2025-12-06@19:24:20 GMT
تلاش کی گنتی: 164212

«اور مثبت»:

(نئی خبر)
    کراچی کے علاقے گزری میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگرے کے دوران بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ اس حوالے سے کلفٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے بیوی پر حملہ کیا، بیٹی ماں کو بچانے قریب آئی تاہم اس دوران دونوں شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ماں اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ کلفٹن پولیس نے کہا کہ ملزم سمیع اللّٰہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنی بیوی پر الزامات لگاتا رہتا تھا جس پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے جمعہ کو طویل انتظار کے بعد وہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 5؍ سال کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) اور ساتھ ہی چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) تعینات کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد کئی مہینوں سے جاری وہ پروپیگنڈا دم توڑ گیا جو سیاسی وابستگیوں کے حامل سوشل میڈیا سیلز سے چلایا جا رہا تھا کہ ان کی مدتِ ملازمت کیلئے نومبر 2025 کے بعد توسیع درکار ہے۔ وزارتِ دفاع کی جانب سے 5؍ دسمبر 2025ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری صدرِ مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکمران اتحاد اور اس کے رفقا سے آویزش کے بعد تحریک انصاف نے نئے محاذ کھول لئے ہیں جہاں آئندہ دنوں میں گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔ جمعہ کو خیبر پختونخوا حکومت نے نو مئی کے متعدد مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو تحریک انصاف کے بارے میں سخت تادیبی اقدامات کا فوری ردعمل ہے۔ اطلاعات کے مطابق کے پی محکمہ قانون نے نو مئی کے 57؍ مقدمات ختم کرنے کی سفارش صوبائی کابینہ کو بھیج دی ہے دوسری جانب وفاقی حکومت نو مئی کے مقدمات برقرار رکھنے کیلئے نئی قانون سازی سے بھی گریز نہیں کریگی۔ باور کیا جاتا ہے کہ کے پی حکومت نے یہ قدم باقاعدہ منصوبہ بندی کے...
    امریکی ویکسین ایڈوائزرز نے نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد ہیپاٹائٹس بی ویکسین لگانے کی 30 سالہ پالیسی ختم کر دی جس پر طبی ماہرین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ امریکی وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے مطابق یہ ایک بڑا فیصلہ ہے، مگر طبی ماہرین نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے امریکی صحت عامہ کے دہائیوں پر محیط فائدے ختم ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: منفی پروپیگنڈا بے اثر، پاکستان میں 90 لاکھ بچیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین لگا دی گئی نئی سفارشات کے مطابق پیدائش کے فوراً بعد ویکسین صرف اُن بچوں کو لگائی جائے گی جن کی ماؤں کا ہیپاٹائٹس بی ٹیسٹ مثبت ہو...
    اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور سنگین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کردیا۔ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مقبوضہ کشمیر پر قابض مودی سرکار سمیت تمام بھارتی ریاستی حکومتوں کے سفاکانہ دور مقبوضہ کشمیر کی وادی کے لیے سیاہ باب سے عبارت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جابر مودی کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے ماہرین بھی بول اٹھے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکام کی جموں و کشمیرمیں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید خدشات ہیں۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت کو سیکیورٹی...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کیلئے ریڈ نوٹس ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی پارلیمانی جمہوری رویہ میں پرامن مزاحمت اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین نافذ ہوں لیکن انسانوں، خواتین، نوجوانوں کی تذلیل نہ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں بند قیدی اور سیاسی جماعت کے قائد کی قید کے حوالے سے ہمیشہ مہذب باوقار طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔  نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ادارہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کا پابند ہے۔ سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان بڑھتے فاصلے اسٹیبلشمنٹ کو اور...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آج مختلف سمتوں سے 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں۔ علاوہ ازیں اگر درجہ حرارت کی بات کی جائے تو شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔     کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ جب کے کل کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے...
    1965 اور 1971 کی جنگوں میں اپنی جانفشانی ،بے لوث محبت اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر)کا54واں یومِ شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ جرأت وبہادری کا استعارہ بننے والے میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو ضلع گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں پیدا ہوئے۔ میجر شبیر شریف نے اپریل 1964 میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ کی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں آپ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سب سے بڑے فوجی تربیتی اعزاز ''اعزازی شمشیر'' سے نوازا گیا۔ میجر شبیر شریف واحد فوجی جوان ہیں جنہیں بالترتیب دو سب سے بڑے فوجی اعزاز ات یعنی نشانِ حیدر اور ستارہ جرات سے نوازا گیا ہے۔ شبیر شریف پاک...
    انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما سید فیض نقشبندی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں اپنے اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو مزید عزت، استحکام اور ایک نئی قوت بخشے گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے...
    ویب ڈیسک:میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر)کی بہادری اور جوانمردی کی عظیم داستانِ شجاعت،میجرمحمداکرم شہید کی بے مثال جرات و بہادری کے اعتراف میں آپکو پاکستان کےسب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر)  4 اپریل 1938ء کو ضلع گجرات کے گاؤں ڈنگہ میں پیدا ہوئے، میجر محمد اکرم کے خاندان کے بیشتر افراد کا تعلق پاک فوج کےکسی نہ کسی شعبے سے تھا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا آپ کو سپاہ گری اور دلیری وراثت میں ملی، میجر محمد اکرم نے 1961ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی، آپ 4 فرنٹئیر فورس رجمنٹ کا حصہ بنے اور 1970 میں...
    اسلام ٹائمز: بحیرہ احمر میں روسی اڈے کے امکان نے امریکی سکیورٹی حکام کو پریشان کر دیا ہے، کیونکہ وہ افریقہ میں فوجی عزائم کے تناظر میں برسوں سے بیجنگ اور ماسکو کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے مزید کہا کہ روس کی بحری سرگرمیاں اسوقت گرم پانی کی بندرگاہوں کی کمی کی وجہ سے محدود ہیں، کیونکہ روس کے بحری جہاز نہ مطلوبہ سپلائی دے سکتے ہیں اور نہ اپنے بحری بیڑوں کو مقررہ سپورٹ فراہم کرسکتے ہیں۔ ایک سینیئر امریکی اہلکار نے کہا کہ لیبیا میں روسی اڈہ اور سوڈان کی بندرگاہ سے استفادہ روس کی وار فیئر کی صلاحیت کو بڑھا سکتا اور یہ وہ اسٹریٹجک اقدام ہے، جو امریکہ کی نیندیں حرام...
    تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے نائبِ وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی نے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن اور انسانی امداد کے سربراہ آندریاس پاپا کونستانتینو اور کابل میں یونین کی ناظم الامور ورونیکا بوسکویج سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کے نائبِ اول وزیرِ اعظم نے یورپی یونین کے نمائندگان سے ملاقات میں، سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کابل کی خواہش اور تعاون میں باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے نائبِ وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی نے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن اور انسانی امداد کے سربراہ آندریاس پاپا کونستانتینو اور کابل میں یونین کی ناظم الامور...
    اویس کیانی:میجر شبیر شریف شہید کاآج 54واں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہا ہے، فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نےشہیدکو خراجِ عقیدت پیش کیا، بیان میں کہا کہ نشانِ حیدر کے حامل میجر شبیر شریف شہید کی جرات اور بہادری آج بھی پوری قوم کا فخرہے۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے پاک افواج کی جانب سے میجر محمد اکرم کے54ویں یومِ شہادت پر خصوصی پیغام دیا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا کہا کہ افواجِ پاکستان کا تمام شہداء کے مشن اور ورثے کو سلام،میجر محمد اکرم شہید نے محاذِ...
    ​​​​​​​فلسطینی خبر رساں ادارے شِہاب کے مطابق اس سیکیورٹی ذریعے نے العربی ٹی وی سے گفتگو میں یاسر ابو شباب، جو صہیونی فوج کے زیرِ حکم مزدور گروہوں کا سرکردہ تھا، اس کی ہلاکت کوئی اتفاقیہ واقعہ نہیں تھی بلکہ طویل نگرانی، پیچھا کرنے اور کارروائی کے عمل کا نتیجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی مزاحمتی سیکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص صہیونی رجیم کے ساتھ تعاون کرے گا، اس کا انجام ابو شباب جیسا ہوگا، اور انہوں نے صہیونی قابضین کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے لیے دس دن کی توبہ کی مہلت بھی دی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں مزاحمتی سیکیورٹی ادارے کے ایک ذریعے نے بتایا کہ...
    یوکرین ڈائیونگ فیڈریشن نے اپنی ڈائیور صوفیہ لِسکُن سے تمام میڈلز اور ایوارڈز واپس لے لیے ہیں، کیونکہ انہوں نے روس کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 اور گزشتہ سال پیرس گیمز میں یوکرین کی نمائندگی کرنے والی صوفیہ  لسکن نے اس ہفتے کے آغاز میں ایک روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی وفاداری بدلنے کا انکشاف کیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس پر پابندی لگی تھی تو اسرائیل پر کیوں نہیں؟ قانونی ماہرین کا اسرائیلی فٹ بالز کلبز پر پابندی کا مطالبہ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ صوفیہ  لسکن نے روسی شہریت اختیار کرنے کے فیصلے سے نہ تو فیڈریشن، نہ کوچنگ اسٹاف اور نہ ہی یوکرین کی وزارتِ کھیل کو آگاہ کیا۔  https://Twitter.com/BrusselsMorning/status/1996926887562527053 فیڈریشن کی...
    سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے جبری ہجرت اور غزہ کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے سے متعلق حالیہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے بیانات نہ صرف ناقابلِ قبول ہیں بلکہ خطے کے امن اور انسانی اقدار کے منافی ہیں، فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کیا جائے گا، اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے خطرناک ارادے، دفاع کے...
    تم کیا سمجھتے ہو خود کو؟ وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آپ کو جو سیاست کرنی ہے کریں فوج کو اس سے دور رکھیں،پاکستان کے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا،اپنے بیٹوں کو تو تم نے باہر رکھا ہوا ہے ذرا انہیں خوارج کے آگے تو کھڑا کرو، جنرل احمد شریف چوہدری پرہجوم پریس کانفرنس ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بن گیا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی کو اجازت نہیں...
    سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں،جب ہم ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اضافے کی رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے،چیئرمین کی پیشکش وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے،بحران اور مشکلات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا،وفاق کے بحران کو بنیاد بنا کر کچھ وزرا ء صوبوں سے وسائل اور اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں، خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انہوں نے بات چیت کا موقع گنوا دیا ہے، اب عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں۔   نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتیں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔ اب ملاقات کی اجازت ہوگی اور نہ ہی جیل کے باہر کسی قسم کا ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ جیل سے سیاسی مہم چلانے کی کوشش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اب قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت...
    سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں ضرورت پڑی تو ثابت کرینگے یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے، چیئرمین کی وکلاء وفدسے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاقات کی اور سندھ میںکے سیاسی حالات ، غیر یقینی صورتحال اور سندھ کی مستقل قوموں کے اتحاد پر بات کی ۔ چیئرمین آفاق احمد نے وکلاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔ اسی طرح اجرک ڈے کا بھی احترام لیکن اجرک ڈے کی آڑ میں ملک دشمن نعری قبول نہیں کیونکہ...
    حفاظت مزید مستحکم بنانے کیلئے جیل کے نواحی علاقوں کے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائیگا داخلی اور خارجی راستوں پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ماہر عملے کو متعین کیا جائیگا قیدیوں کی حفاظت کیلئے اڈیالہ جیل اور نواحی علاقہ ریڈزون قرار دیدیا گیا جبکہ اس کی حفاظت مزید مستحکم بنانے کے لیے جیل کے نواحی علاقوں کے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائے گا۔اڈیالہ جیل اور نواحی علاقہ ریڈزون کے اندر اور داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہر عملے کو بھاری تعداد میں متعین کیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں موجود تمام ساڑھے 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں غیر معمولی احتیاط سے کام لیا جاتا ہے۔یاد رہے...
    قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی حکومت نے سیاسی بیان بازی پر بانی سے بہنوں کی ملاقاتیں بند کردیں، قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست۔ قانون کے مطابق جیل میں ملاقاتیں اور خطوط رول 265 کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں اور قیدی کو سیاسی گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ قیدی ہفتے میں ایک ملاقات اور ایک خط لکھ سکتا ہے، ملاقات میں ہونے والی گفتگو پبلک نہیں کی جا سکتی اور ٹوئٹ یا میڈیا میں جاری نہیں کی جا سکتی۔انھوں نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو اگر خدشہ ہو کہ ملاقات...
    دفاع وطن کی خاطر جان نچھاور کرکے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز پانے والے میجر شبیر شریف (نشان حیدر) کا 54واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر پاک فوج نے شہید کے لیے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر کے 54ویں یومِ شہادت پر گہرے احترام اور عقیدت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، ہلالِ کشمیر کا 77واں یومِ شہادت میجر...
    شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان، دو نئی ٹیموں بیچنے کی تیاریاں تیز ہو گئیں قومی ٹی20 کپتان سلمان آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کرینگے برطانیہ کے شہر لندن کے بعد امریکا کے شہر نیو یارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔امریکی شہر نیو یارک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے، نیو یارک میں پی ایس ایل روڈ شو میں قومی ٹی20 کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کریں گے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے لندن میں پی ایس ایل روڈ شو...
    المسلم سوسائٹی سیکٹر 34اے پلاٹ نمبر 09پر تعمیراتی لاقانونیت کی کھلی چھٹی مل گئی ڈائریکٹر شاہد خشک کی چشم پوشی ، رہائشیوں کی تحریری شکایات مگر کارروائی سے گریز ضلع شرقی کے علاقے اسکیم 33میں واقع آل مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،سیکٹر 34/A پلاٹ نمبر 09 پر تعمیر کردہ بینک کی عمارت کے خلاف ضابطہ تعمیر پر ملی بھگت کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ متعلقہ محکمے کے ڈائریکٹر شاہد خشک نے مبینہ طور پر اس غیر قانونی تعمیر پر چشم پوشی برتتے ہوئے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔ رہائشیوں کی متعدد تحریری شکایات کے باوجود محکمے کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مقامی پلاننگ...
    ریاض احمدچودھری بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گیس دھماکے میں 5ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کو 41سا ل مکمل ہونے کے موقع پر واقعے میں زندہ بچ جانے والے افراد اورمتاثرہ خاندانوں نے انصاف کی فراہمی سے انکار اورانکی مشکلات کو بڑھانے پر حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی پرکڑی تنقید کی ہے۔2دسمبر 1984کو بھوپال میں یونین کاربائیڈ پیسٹی سائیڈ پلانٹ میں انتہائی زہریلے کیمیکل میتھائل آئسوسیانیٹ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں کم سے کم 5ہزار479افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کو دنیاکا بدترین صنعتی سانحہ قراردیاجاتاہے۔سانحے میں زندہ بچ جانے والے افراد کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھوپال میں ایک پریس بریفنگ میں، بی جے پی کے خلاف...
    پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں حالیہ تیزی نے خطے کی سیاست پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کا دورہ پاکستان 10 سال بعد کسی ایرانی اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار کا پہلا دورہ تھا جسے دونوں ممالک کے درمیان ’اعتماد سازی کا اہم موڑ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے بھرپور ساتھ دیا، علی لاریجانی اسلام آباد میں ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے پاکستان میں نمائندے افضل رضا نے کہا کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب پاکستان اور ایران دونوں حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران ایک دوسرے کی سیاسی حمایت کا برملا اظہار کرچکے تھے۔ افضل رضا...
    چمن سیکٹر میں افغان طالبان عناصر کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جو سرحدی استحکام اور علاقائی امن کے لیے نہایت خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور انتہائی مؤثر انداز میں جواب دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ پاکستان کی سرحدی خودمختاری کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: استنبول مذاکرات کے دوران افغانستان کی چمن سرحد پر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب چمن بارڈر پر یہ تازہ واقعہ ایک بار پھر اس ضرورت کو اجاگر کرتا ہے کہ کابل انتظامیہ اپنے غیر تربیت یافتہ اور بے لگام سرحدی اہلکاروں کو قابو میں رکھے، جن کی کارروائیاں نہ صرف...
    دنیا بھر میں سیاست، طاقت اور دولت کے تعلق پر ہمیشہ سوال اٹھتے رہے ہیں اور سیاستدانوں کے مالی وسائل اکثر عوامی بحث کا مرکز بنتے ہیں,  ایک تازہ بین الاقوامی رپورٹ میں دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں کئی طاقتور حکمران نمایاں مقام پر نظر آتے ہیں۔ بین الاقوا می رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دنیا کے امیر ترین سیاستدان قرار پائے ہیں، جن کی مجموعی دولت کا اندازہ تقریباً 200 ارب ڈالر لگایا گیا ہے،  اگرچہ ان کی دولت کے ذرائع پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں، عالمی تحقیقی اداروں کے مطابق ان کے پاس نجی کاروبار، توانائی کے شعبوں سے اثر و رسوخ اور خفیہ اثاثوں کا...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان 28 ماہ سے جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف مقدمات کا ٹرائل بھی جیل میں ہی چل رہا ہے۔ جیل میں ملاقات کے لیے ہفتے میں 2 دن یعنی منگل اور جمعرات مقرر ہیں جن میں عمران خان کی فیملی، وکلا اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کرائی جاتی تھی لیکن اب حکومت نے ان کی ملاقات پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد، اب اڈیالہ جیل کے باہر تماشا نہیں لگانے دیں گے، حکومت واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 4 نومبر کے بعد سے عمران خان سے کسی کی بھی ملاقات نہیں کروائی جا رہی تھی تاہم 3 روز...
