2025-07-29@05:09:15 GMT
تلاش کی گنتی: 882
«نیا چاند»:
(نئی خبر)
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر بڑے پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔ معروف ہدایتکار سدھارتھ آنند کی نئی فلم "کنگ" کی شوٹنگ قدرے تاخیر سے 18 مئی سے ممبئی میں شروع ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان، ابھشیک بچن، ارشد وارثی، جیدیپ اہلوت اور ابھے ورما بھی شامل ہیں۔ ابتدا میں دیپیکا پڈوکون کی مصروفیت اور زچگی کی چھٹی کی وجہ سے ان کی دستیابی ممکن نہ تھی لیکن اب فلم کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد دستیاب ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کردار محض کیمیو نہیں بلکہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی خوبصورت کیمسٹری کو پیش کرے گا۔ یہ فلم اوم شانتی اوم چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، پٹھان اور جوان کے بعد شاہ رخ اور دیپیکا کی چھٹی مشترکہ...
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مستقبل پر سنگین سوالات اُٹھادیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ایس ایل کے موجودہ نظام اور شیڈولنگ کو "ناقابل قبول" قرار دے دیا۔ انہوں نے بورڈ پر الزام عائد کیا کہ پی سی بی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کو بین الاقوامی معیار پر نہیں چلا رہا۔ مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا" علی ترین نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل کا شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کی وجہ سے لیگ کو نقصان ہورہا ہے، اسٹار پلئیرز کی...
بھارت میں دوران علاج انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ایئرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی پہنچائی نہ جاسکی۔آریان کے اہلخانہ نے بتایا کہ آریان کا غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا۔ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے، اب میت کو کل کراچی لایا جائے گا۔آریان شاہ گذشتہ جمعہ کو بھارت کے شہر چنئی کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا تھا، ان کی میت اسپتال انتظامیہ نے علاج کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی بناء پرروک لی تھی۔حکومت بلوچستان نے پاکستانی سفارتخانہ کے ذریعے اسپتال اور سفری اخراجات کی ادائیگی ممکن بنائی۔
ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے سرچ ٹول میں متعدد نئے فیچر شامل کر دیے۔ اب پلیٹ فارم کی مدد سے صارفین خریداری کر سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی یہ اپ ڈیٹس گزشتہ برس اکتوبر میں متعارف کرائے گئے سرچ فیچرز میں شامل کی گئیں ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی گوگل اور دیگر سرچ انجنز کے لیے مسائل بڑھا رہا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس میں سب سے اہم شاپنگ فیچر ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اشیاء کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور موازنہ کرنے کے بعد براہ راست چیٹ جی پی ٹی سے خرید سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی نے یہ بات واضح...
اسلام آباد: ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین پیسے سستی ہونے کا امکان ہے، ڈسکوز نے درخواست دے دی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا اتھارٹی میں ڈسکوز کی بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کیس آفیسر نے بتایا کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ہے، ڈسکوز کے مطابق مارچ میں بجلی کی لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی، مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ تھی۔ سی پی پی اے نے بتایا کہ منفی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 25 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، مارچ میں انرجی مکس میں صرف ایک ہی جگہ...

کسی نئی جگہ لے جانے کا کہنے پرٹیسلا نے مالک کو کہاں پہنچا دیا؟ ایلون مسک بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے
ٹیسلا کے مالک نے اپنی کار کو حکم دیا کہ وہ اسے کسی نئی جگہ پر لے جائے، جس کے بعد ٹیسلا اسے ایسی جگہ لے گئی جس پر ایلون مسک بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹیسلا کار کے مالک زیک جینکنز نے اپنی کار کی مکمل سیلف ڈرائیونگ کی خصوصیت کو ایک سادہ سی کمانڈ کے ساتھ آزمانے کا فیصلہ کیا، زیک نے ٹیسلا کو کہا کہ مجھے ایسی جگہ لے چلو جہاں میں کبھی نہیں گیا ہوں۔“ زیک چونکہ صحتمند ہیں تو توقع کی جارہی تھی کہ کار اسے ریسٹورنٹ لے جائے گی تاہم ٹیسلا نے اسے ریسٹورنٹ کے بجائے جم (Gym) پہنچا دیا۔ واقعے کی...
ویب ڈیسک: لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار پاکستانیوں کے جسدِ خاکی قطری ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچائے گئے۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پنجاب کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن اور دیگر متعلقہ حکام نے ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے بعد ازاں تمام میتوں کو مرنے والوں کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد میں زاہد محمود اور محمد...
لیبیا کشتی حادثہ: 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:لیبیا میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 6 پاکستانیوں کے جسدِ خاکی قطری طیارے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا دیے گئے۔ اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پنجاب کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن اور دیگر حکام نے میتیں وصول کیں۔بعد میں میتوں کو مرحمین کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زاہد محمود اور محمد وسیم پنجاب...
---فائل فوٹو لیبیا میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 6 پاکستانیوں کے جسدِ خاکی قطری طیارے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا دیے گئے۔ اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پنجاب کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن اور دیگر حکام نے میتیں وصول کیں۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں مسلسل شکستوں کے بوجھ تلے دبی چنائی سپر کنگز کی سپورٹر بالی ووڈ اداکارہ اسٹیڈیم میں رو پڑیں۔ گزشتہ روز چنائی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر سن رائزرز حیدرآباد نے 5 وکٹوں سے شکست دی، اس میچ میں دھونی کی ٹیم محض 154 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ حریف نے فرنچائز نے ہدف محض 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ چنائی سپر کنگز کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری جبکہ ٹورنامنٹ میں 7 وکٹیں شکست تھی جبکہ فرنچائز محض 2 مقابلے جیت سکی ہے اور پلے آف مرحلے میں ٹیم کی رسائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی ادھر...
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریر خط کا متن 10 صفحات پر مشتمل ہے ، مقدمات کا حوالہ شامل عمران خان کا خط پہنچانے آئی ہوں(علیمہ خانم) خط، عوام تک پہنچ جائے گا( سلمان اکرم) عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے یہ خط ان تک پہنچادیا، سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خانم سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور خط چیف جسٹس کے لیے حوالے کردیا، علیمہ خانم نے کہا کہ عمران خان نے جو خط لکھنے کا کہا تھا وہ خط پہنچانے آئی...
سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ کیا گیا ہے، بھارت کو پیغام ہے،سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، سندھو دریا سے پانی بہے گا یا ان کا خون بہے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سکھر میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، طے ہوچکا ہے عوام کی مرضی کے بنا کوئی نئی کینال نہیں بنے گی، سی سی آئی میں باہمی رضامندی کے بغیر سندھو دریا سے نہرنہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کے مسائل حل کرنے کیلیے مل کر کوشش کریں گے، جن منصوبوں پر اتفاق...
بی جے پی یووا مورچہ کے لیڈر اروند اگروال نے نزاکت علی کیساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیئر کی ہے اور انکی مدد کی تعریف کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو بڑی بے دردی کے ساتھ 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کی اس حرکت سے فطرت اور انسانیت شرمسار ہوگئی ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کے درمیان پہلگام کے نزاکت احمد شاہ کی بہادری نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے 11 لوگوں کی جان بچائی۔ یہ چرمیری کے چار خاندانوں کے لوگ تھے، جن کی جان نزاکت احمد شاہ نے بچائی۔ بی جے پی یووا مورچہ کے لیڈر اروند اگروال، جو ٹورسٹ گروپ کا حصہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ طاس معاہدے کے مکمل خاتمے کو روکنے کے لیے امریکہ اور ورلڈ بینک مداخلت کرسکتے ہیں۔ یہ معاہدہ، جو 1960 میں طے پایا تھا، دریائے سندھ کے طاس کی چھ دریاؤں کے پانیوں کو تقسیم کرتا ہے، جس میں بھارت کو تین مشرقی دریاؤں (راوی، بیاس اور ستلج) کا کنٹرول حاصل ہے جبکہ پاکستان کو تین مغربی دریاؤں (سندھ، جہلم اور چناب) کا حق دیا گیا ہے۔ ڈان کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے بعد عالمی بینک اور امریکہ خاموشی سے معاہدے کو بچانے کی کوشش کریں گے۔ واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ڈاکٹر حسن عباس نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پانی کے...
اسلام آباد: عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے یہ خط ان تک پہنچادیا، سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور خط چیف جسٹس کے لیے حوالے کردیا، علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جو خط لکھنے کا کہا تھا وہ خط پہنچانے آئی ہوں۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی سپریم کورٹ پہنچے اور کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق خط چیمبر میں خط دیں گے چیف جسٹس پڑھ لیں گے،...
امریکا میں 2 بچوں کی ماں نے اپنی جان بچانے کا کریڈٹ چیٹ جی پی ٹی کو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ نے ان کی تشویسناک طبعی حالت کی نشاندہی کی جو کینسر کا باعث بن سکتی تھی، خاص طور پر اس وقت جب ڈاکٹر مرض کی تشخیص سے قاصر تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمالی کیرولائنا کی رہائشی 40 سالہ لورین بینن نے پہلی بار فروری 2024 میں دیکھا کہ انہیں صبح اور شام اپنی انگلیاں موڑنے میں پریشانی ہو رہی تھی، 4 ماہ کے بعد ڈاکٹروں نے لورین کو جوڑوں کا درد کی بیماری یعنی گٹھیا تشخیص کیا، تاہم اس کے ٹیسٹ منفی آئے۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے کس طرح...
(گزشتہ سے پیوستہ) اس پر محفل میں ایک چلبلی اور شوخ لڑکی ’’بروانہ‘‘نے شعر اچھالا،گھر کی صفائی، کھانا اور بچوں کی دیکھ بھال،لڑکی کو چائے لانا بہت مہنگا پڑااس پر محفل میں موجود ’’گلِ بختاور‘‘ نے چٹکی لی کہ ’’ ناہید کو جس لڑکی نے چائے نہیں پوچھی تھی، وہ شائد،گھر کی صفائی، کھانا اور بچوں کی دیکھ بھال،جیسا مہنگا سودا نہیں کرنا چاہتی ہوگی۔‘‘ جس پر کِھلکھاتی صنفِ نازک کی یہ محفل زعفران زار بن گئی۔گرم مشروبات کے ساتھ لطیفوں کی روایات، اس کے علاوہ چائے کی چسکیوں کے ساتھ ہلکا پھلکا ہنسی مذاق بھی ان کی زندگی میں رنگ بھرتا ہے۔ہرات میں موجود Latte Caf (دودھ والی کافی) “Latte” اطالوی زبان میں ’’دودھ‘‘ کے معنی رکھتا ہے میں...
سرینگر(اوصاف نیوز) پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت پر قاضی گنڈ سے کرناتک کشمیرکی فضا سوگوار ہے ، کشمیر میں ہر گھر جیسے ماتم کناں ہے اور ہر طرف سوگ کا سماں ہے ۔ کشمیری میڈیا کے مطابق 25 سیاحوں کے تابوت پولیس کنٹرول روم سرینگر لائے گئے جہاں سے انہیں گاڑیوں کے قافلے میں ایئرپورٹ پہنچا کر انہیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ۔ اس حملے میں قریباً 13 افراد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی ،بھارت نے سرحد پر فوج دستے ،ٹینک اوربھاری ہتھیار پہنچا دیئے
چین نے دنیا کا پہلا کمرشل 10-گِیگا بِٹ (10 جی) براڈ بینڈ نیٹورک متعارف کرواتے ہوئے جدید انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ چین کی سرکاری کمپنی یونی کوم اور ٹیکنالوجی جائنٹ ہواوے نے اپنے مشترکہ نیٹورک کو صوبے ہیبائی کی سونن کاؤنٹی میں لانچ کیا۔ یہ نیا سسٹم (جو 50 جی پیسیو آپٹیکل نیٹور، پی او این ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے) موجودہ فائبر-آپٹک پرڈیٹا منتقلی، رفتار اور کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جس کا مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ آزمائش میں سامنے آنے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس سسٹم کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9834 میگا بِٹس فی سیکنڈ، اپ لوڈ اسپیڈ 1008 میگا بِٹ فی سیکنڈ اور تاخیر صرف 3 ملی سیکنڈ کی ہے...
ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)دنیا بھر کے 1.4 ارب رومن کیتھولک افراد اس وقت بے چینی سے منتظر ہیں کہ نیا پوپ کون ہوگا اس فیصلے کے اثرات نہ صرف چرچ بلکہ عالمی سطح پر بھی گہرے ہوں گے، کیونکہ یہ انتخاب کیتھولک کلیسا کی سمت کا تعین کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کی جانب سے مقرر کیے گئے 80 فیصد کارڈینلز پہلی بار پوپ کے انتخاب میں حصہ لیں گے، جس کے باعث یہ عمل پہلے سے کہیں زیادہ عالمی اور غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔ تاریخی طور پر یہ پہلا موقع ہے کہ ووٹ ڈالنے والے کارڈینلز کی اکثریت یورپ سے باہر کی ہے۔ویٹیکن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)دنیا بھر کے لوگ 25 اپریل کو ایک انوکھے فلکیاتی مظہر کے گواہ بنیں گے جب آسمان پر ایک مسکراتا چہرہ نمودار ہو گا۔سورج طلوع ہونے سے پہلے 2 سیارے اور چاند مل کر ایک مسکراتے چہرے جیسا منظر پیش کریں گے۔اس نظارے میں سیارہ زہرہ اور زحل آنکھوں کا جبکہ پتلا ہلالی چاند مسکراہٹ کا تاثر دے گا۔یہ دلچسپ منظر 25 اپریل کو صبح تقریبا ساڑھے 5 بجے مشرقی افق پر دیکھا جا سکے گا۔(جاری ہے) چاند ان دونوں کے نیچے ایک ہلکی لکیر کی صورت میں نمودار ہو گا، جو ایک دلکش مسکراہٹ جیسا منظر تخلیق کرے گا۔زہرہ اور زحل اپنی چمک کی بدولت بغیر کسی اضافی آلے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2025ء) ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ویوو V50 Lite پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے، جو اسٹائل، پرفارمنس اور قابلِ بھروسہ ٹیکنالوجی کا زبردست امتزاج پیش کرتا ہے۔ جدید طرزِ زندگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا یہ فون اُن صارفین کے لیے ہے جو چاہتے ہیں کہ اُن کا فون مزید کام کرے، زیادہ دیر چلے اور دیکھنے میں بھی شاندار لگے۔ طاقتور بیٹری سے لے کر ایڈوانس کیمرہ سسٹم اور پائیدار ڈیزائن تک، ویوو V50 Lite پاکستانی صارفین کی روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔شاندار قیمتوں میں دستیاب: 4G ورژن کی قیمت PKR 73,999 ہے، جبکہ 5G ویریئنٹ PKR 89,999 میں دستیاب ہے،...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے ایک جج کے چیمبر سے مبینہ طور پر جاسوسی آلات برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ایسے جھوٹے دعوے کا مقصد عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق ایسے جھوٹے دعوے کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا، عدلیہ کا وقار مجروح کرنا اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
بیجنگ :اقوام متحدہ کے سولہویں چائنیز ڈے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے چینی زبان میں بیرون ملک مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ مواصلاتی پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر”گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ” میکانزم قائم کیا ہے ۔ اس میکانزم کے تحت ” گلیمرس چائنیز” نامی سرگرمی کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔” گلیمرس چائنیز” ایونٹ میں مجموعی طور پر 88 شراکت داروں نے شرکت کی، جن میں چینی زبان میں سمندر پار مین اسٹریم میڈیا، ریڈیو اور ٹیلی ویژن، نیو میڈیا انسٹی ٹیوشنز اینڈ پلیٹ فارم آپریٹرز، سمندر پار چینی تدریسی ادارے، عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی چینی تعلیمی کلاؤڈ سروس پلیٹ فارمز اور چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری ادارے شامل ہیں۔ “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ” کا مقصد...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راہول ڈریوڈ کی راجھستان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات لگ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کے موجودہ ایڈیشن میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس معاملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی بورڈ نے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راجھستان رائلز کے کئی کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، جس نے پاکستان سپر لیگ کے باعث آئی پی ایل کی مقبولیت میں مزید گراوٹ کی ہے۔ مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایک ایونٹ “گلیمرس چائینیز 2025 ” جو اقوام متحدہ کے چائنیز ڈے کی تقریب کے حوالے سے تھا ،دنیا کے متعدد ملکوں میں کامیابی سے منعقد کیا گیا ۔اس ایونٹ میں سمندر پار چینی سیکھنے والوں کو سی ایم جی کے بہترین پروگرام دیکھتے ہوئے چینی زبان کی کشش اور اس کے لطف کو حاصل کرنے کا موقع ملا ۔متعلقہ ویڈیوز سی ایم جی کے ٹی وی چینلز، سی جی ٹی این کے بیرون ملک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بیرون ملک مین اسٹریم چینی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نشر کی جا چکی ہیں جنہیں اب تک 15 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔متعدد غیر ملکی ٹی وی...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کے اوپنر کے ایل راہول نے اپنے ہی فرنچائز ٹیم مینٹور کی بےعزتی کرڈالی۔ آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز نے ویڈیو اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرنچائز کے مینٹور کیون پیٹرسن طویل چھٹیاں گزار کر ٹیم کو جوائن کررہے ہیں۔ اس دوران کھلاڑی انکا اسٹقبال کررہے ہوتے ہیں تاہم دہلی کیپیٹلز کے اوپنر کے ایل راہول اپنے فرنچائز مینٹور کو طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہاں ٹیم کھیل رہی ہے اور مینٹور مالدیپ گھوم کر آرہے ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل کے ایل راہول کی ٹیم مینٹور کیساتھ طنزیہ...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے، طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، گرجاگھروں میں ایسٹرکی عبادات کا سلسلہ جاری ہے، صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو لائق تحسین قرار دیا۔پاکستان بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے، طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، گرجاگھروں میں ایسٹرکی عبادات کا سلسلہ جاری ہے جن میں ملک و قوم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے، طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، گرجاگھروں میں ایسٹرکی عبادات کا سلسلہ جاری ہے، صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو لائق تحسین قرار دیا۔ نجی چینل کے مطابق پاکستان بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے، طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، گرجاگھروں میں ایسٹرکی عبادات کا سلسلہ جاری ہے جن میں ملک و قوم کے استحکام اور امن و بھائی چارے کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا...
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے وہ اچھے بچوں کی طرح اُسے پورا کرتے ہیں۔ دیکھتے ہیں اب وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے یا اپنی نوکری بچائیں گے۔ صوبے کے تمام ادارے، وزراء کرپشن میں ملوث ہیں، اگر کوئی ادارہ خاموش ہے تو وہ نیب ہے۔ (پی ٹی آئی) این آر او کے لئے لوگوں کے پاؤں پڑ رہی ہے۔ صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے، ہمارے صوبے کے پیسوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، جب میں گورنر نہیں تھا تب بھی کہتا تھا کہ صوبے میں کرپشن کی جا رہی ہے۔ یہاں نوکریاں بیچی...

علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے، وہ اچھے بچوں کی طرح اسے پورا کرتے ہیں، دیکھتے ہیں اب وزیراعلی مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے۔ پشاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، اگر کوئی ادارہ خاموش ہے تو وہ نیب ہے، پاکستان تحریک انصاف این آر او کے لیے لوگوں کے پاں پڑ رہی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا ہے، وہ اچھے بچوں کی طرح اسے پورا کرتے ہیں، دیکھتے ہیں اب وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، اگر کوئی ادارہ خاموش ہے تو وہ نیب ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) این آر او کے لیے لوگوں کے پاؤں پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر کرپشن کیالزامات لگا...
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بابراعظم کے کراچی کنگز چھوڑنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔ سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ فرنچائز نے 2022 ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہی بابراعظم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ میں جب گرین شرٹس نے بابراعظم کی قیادت میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو فرنچائز نے دوبارہ رابطہ کیا۔ راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز کی فرنچائز میں ایک صاحب کی وجہ سے بابر نے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید فرنچائز کا حصہ نہیں بنے گا۔...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 8ویں میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو ایک بار پھر انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا، اس جیت میں فاسٹ بولر حسن علی نے 3 وکٹیں لیکر 28 رنز دیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ https://www.express.pk/story/2756813/psl-gift-of-a-hair-dryer-for-becoming-player-of-the-match-video-goes-viral-2756813 بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد خان نامی شہری کا قومی شناختی کارڈ سال 2018 میں ضبط کر لیا گیا تھا، جب یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے مبینہ طور پر نامکمل اور مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔ نادرا حکام کے مطابق، ارشد خان کی شہریت کے حوالے سے سنگین شکوک پائے گئے ہیں، اور ممکنہ طور پر وہ غیر ملکی شہری ہو سکتے ہیں۔ ان کے خلاف نادرا آرڈیننس 2000 کے تحت قانونی نوٹسز بھی جاری کیے گئے، تاہم وہ کئی سالوں تک تصدیقی بورڈ کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ سال 2024 میں بھی ارشد خان مطلوبہ اور لازمی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام...
پنوم پن : کمبوڈیا میں ” چائنا فلم ویک “2025 کی افتتاحی تقریب پنوم پن میں منعقد ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔” چائنا فلم ویک ” کے انعقاد سے چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے اور عوامی دوستی کی مضبوطی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کی وزیر ثقافت و فنون لطیفہ پنساگنا نے اس بات پر زور دیا کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان گہری اور مضبوط دوستی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان فلم سمیت مختلف ثقافتی شعبوں میں قریبی تعاون ہے اور کمبوڈیا اور چین کے درمیان فلمی صنعت میں تعاون...
پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نظر آ رہی ہیں جو حرا مانی سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔ یہ ویڈیو حال ہی میں منظرِ عام پر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون حرا مانی کی ہم شکل ہیں، اور ان کی شکل و صورت، بولنے کا انداز اور یہاں تک کہ آواز میں مماثلت نے مداحوں کو دنگ کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram ...
ارشد چائے والا کی شناختی دستاویزات بلاک ہونے کے خلاف پٹیشن پر سماعت، عدالت نے مہلت دے دی۔ راولپنڈی ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ارشد خان المعروف ارشد چائے والا کی جانب سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت کی۔ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے شناختی دستاویزات بغیر کسی معقول وجہ کے بلاک کیے گئے ہیں اور نادرا کی جانب سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد طلب کیے جا رہے ہیں، جو فراہم کرنا ممکن نہیں۔ سماعت کے دوران نادرا اور پاسپورٹ آفس حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، جس کے مطابق ارشد خان کی دستاویزات مصدقہ انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر بلاک...
ارشد چائے والا کی شناختی دستاویزات بلاک ہونے کے خلاف پٹیشن پر سماعت، عدالت نے مہلت دے دی۔ راولپنڈی ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ارشد خان المعروف ارشد چائے والا کی جانب سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت کی۔ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے شناختی دستاویزات بغیر کسی معقول وجہ کے بلاک کیے گئے ہیں اور نادرا کی جانب سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد طلب کیے جا رہے ہیں، جو فراہم کرنا ممکن نہیں۔ سماعت کے دوران نادرا اور پاسپورٹ آفس حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، جس کے مطابق ارشد خان کی دستاویزات مصدقہ انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانےو الے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس (ایم یو سی ٹی) میں اس کے نفاذ کے صرف 8 ماہ بعد 100 فیصد تک اضافہ کرنے پر غور کیا ہے قومی انگریزی جریدے کے مطابق مقامی حکومت کی مالی حیثیت اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں کو اس تجویز کی وجوہات کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کے ایم سی کی جانب سے 21 اپریل کو ہونے والے اپنے آئندہ اجلاس کے لیے سٹی کونسل کے ممبران کو تقسیم کردہ ایجنڈے کے ساتھ آیا ہے جہاں وہ ایم یو سی ٹی کے نظر ثانی شدہ ڈھانچے کو نافذ کرنے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لیگ میں فرنچائز کی اونر شپ اور حقوق پی سی بی کے پاس ہیں ہم محض نگراں ہیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لاہور قلندرز کے اونر عاطف رانا نے تسلیم کیا کہ پی ایس ایل کے ماڈل کی وجہ سے فرنچائزز کو چیلنجز کا سامنا ہے، جب تک اسے بہتر نہیں بنایا جائے گا لیگ آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق چیئرمینز احسان مانی، نجم سیٹھی، رمیز راجا، ذکا اشرف سب سے یہی کہا کہ اگر لیگ کو چلانا ہے تو ماڈل...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لیگ میں فرنچائز کی اونر شپ اور حقوق پی سی بی کے پاس ہیں ہم محض نگراں ہیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لاہور قلندرز کے اونر عاطف رانا نے تسلیم کیا کہ پی ایس ایل کے ماڈل کی وجہ سے فرنچائزز کو چیلنجز کا سامنا ہے، جب تک اسے بہتر نہیں بنایا جائے گا لیگ آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق چیئرمینز احسان مانی، نجم سیٹھی، رمیز راجا، ذکا اشرف سب سے یہی کہا کہ اگر لیگ کو چلانا ہے تو ماڈل ٹھیک...
عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سیٹ بچانے میں کامیاب رہی، صبا تالپور نے میدان مار لیا۔ عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے بلوچستان کے ممبر نیاز رانا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبر نیپرا بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اپنے عہدے استعفیٰ دیا۔ ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے استعفیٰ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھجوایا تھا۔ نیپرا ذرائع نے بتایا کہ ممبر بلوچستان کے استعفیٰ سے نیپرا کے کورم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اتھارٹی کا کورم پورا ہے اور پوری طرح فنکشنل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مطہر نیاز رانا کچھ عرصہ سے آفس نہیں آ رہے تھے، اُن کے پاس ممبر ٹیرف کا چارج بھی تھا، تاحال کسی کو چارج...
سٹی42: وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 22 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق EV چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 45 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 23 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسز شامل کرنے کے بعد نئی قیمت 38 روپے فی یونٹ ہوگی جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 75 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی تھی۔ اب قومی شناختی کارڈ نمبر ہی میڈیکل ریکارڈ (ایم آر) نمبر ہو گا: مصطفیٰ کمال فیول پرائس...
چائنا میڈیا گروپ کے ملائیشیا کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کوالالمپور میں وزیر اعظم ہاؤس میں دو طرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔ دونوں رہنماوں کی موجودگی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ملائیشیا کے وزیر برائے امور سیروسیاحت، فن و ثقافت اور وزیر تعلیم کے ساتھ تعاون کی چار دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ دستحط شدہ دستاویزات کے مطابق چائنا میڈیا گروپ ملائیشیائی شراکت دار کے ساتھ معمول کے تعاون کا...
اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن اور چائنا میڈیا گروپ کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول کا کامیاب انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : 15 اپریل کو 2025 کےاقوام متحدہ کا چینی زبان کا دن اور چائنا میڈیا گروپ کا پانچواں اوورسیز فلم فیسٹیول جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کی میزبانی چائنا میڈیا گروپ، جنیوا میں چین کے اقوم متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے چینی مشن نیز جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے مشترکہ طور پر کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس...
عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو حکم دیا کہ ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائیں، عدالت نے ڈی آئی جی پولیس ہیڈکوارٹر کو کہا کہ آپ نے کس قانون کے تحت اپنے ماتحت افسران کو بغیر ہینڈنگ ٹیکنگ کے امدادی سامان پورٹ سے لانے کے لیے کہا۔ اسلام ٹائمز۔ ہمسایہ ملک چین سے آنے والے امدادی سامان کے کرپشن کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کے چار افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔ گلگت کی عدالت انسداد بدعنوانی میں کیس کی سماعت جج محمود الحسن نے کی۔ کیس میں نامزد تین پولیس افسران کو مخلصی دینے پر محکمہ اینٹی کرپشن کے چار افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ عدالت...
سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔امریکہ کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست امیر تر ہو جائیں، آخر یہ لوگ اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہیں۔واضح رہے کہ اس...
