2025-09-19@02:24:28 GMT
تلاش کی گنتی: 1088
«تاریخی تجارتی معاہدہ طے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے، جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں بڑی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔ تجارتی ترقی کے اس سفر میں تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی کوششیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر ٹیپو نے ایران کے ساتھ تجارتی راستے کھولنے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے لیے پاکستان کی برآمدات 700 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ خاص طور پر فروزن گوشت کی ایران میں برآمد...
نئی دہلی(اوصاف نیوز)بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے آخرکار اعتراف کر لیا ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپوں میں بھارت کے کئی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ یہ انکشاف بلومبرگ کی خاتون صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ نے لڑاکا طیارے کھوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر تعداد بتانے سے گریز کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’طیارے گرنا اہم نہیں، یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کیوں گرے۔‘ بھارت کے اس اعتراف نے بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور...
پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ تکنیکی غلطیوں کو پہچاننے اور انہیں درست کرنے کے 2 دن بعد طیاروں نے طویل ہدف پر نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت سہ روزہ جنگ کے بعد بھارتی فوج نے بھی پہلی مرتبہ پاکستان سے جھڑپ میں بھارتی لڑاکا طیارے گرنے کا اعتراف کر لیا۔ پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ بھارتی طیارے گرنے سے زیادہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے، طیارہ گرایا گیا؟ انیل چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی...
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں ممالک کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد سے اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے امریکا روانہ ہوگا تاکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد پاکستان کی جانب سے امریکی ٹیرِف میں ممکنہ رعایت حاصل کرنا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر جنوبی ایشیا کے دو بڑے ممالک بھارت اور پاکستان کسی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں ممالک کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد سے اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے امریکا روانہ ہوگا تاکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد پاکستان کی جانب سے امریکی ٹیرِف میں ممکنہ رعایت حاصل کرنا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر جنوبی ایشیا کے دو بڑے ممالک بھارت اور پاکستان کسی فوجی تصادم...
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں پیش رفت کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ ابتدائی رابطہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ایک کوشش ہے،جس میں ٹیرف اور تجارتی رکاوٹوں جیسے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ رابطے کے دوران دونوں فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا ہےتاکہ باہمی مسائل کا گہرائی سے جائزہ لے کر قابل عمل...
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم راہنما نے پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اہم راہنما سبرامنیم سوامی نے پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔ عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت...

بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر بحیثیت قوم فخر ہے ، اولین ترترجیح امن ہے جو معیشت کی ترقی کی راہ ہموار کرئے گا.رضوان سعید شیخ
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر بحیثت قوم فخر ہے تاہم ہماری اولین ترترجیح امن ہے جو معیشت کی ترقی کی راہ ہموار کرئے گا،پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کے لیے موزوں اور تیار ہے، امریکامیں10لاکھ پاکستانی کمیونٹی پاک امریکا تعلقات کی سب سے پائیدارکڑی ہے،پاک امریکاتجارتی خسارہ بہت کم ہے جسے باآسانی پوراکیاجاسکتاہے.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے واشنگٹن ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں امریکی پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب میں کیا رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بحیثیت سفیر معاشی تعلقات کا فروغ ان کی...
سٹی 42 : تاجکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور تاجکستان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراطلاعات، طارق فاطمی اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہیں ۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ تاجک وزیراعظم قاہر رسول زودہ نے وزیراعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال...

اساتذہ قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تعلیمی ماہرین سے خطاب
چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی بدولت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی کہانی اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچائیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ “معرکہ حق” اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قوم ایک آہنی دیوار کی مانند متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔...

بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی پیچیدگیوں، خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے مضمرات، حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار بہت اہم ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور غیرذمہ درانہ ہیں بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے انہوں نے کہاکہ اقوام...
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں بشمول یکطرفہ پانی روکنا، مخالفانہ بیان بازی، معطلی کی دھمکیاں، اور ثالثی میں شامل ہونے سے انکار پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار بنانے کی دانستہ حکمت عملی کو بے نقاب کرتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ جارحانہ ہائیڈرو پولیٹیکل مہم نہ صرف پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ بین الاقوامی قانون، کثیر جہتی معاہدوں کے تقدس اور جنوبی ایشیا میں امن کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔ پاکستان کے بیانیے کے نکات اس حوالے سے پاکستان کا بیانیہ یہ ہے کہ آئی ڈبلیو ٹی کو معطل کرنے کی ہندوستان کی کوشش ناجائز ہے۔ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔روز نامہ جنگ کے مطابق پشاور کی عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلئے درخواست جمع کروادی گئی۔درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل نے کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ فیصل جاوید کے خلاف ایف آئی اے کا بھی کوئی کیس نہیں۔سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل جاوید کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہے۔جس پر جسٹس صاحبزداہ اسداللہ نے کہا کہ ہم آپ کو وقت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے بدھ کے روز ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چترکوٹ میں واقع ایک آشرم میں اپنے روحانی پیشوا جگد گرو رام بھدرا چاریہ سے ملاقات کی اور ان سے آشیرواد طلب کیا۔ ملاقات کے دوران فوجی سربراہ کے روحانی پیشوا رام بھدرا چاریہ نے ان سے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس حاصل کر لیں۔ واضح رہے کہ بھارتی حکام نے حالیہ دنوں میں کئی بار یہ بات دہرائی ہے کہ پاکستان سے اگر کوئی بات چیت ہو گی، تو وہ صرف دہشت گردی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے...
