2025-10-13@21:15:27 GMT
تلاش کی گنتی: 576

«ان ملاقاتوں»:

(نئی خبر)
    بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی میں بہہ کر تین بچیاں اور خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، جس میں بیٹھی تین بچیوں کی لاشوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ژوب میں ہی سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو بچے لاپتہ ہوئے جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زرد آلو کھوسٹ ندی میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جس میں ڈوب کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی افراد نے تین مردوں اور ایک خاتون کو اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا۔  
    راولپنڈی: 2 روز قبل طوفانی بارش کے دوران پیش آنے والا افسوس ناک سانحہ مزید دلخراش شکل اختیار کر گیا۔ آن لائن کیب کے لاپتا ڈرائیور حسین معاویہ کی لاش بھی جمعرات کی شب دریائے سواں سے مل گئی۔ اس سے قبل کیب میں سوار اسکول ٹیچر انعم بشیر کی لاش بدھ کے روز نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعہ بدھ کی صبح رینج روڈ کے قریب لین نمبر فور، ویسٹریج میں اس وقت پیش آیا جب افشاں کالونی کی رہائشی خاتون اسکول ٹیچر انعم بشیر نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی۔ شدید بارش کے دوران جب گاڑی لین فور کے قریب پہنچی تو برساتی نالے میں طغیانی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)کراچی میں امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی نوجوان کے فریب کا شکار ہوگئی ۔ فیس بک پر دوستی کے بعد کراچی پہنچنے والی 19 سالہ سندا ایاری کو شادی کے چند ماہ بعد شوہر نے طلاق دے دی۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیا آباد کے رہائشی 19 سالہ محمد عامر کی فیس بک پر تیونس کی سندا ایاری سے دوستی ہوئی، جس کے بعد لڑکی 28 نومبر کو کراچی پہنچی۔اگلے ہی روز 29 نومبر کو دونوں نے شادی کرلی۔ نکاح کا اندراج 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں کرایا گیا۔ تاہم شادی کے صرف سات ماہ بعد محمد عامر نے سندا ایاری کو طلاق...
    راولپنڈی میں خاتون اور مرد کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا کہ لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے، ایس ایچ او جاتلی نے کہا کہ دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ بعد میں پولیس حکام نے کہا کہ مبینہ طور پر دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، مرد کی لاش دولتالہ قبرستان اور خاتون کی لاش گھر کی چھت سے ملی، دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس کی ٹیمیں موقع سے شواہد جمع کر رہی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
    کراچی (اوصاف نیوز)سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری سے محبت کرنے والی تیونس کی خاتون پاکستان آ کر بے سہارا ہو گئی۔ کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نوجوان سے دوستی کے بعد خاتون نومبر میں پاکستان پہنچی، شادی کی اور اب طلاق کے بعد وطن واپسی کے لیے حکومتی مدد کی منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیونس کی شہری سندا نے بتایا کہ اس کی کراچی کے لیاری کے رہائشی عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جس کے بعد وہ 28 نومبر کو پاکستان پہنچیں۔ اگلے ہی روز یعنی 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی اور نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری بغدادی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرایا گیا۔ تاہم 7 ماہ بعد عامر نے سندا...
    سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری سے محبت کرنے والی تیونس کی خاتون پاکستان آ کر بے سہارا ہو گئی۔ کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نوجوان سے دوستی کے بعد خاتون نومبر میں پاکستان پہنچی، شادی کی اور اب طلاق کے بعد وطن واپسی کے لیے حکومتی مدد کی منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیونس کی شہری سندا نے بتایا کہ اس کی کراچی کے لیاری کے رہائشی عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جس کے بعد وہ 28 نومبر کو پاکستان پہنچیں۔ اگلے ہی روز یعنی 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی اور نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری بغدادی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرایا گیا۔ تاہم 7 ماہ بعد عامر نے سندا کو طلاق دے دی۔...
    —جنگ فوٹو کراچی کے شہری کی محبت میں تیونس سے آنے والی خاتون تھانے پہنچ گئیں۔امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی کے ساتھ بھی کراچی میں بے وفائی ہوگئی۔نیاآباد لیاری کے رہائشی 19سالہ محمد عامر نے 19 سالہ سندا ایاری کو 7 ماہ کی شادی کے بعد طلاق دے دی۔خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کی لیاری کے رہائشی نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، 28 نومبر کو تیونس سے کراچی آئی۔سندا ایاری نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو شادی ہوئی اور نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری بغدادی کی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کروایا گیا۔تیونس کی خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ شوہر نے شادی کے 7 ماہ بعد طلاق دے دی...