    فرانس میں مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور تازہ رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک مسلمان خود کو اس کا شکار قرار دیتا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فرانس کی حقوق کی محتسب کلیئر ہیدون کی جانب سے جاری رپورٹ میں 2024 کے ایک سروے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں پانچ ہزار افراد نے حصہ لیا۔ فرانسیسی قانون کے تحت نسلی، لسانی یا مذہبی بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے پر پابندی ہے، جس کے باعث امتیازی سلوک سے متعلق جامع اعداد و شمار حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم سروے کے مطابق سات فیصد افراد نے گزشتہ پانچ برسوں میں مذہبی بنیادوں پر امتیاز کا سامنا کرنے کا اعتراف کیا، جو...
    سوڈان کی جنوبی کردفان ریاست میں رپیڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے ڈرون حملے میں کم از کم 79 شہری جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے،  ہلاک ہونے والوں میں 43 بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت کے مطابق حملہ کالوگی شہر میں کیا گیا جہاں ڈرون نے چار میزائل فائر کیے،  میزائل ایک نرسری، اسپتال اور گنجان آباد رہائشی علاقوں پر گرے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے،  حکومت نے اس حملے کو سنگین اور بہیمانہ جرم  قرار دیتے ہوئے اس کا الزام آر ایس ایف کے اتحادی گروپ ایس پی ایل ایم نارتھ پر لگایا۔ حکومت نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ آر ایس...
    نئی دہلی : سپریم کورٹ آف انڈیا نے بکر انعام یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے کی نئی کتاب ’مدر میری کمز ٹو می‘ Mother Mary Comes to Me کی فروخت، سرکولیشن اور نمائش پر پابندی عائد کرنے کی درخواست یکسر خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو مصنفہ اور نہ ہی پبلشر نے کسی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی پر مشتمل بنچ نے سماعت کے دوران واضح کیا کہ کتاب کے سرورق پر رائے کی بیڑی یا سگریٹ تھامے تصویر کو اشتہار یا تمباکو نوشی کی ترویج قرار نہیں دیا جاسکتا۔ درخواست گزار کا دعویٰ تھا کہ سرورق پر موجود تصویر قانون کے خلاف ہے اور تمباکو مصنوعات...
    اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس شدت اختیار کرگیا۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ بار اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کیس میں صفائی کا موقع نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے، ملزم کو اپنی صفائی کا موقع نہ دیا جانا انصاف کے موثر فراہمی کے دعووں کی نفی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اراکین سمیت پوری وکلاء کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے معزز...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئےاو پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مفت عالمی معیار کو برقرار رکھ کر دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی،...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ تعلقات میں بہتری کی امید رکھی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا آئی ایس پی آر پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے، ہمیشہ امید کی کہ تناؤ کم ہو اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں رہا اور نہ ہی ہوگا، اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے، اس وقت سب کو ایک دوسرے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس  پر شدید ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات کو یکسر مسترد  کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ عمران خان کو ریاست کے لیے خطرہ قرار دینا حقیقت کے برخلاف بیانیہ ہے، ریاستی بیانیے کو سیاسی تنازع بنانے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے جبکہ اختلافِ رائے کو دشمنی سمجھنا جمہوری اقدار کے منافی طرزِ عمل ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اداروں کی سیاسی بیانات میں مداخلت ریاستی توازن کو نقصان پہنچاتی ہے منتخب سیاسی قیادت کے خلاف جارحانہ زبان سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کرتی ہے، پی ٹی آئی کے مطابق حالیہ بیانات سے...
    بالی ووڈ کی مشہر اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جو اُن کے مداحوں کی اتنی پسند آئیں کہ یہ وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق 52 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر کالے رنگ کے لباس میں اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں نے ایک بار پھر 52 سالہ اداکارہ کو جوان و خوبصورت قرار دیا۔ ایشوریہ رائے کی تصاویر پر مداحوں نے تبصرے کیے اور تعریفوں کرنے لگے۔ A post common by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb) ایک صارف نے لکھا کہ آپ تو بہت خوبصورت ہیں اور دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔ بہت سارے صارفین نے لکھا کہ ’ایشوریہ رائے ایک بار پھر واپس آگئی ہیں۔ ایک نے تو لکھا...
    سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے خوبصورتی میں اضافے کیلیے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔ عائزہ خان آجکل اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ یورپ میں سیر و تفریح کی غرض سے موجود ہیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے نوٹس کیا کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔ مداحوں نے خصوصاً بالوں کا انداز اور چہرے پر دیگر تبدیلیاں دیکھ کر سوالات کیے اور اندازہ لگایا کہ اداکارہ نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔ اس حوالے سے عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو تجسس میں رکھا ہوا ہے اور کوئی جواب نہیں...
    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی شہرہ آفاق فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لندن میں شاہ رخ خان (راج) اور اداکارہ کاجل (سمرن) مداحوں کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے ایک بار پھر فلم کا تاریخی اسٹائل کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ شاہ رخ خان کالے رنگ کے لباس جبکہ کاجل نیلے رنگ کی ساڑھی میں تھیں۔ کنگ خان نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دل والے دلہنیا کو ریلیز ہوئے 30 برس ہوگئے مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم کل ہی ریلیز ہوئی ہے‘۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ ایسا اس لیے...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان ہاؤس لندن میں پاکستانی بینکوں کے چیئرمینز اور سی ای اوز پر مشتمل وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ یہ وفد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنایت حسین کی قیادت میں لندن اور مانچسٹر میں منعقدہ ’’پاکستان ریمیٹنس سمٹ 2025‘‘ میں شرکت کر رہا ہے۔وفد میں پاکستان کے تجارتی بینکوں کے سربراہان سمیت عالمی منی ٹرانسفر آپریٹرز کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ اراکین اور پاکستان دوست شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے خطاب میں کہا کہ برطانیہ دنیا میں سب سے بڑی، متحرک اور فیاض پاکستانی ڈائسپورا کی میزبانی کرتا ہے، جو مسلسل...
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ  بی بی جیل میں ہیں، ان سے ملاقاتوں کی اجازت ملے تو معاملات بہتری کی طرف چلے جائیں گے۔سوشل میڈیا پر پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہیں یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوس ناک ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا، نہ ہے نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے، یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرے کو...
