2025-04-25@23:35:05 GMT
تلاش کی گنتی: 1507

«زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر»:

(نئی خبر)
    ٹی20 سیریز کے ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں آج کھیلے جا رہے پانچویں اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، عبدالصمد، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 3 ، ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد پولیس بین الصوبائی گرفتار ڈکیت گینگ کے کارندوں کو نشان دہی پر برآمدگی کے لیے کے جا رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا۔ بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس افسران محفوظ رہے۔ ترجمان اسلام آباد کے مطابق ساتھیوں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 2 ڈکیت زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے انتہائی دلیری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی مخالفت کا سامنا کرنے والے بیرسٹر سیف کون ہیں؟ بین الصوبائی ڈکیت صائم علی بینک ڈکیتیوں کے 56 مقدمات میں ملوث ہے۔ جبکہ بین الصوبائی ڈکیت...
    اسلام آباد (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) اسلامی نظریہ  کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کا دوسرا دور آج ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریہ  کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت میں منعقد اجلاس میں ہیومن ملک بینک کے حوالے سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کونسل کو بریفنگ دی۔ گولڈن جوبلی کے حوالے سے کونسل کی یادگاری ٹکٹ کی رونمائی بھی کی گئی۔ اجلاس میں اراکین کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ظفر اقبال چوہدری، جسٹس الطاف ابراہیم قریشی، ڈاکٹر انتخاب نوری، علامہ یوسف اعوان، سید سعید الحسن، عتیق الرحمان بخاری، شمس الرحمان مشہدی، عزیر عزیز، حافظ محمد امجد، علامہ افتخار حسین نقوی، رانا محمد شفیق خان، جلال الدین، مفتی محمد زبیر شریک ہوئے۔ اجلاس میں بحث...
    نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 مارچ 2025ء ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اور وکلاء کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی، عید کے بعد پارٹی کو پنجاب میں مزید متحرک اور فعال کیا جائے گا۔ اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کارکنان کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، جس میں جیالوں نے اپنی...
    KULU, HIMACHAL PRADESH, INDIA: بھارت کے کثیرالثقافتی معاشرے میں شادی پر مختلف قسم کے رواج اور روایات آج بھی پائے جاتے ہیں، یہ رواج اور رسوم مذہب، علاقے، کمیونٹی اور دیگر حوالوں سے مختلف ہوتے ہیں، کہیں سادہ رواج ہیں تو کہیں پیچیدہ اور کہیں فحاشی کا عنصر غالب نظر آتا ہے۔ بھارت کے معاشرے میں شادی پر کئی عجیب و غریب رواج بھی ہیں اور اسی طرح کا ایک رواج ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں میں بھی پائی جاتی ہے جہاں دلہن شادی کے بعد کئی دنوں تک کپڑے نہیں پہنتی ہے۔ ہماچل پردیش کی وادی مانی کاران کے گاؤں پینی میں یہ رواج ہے کہ دلہن شادی کے بعد کئی دنوں تک برہنہ رہتی ہے اور...
    لاہور ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی ویمن ونگ کااجلاس،عید کے بعد بانی کی رہائی کیلئے مظاہرے کرنے کا فیصلہ ۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری ویمن ونگ پاکستان روبینہ شاہین نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی عہدیداران کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی ۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسیران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور ثمینہ خاور حیات کی شرکت۔ پی ٹی آئی...
    حکومت نے بجلی صارفین کو سے وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس سے بڑے ریلیف کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس سے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کل کرے گاسی پی پی اے نے بتایا کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی، بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے کا کہنا تھا بجلی کی فی یونٹ لاگت...
    اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس، انسانی دودھ بینک کے قیام سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چئیرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسانی دودھ بینک کے قیام اور پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران انسانی دودھ بینک کے قیام پر فیصلہ نا ہوسکا، ذرائع نے کہا کہ انسانی دودھ بینک کے قیام کے معاملے پر بحث آئندہ اجلاس میں بھی متوقع ہے۔اجلاس میں دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ذرائع نے کہا کہ اس معاملے پر بھی کوئی...
    پاکستان میں قانونی اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے 31 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے، جس میں 6 روز باقی ہے اور اب وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں طالبان حکومت افغان طالبات کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضامند میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل نے سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ افغان طلبا کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے خط میں لکھا ہے کہ فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کی جانب سے غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ...
