2025-11-04@10:45:44 GMT
تلاش کی گنتی: 4559

«حملہ کردیا»:

(نئی خبر)
    پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرانے کے بعد طالبان پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترکمان زئی ٹاپ پر پاک فوج کی کارروائی میں چھٹا ٹینک بمع عملہ تباہ کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈوی ڈی سے تباہ شدہ ٹینک سےآگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا ٹریننگ کیمپ مکمل تباہ کردیا گیا۔
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں دنیا سے ہوتا ہے جس میں ہم نمبر ون ہیں۔ غزہ میں بچوں کی نسل کشی کی گئی، غزہ میں صحافیوں، ڈاکٹرز اور نرسز کی بھی نسل کشی کی گئی۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید ہے غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں۔ امید ہے کہ پوری امت مسلمہ دیکھے گی یہ سیز فائر نہ توڑا جائے۔ ڈر ہے، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے نیا ناظم آباد اور گلشن اقبال کراچی میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے اہل فلسطین کی قربانیوں اور حماس کی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ گزشتہ دو سالہ صورتحال نے دنیا کو ظالم و مظلوم کی پہچان کرائی ہے۔ راشد نسیم نے کہا کہ اللہ کی مدد اور نصرت کیا ہوتی ہے پچھلے دو سالوں میں ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں نے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں، اسرائیل ناکام رہا اور حماس کامیاب ہوئی۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا تھا کہ حماس کو ختم کر دے مگر اسے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑا۔ مذاکرات کے...
    بھارتی فوج کے مغربی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کاتیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت سے براہِ راست جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں، تاہم وہ پہلگام جیسے دہشت گرد حملوں کی کوششیں دوبارہ کرسکتا ہے، بھارتی ردِعمل ‘آپریشن سندور 2.0’ ماضی سے زیادہ ہلاکت خیز اور طاقتور ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل کاتیار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اپنی ہزار زخموں کے ذریعے بھارت کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستان کے پاس جنگ لڑنے کی سکت نہیں، وہ محاذ آرائی نہیں چاہتا بلکہ شرپسندانہ کارروائیوں سے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن ہم پوری طرح تیار ہیں، اور اس بار ردِعمل ماضی سے زیادہ شدید ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے:...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 9ٹائون چیئر مینوں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی ،کراچی کے بلدیاتی مسائل عوام کی مشکلات و پریشانیوں پر بات چیت اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ واٹرکارپوریشن ، سندھ سالڈو یسٹ مینجمنٹ اور ایس بی سی اے کے حوالے سے درپیش مسائل حل ہونے چاہیئے ،کراچی بھر کی ٹوٹی سڑکیں اور سیوریج کا نظام عذاب بنا ہوا ہے ، اس کے لیے ٹائونز کو فنڈز فراہم کیے جائیں ، صوبائی اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی اسکیموں میں نہ تو ٹائون اور یوسی چیئرمینوں...
    اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے 1،1 پوائنٹ حاصل کرلیا۔ گروپ کے چار میچز کے بعد پاکستان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد دوہوگئی۔قبل ازیں اسلام آباد میں منعقدہ ہوم میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ کسی گول کے بغیربرابر رہا تھا۔کویت میں منگل کی شب کھیلے جانے والے اپنے اوے میچ میں پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل راونڈ میں رسائی کے لیے پاکستان کو اپنے اگلے دونوں میچزجیتنا ضروری ہوگے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال کے باعث  کویت میں ہونے والا میچ اہمیت اختیارکرگیا تھا،کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے...
    افغانستان کی جانب پاکستان کی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران افغان طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پے در پے کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز کی شدید جوابی کاروائی کے دوران طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا، اس کے بعد طالبان ریجیم کے کارندے پوسٹ خالی کر کے فرار ہو گئے۔ pic.twitter.com/A2L5CVZH91 — Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 14, 2025 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی شدید جوابی کارروائی کے دوران طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر...
