلح حملوں کی ایک اور کڑی ہے۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق اس سال امریکا میں کم از کم 320 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر اور صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں تاکہ عوامی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ فوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا 60واں سالانہ اجلاس عام ادارے کے رجسٹرڈ دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین محمد آفتاب منظور نے کی۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کے اراکین سمیت حصص یافتگان نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2024-25 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی ایل کا مجموعی منافع 2,204 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، جبکہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 7,871 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی نے اس عرصے میں 1,524 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔حصص یافتگان نے 11.50 روپے فی حصص کے منافع کی منظوری دی...
پی ایم ڈی سی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے 20 کروڑ روپے کے مالی نقصان کا احساس ہونے کے بعد ان اداروں سے رقم کی وصولی کے طریقہ کار پر غور شروع کردیا ہے جنہوں نے گزشتہ دو برسوں میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز شروع کیے تھے۔ کونسل کے ایک عہدیدار کے مطابق معاملہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کو بھیجا جائے گا تاکہ وہ اس پر مزید غور کرے۔دستاویزات کے مطابق یہ مسئلہ اگست 2025 میں اس وقت سامنے آیا جب کراچی کی ایک یونیورسٹی نے اپنے...
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چین کے تحت سی پیک میں بننے والے بجلی گھروں کو تاخیر سے ادائیگی پر 220 ارب روپے سود ادانہیں کرے گی اور اس سلسلے میں بیجنگ سے باقاعدہ چھوٹ طلب کرے گی۔ ذرائع کے مطابق توانائی ڈویڑن نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران پاور سیکٹرکی مالی اور عملی صورتحال پر بریفنگ دی۔ حکومت نے واضح کیاکہ وہ صرف 250 ارب روپے اصل واجبات تسلیم کرتی ہے،جبکہ سودکی مد میں واجب الادا رقم 220 ارب روپے کو تسلیم نہیں کیاجا رہا، یہ رقم 1.7 کھرب روپے کے مجموعی سرکلر ڈیٹ کاحصہ ہے، تاہم چین نے حالیہ...
نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کی جائیں۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔ نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور بحالی کے جاری اقدامات کے حوالے سے ویڈیو لنک پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو امداد و بحالی کے آپریشنز کی کڑی نگرانی اور اس حوالے سے...
نیویارک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر جنرل اسمبلی انالینا بیئربوک سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد ضلع حیدرآباد کے نائب صدر عمر فاروق خانزادہ بدین ضلع کے صدر محمد عاطف جام شوروضلع کے صدر عبد التواب دیگر حیدرآباد بھر کے زمہ داران کے ہمراہ مدادی کیمپ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے قائم تین عدد خیمہ بستیوں جلال پور پیر والا اور جنوبی پنجاب کے تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہِ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لیے ہم پہلے روز سے میدان عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد مرکزی مسلم لیگ مسلسل ریلیف ورک میں مصروف ہے۔عقیل احمد نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ جوہری قوت ہی دراصل ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ ا±ن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری قوت کے ذریعے ملکی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے جوہری مواد اور ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔ مذکورہ حوالے سے انہوں نے اجلاس میں برملا کہہ دیا ہے کہ جوہری قوت کے ساتھ امن اور سلامتی ان کے ملک کا مستقل موقف ہے۔ اپنے حوالے میں انہوں نے کہا کہ جوہری جوابی کارروائی کے لیے ملک کی تیاریوںکو مسلسل کو...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال یوم سیاحت "سیاحت اور پائیدار تبدیلی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے جو ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سندھ کی پہچان موہن جو دڑو، رنی کوٹ قلعہ، گورکھ ہل، ہالیجی، کینجھر و منچھر جھیلیں اور صحرائے تھر جیسے تاریخی و قدرتی مقامات ہیں۔ سندھ کے سمندر، دریا، کارونجھر اور کھیرتھر کے پہاڑی نظارے دھرتی کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ہنگامی بنیادوں پر تخمینہ مکمل کیا جائے اور ایک ہفتے میں جامع رپورٹ پیش کی جائے.(جاری ہے) وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اوربحالی کے جاری اقدامات پر زوم پر جائزہ اجلاس طلب کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہفتے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، کہا ہے کہ ریلیف و بحالی کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سیلابی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ متاثرہ افراد امدادی کیمپس سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ سندھ کے چند کیمپس میں اب بھی لوگ مقیم ہیں۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی...