    لاہور: نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں، کار سوار خاتون اور مرد نے 40 سالہ عورت کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔ لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔ کلوز سرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے خاتون کی موت ہوئی، لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔ Tagsپاکستان
    راولپنڈی: آن لائن کیب میں اسکول جانے والی خاتون ٹیچر کی لاش برساتی نالے سے برآمد ہوگئی جب کہ گاڑی کا ڈرائیور پراسرار طور پر تاحال غائب ہے۔ دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے بھوسہ گودام کے قریب برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت انعم بشیر کے نام سے کر لی گئی ہے، جو افشاں کالونی راولپنڈی کی رہائشی تھی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کا تعلق ملکوال سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھی۔ انعم بشیر کی لاش ان کے لواحقین نے اسپتال پہنچ کر شناخت کی، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا ہے۔...
    فائل فوٹو  لاہور میں نشتر کالونی کے نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت چومبا کیرن کے نام سے ہو گئی ہے، جو زیمبیا کی شہری تھی۔لاش چھوڑ کر بھاگنے والا اس کا ہی ساتھی نکلا، سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق زیمبیا کی چومبا کیرن کو اسپتال میں چھوڑ نے والے شخص کی شناخت ولیری نکومبو کے نام سے ہوئی ہے۔سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ملزم خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے خاتون کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی ہے۔پولیس کےمطابق خاتون اور ملزم دونوں نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ...
    فائل فوٹو لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں 2 افراد غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی افریقی شہری ہیں۔ کار سوار خاتون اور مرد نے خاتون کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔اس معاملے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم...
    شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے منگل کی شب ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کو شناخت کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے بوڑھی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پھر اسے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ اب اس خاتون کی شناخت 60 سالہ رقیہ کے نام سے ہوئی جس کی تصدیق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہیڈ آفیسر (ایس ایچ او) صدر الدین میرانی نے کردی ہے۔ انہوں نے ایکسپرس کو بتایا کہ متقولہ کی لواحقین نے شناخت کردی ہے وہ ناظم آباد کی رہائشی تھی۔ لواحقین کے مطابق...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی خاتون کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ کہ خاتون چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملازمہ کا رکھا گیا ملازم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، شہناز...
    فائل فوٹو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ڈنمارک کی خاتون قیدی سے سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔سفارتی وفد میں مس لونی، سیکیورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلر اعجاز صدیق شامل تھے۔جیل ذرائع کے مطابق سفارتی وفد حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم سے ملاقات کے لیے پہنچا۔ روزا منشیات برآمدگی کے مقدمے میں قید ہیں۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانا اے این ایف اسلام آباد میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قائدآباد کی رہائشی 19 سالہ خاتون گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قائدآباد کے علاقے مدینہ ٹائون مصطفی مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 19 سالہ نبیہا دختر حمید اللہ کے نام سے کی گئی ، موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
    اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علما، ذاکرین اور مذہبی رہنماؤں نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور محرم الحرام میں بھائی چارگی، باہمی احترام اور امن کے فروغ کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر اوقاف و نگراں مذہبی امور عبدالحسیب کی قیادت میں علما کمیٹی کے وفد نے محرم الحرام کی آمد کے آغاز سے مختلف مکاتب فکر کے علما و اکابرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا، وفد میں شامل ایم کیو ایم مرکزی رہنما اشرف علی اور انچارج مذہبی امور کمیٹی حاجی ناصر یامین و اراکین موجود تھے۔ ملاقاتوں میں محرم الحرام میں مذہبی...
    ---فائل فوٹو  لودھراں میں سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران 11 سال سے مفرور تہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سی سی ڈی کی اشتہاری مجرمان کی ٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم نے 2014ء میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ 2023ء میں بھی ایک شخص کو قتل کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکے والے مفرور ملزم کو 3 سال بعد گرفتار کیا تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق سال 2022ء میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی اور پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وفد کی جانب سے حالیہ بھارتی بلاجواز عسکری و آبی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور امریکا و یورپ کے کامیاب سفارتی دورے پر بلاول بھٹو زرداری سمیت وفد کے دیگر ارکان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے تحت حکومت کے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کےلئے اٹھائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر آئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثنا یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، ثنا یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ثنا یوسف کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے، ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ عطا اللہ تارڑ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان کی دو بار منتخب ہونے والی سابق خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کا 72 واں یوم پیدائش ہفتہ 21 جون کو منایا گیا۔ الیکٹرانک، ریڈیو اور سوشل/ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک حقیقی جمہوری اور ترقی پسند ریاست بنانے کے لیے ان کی لگن اور ان کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ایک وژنری رہنما تھیں جنہوں نے انتہائی وفاداری اور خلوص کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی اور آمریت اور دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں دو...
    اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ، قومی قیادت کا خراجِ عقیدت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور جمہوریت کی علمبردار شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں محترمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بی بی نے آمریت کے خلاف استقامت سے مزاحمت کی اور ہمیشہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان، احمد رضا مانیکا، ریاض الحق جج، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے الگ الگ ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو عوام دوست اور پاکستان کے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معروف اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے پلئیرز سے ملاقات کے دوران عجیب سوالات نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آفس میں اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، اس دوران کھلاڑیوں سے عجیب سوالات بھی کیے، جس نے کھلاڑیوں کو چونکا دیا۔  ٹرمپ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران سوال کیا کہ کیا کوئی ٹرانس جینڈر خاتون آپکی میں ٹیم میں شامل ہو سکتی ہے؟ اور کیا انہیں مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟۔ مزید پڑھیں: 17 سالہ فٹبالر سے 30 سالہ ائیرہوسٹس کے تعلقات؛ قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں اِن غیر متوقع سوالات پر یووینٹس کے پلئیرز حیرت زدہ رہ گئے جبکہ اس موقع پر فٹبال...
    کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 7 میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے بزرگ خاتون کی چند روز پرانی تعفن زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جسے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 83 سالہ عائشہ زوجہ ریاست اللہ خان کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی اور ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔ تاہم، متوفیہ کے ورثا کا پولیس سے رابطہ ہوا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ے جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے...
    راولپنڈی: شاپنگ کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو 25 سال قید  اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ ایکسپریس نیوز  کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ پیر ودھائی میں درج خاتون سے زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا،  جس میں عدالت نے مجرم طاہر سلیم کو 25 سال قید،  5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 لاکھ ہرجانے کی  سزا  سنائی ہے۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ مجرم نے شاپنگ کرانے کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کی تھی، جس پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے مجرم کے خلاف مارچ 2024 میں...
    ---فائل فوٹو  کراچی میں کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق سال 2022ء میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی کہ  لاپتہ ہوگئی، خاتون کی لاش دوسرے روز بابا بھٹ جزیرہ کے پاس سمندر سے ملی تھی۔ خاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے ملوث ملزمان کا سراغ لگایا تھا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ دوسرا ملزم رحمان بلال بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم رحمان کو بیرونِ ملک سے واپسی پر تکنیکی و انٹیلیجنس بنیادوں پر سراغ لگا کر اس کے گھر...
    بلیز میٹرویلی ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلیز میٹرویلی نے 1999 میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے،...
    اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں واقع ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں براہِ راست نشریات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اینکر براہ راست نشریات میں اسرائیل پر تنقید کر رہی تھیں۔ اچانک دھماکا ہوا تاہم خاتون اینکر بالکل نہیں گھبرائیں اور اسٹوڈیو سے نکل گئیں۔ The Israeli regime attacks Iran’s national TV. Brave Iranian presenter keeps composed as the studio comes under Israeli attack. pic.twitter.com/XM7QCz775D — IRNA News Agency (@IrnaEnglish) June 16, 2025 اس حملے...
    برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے، جنہوں نے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں کئی اہم مشنز کی قیادت کی۔ وزیرِاعظم سر کیئر...
    لاہور: پنجاب حکومت نے حافظ آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کی قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے حافظ آباد کا دورہ کرکے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سے ملاقات کی۔ حنا پرویز بٹ نے اغواء، اجتماعی زیادتی اور بلیک میلنگ کا نشانہ بننے والی خاتون کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ مقدمہ میں نامزد تین ملزمان پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں جبکہ ایک مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے، انہوں نے پولیس کو مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کی بھی ہدایت کردی۔ بعد ازاں حنا پرویز بٹ نے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے دو...
    بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا وفد آج سے بیلجیئم میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔ان ملاقاتوں میں یورپی پارلیمنٹیرینز، یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے حکام کو بھارت کی آبی جارحیت اور جنگجو ذہنیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ امریکا کو بھارت کو مذاکرات کیلئے کان سے پکڑ کر بھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے: بلاول بھٹو زرداریبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دینا بھی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے پاکستانی وفد یورپ کے اہم تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں اور عالمی میڈیا سے گفتگو بھی کرے گا۔پاکستانی وفد مودی سرکار کی پاکستان مخالف کارروائیوں سے آگاہ کرے گا اور بھارت کے...
    محبت نے سرحدیں مٹا دیں اور سوشل میڈیا نے پھر دو دل ملادیے۔ امریکی خاتون محبت کی خاطر جھنگ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے سوشل میڈیا پر بنے دوست سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ امریکا کی 27 سالہ شہری کیرِنشا میڈیسن گریس نے پاکستان آ کر اپنے سوشل میڈیا دوست نعیم الحسن سے شادی کر لی۔ جنوبی کیرولائنا کی رہائشی کیرنشا گزشتہ 2 سال سے جھنگ کے 29 سالہ نعیم الحسن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھی۔ آن لائن دوستی رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی جس کے بعد کیرنشا نے پاکستان کا سفر کیا، جھنگ میں جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کیا اور کنیز عائشہ نام رکھ لیا، بعدازاں گواہوں کی موجودگی...
    امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری مظاہروں کی کوریج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار نے براہ راست رپورٹنگ کر رہی ایک آسٹریلوی خاتون رپورٹر کو ربڑ کی گولی مار دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق، آسٹریلوی چینل 'نائن نیوز' کی رپورٹر لورین توماسی لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے حق میں جاری احتجاج کی کوریج کر رہی تھیں کہ عقب میں کھڑے ایک نیشنل گارڈ اہلکار نے انہیں ربڑ کی گولی مار دی۔ چینل کی جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگتے ہی لورین توماسی درد سے...
    کراچی: سعید آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے رحیم یار خان سے بازیاب کرالیے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق 10 اپریل کو خاتون اور تین بچے سعید آباد کے علاقے سیکٹر 4G سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 184/25 بجرم دفعہ 496A/ 3/2 TIP نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچوں سمیت صوبہ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے بحفاظت بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت بخت زیب ولد نور حیات کے نام سے ہوئی۔
    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیرنے عیدالاضحی کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمراسیران کو عید کے پہلے اور دوسرے دن صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے قریبی عزیزوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ ملاقات صرف والدین، بہن بھائی، بیٹا بیٹی یا بیوی سے کرائی جائے گی، دیگر رشتہ دار یا دوست شامل نہیں ہوں گے، ملاقات انٹرویو شیڈ میں ہوگی، ڈیوڑھی میں اجازت نہیں دی جائے گی۔لواحقین کی جانب سے لایا گیا کھانا مکمل تلاشی کے بعد قیدیوں کو دیا جائے گا۔کسی بھی بدنظمی سے بچنے کے لیے خصوصی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے جو عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ مبینہ غلط انجکشن سے صبا کی موت کا مقدمہ درجکراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13 ڈی میں مبینہ طور... خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی کو بخار تھا، قریبی نجی اسپتال سے چیک اپ کرایا تھا۔متوفیہ کے شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ میری اہلیہ کو ڈاکٹروں نے غلط انجکشن لگایا جو موت کی وجہ بنا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔
    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کریمی چوک کے قریب واقع گھر سے خاتون اور بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر سے مرد کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش گلا کٹی ہے جبکہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق شوہر کا بھی گلا کٹا ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے گھر سے لڑائی کی آوازیں سنی تھیں، گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑا لگتا ہے۔
    ---فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے خاتون افسر کے خلاف دہری ملازمت اور مالی دھوکا دینے پر مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق خاتون افسر حاجرہ سرور کے پاس بیک وقت الگ الگ ڈپارٹمنٹ میں 2 عہدے ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حاجرہ سرور افغان مہاجرین کمشنریٹ خیبر پختونخوا میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، حاجرہ سرور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ بھی ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمہ نے2001ء سے2008ء اور 2017ء سے اب تک مالی فوائد حاصل کیے، ملزمہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمہ برطانیہ فرار ہو گئیں ہیں، وطن واپسی پر فوری...