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، بیانیے اور عالمی سطح پر سفارتی مؤقف کو مضبوط کرتا ہے۔ دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پراکسیز اور بھارتی ایماء پر فتنہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریعت، ریاست اور امن کے خلاف دہشتگردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو انتباہ جاری کیا ہے کہ " امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں". افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے...
جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نے ایک بار پھر شہری دفاع کی مشقوں کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی سرحد پر واقع 4 بھارتی ریاستوں پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مقبوضہ کشمیر میں کل شہری دفاع کی مشقیں ہونگی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی سرحد پر واقع 4 بھارتی ریاستوں میں شہری دفاع کی مشقوں کے دوران سائرن بجائے جائیں گے، بجلی بند ہوگی۔ شہری دفاع کی مشقوں میں ہوائی حملے کے وارننگ سسٹم کی صلاحیت اور کنٹرول رومز کی فعالیت کا اندازہ لگایا جائے گا۔ شہریوں بالخصوص طلباء کو شہری دفاع کے پہلوؤں پر تربیت دی جائے گی تاکہ جنگ کی صورت میں خود کو محفوظ رکھا جا سکے۔ بلیک آؤٹ کر کے رات کے وقت فضائی نگرانی...
پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو سفارتی اورعسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، ہمارے شہدا نے جانیں قربان کر کے ملک کا پرچم بلند کیا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے جارحیت کی، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، جنگ نہیں، نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔لاہور میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنا کر کھلی جارحیت کی، جس کا پاک افواج نے منہ...
امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے۔پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون...

وزیراعظم و آرمی چیف کے مشترکہ دورے پاکستان کی بین الاقوامی حمایت میں اضافے کا پتہ دیتے ہیں: سفارتی ماہرین
وزیراعظم شہباز شریف اس وقت 4 مُلکی سفارتی مشن پر ہیں۔ اس وقت وہ آذربائیجان کے دورے پر وہاں کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایران اور اُس سے پہلے ترکیے کا دورہ مکمل کیا۔ آذربائیجان کے بعد وہ تاجکستان کے دورے پر بھی جائیں گے۔ ان دوروں کا بنیادی مقصد پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان ممالک کے جانب سے پاکستان کو ملنے والی بے مثال عملی اور سفارتی حمایت پر اُن کا شکریہ ادا کرنا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایک پیغام دینا بھی ہے کہ دنیا اس وقت پاکستان کی حمایت میں ساتھ کھڑی ہے۔ پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان...
بھارت کے انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط ہے۔ بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نقصان 20 فیصد سے بہت زیادہ کم ہے۔ اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت میں عسکری معاملات سمجھنے والا کوئی بھی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ Post Views: 4
امن کی راہداری کرتارپور بھارتی حکومت کی ضد اور انا کے سبب 20 روز سے بند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سکھ برادری ہمارے سر آنکھوں پر ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کرتارپور کا دورہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سیز فائر کے باوجود 2 ہفتوں سے بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ان کے مقدس ترین مقام دربار صاحب کرتار پور آنے کی اجازت نہیں مل رہی۔ کرتار پور گوردوارہ کے ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ کہتے ہیں ہم اپنے سکھ بھائیوں کے لیے آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے راہداری کھلی ہے جبکہ پابندی بھارت نے لگائی ہوئی ہے۔ 70 سال کی دعاؤں کے بعد سکھوں کو کرتار پور راہداری سے دربار صاحب آکر درشن اور عبادت...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب، بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرپرست اعلیٰ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم...
اجلاس میں کہا گیا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025ء کی شق نمبر (x) "گورنمنٹ لینڈ" کی تعریف کے مطابق اب تک کی جانے والی تمام الاٹمنٹس اور غیر قانونی قبضے کو نہ صرف قانونی شکل دی گئی بلکہ الاٹ شدہ اراضی کو بھی مخفی رکھا گیا ہے، جس کیوجہ سے اس ایکٹ کی اصل روح مجروح ہوچکی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام ہزاروں کنال زمین سے محروم ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان سب ڈویژن گمبہ سکردو کا ایک اہم مشترکہ مشاورتی اجلاس سید احمد شاہ الحسینی امام جامعہ و الجماعت گمبہ سکردو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سب ڈویژن گمبہ سکردو کے علماء کرام و عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں لینڈ...
اجلاس میں کہا گیا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025ء کی شق نمبر (x) "گورنمنٹ لینڈ" کی تعریف کے مطابق اب تک کیے جانے والے تمام الاٹمنٹس اور غیر قانونی قبضے کو نہ صرف قانونی شکل دی گئی بلکہ الاٹ شدہ اراضی کو بھی مخفی رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس ایکٹ کی اصل روح مجروح ہو چکی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام ہزاروں کنال زمین سے محروم ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان سب ڈویژن گمبہ سکردو کا ایک اہم مشترکہ مشاورتی اجلاس سید احمد شاہ الحسینی امام جامعہ و الجماعت گمبہ سکردو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سب ڈویژن گمبہ سکردو کے علماء کرام و عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔...
اسلام آباد: پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور اس سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پراوین سواہنے نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟، بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا...
راولپنڈی (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، سپیکر قومی اسمبلی‘ چیئرمین سینٹ‘ بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور سٹریٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور آپریشن ’’بْنیَان مَرصْوص‘‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان شاندار ہم آہنگی کو...
اسلام آباد: معرکہ حق میں شکست کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ بھارت ابلاغی محاذ پر پاکستان کو چین کی زیر تابع ریاست کے طور پر پیش کرنے لگا، بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق بھارتی فوج کو دو محاذ پر جنگ کا سامنا ہے، پاکستان کو چینی مفادات کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیشور مہبوبانی نے برکھا دت کے استفسار کے جواب میں کہا کہ “ہم پاکستان اور چین کے تعلقات کو صرف بھارتی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں”، ہم صرف کشمیر اور سی پیک کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں...
افتخار گیلانی پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت اور پھر اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی فوجی معرکہ آرائی، جو تقریباً باضابطہ جنگ کے قریب آن پہنچی تھی کے بعد پانچ گروپوں میں ہندوستانی پارلیامنٹ کے 59 اراکین دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی بیانیہ کا توڑ کرنے کی مہم پر نکل پڑے ہیں۔ملک میں گو کہ آج کل مسلمانو ں کا قافیہ تنگ ہے ، مگر بھلا ہو پاکستان کے ساتھ تصادم کا، اس قافلہ میں 11 مسلمانوں کو شامل کردیا گیا ہے ، یعنی 18.64فیصد۔ کاش دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی ان کا یہی تناسب ہوتا۔ خیر ہندوستان میں نرسمہا راؤ سے لے کر منموہن سنگھ کی وزارت اعظمیٰ کے ادوار، جو میں نے بطور صحافی...
بھارتی فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے فلم پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔ ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’لوو گرو‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ماہرہ خان نے بھارتی فلموں میں bhi کام کیا ہے۔ جن میں سے ایک شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم رئیس بھی ہے۔ لوو گرو کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹانے پر کیسا محسوس کر رہی ہیں۔ جس پر اداکارہ نے نہایت پُراعتماد انداز میں کہا کہ مجھے ذرا بھی برا نہیں لگا بلکہ میں تو ہنس دی تھی۔ یہ...
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ان دریاؤں سے پانی نہیں ملے گا جن پر بھارت کو حقوق حاصل ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق پاکستانی سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاست راجستھان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان کو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، یہ قیمت پاکستان کی فوج اور اس کی معیشت ادا کرے گی۔ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی 80 فیصد زراعت کو بھارت سے نکلنے والے 3 دریاؤں سے پانی فراہم کرتا ہے، لیکن پاکستان کے وزیر خزانہ نے رواں ماہ کہا کہ اس معاہدے کی معطلی کا فوری طور پر کوئی اثر نہیں پڑے...
اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان : فائل فوٹو اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کا پابند ہے، پانی سے متعلق کسی بھی بھارتی خدشے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر فعال اور مؤثر ہے۔منصور عثمان اعوان نے کہا کہ معاہدے کی رو سے کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ سندھ طاس معاہدہ کوئی معطل نہیں کر سکتا، وزیر آبی وسائل معین وٹو سیکریٹری آبی وسائل نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف...

’ کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے ۔۔۔‘‘ حامد میر نے ٹرمپ کی کھل کر پاکستان کی تعریف کرنے پر اہم بیان جاری کر دیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی تعریف میں بیان جاری کر دیا جس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بڑا چیلنج دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ اُن کا نام لے کر اس کا انکار کریں یا جواب دیں۔ ٹرمپ انتظامیہ اس بات سے آگاہ ہے کہ پاکستان کے پاس مزید بھارتی طیارے گرانے کی صلاحیت تھی، لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور جنگ کو بڑھنے نہیں دیا۔ کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے۔‘‘ President @realDonaldTrump praised...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ پس منظر میں چین نے پاکستان کو جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارے J-35A فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے نہ صرف اس منصوبے کو فوری عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ 50 فیصد رعایت کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پیشکش چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کے اظہار اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اہم دفاعی تعاون کے طور پر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اپنے جدید ففتھ جنریشن J-35A اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کو جلد از جلد پاکستان پہنچانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت کو چین اور پاکستان...
بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گن کے بغیر آگے بڑھے گا۔ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ...

ہم انڈیا اورپاکستان کے ساتھ بڑی ڈیل کریں گے‘تجارتی معاہدوں کے ذریعے تنازعات کو ختم کیا جاسکتا ہے.صدرٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، امریکہ ان دونوں جوہری طاقتوں کے ساتھ بڑے معاہدے کرنے جارہا ہے. جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامپوسا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا ہم نے یہ پورا معاملہ طے کردیا اور میرا خیال ہے کہ یہ سب تجارتی معاہدوں کے ذریعے طے کیا گیا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اب ہم انڈیا کے ساتھ ایک بڑی ڈیل کریں...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارتی آبی جارحیت نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حالیہ اقدامات کے تحت کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی اور مقامی حکام کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے تقریباً 40 فیصد کم ہو چکا ہے۔بھارت کا کشن گنگا ڈیم جو متنازعہ پانی کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کے لیے ماحولیاتی اور آبی چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران وقتی طور پر ڈیم سے پانی چھوڑا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں اچانک...
اسلام آباد: بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی اور معصوم بچوں کی جان لی، شواہد سے واضح ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نے مودی سرکار کے کہنے پر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری سکھ کمیونٹی شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ سکھ فار جسٹس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے، جو خون بلوچستان میں بہایا گیا اس کا حساب لینا چاہیے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ہوئی گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی میں واضح کمی میں اپنی کوششوں کا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پاکستان اور بھارت کو اس ماہ کے شروع میں دہائیوں کے بدترین فوجی تصادم سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی تجارتی تعلقات کا استعمال کیا ہے۔ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا اگر آپ اس پر ایک نظر ڈالیں کہ ہم نے ابھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا کیا، ہم نے وہ سارا معاملہ طے کر لیا،...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون، شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے، ہر مشکل وقت میں پاکستان...
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو ایک ماہ میں 8 ارب پاکستانی روپے کا نقصان ہوا۔ بھارتی ایئر لائنز کو ایک ماہ میں صرف ایندھن کی مد میں 5 ارب روپے کے اضافی اخراجات اٹھانا پڑے، طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوور کی مد میں 3 ارب کے اخراجات الگ برداشت کرنا پڑے۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو کے زیراہتمام پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ کی تقریب صوبائی اسمبلی ہال میں منعقد ہوئی۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید مہمان خصوصی تھے، جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی تاج محمد ترند، عبدالمنیم خان، خورشید خان اور خالد خان، بشپ ارنسٹ جیکب، سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اور زندگی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔ یہ بھی پڑھیں دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی پشاور ماڈل اسکول کے بچوں اور بچیوں نے چینی اور پاکستانی دھنوں پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تقریب کو یادگار...
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حتمی فیصلہ آج کل میں متوقع ہے، جس کے بعد اس ضمن میں نوٹم جاری کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت، فضائی حدود پر ایک وقت میں ایک ماہ سے زیادہ پابندیاں عائد نہیں کی جا سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارت کو اب تک کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا؟ بھارت نے 23 اپریل کو پاکستان کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو یکطرفہ طور پر بند کر دیا تھا،...
اگر بھارت نے پانی روکا تو چینی ٹیکنالوجی سے بھارتی ڈیم تباہ کریں گے، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا(آئی پی ایس)تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت، سازش یا آبی دہشتگردی کی صورت میں پاکستان کی عوام، افواج اور نظریاتی قیادت متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوئی فلمی آئٹم نہیں، بلکہ ایک زندہ و بیدار قوم ہے جو جذبۂ جہاد، سائنسی مہارت، اور ایٹمی طاقت سے لیس ہے۔اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان کے پانی پر ناجائز قبضے یا بہاؤ کو روکنے کی کوشش کرتا...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہ کرے، چوبیس کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روکنے کا کوئی پاگل آدمی ہی سوچ سکتا ہے۔ بھارت نے پانی روکا تو پاکستان کے ردعمل کے نتائج سالوں اور دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ بھارت کے یک طرفہ اقدامات نہ صرف پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں بلکہ خطے میں امن و امان کے لیے بھی چیلنج ہیں۔ پانی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی متنازع ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد جیسے ہی دونوں ملکوں میں کشیدگی کا آغاز ہوا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اقدام...

پاکستان کی عالمی تجارتی و لاجسٹکس میں حکمت عملی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا خطاب
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء)دبئی میں 15 سے 18 مئی 2025 تک منعقدہ 12ویں گلوبل لاجسٹکس الائنس (GLA) گلوبل کانفرنس میں پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کلیدی خطاب کیا۔ جی ایل اے کی صدر محترمہ گریس سن نے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں سفیر ترمذی نے دبئی کے عالمی تجارت و لاجسٹکس کے مرکز کے طور پر اہم کردار کو سراہا، اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جبل علی بندرگاہ کی عالمی روابط میں کلیدی حیثیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سنگم پر واقع ہے، جو اسے علاقائی روابط اور تعاون کے لیے ایک...

وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااعتماد، خودمختار اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ضروری وسائل، مہارتیں اور مواقع فراہم کر رہا ہے، سیدہ آمنہ بتول
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااعتماد، خودمختار اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ضروری وسائل، مہارتیں اور مواقع فراہم کر رہا ہے، سیدہ آمنہ بتول WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن سیدہ آمنہ بتول نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کو بااعتماد، خودمختار اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ضروری وسائل، مہارتیں اور مواقع فراہم کر رہا ہے۔ وہ گزشتہ روز اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں نیشنل ایڈولیسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی کے مشاورتی سیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھی۔ یہ پروگرام وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت پاکستان کی پہلی نیشنل ایڈولیسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی پر ایک اہم مشاورتی...
بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان سے جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رواں سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی ہیں، ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے جس کے سربراہ پاکستانی وزیر ہیں۔ بی سی سی آئی اہلکار نے کہا کہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کر دیا ہے ، دوسری جانب ذرائع...
اسلام آباد:بھارتی فوج نے کہا کہ 12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پانیوالے جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتوار کو ڈی جی ایم اوز کی بات چیت طے نہیں تھی۔ جہاں تک جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائیریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے منگل کو مذاکرات کا اگلا دور کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی رہنماؤں کے متعصبانہ بیانات کے باوجود بھارتی فوج...
نئی دہلی: – بھارتی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والے تھنک ٹینک’’ سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز‘‘نے دعویٰ کیاہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران چین نے پاکستان کو فضائی دفاع اور سیٹلائٹ مدد فراہم کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ اس تنازع میں اندازوں سے زیادہ براہ راست ملوث تھا ۔نئی دہلی میں قائم سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشوک کمار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے پاکستان کو ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو دوبارہ منظم کرنے میں مدد دی تاکہ بھارت کی افواج اور ہتھیاروں کی تعیناتی کا مؤثر انداز میں پتہ چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو پہلگام واقعہ کے بعد...

معرکۂ حق : پاکستان نے تاریخی فتح پر ڈوزیئرجاری کردیا۔۔۔آپریشن بنیان مرصوص کےحقائق اور کون کونسےشواہد شامل ہیں ؟ اہم تفصیلات جانیے
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) معرکۂ حق/ پاکستان نے تاریخی فتح پربھارتی جارحیت اور جھوٹ کوبےنقاب کرکےڈوزیئرجاری کردیا۔ ڈوزیئرمیں’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کےناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئےہیں۔’’آپریشن بنیان مرصوص ‘‘کےحقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔ ڈوزیئر کے متن کے مطابق’’پاکستان امن کاعلمبردار ہےاور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگا۔ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیااکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کےناقابل تردید شواہد پیش کیے گئےہیں۔بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرکےجنگ کاماحول بنایا۔بین الاقوامی میڈیا حتیٰ کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )7 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کی حدود میں 200 سے زائد ڈرونز بھیجے، جن میں مہنگے اور جدید "ہارپی" اور "IAI ہیروپ" ڈرونز شامل تھے۔یہ ڈرونز "الیکٹرانک سپورٹ میژرز " سے لیس ہوتے ہیں جو دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے نکلنے والی ریڈیئیشن کو پکڑ کر اسے ہدف بناتے ہیں اور جب یہ ریڈیئیشن کو پکڑ لیتے ہیں تو فوراً اس مقام کی معلومات دشمن کے بیس پر بھیج دیتے ہیں جس سے پورا ایئر ڈیفنس نظام بے نقاب ہو جاتا ہے۔ اس حکمتِ عملی کو SEAD (Suppression of Enemy Air Defense) کہتے ہیں اور اس کے بعد دشمن بیلسٹک میزائل یا خودکش ڈرونز کے ذریعے ایئر ڈیفنس سسٹم کو...