    بیجنگ :ٹرمپ  انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سیاستدان کے طور پر ریپبلکن سینیٹر سٹیو ڈیانس کے دورہ چین نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ ڈیانس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس وقت ڈیانس کی چین آمد کو بیرونی دنیا چین اور امریکہ کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تازہ ترین اقدام سمجھتی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ  ڈیانس  اور ان کے وفد سے ملاقات میں چین کی اعلی قیادت کا بیان سیدھا اور  واضح  تھا: چین اور امریکہ کے...
    بلوچستان میں کچھی کےعلاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردحملے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ دیگراداروں کیساتھ مل کرتحقیقات جاری ہیں، ملزمان تک جلدپہنچ جائیں گے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونکیشن آلات قبضےمیں لےکرفورینزک کروایاجارہا ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت کےلیے فنگرپرنٹس نادرا کو بجھوائےگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور نے حملے کے وقت کیا دیکھا، آنکھوں دیکھا حال بتا دیا ہلاک افراد کےجسمانی اعضا فورینزک سائنس ایجنسی کوبھی بجھوادیےگئےہیں، مشکاف کے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پرحملے میں 26 مسافر جاں بحق جبکہ 40 مسافر زخمی ہوئےتھے، قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی جوابی کارروائی میں 33 حملہ آور...
    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کیساتھ ملکر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہلاک حملہ آوروں کے زیر استعمال اسلحہ و کمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہو رہا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے...
    حال ہی میں لاہور میں بیجنگ انڈر پاس میں پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار کی طرف سے شہری کے ساتھ بد سلوکی اور سیدھا فائر کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا اور اس سیکیورٹی کمپنی کو سیل کر دیا جس کے اہلکار نے شہری پر براہ راست فائر کیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے ایکٹ 2004 کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی کمپینز  محکمہ داخلہ کی طرف سے دیے گئے ایس او پیز کی پابند ہیں۔ یہ بھی پڑھیے’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ اور تشدد، صارفین کی تنقید مثلاً ان ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپینی...
    سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)چلی کے وسطی ساحلی علاقے میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ)کے مطابق چلی کے وسطی ساحلی علاقے کے قریب پیر کو5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) زلزلے کی گہرائی 57 کلومیٹر(تقریبا 35 میل(تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی فوری جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی، تاہم مقامی حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
    گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کارکنوں کے اہل خانہ کو ہراساں اور خوفزدہ کیا گیا اور تحریک آزادی کی حمایت نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ کے علاقے نائد کھائی، شوپیان، ہندواڑہ، بڈگام کے علاقوں دہرمونہ، وارپورہ، بدرن، کائوسہ خالصہ اور بزگو میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک حریت جموں و کشمیر، مسلم لیگ اور پیپلز فریڈم لیگ کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز نے مکینوں کو ہراساں...
    عرفان ملک: عید کے دنوں میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈکیتی، قتل، دہشتگردی اور سیاسی مقدمات کے اشتہاریوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق پولیس،  انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی اے کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جا سکیں۔ پولیس نے روپوش اشتہاریوں کے واپس لوٹنے کے امکانات پر آپریشن تیار کر لیا ہے، جس میں ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے کارروائیاں کی جائیں گی۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں پولیس کی مشترکہ ٹیمیں اشتہاریوں کی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزرات داخلہ نےخیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے،خیبرپختونخوا میں زیرتعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔ واضح رہےکہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کر رکھی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے جانے...
    اسرائیلی فوج نے آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطین سے تعلق رکھنے والے شریک ہدایت کار حمدان بلال پر حملہ کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ حمدان بلال کے ساتھی شریک ہدایرکار یوول ابراہم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’آباد کاروں کے ایک گروہ‘ نے بلال پر حملہ کیا، انہوں نے اسے مارا پیٹا، جس سے اس کے سر اور پیٹ میں چوٹیں آئی ہیں، خون بہہ رہاتھا، سپاہیوں نے اس ایمبولینس پر حملہ کیا جسے اس نے بلایا تھا، اور اسے لے گئے۔ اس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ قبضے کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سینٹر فار جیوش نان وائلنس د کے مطابق یہ...
    اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس آج چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت ہوگا جس میں کئی اہم مذہبی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کا معاملہ زیر بحث آئے گا، جس پر مختلف مذہبی و اخلاقی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بھی غور کیا جائے گا جس کے تحت پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی صورت میں خاتون نکاح ختم کرانے کا حق رکھتی ہے۔   کونسل کے اجلاس میں خواتین کو وراثت میں حق دینے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوگی۔ زکوٰۃ اور دیگر فنڈز کو سرمایہ کاری کے لیے اسلامی بینکوں میں...
    کمشنرز، ضلعی افسران کو سب ورژن میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم حکومتی پالیسی پر عمل نہ کرانے والے افسر رضا کارانہ عہدے سے الگ ہوجائیں، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطح اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی پولیس، محکمہ داخلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ بلوچستان کے تمام ڈویژن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ،...
    اسلام آباد: سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے بابر اعوان سے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس ہوا تھا کچھ جوابات آگئے ہیں، دو فریقین جیل سپرٹنڈنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات کا جواب تاحال نہیں آیا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی سینیٹ کا اجلاس تو نہیں ہے نا؟ بابر اعوان نے بتایا کہ نہیں اجلاس تو نہیں لیکن...
    حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت 8 کھرب ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے آئندہ ماہ اسلام آباد میں معدنیاتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ریکوڈک منصوبہ دوہزار اٹھائیس کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور اس منصوبے سے دو ارب اسی کروڑ ڈالر سالانہ آمدنی حاصل ہو گی۔ حکومت معدنیاتی شعبے میں پانچ منصوبوں پر متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے گوادر اور چاغی کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے ملانے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ اشتہار
    لندن: پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے  پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔ پاکستان کیلئے یہ خصوصی اعزاز کامن ویلتھ کا ممبر ملک ہونے کی وجہ سے قومی دن کے موقع پر دیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع تاریخی چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریب پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے افسران، ان کے اہل خانہ اور دیگرافراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، دعائیہ تقریب میں مخصوص ایون سونگ بھی گایا گیا۔ Post Views: 1
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز نے باہمی اتفاق رائے سے آئندہ ہونے والی سیریز سے ایک روزہ میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے تھے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش سے شکست پر شاہد آفریدی پھٹ پڑے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز رواں برس مئی میں ہونی ہے، تاہم اب دوطرفہ سیریز میں صرف ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے، ایک روزہ میچز نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں بورڈز نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ دونوں بورڈز کی جانب...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل‌ڈیسک)ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے دوسری شادی کافیصلہ کرلیا، وہ اور ان کی منگیتر لورین سانچیز اس موسم گرما میں اٹلی کے شہر وینس میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ یہ شادی منگنی کے دو سال بعد ہو رہی ہے دونوں نے مئی 2023 میں منگنی کی تھی ،اس سے قبل 61 سالہ بیزوس اور 55 سالہ سانچیز نے اپنی سابقہ شادیوں کا اختتام 2019 اور 2023 میں کیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کے دعوت نامے بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے،اگرچہ شادی کی حتمی تاریخ ابھی راز میں رکھی گئی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب ممکنہ طور پر جون میں منعقد ہو سکتی ہے۔ زیرگردش افواہوں...
    پاکستان نے افغان عبوری حکومت کے ساتھ مسلسل مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم سفارت کار محمد صادق کو  ہدایت کی کہ دوطرفہ تعلقات کو ٹھیک کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت کے ساتھ مسلسل مذاکرات کیے جائیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک  اہم اجلاس کی صدارت کی۔ افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر محمد صادق نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے حالیہ دورۂ افغانستان سے متعلق آگاہ کیا۔ دفترِخارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق ایمبیسیڈر محمد صادق نے افغانستان میں قائم عبوری حکومت کے حکام سے اپنی ملاقاتوں اور دوطرفہ تعاون کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ...
    بلوچستان حکومت نے ریاست کے خلاف بیانیہ میں ملوث سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ اب صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس  منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس ،محکمہ داخلہ ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کے تمام ڈویژنز کے کمشنرز،  ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں کے لیے اسامیاں مشتہر کر دی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی.(جاری ہے) ٹیکس پالیسی آفس میں اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ڈائریکٹر اکنامک انالیسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا وزارت خزانہ نے مذکورہ اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر 6 اپریل تک درخواستیں طلب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایات پر 21 سے 23 مارچ تک کابل کا دورہ کیا اور افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے بھی اتوار کو تبادلہ خیال کیا۔ ’پاکستان تمام افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات، سیاسی اور اقتصادی تعاون، راہداری اور عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کے...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے سے متعلق آئی جی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے وزیر اعلیٰ سے کے پی کو ہارڈ ایریا قراردینے کا مطالبہ کیا، مراسلہ کے متن میں لکھا گیا کہ کے پی کو بھی ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں،...
    کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی  نے  ڈپٹی کمشنرز کو عید کے موقع پر پیشہ ور گداگروں کی روک تھام کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے. اتوار کو کمشنر آفس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی چاند رات کے بعد 22 روز میں 220 گداگروں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے اور اب اُن کی دوبارہ شہر میں آمد روکنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی گئی ہے وہ بھکاریوں کی پشت پر موجود ممکنہ سرپرستوں کو تلاش کر کے اُن کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کریں۔  ہینڈ آوٹ کے مطابق کمشنر نے شہر میں پیشہ ور...
    اسرار خان : یوم پاکستان پر پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچے کے  کریمنلز اور خوارجی دہشت گردوں کے ساتھ نبردآزما رہے کچے کے کریمنلز کے خلاف رحیم یار خان پولیس کی بڑی کامیابی کے بعد پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کی خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ،پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان  نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا، قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال ترجمان پنجا ب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی،20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے...
    جیسیکا ایبر جو کہ جنوری میں مستعفی ہونے تک 3 سال تک ورجینیا کے مشرقی ضلع کی امریکی اٹارنی تھیں، ہفتے کے روز اسکندریہ میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ورجینیا کے مشرقی ڈسٹرکٹ کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر ہفتے کی صبح اسکندریہ میں مردہ پائی گئیں۔ وہ 43 سال کی تھیں۔ اسکندریہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس نے صبح 9:20 بجے ایبر کی لاش دریافت کی۔ پولیس نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ ان کی موت مشکوک تھی، اس بات کا تعین طبی معائنہ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق جیسیکا کی موت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا: غیرقانونی تارکین وطن...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والی بمباری میں حماس کے سینیئر رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح البردویل اہلیہ سمیت خیمے میں موجود تھے جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں ’یہ یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے‘،حماس کی اسرائیل کو بڑی دھمکی اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں کم از کم 35 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صلاح البردویل کا شمار حماس کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا تھا، اور وہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن بھی...
    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کرنا شروع کردیں جب کہ صوبائی حکومت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک کے امتحان کے لیے بورڈ کی جانب سے 2600 روپے فیس مقرر کیا گیا ہے تاہم بیشتر پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے مقررہ شرح سے زائد فیس طلباء و طالبات سے وصول کیا گیا ہے۔ اس...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے حکم کی تعمیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وفاقی ایجنٹس کی بڑی تعداد کو اپنے روایتی کاموں سے ہٹا کر امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں میں تفویض کر دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں اس بات کا حصہ ہیں کہ صدر ٹرمپ لاکھوں مجرمانہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی ایجنٹ جو عموماً بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں، منشیات کے اسمگلروں، ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے معاملات کی تحقیقات کرتے ہیں، اب غیر قانونی طور پر امریکہ میں...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 23  مارچ 1940ء ہمیں  اس ولولہ انگیز لمحے کی یاد دلاتا ہے جب بر صغیر کے  مسلمانوں  نے  آزاد ریاست کے قیام  کا فیصلہ کیا تھا۔احسن اقبال نے یوم پاکستان کے حوالےسے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمارے شعور، اجتماعی خودی اور عزم کی علامت ہے جس کی و جہ سے آج پاکستان جیسی عظیم نعمت ہمارے پاس ہے۔ آج 84 سال بعد اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں ماضی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اُڑان پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی خود کفالت، جدید ترقی اور باوقار مقام دلانے کے لیے اڑان...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔اس...
    امریکا، غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے حکم کی تعمیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وفاقی ایجنٹس کی بڑی تعداد کو اپنے روایتی کاموں سے ہٹا کر امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں میں تفویض کر دیا گیا ہے۔یہ تبدیلیاں اس بات کا حصہ ہیں کہ صدر ٹرمپ لاکھوں مجرمانہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی ایجنٹ جو عموماً بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں، منشیات کے اسمگلروں، ٹیکس...
    فوٹو فائل کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، تمام کوچز اور بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 11 روز سے معطل ہے، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی، ضلع کچھی میں 11مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء ) بسوں پر حملوں کے واقعات کے پیش نظر رات کے وقت کوئٹہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے گی، تمام کوچز اور بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے، اس حوالے سے تمام ٹرانسپورٹروں کو حکومتی اقدامات سے متعلق بھرپور تعاون کی بھی ہدایت کردی گئی۔ علاوہ ازیں وزیر...
    ضلع ڈی آئی خان کے علاقے پاراچنار کے علاقے طوری قبرستان کے قریب  زیر تعمیر گھر میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین  نے کہا کہ دستی بم کے پھٹنے سے تین افراد جان بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال پیہنچادیا گیا، زخمی کی شناخت سید جواد  کے نام سے ہوئی ہے۔ اشتیاق حسین  نے کہا کہ دھماکے میں منشیات کے عادی لوگ متاثر ہوئے، زیر تعمیر عمارت میں موجود افراد منشیات کے عادی تھے اور آپس میں معمولی تکرار...
    موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے...
    ایف آئی اے کے 10افسران کا بلوچستان تبادلہ، سندھ میں انتظامی بحران کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بلوچستان میں انتظامی بحران ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے سندھ زون سے 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ ہیڈکوارٹر کے احکامات پر مزید ایف آئی اے کے 24 افسران کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں آپریشنل ڈیمانڈ کی وجہ سے تمام رینک کے افسران کی کمی ہے اور ایف آئی اے بلوچستان کی اہم ذمہ داریوں کیلئے کام کو موثر بنانے کیلئے فوری تبادلوں کی ہدایت کی گئی۔ ایف آئی اے اے ڈی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں انتظامی بحران ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے سندھ زون سے 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ ہیڈکوارٹر کے احکامات پر مزید ایف آئی اے کے 24 افسران کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں آپریشنل ڈیمانڈ کی وجہ سے تمام رینک کے افسران کی کمی ہے اور ایف آئی اے بلوچستان کی اہم ذمہ داریوں کیلئے کام کو موثر بنانے کیلئے فوری تبادلوں کی ہدایت کی گئی۔ایف آئی اے اے ڈی جی ساوتھ آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی زون سے اے ڈی شاہد سعید،...
    بلوچستان میں انتظامی بحران ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے سندھ زون سے 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ ہیڈکوارٹر کے احکامات پر مزید ایف آئی اے کے 24  افسران کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں آپریشنل ڈیمانڈ کی وجہ سے تمام رینک کے افسران کی کمی ہے اور ایف آئی اے بلوچستان کی اہم ذمہ داریوں کیلئے کام کو مؤثر بنانے کیلئے فوری تبادلوں کی ہدایت کی گئی۔ایف آئی اے اے ڈی جی ساؤتھ آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی زون سے اے ڈی شاہد سعید، انسپکٹر نازیہ سلیم، خرم اسلام، راجہ سنیل، منیر باجکانی اور کامبوہ خان...
    سٹی 42 : مسافروں کیلئے اچھی خبر ہے کہ ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے عید کے تینوں روز ٹکٹوں پر رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ریلوے انتظامیہ کے مطابق تمام میل ایکسپریس ، پسنجر اورانٹرسٹی ٹرینوں کی ٹکٹوں پر 20فیصد رعایت ہوگی، رعایت ریزرویشن کاونٹرز سے کرنٹ بکنگ پر ہوگی۔ مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایت حاصل کریں گے۔ رعایت ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والی ٹرینوں پر ہو گی۔  ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے  کہ رعایت کا اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔  
    ویب ڈیسک: کولڈ کریم اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے جلد پر مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے وزارت صحت سے سوال کیا کہ کیا حکومت نے کولڈ کریم کے جلد پر نقصانات کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزارت صحت نے تحریری جواب میں کہا کہ کولڈ کریم ڈریپ ایکٹ 2012 کے دائرہ کار میں نہیں آتی تاہم رنگ گورا کرنے والی مصنوعات میں مرکری کی موجودگی پر ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ وزارت صحت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈریپ کو کاروباری معاملات میں مداخلت سے روک...
    معروف یو ایف سی فائٹر کانر مک گریگور نے آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر معروف یو ایف سی فائٹر کانر مک گریگور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مک گریگور نے لکھا کہ یورپی مائیگریشن پیکٹ، سرحدی سیکیورٹی اور تارکین وطن کے خلاف مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم کب ریلیز ہوگی، تاریخ سامنے آگئی  میک گریگور نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے تاکہ یورپی مائیگریشن پیکٹ کے خلاف آواز اٹھا سکیں۔ انہوں نے...
    روایت ہے کہ ایک بار حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ ’’سمندر کی طرف جائو وہاں تین کشتیاں ڈوبنے والی ہیں‘‘ حضرت موسیٰؑ فوراً حکم الٰہی کی تعمیل کرتے ہوئے سمندر کی جانب چل دئیے ساحل پر سکون تھا بہت دور سے ایک کشتی آتی ہوئی دکھائی دی جو آہستہ آہستہ ساحل کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ابھی وہ کنارے سے کچھ ہی فاصلے پر تھی کہ حضرت موسیٰؑ نے کشتی کی تباہی کا انتباہ کرتے آواز دی کہ ’’اے کشتی والو! اللہ کا حکم آنے والا ہے ہوشیار رہنا انہوں نے جواب دیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ کے حکم کو کوئی نہیں ٹال سکتا ہم تو اس کے بندے ہیں جو حکم الٰہی کے...
    آک لینڈ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔ جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث(وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا(کپتان)، شاداب خان، خوش دل شاہ، عبدالصمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عرفان نیازی شامل ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    حیات تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے صیہونی حکومت ملک میں اقتدار کے خلا سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور شام کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے نواحی علاقوں پھر سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حیات تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے صیہونی حکومت ملک میں اقتدار کے خلا سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور شام کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسی مناسبت سے صیہونی حکومت نے شام میں اپنی بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی...
    اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔  اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمدنے بتایا 2002 میں ایچ ای سی قیام کے وقت 37 فیصد لڑکیاں یونیورسٹی میں ہوتی تھیں،اس وقت 48 فیصد لڑکیاں اور 52 فیصد لڑکے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہراسگی کے حوالے سے پالیسی یونیورسٹیوں سے اڈاپٹ کرنے کا کہا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے...
    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہو کر محکمہ زکوٰۃ کو ہی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی برہمی کی وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت بلوچستان اپنے صوبے میں غریبوں میں زکوٰۃ تقسیم کرنے کے لیے تیس کروڑ روپے سالانہ فراہم کرتی ہے مگر یہ زکوٰۃ تقسیم کرنے والے محکمہ زکوٰۃ بلوچستان پر حکومت سالانہ ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے خرچ کرتی ہے۔ محکمہ کے پاس 80 سرکاری گاڑیاں ہیں اور محکمے نے دو سال سے صوبے کے غریبوں کو زکوٰۃ تقسیم ہی نہیں کی۔ایک محاورہ ہے کہ ٹکے کی گڑیا اور ایک آنہ منڈوائی کا مگر بلوچستان میں اس محکمے کا...
    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.84روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا، منظوری کی صورت میں 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 84 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی، کراچی کے صارفین بھی مہنگی بجلی خریداری میں ہاتھ ہولا رکھنے لگے گروتھ 8 فیصد کم ہو گئی ۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام...
    حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں نئے فارمیسی اسکول اور کالجز کھولنے پر پابندی عائد کردی۔ذرائع نے کہا کہ فارمیسی اسکول، کالجز کھولنے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد ہوئی ہے ، فارمیسی ادارے کھولنے پر پابندی میں مزید توسیع کا امکان ہے۔ پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا، اس حوالے سے فارمیسی کونسل پاکستان نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔پی سی پی کے یکم مارچ کے 62 ویں اجلاس...
    کیف(انٹرنیشنل ڈیسک)یوکرین نے جمعرات کو روس کے اینجلس اسٹریٹجک بمبار ایئربیس کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک زبردست دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ یہ ایئربیس جنگی محاذ سے تقریباً 700 کلومیٹر دور واقع ہے۔ روسی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں قریبی رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے۔ روئٹرز سے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایئربیس پر بڑے دھماکے اور قریبی مکانات کی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام نے 132 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔ روس کا جوہری بمبار طیاروں کا اہم اڈہ متاثر اینجلس بمبار ایئربیس، جو سوویت...
    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 14 کو ختم ہونیو الے ہفتے پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کمرشل...
    ٹوکیو:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق، آئینی عدالت 24مارچ بروز منگل معطل کردہ وزیر اعظم ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ بیرونی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کا فیصلہ بھی ہن ڈوک سو کے بعد اگلے ہفتے کے اندر سنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو ہنگامی حالت نافذ کرنے پر گزشتہ سال 14 دسمبر کو قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں معطل کر دیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم ہن ڈوک سو نے صدارتی اختیارات سنبھال لیے۔ بعد ازاں، ہن ڈوک سو نے یون سیوک یول اور ان کی اہلیہ کم...
    پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت سے متعلق تحریک انصاف کے اکمل باری کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ درخواست گزار اکمل باری نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنا چاہتی ہے، لیکن انتظامیہ جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے جواب کی ضرورت نہیں ہے، دیگر فریقین کے جواب آ گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید عدالتی کارروائی...
    اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر اس فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا، نیز اس فیصلے کو من و عن لاگو کرنے کی کسی بھی کوشش پر بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تنظیم گرینڈ ہیلتھ الائنس بلتستان "جی ایچ اے" کا ہنگامی اجلاس آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں منعقد ہوا جس میں پی ایم اے، وائی ڈی اے اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کابینہ کی طرف سے محکمہ صحت کے لیے پہلے سے موجود مقامی تعطیلات کو ختم کرنے کے فیصلے پر غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے اس فیصلے کو نامعقول اور نہایت...
    پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے تحت شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہشتگردی اور سنگین جرائم کے واقعات میں فرانزک سائنس ٹیمیں فرسٹ رسپانڈر کے طور پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز دے دیے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے تاریخ ساز انیشیٹو کے تحت پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی جدید خطوط پر استوار ہوگی۔ فرانزک سائنس ایجنسی کو اتھارٹی کا درجہ دے کر ادارے میں غیر معمولی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ فرانزک سائنس اتھارٹی کو کرائم سین کے تحفظ اور فرانزک مواد کی نقل و حمل کا...
    جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز ٹوکیو:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق، آئینی عدالت 24مارچ بروز منگل معطل کردہ وزیر اعظم ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ بیرونی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کا فیصلہ بھی ہن ڈوک سو کے بعد اگلے ہفتے کے اندر سنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو ہنگامی حالت نافذ کرنے پر گزشتہ سال 14 دسمبر کو قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں معطل کر دیا گیا، جس...
    آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کرے گی، اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو وکلا کنونشن میں دعوت دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائے جائے گی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی،...
    چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی لیکن ابتدائی دو میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے آسانی کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی...
    اسلام آباد:حکومت نے بیرونی مسابقت کیلیے معیشت کو مکمل طور پر کھولنے کا آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ تسلیم کر لیا، اس کے تحت آئندہ 5 برس میں اوسط درآمدی ٹیرف ایک تہائی کم کرکے محض 7.1 فیصد تک لایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق معیشت کی لبرلائزیشن کے شعبوں میں معدنیات اور آٹو سیکٹر سرفہرست ہوں گے، ان میں آٹو سیکٹر کو سب سے زیادہ تحفظ حاصل ہے، جبکہ شورش زدہ بلوچستان معدنیات سے مالامال ہے۔ اس نئی مفاہمت کیساتھ پاکستان اور آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ کے قریب پہنچ گئے، جوکہ ایک ارب ڈالر کی قسط کی ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کی لازمی شرط ہے۔ تاہم اوسط ٹیرف میں ایک تہائی کمی سے محصولات میں 278...
    ذرائع کے مطابق پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں کے بعد غزہ میں وحشیانہ بمباری میں مزید شدت آگئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی بمباری کی زد میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر بھی آگیا۔ اقوام متحدہ  کے دفتر پر اسرائیلی حملے میں 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک غیرملکی اہلکار نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار کی شناخت اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ یاد...
    اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کے بعد اپوزیشن اتحاد نے فیصلہ کرلیا ہے کہ عید کے بعد امن و امان کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ اپوزیشن ذرائع نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کے لیے مزید ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی ہے اور اپوزیشن اتحاد نے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو...
    سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی نے مبینہ طور پر نجی ایئرلائن کے عملے پر حملہ کردیا، جس پر اے ایس ایف نے سابق کمشنر اور ان کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا۔ نجی ائیرلائن کے عملے کے مطابق سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکہ دے مارا جس سے فضائی میزبان زخمی ہو گئیں۔ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی فلائٹ نمبر 540 میں پیش آیا تھا، جہاں سابق کمشنر کوئٹہ اور ان کی بیٹی نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی عملے سے بدتمیزی کی تھی۔...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں ہر قسم کے لین دین اور کاروباری ادائیگیوں کےلیے کیش لیش خیبرپختونخوا کے نام سے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے مطابق "کیش لیس خیبر پختونخوا" کے برانڈ نام سے یونورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کےلیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں، اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس سسٹم کے تحت ہر قسم کے چھوٹے بڑے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کےلیے آن لائن ادائیگی لازمی ہوگی، اس سسٹم کے نفاذ سے کاروباری لوگوں کے...
    پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ ہے، ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کے لیے امریکہ جانے کا کہا تھا، اگر کامران اصغر قریشی کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ کسی بھی وقت فرار ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔ عدالت میں جمع کروائی گئی پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے فوراً بعد اپنے والد کو اطلاع دی تھی۔ تاہم کامران اصغر قریشی نے پولیس...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کے فوراً بعد اپنے والد کو اگاہ کیا، ملزم کامران اصغرقریشی نے پولیس کو اطلاع کےبجائے بیٹے کو رپوشی کا مشورہ دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم ارمغان اپنے والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگرعلاقوں میں روپوش رہا۔پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی کورٹ میں تکرار اور ڈرامہ ہے. ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کیلئے امریکہ جانے...
    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج جیمز ای بوسبرگ (James E. Boasberg) کے مواخذے سے انکار کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ کسی جج کے عدالتی فیصلوں پر اختلاف کی بنیاد پر اس کا مواخذہ نہیں ہوسکتا، بلکہ اس کے لیے قانونی نظام میں ایپلیٹ (appellate) جائزہ کا طریقہ موجود ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جج بوسبرگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "انتہائی دائیں بازو کا پاگل شخص" اور "ٹیڑھے دماغ کا جج" قرار دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ ایسے ججوں کے سامنے پیش ہونا پڑا جو ان کے خلاف...
    اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات کے کیسز کے معاملے میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیے ہیں۔   عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر عدالت  نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ذاتی حیثیت میں  طلب کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور ریمارکس دیے کہ کیس آج عدالت میں مقرر تھا، کازلسٹ کیسے منسوخ کی؟ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈوکیٹ جنرل کو سیکشن 6 اور  7 کے...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔   عدالت میں جمع کروائی گئی پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے فوراً بعد اپنے والد کو اطلاع دی تھی۔ تاہم کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹے کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔  ملزم ارمغان اپنے والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگر علاقوں میں روپوش رہا۔   ادھر پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ...
    کیلیفورنیا(اوصاف نیوز)صبح سویرے آدھے گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔امریکی میڈیا کے مطابق کلیفورنیا میں صبح سویرے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، پہلا زلزلہ 7 بج کر 45 منٹ پر آیا، دونوں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.5 سے 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے سان فرانسسکو کے باہر 2.5 شدت کے پہلے زلزلے کا پتہ لگایا، جو الامو کے تین میل سے بھی کم فاصلے پر تھا۔زلزلے کا مرکز چار قصبوں میں بکھرے ہوئے 100,000 سے زیادہ آبادی والے علاقے میں تھا۔ دوسرا زلزلہ بحر الکاہل میں پیٹرولیا سے 47 میل مغرب میں سان اینڈریاس...
    وانا(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کل کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں نواز کوٹ پل سے ڈنگن تک کل کرفیو ہوگا۔ ڈنکن سے میلوگئی پل تک بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ سے منزئی تک اور کڑی وام سے جنڈولہ تک کرفیو نافذ رہےگا، کوڑ قلعہ سے گومل اور گرداوائی وانا کا روڈ کھلا رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک عزیز آباد چوک سے سرویکئی اور جنڈولہ سڑک بند رہے گی۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی جرگہ سربراہ جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہو گئے ہیں۔جواد حسین کاظمی نے بتایا کہ بدھ کی صبح 9 بجے طورخم سرحد پرفلیگ میٹنگ کا انعقاد کیاجائےگا، فلیگ میٹنگ کے بعد تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے سی سی اجلاس تک فائربندی رہے گی۔پاکستانی سکیورٹی حکام نے بھی افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ واضح رہے کہ تین ہفتوں سے زائد عرصے قبل طورخم سرحد کے متصل افغان فورسز کی طرف سے تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کےلیے بند کردی گئی تھی۔ کسٹم حکام کے مطابق...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد ’’آغوش‘‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو ’’آغوش‘‘ پروگرام کے تحت 23ہزار روپے ملیں گے۔ پہلے مرحلے میں 13اضلاع میں ’’آغوش‘‘ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو امداد ی رقم ملے گی۔ ’’آغوش‘‘ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں سے کیا جارہا ہے۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر 2 ہزارروپے دیئے جائیں...