نیویارک/نئی دہلی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ امپورٹ ٹیرف سے بچنے کے لیے زبردست حکمت عملی اپنائی اور بھارت میں تیار کردہ آئی فونز کو فوری طور پر امریکہ منتقل کر دیا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل کے دو بڑے بھارتی سپلائرز، فاکسکون اور ٹاٹا الیکٹرانکس نے صرف مارچ 2025 میں تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کے آئی فونز امریکہ برآمد کیے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ایپل نے بھارتی ایئرپورٹس سے کارگو پروازوں کے ذریعے 600 ٹن سے زائد یعنی تقریباً 15 لاکھ آئی فونز امریکہ بھجوائے تاکہ ٹیرف کے نفاذ سے پہلے اسٹاک محفوظ بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق فاکسکون نے مارچ میں 1.31 ارب ڈالر اور ٹاٹا...
چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی ہے، چین نے اپنی ایئر لائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ بوئنگ طیاروں کی مزید درآمد روک دیں۔ چین نے یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیا ہے۔ چینی ایئر لائنز کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپئر پارٹس بھی نہ خریدیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی تین بڑی ایئر لائنز ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز اور چائنا سدرن ایئر لائنز نے 2025 سے 2027 تک بالترتیب 45، 53 اور 81 بوئنگ طیاروں کی ڈیلیوری کا منصوبہ بنایا تھا۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا...
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کردی گئی ہے۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کس طرح قائم کیے جاسکیں گے؟ الیکٹرک گاڑیوں کے بنیادی ٹیرف میں 21.98 روپے فی یونٹ کمی کرکے 45.55 سے 23.57 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24.44 روپے کے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور ہوگئی ہے، حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ کرے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز کوالا لمپور : چینی صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر خوشحالی تخلیق کی جائے” نامی چین اور ملائشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی،...
غیرقانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے پانیوں میں تارکین کی ایک ایک اور کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نے مرنے والے پاکستانیوں میں سے ایک نوجوان کا تعلق گوجرانوالہ اور 3 منڈی بہاالدین سے ہے۔ وفاقی تحقیقات ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کا زاہد محمود 7 اکتوبر 2022 کو لاہور سے، گجرات کا رہائشی سمیر علی 13 جون 2023 کو ملتان سے سیدعلی 30 ستمبر 2024 کو کوئٹہ سے یو اے ای پہنچا تھا۔ حادثے کا شکار چوتھا...

سب چائنہ ہے!!! آئی فون امریکہ کے بجائے چین میں کیوں بنائے جاتے ہیں؟ ایپل کے سربراہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایپل کو امریکہ میں ہی آئی فونز بنانے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کمپنیاں ملک کے اندر ہی پروڈکشن کریں۔ ایپل نے بھی وعدہ کیا کہ وہ اگلے چار سال میں امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کرے گا۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ میں نہ فیکٹریاں ہیں، نہ وہ ماہر لوگ، اور نہ ہی وہ سپلائرز کا جال جو چین یا ایشیا میں موجود ہے۔ ہم سب سمجھتے ہیں کہ آئی فون چین میں صرف اس لیے بنتے ہیں کیونکہ مزدوری سستی ہے، یہ ایک پرانی بات ہو چکی ہے۔ اصل کہانی تھوڑی زیادہ دلچسپ ہے، اور خود ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے ایک...
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء)گزشتہ دنوں ملائشیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث گرد و نواح میں خوفناک آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد نے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی ۔ ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے پانچ پاکستانیوں نے یہ جانتے ہوئے بھی اس نہر میں چھلانگ لگادی کہ یہ نہر مگرمچھوں کی افزائش گاہ ہے ، ان پانچ پاکستانیوں نے درجنوں مقامی لوگوں اور بچوں کو صحیح سلامت واپس نکالا ۔ ان مناظر کو کچھ لوگوں نے ویڈیو میں بھی ریکارڈ کیا جس کے بعد یہ ویڈیوز ملائشیا بھر میں وائرل ہو گئیں اور ملائشیا کی ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے پاکستانیوں کی اس بے لوث جرات کو خوب سراہا ۔ ان پاکستانیوں...
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک 59 سالہ خاتون کو اپنی نوعمر بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھیمانی پدمنی رانی نے 29 اپریل 2024 کو اپنی 17 سالہ بیٹی سہیتی شیو پریا کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ سہیتی نے اپنی ماں کو جھوٹ بتایا تھا کہ وہ پری یونیورسٹی کورس (PUC) میں 95 فیصد نمبر لے کر کامیاب ہو گئی ہے، حالانکہ وہ پانچ مضامین میں فیل ہو گئی تھی۔ جب جھوٹ بے نقاب ہوا تو ماں اور بیٹی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران سہیتی نے اپنی ناکامی کا الزام ماں پر لگا دیا۔ اسی دوران غصے...
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کے مالی حالات اور بیٹی زیانا سے دوری پر ردعمل دے دیا۔ ٹی وی اداکارہ اور راجیو سین کی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا مالی پریشانیوں کے باعث ممبئی چھوڑ کر اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ بیكانیر (راجستھان) منتقل ہو گئی ہیں۔ وہ اس وقت آن لائن کپڑوں کا کاروبار کر رہی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ راجیو سین نے حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کی مالی مشکلات اور بیٹی زیانا سے دوری کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ بیٹی کو ان سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راجیو کا...
انہوں نے کہا کہ بھارتی اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ان اور ان کے پانچ قریبی رشتہ داروں کے خلاف اراضی معاوضے سے متعلق جو چارج شیٹ داخل کی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ محض ایک انتقامی کارروائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سری نگر سے رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا کہ دفعہ 370 بحال ہونے تک کوئی بھی الزام یا مقدمہ انہیں خاموش نہیں کرا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ان اور ان کے پانچ قریبی رشتہ داروں کے خلاف اراضی معاوضے سے متعلق جو چارج شیٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیا جائے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے خبرایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پنک مون پاکستان ،امریکا، برطانیہ، بھارت ،آسٹریلیا اور افریقہ سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا، پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے۔ماہرین فلکیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بج کر 8 منٹ پر کیا جاسکے گا، سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دے گا، فلاور مون نامی اگلا مکمل چاند 12 مئی کو نظر آئے گا۔ماہرین فلکیات کا مزید کہنا تھا کہ سال2025 میں...
بیجنگ: نوم پین میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز کیا گیا۔ کمبوڈیا کے مین اسٹریم میڈیا پر سات اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات اوراھرتا ہوا چین شامل ہیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ورچول تقریر کی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ مل کر نئے دور میں ایک اعلیٰ سطحی اور اعلیٰ معیار کے چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے...
بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورے سے قبل چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این، ملائیشین چائنا ایجوکیشن ایسوسی ایشن اور یو ٹی اے آر عبدالرحمن یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر 11 اپریل کو کوالالمپور میں “آئیڈیاز کی طاقت – چین اور آسیان” کے موضوع پر ایک خصوصی مکالمہ منعقد کیا۔ اس دوران مہمانوں نے اپنی تقاریر میں صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ قربت، سچائی، فائدے اور شمولیت کے تصور اور ” چین-آسیان ہم نصیب معاشرے” کی تعمیر کی ترویج پر سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے صدر شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے، پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر کیاجا سکتا ہے۔ ماہرین فلکیات نے بتایا کہ پنک مون پوری رات آسمان پر جگمگاتارہےگا، چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے۔ سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دےگا، اگلا مکمل چاند ”فلاور مون“ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔ پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
تنزانیہ کے الیکشن کمیشن نے ملک کی مرکزی اپوزیشن جماعت ”چادیما“ (Chadema) کو رواں سال اکتوبر میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن (INEC) نے ہفتہ کو اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چادیما نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مقررہ مدت میں دستخط نہیں کیے، جو انتخابی عمل میں شرکت کے لیے لازمی تھا۔ کمیشن کے ڈائریکٹر آف الیکشنز، رمضانی کائیلیما نے کہا، ’جو بھی جماعت ضابطہ اخلاق پر دستخط نہیں کرے گی، وہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ چادیما کی نااہلی کا اطلاق 2030 تک تمام ضمنی انتخابات پر بھی ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد چادیما کی جانب سے کوئی فوری ردعمل...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ مزید پڑھیں: سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر "سنگین الزامات"...
بیجنگ:کوالالمپور میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز کیا گیا۔ ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر دس اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں ‘شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات ‘، ‘غربت سے باہر نکلنا اور ‘ابھرتا ہوا چین شامل ہیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ورچول تقریر کی۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ 2024 میں صدر شی جن پھنگ نے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ،...
بیجنگ :چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی ۔ ہفتہ کے روز دونوں فریقوں نے امریکہ کی طرف سے عائد کردہ نام نہاد ” مساوی محصولات” کا جواب دینے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حفاظت اور ڈبلیو ٹی او کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولاتی اقدامات کے مسلسل نفاذ نے دنیا میں بڑی غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام پیدا کر دیا ہے اور بین الاقوامی برادری اور امریکہ میں افراتفری کو جنم دیا ہے۔ امریکہ کے ” مساوی محصولات” ترقی پذیر ممالک، خاص...
کراچی میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ ریو پارٹی کے دوران بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے اینیمیٹڈ اوتار پر مبنی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پارٹی کے منتظم اور ڈی جے شاٹ باکس نے شیئر کی جس میں کرینہ کا ڈیجیٹل روپ متحرک انداز میں رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔منفرد اور غیر معمولی انداز کی اس پیشکش نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔پی او وی، آپ کراچی، پاکستان میں ایک ریو پارٹی میں ہیں اور کرینہ کپور آپ کے سامنے ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔اس کے بعدسکرین پر کرینہ کپور کا...
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کئی روز تک کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد روبصحت ہو گئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر کی طبیعت میں واضح بہتری آئی ہے تاہم انہیں مزید فزیو تھراپی جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صدر آصف زرداری...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ "جنگ " کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے۔ کراچی میں انکے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق انھیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ کورونا منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبعیت کی خرابی پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ انھیں عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ 10 دن سے زائد ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ،...
برطانیہ کی ملکہ کمیلا اور بادشاہ چارلس سوم کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس اہم موقع پر ملکہ نے کچھ خاص باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملکہ کمیلا نے رائل رپورٹر رویا نکہا سے گفتگو میں بادشاہ کے ساتھ اپنی 20 سالہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی بنیاد دوستی، مشترکہ مزاح، اور زندگی کو آسانی سے گزارنا ہے۔ ملکہ کمیلا نے اعتراف کیا کہ دونوں ہی اکثر شاہی خاندان اور ملکی سرگرمیوں کے باعث مصروف رہتے ہیں اور کبھی کبھار تو ملاقات بھی نہیں ہو پاتی ہے لیکن یہی ان کے رشتے میں ہم آہنگی لانے کا ذریعہ بھی ہے۔ ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر، بادشاہ چارلس سوم، کے ساتھ تعلق کو بے تکلف انداز میں بیان کرتے ہوئے...
چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر شی جن پھنگ کے دورہ ویتنام کے موقع پر مقامی وقت کے مطابق چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ہنوئی میں شروع ہوئی۔ “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” سمیت سی ایم جی کے آٹھ اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام ویتنام کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جائیں گے۔اس بار نشر ہونے والے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” “غربت سے نجات””چائنا ریس ٹو ڈی فیوچر””اے بائٹ آف...
ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کی معروف فلم اسٹار سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث آن لائن شلوار قمیض اور ساڑھیاں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چارو اسوپا ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سشمیا سین کی سابقہ بھابھی ہیں جو حال ہی میں بیٹی زیانا کے ہمراہ ریاست راجستھان میں اپنے آبائی شہر بیکانیر منتقل ہوئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چارو اسوپا کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ آن لائن شلوار قمیض اور ساڑھیاں فروخت کر رہی ہیں، ایسے میں صارفین نے ان کے مالی حالات پر سوال اٹھایا۔ چارو اسوپا نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ انہوں نے آن لائن کپڑے فروخت کرنے کا...
انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 20 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سالار کاکڑ سمیت 20 کارکنان کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، پولیس کی جانب سے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ سالار خان کاکڑ کی شناخت پریڈ کسنے کی ہے؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک شخص جس نے ایم این اے کا الیکشن لڑا ہو اور اس کو شناخت پریڈ کے لیے بھیجا گیا، اب پراسیکیوشن...

پاکستان میں چائینیز اشتراک سےجدید طرز کے اسکل ڈوویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چینی ریاستی ملکیتی کمپنی کے نمائندوں نے ملاقات کی، وفد میں سی آئی آئی سی ٹیک کے پارٹی کمیٹی سیکریٹری اور چیئرمین وانگ کانگ، بانی و سی ای او یو این آئی انٹرنیشنل میکس ما، سی آئی آئی سی ٹیک کے ڈپٹی جنرل مینجر فو جے، اور سی آئی آئی سی انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینجر دوان شاؤ فئی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں ایک جدید طرز کے اسکل ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس مجوزہ ادارے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت دینا ہے۔...
کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن علی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر نے 14 وکٹیں حاصل کرکے فرنچائز کے کامیاب ترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر فرنچائز کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو اگلے درجے پر لے جائیں۔ کراچی کنگز...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن علی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر نے 14 وکٹیں حاصل کرکے فرنچائز کے کامیاب ترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار اس موقع پر فرنچائز کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ کپتان ڈیوڈ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے، اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن ایلن اور حسن نواز نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، مارک چیپمین، شون ایبٹ اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں موجود ہیں، اگر آپ...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی شیطانی گٹھ جوڑ سے خطے کو درپیش سنگین خطرات کے مقابلہ میں عالمِ اسلام کی قیادت بروقت اقدامات کرے وگرنہ یہ آگ پورے مشرقِ وسطی میں پھیلے گی تو پھر ان کے لیے روکنا ممکن نہیں رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں عدالتی حکم کے باوجود خاندان اور پارٹی رہنماوں کی ملاقات نہ کرانا توہینِ عدالت اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت اور انتظامیہ عدالتی فیصلوں کا احترام کریں اور پرامن احتجاج پرتشدد اور گرفتاریوں سے گریز کرے، ملک کا...
پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ کا فائنل پاکستان کے سیڈ2 نور زمان اور سیڈ 3 مصر کے کریم الترکی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی فیروزہ ابولخیر کو سیڈ4 ہانگ کانگ کی چان سن یو کا سامنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں بدھ کو سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے سیمی فائنل میں نورزمان نے ملائشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دی،نورزمان نے پہلے دونوں گیمز میں6-11 اور 2-11 سے کامیابی پائی۔ تیسرے گیم میں نور زماں کو4-6 کی سبقت حاصل تھی کہ ان کے حریف ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر کھیل سے دستبردار ہو گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ...
پشاور کے ایک چھوٹے سے ڈھابے میں محنت مزدوری کرنے والے نوجوان ذبیح اللہ نے لندن میں یونیورسٹی آف ہارٹ فورڈشائر سے نمایاں پوزیشن کے ساتھ ماسٹر کی ڈگری حاصل کر لی ۔ ذبیح اللہ کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے ہے اور انہوں نے تعلیم کے حصول کے لیے چائے کے ڈھابے سے محنت مزدوری کا آغاز کیا تھا۔ بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اقرا نیشنل یونیورسٹی سے ذبیح اللہ کو سکالرشپ کی پیشکس ہوئی تھی، جہاں سے وہ ایم ایس کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ مختلف بینکوں سے نوکری کی پیشکش بھی ہوئی مگر کم تنخواہ کی وجہ سے...
سیکرٹری جنرل پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ ”میڈ ان پاکستان“ تحریک چلائی جائے، کاروباری طبقہ کو اعتماد میں لیا جائے،ان ملکوں کی معیشت بچے گی جن کا امپورٹڈ اشیا پر انحصار کم سے کم ہو گا،سب سے بڑھ کر یہ کہ لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنایاجائے اور معدنیات کے خزانوں کو جدید طریقہ کے مطابق بروئے کار لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے دنیا ”ٹیرف وار“ کے منفرد قضیہ میں گتھم گتھا ہو رہی ہے۔ پاکستان کا محنتی کسان ملک کو ٹیرف وار سے بچا سکتا ہے۔ یہ جنگ دنیا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ اس جنگ سے...
پی ایس ایل سے متعلق بیان، بورڈ بھی میدانِ جنگ میں کود پڑا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل سابق چیمپئین فرنچائز کے مالک علی ترین کے بیانات پر کرکٹ بورڈ نے بھی جوابی وار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے اعلی عہدیدار نے پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کے بیانات پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ انکے بیانات سے ٹورنامنٹ کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کے مطابق ہمیں فرنچائز مالکان کے خلاف ڈسپلن کی کارروائی کا اختیار ہے لیکن اس...