    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ ٹی ایل پی کے دھرنے ناقابل برداشت ہیں ،ریاست کافیصلہ ہے آگے بڑھناہے،جتھوں سے بلیک میل نہیں ہونا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ ہماری حکومت میں انہوں نے دوباراحتجاج کی کوشش کی،پہلی باران کے احتجاج کی ٹائمنگ پاک بھارت جنگ تھی،دوسری بار انہوں نے سیلاب اورپاک افغان جنگ کے دوران مارچ نکالا،افغانستان نے پاکستان پرحملہ کیاتوانہوں نے اپنادھرنا ختم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ جتھوں کی بلیک میلنگ اب برداشت نہیں کی جائے گی ،احتجاج کرنے والوں کی قیادت کو بھگتناپڑےگا، جنہوں نے جرم کیااورجنہوں نے کرایاسب کو بھگتناپڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنے والوں کی طرف سے جو ان ڈائریکٹ ڈیمانڈزآئیں ان میں فلسطین کاذکرہی نہیں تھا،ان کے مطالبات تھے کہ قتل اور سنگین جرائم...
    کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ 2022ء میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب آیا، سندھ، بلوچستان ڈوبا ہوا تھا اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام کو مالی مدد پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ وہ آرٹس کونسل کراچی میں میاں رضا ربانی کی لکھی ہوئی کتاب The smile snatchers کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ سید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دنوں میں دوستوں کے ساتھ ویڈ (نشہ آور چیز) کا تجربہ کیا، جس کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اچانک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی ہوں۔برطانوی روزنامے کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ نے بتایا کہ نشہ کرنے کے بعد انہیں لگا جیسے وہ دوبارہ 15 سال کی ہوگئی ہوں، اور طالبان حملے کے وہ تمام خوفناک لمحات ایک بار پھر آنکھوں کے سامنے آگئے۔ملالہ کے مطابق انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اسکول کی بس میں ہوں، سامنے بندوق تھامے شخص کھڑا ہو، اور ہر طرف خون ہی خون ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران...
    شرم الشیخ میں غزہ میں قیام امن کے حوالے سے ہونیوالی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مصری صدر کا کہنا تھا کہ "مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کیلئے یہ آخری موقع ہے اور فلسطینیوں کو بھی حق حاصل ہے کہ انکا اپنا ملک ہو۔" اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا حصول صرف 2 ریاستی سے ہی ممکن ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلی عوام کے لیے امن سے رہنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اب 2 ریاستی حل کی جانب بڑھا جائے۔ مصری صدر نے کہا کہ ان کا ملک غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی کانفرنس کی میزبانی کرے...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کی ترقیاتی پالیسیوں کا دائرہ اب عالمی معیار تک پہنچ چکا ہے، اور یہی پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تاریخ میں وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو لکھتے ہیں، اور بینظیر بھٹو بھی انہی میں شامل تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں دو سے زائد کتابیں تحریر کیں۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنے تجربات اور خدمات کو تحریری...
    پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام چار بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ اگر گورنر دستیاب نہ ہوں تو اسپیکر حلف لیں۔ نئے وزیراعلی کی حلف برداری سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جہاز بھیج دے، میں آج واپس آ جاں گا۔ چیف جسٹس نے...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو فوری خیبرپختونخواہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فیصل کریم کنڈی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخواہ پہنچنا چاہیئے، میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہوں گا کہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخواہ پہنچ کر عدالت کے حکم پر عملدر در آمد کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔ خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا ہے کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ شاید کسی کو معلوم نہ ہو کہ خیرپور میں بھی ایک اسپیشل اکنامک زون ہے جو دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تو سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کیا، آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے یا شہر سے ہے ہی نہیں، ہم تو دنیا سے مقابلے کرنے والے ہیں۔ اس لیے آ پَس کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، دنیا سے مقابلہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم تو دنیا سے مقابلہ کرنے والے ہیں، آپ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا رضا ربانی کی کتاب  کی انتسابی تقریب پر مبارکباد دیتا ہوں، اس کتاب کو پطرس بخاری کی بیسٹ کتاب کا ایوارڈ بھی ملا، ہم ہر مسلمان کی طرح غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ تاریخی نسل کشی ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نےکہا کہ یہ نسل کشی فلسطین کے بچے ہی نہیں بلکہ اسمیں صحافی ڈاکٹرز ار نرسیس کی بھی نسل کشی ہے، جنگ بندی پر دستخط بھی ہوئے لیکن جنگ بندی توڑی بھی اسراٸیل...
    پشاور(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ نے پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جہاز بھیج دے، میں آج واپس آ جاؤں گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب جہاز کا بندوست کریں پھر، جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس کو جہاز کا بندوبست کرنے کا کہیں؟۔ دورانِ سماعت سلمان اکرم راجا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر...