بھارت دہشتگردوں کی مالی و عسکری سرپرستی، کشمیر میں ظلم چھپا نہیں سکتا: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی و عسکری سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نہیں سکتا۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے، ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے...
سٹی42: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025 میں پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد کی نمایاں کٹوتی کر دی ہے۔ رواں سال کے لیے مختص 7 ارب 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں سے 2 ارب 96 کروڑ روپے واپس لے لیے گئے ہیں، جس سے پولیس کی نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری شدہ اور نئی سکیموں کے لیے 6 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے تاہم حالیہ سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کو ترجیح دینے کی وجہ سے پولیس کا ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور بحالی کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔وزیراعظم نے احسن اقبال کو امداد و بحالی کے آپریشنز کی کڑی نگرانی اور جائزہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے...
شمالی امریکا کی لمبی اور ٹھنڈی خزاں کی راتیں اس اکتوبر فلکیاتی شائقین کے لیے خاص رہیں گی کیونکہ آسمان پر مختلف مظاہر دیکھنے کو ملیں گے جن میں دو شہابیوں کی بارش بھی شامل ہے۔ اکتوبر کا آغاز ایک شاندار چاندنی رات سے ہوگا۔ 6 اکتوبر کی شب سال کا پہلا ‘سپر مون’ نمودار ہوگا جو عام چاند کے مقابلے میں کچھ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ زمین کے نسبتاً قریب ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نیوجرسی میں ’شہابی چٹان‘ گھر پر آگری اس بار یہ چاند ‘ہارویسٹ مون’ بھی ہوگا، جو عام طور پر ستمبر میں آتا ہے لیکن 2025 ان چند برسوں میں سے ایک ہے جب یہ اکتوبر میں طلوع ہوگا۔ یہ سپر...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی و عسکری سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نہیں سکتا۔جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے، ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ کا بوجھ لے کر آتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کو بتایا کہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں بلکہ یہ ہماری قومی شناخت اور فخر کا مظہر ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے عالمی دن پر حکومت پاکستان اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے گی۔ اس سال کا موضوع ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ ایک فوری حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔ سیاحت کو ایک ایسے شعبے میں تبدیل ہونا چاہئے جس...
نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب شروع ہوتے ہی شرکا اجلاس چھوڑ کر جارہے ہیں‘نیتن یاہونے خالی کرسیوں سے خطاب کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک تجارتی جہاز جمعہ کی صبح شمالی حد بندی لائن (این ایل ایل) عبور کرنے کے بعد واپس شمال کی جانب لوٹ گیا ہے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے جنوبی کوریا کے مغربی سرحدی جزیرے بینگ نیونگ کے قریب داخل ہوا تھا۔ جنوبی کوریائی فوج نے وارننگ جاری کی اور انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد جہاز شمال کی جانب واپس چلا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا شمالی حد بندی لائن کو سمندری سرحد تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ لکیر کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی قیادت میں کام کرنے والی...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس، حزب اللہ ایران اور حوثیوں کو قتل کی کھلی دھمکیاں دیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انھوں نے پوری ڈھٹائی کے ساتھ حماس، حزب اللہ، ایران، یمن کے حوثیوں اور شام میں اسرائیلی حملوں کا دفاع بھی کیا اور اپنی جارحیت کے من گھڑت جواز پیش کیے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے حماس، حزب اللہ اور حوثیوں پر حملے اور اپنے مخالفین کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان نام نہاد رہنماؤں کو اسرائیل میں...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس، وزیراعظم کا مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی جنرل اسمبلی کا حال خالی ہوگیا، نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ہال میں رہ جانے والے رہنماؤں نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔ ⚡️BREAKING Mass walkout of Foreign Delegations from the UN General Assembly Hall as Netanyahu takes the stage to Speak pic.twitter.com/NjyEYIf38g — Iran Observer (@IranObserver0) September 26, 2025 ...
تمام اسلامی ممالک کے مابین دفاعی تجارتی تعاون مضبوط دفاعی اتحاد وحدت وقت کی اشد ضرورت ہے ‘ مولانا سید عبدالخبیر آزاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان/خطیب وامام باد شاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے تمام انبیا کرام کو اس لیے مبعوث فرمایا کہ مخلوق خدا کا تعلق اپنے خالق حقیقی کے ساتھ جوڑ یں، دعوت الی اللہ ہی تمام انبیا کرام و اولیا کرام کا مشن ہے اور پوری دنیا میں دین کو پھیلانے کا عظیم ذریعہ ہے، اللہ رب العالمین نے پوری مخلوق کو اپنی عبات کیلئے پیدا فرمایا، اور اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا،ہم مخلوق خدا کی خدمت کرکے اللہ تعالی کی رضا کو حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بادشاہی مسجد لاہور میں ماہ...
سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ وقار، حقوق، اراضی، ملازمتوں اور وسائل کے تحفظ کا ہے اور جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحال تک محدود رکھنا لوگوں کی خواہشات کو نظر انداز کر کے بی جے پی کے بیانیے کو تقویت دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگوں کی جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحالی تک محدود رکھنا گمراہ کن اور ان کی حقیقی امنگوں کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ذرائٰع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ وقار، حقوق، اراضی، ملازمتوں اور...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ سے نوعمر لڑکے کی لاش ملی جو 8 سے 10 روز پرائی بتائی جاتی ہے۔ لاش ملنے کی اطلاع پر زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ جس نے موقع پر پہنچ کر دستیاب شواہد حاصل کر کے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق ملنے والی لاش 12 سالہ لڑکے کی ہے جس نے شلوار اور قمیض پہنی ہوئی تھی تاہم ایم ایل او کے معائنے کے بعد ہی ذیادتی دیگر معاملات کی تصدیق ہو سکے گی۔ فوری طور پر وجہ موت کا بھی تعین نہیں ہوسکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-13 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جو خطے میں امید اور خوشحالی کی ضمانت ہے، سی پیک کی 14 ویں جے سی سی تاریخی موڑ ہے جس سے فیز ٹو کے آغاز کیلیے پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔ جمعرات کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جے سی سی اجلاس میں سی پیک کے اگلے مرحلے کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا جسے حقیقی معنوں میں عوامی خوشحالی کی راہداری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ کل بیجنگ میں منعقد ہونے والی پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے...
سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا، صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مالی مدد کس نظام کے ذریعے کرنی ہے یہ وفاق کا معاملہ ہے اور صوبوں کو اس میں کودنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی یا وزیراعلیٰ کارڈ: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون سیلاب زدگان کی امداد کے طریقے پر کیوں لڑ رہی ہیں؟ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ خواہش ہے کہ مستحق افراد تک رقوم بروقت پہنچنی چاہییں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا ہے کیونکہ یہ وفاق کا معاملہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب یہ...
وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے دو ماہ (جولائی ،اگست) کے دوران 391 ارب روپے قرضہ لیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 2 ماہ میں لئے گئے 199 ارب روپے کے قرضے کے مقابلے میں دگنا ہے۔ اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ( جولائی) میں 198 ارب روپے جبکہ دوسرے ماہ (اگست) میں 192 روپے سے زائد قرضہ لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لیا جائے گا، اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں سے...
تعلقات کی بحالی کے لیے تیاریاں 30 جون 2022 کو یوکرین کی جانب سے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آئیں۔ یہ کارروائی دمشق کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر اور دمشق پر قابض مسلح باغیوں کے رہنما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے ایک بیان پر دستخط کیے ہیں۔ یوکرائنی صدر نے ملاقات کے بارے میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ زیلنسکی اور الجولانی کی جانب سے تعلقات کی بحالی...
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے پارلیمنٹ ممبر سید ناصر حسین نے کہا کہ لیہہ لداخ کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور پریشان کن ہے، مودی حکومت اور لداخ کے لوگوں کے درمیان جاری تنازعات اور تناؤ نے شہری بدامنی اور آتش زنی کو جنم دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع لیہہ (لداخ) میں جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو لیکر پُرتشدد مظاہرے ہوئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے بی جے پی کے مقامی دفتر کو آگ لگا دی۔ لیہہ میں تحریک کی قیادت لیہہ اپیکس باڈی (ایک آزاد تنظیم) کرتی ہے۔ وہ لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیہہ لداخ کا دارالحکومت...
بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل بڑی پیش رفت ہے، حکومت مالی استحکام اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے درمیان توازن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مذکورہ گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جو ہر سال بتدریج 10 فیصد کم ہوتی جائے گی اور حکومت کی پالیسی کے تحت مالی سال30-2029 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم کر دی جائے گی۔ یہ مرحلہ وار کمی اگلے مالی سال سے شروع ہوگی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد آٹو...
سٹی42: پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے اثرات اب تک مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکے۔ کئی علاقوں میں تاحال پانی کھڑا ہے جس کے باعث بحالی کے کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے اور متاثرہ افراد کو گھروں کو واپس جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سینکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ باغات، تعلیمی ادارے، سڑکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار اگرچہ پانی کی سطح میں کچھ کمی آئی ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ پڑے شگاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں حالیہ برسوں میں شدید سیلابوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، جن کی بحالی کے لیے مختلف ادارے سرگرم ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروفنانس بینکاری متاثرین کی معاشی بحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس موضوع پر کراچی میں مائیکروفنانس انڈسٹری کی نویں سالانہ کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے،نویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس رواں سال 7 سے 9 اکتوبر تک کراچی میں منعقد ہوگی، جس کا عنوان “نشاطِ ثانیہ”رکھاگیاہے۔کانفرنس میں پہلی مرتبہ اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے بھی شریک ہوں گے جبکہ نائب وزیر خزانہ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے اور تین روزہ کانفرنس پر مائیکرو فنانس ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ پیر کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے...
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سعودی عرب عالمی برادری میں جس بلند مقام پر فائز ہے وہ اس بصیرت اور دانشمندی کی روشن مثال ہے، مئی 2025ء میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت اور عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی برادری کی سعودی عرب میں خدمات دونوں برادر ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات، خوشحالی اور ترقی کا باعث ہیں۔ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے...
بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا: منیر اکرم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے...
حماس کی ذیلی تنظیم عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک اسرائیلی نژاد جرمن یرغمالی ایلون اوہل کو زندہ دکھایا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ ایلون اوہل کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا۔ جب ایلون ایک میوزیکل کنسرٹ سے واپس آرہے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق سپرنووا میوزیکل فیسٹیول سے ایلون اوہل کو راستے میں دیگر تین نوجوانوں کے ساتھ حماس کے جنگجوؤں نے یرغمال بنالیا تھا اور غزہ لے گئے تھے۔ حماس نے رواں ماہ 5 ستمبر کو بھی ایلون اوہل کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ ایک اور یرغمالی گائے گل بوا-ڈلال کے ساتھ نظر آئے تھے۔ حماس کی جانب سے ایلون اوہل کی یہ...
نیویارک :نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےکہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لئے کی جانے والی تمام مثبت کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے نیویارک میں قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کی میزبانی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اردن اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزرائے اعظم جبکہ مصر، انڈونیشیا، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بعض اہم امور پر مشترکہ حکمت عملی کے لئے آراء کا تبادلہ اور ہم آہنگی...
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی حکومت کو جواب دینا چاہیئے کہ ہم 20 ماہ تک خاموش کیوں رہے، جب پورا ملک فلسطین کی حمایت کررہا تھا، تو ہندوستان اتنے عرصے سے کیوں دور رہا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل تقریباً 22 ماہ سے فلسطین میں نسل کشی میں مصروف ہے۔ کانگریس کمیٹی کی ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا ایکس پر اس معاملے پر مودی حکومت کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے پوسٹ کیا۔ پرینکا گاندھی نے فلسطین کے تئیں ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک اور اخلاقی جرأت کا فقدان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے پہلے ممالک میں شامل تھا جس نے نومبر 1988ء میں فلسطین کو ایک...
حلقہ اسمبلی کے لوگوں نے عمر عبداللہ کے مثبت ردعمل پر امید باندھ لی تھی، لیکن اس کے باوجود معاملات آگے نہیں بڑھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جیل میں بند ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے اپنے حلقہ انتخاب میں امدادی اور بازآبادکاری کے کاموں کو ذاتی طور پر دیکھنے کی پرزور اپیل کی تھی۔ حلقہ اسمبلی کے لوگوں نے عمر عبداللہ کے مثبت ردعمل پر امید باندھ لی تھی، لیکن اس کے باوجود معاملات آگے نہیں بڑھے ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ نے آج سرینگر میں ایک میٹنگ طلب کی اور پورے جموں و کشمیر میں سیلاب کے بعد کی ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت...
لاہور کے سینئر صحافی رانا شہزاد، جو زندگی کے کئی امتحانات سے گزر چکے ہیں، اب ایک اور کٹھن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جب انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی، تو بیماری اور معاشی مشکلات کے باعث انہیں اپنی صحافتی ملازمت چھوڑنا پڑی۔ علاج کے لیے درکار رقم پوری کرنے کے لیے انہوں نے اپنے ذاتی کپڑے فروخت کیے اور ان ہی پیسوں سے لنڈے کے کپڑے خرید کر لاہور کی ایک معروف سڑک کے کنارے ایک چھوٹا سا اسٹال لگا لیا۔ گزر بسر کا واحد ذریعہ بھی ختم ابتدا میں وہ کسی نہ کسی طرح بچوں کے اخراجات پورے کر رہے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت مزید بگڑتی گئی اور بیماری نے انہیں زیادہ...
شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز پیانگ یانگ(آئی پی ایس ) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملکی دفاع کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا مطالبہ ترک کر دے تو بات چیت ممکن ہے۔کم جونگ ان نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں تعلقات بہتر بنانے کے دروازے...
پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملکی دفاع کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا مطالبہ ترک کر دے تو بات چیت ممکن ہے۔ کم جونگ اُن نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں تعلقات بہتر بنانے کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
صوبہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی،سیلاب سے51گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 364فیڈر مکمل اور 217جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ۔صوبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ3فیڈرز جزوی اور باقی سارے فیڈرز مکمل طور پر بحال ہوگئے ۔پیرکوسیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر پاور ڈویژن نے رپور ٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 58 مکمل اور 23 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے، فیسکو کے 10929 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباً 24 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ۔لیسکو کے67متاثرہ فیڈرز میں...
میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی جیسے عالمی فورمز پر پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور وکالت کی، جبکہ بھارت کے جبر و استبداد کے سامنے ایک آہنی دیوار بن کر کھڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبانِ حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کا وکیل، مسئلہ کشمیر کا اہم فریق اور ان کی امیدوں کا محور و مرکز ہے۔ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور تاریخی کردار کشمیری عوام کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزا اور رہنمائی کا ذریعہ رہا ہے۔عزیر احمد غزالی نے میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ اور...
کراچی: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی شروع کر دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، کاظم پیرزادہ، صوہیب بھرت، رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں ہنگامی بنیادوں پر روڈز بحالی کی شروع کروائی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیم سی ایم کو شاباش دی۔ علی پور میں روڈز اور شگاف پر کرنے کے لیے ہنگامی طور پر ٹیمیں سرگرم ہیں۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے روڈز کی جلد از جلد بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-16 خیرپور (جسارت نیوز ) ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پولیس اہلکار جو جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ رابطوں میں پائے گئے، ان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ کئی اہلکاروں کو ڈیوٹی سے برطرف کیا گیا ہے جبکہ بعض افسران کو سسپنڈ کرکے ضلع بدر کیا گیا ہے۔ایس ایس پی حسن سردار نے بتایا کہ ان کے چارج سنبھالنے سے قبل ضلع خیرپور میں جرائم کی وارداتیں بہت زیادہ ہو چکی تھیں، تاہم پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل...
جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے متاثرہ عوام کی مدد میں قابل قدر کردار ادا کیا اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری بحالی کے اقدامات شروع کیے، سیلاب سے ٹوٹنے والے راستے اور بہہ جانے والے پل ازسرِنو تعمیر کر کے آمد و رفت بحال کر دی گئی۔ مقامی کمانڈر نے قبائلی عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کیا اور ان کے مسائل سنے۔متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خوردونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔ عوام نے ایف سی ساؤتھ کی بروقت امداد اور...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی خوشحالی ملک کی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اردو مرکز کے زیر اہتمام کراچی میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف محقق و ادیب ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی جبکہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی، کشور زہرا، سینیٹر خالدہ اطیب سمیت حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، معزز اساتذہ، شعراء، ادباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ محفل میں معروف شعرا...
جنوبی وزیرستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ایف سی ساؤتھ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کئے گئے جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خورد و نوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سول انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ سرواکئی قرار دیا گیا ہے، جہاں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، ایف سی ساؤتھ نے متاثرہ علاقوں میں نہ صرف فوری امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے...
مریم نواز—فائل فوٹو سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ٹیم کو شاباش دے دی۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزراء کی نگرانی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیاد پر سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ترجمان کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث پڑنے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ علی پور کے علاقے میں عارضی پل بنا کر عوام کےلیے کھول دیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ خیر پور سادات کے علاقے میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی گئی، بستی دیسی، بستی عظیم شاہ، عظمت پور، سلطان پور پر پڑنے والا شگاف پر کر...
پاکستان کے مستقبل سے متعلق ایک نئی سائنسی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی پوسٹیک یونیورسٹی (Pohang University of Science and Technology) کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان آئندہ برسوں میں باقاعدگی سے “سپر فلڈز” یعنی شدید سیلاب اور سنگین خشک سالی کا سامنا کرے گا — اور یہ سلسلہ تقریباً ہر 15 سال بعد دہرایا جا سکتا ہے۔ یہ تحقیق معروف بین الاقوامی سائنسی جریدے Environmental Research Letters میں شائع ہوئی ہے، جس کی قیادت پروفیسر جونگہُن کام کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اس تحقیق میں پاکستانی پی ایچ ڈی طالب علم حسن رضا، اور چین کی سن یات سین یونیورسٹی کے پروفیسر داگانگ وانگ اور ان کی ٹیم...
شہرِ قائد میں سڑکوں کی خراب حالت موٹر سائیکلوں سواروں کے لیے عذاب بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بیشتر شاہراہوں پر چھوٹے پتھروں اور دیگر مسائل کے سبب موٹر سائیکل اور رکشوں کے ٹائرز پنکچرز ہونا روز کے معمول بن گیا ہے۔ شہر قائد کے ایک باسی نے باقاعدہ مستقل پنکچر کی دکان کھولنے کے بجائے موبائل پنکچر شاپ کھول لی۔ ہے رکشہ ٹائر شاپ کو جہاں مرضی یے لے جائو اور ہنگامی طور پر پنکچر لگانے کی سروس فراہم کرو۔ پنکچر کا کام کرنے والے محمد سلیم نے بتایا کہ شہر میں انفراسٹرکچر کی صورتحال پہلے ہی خراب تھی رہی سہی کسر بارشوں نے پوری کردی ۔بارشوں کے بعد شہر کی بیشتر سڑکیں مذید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں...
ریلوے حکام کے مطابق 13 بوگیوں میں سے 6 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا چکا ہے، جبکہ اب بھی 7 بوگیاں ٹریک پر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے یوسف والا جانے والی مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں میٹنگ اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اَپ ٹریک بری طرح متاثر ہونے سے عارضی طور پر معطل ہوگیا۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کوئلہ لیکر کراچی سے یوسف والا جا رہی تھی، حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوئی، جبکہ مسافر ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روکا گیا۔ قراقرم، ملت، کراچی ایکسپریس، تیزگام اور گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کی روانگی متاثر ہوئی۔ امدادی کاموں کیلئے ریلوے عملہ اور کرین طلب کر لی گئی،...
جنوبی وزیرستان کا علاقہ سرواکئی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے قابل قدر کردار ادا کیا۔ ایف سی ساؤتھ اور سول انتظامیہ نے مشترکہ اقدامات سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع کیا۔ ٹوٹے راستے اور بہہ جانے والے پل ازسرنو تعمیر کر کے آمد و رفت بحال کی گئی۔ مقامی کمانڈر نے عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کر کے مسائل سنے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز بھی تقسیم کیے گئے۔ پیکجز میں بستر، کپڑے، اشیائے خورونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھے۔ عوام نے ایف سی ساؤتھ کی بروقت امداد اور خدمات پر اطمینان اور شکریہ ادا کیا۔
دریاؤں کیساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے نیچے آئی ہے۔ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 98 ہزار کیوسک، سلیمانکی میں 82 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 38 ہزار کیوسک اور قادر آباد میں 37 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ تریموں پر بھی پانی کا بہاؤ 38 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی کیساتھ سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ سیلابی صورتحال پر جاری...
کراچی: یونیورسٹی روڈ کی بدترین زبوں حالی پر جماعت اسلامی اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے کئی برس سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ کی عدم تکمیل کیخلاف ایکشن کمیٹی قائم کرنے کے اعلان پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ حکومت سندھ کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور عوامی سہولیات کے لئے صوبائی حکومت بڑے منصوبوں پر دن رات کام کر رہی ہے۔ مصطفیٰ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ بین الاقوامی معیار کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور مختلف یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی درکار...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیے گئے ہیں۔ مختلف وزرا اور محکمے اس عمل کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ وزرا کی نگرانی میں کام کا آغاز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگ زیب، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت اور رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں مختلف مقامات پر بحالی کے اقدامات شروع کروائے۔ وزیراعلیٰ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت اپنے یو ٹیوب چینل سے بیانیے کی جنگ جیت پائے گی؟ علی پور میں بحالی کی سرگرمیاں علی پور میں متاثرہ سڑکوں اور شگاف پر کرنے کے لیے ٹیمیں سرگرم...
کراچی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینا کپور خان اپنی 45 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ بالی ووڈ کی بے بو کے لقب سے مشہور کرینہ کپور کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے انھیں مباکبادیں دی جارہی ہیں۔ کرینہ کپور بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان سے 2012 میں رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرینہ لیجنڈ اداکارراج کپور کی پوتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینا کپور کی مجموعی دولت تقریباً 485 کروڑ روپے ہے جس سے وہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ فلموں کے ساتھ ساتھ وہ برانڈز اور اشتہارات سے بھی خطیر آمدنی حاصل کرتی ہیں۔ کرینا...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت دیگر نجی ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے لیے بات چیت جاری ہے، جس کا مقصد برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے فضائی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔ چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ایئر سیال اور ایئر بلو کو بھی برمنگھم اور مانچسٹر کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جوش و خروش سے شرکت کی، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے ملک سے تعلق کا بھرپور اظہار ہوا۔ جلد کے ٹیٹوز...
لاہور میں 1974ء میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تاریخی سربراہی اجلاس کی یادگار اسلامی سمٹ مینار کو نصف صدی بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ بحالی کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو اپنی ثقافتی پالیسی کا حصہ بناتے ہوئے اسے اصل شکل میں محفوظ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین مسلم دنیا کے اتحاد اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا اہم نشان قرار دیتے ہیں۔ سیکرٹری سیاحت۔پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اسمبلی چوک میں واقع اس یادگار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات ،محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر انہیں بریفنگ دی۔ ماہرین نے...
ریاض:سعودی عرب نے یمن کے عوام کے لیے سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیر نو کے تحت 1.38 بلین سعودی ریال (368 ملین امریکی ڈالرز سے زائد) کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔سعودی اخبار ”سعودی گزٹ“ کے مطابق یہ امداد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارشات کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہے، جو مملکت کی یمن میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے عزم کا ثبوت ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، یہ امدادی پیکیج یمن کی اقتصادی، مالی اور مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جو کہ شدید اقتصادی چیلنجز کا سامنا کر...
نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کے لیے پیش کی گئی سلامتی کونسل کی قرارداد ناکام ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا جنوبی کوریا کی پیش کردہ قرارداد کو مطلوبہ 9 ووٹ نہ مل سکے۔ صرف چین، روس، پاکستان اور الجزائر نے اس کی حمایت کی۔ پاکستان کا مؤقف میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ، آصف افتخار احمد نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کئی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے اور مزید کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم کسی ایسے اقدام کے حق میں...
لاہور؍ سرگودھا (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرگودھا میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بڑے اعلانات کیے۔ سرگودھا شہر کیلئے بسوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی کی ہدایت پر سرگودھا شہر میں 60 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ سرگودھا ڈویژن کے لئے 105 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے خواتین، بزرگوں، طلبہ اور سپیشل افراد کے لئے مفت سفر کے اعلان کا اعادہ بھی کیا ہے۔ سیلاب سے پکا گھر مکمل طور پر گرنے پر 10 لاکھ روپے اور گھر کا کچھ حصہ گرنے پر 5 لاکھ روپے دینے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو ہفتے میں آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ضلع شمالی علاقہ عبدالعزیز اور فاروق اعظم میں جلسہ سیرت النبی ؐکا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر سابق قیمہ پاکستان دردانہ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حب نبی،اطاعت نبی اور اتباع نبیؐ ایک مسلمان کی اللہ کے رسول سے تعلق کی بنیاد ہے۔ اس کے بغیر ایمان بالرسل کی کوئی حقیقت نہیں۔ آپ ؐکی زندگی امت کی فلاح کی جدوجہد اور بخشش کے لیے اللہ کے حضور سجدہ ریزی میں گزری۔ صحابہ کرامؐ نے نبی کریم ؐ سے محبت، اطاعت اور اتباع کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں ہمارا تعلق بھی نبی کریم ؐ سے حبّ نبویؐ، اطاعت نبویؐ اور اتباع نبویؐپر مبنی ہونا چاہیے اس وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کرے اور پرانے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اسرائیل کے خلاف ایک متحدہ محاذ تشکیل دے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق نعیم قاسم نے کہاکہ خطے میں اصل خطرہ حزب اللہ نہیں بلکہ اسرائیل ہے اور اس وقت سب کو ایک مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور دیگر علاقائی طاقتوں کو یقین دلاتے ہیں کہ حزب اللہ کے ہتھیار صرف اسرائیل کے خلاف ہیں، یہ نہ تو لبنان اور نہ ہی سعودی عرب یا...