پاکستان کی معروف اور کامیاب اداکارہ نیلم منیر بھی بھارتی جارحیت پر بول پڑیں۔نیلم منیر نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے بھارت کو کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے کے تحت بھارت کو تباہ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ بھارتی حکومت اپنے نازی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستان کے خلاف الزامات لگا کر اپنے شہریوں کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹا کر دوسری جانب موڑے کی کوشش کرتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان پر جھوٹے الزام اور پاکستان پر حملہ...
بھارت(نیو زڈیسک)پاکستان کے منہ توڑجواب کے بعد مودی سرکار نے اسلحے کا ڈھیر لگانا شروع کردیا۔ مودی حکومت نے ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیارات کی منظوری دے دی۔ پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد مودی سرکار نے اسلحے کا ڈھیر لگانا شروع کردیا۔ ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیارات کی منظوری دے دی۔ 40 ہزار کروڑ روپے کا دفاعی سازوسامان خریدا جاسکے گا۔ بھارتی دفاعی حکام کے مطابق اختیارات کی منظوری ڈیفنس اکیوزیشن کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ براہموس اور اسکیلپ کروز میزائل خریدے جائیں گے۔ بھاری مقدار میں گولہ بارود، ڈرونز، ائیرڈیفنس سسٹم اور مختلف اقسام کے راکٹ خریدنے کا بھی منصوبہ ہے۔ یاد رہے پاکستان نے 10 مئی کو بھارتی حملے کے جواب میں نہ...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) 7 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کی حدود میں 200 سے زائد ڈرونز بھیجے، جن میں مہنگے اور جدید “ہارپی” اور “IAI ہاروپ” ڈرونز شامل تھے۔ یہ ڈرونز “الیکٹرانک سپورٹ میژرز ” سے لیس ہوتے ہیں جو دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے نکلنے والی ریڈیئشن کو پکڑ کر اسے ہدف بناتے ہیں اور جب یہ ریڈیئشن کو پکڑ لیتے ہیں تو فوراً اس مقام کی معلومات دشمن کے بیس پر بھیج دیتے ہیں جس سے پورا ایئر ڈیفنس نظام بے نقاب ہو جاتا ہے۔ اس حکمتِ عملی کو SEAD (Suppression of Enemy Air Defense) کہتے ہیں اور اس کے بعد دشمن بیلسٹک میزائل یا خودکش ڈرونز کے ذریعے ایئر...
پاکستان میں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر جمعے کو یومِ تشکر بھرپور قومی جذبے، والہانہ عقیدت اور وطن سے غیرمتزلزل وفاداری کے ساتھ منایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف نے قومی پرچم لہرایا، انھوں نے اسلام آباد میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ دشمن کے خلاف ہم نے جنگ جیت لی ہے، فتح کے بعد اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آج وہ مقام عطا کیا ہے کہ اب...
کراچی: کراچی میں ٹریفک پولیس کے سربراہ (ڈی آئی جی) پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں 55 فیصد موٹرسائیکل ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ دیگر حادثات حد رفتار سے تجاوز، لین کی خلاف ورزی کیوجہ سے بھی ہوتے ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے زیر اہتمام ”ٹریفک، حادثات، اسباب اور سدِباب“ کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ اورایڈوائزر گورنر سندھ طارق مصطفی کے علاوہ میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر سجاد ،مختلف اسپتالوں کے عہدے داران سمیت مختلف سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت کی۔ سیمینار میں ٹرینر، محقق، اور سندھ پولیس میں سپارک کے...
بھارت کی ہٹ دھرمی، مودی کا پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور جنگ میں شکست کے باوجود وہ پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے متعلقہ حکام کو دریائے چناب، دریائے جہلم اور دریائے سندھ پر نئے منصوبوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے منصوبوں میں دریائے چناپ پر رنبیر نہر کی لمبائی کو 120 کلو میٹر تک دگنا...
بیجنگ(اوصاف نیوز) پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو مسلسل عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔پاکستان کے دوست ملک چین نےبھارت کی عبرتناک شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے کےلیے اپنے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر چسپاں کردیں چین نے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے پانچ طیاروں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ جن میں تین رافیل، دو ایس یو 30 اور ایک مگ 21 طیارے شامل ہیں۔ یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے مابین جنگ بندی کو سفارتی محاذ پر اپنی سب سے اہم کامیابی قرار دی ہے۔ فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فون اٹھایا اور دو نیوکلیئر طاقتوں کو ممکنہ تباہی سے پیچھے ہٹا دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں معمولی نہیں، وہ غصے میں تھے۔ دونوں ترکی بہ ترکی جواب دے رہے تھے اور معاملہ گہرا ہوتا جارہا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کشیدگی کم کیے بغیر اگلا مرحلہ غالباً لفظ ‘این’ کا تھا۔ ان کا اشارہ نیوکلیئر جنگ کی...
اسلام آباد؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی رویہ کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق، مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، جبکہ بھارت ہمیشہ اسے اندرونی معاملہ قرار دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیز فائر کو...
بھارتی جارحیت سے شہید و زخمی افراد کو پاکستان حکومت کی جانب سے دیئے گئے پیکیج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے، شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے بھارتی جارحیت سے شہید و زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے رقم حکومت آزاد کشمیر کو فراہم کر دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 532.000 ملین روپے حکومت آزاد کشمیر کو فراہم کئے گئے ہیں۔ پاکستان حکومت کی جانب سے دیئے گئے پیکیج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے، شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ ایس ڈی ایم...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے، موجودہ صورتحال میں چین، ترکیہ اور سعودی عرب کا کردار قابل تحسین ہے اور بھارت کا مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی طرز عمل کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان...
امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری کو چیلنج...
ضلعی عدلیہ کی آزادی اور سلامتی منصفانہ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے،چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز بنوں (سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان کا پشاور ہائیکورٹ، بنوں بینچ کا دورہ، دورے کا مقصد مشکل حالات میں کام کرنے والے ججز سے اظہار یکجہتی ہے۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے دورہ کے موقع پر کہا کہ ضلعی عدلیہ کی آزادی اور سلامتی منصفانہ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ میں ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے پر تفصیلی مشاورت ہوئی ،چیف جسٹس یحیی آفریدی کی بنوں، کرک، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کے ججز و وکلا سے ملاقات، قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے ایجنڈے پر ادارہ جاتی...

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا: مشاہد حسین سید
اسلام آباد(آئی این پی)سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم، قومی قیادت اور پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو واضح پیغام دیا گیا کہ آپ تنہا نہیں ہیں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہمت بھی ہے، صلاحیت بھی، نیت بھی اور طاقت بھی ہے، بھارت کی جارحیت، بالادستی اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی،...
اسلام آباد: امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری...
برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ مظاہرے میں مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے کہا: "پاکستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔" انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "25 کروڑ پاکستانی افواج...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ تجویز امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں دی ہے۔ جس کے تحت پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ پاکستان کی امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں اور مخصوص اشیاء پر زیرو ٹیرف کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کے کی...

آرمی چیف کت ہمراہ دورہ کا مرہ ہندوستانی چیارے تباہ کرنیوالے شاہینوں سے ملاقات : بھارتی اشتعال انگیز بیانات پر تشویش ‘ وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کا غرور اور گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان کے بھرپور جواب نے طاقت کا توازن تبدیل کر دیا۔ دشمن کو یہ پیغام دے دیا کہ اب دوبارہ کبھی میلی آنکھ سے ہماری طرف دیکھا تو اس کو پائوں تلے روند دیں گے۔ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کامرہ ایئر بیس کے دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و...
بھارت کے نیشنل ریڈیولاجیکل سیفٹی ڈویژن کی ایک حالیہ رپورٹ نے بھارتی پنجاب میں براہموس میزائل ڈپو کو تباہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کے دعوؤں کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی براہموس ایرو اسپیس کمپنی پر شکوک وشہبات کے بادل کیوں؟ رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد ایک اہم حفاظتی خطرے کی وجہ سے علاقے میں ریڈی ایشن الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈے کے اردگرد 3 کلومیٹر کے دائرے میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے، جبکہ 5 کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والوں کو تابکاری اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطاً دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی براہموس...
دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ضمن میں ایک پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان نے امریکا کے ساتھ صفر ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی تجویز پیش کی ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مذکورہ پیشکش میں باہمی دلچسپی کی منتخب مصنوعات پر ٹیرف کو ختم کرنا شامل ہے، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان امریکا سے ٹیرف پر کامیاب مذاکرات کر پائےگا؟ قبل ازیں جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت نے ایک تجارتی معاہدے کی تجویز پیش کی ہے جس میں امریکی سامان پر صفر محصولات ہوں گے، تاہم، انہوں نے ایپل کمپنی کی بھارت میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے بارے...
بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سے کہا ہے کہ جب تک پاکستان سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کا کوئی حل تلاش نہیں کر لیتا تب تک یہ معاہدہ معطل رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جاسکتا، صدر عالمی بینک نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا نئی دہلی میں ہونڈوراس کے سفارتخانے کے افتتاحی پروگرام میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ بھارت کو آپریشن سندھ کے دوران بہت زیادہ بین الاقوامی حمایت حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حقیقت میں بہت زیادہ بین الاقوامی حمایت ملی، ہمارے پاس UNSC کی قرارداد تھی کہ مجرموں کا احتساب ہونا چاہیے، اور...