    غزہ امن معاہدہ طے پا جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے لاہور سے احتجاج شروع ہوتے ہی پرتشدد ہو گیا لیکن ٹی ایل پی اور ان کے حامیوں کی جانب سے اس احتجاج کو مسلسل پُرامن قرار دیا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں ٹی ایل پی کے کارکنان کو ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے اور املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر اُن کے کارکنوں کا طرزِ عمل کچھ اور کہانی سناتا ہے۔ یہ سب انتشار کے زمرے میں آتا ہے اور معاشرے کو ایسے رویوں سے نقصان ہی پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: احتجاج میں...
    اسلام آباد: کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے گلگت بلتستان سے متعلق 85 درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔  کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے 2 ہفتوں میں 85 اپیلوں پر سماعت مکمل کی، چیئرمین حافظ انصار الحق اور ممبر ٹیکنیکل عبدالوحید مروت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کسٹمز سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی، ٹربیونل نے کسٹمز کو سامان دوبارہ چیک کرنے اور منصفانہ معائنہ کی ہدایت کردی۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے نمائندے کی موجودگی میں سامان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے، ڈیوٹی و ٹیکس کی ادائیگی کے بعد سامان جاری کیا جا سکتا ہے۔  ٹربیونل نے کہا کہ موجودہ امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی والا سامان ضبط رہے گا، درخواست گزاروں کے تمام جرمانے اور...
    فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما لطف الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے، پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، پتا نہیں ان کو کیوں جلدی ہے۔لطف الرحمان نے کہا کہ گورنر نے علی امین گنڈاپور کو تصدیق کے لیے بلایا ہے، نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرانا وزیراعلیٰ تو کام کرسکتا ہے۔ KP میں بحران، نیا وزیراعلیٰ منتخب، گورنر کا حلف لینے سے گریز، PTI کا عدالت سے رجوع، اپوزیشن آج چیلنج کرے گیپشاور خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک... انہوں نے کہا کہ...
    برطانوی ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، تمام نئے پاسپورٹس کے سرورق پر بادشاہ چارلس سوم کا شاہی نشان نمایاں طور پر شامل ہوگا۔ محکمے کے مطابق یہ پاسپورٹ پچھلے 5 برسوں میں مکمل طور پر نیا ڈیزائن رکھنے والا پہلا برطانوی پاسپورٹ ہوگا، جسے اب تک کا سب سے محفوظ پاسپورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار پاسپورٹ کے اندرونی صفحات میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں برطانیہ کے چاروں حصوں بین نیوس (اسکاٹ لینڈ)، لیک ڈسٹرکٹ (انگلینڈ)، تھری کلفس بے (ویلز) اور جائنٹس کاز وے (شمالی آئرلینڈ) کے قدرتی مناظر شامل ہیں۔ ہوم آفس کے...
    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء (ATA) کے تحت سزا یافتہ قیدی کسی بھی قسم کی خصوصی یا عام معافی کے قانونی حق دار نہیں، دفعہ 21-ایف کے تحت دہشتگردی کے مجرموں کے لیے معافی یا سزا میں کمی کی کوئی گنجائش موجود نہیں اور اس شق میں کسی قسم کی تشریح یا نرمی نہیں جاسکتی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2023ء اور 2024ء میں دائر متفرق آئینی درخواستوں پر مشترکہ فیصلہ سناتے ہوئے تمام پٹیشنز خارج کر دیں۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں...
    ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور...
    اسلام آباد: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
    وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار فائل فوٹو  وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ عوام کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، اشتعال انگیزی اور افواہیں پھیلانے والوں کےخلاف اقدامات کیے جائیں، قانون کی رٹ کے خلاف جانے والوں سے دفعہ 144 کےتحت نمٹا جائے۔اپنے بیان میں ضیا لنجار نے کہا کہ پولیس کو شہر کے مختلف مقامات پر مستعد اور الرٹ رکھا جائے، اینٹی رائٹس دستوں کو تیار رکھا جائے۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں اس وقت کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہو رہا، شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیو کراچی سے مظاہرین...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے  حکومتی وفد نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے میڈیا سیل سے ’ایکس‘ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف) سے مولانا لطف الرحمٰن، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ نے شرکت کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ فریقین نے اتفاق کیا...
    پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انگور اڈہ سیکٹر میں رات گئے شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستان کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔ پاک فوج کی پیش قدمی دیکھتے...
    ---فائل فوٹو  بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اِن کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والے سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔راولپنڈی کی خصوصی عدالت، اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اہم سماعت مقرر تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادتیں مکمل ہو چکی ہے اور کیس آج حتمی دلائل کے لیے مقرر تھا۔گزشتہ سماعت کے دوران بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیانات ریکارڈ کروائے تھے۔ توشہ خانہ ٹو کیس: بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان ریکارڈتوشہ خانہ...
    وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائے گا۔  رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان میں جس جگہ دہشتگرد ٹریننگ اور اسلحہ حاصل کرتے تھے ان کمین گاہوں کو اب تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اب وہاں سے کوئی کارروائی کرنے کے لیے ٹریننگ نہیں حاصل کرسکیں اور نہ پاکستان میں داخل ہوسکیں تاہم اگر کوئی کمین گاہ بچ گئی ہوگی تو اسے بھی تلاش کرکے تباہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین...
    اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
    کراچی: وزارتِ داخلہ نے ملک میں مقیم پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلوں کے لیے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت، قیام یا واپسی کے متعلق حتمی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں نادرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکام، ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور حساس اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی او آر (Proof...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ اور پاک افغان سرحد کو غیر مستحکم کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات دونوں برادر ممالک کے درمیان امن و تعاون کی فضا کے سراسر منافی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ترجمان کے مطابق پاکستان نے حقِ دفاع...
    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں یہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے طالبان کو رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ اُنہوں نے...
    پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے امیدوار محمد سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کے لیے اے این پی سے رابطہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اے این پی کے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی...
    مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ نے کہا کہ امت شاہ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ 1951ء سے 2011ء تک مسلمانوں کی آبادی میں صرف 4.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کے متنازع بیان پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ ملک میں دراندازی کی وجہ سے مسلم آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین اور کانگریس نے اس بیان پر سوال اٹھایا ہے۔ مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے امت شاہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا تو کانگریس نے کہا کہ ان کی پارٹی گذشتہ 11 برسوں سے برسراقتدار ہے تو وہ کس پر الزام لگا...
    ویب ڈیسک : افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 23 پاکستانی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ۔  11 اور 12 اکتوبر کی رات کو پاک افغان سرحد کیساتھ پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا، افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے پاک افغان سرحد پر پاکستان پر حملہ کیا۔ پاک افواج نے دشمن حملے کو بروقت اور فیصلہ کن کارروائی سے پسپا کر دیا۔  قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا  پاک فوج نے طالبان کی سرحد پار متعدد پوسٹس، کیمپس...
    پاک فوج نے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے نہ صرف متعدد افغان چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا، بلکہ بعض تباہ شدہ پوسٹوں پر پاکستانی پرچم بھی لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار واقع افغان چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چوکی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی کے بعد افغان اہلکاروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، اور سامنے آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ چوکیوں پر آگ اور بدحواسی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے بعض افغان چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کے...
    راؤ دلشاد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، پاک، افغان کشیدگی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی،  ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم اور میاں نواز شریف نے حکومتی پالیسیوں اور پارٹی امور پر بھی مشاورت کی ، وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ،میاں نواز شریف نے وزیراعظم کی قومی معاملات پر...
    جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا، انگور اڈہ چیک پوسٹ پر افغان فوجی پاک فوج کو آتا دیکھ کر بھاگ گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان پوسٹوں پر قبضہ جاری ہے ، پاک فوج کی فائرنگ سے افغانستان کی پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر انگور اڈا، باجوڑ، کرم ، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ چاغی میں بھی فائرنگ کی گئی ، پاک فوج نے فوری جواب دیتے ہوئے متعدد...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی وضاحت محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے فوری طور پر جواب دے کر ثابت کیا کہ سرحدی جارحیت کا مؤثر اور بروقت ردعمل دیا جاتا ہے۔ ان کے بقول پاک افواج چوکس ہیں اور ہر خطرے کا منھ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ موازنہ اور انتباہ وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ افغانستان کو بھی ہندوستان جیسا سخت اور...
    برطانیہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں عدالت نے ایک ایسا فیصلہ دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔کتے کے حملے میں ہلاک ہونے والے 3 سالہ بچے کے والدین کو واقعے کےتین سال بعد جیل بھیج دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ15 مئی 2022 کو’’روچڈیل‘‘ کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ تین سالہ ڈینیئل ٹوِگ فارم میں موجود ایک خطرناک نسل کے کتے ’’کین کورسو‘‘ کے حملے کا نشانہ بن گیا، جو اُسے ایک باڑے میں جا کر کاٹنے لگا۔ بچے کے سر اور گردن پر شدید زخم آئے، اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ حملہ آور کتا ’’سِڈ اُن‘‘11 کتوں میں شامل تھا جن کی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے میں امام مسجد بھی شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اس حملے میں ایک سویلین سمیت چھ پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارج اسلام کے نہیں بلکہ دین کے دشمن ہیں، امت کے...
    مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیئے قومی اتحاد اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دہشت گردی کے ہاتھوں کھو دیا، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف واضح اور جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے،  کوئی ملک اپنے علاقے کو اپنے ہمسایوں کے خلاف تشدد کے لیے استعمال نہیں ہونے دے سکتا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا،  افسوس کہ خیبر پختونخوا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافےکا فیصلہ کر لیا ہے،وزارت خزانہ نے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دےدی،سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔ ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہوگا، اضافے کا اطلاق مستقل اور کانٹریکٹ سرکاری ملازمین پرہوگا،وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو ہوگا،موجودہ الاؤنس 2008 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جا رہا تھا۔
    پشاور: پشاور میں تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ صورت حال کے تناظر میں ایلیٹ فورس کو بھی طلب کرلیا گیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق دہشت گرد بھاری ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور صورتحال خطرناک ہے۔ پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو مار دیا، تاہم مقابلے کے دوران مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔  حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے رات گئے تک ڈیوٹی پر موجود اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے عزم و جذبے کو سراہا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر چڑھائی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ “کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔” انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری اور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور...
    سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انہیں موجودہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے، طاہر حسین انداربی کو نیا ترجمان بنانے سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف...
    درخواسست گزاروں کا موقف ہے کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے پہلے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائیگا، لیکن دفعہ 370 پر فیصلے کے بعد بھی مودی حکومت نے اس سمت میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کا مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو جواب جمع کروانے کے لئے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے، یہ حکم جمعرات کو اس وقت آیا جب عدالت نے اس پر جاری سماعت میں مرکز کی درخواست پر غور کیا۔ سماعت کے دوران مودی حکومت کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے اس...
    انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔ تحریک لبیک کارکنان کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزمان کو پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزماں نے پولیس پر فائرنگ کی اور ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملہ کیس میں تحریک لبیک کے گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک  110 کارکنان کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے 110 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا 12 دن کا جسمانی...
    افریقی ملک نیمبیا  کو حالیہ مہینوں میں سائبر جرائم، آن لائن فراڈ اور سسٹم کی کمزوریوں کی غیر معمولی لہر کا سامنا ہے، جس کے بعد حکومت نے نیا قومی سائبر سیکیورٹی پلان شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیمبیا کی وزیر اطلاعات و مواصلات ایما تھیوفیلس نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں 10 لاکھ سے زائد سائبر خطرات اور تقریباً اتنی ہی سسٹم کمزوریاں ریکارڈ کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک کارندے گرفتار، درجنوں ویب سائٹس بلاک یہ تمام واقعات نیمیبین سائبر سیکیورٹی انسیڈنٹ ریسپانس ٹیم (NAMSIRT) نے رپورٹ کیے، جن میں سم کارڈ فراڈ، آن لائن جعلسازی (scams)، شناخت چوری (impersonation) جیسے حملے شامل...
    کراچی: معاشی مشکلات کے شکار این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث داخلہ منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ طالبعلم کے والد گزشتہ برس کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہی خاندان کے واحد کفیل تھے۔ والد کے علاج کے بھاری اخراجات کے باعث طالبعلم شدید مالی مشکلات کا شکار رہا۔ وکیل نے بتایا کہ طالبعلم چار سمسٹرز کی فیس بروقت ادا کر چکا ہے تاہم حالیہ فیس جمع نہ ہونے پر یونیورسٹی نے اسے کلاسز لینے سے روک دیا اور بعد ازاں داخلہ منسوخ کر دیا۔ درخواست گزار نے انسانی بنیادوں پر تعلیم جاری رکھنے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں دوبارہ ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ساڑھے 12 ہزار کے قریب ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا اشتہار اگلے ہفتے دیا جائے گا، پہلے سے کام کرنے والے انٹرنز ٹیچرز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مستقبل میں کوئی مستقل ٹیچر نہ رکھنے پر غور کر رہا ہے، سکولوں میں تیچرز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ٹیچر انٹرنز کا پول بنا کر ضرورت پڑنے پر وہاں سے...
     ویب ڈیسک :شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا۔  شکرگڑھ کے محلہ قادری محلہ اور سکھو چک میں بندر گھس آئے ہیں، شہریوں کے مطابق بندروں کی حرکتوں سے گلی محلوں میں رہائشی آبادی کے مکین تنگ آچکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔  بندروں کو پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف اور ریسکیو اہلکار کوششوں میں مصروف ہیں۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
    فائل فوٹوز وزیرآباد کے علاقے کالا سکّے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں نئی نویلی دلہن رخسار کو مبینہ طور پر اس کے سسرالیوں نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی رخسار کی شادی 12 ستمبر 2025ء کو کالا سکّے کے رہائشی الطاف حسین سے ہوئی تھی، مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے کچھ ہی دن بعد رخسار کے سسرالی اس بات پر برہم ہو گئے کہ وہ جہیز میں کپڑے نہیں لائی تھی۔رپورٹس کے مطابق رخسار کی ساس اور دیور نے اسے طعنے دینا شروع کر دیے، مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ اس کی بہن کو شوہر الطاف حسین اور ساس نے زبردستی تیزاب پلایا۔ بھارت:...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) جمعہ کی صبح فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی منقطع ہو گئی، کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا اور ممکنہ سونامی کے خدشے کے باعث ساحلی علاقوں سے انخلا کرایا گیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے چند گھنٹے بعد فلپائن، پلاؤ اور انڈونیشیا کے لیے جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی۔ ادارے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا، ''اب اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘‘ فلپائن کے جنوبی حصے میں جمعہ کی صبح سمندر کے اندر 7.5 شدت کے زلزلہ کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ انڈونیشیا کے...
    فلپائن کے ساحل کے قریب 7اعشاریہ6 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی، سکول بند ، شہری کھلے میدانوں میں آ گئے،فلپائنی میڈیا کے مطابق منڈاناؤ جزیرے کے دارالحکومت ڈیوس میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری رہائشی و کاروباری عمارتوں سے باہر نکل آئے، فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے مطابق قریبی ساحلی علاقوں کے لوگوں کو اونچی جگہوں سے فوری انخلاء کا مشورہ دیا گیا ہے۔فلپائن کے صدر نے وسطی اور جنوبی فلپائن کے کچھ ساحلی علاقوں میں انخلاء کا حکم دیا ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے ہی حالات محفوظ ہوں گے، تلاش، امداد اور بچاؤ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کی جائیں گی-
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کے روبرو علیمہ خان کی مقدمات اندراج کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہیوگئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔علیمہ خان نے اپنی درخواست میں اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کو ہراساں کرنے پر مقدمات درج کرنے کی استدعا ہے۔ علاوہ ازیں علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر انڈہ پھینکنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی مکمل ہوگئی۔قبل ازیں تینوں بہنیں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان راولپنڈی کچہری پہنچیں جہاں انہوں نے عدالت...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں راہنماؤں نے نہ صرف سیاسی معاملات بلکہ خارجہ پالیسی اور حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں راہنماؤں نے نہ صرف سیاسی معاملات بلکہ خارجہ پالیسی اور حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ یہ رابطہ ایسے...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد متحرک ہوگئے اور اسلام آباد میں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سےملاقاتیں کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی کے پی آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقاتیں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورت حال اور سینیٹ کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر چترال اور ہری پور میں انتخابات کے امور کے...
    نوبیل امن انعام کا فیصلہ کل ہوگا : ٹرمپ کی شدید خواہش پوری ہوگی یا دل ٹوٹے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس ) اپنی سنہری کامیابیوں اور جائیدادوں کے لیے مشہور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اب تک دنیا کے معتبر ترین اعزاز، نوبیل امن انعام، سے محروم ہیں۔نوبیل امن انعام کا اعلان کل یعنی جمعہ کو اوسلو میں ہوگا اور اس سے قبل 79 سالہ ٹرمپ کی اس انعام کے لیے بے چینی عروج پر ہے اور وہ مہینوں سے یہ شکایت کر رہے ہیں کہ عالمی امن کے لیے ان کی کوششوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے بدھ کو ایک بیان...
    ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے پاس اپنے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔  بانی پی ٹی آئی نے مزید استعفے مانگ لیے ۔ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دینےکی تیاری کر لی ہے  اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اسٹیںڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔معین ریاض قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نہ صرف کمیٹیوں سے استعفے جمع کرائیں بلکہ گاڑیاں بھی واپس کر دیں گے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل چیئرمین پی ٹی...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑھتے بیانات، پیپلز پارٹی پنجاب کا صوبائی حکومت کے ساتھ مزید چلنے سے انکار جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نہ صرف سیاسی معاملات بلکہ خارجہ پالیسی اور حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیلابی صورتحال پر امدادی...
    برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عادل راجہ کوہرجانے اورعدالتی اخراجات کی مد میں13کروڑروپے دیناہوں گے۔ لندن ہائیکورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے بریگیڈیئر(ر)راشد نصیرکوبدنام کیا،جھوٹے الزامات لگائے۔ عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشدنصیرکو50ہزارپاؤنڈ ہرجانہ اداکرنے کاحکم دیا۔اس کے علاوہ عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر کوعدالتی اخراجات کےتقریباً3لاکھ پاؤنڈ بھی دینے کاحکم دیا گیا ہے۔ عدالت کی جا نب سے عادل راجہ کواپنے تمام میڈیاپلیٹ فارم پر راشد نصیر کےکیس جیتنےکی خبربھی دینےکاحکم دیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے، کسی قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے .(جاری ہے) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی 5 نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں سماعت کی، سماعت کے دوران بنچ اور وکلا کے درمیان آئینی، قانونی اور معاشی پہلوﺅ ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا معروف قانون دان فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند...
    ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلادیش نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے اور قومی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے چین سے 20 جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی کل مالیت تقریباً 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگی جس میں طیاروں کی خریداری، پائلٹس کی تربیت، طیاروں کی دیکھ بھال اور دیگر متعلقہ اخراجات بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ خریداری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت مالی سال26-2025 اور 27-2026کے دوران مکمل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ادائیگیاں 36-2035 تک 10 سالہ اقساط میں کی جائیں گی۔ چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق جے 10...
    سپر ٹیکس: قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، جسٹس مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے، کسی قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی 5 نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں سماعت کی، سماعت کے دوران بنچ اور وکلاء کے درمیان آئینی، قانونی اور معاشی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معروف قانون دان فروغ نسیم...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کے روبرو علیمہ خان کی مقدمات اندراج کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہوگئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ علیمہ خان نے اپنی درخواست میں اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کو ہراساں کرنے پر مقدمات درج کرنے کی استدعا ہے۔ علاوہ ازیں علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر انڈہ پھینکنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی مکمل ہوگئی۔ قبل ازیں تینوں بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان راولپنڈی کچہری پہنچیں، جہاں انہوں نے عدالت میں...
    البانیہ: ملزم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہی جج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز البانیہ کی عدالت میں مسلح شخص نے دوران سماعت فائرنگ کر کے جج کو قتل کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت ترانا کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اسی دوران ایک شخص نے جج پر فائرنگ کر دی۔حکام کے مطابق پراپرٹی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے جج ایسترت کلاجا اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے جبکہ فائرنگ سے دو افراد جو رشتے میں باپ اور بیٹا ہیں وہ بھی زخمی ہوئے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔البانین پولیس نے فائرنگ کرنے والے 30 سال...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ 8رکنی بنچ فل کورٹ تشکیل دینے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے،وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فرق نہیں پڑتا موجودہ بنچ ریگولر ہے یا آئینی  کیس سننے کا فیصلہ موجودہ بنچ کر  سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ جنوری 2023بریک ڈاؤن؛نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کردیا وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فل کورٹ...
    ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی   کے روبرو علیمہ خان کی مقدمات اندراج کی درخواستوں پر سماعت مکمل  ہیوگئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔۔ علیمہ خان نے اپنی درخواست میں اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کو ہراساں کرنے پر مقدمات درج کرنے کی استدعا ہے۔ علاوہ ازیں علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر انڈہ پھینکنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی مکمل ہوگئی۔  نیپرا نےلیسکو کو ناقص انتظامات کرنے پر بھاری جرمانہ عائد...