    پاکستان تحریک انصاف پر 9 مئی کے بعد سے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاہم اب بھی ان پابندیوں کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے اور اب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں اہلخانہ کے ساتھ ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی یا ملاقات سے ذاتی انکار، مسئلہ ہے کیا؟ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اب تک عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ہے جبکہ سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر مزید پابندیوں اور سہیل آفریدی کی نااہلی کی بات بھی کر دی ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پی ٹی آئی پر کون...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے نومبر کے مہینے کیلئے جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر اور بنگلا دیش کے تیج الاسلام کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز بھی ٹاپ تھری پلیئرز میں شامل ہوئے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو ووٹنگ کے ذریعے آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی شمولیت یقینی بنائی.
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی محافظ ہیں۔ وردی ہمارا فخر اور پرائیڈ ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز جنگی معاملات سے آگاہی فراہم کرے گا۔ ہم پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنی جانیں دیتے ہیں اور جانیں لیتے ہیں۔ پاکستان کے بغیر ہم کچھ نہیں۔ افواج پاکستان اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی اجازت کسی کے باپ کو بھی نہیںدں گے۔ اصل بیانیہ ذہنی مریض دیتا ہے۔ یہ غدار شیخ مجیب الرحمٰن سے بھی متاثر ہے۔ اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر...
    لاہور‘اسلام آباد‘راولپنڈی (نمائندہ خصوصی+ خبرنگار خصوصی+ خصوصی نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔ صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔ توسیع کا اطلاق 19مارچ 2026ء سے ہوگا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کو ٹیلی فون کرکے حالیہ سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی پر ملائشیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان ڈاہ واہ کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر ملائشیا کے وزیراعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ و غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور بے گھر ہونے والوں کی جلد صحت یابی و بحالی کیلئے نیک خواہشات...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے میجر محمد اکرم شہید، نشان حیدر کے 54ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں ہلی سیکٹر (مشرقی پاکستان) میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے غیر معمولی جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی قربانی آج بھی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے اور وطن...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹر اتھارتی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر مکمل بریفنگ لی گئی اور نئے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیرا فورس میں رشوت، بدسلوکی اور الزام کی کوئی گنجائش نہیں جس کیلئے ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کیلئے جلد از جلد باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا۔ پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی ٹریننگ سیشنز بھی شروع ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی طورپر پیرا فورس کے اہلکاروں کو اپنے پیغام میں کہا کہ قانون...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کو جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ جو بھی جیل رولز کی خلاف ورزی کرے گا اسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا، انہیں شرم کرنی چاہئے۔  ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا  اور علاقائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لئے رفاہ کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی   مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امن منصوبے کی واضح خلاف ورزی ہے اور غزہ کے متاثرہ عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں شدید رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ غزہ کے نہتے شہریوں کے لئے بلاتعطل اور آزادانہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کیلئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔ اجلاس میں جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا  گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے  جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ترکیہ صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہے گا اور مذاکرات کیلئے بھی تیار ہے۔ ترکیہ وفد کے ابھی تک دورہ نہ کرنے کی وجہ پاکستان کا تعاون نہ کرنا نہیں ہے۔ ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا افغانستان نے اب اپنی جانب سے سرحدیں بند کی ہیں وہ ہی جواب دے سکتا...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں جی ایس ٹی کی ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی ایچ جیسے اداروں کی کامیابیاں نہیں نظر آتیں۔ پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کو جدید اور مفت علاج کی سہولیات گھروں کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔ چیئرمین پی پی...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کے روز ایوان زیریں کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر نزہت صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو نو منتخب رکن بلال بدر نے حلف اٹھایا۔ اس دوران اپوزیشن نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی۔ گیلری میں موجود مہمانوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جس پر سپیکر کو نوٹس لینا پڑا۔ اپوزیشن اراکین نے نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں کورم پوائنٹ آئوٹ کردیا۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی...
    اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی ادارہ برائے تحفظ قدرت (WWF) کے زیر اہتمام دریائے سندھ کی ڈولفن کے تحفظ کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلائو ہماری جانب سے پھیلائی جانے والی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے براہ راست نتائج ہیں۔ انہوں نے دریائے راوی کے پانی کے شدید آلودہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانی اب زراعت کے لیے بھی قابل استعمال نہیں رہا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ سیلابوں کے باعث ہونے والا معاشی نقصان مجموعی قومی پیداوار کے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108ویں یوم آزادی پر صدر فن لینڈ  الیگزینڈر اسٹب کے نام پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان، عوام پاکستان اور اپنی جانب سے بھی،  فن لینڈ کے عوام کو  دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آزادی کے بعد سے فن لینڈ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، جدت (انوویشن)، تحقیق، بایو ٹیکنالوجی، جنگلات اور کئی دیگر شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ مسلسل آٹھ برس تک ’گلوبل ہیپی نیس انڈیکس‘ میں سرفہرست رہنا فن لینڈ کے عوام کی غیر معمولی صلاحیت، ثابت قدمی اور تخلیقی قوت کا مظہر ہے۔ پاکستان، جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک میں تعاون...
     لاہور (خبرنگار) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ گل داؤدی نمائش کا جیلانی پارک میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء بلال یاسین، رانا سکندر، کاظم علی پیر زادہ، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل، ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے انتظامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسروں کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ سینئر صوبائی...
    لاہور(خبرنگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا مؤثر نظام نہ ہونے سے صحت ، تعلیم اور شعبہ کھیل بری طرح متاثر ہیں۔ صوبائی حکومتیں وسائل پر قابض ہیں ، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں مل رہے۔ جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوان نسل کو تعلیم ، ٹیکنالوجی اور کھیل میں آگے بڑھانے کیلئے ایک مربوط زی کنیکٹ پروگرام کا آغاز کیا، نظام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں پہلے، منفرد آرٹیفیشل گراس سے تیار کردہ سپورٹس اریناکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ نائب صدر الخدمت ڈاکٹر مشتاق احمدمانگٹ نے بھی خطاب کیا۔ الخدمت وسطی پنجاب...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لتر‘ چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیاسی گندی نالی کے کیڑے اپنے بانی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ بھی نہیں کرتے؟ بزدلو! کیا ہوا؟۔ کیا سیاسی ماں مر گئی ہے۔ کل سے آج کے دن تک ریاست کا ذہنی مریضوں کو سیدھا اور کلیئر پیغام ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا پی ٹی آئی کو ایسا ماڈل بنایا جائے گا آنے والی سیاسی جماعتوں کو عبرت ہوگی۔ میری لسٹ میں گورنر راج کا آپشن بھی ہے اور میری لسٹ پر 100 فیصد عمل...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی این ایچ اے کے اجلاس میں خیبر پختونخواہ اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مواصلات کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں شاہراہ قراقرم کے متبادل موٹروے کی طرز پر شاہراہ مانسہرہ، ناران، جھالکھنڈ، چلاس کے راستے چین کے بارڈر تک چار رویہ نئی شاہراہ این15 کی تعمیر کے منصوبے پر جامع غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ این 15 کا منصوبہ تجارتی، سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے اپنی نوعیت کا منفرد اور انقلابی اقدام  ہوگا جبکہ یہ شاہراہ قراقرم ہائی وے کے مقابلے میں چین کی سرحد تک فاصلے میں واضح کمی لائے گی اور یہ شاہراہ...
    کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کابینہ نے بینک آف بلوچستان کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلی سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال تک بینک آف بلوچستان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان بینک کے انتظامی بورڈ کو 100 فیصد میرٹ پر قائم کیا جائے اور بینک کو ہر طرح کے سیاسی دبائو اور مصلحتوں سے مکمل طور پر آزاد رکھا جائے۔کابینہ اجلاس میں آلودگی کا باعث بننے والے رکشوں اور موٹر بائیکس پر مرحلہ وار پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرپرسن کی تقرری کی توثیق کی گئی۔کابینہ نے...
    رومانیا میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ایک نہایت حیران کن اور خوفناک ٹریفک حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک مرسڈیز کار راؤنڈ اباؤٹ سے ٹکرا کر ہوا میں بلند ہوتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی اور پھر زور دار آواز کے ساتھ سڑک پر جا گری۔ یہ ناقابلِ یقین مناظر سیکیورٹی کیمروں میں ریکارڈ ہوئے اور چند ہی گھنٹوں میں اڑتی ہوئی کار کے عنوان سے وائرل ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ ڈرائیور ذیابیطس کے باعث گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور مرسڈیز انتہائی رفتار سے راؤنڈ اباؤٹ کی جانب بڑھی اور وسط میں بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا...
    لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ماحولیاتی تدارک سموگ کیس کی سماعت کے دوران ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر اظہارِ اطمینان کیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بڑے وہیکل یونٹس کے خلاف کریک ڈائون اور حکومتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں، جبکہ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔ عدالت نے سموگ میں کمی کے لیے سکولوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں کم از کم دو ہفتوں کی توسیع اور ہفتے کے روز بھی سکول بند رکھنے کی تجویز دے دی۔ عدالت نے اتوار کے روز کمرشل...
    معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم دورانِ زچگی انتقال کر گئیں، ان کی وفات نے سوشل میڈیا پر گہرے افسوس اور صدمے کی فضا پیدا کر دی ہے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے آخری وی لاگ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ پیاری مریم کے آخری وی لاگ کے مختلف کلپس سوشل میٖڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ اپنے حمل کے روزمرہ معمولات، بچوں کے لیے کی جانے والی خریداری اور اپنے گھر والوں کی خوشی کے بارے میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ٹک ٹاکر پیاری مریم نے ایک وی لاگ میں بتایا تھا کہ وہ ہر تفصیل اپنے مداحوں سے اس لیے شیئر کرتی ہیں تاکہ لوگ ان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ نے پاکستانی اشرافیہ کی کرپشن اور اقربا پروری کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ پاکستان کی انتہائی دگرگوں معاشی حالت کے باوجود اشرافیہ کے اللے تللے جاری ہیں۔ جب تک پاکستان سودی قرضوں کی جکڑ بندی اور کرپشن سے آزاد نہیں ہوتا، معیشت کی بہتری کا کوئی امکان نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی تو ہرگز غلط نہ ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ 78 برس کے دوران جاگیرداروں، سیاست دانوں، عدلیہ، بیوروکریسی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ فارم 47 کی ناجائز حکومت ہے ،ملک میں اب جمہوریت ختم ہوچکی ہے، یہ فاشسٹ حکومت کا طرزِ عمل ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ایکس پر جاری ٹویٹ کے مطابق مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کو درپیش چیلنجز، آئینی و جمہوری امور اور سندھ کی ابتر سیاسی و انتظامی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ میں اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا ریاست بیرون ملک اور اندرون ملک دشمنوں کے کچھ سوالات کے جوابات خود ٹھوک بجا کردے گی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا فوج اور اس کے سپہ سالار پر بات کرنے پر زبان سے جوتے کی سول بنا دی جائے گی لیکن ریاست کے جواب سے پتا چل گیا کہ جوتے کی سول تو بہت چھوٹی چیز ہے، ریاست نے واضح کردیا کہ جو ملک اور اس کے فوج کے خلاف ہے وہ دشمن کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اور وہ غداری کے زْمرے میں آتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جب تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی ملک کیلیے خطرہ ہیں اور ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کروانے کیلیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پرحملے کیے گئے جوکام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کیلیے خطرہ ہیں، بانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 61.8 ملین ڈالر کے 3 اہم منصوبوں پر دستخط کر دیے گئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی،روہڑی سیکشن آف مین لائن-ون کے لیے 10 ملین ڈالر کی پروجیکٹ ریڈینس فنانسنگ، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 3.8 ملین ڈالر کی فنانسنگ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کے لیے 48 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے۔یہ منصوبے ملک میں بنیادی سہولیات کے شعبوں، جس میں رابطہ کاری، شہری ٹرانسپورٹ اور پانی کے وسائل میں ترقی کے لیے اہم اقدامات ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈ یسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیرقانونی اور جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے مترادف ہے، عمران خان پورے پاکستان کے لیڈر ہیں اور ان کی اہلیہ ایک غیرسیاسی اور باپردہ خاتون ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے41 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے مستقبل کی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیر انسانی ، غیراخلاقی اور غیر قانونی تھی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-1-7 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کے خود ساختہ جلا وطن رہنما شہزاد اکبر کی تصویر اسکرین پر شدید ردعمل دیا ہے۔راولپنڈی میں پْرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری اور فیلڈ مارشل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کے ثبوت پروجیکٹر پر چلائے۔اس دوران سب سے پہلے شہزاد اکبر کی تصویر آئی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’میں اس کی شکل دیکھنا نہیں چاہتا، آگے چلیں‘۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریک انصاف کے بیرون ملک میں بیٹھے حامیوں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-1-2 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے بابری مسجد کی شہادت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے۔ترجمان دفتر خار جہ کا کہنا تھا کہ 6 دسمبر 1992 کا واقعہ آج بھی دکھ اور تشویش کا باعث ہے، بابری مسجد کی شہادت عدم برداشت اور مذہبی تعصب کی علامت ہے۔اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذہبی ورثے کا تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے کے واقعات پراحتساب ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابری مسجد کے بعد بھارتی مسلمان عدم تحفظ اور ذہنی تکلیف کا شکار ہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں ریاستی سرپرستی سے اقلیتوں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-1-1 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تعلقات میں بہتری کی امید رکھی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا آئی ایس پی آر پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے، ہمیشہ امید کی کہ تناؤ کم ہو اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں رہا اور نہ ہی ہوگا، اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا، فوج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑک کابڑا حصہ بیٹھ گیا۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد زندگی خطرے میں ڈال کر یہ منظر دیکھتی رہی۔ واقعے کی وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شہری خطرے سے بے پروا ہوکر سڑک کے قریب دھنسنے کا منظر دیکھتے رہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکام انفرااسٹرکچر کی مرمت کر رہے ہیں تاکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے امداد کے لیے ناقابل رسائی تک پہنچ ممکن بنائی جاسکے ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    کراچی: جسٹس کامران خان ملاخیل بلوچستان، جسٹس ظفراحمد راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج بن گئے۔ صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایک جج اور دوصوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے۔وزارت قانون و انصاف سے علیحدہ علیحدہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ  کا مستقل جج مقرر کیا گیا ہے۔  جسٹس کامران خان ملا خیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔  تمام تقرریاں آئین  کے آرٹیکل 193 اور آرٹیکل 177 کے تحت کی گئی ہیں جو...
    کراچی: نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کے ایک گروہ کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے جبکہ مجموعی طور پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان کی شناخت ایاز حسین اور غلام مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار دیگر ساتھیوں میں مہران اور اندیل عرف سونو شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ وارداتوں میں استعمال ہوتی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا اہم حصہ ہے اور 6 دسمبر 1992 کا واقعہ آج بھی دکھ اور تشویش کا باعث ہے،  انہوں نے اسے عدم برداشت اور مذہبی تعصب کی علامت قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ مذہبی ورثے کا تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے والے واقعات پر احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابری مسجد کے بعد بھارتی مسلمان عدم تحفظ اور ذہنی تکلیف کا شکار ہیں جبکہ ہندو انتہا پسند تنظیمیں ریاستی سرپرستی کے ساتھ اقلیتوں کو مزید محدود کرنا چاہتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 ء کو واشنگٹن میں کیپٹل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 سالہ ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی وڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔واضح رہے کہ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا ہے، جو غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ یہ اقدام امیگریشن کی سخت نگرانی کے بعد کیا گیا۔ ہوم آفس نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پورے ملک میں 171 افراد کو گرفتار کیا گیا،جن میں چینی شہری بھی شامل تھے، جو سولی ہل کے ایک ریستوران میں کام کر رہے تھے۔ مشرقی لندن میں بنگلا دیشی اور بھارتی رائیڈرز اور نوریچ میں بھارتی ڈلیوری رائیڈرز بھی شامل تھے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب برطانوی حکام غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) پینٹاگان نے برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ سہ فریقی سیکورٹی معاہدے(اے یو کے یو ایس)کی توثیق کر دی ہے، جس کے تحت آسٹریلیا آئندہ 15 سال میں 3ورجینیا کلاس جوہری آبدوزیں حاصل کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بتایا کہ 5ماہ طویل جائزہ مکمل ہونے کے معاہدے کی توثیق کیگئی ہے، جو صدر ٹرمپ کے امریکا فرسٹ ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے۔ معاہدے کے تحت آسٹریلیا جوہری آبدوزیں حاصل کرے گا، جن کی فراہمی 2032 سے شروع ہوگی۔ امریکی کانگریس کی سی پاور کمیٹی کے سینئر ڈیموکریٹ جو کورٹنی نے جائزے کی تکمیل کو قومی سلامتی کے مفاد کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2021 کا اے یو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک ( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی کو چیلنج کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ۔ اخبار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پینٹاگون کی پابندیاں آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی ہیں اور صحافتی آزادی کو براہِ راست متاثر کرتی ہیں۔ گزشتہ ماہ اے ایف پی، اے پی، فاکس نیوز اور نیویارک ٹائمز سمیت کئی امریکی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں نے پینٹاگون کی نئی پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی پینٹاگون تک رسائی کی پریس کریڈینشلز منسوخ کردی گئی تھیں۔ نیویارک ٹائمز کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی کی ہدایت وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دی تھی، جبکہ سدرن کمانڈ نے حملے کی وڈیو بھی جاری کی ہے۔ یو ایس سدرن کمانڈ نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ کشتی میں غیر قانونی منشیات موجود ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت یا قومیت کے بارے میں معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وفاقی شماریاتی دفتر نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں کم از کم فی گھنٹہ اجرت پر کام والوں کی تعداد 63 لاکھ ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم اجرت والی ملازمتیں تمام ملازمتوں کا 16 فیصد بنتی ہیں، جو 2024ء کے تناسب کے برابر ہے۔ اپریل 2014 ء میں یہ شرح 21 فیصد تھی۔ اس کے بعد کم سے کم اجرت پر کم کرنے والوں کی تعداد میں بتدریج کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی میں کم سے کم اجرت اوسط مجموعی فی گھنٹہ اجرت کے دو تہائی پر مقرر کی جاتی ہے، اس میں تربیتی ملازمین کو شمار نہیں کیا جاتا۔ یعنی یہ شرح مجموعی تنخواہوں کے مطابق بدلتی رہتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل کی وڈیو کالنگ سروس پر پابندی عائد کردی گئی ۔خبر رساں اداروں کے مطابق حکام نے بتایا کہ اسنیپ چیٹ اور ایپل کی وڈیو کالنگ سروس کو مبینہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ گروہ اسنیپ چیٹ کی خفیہ چیٹس اورغائب ہونے والے میسجز کا فائدہ اٹھا کر رابطے میں رہ رہے تھے، جس کے بعد اس ایپ کو ملک میں بلاک کر دیا گیا۔ اسی کے ساتھ روس نے ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس فیس ٹائم کو بھی بند کردیا ہے۔حکام کے مطابق بعض غیر منظور شدہ بیرونی مواصلاتی ذرائع سیکورٹی ایجنسیوں کے نگرانی...
    اسلام آباد: پاکستان میں معاشی صورتحال کے حوالے سے عوامی اعتمادکم سطح پربرقرار ہے،جبکہ ذاتی مالی حالات کے متعلق امید میں نمایاں اضافہ دیکھاگیاہے۔ یہ بات آئیپسوس کے جاری چوتھی سہ ماہی2025 کے کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروے میں سامنے آئی ہے۔ سروے کے مطابق صرف 18 فیصد پاکستانی معیشت کومضبوط سمجھتے ہیں،جبکہ صرف ہر 5میں سے ایک شہری ملک کی معاشی حالت کو بہتر تصورکرتاہے۔ اسی طرح صرف 16 فیصد لوگ مستقبل میں سرمایہ کاری کیلیے پْراعتماد ہیں، مرد، نوجوان اور خوشحال طبقہ نسبتاً زیادہ پْراعتمادپایاگیا۔ آئیپسوس نے سروے ایسے وقت میں جاری کیاہے جب گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمدنے حال ہی میں کہاتھاکہ موجودہ معاشی نموکاماڈل 25 کروڑ آبادی کابوجھ نہیں اٹھاسکتا۔ اسی طرح ایس آئی ایف سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جوڑیا بازار سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ چھالیہ اور سگریٹ بر آمد کرلیے۔ برآمد شدہ چھالیہ اور سگریٹ کو گوداموں اور دوکانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ترجمان کے مطابق برآمد شدہ اشیاء کو 3 مزدا ٹرکوں اور شہزور کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن معمار ، سرجانی ٹائون اور پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5زخمی سمیت 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں علاقوں سے گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ پاک کالونی سے گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ سے ہے۔گلشنِ معمار پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے ایک پستول ، دو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)اعلی و ارفع مقصد پر وقف ادارے اور شخصیات قومی اثاثہ ہوتے ہیں۔ تعلیم اور صحت بنیادی ضرورت ہوتی ہے اور کسی بھی معاشرے کی زندگی اور کامیابی کی ضمانت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کھارادر جنرل ہسپتال اسکول آف نرسنگ کے پہلے کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھارادر جنرل ہسپتال کی لیاری اور اس سے ملحقہ ضرورت مند آبادی کی سو سال سے زائد معیاری طبی خدمات مستقل مزاجی، اخلاص اور نیک نیتی کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کے تعلیم بالخصوص نرسنگ کے شعبے میں افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے اس باوقار اور مقدس پیشے سے وابستہ ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے سندھ لیٹرزاینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، وزیرِ قانون ضیاء الحسن لنجار نے سندھ لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ وزیر قانون کے مطابق ترمیم کے بعد وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا طریقہ کار تبدیل ہوگا۔ پہلے یہ سرٹیفکیٹ سیشن جج جاری کرتا تھا جبکہ اب یہ نادرا کے ذریعے جاری کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو تیز تر اور آسان طریقہ کار میسر آئے گا۔ ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ سیدنا ابو بکر صدیق ؓکی پوری زندگی صداقت، اخلاص، جرأت اور وفاداری کا عظیم نمونہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں معاشرتی بے راہ رَوی اور اخلاقی انحطاط نے مسلمانوں کو کمزور کیا ہواہے۔سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی زندگی اتحاد، ایثار اور تقویٰ کا درس دیتی ہے، جسے اپنا کر مسلمان اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسلام کی تاریخ میں کوئی شخصیت ایسی مثال پیش نہیں کرتی جس نے اسلام کے ابتدائی دور میں ایسے غیر متزلزل عزم کے ساتھ حضور نبی کریم ؐکا ساتھ دیا ہو۔ انہوں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈں جوڑیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف دانشور محمداکمل صدیقی نے کہا ہے کہ اگرچہ روایتی غلامی کا خاتمہ ہوچکا ہے، مگر جدید غلامی آج بھی دنیا کے کئی حصوں میں ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً پانچ کروڑ افراد مختلف جدید غلامی کے مظاہر جیسے جبری مشقت، انسانی اسمگلنگ، گھریلو استحصال، کم عمری کی شادی، جنسی استحصال اور بچوں سے محنت طلب کام کا شکار ہیں۔محمداکمل صدیقی نے مزید کہا کہ عالمی یومِ انسدادِ غلامی، جو ہر سال دسمبرمیں منایا جاتا ہے، انسانی وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید غلامی کے خاتمے کے لیے قوانین پر سخت عمل درآمد، متاثرین کے تحفظ کے مراکز،...