    علیمہ خان—فائل فوٹو بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ڈونر تنویر احمد کی اپنے بھائی سے 2 ملاقاتوں کی تصدیق کر دی۔علیمہ خان نے دیگر 2 بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان ملاقاتوں کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ تنویر احمد ہمارے ڈونر ہیں، پرانا جانتے ہیں، ان کی بانیٔ پی ٹی آئی سے اکتوبر میں ملاقات کروائی گئی۔علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ تنویر کی بانیٔ پی ٹی آئی سے جس وقت ملاقات کرائی گئی اس وقت میں اور میری بہنیں جیل میں تھیں۔
    ‌اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر کو گھر میں قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ جاں بحق لڑکی کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کےلیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا اور 2 گولیاں ماریں جبکہ واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف  اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر میں خاتون کو قتل کیا گیا ہے، جاں بحق خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے، ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا، اس نے ثنا یوسف کو  2 گولیاں ماریں۔واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔
    اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں نامعلوم افراد نے 17 سالہ ٹک ٹاکر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ ثنا یوسف کے نام سے ہوئی جس کا تعلق چترال سے تھا اور وہ ٹک ٹاکر تھی۔ پولیس نے واقعے کے بعد ثنا یوسف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے پمز اسپتال منتقل کردیا۔
    خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند  ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ارکان اسمبلی نے شکایت کی کہ حکومت کا رویہ بہترنہیں، ترلے منتوں کے بعد 2 فیصد کام کیے جاتے، حلقوں میں کیسے جائیں اس پر صدر نے جواب دیا کہ مجبوریاں ہیں ملک کے ساتھ چلنا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین...
    مقتول نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا، مقتول نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہوگئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچرموڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سال کے افتخار احمد کے نام سے ہوئی جو گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور 4 بچوں کے باپ تھے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔ بھائی نے بتایا کہ افتخاراحمد صبح گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلے تھے کہ حادثہ ہوگیا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔افتخار احمد کے بھائی نے حادثے...
    خانیوال(این این آئی)خانیوال سٹیشن پر مسافر پْل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئیں،ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ملبے سے نکالا جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے کرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مسافر پل کا حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ملبے کے نیچے دب گیا تھا، گرنے والا پل قیامِ پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کر دیا، جن میں گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر...
    فائل فوٹو میرپورخاص میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی، خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ بیٹی کو داماد نے جلا کر مار دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اریگیشن کالونی میں سرکاری کوارٹر میں پیش آیا جہاں سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش اسپتال لائی گئی۔خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ بیٹی اور داماد میں گھریلو جھگڑا چل رہا تھا، داماد نے بیٹی کو جلا کر مار دیا۔دوسری جانب شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیوی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں میں بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ) کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہو گئے۔ پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل کی چھت گرنے تین افراد زخمی ہوئے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب اور کے پی میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورالائی میں بھی آندھی اور مٹی کا طوفان آیا۔ ملک کے بیشترمیں شہروں میں شدید گرمی کے بعد بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ، بعض علاقوں میں آندھی، طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ مظفرآباد میں کلاؤڈ...
    ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے ایرانی قیادت کی جانب سے پاکستان کی دوستی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے والد صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستانی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کی قیادت میں ایرانی وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگئے۔ مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا.    وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سپریم لیڈر  آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی.  ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی. ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے میں امن کی...
    تہران(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگئے مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا. وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی. ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی. ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے...
    ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے ایرانی قیادت کی جانب سے پاکستان کی دوستی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے والد صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کی قیادت میں ایرانی وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بلاول...
    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال، اس موقع پر شہید ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کی قیادت میں ایرانی وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال، اس موقع پر شہید ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔
    اسلام آباد:  پاکستان نے غلطی سے کنٹرول لائن کے اس پارداخل ہونے والی خاتون کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق43  سالہ سنیتا جامگڑے کاتعلق مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے جو رواں  ماہ کے اوائل میں کارگل کے راستے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوگئی تھیں، سنیتا جامگڑے کو 14 مئی کو لاپتہ قرار دیا گیا تھا،  پاکستان رینجرز کی جانب سے خاتون کو اٹاری بارڈر پر انڈین بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد بی ایس ایف نے انہیں امرتسر پولیس کے حوالے کر دیا۔ناگپور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون V) نکتن قدم نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ایک افسر اور دو خواتین...
    غزہ میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں خان یونس کی ایک خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے ہیں جبکہ شوہر شدید زخمی ہیں۔ یہ حملہ جمعہ کو ناصر اسپتال کی ڈاکٹر علا النجار کے گھر پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور 10 میں 9 بچے شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے بھوک کو جنگی ہتھیار بناکر غزہ کے مزید 29 بچے اور بوڑھے قتل کردیے ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہے۔ اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا بچ جانے والا واحد بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا شوہر...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع جمالی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت سلمان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کا ایک ہی دن میں دوسرا واقعہ دوسرا...
    —فائل فوٹو کراچی  کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں 17 مئی کو بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی۔دونوں میں جھگڑا ہوا ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جا رہی ہے۔
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری--فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے نوجوان نسل کے دل جیتے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب آج تمام صوبوں میں ترقی اور خوشحالی میں لیڈ کر رہا ہے، مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم عملی مشاہدہ ہے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے 1 سال میں مکمل کر...
    اداکارہ ہانیہ عامر اور امریکی خاتون اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی کراچی کی پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ شبانہ محبت کیلئے امریکا سے پاکستان آکر ڈیرہ ڈالنے والی خاتون اونیجا رابنسن کے حوالے سے وائرل ویڈیوز کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی ہیں۔ اونیجا ایک پاکستانی نوجوان کی تلاش میں پاکستان آئی تھیں، اور شبانہ نے ان کے معاملے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ اب اداکارہ ہانیہ عامر کی شبانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے شبانہ کو گلے...
    گرم راتوں کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ جسم کو ٹھنڈا ہونے کا موقع نہ دینے کے باعث مزید خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ گرمی اور نمی کے طویل اثرات لوگوں کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سر درد، چکر آنا، تھکاوٹ، پٹھوں میں کھچاؤ، ڈی ہائیڈریشن اور نیند کی خرابی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو دمے یا دیگر سانس کی بیماریوں کا شکار ہیں، انہیں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ زیادہ نمی سانس کی تکلیف کو بڑھا سکتی ہے۔ہائی نمی جسم کے قدرتی ٹھنڈک کے عمل میں رکاوٹ ڈالتی ہے، جس کی وجہ سے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع اقرا سٹی فیز ون کے ایک فلیٹ سے 22 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔  چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت ورشہ جعفری کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ چھیپا کے ترجمان نے بتایا کہ لاش بظاہر دو سے تین دن پرانی محسوس ہوتی ہے، تاہم موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہو گا۔ مزید پڑھیں: کراچی: زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق ابتدائی طور پر لاش پر کسی واضح تشدد کے نشانات کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سچل تھانے کی...
    لاہور: رائے ونڈ کے علاقے واڑہ مانگا روڈ پر ایک گھر سے 35 سالہ خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کنزہ اپنی 16 سالہ بیٹی فضا کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی اور دونوں مقامی فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا علم اس وقت ہوا جب مقتولہ کی بیٹی فضا فیکٹری سے واپس گھر پہنچی تو اس نے اپنی والدہ کی لاش زمین پر پڑی دیکھی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش...
    پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار وہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اونیجا کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب اونیجا رابنسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جو ہیوسٹن، برطانیہ میں منعقدہ فلم پریمئیر کے دوران لی گئی۔         View this post on Instagram                       A post shared...
    اداکارہ ماہرہ خان جو ان دنوں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’لو گُرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کے لیے تیار فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کیں جس میں وہ اپنے فینز کے ساتھ ملاقات کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی ملاقات امریکی خاتون...
    ایک 24 سالہ چینی خاتون روانی سے انگریزی بولنے کی صلاحیت اچانک کھو بیٹھیں جس نے معالجین کو حیران کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مرد دماغی طور پر خواتین سے پہلے بوڑھا ہو جاتا ہے؟ چینی میڈیا کے مطابق چین کے شہر گوانگ ڈونگ کے پروونشل پیپلز اسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کے ڈائریکٹر وان فینگ نے ایک 24 سالہ خاتون کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو کلاس کے دوران اچانک بیمار ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے ان میں ایک بہت ہی عجیب و غریب علامت پیدا ہو گئی تھی۔ چینی ڈاکٹر حیران رہ گئے کیوں کہ وہ خاتون اب انگریزی بولنے سے قاصر ہیں حالاں کہ اس سے قبل وہ انگریزی روانی سے بول سکتی تھیں۔ اس عجیب...
    خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔ قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام...
    ویب ڈیسک :پشاور کے علاقے ارمڑ میں خٹکو پل کے قریب خاندانی تنازعہ ایک خونی تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔  پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔   واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ زخمی خاتون کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ’میں پاکستان کی بجائے جہنم جانا پسند کرونگا‘ جاوید اختر کو پاکستانیوں نے کھری کھری سنا دیں  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی...
    واشنگٹن(ویب ڈیسک ) ملانیا ٹرمپ کا کانسی کا مجسمہ امریکی مصور بریڈ ڈاؤنی نے بنایا تھا اور ستمبر 2020 میں اس کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا مجسمہ انکے آبائی ملک سلووینیا میں چرا لیا گیا۔اس حوالے سے سلووینیا پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات روزنو نامی گاؤں میں پیش آئی، جہاں امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا کانسی کا بنا مجسمہ نصب تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ 2020ء میں وسطی سلووینیا کے علاقے سیونیکا کے قریب نصب کیا گیا تھا۔اس کانسی کے مجسمے کے چوری ہونے سے قبل اس مجسمے کو...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں واقع بیوٹی پارلر میں خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بیوٹی پارلر کی مالکن صائمہ کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک ہفتہ قبل شاہ میر سے دوسری شادی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے گھریلو ناچا قی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا اور لاش کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق ملزم واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا، جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    کراچی: اورنگی ٹاؤن کی مجاہد کالونی میں گھر میں بنے بیوٹی پارلر سے خاتون کی گلا کٹی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ صائمہ شاہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی گلا کٹی جھلسی ہوئی لاش اسی کے بیوٹی پارلر سے ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ نے ایک ہفتے قبل ہی شاہ میر نامی شہری سے دوسری شادی کی تھی۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی پہلے شوہر سے 12 سال...
    راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں دم کرکے بیماریاں دور کرنے اور جنات نکالنے کے نام پر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں خاتون کی مدعیت میں علاج کے نام پر خاتون سے نازیبا حرکات کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ درخواست گزار خاتون نے مقدمے میں بتایا کہ مرگی کی مریضہ ہوں، کافی علاج کرایا ٹھیک نہیں ہوئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پیر خرم کی ویڈیو دیکھی جو دم درود سے علاج کرتا ہے اور لوگ علاج کے لیے ان کے پاس آتے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اپنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں خاتون جاں بحق، اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں شہزادٹاؤن کے علاقے علی پور میں گھر میں گیس سلنڈر دھماے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق، شوہر اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق خاتون کی شناخت امبرین کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں شوہر فیصل اور بیٹی عائزہ بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ iTel موبائل فون کمپنی سنگین بحران کا شکار، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سرگودھا میں غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام تجویزکر کے اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو خوش آمدید کہتے ہوئے خدمت دین کے لئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ چناب نگر کی غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو ماڈل مدرسہ کمپنی باغ میں مرکزی اتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھا کر دین اسلام میں...
    گجرات میں پولیس نے 7 ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر کی صحن سے برآمد کر لی۔ اس حوالے سے ڈی پی او گجرات نے بتایا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی تھی۔  ڈی پی او کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش خاتون کے کردار پر شک ظاہر کیا ہے
    چینی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک  انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی  سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو  ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر  12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور...
    کراچی: شہر قائد میں لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں عثمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی جبکہ ایک ڈاکو شہری کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون انجمن زوجہ سردار خان زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے دوران ایک شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے...
    ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 مئی 2025ء ) ابوظہبی کی عدالت کی تاریخ کے سب سے بڑے "طلاق کیس" کا فیصلہ ، خاتون کو کروڑں درہم ملیں گے۔ خلیجی خبر رساں ادارے دی نیشنل نیوز کی خبر کے مطابق ابوظہبی کی سول فیملی عدالت کی جانب سے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے علیحدگی کیس کا غیر معمولی فیصلہ سنایا گیا ہے۔ خبر کے مطابق برطانیہ میں شادی کرنے والا جوڑا جو اب ابوظہبی میں رہائش پذیر ہے، جوڑے کی جانب سے مارچ 2025 میں علیحدگی کیلئے ابوظہبی کی سول فیملی عدالت سے رجوع کیا گیا۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ شوہر کا تعلق برطانیہ جبکہ خاتون کا تعلق امریکا سے ہے، تاہم ابوظہبی میں رہائش...
    یوں تو مصنوعی ذہانت ایک مفید ذریعہ ہے جس کی مدد سے انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کے کچھ مضمرات بھی ہیں۔ حال ہی میں اس ٹیکنالوجی کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے جس سے پتا چلا کہ یہ لوگوں میں طلاقیں بھی کروا دیتی ہے۔ یونان کے ایک عجیب و غریب کیس میں ہوا کچھ یوں کہ ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر کے مبینہ تعلقات کا پردہ فاش کرنے کے بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح  فریب دے سکتی ہے؟ گریک سٹی ٹائمز کے مطابق خاتون نے ’ٹیسیگرافی‘ پر جدید طریقہ کار کے لیے چیٹ جی...
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے متعدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق، جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرز میں ایک گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 23 سالہ نازیہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت اب تک خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار اسی دوران پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضیاالرحمان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق،...
    اسلام آباد: غیر ملکی خاتون نے خود سے ڈکیتی کے دوران زیادتی کرنے والے مجرم کو شناخت کرلیا اور اس موقع پر قرآن کی آیت پڑھتے ہوئے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیرملکی خاتون کے ساتھ ڈکیتی کے دوران جنسی زیادتی کرنے والا سفاک ملزم 51 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا اور ملزم سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سفاک شخص کی گرفتاری کے بعد غیرملکی خاتون نے ملزم کی شناخت  بھی کرلی۔ خاتون نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خاتون نے ملزم کے سامنے آنے پر بے مثال تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی سخت ردعمل کے بجائے صبر سے متعلق قرآنی آیت...
    لاہور میں ڈاکوؤں نے گورنر ہاؤس کے ڈسپنسری ملازم اور اس کی ماں سے لوٹ مار کی جس دوران مزاحمت پر  بزرگ خاتون سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق گورنر ہاؤس کا ڈسپنسری ملازم معین اپنی والدہ کے ساتھ بینک سے رقم لے کر سندر داس روڈ پر زمان پارک کےقریب پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ماں سے پرس چھیننے کی کوشش کی، معین کی والدہ 62 سالہ سلمٰی  بیگم نے مزاحمت کی تو چھینا جھپٹی میں خاتون سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی اور ڈاکو پرس لے کر فرار ہو گئے جب کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو...
    بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحقبلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے نواحی علاقے کلی ہزار خان میں پیش آیا۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
    ملتان میں 23 سالہ آسیہ بی بی کی سسرال میں گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔  پولیس کے مطابق آسیہ بی بی کی چھ ماہ قبل محمد رفیق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی آسیہ بی بی پانچ ماہ کی حاملہ بھی تھی، شک ہے آسیہ کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ کوتوالی کی مقتولہ کے شوہر اور بہنوئی سے تفتیش جاری ہے، قتل ہے یا خودکشی تفتیش جاری ہے۔
    اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) کشمیر لائن آف کنٹرول کے قریب ہی مکین پچاس سالہ بشیر ڈار کے لیے یہ گولہ باری نہ صرف خوف کا باعث ہے بلکہ فائرنگ کی آوازیں ماضی کی تلخ یادیں بھی تازہ کر رہی ہے۔ سن 2020 میں لائن آف کنٹرول پر جب جھڑپیں ہوئیں تو بشیر کی اہلیہ ماری گئی تھیں، ''مارٹر گولہ میری بیوی کے بالکل قریب آ کر گرا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھیں‘‘۔ بھارتی علاقے کے پہاڑی گاؤں بالکوٹ کے قریب رہنے والے بشیر کا گھر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے بمشکل ایک میل کے فاصلے پر ہے۔ بشیر نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''آج کل وہ...
    گرفتار ملزم کے مطابق رائیڈر کو ریموٹ کنڑول گاڑی میں پیک کرکے 10 فائل پہنچا دی جاتی تھی، ملزم کے مطابق کچھ رائیڈرز کو 15 اور 20 فائل باربی ڈول میں پہنچا دی جاتی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ڈیفنس فیز ٹو میں کارروائی کرتے ہوئے کوکین سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے پاس سے اعلیٰ کوالٹی کی 219 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا گروپ کوکین کا کام کرتا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، منشیات اسلام آباد سے خاتون کراچی میں فراہم کرتی ہے، اسلام آباد سے آنے والا پارسل گرفتار ملزم وصول کرتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے...