2025-11-27@23:21:26 GMT
تلاش کی گنتی: 701

«ان ملاقاتوں»:

(نئی خبر)
    اداکارہ ماہرہ خان جو ان دنوں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’لو گُرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کے لیے تیار فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کیں جس میں وہ اپنے فینز کے ساتھ ملاقات کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی ملاقات امریکی خاتون...
    ایک 24 سالہ چینی خاتون روانی سے انگریزی بولنے کی صلاحیت اچانک کھو بیٹھیں جس نے معالجین کو حیران کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مرد دماغی طور پر خواتین سے پہلے بوڑھا ہو جاتا ہے؟ چینی میڈیا کے مطابق چین کے شہر گوانگ ڈونگ کے پروونشل پیپلز اسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کے ڈائریکٹر وان فینگ نے ایک 24 سالہ خاتون کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو کلاس کے دوران اچانک بیمار ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے ان میں ایک بہت ہی عجیب و غریب علامت پیدا ہو گئی تھی۔ چینی ڈاکٹر حیران رہ گئے کیوں کہ وہ خاتون اب انگریزی بولنے سے قاصر ہیں حالاں کہ اس سے قبل وہ انگریزی روانی سے بول سکتی تھیں۔ اس عجیب...
    خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔ قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام...
    ویب ڈیسک :پشاور کے علاقے ارمڑ میں خٹکو پل کے قریب خاندانی تنازعہ ایک خونی تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔  پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔   واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ زخمی خاتون کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ’میں پاکستان کی بجائے جہنم جانا پسند کرونگا‘ جاوید اختر کو پاکستانیوں نے کھری کھری سنا دیں  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی...
    واشنگٹن(ویب ڈیسک ) ملانیا ٹرمپ کا کانسی کا مجسمہ امریکی مصور بریڈ ڈاؤنی نے بنایا تھا اور ستمبر 2020 میں اس کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا مجسمہ انکے آبائی ملک سلووینیا میں چرا لیا گیا۔اس حوالے سے سلووینیا پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات روزنو نامی گاؤں میں پیش آئی، جہاں امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا کانسی کا بنا مجسمہ نصب تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ 2020ء میں وسطی سلووینیا کے علاقے سیونیکا کے قریب نصب کیا گیا تھا۔اس کانسی کے مجسمے کے چوری ہونے سے قبل اس مجسمے کو...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں واقع بیوٹی پارلر میں خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بیوٹی پارلر کی مالکن صائمہ کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک ہفتہ قبل شاہ میر سے دوسری شادی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے گھریلو ناچا قی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا اور لاش کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق ملزم واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا، جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    کراچی: اورنگی ٹاؤن کی مجاہد کالونی میں گھر میں بنے بیوٹی پارلر سے خاتون کی گلا کٹی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ صائمہ شاہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی گلا کٹی جھلسی ہوئی لاش اسی کے بیوٹی پارلر سے ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ نے ایک ہفتے قبل ہی شاہ میر نامی شہری سے دوسری شادی کی تھی۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی پہلے شوہر سے 12 سال...
    راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں دم کرکے بیماریاں دور کرنے اور جنات نکالنے کے نام پر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں خاتون کی مدعیت میں علاج کے نام پر خاتون سے نازیبا حرکات کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ درخواست گزار خاتون نے مقدمے میں بتایا کہ مرگی کی مریضہ ہوں، کافی علاج کرایا ٹھیک نہیں ہوئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پیر خرم کی ویڈیو دیکھی جو دم درود سے علاج کرتا ہے اور لوگ علاج کے لیے ان کے پاس آتے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اپنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں خاتون جاں بحق، اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں شہزادٹاؤن کے علاقے علی پور میں گھر میں گیس سلنڈر دھماے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق، شوہر اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق خاتون کی شناخت امبرین کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں شوہر فیصل اور بیٹی عائزہ بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ iTel موبائل فون کمپنی سنگین بحران کا شکار، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سرگودھا میں غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام تجویزکر کے اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو خوش آمدید کہتے ہوئے خدمت دین کے لئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ چناب نگر کی غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو ماڈل مدرسہ کمپنی باغ میں مرکزی اتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھا کر دین اسلام میں...
    گجرات میں پولیس نے 7 ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر کی صحن سے برآمد کر لی۔ اس حوالے سے ڈی پی او گجرات نے بتایا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی تھی۔  ڈی پی او کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش خاتون کے کردار پر شک ظاہر کیا ہے
    چینی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک  انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی  سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو  ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر  12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور...
    کراچی: شہر قائد میں لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں عثمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی جبکہ ایک ڈاکو شہری کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون انجمن زوجہ سردار خان زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے دوران ایک شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے...
    ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 مئی 2025ء ) ابوظہبی کی عدالت کی تاریخ کے سب سے بڑے "طلاق کیس" کا فیصلہ ، خاتون کو کروڑں درہم ملیں گے۔ خلیجی خبر رساں ادارے دی نیشنل نیوز کی خبر کے مطابق ابوظہبی کی سول فیملی عدالت کی جانب سے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے علیحدگی کیس کا غیر معمولی فیصلہ سنایا گیا ہے۔ خبر کے مطابق برطانیہ میں شادی کرنے والا جوڑا جو اب ابوظہبی میں رہائش پذیر ہے، جوڑے کی جانب سے مارچ 2025 میں علیحدگی کیلئے ابوظہبی کی سول فیملی عدالت سے رجوع کیا گیا۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ شوہر کا تعلق برطانیہ جبکہ خاتون کا تعلق امریکا سے ہے، تاہم ابوظہبی میں رہائش...
    یوں تو مصنوعی ذہانت ایک مفید ذریعہ ہے جس کی مدد سے انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کے کچھ مضمرات بھی ہیں۔ حال ہی میں اس ٹیکنالوجی کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے جس سے پتا چلا کہ یہ لوگوں میں طلاقیں بھی کروا دیتی ہے۔ یونان کے ایک عجیب و غریب کیس میں ہوا کچھ یوں کہ ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر کے مبینہ تعلقات کا پردہ فاش کرنے کے بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح  فریب دے سکتی ہے؟ گریک سٹی ٹائمز کے مطابق خاتون نے ’ٹیسیگرافی‘ پر جدید طریقہ کار کے لیے چیٹ جی...
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے متعدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق، جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرز میں ایک گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 23 سالہ نازیہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت اب تک خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار اسی دوران پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضیاالرحمان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق،...
    اسلام آباد: غیر ملکی خاتون نے خود سے ڈکیتی کے دوران زیادتی کرنے والے مجرم کو شناخت کرلیا اور اس موقع پر قرآن کی آیت پڑھتے ہوئے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیرملکی خاتون کے ساتھ ڈکیتی کے دوران جنسی زیادتی کرنے والا سفاک ملزم 51 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا اور ملزم سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سفاک شخص کی گرفتاری کے بعد غیرملکی خاتون نے ملزم کی شناخت  بھی کرلی۔ خاتون نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خاتون نے ملزم کے سامنے آنے پر بے مثال تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی سخت ردعمل کے بجائے صبر سے متعلق قرآنی آیت...
    لاہور میں ڈاکوؤں نے گورنر ہاؤس کے ڈسپنسری ملازم اور اس کی ماں سے لوٹ مار کی جس دوران مزاحمت پر  بزرگ خاتون سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق گورنر ہاؤس کا ڈسپنسری ملازم معین اپنی والدہ کے ساتھ بینک سے رقم لے کر سندر داس روڈ پر زمان پارک کےقریب پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ماں سے پرس چھیننے کی کوشش کی، معین کی والدہ 62 سالہ سلمٰی  بیگم نے مزاحمت کی تو چھینا جھپٹی میں خاتون سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی اور ڈاکو پرس لے کر فرار ہو گئے جب کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو...
    بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحقبلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے نواحی علاقے کلی ہزار خان میں پیش آیا۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
    ملتان میں 23 سالہ آسیہ بی بی کی سسرال میں گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔  پولیس کے مطابق آسیہ بی بی کی چھ ماہ قبل محمد رفیق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی آسیہ بی بی پانچ ماہ کی حاملہ بھی تھی، شک ہے آسیہ کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ کوتوالی کی مقتولہ کے شوہر اور بہنوئی سے تفتیش جاری ہے، قتل ہے یا خودکشی تفتیش جاری ہے۔
    اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) کشمیر لائن آف کنٹرول کے قریب ہی مکین پچاس سالہ بشیر ڈار کے لیے یہ گولہ باری نہ صرف خوف کا باعث ہے بلکہ فائرنگ کی آوازیں ماضی کی تلخ یادیں بھی تازہ کر رہی ہے۔ سن 2020 میں لائن آف کنٹرول پر جب جھڑپیں ہوئیں تو بشیر کی اہلیہ ماری گئی تھیں، ''مارٹر گولہ میری بیوی کے بالکل قریب آ کر گرا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھیں‘‘۔ بھارتی علاقے کے پہاڑی گاؤں بالکوٹ کے قریب رہنے والے بشیر کا گھر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے بمشکل ایک میل کے فاصلے پر ہے۔ بشیر نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''آج کل وہ...
    گرفتار ملزم کے مطابق رائیڈر کو ریموٹ کنڑول گاڑی میں پیک کرکے 10 فائل پہنچا دی جاتی تھی، ملزم کے مطابق کچھ رائیڈرز کو 15 اور 20 فائل باربی ڈول میں پہنچا دی جاتی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ڈیفنس فیز ٹو میں کارروائی کرتے ہوئے کوکین سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے پاس سے اعلیٰ کوالٹی کی 219 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا گروپ کوکین کا کام کرتا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، منشیات اسلام آباد سے خاتون کراچی میں فراہم کرتی ہے، اسلام آباد سے آنے والا پارسل گرفتار ملزم وصول کرتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے...
    اقوام متحدہ کی ایک خاتون جج لیڈیا موگمبے کو برطانیہ میں 6 سال اور 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں جج کی حیثیت سے خدمات دینے والی 50 سالہ لیڈیا موگمبے کو آکسفورڈ کراؤن کورٹ نے سزا سنائی۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے یوگنڈا سے ایک خاتون کو اچھی ملازمت کا جھانسا دیکر اپنے پاس برطانیہ بلوایا اور کوئی معاوضہ دیئے بغیر گھر کے کام کاج کروائے۔ اقوام متحدہ کی جج پر الزام تھا کہ انھوں نے جانتے بوجھتے ایک خاتون کو غلام بناکر رکھا جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ خیال رہے کہ لیڈیا موگمبے یوگنڈا کی ہائی کورٹ کی جج بھی ہیں اور پی ایچ ڈی کرنے برطانیہ آئی ہوئی ہیں۔...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت میں موجود پاکستانی خاتون سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر کا ایک اور جذباتی ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔ بیان میں انہوں نے حکومت پاکستان، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اپنے بچوں کی حفاظت اور فوری واپسی کے لیے اپیل کی ہے۔غلام حیدر نے بتایا کہ انہوں نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہاں موجود عملے کو ان کے بچوں کی واپسی سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔ غلام حیدر نے کہا میرے چار بچے غیر قانونی طور پر بھارت میں موجود ہیں۔ ان کی زندگی،...
    ---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گذشتہ رات گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ محلہ ریتانوالہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس کی بیوی زمین پر گری ہوئی تھی، اس کے کپڑے پھٹے اور پاؤں نالے کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔ کراچی: صندوق سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئیکراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے ملحقہ مکان کئی ماہ سے خالی...
    ---فائل فوٹو کراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملیر سٹی کے غازی گوٹھ سے بزرگ خاتونن کی صندوق میں بند لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت صفیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو لیاری چاکیواڑہ کی رہائشی اور غیرشادی شدہ تھیں۔ کورنگی، گھر کے باہر نوجوان کی لاش ملی، پہلی بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا، والد کراچی کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر جی 6 سے 20 سالہ... پولیس کے مطابق مقتولہ پیر کے روز دوپہر 2 بجے گھر سے اکیلی نکلی تھی، مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسکا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور پہنچ گئیں۔فیصل آباد کی 70 سالہ بزرگ خاتون، خورشید بی بی جو گھریلو تشدد اور جائیداد پر ناجائز قبضے کا شکار تھیں ایمبولینس کے ذریعے لاہور میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر پہنچیں۔(جاری ہے) انہوں نے چیئرپرسن حنا پرویز بٹ کو ملاقات میں بتایا کہ ان کے قریبی رشتہ داروں نے نہ صرف ان پر جسمانی تشدد کیا بلکہ ان کی ذاتی جائیداد پر بھی زبردستی قبضہ کر لیا۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں درج ہے۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کی شکایت توجہ سے سنی اور فوری ایکشن...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی غازی گوٹھ میں صدوق میں ایک خاتون کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر غازی گوٹھ شیل پیٹرول پمپ والی گلی میں ایک صندوق سے 60 سالہ خاتون کی لاش ملی۔  اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے بعدازاں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی؛ تالاب سے نوجوان کی لاش برآمد، پانی کی بالٹی میں ڈوب...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی اور پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں ADB کی معاونت کی درخواست کی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کریں۔ وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے موڈیز ٹیم کو آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں...
    اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے سپریڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، انتظار پنجوتھہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل سپریڈنٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں لکھا کہ ایس او پیز کے مطابق ملاقاتوں کے حوالے سے جیل حکام کو باقاعدہ آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی لوگوں نے جیل حکام پر غیر ضروری پریشر ڈالا کہ ان کی بانی سے ملاقات کروائی جائے۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعت اپنی اندرونی گروپنگ کی وجہ سے ڈسپلن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، سلمان اکرم راجہ اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد...
    — فائل فوٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔دورانِ اجلاس رکنِ قائمہ کمیٹی شازیہ سومرو نے سوال کیا کہ رواں سال مون سون کی بارشوں سے بچاؤ کے لیے این ڈی ایم اے نے کیا اقدامات کیے ہیں؟ این ڈی ایم اے قائمہ کمیٹی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے سے جو سوال ہوں اس کے جواب قائمہ کمیٹی کو ملنے چاہئیں۔ پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکانپنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹپنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے...
    کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔ لیاری: اندھی گولی سے 1 شخص زخمی دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ Post Views: 1
    کراچی: کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے کے قریب خاتون کی گولی لگی لاش ملنے کے معاملے پر مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ مقتولہ کو پارک کون لے کر آیا اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ فوٹیج میں خاتون کو موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک شخص کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ایک بچہ بھی موجود ہے۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون قاتل کو جانتی تھی، خاتون کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعے سپنا کے نام سے کی گئی جبکہ خاتون کا تعلق سولنگی قوم سے ہے اور نوشہرو فیروز آبائی گاؤں ہے۔ مقتولہ کے 3 بچے بھی ہیں، جو ایک سال قبل نوشہرو...
    کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بارہ دری اپارٹمنٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 62 سالہ افشاں دختر صالحین کے نام سے کی گئی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے۔ مقتولہ غیر شادی شدہ اور فلیٹ میں اکیلی ہی رہتی تھی جبکہ فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ ہلاکت کا پتہ چل سکے گا۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش...
    اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔ مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔ ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ حکومتی سطح پر خاتون کی...
    گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ...
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل کرلیا گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے 30 سالہ آصف علی لاشاری کی لاش ملی تھی، پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی۔ دورانِ تفتیش پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علیزہ عرف کنول...
    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کردہ کیس کے فیصلے میں لکھا گیا کہ طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر...
    لاہور ہائی کورٹ نے خلع لینے والی خواتین سے متعلق اہم نقطہ طے کرتے ہوئے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے 08 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ درخواست گزار نے ساہیوال ڈسٹرکٹ عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار نے خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے خلع لینے والی خاتون کوحق مہر کا حقدار قرار دیا اور کہا کہ  محض خلع لینے کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ حق مہر کی...
    لاہور (نیوزڈیسک) جن خواتین نے خلع لیا ہے وہ بھی حق مہر کی حقدار ہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے خلع لینے والی خواتین کو حق مہر کا حقدار قرار دے دیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ صرف خلع لینے کی بنیاد پر عورت کو حق مہر کی رقم سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے قرار دیا کہ حق مہر کی رقم عورت کے لیے تحفظ سمجھی جاتی ہے، اگر شوہر کا رویہ خاتون کو خلع لینے پر مجبور کرتا ہے تو وہ حق مہر لینے کی مکمل حقدار ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر فیصلہ سنایا، جس میں خلع کی بنیاد پر حق مہر کی ڈگری اور رقم دینے کو چیلنج...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔ اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری... بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں خاتون کی غیر ملکی سے شادی کے کیس میں افغان لڑکے کو پاکستانی شہریت دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ 9 مئی: عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے ساتھ سننے کا فیصلہسپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ کلپ کر دیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے مسرت جبین کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔ درخواست میں شہریت ایکٹ 1951ء کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار پاکستانی خاتون نے 2012ء میں افغانی لڑکے نسیم سے شادی کی تھی۔
    وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلوا دیا۔ اسلام آباد کی شہری فہمیدہ بی بی کی زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے کارروائی کی۔ فوسپاہ کے حکم پر فہمیدہ بی بی کو زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔ فوسپاہ کے مطابق فہمیدہ بی بی نے زمین پر قبضے کیخلاف شکایت درج کروائی تھی۔ قانونی مالک ہونے کے باوجود انہیں زمین کا قبضہ نہیں مل رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو دلوانے کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔ ڈی سی اسلام آباد آفس کے مطابق زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو مل...
    ممبئی (نیوز ڈیسک )ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کر دیا اور انہیں قابل اعتراض کی حالت میں پکڑنے کے بعد اس کی لاش کو نالے میں پھینک دیا۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ مارچ میں پیش آیا تھا۔ ملزم خاتون کی شناخت روینہ کے طور پر ہوئی تھی، جو سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جبکہ متوفی کی شناخت پراوین کے طور پر ہوئی ہے۔ایوینا اور پراوین کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک چھ سال کا بیٹا ہے۔ روینہ نے تقریباً دو سال پہلے سریش نامی ایک شخص سے دوستی کی، جو اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ کے لیے ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ رپورٹ...
    لاہور: پشاور سے علاج کے لیے بیٹے کے ساتھ شوکت خانم اسپتال ے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئیں اور پولیس نے گم شدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ لاہور کی ستوکتلہ پولیس نے شوکت خاتم اسپتال سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی خاتون کے بیٹے کی درخواست پر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 57 سالہ نجمہ بی بی گزشتہ روز بیٹے محمد رضا کے ساتھ شوکت خانم اسپتال آئی جہاں رضا دوا لینے کے لیے گئے اور تھوڑی دیر بعد واپس لوٹا تو اپنی والدہ کو غائب پایا۔ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو سڑک کنارے اکیلی چلتی ہوئی...
    اسلام آباد: تھانہ سہالہ میں پیش آنے والا غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک خاتون ٹک ٹاکر نے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کی نشستوں پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے نہ صرف تھانے میں آزادانہ آمد و رفت کی بلکہ پولیس کی نشستوں پر بیٹھ کر ویڈیوز بھی بنائیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیا اور اس ویڈیو کے منظرعام پر  آنے کے بعد تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او ظفر گوندل کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محرر یاسر کو لائن حاضر کر دیا...
    لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات میں  کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزمان کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، پولیس  نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق  قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، خاتون کار کے اندر موجود رہی، شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔  
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ارکان کانگریس سے سیاستدانوں کی ملاقاتوں پر پاکستان تحریک انصاف میں نیا تنازع شروع ہوگیا۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کیلئے انہیں نہیں بلایا، جبکہ اسپیکر چیمبر کی جانب سے بتایا گیا کہ اسپیکر جب بھی کوئی ایسا ایونٹ بلاتے ہیں تو وہ اپوزیشن سے رابطہ کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی ایسا ہوا۔ زرتاج گل نے کہا ہے اسپیکر آفس کی جانب سے چیف وہپ عامر ڈوگر سے رابطہ کیا گیا تھا کہ امریکی وفد کے ایونٹ میں اپوزیشن ارکان آئیں، عامر ڈوگر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی اراکین کو نہ بتاسکے۔ شبلی فراز نے کہا اپوزیشن کو نہ بلانا بدنیتی...
    مدینہ منورہ۔ !!  (نمائندہ نوائے وقت )    تارکین وطن پاکستان کا قیمتی اثاثہ دنیا بھر سے سہ روز  کنونشن  اسلام آباد میں جاری۔ اس  موقع  پر  اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی بیرسٹر امجد ملک سے کنونشن سینڑ  خوش آمدید ملاقاتوں اور مشاورت  اور پروگرام پر مشاورت  کہ کئے دور ھوئے۔ 3 روز کنونشن میں بہت سے پروگرام اور نشتیں ھوں  اور تارکین وطن کی آرا اور تجاویز اور تقاریر پر مبنی رائے پر  ملاقاتوں کے بعد  حکومت ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کرے گی۔ بئرسٹر امجد ملک وائس چیرمین اورسیز کمیشن نے کہا ھے کہ بہت سی تجاویز کو تحریری شکل بنا کر  اعلی حکام کو پیش اور عملداری  تارکین وطن کے مسائل کو خصوصی اہمیت ھوگی۔
    اسلام آباد پولیس کے مطابق نے ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ اسلام آباد پولیس کی دلیرانہ کارروائی ۔ سنیچنگ کرکے بھاگنے والے ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔ زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔… — Islamabad Police (@ICT_Police) April 13, 2025 پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ...
    انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز انطالیہ(آئی پی ایس )وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیراعلی مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ “جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشا اللہ۔” وزیراعلی مریم نواز نے ترکیہ کے صدر کے لیے محمد نواز شریف کا خیر سگالی...
    انطالیہ: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ “جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔” وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے صدر کے لیے محمد نواز شریف کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور دورے کی دعوت دینے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں۔ لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے،  اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی تو صورت کلئیر ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسی لیے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات...
    لاہور میں پولیس نے ایک ہی علاقے میں وارداتوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ڈولفن پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور ایک ہی علاقہ میں  وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش 52 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 52 وارداتیں کیں، ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اعلامیے کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم نے شدید مزاحمت بھی کی تاہم اہلکاروں کی حاضر دماغی کی وجہ سے وہ فرار ہونے میں ناکام رہا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم...
    —فائل فوٹو ملتان کے علاقے کوٹلہ وارث شاہ میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور اس کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق3 روز قبل ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن پر خاتون نے کال کر کے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے مل کر اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ راولپنڈی: شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیاراولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔  خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر اور دیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ پولیس نے گھر...
    میرپورخاص میں سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز سے خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے خاتون اہلکار کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اہلکار مہوش جروار کی پولیس وردی میں پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ خاتون اہلکار کا شوہر ہوٹل چلاتا ہے، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مقدمے درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر و وکیل بیرسٹر علی ظفرنے کہا کہ جب ملاقات کی کوشش کی گئی، تو کئی بار انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان پر افسوس ہوا ہے اور ایسے الزامات لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والا کوئی غدار نہیں بن جاتا۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم سب کولیگ ہیں اور اگر کسی کو شکایت ہو تو وہ فون کر کے...
    امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر نے 8 اور 9 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا، اور منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کی۔ ایرک میئر نے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں او دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی دولت کی ترقی کے لیے پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد رپورٹس کے مطابق ایرک میئر کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں جاری تعاون کی اہم اہمیت کو اجاگر کرنا، اور معدنیات...
    پاکستان تحریک انصاف میں بانی عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر تقسیم نظر آرہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات پر پارٹی ارکان کو تشویش ہے۔ بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کا نام فہرست میں شامل نہیں تھا، پارٹی پالیسی اور بانی کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چند ارکان کی جانب سے ملاقات کی فہرست تیار کرنے پر تحفظات ہیں، ملاقات کے لیے ناموں کا اختیار کسی ایک کمیٹی کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی ارکان کے مطابق سلمان اکرم راجا اور علیمہ خان کو سائیڈ لائن کرکے ملاقات کروائی گئی،...
    پی ٹی آئی میں عمران خان سے ملاقاتوں پر بھی تقسیم، ارکان کی گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف میں بانی عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر تقسیم نظر آرہی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات پر پارٹی ارکان کو تشویش ہے۔ بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کا نام فہرست میں شامل نہیں تھا، پارٹی پالیسی اور بانی کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چند ارکان کی جانب سے ملاقات کی فہرست تیار کرنے پر تحفظات ہیں، ملاقات کے...
    فیصل آباد(نیوز ڈیسک )پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل ڈجکوٹ میں ٹک ٹاکر خاتون نے مبینہ طور پر بنگلہ نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر خاتون کی تلاش شروع کردی ۔ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت صبیحہ عرف پٹھانی کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے بھی بتایا کہ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگائی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون نے اہل خانہ کے رویہ اور والدہ کی وفات کے غم میں انتہائی قدم اٹھایا۔ خاتون کو ٹک ٹاک بنانے کی وجہ سے گھر سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ ٹک ٹاکر خاتون...
    ڈجکوٹ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل ڈجکوٹ میں ٹک ٹاکر خاتون نے مبینہ طور پر بنگلہ نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت صبیحہ عرف پٹھانی کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے بھی بتایا کہ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگائی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون نے اہل خانہ کے رویہ اور والدہ کی وفات کے غم میں انتہائی قدم اٹھایا۔ خاتون کو ٹک ٹاک بنانے کی وجہ سے گھر سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ ٹک ٹاکر خاتون نواحی...
    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈنمارک جانے والی خاتون کے ٹرالی بیگ سے 6.570 کلو مشکوک مواد برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ( اے این ایف) کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 64 کروڑ 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 2670 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈنمارک جانے والی خاتون کے ٹرالی بیگ سے 6.570 کلو مشکوک مواد برآمد کیا گیا جبکہ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے وہاڑی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.010 کلو آئس برآمد کی گئی۔ بلوچستان میں نوکنڈی،چاغی کے علاقے سے 2616.4 کلو افیون برآمد ہوئی۔ کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد پر ٹرک میں چھپائی گئی 24...
    نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ ”Copilot“ سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ملازمین نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب اس وقت متنازع بن گئی جب کمپنی کے ملازمین نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کو اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر سخت سوالات اٹھائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ ”Copilot“ سے متعلق نئی اپڈیٹس پر...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب ٹریلر نے گاڑی کو ٹکر ماری جس میں سوار خاتون نے باہر نکل ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق خاتون گاڑی سے اتری اور ڈرائیور پر گولیاں چلادیں، ڈرائیور ٹریلر سے اتر کر بھاگا اور پولیس کے پیچھے چھپ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ڈرائیور اور خاتون زیر حراست ہیں، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ایک ہی ایف آئی آر میں دونوں افراد کو نامزد کردیا گیا۔مقدمہ متن کے مطابق عیسیٰ نگری کٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دونوں افراد غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہے تھے۔ ٹریلر نے آگے نکلنے کی کوشش کی تو گاڑی کو سائیڈ...
      پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں اسٹیج ڈانسر چندہ علی جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ تھانہ گوگیرا کی حدود 34 جیڑی سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی، معاملہ کا  ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ قتل ہونے والی لڑکی کا نام چندہ علی سٹیج ڈانسر تھی جو کہ کل عارف والا سے مہندی کا فنکشن کرنے اوکاڑا آئی تھی۔ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد رات گئے نامعلوم ملزمان لاش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوئے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری لڑکی کو لڑکی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جب کہ حکام نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق...
    غیرت  کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا...
      کراچی (آئی این پی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔صدر آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر کے اہلخانہ کو علاج سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے، اہلخانہ آصف زرداری اور ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔ یاد رہے کہ یکم اپریل کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کر کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔بعدازاں ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق...
    صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہبازشریف کا صدر زرداری کو فون، جلد صحتیابی کی دعا نجی ٹیلی ویژن رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر زرداری سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ صدر کے اہل خانہ کو مکمل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے فون پر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی تھی، اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی...
    سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ سندھ سوسائٹی لال مدرسے کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ غزالہ زوجہ آصف کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    میرپور خاص میں سفاکی کی انتہا ہوگئی، حاملہ خاتون اور اس کے 2 معصوم بچوں کو زندہ جلادیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر اور اُس کے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شوہر نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال کی حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کی حاملہ خاتون اور اُس کے بچوں کو ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگانے اور تشدد کے شواہد ملے ہیں۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپریڈنٹ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 24 مارچ کو ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری تھا۔ تاہم، جیل حکام نے اس...
    آصف زرداری کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، صدر مملکت انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔  ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں...
    آصف زرداری کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔  ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج ٹیلی فون پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انورابراہیم اور ملائیشیا کی برادر قوم کو عید الفطر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ گزشتہ اکتوبر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ مزید پڑھیں: ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل وزیر اعظم انور ابراہیم نے اس سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے کوالالمپور کے متوقع دورے کی پاکستان اور ملائیشیا کے دو طرفہ تعلقات کے ضمن میں اہمیت پر زور...
    کراچی کے علاقے ڈاکس میں مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور دو سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ دو سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق شناخت کا عمل جاری ہے۔
    علامتی فوٹو اسلام آباد میں چینی خاتون اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائی گئی ہے، 42 سال کی چینی خاتون کی لاش سیکٹر ایف 8 میں فلیٹ سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں نے ہلاکت کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ چینی خاتون کے ساتھی نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون صبح طبیعت خراب ہونے پر اپنے کمرے میں سو گئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی خاتون کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔
    اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8میں چینی خاتون کی پراسرار موت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سیکٹر ایف 8 میں 42 سالہ چینی خاتون کی پراسرار موت واقع ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8 میں رہائش پذیر چینی خاتون کی موت سے متعلق ان کے ساتھیوں نے اطلاع دی۔پولیس حکام کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں 42 سالہ خاتون کی ہلاکت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ چینی خاتون کی موت سیکٹر ایف 8 میں ان کی رہائش گاہ میں...
    اسلام آ باد: وفاقی دارالحکومت میں چینی خاتون کی پراسرار موت ہوگئی تاہم پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ چینی خاتون کی موت ایف8 میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی اور  خاتون کے ساتھیوں نے پولیس کو ان کی موت سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں نے پولیس نے چینی خاتون کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھیوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت صبح خراب ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سو گئی تھیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از...
    پنجاب کے علاقے فیصل آباد ساندل بار میں ڈکیتوں نے شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میں خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا معاملہ  پیش آیا، خاتون نے پولیس کو درخواست میں ایک ملزم کی نشاندہی کردی۔ عدنان مسیح نامی شہری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ علی شیر ساکن 62 ج ب نے میری اہلیہ کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پہچانا اور اس نے میری بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کے شوہر نے قانونی کارروائی کیلیے پولیس کو درخواست دے دی۔        
     و زیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے  امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان اعلی سطحی ملاقاتوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خصوصا تجارت، معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا سے ملاقات کی۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا رکی گل سے بھی ملاقات کی۔ دیگر ملاقاتوں میں  امریکی کانگریس کی خارجہ امور...
    علی ساہی :عیدکےتینوں دن قیدیوں کوخصوصی کھانےفراہم کیےجائیں گے،جمعہ سےعیدکےپہلے2دن تک عام ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی۔   جیل حکام کے مطابق عیدکےروزناشتےمیں پراٹھاچائےاورسویاں ملیں گی،چکن روٹی ، سویٹ دوپہر کا کھانا ، رات کےکھانےمیں چکن روٹی اورپلاؤ دیا جائےگا،ٹرواورمرو کوبھی سپرنٹنڈنٹس کوخصوصی کھانےفراہمی کی ہدایت جاری کردی۔ تمام جیلوں میں روزانہ 30 سے 40ہزارملاقاتیں روزانہ متوقع ہیں،سپرنٹنڈنٹس کو ملاقاتوں کے اوقات میں انتظارگاہ و ملاقات شیڈزکی خصوصی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا،ملاقاتوں کیلئے آنیوالےتمام ملاقاتیوں کواپنےپیاروں کوملواکرواپس بھجوایا جا ئے۔ مرحومہ بھابی کی جائیداد کی تقسیم کن رشتہ داروں میں ہوگی؟سول کورٹ میں دعویٰ دائر  جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ عیدکےپہلےاوردوسرےدن ملاقاتوں کیلئےملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،تمام ڈی آئی جیز ریجنزمیں جیلوں...
        واشنگٹن ڈی سی، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے آج امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا سے ملاقات کی۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا رکی گل سے بھی ملاقات کی۔ دیگر ملاقاتوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔(جاری ہے) اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بیانِ حلفی دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے آنے والے جیل کے باہر میڈیا ٹاک نہیں کریں گے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بانی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات 2 روز 45، 45 منٹ کی ملاقاتیں کرانے کا حکم بحال کر دیا گیا ہے،انٹرا کورٹ...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت کے لیے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے کیس کے جیل ٹرائل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو مراسلہ بھیجا ہوا تھا۔جیل ٹرائل...
    ملاقات کیلئے بابر اعوان نے سلمان اکرم راجہ سے پہلے ملاقات کے گیٹ 5 پر نام لکھوایا، سلمان اکرم راجہ نے ڈاکٹر بابر اعوان کا نام کٹوایا اور مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے مجھے کوآرڈی نیٹر مقرر کیا ہے، جس کا نام میں دوں گا وہ ملاقات کے لیے جائے گا۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے نام سمیت نیاز اللہ نیازی، وکیل نعیم پنجوتھہ، ظہیر چوہدری، حامد خان اور اعظم سواتی کے نام دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عدالتی حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ تو بحال ہوگيا، لیکن نیا تنازع کھڑا ہوگيا ہے، جس کا نام ملاقات کے لیے عدالت کے نامزد نمائندے سلمان اکرم راجہ نے نہيں دیا۔ جیل حکام نے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک پراسرار خاتون نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے رات کے وقت ایک کے بعد ایک گھر کی گھنٹیاں بجائیں اور پھر ہوا میں غائب ہوگئی۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جیسے ہی وہ عورت گلی میں داخل ہوتی ہے کتا اور گائے اسے دیکھ کر بھاگنے لگتے ہیں، عورت نارنجی رنگ کا لباس پہنی ہوتی ہے، جس کا چہرہ اسکارف سے ڈھنپا ہوتا ہے، اور اس کے پاؤں بھی کپڑوں کے چیتھڑوں سے ڈھکے ہوئے تھے۔ چونکہ خاتون کا چہرہ ڈھکا ہوا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے منگل اور جمعرات کے دن مختص کر دیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی منگل کے روز ملاقاتیں کرا رہے ہیں، دسمبر تک اسی ایس او پیز کے تحت جیل ملاقاتیں کرائی جا رہی تھیں۔  اسلام آباد ہائی کورٹ نے  نے حکم دیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے...