2025-11-03@23:29:25 GMT
تلاش کی گنتی: 5999

«اقتصادی مشاورتی کونسل»:

(نئی خبر)
    ایک بھارتی استاد نے اپنی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے شاہ رخ خان جیسے بالی ووڈ سپر اسٹار کو دولت کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے اقتصادی ویب سائٹ ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 میں شامل ہو کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ ان کی دولت میں 223 فیصد کا حیرت انگیز اضافہ دیکھا گیا ہے جو اب 14,510 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے مقابلے میں بالی ووڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ الاخ پانڈے کا یہ سفر 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانے سے شروع ہوا اور آج وہ اربوں روپے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیاہے کہ نہ سندھ میں مسلم لیگ نون کا کوئی ووٹ ہے نہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا اور دونوں ہی پارٹیاں تین سال سے مل کر وفاق میں حکومت کر رہی ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک پارٹی کا صدر ہے اور دوسری کا وزیراعظم، ان کی اپس میں کوئی لڑائی نہیں یہ صرف دکھاوے کا تنازہ یعنی نورا کشتی ہے جس کے تحت مسلم لیگ نون پنجاب میں اپنے ووٹر کو یہ دکھانا چاہ رہی ہے کہ وہ پنجاب کے مفاد کا دفاع کر رہی ہے اور اسی طرح سندھ...
    بین الاقوامی شطرنج کے حال ہی میں ہونے والے چیک میٹ ٹورنامنٹ میں امریکی شطرنج چیمپئین ہیکارُو ناکامورا نے بھارت کے عالمی چیمپئین ڈی گُکیش کو اپنے شاندار کھیل سے شکست دے دی۔ میچ کے اختتام پر ناکامورا نے گکیش کی بساط سے ’بادشاہ‘ کو اٹھا کر تماشائیوں کی جانب پھینک دیا۔ ناکاموروکی اس حرکت نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا اور یہ واقعہ بھارتی شائقین کے لئے شدید غصے کا باعث بن گیا۔ چیک میٹ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ امریکا آہلنڈ میں ہوا جہاں امریکا نے بھارت کو پانچ میں سے پانچ میچز میں شکست دے کر اپنی بالادستی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران ناکامورا نے گکیش کے خلاف بے مثال کھیل پیش کیا اور بالآخر...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تنظیم نے غزہ کا اقتدار چھوڑنے سے انکار کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔  سی این این کے مطابق، صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس نے غیر مسلح ہونے اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کرنے سے انکار کیا، تو اسے “مکمل تباہی” کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر اپنے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے امکانات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ان کے امن منصوبے سے اتفاق...
    وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اجلاس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ...
    نئی دہلی: بھارت میں مودی حکومت کے دور میں مسلم مخالف پالیسیوں اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، جس سے مسلمانوں کے لیے روزمرہ زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔  بھارتی میڈیا دی وائر کے مطابق، اتر پردیش کی ریاستی حکومت اور اس کے زیر اثر پولیس، آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کے تحت مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں مزید بڑھا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، متھرا کو ستمبر 2021 میں مقدس قرار دیے جانے کے بعد سے مسلم اکثریتی علاقوں میں گوشت کی دکانیں اور ہوٹل بند کر دیے گئے ہیں، جس سے مقامی مسلمانوں کا روزگار شدید متاثر ہوا ہے۔ پولیس کو گائے کے تحفظ کے قوانین کے تحت وسیع اختیارات حاصل ہیں، جنہیں مسلمانوں کے...
    لاہور: جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے فلسطینیوں سے جس فقید المثال انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد ’ٹرمپ امن منصوبے‘ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور فلسطینیوں کے حق میں اپنے مؤقف کو واضح کر دیا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام اور حماس کے فیصلوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    یہ بات اب سامنے آ چکی ہے کہ پاکستان کے سرکاری اداروں کے تجارتی ریکارڈ میں تریباً 11 ارب ڈالر کا فرق پایا گیا ہے، اور آئی ایم ایف نے اس پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ عام زبان میں کہا جائے تو یہ ایسا ہی ہے جیسے گھر کا ایک فرد کہے کہ اس نے 100 روپے خرچ کیے، اور دوسرا کہے کہ نہیں، 150 روپے خرچ ہوئے اب دونوں میں سے سچ کون بول رہا ہے؟ یہ فرق کسی چھوٹے حسابی مسئلے کا نہیں بلکہ ملکی معیشت کے اعتماد کا مسئلہ ہے۔ جب دو سرکاری ادارے خود ایک دوسرے سے متضاد اعداد و شمار دیں تو بیرونی دنیا کو یہ شک ہوتا ہے کہ شاید پاکستان کے اعداد و...
    کراچی: پاکستان اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں معیشت کی مثبت ظاہری تصویر اور عوام کی تلخ زمینی حقائق میں واضح تضاد نظر آرہا ہے،ایک طرف اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،مہنگائی میں کمی آئی ہے اور حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعاون سے معیشت کے استحکام کادعویٰ کر رہی ہے، لیکن دوسری طرف، عالمی بینک کی تازہ رپورٹ اس منظرنامے کے پیچھے چھپے سنگین مسائل کو بے نقاب کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاکھوں پاکستانی غربت کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں،جہاں مہنگائی،کمزور سماجی تحفظ اور محدود مواقع ان کی زندگی کو مزیدمشکل بنارہے ہیں، 2001 میں 60 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی...