فواد عباسی، مظفر آباد حکومت آزادکشمیر نے ایل او سی پیکج کے تحت متاثرین کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مالی امداد فراہم کرنے کا مؤثر نظام قائم کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ بھی ’بہت زیادہ تجارت‘کریں گے پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ تجویز امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں دی ہے ۔ جس کے تحت پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2025ء) پاکستان کی امریکا کیساتھ "زیرو ٹیرف" پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کرنے کی تجویز، تجاویز کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، تجاویز کی منظوری کے بعد پاکستان باقاعدہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل بڑھائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تجویز پیش کی ہے کہ امریکا اور پاکستان باہمی دلچسپی کے تجارتی شعبوں پر زیرو ٹیرف کے تحت دوطرفہ معاہدہ کریں، معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت کو وسعت دینا ہے۔ تجویز کے مطابق پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ چاہتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان...
اسلام آباد:سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم، قومی قیادت اور پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی ہے۔ کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو واضح پیغام دیا گیا کہ آپ تنہا نہیں ہیں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہمت بھی ہے، صلاحیت بھی، نیت بھی اور طاقت بھی ہے، بھارت کی جارحیت، بالادستی اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور جب تک کشمیریوں کو...
اسلام آباد: سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم، قومی قیادت اور پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی ہے۔ کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو واضح پیغام دیا گیا کہ آپ تنہا نہیں ہیں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہمت بھی ہے، صلاحیت بھی، نیت بھی اور طاقت بھی ہے، بھارت کی جارحیت، بالادستی اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور جب تک...
پاکستان نے امریکا کو زیرو ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں پاکستان نے یہ تجویز دی، پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پیشکش امریکی صدرکی طرف سے...

پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہو گی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا، بھارتی وزیر خارجہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات دو طرفہ ہوں گے۔نئی دہلی سے جاری کیے گئے بیان میں بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ یہ برسوں سے قومی اتفاق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہو گی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے بتایا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی بات چیت چل رہی ہے، تاہم یہ پیچیدہ مذاکرات ہیں۔ مزید :
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے امریکہ کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی، سرکاری ذرائع نے اس پیشکش کی تصدیق کی ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق اعلیٰ سطح کے ذرائع سے جب اس نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان امریکہ کو یہ پیشکش کر رہا ہے کہ منتخب تجارتی اشیاء پر زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ معاہدہ کیا جائے جو باہمی مفادات پر مبنی ہو تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو وسعت دی جا سکے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لئے اہم کردار ادا کیا...
پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے اسے روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے یہ غیر ذمہ دارانہ ریمارکس روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی اور پاکستان کی مسلمہ مضبوط دفاعی قوت کے حوالے سے اُن کے اندرونی عدم تحفظ کے احساس اور اضطراب کو ظاہر کرتے ہیں۔ ’پاکستان کے پاس روایتی جنگ کے حوالے سے ہندوستان کا مقابلہ کرنے کی کافی قوت موجود ہے اور نئی دہلی اپنی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ رافیل ایک فرانسیسی جہاز ہے جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کو کوئی گرا نہیں سکتا، اور آج آپ کے جے ایف تھنڈر نے اسے گرایا، اور جے ایف 17 تھنڈر کو نواز شریف نے بنایا تھا۔ لو جی، JF Thunder نے رافیل گرایا اور وہ بھی نواز شریف نے بنایا تھا۔ pic.twitter.com/a7ffx4M02K — Faiza Murad (@advfayeza) May 14, 2025 مریم نواز کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے مریم نواز پر تنقید کی گئی کہ رافیل طیارے...
وادی نیلم(اوصاف نیوز) وادی نیلم کے علاقے شاہکوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ کئی رہائشی مکانات بری طرح متاثر ہوئے۔ مقامی آبادی کے مطابق بھارتی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے کہاکہ بمشکل جان بچا کر بنکر میں پناہ لی ابھی فی الحال ہم کھلے آسمان کے نیچے ہیں ، گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ حکومت ہمیں معاوضہ دے تاکہ ہم اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ مقامی افراد...
اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام پربھارت کو خط لکھا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خط وفاقی سیکرٹری آبی و سائل سید علی مرتضیٰ کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو لکھاگیا ہے جس میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق ہی نہیں، بھارتی خط میں معطلی سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ کا معاہدے میں وجود ہی نہیں ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدےکو اپنی اصل شکل میں قائم سمجھتا ہے، سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی طرح کی یک...
اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر پر بھارت کو خطوط کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنے حقوق کے تحفظ کیلیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا ہے، یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت سندھ طاس کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں، پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری...