2025-09-18@01:07:38 GMT
تلاش کی گنتی: 3241
«زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر»:
(نئی خبر)
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو آئی پی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2015 میں 9765 میگا واٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ کپیسٹی تھی، 2024 میں 25642 میگاواٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ میگا واٹ کیسٹی ہے، 2015 میں میں کپیسٹی پرچیز پرائس 141 ارب سالانہ تھی جو اب 1.4 ٹریلین ہے۔ حکام نے کہا کہ مالی سال 2015 میں 58 بلین کلو واٹ آور اور 2014 میں 90 بلین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی...
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ افیئر کی افواہوں پر آخر کار سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کی دو ٹوک تردید کردی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی تھیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ناچاقی کی وجہ عماد کا مبینہ افیئر ہے۔ کچھ صارفین نے لندن میں عماد وسیم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور دعویٰ کیا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں۔ اس کے بعد عماد وسیم پر تنقید کی لہر دوڑ گئی، صارفین نے انہیں بے وفا قرار دیا اور حاملہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کو...
کراچی: سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں تعلیمی سال 26-2025 کے لیے داخلوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ داخلے ہوئے۔ نئے تعلیمی سال کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 69 ہزار 923 طلبہ نے مختلف کالجوں میں داخلہ حاصل کیا، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔ سندھ بھر میں رواں سال گیارہویں جماعت کا سیشن 5 اگست کو شروع کیا جا رہا ہے، اس مرتبہ کمپیوٹر سائنس سب سے مقبول فیکلٹی رہی، پہلی بار داخلے کے لیے طلبہ کو فیکلٹی اور کالج تبدیل کرنے کا موقع بھی دیا گیا، پرنسپلز کو داخلے کی تبدیلی، کلیم اور...
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کرائی جائے، جب کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کا فوری اور منصفانہ حل نکالنا عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 58 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری ان مظالم پر خاموشی ترک کرے۔...
بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد مِگ 21طیاروں کو ہمیشہ کیلئے غیرفعال کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری مِگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط مگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔62 سال کی مدت میں مِگ-21 نے کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا۔ 876 مِگ 21 طیاروں میں سے تقریبا 490 مِگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔انڈین ایئر فورس کے اخبارات میں دیئے گئے...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، محسن نقوی نے کہا 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں ، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پاکستان سے فتنہ الہندوستان...
انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری میگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط میگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 62 سال کی مدت میں میگ-21 نے کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا۔ 876 میگ 21 طیاروں میں سے تقریباً 490 میگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔ انڈین ایئر فورس کے اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات میں اطلاع دی گئی ہے کہ میگ-21 طیاروں کے ریٹائرمنٹ کی تقریب 19 ستمبر کو چندی گڑھ ایئر بیس پر ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میگ-21 کے ریٹائرمنٹ کی تقریب...
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 2o میچ آج شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستان کے کپتان آغا سلمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی ہے اور وہ جلد وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو کم اسکور پر محدود کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ ہے، بنگلہ دیش نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہوئی ہے، اس لیے پاکستان کے لیے آج کا میچ جیتنا...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کا معاملہ پر پنجاب اسمبلی میں مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ مذاکراتی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی کر رہے ہیں، اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کا معاملہ، پنجاب اسمبلی میں مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ مذاکراتی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کر رہے ہیں، اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان شامل ہیں۔ حکومتی کمیٹی کے اراکین میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا محمد ارشد، وزیر صنعت چودھری شافع حسین شامل ہیں، سید علی حیدر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈان نیوزنے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایاکہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلفونک رابطہ ہوا، فریقین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے پروجیکٹ فریم ورک کی صورتحال پر تبالہ خیال کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کونسل اجلاس کے دوران سائڈ لائن ملاقات پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس 15 جولائی کو چین کے شہر تیانجن میں...
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرخارجہ اسحق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلفونک رابطہ ہوا فریقین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے پروجیکٹ فریم ورک کی صورتحال پر تبالہ خیال کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کونسل اجلاس کے دوران سائڈ لائن ملاقات پر اتفاق کیا۔یاد رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارپیر کو چین پہنچیں گے، جہاں وہ ایس...
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) وفاقی حکومت کا فرنٹیئر نےنسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر وفاقی فورس میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس پر عمل درآمد کے لیے، وفاقی کابینہ کی طرف سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد، پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا ،فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا...
سابق وزیراعظم نواز شریف دور کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے شوگر امپورٹ کے پیچھے کی کہانی کھول دی۔ سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد نے حکومت کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر مالیت کی چینی درآمد کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ The decision to import almost 300 Mn $ worth of sugar taken in the name of controlling price for common man needs an immediate review. The common man is not the biggest user of sugar. In fact it is the food & beverage industry which is the biggest consumer of sugar. Surprised? — Fawad Hasan Fawad (@fawadhasanpk) July 13, 2025 انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ عام آدمی کے مفاد...
پنجاب حکومت نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں کو ’نو برڈ زونز‘ قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ حادثات کی روک تھام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ہوائی اڈوں کے اطراف ’رنگ فینسنگ‘ یعنی فضائی حفاظتی حصار قائم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں غیر قانونی ذبحہ خانے، ماحولیاتی ضابطوں سے ہٹ کر قائم پولٹری فارمز اور بیکریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19شکایات کو نمٹا دیا گیا، ججز کیخلاف پانچ شکایات کو فی الحال مؤخرکردیا گیا۔ جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں انکے نام خفیہ رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوئے۔ کونسل نے ایجنڈے کی تمام نکات پر ایک ایک کرکے غور کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز...
حکومت پنجاب نے تعلیم کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس تعلیمی اصلاحات حوالے سے متعدد اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔ رانا سکندر حیات نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مغربی جاپان کے صوبے کاگوشیما کے توکارا جزائر میں حالیہ ہفتوں کے دوران 1800 سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جب کہ حکام نے نزدیکی علاقوں میں مزید زلزلوں کی وارننگ جاری کی ہے۔ موسمیاتی ایجنسی کی جانب سے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فی الحال اْن جھٹکوں کے حوالے سے محتاط رہیں جن کی شدت صفر سے 7تک ہو سکتی ہے۔ توشیما گاؤں کے حکام کی جانب سے اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ آکو سے کی جیما اورکوداکارا جمیا جزائر سے انخلا کرنے والے افراد کب اپنے گھروں کو لوٹ سکتے ہیں۔ اگر مسلسل 5روزتک 4 یا اس سے زیادہ شدت کا زلزلہ نہ آیا تو...
سندھ پولیس میں گٹکا اور ماوا کھانے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن میں محکمہ پولیس میں تعینات اہلکاروں و افسران کے گٹکا اور ماوا کھانے کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سرکلر جاری کردیا۔ سندھ پولیس کے آئی کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام ایڈیشنل آئی جیز ، کراچی کے زونل سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز و ڈویژن ایس پیز کو ہدایت جاری گی گئی ہیں۔ سرکلر میں افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گٹکا یا ماوا کھانے والے افسران و اہلکاروں کے نام، بیلٹ نمبر، تعیناتی کی جگہ متعلقہ تھانے...
بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کیفے فائرنگ کا نشانہ، دہشتگرد تنظیم کے کارندے نے ذمہ داری قبول کرلی. بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں لانچ ہونے والا "کپس کیفے” پر حملہ کیا گیا ہے۔ افتتاح کے چند روز بعد ہی اس کیفے پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ واقعہ اس وقت مزید سنگین صورت اختیار کر گیا جب بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل، کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل (BKI) سے تعلق رکھنے والے کارندے ہرجیت سنگھ لڈی نے...
امریکا کی اپیل عدالت نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے ساتھ جرم قبول کرنے کے عوض سزائے موت ختم کرنے کے پلی بارگین معاہدے کو مسترد کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کے جج پٹریشیا ملیٹ اور نئومی راؤ نے اپنے فیصلے میں وزیر دفاع کے فیصلے کو قانونی جواز فراہم کرتے ہوئے 6 نومبر 2024 کے فوجی جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر دفاع کا مجرمان کے ساتھ پلی بارگین معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ قانون کے دائرہ کار میں آتا ہے اس لیے ہم ان کے فیصلے پر سوال اٹھانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ یاد رہے کہ اس قبل ایک فوجی عدالت نے مجرمان کے ساتھ...
حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے میں دیگر کئی اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیاکہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، جب کہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات اسسمنٹ ٹیسٹ کی شکل میں لیے جائیں گے۔ رانا سکندر حیات نے ہدایت دی کہ...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سماجی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق فرخ کھوکھر 18 جولائی کو ڈیرہ تاجی کھوکھر میں مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں جے یو آئی (ف) میں شامل ہوں گے، فرخ کھوکھر جے یو آئی میں شمولیت کے بعد باقاعدہ اسلام آباد سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کریں گے۔فرخ کھوکھر سابق ڈپٹی اسپیکر نواز کھوکھر کے بھتیجے اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچازاد بھائی ہیں، امیر جے یو آئی اسلام آباد پیر مفتی اویس عزیز بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔یاد رہے کہ فرخ کھوکھر خطہ پوٹھوہار کی جانی مانی شخصیت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ججز کے خلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں، ان کے نام پبلک نہیں کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شکایات کا سامنا کرنے والے ججز کے خلاف...
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے بورڈ امتحانات دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی۔وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا انعقاد پیکٹا کرے گا اور اگلے 30 دن کے اندر اس سلسلے میں مکمل لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں تعلیمی اصلاحات سے متعلق اہم نکات پر غور کیا گیا۔وزیر تعلیم نے پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے لیے انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کو موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کلاسز میں سالانہ امتحانات کے بجائے...
لاہور(ویب ڈیسک) عمران خان کے بچوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ جاری ہے، اب سینئر صحافی رضوان رضی نے بھی دلچسپ قصہ شیئر کردیا۔ ایکس(ٹوئٹر) پر رضوان رضوی نے لکھا کہ "عمران خان کے دور وزارت عظمی میں وزیراعظم ہاوس میں متعین ایک بہت بڑے سرکاری افسر نے بتایا کہ خاتون اول( بشریٰ بی بی) نے اپنی شوہر نامدار، عمران احمد خان کو بتایا تھا کہ ان کا برطانیہ جا کر اپنے بچوں سے ملنا ان کے لئے نحس ثابت ہوگا وزارت عظمی چلی جائی گی۔ وہ جب تک وزیراعظم رہے، علیم خان اور جہانگیر ترین سے سپانسر کروا کے انہیں مل لیتا...
سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف دائر شکایات نمٹانے کے بعد ان کے نام عام کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں عدالتی چ سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ذرائع کے مطابق کونسل نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ جن ججز کے خلاف شکایات نمٹا دی جائیں، ان کے نام منظرعام پر نہیں لائے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: سابقہ میاں بیوی کے درمیان پلاٹ کی مشترکہ ملکیت برقرار، مہر اور زائد نان نفقہ کا دعویٰ مسترد
اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابقہ میاں بیوی کے درمیان جائیداد، مہر اور نان نفقہ کے تنازع پر فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے فریقین کی درخواستوں پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے سیدہ بنت زہرہ اور محمد اسماعیل کی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے مکمل طور پر قانون کے مطابق ہیں اور ان میں مداخلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ آئین کے تحت ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے اور یہ عدالت صرف اس وقت مداخلت کر سکتی ہے جب نچلی عدالتوں کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں مہنگائی نے عام شہری کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اور اب چینی جیسی روزمرہ کی ضروری شے بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جس نے شہریوں کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے اب نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے، لیکن یہ فیصلہ عوامی ریلیف کے بجائے نئے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ چینی کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئیں؟ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمتیں چھٹے ہفتے بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں، اور صرف گزشتہ ہفتے ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں تعلیمی معیار کی بہتری اور طلبہ کی کارکردگی کے شفاف جائزے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے لیے بورڈ کے تحت امتحانات بحال کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی نظام میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات بطور انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔رانا سکندر حیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ایک...
پاک فوج کے شہدا حب الوطن ماؤں کا فخر ہیں۔ دنیا پور کی باہمت ماں نے اپنے 2 بیٹے وطن کی خاطر قربان کر کے حب الوطنی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ جذبۂ حب الوطنی سے سرشار اس ماں نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیا کہ شہادت ہمارے لیے فخر ہے، شکست نہیں۔ شہدا کی ماں نے اپنے پُرعزم پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے شہید ہوئے، مگر میرا سر فخر سے بلند ہے۔ اس عظیم ماں کا صبر، حوصلہ اور وطن سے محبت پوری قوم کے لیے اتحاد، استقامت اور عزم کی روشن مثال ہے۔ پاک فوج کے جانباز سپوتوں کی شہادت نے قوم کے جذبے کو نئی قوت اور حوصلہ عطا کیا۔ پاک فوج کا غیرمتزلزل...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2025ء ) پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی، اس دوران پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزہ کے مسائل، سکیورٹی تعاون، انسداد منشیات، انسداد سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ان کا یو اے ای کی وزارت داخلہ...
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین رکنی بنچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا، تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں،درخواستوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس میں جبری گمشدگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے عدلیہ بنیادی حقوق کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے 53ویں اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے شرکت کی،سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا کہ ایگزیکٹو کے خدشات پر ردِعمل کےلیے ادارہ جاتی کمیٹی قائم کی جائے گی، کمیٹی ردعمل مرتب کرے گی اور اٹارنی جنرل کے ذریعے اسے ایگزیکٹیو تک پہنچایا جائے گا۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور پیور بلاکس بچھانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس اہم ترقیاتی منصوبے پر تقریباً 122 ملین روپے لاگت آئے گی جس کی منظوری حکومت کی جانب سے دی جا چکی ہے، منصوبے کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار مربع فٹ پیور بلاکس مختلف سڑکوں پر بچھائے جائیں گے جبکہ 1 لاکھ 99 ہزار 700 مربع فٹ سڑکوں کی استر کاری کی جائے گی، سیوریج نظام کی بہتری کے لیے مختلف قطر کی لائنیں بھی بچھائی جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر اور پائیدار انفرااسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔میئر کراچی نے کہا...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جب اندرونی حالات ٹھیک ہوں گے تو بیرونی مداخلت نہیں ہوسکے گی، بلوچستان میں لاپتہ افراد کےمعاملے کو حل کرنا ہوگا، حکومت کی ذمہ داری ہے عوام کو اپنے ساتھ جوڑے، حالات کو بہتر کرنے کے لیے پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو بندوق کی بجائے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، جب اندرونی حالات...
دو جوان بیٹے وطن پر قربان کرنے والی ماں کا حوصلہ چٹان کی طرح مضبوط ہے، بیٹوں کے جنازے اٹھنے سے پہلے ڈنکے کی چوٹ پر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔خاتون نے ارضِ پاک پر سب کچھ نثار کرنے کا عزم دُہرایا، جذباتی اشعار نے ہر آنکھ کو اشک بار کردیا۔ بلوچستان میں مارے گئے دو بھائی والد کے جنازے میں شرکت کیلئے نکلے تھے مقتولین میں سے دو بھائیوں کا تعلق دنیا پور جبکہ دیگر 7کا تعلق ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، خانیوال، لاہور، گوجرانوالا، گجرات اور اٹک سے تھا، میتوں کو آبائی شہروں میں پہنچا دیا گیا، تدفین کا عمل جاری ہے۔ شہناز بیگم کے دو بیٹے جابر اور عثمان ژوب میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) مصر کے صحرائی علاقے جیزہ میں تین بہت بڑے اہرام ہیں لیکن تصور کیجیے کہ وہاں ایسے 307 اہرام ہوں اور پھر تصور کیجیے کہ یہ تمام کے تمام دو ارب ٹن ریت میں دب جائیں۔اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے انکشاف کیا ہے کہ ہر سال آنے والے طوفانوں میں اتنی ہی بڑی مقدار میں ریت اور مٹی کے ذرات ماحول میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ 2024 میں اس گرد کی مقدار میں قدرے کمی دیکھی گئی لیکن انسانوں اور معیشتوں پر اس کے منفی اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ Tweet URL 'ڈبلیو ایم او' کا اندازہ ہے کہ دنیا کے 150 ممالک...
اسلام آباد: سابق خاتون سینیٹر 17 لاکھ روپے کے بجلی و گیس کے بل ادا کرکے نہیں گئیں، آدھی روٹی ہم کھاتے ہیں آدھی چوہے، پارلیمنٹ لاجز کی حالت زار پر سینیٹرز کمیٹی میں پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ ہاؤس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کمیٹی میں اراکین سینیٹ کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ اجلاس شروع ہوا تو وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں کی مرمت، اے سی لگوانے اور دیگر کاموں کیلئے 48درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہم ان پر کام کررہے ہیں، بارہ تیرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیل نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے قریب اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کے لیے ایک بڑے کیمپ کے قیام کی تیاری کر رہا ہے تاکہ وقفے وقفے سے فلسطینیوں پر ظلم ڈھاتا رہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا منصوبہ ہے کہ وہ رفح سے 2 سے 3 کلومیٹر شمال میں واقع فلاڈیلفی کاریڈور کے قریب اپنی افواج مستقل طور پر تعینات رکھے،اسرائیل نے غزہ سے انخلاء کا ایک نیا نقشہ پیش کیا ہے جس کے مطابق وہ خان یونس اور رفح کے درمیان واقع مورگ کاریڈور سے فوج واپس بلانے پر آمادہ ہے مگر رفح شہر پر مکمل کنٹرول بدستور اسرائیلی فوج کے...
—علامتی تصویر محکمۂ تعلیم پنجاب نے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے محکمۂ تعلیم پنجاب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ٹیچرز اور طلباء کی کارکردگی سامنے آئے گی۔اعلامیے میں محکمۂ تعلیم پنجاب نے بتایا ہے کہ پانچویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے طلبہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔محکمۂ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پانچویں، چھٹی، ساتویں جماعت کے طلباء کے اسکول میں اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارت نے کھیل کو بھی سیاسی تنازعات کی نذر کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے جبکہ انتہا پسند تنظیمیں کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجود سکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو بھیجنا ممکن نہیں اور کھلاڑیوں کی جان کی حفاظت حکومت کی...

سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔ تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دیاہے۔(جاری ہے) چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو...
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) آپس میں انتخابی اتحاد بنانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کی سیاست میں واپسی، سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تینوں جماعتیں آپس میں معاملات طے ہونے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اور کے پی اسمبلی کے آزاد اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی۔ پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ممکنہ انتخابی اتحاد کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وفد میں گورنر کے...

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات، پاکستان میں اے آئی کے فروغ ، باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس (جی ڈی جیز)، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی موثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کی این پلس ون ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی 2024 میں پنسلوانیا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سیکرٹ سروس کے 6 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر امریکی سیکرٹ سروس نے تصدیق کی ہے کہ 6 ایجنٹس کو غفلت برتنے پر 10 سے 42 دن تک کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور ہلاک، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ سیکرٹ سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانونی پابندیوں کی وجہ سے ان اہلکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا...
سپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکرات کی تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک "پسندیدہ پارلیمانی عمل" قرار دیا۔ اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن نے باہمی مشاورت سے سینئر اراکینِ اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا، جو معاملے کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکانِ اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے اسمبلی چیمبر میں اپوزیشن کے معطل ارکان اور حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی۔سپیکر نے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کرتے ہوئے سیاسی افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ ملاقات کے...
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد اور سیاسی جدوجہد میں شمولیت کا معاملہ فی الحال کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں جاری بحث کے برعکس زمینی حقائق مختلف نظر آتے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک دونوں بیٹوں کی جانب سے نہ پاکستان کے لیے ویزا درخواست دی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ پروگرام یا شیڈول سامنے آیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ویزا سیکشن کو ابھی تک گولڈ اسمتھ ہاؤس کی جانب سے کوئی باضابطہ رابطہ موصول نہیں ہوا اس حوالے سے برطانوی میڈیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے اس وقت نہ پاکستان کے پاسپورٹ کے...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ژوب میں بےگناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا دلخراش واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ژوب میں قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہحکام کے مطابق تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں...
لیاری کے علاقے بغدادی میں ایک عمارت کے گرنے کے معاملے میں پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایس بی سی اے کے 5 ڈائریکٹرز، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایک انسپیکٹر اور عمارت کے مالک شامل ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کتنے مقدمے ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایک مقدمہ ہے ، بلڈنگ گرنے کے بعد ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔ وکیل صفائی شہاب سرکی نے عدالت کو بتایا کہ کیس یہ ہے کہ بلڈنگ 1986 میں بنی، اس کا ریکارڈ ایس بی سی اے کے پاس ہے۔ ریکارڈ میں تمام چیزوں کا بتایا گیا ہے کہ یہ کام کس کا ہے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بلڈنگ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کر سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ۔ واضح رہے کہ سیتا رام پر چندر کمار کو 2018 میں قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے بروقت اطلاع کے باوجود مقدمہ 2 دن کی تاخیر سے درج ہوا ۔ ایس ایچ او نے تسلیم...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس میں سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا، تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں،درخواستوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے، صدر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے مکمل...
عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آکر جدوجہد میں حصہ لینے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔پاکستان میں جاری دھواں دار بحث کرنے والے مکمل لا علم ہیں جب کہ جمائمہ نے خوفزدگی کا ٹوئٹ جاری کردیا اور انہیں اپنے بچوں کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہو گئی ہے۔امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست تاحال دائر نہیں کی گئی اور نہ کسی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، ان کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ یا کوئی شناختی کارڈ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پاکستان کے ویزے کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن ایپلیٹ ٹربیونل نے ہوم ایپلائنسس بنانے والی معروف کمپنیوں کے خلاف کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ، کمپنیوں کو، 9 کروڑ روپے جرمانے کی رقم 30 دن کے اندر قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں اس بات کی توثیق کی کمپنیوں نے اپنے ڈسٹری بیوٹرز پر ری سیل پرائس مینٹیننس یعنی صارفین کو فروخت کی قیمت کو فکس کر کے اور اس حوالے سے ڈسٹری بیوٹرز پر شرائط عائد کر کے کمپٹیشن کے قانون کی خلاف ورزی کی۔کمپٹیشن کمیشن نے دو بڑی کمپنیوں پر اپنے ڈیلرز کو متعین قیمت سے کم پر مصنوعات فروخت کرنے، صارف کو اپنے منافع میں سے رعایت دینے...
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اماراتی حکومت کے تجرباتی تبادلہ پروگرام (ای ای پی) کے تحت متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔پاکستانی وفد نے اماراتی حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ اماراتی حکومت کے زیراہتمام دو روزہ "ایکسپیریئنس ایکسچینج پروگرام" میں شرکت کی۔بلال اظہر کیانی نے ڈیجیٹل گورننس، عوامی خدمات کی فراہمی اور جدید ٹیکس نظام کے شعبوں میں علم و تجربے کے تبادلے کو ممکن بنانے پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا اور عالمی معیار کی ڈیجیٹل گورننس، کارکردگی اور عوامی شعبے میں مسابقت کے لیے پاکستان کے پُر عزم ہونے کا اظہار کیا۔
چترال میں واقع تریچمیر چوٹی کو 1950 میں کامیابی کے ساتھ سر کیا گیا تھا اور اس سال اس تاریخی کامیابی کے 75 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ تریچمیر کو سر کرنے کے 75 سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے ملکی اور چترال کے مقامی کوہ پیماؤں پر مبنی ایک مہم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال تریچمیر کو سر کرنے کے ‘پلاٹینم جوبلی’ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کوہ پیما شہروز کاشف کا نیا ریکارڈ، 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا اس 6 رُکنی ٹیم کی قیادت معروف کوہ پیما سرباز خان کریں گے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ اس میں عمر خان، وجاہت...
پولیس ذرائع کے مطابق این 70 ہائی وے پر ڈب کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسافر بسوں پر فائرنگ کرکے روکا گیا۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح افراد نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر بسوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق این 70 ہائی وے پر ڈب کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسافر بسوں پر فائرنگ کرکے روکا گیا۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے کے موورز اور...
پولیس ذرائع کے مطابق این 70 ہائی وے پر ڈب کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسافر بسوں پر فائرنگ کرکے روکا گیا۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح افراد نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر بسوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق این 70 ہائی وے پر ڈب کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسافر بسوں پر فائرنگ کرکے روکا گیا۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے کے موورز اور...
سٹی 42 : حکومت نے زیارات مقدسہ کیلئے سالار نظام ختم کرنے اور زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن اب لازمی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت سالار نظام ختم کر کے زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا دوسرا روز؛کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری وزارت مذہبی امور میں حج و عمرہ کی طرز پر اب زیارات کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے،...

نئے نمبر پلیٹ کے حصول میں شہریوں کو پریشانی، رجسٹریشن آفس ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ نے گاڑی مالکان کی سہولت کے لیے موٹررجسٹریشن ونگ ہفتے اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں قائم موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ اقبال احمد لغاری نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے تک کھلا رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ و اتوار موٹرسائیکل ملکیت کی منتقلی، کار و موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کے اجراء، رسید اور واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص...
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ارب 77 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی ذخائر مارچ 2022ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ارب 77 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے...
کراچی: قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمجموعی ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ارب 77 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے اور4 جولائی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا...
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ خان یونس میں حماس کے جنگجوؤں نے سرنگ سے باہر آ کر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کردیا۔ حماس نے جب حملہ کیا اُس وقت اسرائیلی فوجی ابراہم ایزولے ہیوی مشینری کی مدد سے زمین کی کھدائی کر رہے تھے۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ماسٹر سارجنٹ (ر) ابراہم ایزولے کی عمر 25 سال تھی اور وہ جنوبی کمانڈ کی انجینیئرنگ یونٹ میں ہیوی انجینیئرنگ آپریٹر تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حماس نے ابراہم ایزولے کی لاش کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود...
حکومت نے زیارات مقدسہ کیلئے سالار نظام ختم کرنے اور زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن اب لازمی ہوگی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت سالار نظام ختم کر کے زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور میں حج و عمرہ کی طرز پر اب زیارات کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ۔ اب تک 585 کمپنیوں نے مطلوبہ دستاویزات مکمل کرلی ہیں اور نئی کمپنیوں کو 10 اگست 2025...
پنجاب اسمبلی میں چھبیس اپوزیشن ممبران کے خلاف نااہلی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ان اراکین کو ذاتی سنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ںے چبھیس معطل ارکان اسمبلی کو کل بروز جمعہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 معطل ارکان کو اسپیکر نے کل اپنے چیمبر میں ذاتی سماعت کا موقع دیا ہے جب کہ سنوائی آئین پاکستان کے آرٹیکل 10-A کے تقاضوں کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق کل گیارہ جولائی کو صبح گیارہ بجے معطل اراکین کو بلایا گیا ہے جبکہ اسپیکر ائین کے مطابق تیس روز میں نااہلی...
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا لارڈز کے میدان میں آغاز ہوگیا جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آکاش دیپ نے انگلینڈ میں کس بھارتی بولر کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیا؟ پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹس کی پیشگوئی کے مطابق اس میچ میں میزبان ٹیم کے جیتنے کے امکانات 53 فیصد اور بھارت کے 34 فیصد ہیں جبکہ مقابلہ برابر رہنے کے امکانات 13 فیصد ہیں۔ مزید پڑھیے: شبمن گل کی وہ غلطی جو بھارتی کرکٹ بورڈ کو 250 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے؟ انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز...

بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی، علاقائی صورتحال، اور قومی دفاعی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ فورم نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھوں ہونے والے ان بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اس عزم...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، بھارت اسپانسرڈ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات پر زور
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز پر بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اور اُن کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ فورم نے دہشت گردوں کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ “ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔” اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کا تحفظ اور قومی سلامتی، پاک فوج کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ فورم نے اس امر کو...

حکومتِ پاکستان نے پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے چین میں سرمایہ کاروں کے ساتھ پیشگی مارکیٹنگ پر مبنی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزارتِ خزانہ کے وفد نے ممکنہ سرمایہ کاروں، انڈر رائٹرز، ممکنہ ضمانت دہندگان، چینی ریٹنگ ایجنسی اور چینی قانونی مشیروں کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کیے ہیں، ریگولیٹری عمل، کریڈٹ کے تحفظ سے متعلق انتظامات اورآئندہ اجرا میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال اور مستقبل کے امکانات، قرضوں کے انتظام سے متعلق جاری اصلاحات اور مجوزہ پانڈا بانڈ ٹرانزیکشن کے ڈھانچے اور پیش رفت پر توجہ مرکوز رہی۔ ایکس پر پوسٹ کے مطابق اس غیر تجارتی روڈ شو (این ڈی آر) کو...
پنجاب اسمبلی میں ارکان کے خلاف نااہلی کے ریفرنسز کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 26 معطل ارکان اسمبلی کو ذاتی شنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار ترجمان اسپیکر کے مطابق، اسپیکر کو آئین کے آرٹیکل 63(2) اور 113 کے تحت معطل ارکان کے خلاف نااہلی کے ریفرنسز موصول ہوئے، جن پر باقاعدہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسپیکر نے تمام 26 معطل ارکان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ یہ سماعت کل، بروز جمعہ 11 جولائی کو صبح 11...

سیاسی اور عسکری قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے کار فرما عناصر سے بخوبی آگاہ ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے کارفرما عناصر سے بخوبی آگاہ ہیں ،واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ صدر مملکت کے استعفیٰ یا آرمی چیف کی جانب سے صدارت کے منصب کی خواہش سے متعلق کوئی گفتگو ، سوچ یا منصوبہ موجود نہیں،اس بیانیئے میں ملوث عناصر کے لئے واضح پیغام ہے کہ آپ ملک دشمن بیرونی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر جو چاہئے کر لیں ہم پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ضروری ہو گا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صدر آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھے کون ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ صدر آصف زرداری سے استعفیٰ سے متعلق کوئی بحث نہیں ہوئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا...

پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے میٹنگ کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہاکہ کیس سے متعلق میٹنگ کی اور رولز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جمع کرادیئے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ کے رولز ڈرافٹ کو اعتراضات کیساتھ واپس بھیجا، وزارت داخلہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تمام اعتراضات کو تسلی بخش جواب دے کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ روس نے ایک ہی رات میں 728 ڈرونز کے ذریعے یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔یہ غیر معمولی کارروائی اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی دفاعی مدد بڑھانے اور روس پر سخت اقتصادی پابندیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔روسی ڈرونز کا یہ بڑا حملہ یوکرین کی فضائی حدود میں متعدد علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، تاہم یوکرینی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کی فضائیہ نے جدید الیکٹرانک جیمنگ ٹیکنالوجی اور دفاعی نظام کے ذریعے زیادہ تر ڈرونز کو راستے میں ہی تباہ کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز 26 کلو میٹر شمال میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ Tagsپاکستان
کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا اور ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبرایجنسیاں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی صدر مملکت کے اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے، قانونی مشاورت مکمل ہونے پر صدر مملکت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹرانسفر ججز کے تقرر کو درست قرار دیا تھا اور جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر ترین جج قرار دیا تھا، صدر نے جسٹس محسن اختر کیانی کو سینئر پیونے جج قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا تھا، آئینی بینچ نے سنیارٹی کا...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے صدر زرداری کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قانونی مشاورت مکمل ہونے کے بعد صدر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی ۔ صدر مملکت نے حالیہ فیصلے میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج قرار دیا تھا، جب کہ جسٹس محسن اختر کیانی کو ان سے جونئیر قرار دیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نمائندہ جسارت) مسلح شخص کے حملے میں دکاندار زخمی۔ حملہ آوار فرار۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور شہر کے مرکزی علاقے مین ہالا چوک پر ایک نامعلوم مسلح شخص نے سینیٹری کی دکان پر دکاندار کا نام معلوم کرنے کے بعد پستول کے فائر کرکے حیدر نامی دکاندار کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دکاندار علی حیدر ولد محمد اسلم مغل کو 5 گولیاں لگیں جسے نہایت تشویش ناک حالت میں سمس ہسپتال شہداد پور منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں کے مشورے پر اسے مزید علاج کے لیے حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ملنے والی معلومات کے مطابق واقعہ ٹارگیٹ کلنگ کو معلوم ہوتا ہے کیونکہ کہ حملہ آوار نے دکان میں آنے کے...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی صدر مملکت کے اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے، قانونی مشاورت مکمل ہونے پر صدر مملکت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹرانسفر ججز کی تقرری کو درست قرار دیا تھا اور جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر ترین جج قرار دیا تھا، صدر نے جسٹس محسن اختر کیانی کو سینئر پیونے جج قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا تھا، آئینی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ...
حکومت نے طلبہ کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی زیر صدارت وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز 4 کے تحت تیسری خصوصی کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں دیگر اہم وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے جن میں وفاقی وزیر برائے عوامی امور رانا مبشر اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ شامل تھے۔ اجلاس کا مقصد لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینا اور علاقائی سطح پر موصول ہونے والی درخواستوں کی تفصیلات کا...
اسلام آباد: ہائیکورٹ میں ایک اہم کیس کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور معروف وکیل و پاکستان بار کونسل کے نمائندہ احسن بھون کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ کیس کے دوران احسن بھون نے کہا کہ ’’کیس میں تو التوا لینا تھا، میں اس لیے آیا ہوں کہ جج صاحب کو دیکھ آؤں کہ کیا چل رہا ہے‘‘۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’آپ نے کہا کہ آخری چند دنوں کے لیے جو ہیں اُن کو دیکھ آئیں‘‘۔ احسن بھون نے وضاحت دی کہ ’’میرا یہ مطلب نہیں تھا‘‘، تاہم جسٹس اعجاز نے ہنستے ہوئے کہا...
جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی صدر مملکت کے اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے، قانونی مشاورت مکمل ہونے پر صدر مملکت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹرانسفر ججز کی تقرری کو درست قرار دیا تھا اور جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر ترین جج قرار دیا تھا، صدر نے جسٹس محسن اختر کیانی کو سینئر پیونے جج قرار...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بینک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں، صرف رقم کی منتقلی کو آمدن کا ثبوت نہیں سمجھا جا سکتا۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس کیخلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، بغیر واضح اور قابل بھروسہ ثبوت کے نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محض شک یا اندازے پر ٹیکس کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جلد ہی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی ریٹس میں اضافے کے وعدے پر عملدرآمد کرے گی کیونکہ حکومت کا ماننا ہے کہ جعلی میڈیا پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحرک اور فعال پرنٹ میڈیا کا فروغ اور ترقی ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات وزارتِ اطلاعات آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کے ایگزیکٹو اراکین کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کو درپیش ادائیگیوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور حکومت اب تک میڈیا کو ان کے واجبات کی مد میں چھ ارب...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ جاری، صوبہ بھی میں 1لاکھ 40ہزار سے زائد شہریوں نے سہولیات سے استفادہ کیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 50ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے،گزشتہ ہفتے میں43ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر لائسنس بنوائے۔(جاری ہے) 44ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، گزشتہ ہفتے میں 1100سے زائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔رواں ماہ 25ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ...
وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی کے معیار اور درآمد کے طریقہ کار پر غورکیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن چینی کے لیے ٹینڈر جاری کیاجائے گا ،ایک ہفتے بعد مزید 1 اعشاریہ5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر ہوگا ،درآمد کی جانے والی چینی موٹے دانے والی...
—فائل فوٹو کراچی میں کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے مخدوش عمارتوں کے سروے کا آغاز کردیا۔ پہلے مرحلے میں سی بی سی نے 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کرلی ہے، دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7 عمارتیں مخدوش قراردی گئی ہیں۔سی بی سی کے مطابق دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7، چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5 اور پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشانجن علاقوں میں دو منزلہ عمارت سے زیادہ کی اجازت نہیں وہاں چار پانچ منزلہ بلڈںگز کیسے کھڑی کردی جاتی ہیں؟ اس کے علاوہ پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی و صوبائی اداروں میں کرپشن کرپٹ پریکٹس کے خلاف آگاہی کمیونٹی بلڈنگ سوسائٹیز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے تمام وفاقی صوبائی اداروں کو سی بیز تشکیل دینے کے لیے ٹی او آر جاری کردئیے، اس کا مقصد تمام اداروں میں کرپشن فری پاکستان کی منزل کو حاصل کرنا ہے۔ سرکاری افسران اور ملازمین کو کرپشن کے خلاف آگاہی کو فروغ دینے کے لیے لیکچرز ورکشاپس سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا، کرپشن کو ختم کرنے کے لیے دستاویزی معیشت کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