    ریاض احمدچودھری خالصتان کا پہلا باضابطہ مطالبہ 29 اپریل 1986 کو عسکریت پسند تنظیموں کی یونائیٹڈ فرنٹ پنتھک کمیٹی نے کیا تھا۔اس کا سیاسی مقصد یوں بیان کیا گیا: ‘اس خاص دن پرمقدس اکال تخت صاحب سے، ہم تمام ممالک اور حکومتوں کے سامنے اعلان کر رہے ہیں کہ آج سے ‘خالصتان’ خالصہ پنتھ کا الگ گھر ہو گا۔ خالصہ اصولوں کے مطابق تمام لوگ خوشی اور مسرت سے زندگی گزاریں گے۔”ایسے سکھوں کو حکومت چلانے کے لیے اعلیٰ عہدوں کی ذمہ داری دی جائے گی، جو سب کی بھلائی کے لیے کام کریں گے اور اپنی زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزاریں گے۔’اب خالصتان کا مطالبہ امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک میں رہنے والے بہت سے سکھوں کی طرف...
    کراچی: ‘‘پاکستان کے خلاف کسی صورت نہیں کھیلنا چاہیے، بی سی سی آئی دیش دروھی اور پیسے کا پجاری ہے، اے دیش سے کوئی مطب نہیں بس پیسہ چاہیے’’۔ ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ایسی کئی خبریں سامنے آئیں، سابق بھارتی کرکٹرز اور سیاستدانوں تک نے پاکستان کیخلاف نہ کھیلنے کا مطالبہ کیا، عوام کی بھی یہی خواہش تھی،البتہ ماضی کے برعکس اس بار بھارتی حکومت نے کسی تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اعلان کر دیا کہ ملٹی نیشن ایونٹس میں پاکستان سے کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، بورڈ نے بھی اس کی توثیق کر دی۔  سب کو لگا کہ اس کی وجہ 2024 سے 2031 تک کا 170 ملین ڈالر کا بھارتی براڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-8 لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سب کو ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات لمحہ فکر ہیں ،بلوچستان کے مسائل ہر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے ، قومی قیادت مسائل کا حل ڈھونڈے۔چودھری شجاعت حسین سے پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے ملاقات کی ہے ،جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی ،ملاقات کرنے والے سینئر رہنمائوں میں چودھری شافع حسین ، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد ، طارق حسن اور مسز فرخ خان شریک ہوئے، پارٹی ترجمان مصطفی ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔چودھری شجاعت نے کہا کہ ماضی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)) سندھ آبادگار بورڈ نے چاول کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی اور ناجائز کٹوتیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں نے زرعی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ بورڈ کے مطابق حکومت کے فیصلے انتشار کی عکاسی کرتے ہیں جو ملک کی زرعی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔ حیدرآباد میں سندھ آبادگار بورڈ کا اجلاس صدر محمود نواز شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر ذوالفقار یوسفای، سید ندیم شاہ، ڈاکٹر محمد بشیر نظامانی، عرفان جتوئی، محمد ملوک نظامانی، عمران بوزدار، محمد اسلم مری، طہ میمن، یار محمد لغاری، ارباب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو بآسانی 88 رنز سے شکست دے دی ہے۔کولمبو کی پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، ٹاپ آرڈر بیٹر سدرہ امین کی 81 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔نتالیہ پرویز 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں تاہم پاکستان ٹیم کی دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث قومی ٹیم 43ویں اوور میں 159 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما اور کرانتی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ اگر حماس نے اقتدار چھوڑنے اور غزہ کا کنٹرول دینے سے انکار کیا، تو اسے ’ مکمل تباہی’ کا سامنا کرنا پڑے اور ’ صفحہ ہستی’ سے مٹادیا جائے گا۔ امریکی صدر کا یہ بیان ان کوششوں کے دوران سامنے آیا ہے جو ان کے مجوزہ جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ جب سی این این کے اینکر جیک ٹیپر نے ٹرمپ سے ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے پوچھا...
    آزاد کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی ختم ہوگئی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اعلان کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد بیٹھک کرے گی۔ الحمد للہ ہمارے مذاکراتی وفد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی AJK کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ مظاہرین اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ تمام سڑکیں...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی وقتی، یہ محاذ کسی وقت بھی دوبارہ کھل سکتا ہے، خرم دستگیر خان خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا۔ اُن کے بقول بھارت کے عوام بھی اس سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو : آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت  نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم 50ویں اوور کی آخری گیند پر 247 رنز  بنا کر آؤٹ ہوگئی، ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی ٹیم پاکستان ویمن کے خلاف پہلی بار آل آؤٹ ہوئی ہے۔بھارتی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والی پراتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے بالترتیب 31 اور 23 رنز بنائے جب کہ ہرلین دیول نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان ہرمن پریت کور 19، جمیما روڈریگز 32، دیپتی شرما...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں  پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں، کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی میں انجمن تاجران کی جانب سے استقبالیہ  تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو تمام جہدوجہد چاہے جیل ہو یا تاجر یونین کی سیاست ہو یا قومی سیاست میں اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹر پر تھا لیکن آج دنیا میں  دیکھیں ہر طرف پاکستان کا بول بالا ہے، مڈل ایسٹ، سیٹرل ایشیا میں قیادت کون کررہا ہے، یہ کیسی خارجہ پالیسی  ہے کہ دنیا...
    سٹی 42: جماعت اسلامی نے فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کردیا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مظلوموں کا مسئلہ حل نہیں کرتا ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، کوئی دو ریاستی حل نہیں ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے ۔  کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ میں بمباری ہورہی ہے، فلسطینی ڈٹ کرکھڑے ہیں،غزہ کے لوگ ظلم کاشکار ہیں، قربانیاں دےرہے ہیں،امت مسلمہ ڈٹ کرفلسطینیوں کاساتھ دے،اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کو آزادی نصیب فرمائے،اللہ پاک حماس کو کامیابی نصیب فرمائے ۔ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں، کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے۔ راولپنڈی میں انجمن تاجران کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو تمام جہدوجہد چاہے جیل ہو یا تاجر یونین کی سیاست ہو یا قومی سیاست میں اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹر پر تھا لیکن آج دنیا میں دیکھیں ہر طرف پاکستان کا بول بالا ہے، مڈل ایسٹ، سیٹرل ایشیا میں قیادت کون کررہا ہے، یہ کیسی خارجہ پالیسی ہے کہ دنیا کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف ہوا ہے جس پر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران سرکاری اداروں کے رپورٹ کردہ تجارتی اعداد و شمار میں 11 ارب ڈالر کے فرق کو عوامی طور پر ظاہر کیا جائے جس سے ملک کے بیرونی شعبے کے اعشاریوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ صحافی شہباز رانا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی رپورٹ کردہ درآمدات پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کے اعداد و شمار کے مقابلے میں مالی سال 2023/24ء کے دوران 5.1 ارب...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گئی اپنی ٹویٹ میں بھارت کی فوجی و سیاسی قیادت کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ حالیہ فیصلہ کن شکست (سکور 0-6) کے بعد اگر بھارت دوبارہ کوشش کرے گا تو اسکور ان شاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ سخت جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان ایک اللہ کے نام پر بنی ریاست ہے اور ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں۔ آخر میں انہوں نے بھارت کے خلاف سخت تاثر دیتے ہوئے لکھا کہ اس...
    افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو روس میں منعقد ہوگا،  جس میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران،  روس اور چین چار ملک اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے، چار ملکی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی پر خصوصی بات چیت کی جاے گی۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی، چاروں ممالک طالبان راہنماوں کے سفری استثنی کے معاملے پر دوہرے معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس دفعہ بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے، اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا، جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا، اس کا پریشر لیڈر شپ کے بیانات...
    ان انتخابات پر تنقید کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ پارلیمانی ممبران کے انتخاب کیلئے ایک بڑے حصے پر براہ راست عوامی ووٹنگ کا نظام موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دسمبر 2024ء میں بشار الاسد کی حکومت کے گرنے کے بعد، آج اتوار 5 اکتوبر 2025ء کو شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اگرچہ یہ واقعہ ظاہری طور پر ایک نئی اور جمہوری نظام کی طرف منتقلی کی علامت ہونا چاہئے، لیکن اس کے انعقاد اور ساخت کا بغور جائزہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ انتخابات عوامی منشاء کا مظہر ہونے کی بجائے، ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں عبوری حکومت کی طاقت کو مستحکم کرنے کا ایک عارضی کنٹرول میکانزم ہیں، جس میں جمہوری عمل...
    مظفر آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )آزادکشمیر میں وفاقی وزر ا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد25 نکاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ،جس کے بعد پانچ روز سے جاری احتجاج ختم ہوگیا۔  سڑکیں اور بازار کھل گئے اور مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے۔ شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے طویل مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ رانا ثناء نے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے۔ فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت دوریاستی حل کی رَٹ لگانا چھوڑ دے، قوم اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم اکارڈ کی جانب پیش قدمی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔ حماس نے ٹرمپ منصوبہ پر مشروط آمادگی کا اظہار کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا، حماس مزاحمت کا استعارہ، اس کے مخالف سامراج کے آلہ کار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وحدت روڈ پر غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ڈاکٹر حمیرہ طارق، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن، اظہر...
    بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بالآخر پانچ سال بعد ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو اداکارہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ان کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی جائے۔ یاد رہے کہ ریا چکرورتی کا پاسپورٹ 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، جب وہ ایک ڈرگ کیس میں نامزد ہوئیں، جو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی اور ریا اس کیس میں سب سے زیادہ تنقید اور دباؤ کا شکار رہیں۔...
    بالآخر آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے اور مظاہرین گھروں کو واپس چلے گئے، لیکن ان مظاہروں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان مظاہروں کو ختم کرانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھیجنا ایک دانشمندانہ فیصلہ تھا اور اس قسم کی سازش کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے‘، آزاد کشمیر میں ہڑتال ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع مذکرات کی کامیابی کا اعلان گزشتہ روز مظفرآباد میں ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا گیا،...
    ترجمان پاک فوج نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دے دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر کے اور پاکستان پر الزامات لگا کر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کارڈ کھیل رہا ہے حالانکہ خطے میں تشدد کو ہوا دے کر بھارت نے اصل میں خود ہی دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے۔...
    بھارت کی پاکستان دشمنی نے نہ صرف انسانوں بلکہ معصوم جانوروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ سرحدی علاقے سنورانی (تحصیل ڈاہلی) میں بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی بکریوں کو ہلاک اور شدید زخمی کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جب بھارتی فورسز نے سرحد عبور کرنے والی بکریوں کو نہ صرف واپس کرنے سے انکار کیا بلکہ ان پر بے رحمی سے تشدد بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں زخمی اور ہلاک بکریوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ چرواہوں کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 5 بکریوں کو ہلاک کر دیا جبکہ کم از کم 15 بکریوں کی ٹانگیں تیز دھار...
    فائل فوٹو  ترجمان پاک فوج نے بھارتی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول گیا ہے، بھارت اجتماعی بھول کا شکار ہو کر اب ایک نئے تصادم کی خواہش میں مبتلا دکھائی دیتا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کے جارحانہ بیانات نوٹ کیے گئے ہیں، بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی...
    بھارت کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شبھمن گل کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی ہے،وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ 38 سالہ روہت شرما اور 36 سالہ ویرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو 19 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: شبھمن گل کا دھماکا: ایک ہی ٹیسٹ میں 430 رنز، کئی ریکارڈز پاش پاش 26 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر شبھمن گل اس وقت بھارت کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان ہیں جبکہ ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ انہوں نے رواں سال انگلینڈ کے خلاف سیریز میں روہت شرما سے ٹیسٹ...
    مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی ایل این جی مارکیٹ کو اسٹرکچرل، ریگولیٹری اور مسابقتی چیلنجز درپیش ہیں، ایل این جی درآمد، اسٹوریج اور ڈسٹری بیوشن میں سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ہے سخت لائسنسنگ و ٹیرف قواعد نجی اداروں کی مارکیٹ میں شمولیت میں رکاوٹ ہیں۔ سی سی پی نے تجویز دی ہے کہ سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے درآمدی کلیئرنس کے لیے ون اسٹاپ شاپ کا قیام ضروری ہے، ایل این جی ٹرمینلز اور پائپ لائنز کے لیے ٹی پی اے قوانین کا فوری نفاذ ہونا چاہیے۔ اس حوالے سیکمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایل این جی سیکٹر میں مسابقت کی صورتحال پر جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں چیلنجز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت: روہت شرما کو بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (پی سی سی آئی) نے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا اور شبمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے، جبکہ شبمن گل ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔بی سی سی آئی کے اعلان کے مطابق شبمن گل اب ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم دونوں کی قیادت کریں گے اور وہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بھارتی ٹیم کی سربراہی کریں گے، یہ شبھمن گل کی ون ڈے ٹیم کی پہلی کپتانی ہوگی، جبکہ اس سے قبل وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم...
    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ کوئی تنازعہ ہوا تو بھارت وہ صبر و ضبط نہیں دکھائے گا جو آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیا تھا۔ سرگنگا نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور دہشت گردی کی سرپرستی فوری طور پر ختم کرنی چاہیے۔ اگلی بار بھارت ضبط کا مظاہرہ نہیں کرے گا، کارروائی ایسی ہوگی کہ پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ دنیا کا حصہ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی پالیسیوں پر تنقید، سابق بھارتی آرمی چیف کا جنگ کے بجائے سفارتی حل پر زور انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں غفلت قومی ذمہ داری سے پہلو تہی ہے، اور ایسے والدین کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ ان والدین کے موبائل فون سمز بند کرنے، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ مواصلاتی اور سفری سہولیات سے محروم رہیں۔مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو ویکسین انکار...
    اسرائیل نے صدر ٹرمپ کی واضح ہدایت کے باوجود غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں کم از کم 7 افراد شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملے اُس بیان کے فوری بعد ہوئے ہیں جس میں امریکی صدر نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ غزہ شہر کے تفاح علاقے میں ایک گھر پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ خان یونس کے ناصر اسپتال نے اطلاع دی کہ دو بچے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے جو ایک عارضی کیمپ میں تھے جہاں بے گھر افراد رہ رہے تھے۔ اسرائیل کے اس حملے میں...
    ایچ پی وی ویکسین کیچ اپ مہم کا آج آخری روز ہے۔ پنجاب سروایئکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں 90 فی صد کوریج کے ساتھ ملک بھر میں سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی وجہ سے ویکسین نہ لگوانے والی بچیوں کے والدین آج مراکز صحت سے یہ ویکسینیشن لگوا سکتے ہیں۔تمام چیلنجز اور جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیم نے محنت اور لگن سے کام کیا۔ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 9 سے 14 سال کی 67 لاکھ بچیوں کو ٹیکہ جات لگائے گئے۔ وزیر صحت و آبادی کی جانب سے کامیاب ایچ پی وی...
    ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے دو مہمان کو چز پر حملہ کردیا۔ کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو اوتوماستو کتوں کے حملے اور کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔...
    پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کا واحد حل آزاد فلسطین ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ مسلمان افواج کو فلسطینی مزاحمت کاروں کیخلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مجلس وحدت مسلمین کا موقف قائد اعظم محمد علی جناح کے موقف کے مطابق ہے اور فلسطین کی سرزمین اسرائیل کو دینے کو قطعی نامنظور سمجھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے  “ٹرمپ امن فارمولا” اور “دو ریاستی منصوبہ” سختی سے مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ...
    مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کی جانب سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا گیا، وفاقی مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لیے، فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔ حکومتی کمیٹی کے رکن اور پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے...
    شکارپور (نیوز ڈیسک) شکارپور میں مزدا گاڑی نے سوئے ہوئے افراد کو کچل دیا جس کے باعث 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ آلو اور پیاز سے بھری ہوئی مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، دو بچوں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شکارپور پولیس کے مطابق کندن چورنگی میں پیش آنے والا یہ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12...
    بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز دہلی (آئی پی ایس) ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) کولمبیا کے لیے اقوام متحدہ کے نئے خصوصی نمائندہ میروسلاو جینکا نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے ملک میں نو سالہ امن عمل میں تعاون کے لیے ادارے کے مضبوط عزم کی توثیق کی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے تصدیقی مشن کے ساتھ مسلسل تعاون پر کولمبیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اب تک ہونے والی پیش رفت میں کونسل کے اہم کردار کو واضح کیا۔ Tweet URL تجربہ کار سفارت کار اور مذاکرات کار جینکا رواں ماہ کے آخر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا ہے کہ حتمی امن معاہدے پر جامع طور سے عملدرآمد ملک میں پائیدار امن کو مضبوط...
    اسلام آباد : جنگ میں شکست خوردہ بھارت نے ایک بار پھر گیدڑ بھبکی کی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دی ہے،بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے سر کریک کے علاقے میں کسی بھی طرح کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف ایسی “جوابی کارروائی” کی جائے گی کہ وہ خطے کی “تاریخ اور جغرافیہ” کو بھی بدل سکتی ہے۔بھارتی وزیر دفاع نے یہ باتیں گجرات کے سرحدی شہر بھج کے قریب ایک فوجی اڈے پر سینئر فوجیوں سے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے فوجیوں کے ساتھ دسہرہ منایا اور اس موقع پر ‘شستر پوجا’ (ہتھیاروں کی پوجا) بھی کی۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ...
    سنگاپور میں 2 بھارتی شہریوں کو جنسی کارکنوں کو ہوٹل کے کمروں میں لوٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں 5 سال ایک ماہ قید اور 12 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 23 سالہ اروکیا سمی ڈیسن اور 27 سالہ راجندرن مئیلارسن نے  ڈکیتی کے دوران تشدد اور نقصان پہنچانے کے الزام میں اعترافِ جرم کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا میں بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک، اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کر دیا عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان نے ایک خاتون کو ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔ وہاں انہوں نے اس کے ہاتھ پاؤں کپڑوں سے باندھ کر تشدد کیا اور اس کے زیورات، 2000 سنگاپور ڈالر نقدی،...
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کرلیے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کےدرمیان معاملات طے کرنےکےلیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ معاملے کو بگاڑا جائے لیکن ان کے تمام تر...
    ویب ڈیسک: شکارپور میں مزدا گاڑی نے سوئے ہوئے افراد کو کچل دیا جس کے باعث 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔  آلو اور پیاز سے بھری ہوئی مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، دو بچوں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شکارپور پولیس کے مطابق کندن چورنگی میں پیش آنے والا یہ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12 سالہ انعام اللہ،...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ حکمران بتائیں یہ پالیسی کس فورم پر یا پارلیمنٹ میں طے کی گئی ہے۔ پاکستان اور اس کے عوام صرف اور صرف ریاست فلسطین کے قیام کے حامی ہیں۔ فلسطین پر قابض اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی حکمران نہ سوچے اور نہ ہی قوم ایسا اقدام کرنے کی اجازت دے گی۔ جمعہ کو مانسہرہ میں الخدمت کی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ فرسودہ نظام کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور+مانسہرہ(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر نائب امیر لیاقت بلوچ نے سیکریٹری اُمورِ خارجہ، ایڈیشنل سیکرٹری اُمور خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل مڈل ایسٹ اُمور سے رابطہ کیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی صورتِ حال پر بات کی۔ لیاقت بلوچ نے اُمور خارجہ کے عہدیداران سے کہا کہ پاکستانی عوام صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر سوار دُنیا بھر کے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے رضاکاران کی اسرائیلی درندوں کے عالمی سمندر میں ایکشن، گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُمور خارجہ کے عہدیداران نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ کو بھی پوری صورتِ حال پر بریفنگ دے رہے ہیں اور حکومت پاکستان انٹرنیشنل ذرائع سے رابطے میں ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) برطانیہ سے چوری ہونے والی ایک رینج روور گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع پر سندھ پولیس نے انٹرپول سے گاڑی کے ٹریکرز کا مکمل موومنٹ لاگ طلب کرلیا ہے تاکہ گاڑی کی از سر نو لوکیشنز اور ممکنہ راستوں کا ٹھوس ثبوت مل سکے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر انٹرپول کی طرف سے فراہم کردہ معلومات میں سیاہ رنگ کی رینج روور کو کورنگی، صدر اور اعظم بستی کورنگی روڈ کے قریب ٹریس کیا گیا تھا مگر ایک واحد ٹریکر سگنل کی ایک لوکیشن پر انحصار کرتے ہوئے کار کی موجودگی کا یقینی تعین کرنا مشکل ثابت ہوا، اس لیے مکمل ٹریکنگ لاگ مانگا گیا ہے تاکہ ٹریکر کی ریکارڈ کردہ...
    ایم آئی ٹی کے محققین نے برقی گاڑیوں اور ڈیوائسز کو تیزی سے چارج کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ تازہ ترین دریافت تمام لیتھیم آئن بیٹریوں کے بنیادی ری ایکشن سے تعلق رکھتی ہے۔ اسمارٹ فون سے لے کر برقی گاڑیوں تک کو توانائی فراہم کرنے والی یہ بیٹریاں لیتھیم آئنز نامی ذرات کو سولِڈ الیکٹروڈز کے اِن اور آؤٹس میں حرکت دے کر کام کرتی ہیں۔ یہ عمل بیٹری کی زندگی میں ہزاروں بار ہوتا ہے۔ اس ری ایکشن کی رفتار اس بات کا تعین کرتی ہے کہ بیٹری کتنی جلدی چارج ہوتی ہے اور کتنی توانائی فراہم کر سکتی ہے۔ تاہم، ایم آئی ٹی کے محققین نے تحقیق میں دیکھا کہ یہ ری ایکشن ’کپلڈ آئن-الیکٹرون ٹرانسفر‘ نامی...
    وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سےامریک صدر کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیراعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں...
    حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیر اعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور گرفتاریاں...
    ترجمان دفترخارجہ نے آزادکشمیرمیں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر بھارت کی طرف سے کئے جانے والے پروپیگنڈے کو مستردکرتےہوئے واضح کیاہے کہ  آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری و سیاسی حقوق سے پوری آزادی کے ساتھ استعمال کررہے ہیں اور اپنے جمہوری مستقبل کی تشکیل میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان آزادکشمیر کے عوام کی عزت و وقار کے تحفظ، ان کے حقوق بشمول پرامن اجتماع اور احتجاج کے حق کی حفاظت، ان کے جذبات کے احترام  اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ عزم نہ صرف ہمارا آئینی فریضہ ہے بلکہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہمارا دیرینہ اخلاقی وعدہ بھی ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) عالمگیر غیریقینی حالات میں دنیا کے ترقی پذیر ممالک باہمی تعاون کو بڑھا کر معاشی استحکام پیدا کرنے اور نئے مواقع کی تخلیق کے لیے کوشاں ہیں۔حالیہ عرصہ میں بڑی منڈیوں کی جانب سے یکطرفہ محصولات میں اضافہ ہوا ہے اور تجارتی پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ان حالات میں ترقی پذیر ممالک نے 25 ستمبر کو جنیوا میں یہ واضح پیغام دیا کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ Tweet URL یہ ممالک ترقی پزیر ممالک کے مابین 'تجارتی ترجیحات کا عالمی نظام' (جی ایس ٹی پی) کے شرکا کی کمیٹی (کاپ) کے 33ویں اجلاس میں جمع ہوئے...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ، امیر خان متقی، پر عائد سفری پابندی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اگر یہ دورہ طے پاتا ہے تو یہ طالبان حکومت کے کسی اعلیٰ عہدیدار کا 2021 میں افغانستان پر طالبان کے دوبارہ کنٹرول کے بعد بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ پابندیوں کے باوجود سفارتی نرمی امیر خان متقی ان طالبان رہنماؤں میں شامل ہیں جو اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں موجود ہیں۔ ان پر سفری پابندیوں کے علاوہ اثاثے منجمد کرنے جیسے اقدامات بھی لاگو ہیں۔ تاہم اقوام...
      اسرائیلی فورسز نے امدادی سامان سے لدے جہازوں کے قافلے کی آخری کشتی کو بھی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش میں روک لیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق “مارینیٹ” (Marinette) نامی اس کشتی پر پولینڈ کا پرچم لہرا رہا تھا اور اس پر 6 رضاکار سوار تھے جن کا تعلق جرمنی، ترکی، عمان اور آسٹریلیا سے ہے۔ یہ کشتی غزہ کے ساحل سے صرف 42.5 ناٹیکل میل کی دوری پر تھی کہ اسرائیلی بحریہ نے اسے روک کر اشدود کی بندرگاہ منتقل کر دیا اور تمام رضاکاروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ فلوٹیلا کے منتظمین نے بتایا کہ خوراک اور ادویات سے لدے 43 کشتیوں پر مشتمل اس بحری بیڑے کی تمام کشتیاں اور اس میں...
    اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا، 500 کارکنان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیلی فورسز نے امدادی سامان سے لدے جہازوں کے قافلے کی آخری کشتی کو بھی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش میں روک لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق “مارینیٹ” (Marinette) نامی اس کشتی پر پولینڈ کا پرچم لہرا رہا تھا اور اس پر 6 رضاکار سوار تھے جن کا تعلق جرمنی، ترکی، عمان اور آسٹریلیا سے ہے۔ یہ کشتی غزہ کے ساحل سے صرف 42.5 ناٹیکل میل کی دوری پر تھی کہ اسرائیلی بحریہ نے اسے روک کر اشدود کی بندرگاہ منتقل کر دیا اور تمام رضاکاروں کو بھی حراست میں لے...
      سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ’نِل بٹا نِل‘ ہو گئی ہے۔ وی نیوزکودیئے گئے انٹرویومیں  ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی لیڈر الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہا۔ مریم نواز کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر انہوں نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرا کر دیکھ لیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ چینی برآمد کر کے 130 روپے سے 200 روپے کر دی گئی، 3 سال سے پاکستان کی اوسط انکم کم ہو رہی ہے اور ہر...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن یکم اکتوبر 2025 کو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا. فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا. فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا. ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی...
    بمشہور بھارتی گانے ’یاعلی‘ کے گلوکار زوبین گارگ کی سنگاپور میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے گلوکار کے بینڈ میٹ شیکھر جیوتی گوسوامی اور ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں زیرِ حراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان 19 ستمبر کو ’نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول‘ کے دوران ہونے والی یاٹ پارٹی میں زوبین گارگ کے ساتھ موجود تھے۔ اسی دوران 52 سالہ گلوکار تیراکی کے لیے پانی میں اترے اور کچھ دیر بعد بے ہوش حالت میں پانی پر منہ کے...
    غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق پولینڈ کے جھنڈے والی اس کشتی پر 6 افراد سوار تھے۔ اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیوں کو قبضے میں لے کر تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، بارسلونا کی سابق میئر ادا کولو اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کے مطابق 200 سے زائد کارکنان کو صحرائے نقب کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے تحت کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب کشتیوں کو قبضے میں لینے اور...
    مظفرآباد میں حکومت پاکستان کی اعلیٰ سطحی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوگیا۔ قبل ازیں وفاقی وزرا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوا جو 2 گھنٹے جاری رہا۔ مذاکرات کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے دھیرکوٹ میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔ ہم آزاد کشمیر میں امن چاہتے ہیں، احسن اقبال ابتدائی مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں امن چاہتے ہیں کیونکہ دشمن ملک عدم استحکام سے فوری فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کے روز پڑوسی ملک پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے سر کریک کے علاقے میں کسی بھی طرح کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف ایسی "جوابی کارروائی" کی جائے گی کہ وہ خطے کی "تاریخ اور جغرافیہ" کو بھی بدل سکتی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے یہ باتیں گجرات کے سرحدی شہر بھج کے قریب ایک فوجی اڈے پر سینیئر فوجیوں سے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے فوجیوں کے ساتھ دسہرہ منایا اور اس موقع پر 'شستر پوجا' (ہتھیاروں کی پوجا) بھی کی۔ راج ناتھ سنگھ نے مزید کیا کہا؟ بھارتی وزیر دفاع...
    راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد میں بہن کو مسلسل 4 ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے پر بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ بھائی چار ماہ تک 15 سالہ ہمشیرہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بہن کے حاملہ ہونے پر حقیقت سامنے آئی، مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والے واقعے سے متعلق پولیس کو بچی کے والد اجمل جام نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ انکا تعلق بہاولپور سے ہے اور گلشن آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش ہے، محنت مزدوری کرتا ہوں جبکہ 6 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ والد...
    فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک کشتی "میرینیٹ" ابھی بھی اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ کشتی "میکینو" غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر ایک بڑا فوجی آپریشن کرتے ہوئے 42 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا اور ان میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق، گرفتار ہونے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام...
    اتر پردیش کے شہر بڑھائیلی میں گزشتہ ہفتے ‘I Love Muhammad’ پوسٹر تنازعہ کی وجہ سے ہونے والے ہنگاموں کے تناظر میں جمعہ کی نماز سے قبل سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے شہر میں انٹرنیٹ سروسز معطل، سڑکیں سنسان اور پولیس کے ساتھ ساتھ صوبائی مسلح کانسٹیبلری (PAC) اور ریپڈ ایکشن فورس (RAF) کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے، ‘I Love Muhammad’ مہم کی حمایت میں طے شدہ مظاہرے کی حکام کی جانب سے منسوخی کے بعد مسجد کے باہر تقریباً 2 ہزار افراد اور پولیس کے مابین تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 81 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں اسلام مخالف تقریر کیخلاف احتجاج کرنیوالے...
    ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو طویل قطاروں اور گھنٹوں کے انتظار سے بچانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ اب شہری ملک کے کسی بھی حصے سے نادرا دفاتر میں جانے سے پہلے "پاک آئی ڈی ایپ" کے ذریعے گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نادرا دفاتر میں شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے شہریوں کو طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن اب اس مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے۔ نادرا نے اعلان کیا ہے کہ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کرکے مقررہ وقت پر نادرا دفتر پہنچیں، تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر سروس فراہم کی جائے...
    بلوچستان میں سنہ 1972 سے لے کر آج تک سیاسی تاریخ زیادہ تر مخلوط حکومتوں کے گرد گھومتی رہی ہے۔ صوبے میں کبھی کسی بڑی سیاسی جماعت کو اکیلے حکومت بنانے کا موقع نہیں ملا بلکہ مختلف جماعتوں کے اتحاد اور سیاسی سمجھوتوں سے حکومتیں قائم ہوئیں تاہم بیشتر مخلوط حکومتیں اختلافات، گورنر راج یا مرکز صوب کشیدگی کے باعث اپنی آئینی مدت پوری کرنے میں ناکام رہیں۔ پہلی مخلوط حکومت بلوچستان کی پہلی مخلوط حکومت اپریل 1972 میں بنی جب نیشنل عوامی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے اتحاد کر کے سردار عطا اللہ مینگل کو وزیراعلیٰ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی مخلوط حکومت میں اختلافات، سرفراز بگٹی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں؟ یہ حکومت تعلیم، صحت اور زرعی...
    واشنگٹن: امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک اکثریتی ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے ہیں، جس سے سیاسی ہلچل مزید بڑھ گئی ہے۔ منجمد کیے گئے فنڈز میں سب سے بڑا حصہ نیویارک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص 18 ارب ڈالر پر مشتمل ہے۔ جب کہ بقیہ 8 ارب ڈالر کے گرین انرجی منصوبے کیلیفورنیا، الینوائے اور دیگر 14 ڈیموکریٹک ریاستوں میں جاری تھے جنہیں اچانک روک دیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ فنڈز غیر ضروری اخراجات کے زمرے میں آتے ہیں اور شٹ ڈاؤن کے دوران مالیاتی نظم و ضبط ضروری ہے۔ تاہم ڈیموکریٹک رہنماؤں نے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سطح کمیٹی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے باضابطہ بات چیت کا آغاز کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لیے جانے کے بعد مظاہرین سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی مظفرآباد پہنچی ہے جو مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لیے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہماری بادشاہت تو نہیں جو چاہیں کردیں، ہم نے قانون کو دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہے۔ سپریم کورٹ میں اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے، وکیل عمیر بلوچ نے مؤقف اپنایا کہ دیگر پولیس اہلکاروں کی غلطی پربے قصور برطرف کیا گیا، جوان آدمی ہے، ابھی ساری زندگی پڑی ہے۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایس ایچ او تھانے کا کرتا دھرتا ہوتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات نے صوبائی (بارش و سیلاب ایمرجنسی) مانیٹرنگ سیل، سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال کے دوران جاری ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کل 198,407 افراد بے گھر ہوئے، جن میں سے 115,318 اپنے آبائی مقامات پر واپس جا چکے ہیں۔ صوبے بھر میں 528 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے جبکہ 119 میڈیکل کیمپس میں 151,604 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ 100 لائیو اسٹاک کیمپس بھی قائم کیے گئے جن میں 500,173 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور 1,769,162 جانوروں کا علاج و ویکسی نیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یکم اکتوبر سے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی اور ساتھ ہی انتونیوگوتیریس کی جگہ نئے سیکریٹری جنرل کا تقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی مدت آیندہ سال 21دسمبر کو ختم ہوگی۔ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب وسیلی نے بین زیا نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ نئے سیکرٹری جنرل کے تقررکا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ یہ عمل جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کی جانب سے مشترکہ خط کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کے بعد امیدوار پیش کیے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے دشمن ملک بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف آبی جارحیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی سمیت ملک بھر کے عوام بھارت کی آبی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے بھارت کو اس محاذ پر بھی شکست دیں گے۔ فیصل معیز خان نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف دشمن بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے اور اس کی تمام چالیں ناکام ہوں گی۔فیصل معیز خان نے سیلاب متاثرین کیلئے بہترین امدادی کاروائیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (بزنس رپورٹر) آرام باغ ٹریڈر الائنس کے صدر سہیل احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی تاجر برادری پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے ترجمان محمد اسماعیل لالپوریہ اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے نمائندہ کاشف قریشی کے ہمراہ پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی میں منعقدہ میڈیا مہم سیشن میں شرکت کے بعد کیا۔تاجر رہنما اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے صدر سہیل احمد نے مزیدکہا کہ نوجوانوں کو فوج میں شمولیت کی ترغیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ آپؐ نے فرمایا: کیا میں تم کو جنتی عورت کے بارے میں نہ بتاؤں کہ وہ کون ہے؟ ہم نے کہا: ضرور اے الله کے رسول! آپؐ نے فرمایا: شوہر پر فریفتہ، زیادہ بچے جننے والی، جب یہ غصہ ہو جائے یا اسے کچھ بُرا بھلا کہہ دیا جائے یا اس کا شوہر ناراض ہو جائے تو یہ عورت (شوہر کو راضی کرتے ہوئے) کہے میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے، میں اس وقت تک نہ سوؤں گی جب تک کہ تم خوش نہ ہو جاؤ“ (ترغیب)۔ اس حدیث پاک میں جنتی عورت کی صفت بیان کی گئی ہے کہ جنت میں جانے والی یہ عورت ہے جس میں یہ اوصاف...