    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ گیدون سارنے پیرس میں جمعرات کو ہونے والی میٹنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’غیر ضروری اور نقصان دہ‘ قرار دیا ہے۔ یہ سمٹ فرانس کی قیادت میں 9 اکتوبر کو منعقد ہو رہی ہے، جس میں یورپی، عرب اور دیگر سفارتکار شریک ہو کر غزہ کے بعد کے انتظامات اور مستقل جنگ بندی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو ہیں۔ سار نے کہا کہ یہ اقدام شرم الشیخ میں جاری اسرائیل–حماس مذاکرات کے حساس مرحلے میں اسرائیل کی نظراندازی کرتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے اور اسے فرانس کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کی حکومت کے ساتھ مزید اتحاد اب ممکن نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ پارٹی خطے کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے اور اب وہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ چوہدری یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اپنی آئندہ حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے آج کراچی میں خصوصی اجلاس بلائے گی، جس کی صدارت چیئرمین...
    معروف اداکار سیف علی خان نے آخرکار اپنے بنگلے میں ہونے والے چاقو حملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد جب وہ اسپتال سے باہر نکلے تو وہیل چیئر استعمال کرنے کے بجائے خود چل کر جانے کا فیصلہ کیا تاکہ مداحوں کو یہ یقین دلایا جا سکے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ سیف علی خان کو اس حملے میں ریڑھ کی ہڈی کے قریب متعدد زخم آئے تھے، جس کے باعث انہیں تقریباً ایک ہفتہ اسپتال میں زیرعلاج رہنا پڑا۔ لیکن جب وہ اسپتال سے باہر آئے تو ان کی پُر اعتماد چال نے سب کو حیران کر دیا۔ سفید شرٹ اور جینز میں ملبوس اداکار کے پرسکون انداز نے...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے نشریاتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سابق جنوبی افریقی کپتان شون پولاک کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے، جبکہ پاکستان کی جانب سے عامر سہیل، رمیز راجا، وقار یونس اور بازید خان تجزیہ کاروں میں شامل ہوں گے۔ Broadcast details announced for Pakistan v South Africa series Details here ➡️ https://t.co/ltcZBhC391#PAKvSA — PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 9, 2025 یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا اور دوسرا راولپنڈی اسٹیڈیم میں 20 تا 24 اکتوبر کھیلا جائے گا۔ زینب عباس ’پچ سائیڈ اسٹوڈیو‘ کی میزبانی کریں گی، جہاں ماہرین پری اور پوسٹ...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مچھ میں گزشتہ رات ایک خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان نمبر 172 پر دھاوا بول کر 3 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز، لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے کان کنوں کی شناخت محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی جو جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور انتہائی منظم انداز میں کارروائی کر کے رات کے اندھیرے میں نامعلوم مقام کی...
    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کانکنوں کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لیویز حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا...
    اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن  نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا۔...
    اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی مسابقتی قیمتوں سے متعلق مقدمے میں شوگر ملز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) کے چیئرپرسن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالتِ عظمی نے کیس کو دوبارہ کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔یہ فیصلہ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا جبکہ 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے تحریر کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10-A ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، اگر چیئرپرسن پہلے ہی کسی رائے کا اظہار کر چکی ہوں...
    ڈھاکا: بنگلادیش نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے اور قومی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے چین سے 20 جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی کل مالیت تقریباً 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگی جس میں طیاروں کی خریداری، پائلٹس کی تربیت، طیاروں کی دیکھ بھال اور دیگر متعلقہ اخراجات بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ خریداری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت مالی سال26-2025 اور 27-2026کے دوران مکمل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ادائیگیاں 36-2035 تک 10 سالہ اقساط میں کی جائیں گی۔ چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق جے 10 سی فورتھ جنریشن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا، ارکان نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں آج سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا۔ ویب...
    اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ منصوبہ تیار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا قرضہ لے گی، جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ 15 ہزار 628 ارب روپے کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے ہوگا۔ ٹریژری بلز کی مد میں 8 ہزار 731 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 8 ہزار 595 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ...
    لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کی جانب سے خاتون کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جج نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق دعوے کے دوران درخواست گزار عمل کا حصہ بنا اور کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا۔ عدالت نے خود درخواست گزار کو جواب جمع کرانے کا وقت دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کی جانب سے خاتون کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے مسز بہرائی کی اپیل پر 6 صفحوں پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق فریقین کے درمیان سول عدالت میں ڈگری کا...