2025-10-22@13:17:44 GMT
تلاش کی گنتی: 760
«بھی اگر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے اور اگر رابطہ بحال ہو اور ایک دن بھی مذاکرات ہوں تو معاملات حل ہو سکتے ہیں۔ سماء ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا ضروری ہے اور پارٹی نے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کوششیں کیں لیکن کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کئی بار بردباری کا مظاہرہ کیا، نشان چھینے جانے اور مینڈیٹ چوری ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کیا، بانی پی ٹی آئی نے...
کراچی: آئی پی ایل میں اتوار کو راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں امپائرز نے ویسٹ انڈین اسٹار شمرون ہٹمیر اور انگلش بیٹر فل سالٹ کے بیٹ چیک کیے۔ امپائرز کو ان کے بیٹس کی چوڑائی مقررہ حد سے زیادہ محسوس ہوئی تھی، دھورو جوریل کے میدان بدر ہونے پر شمرون ہٹمیر کے میدان میں داخل ہونے پر ان کے بیٹ کی چوڑائی زیادہ محسوس کی گئی تھی۔ اسی طرح، دوسری اننگز میں فل سالٹ اور نمبر 3 دیودت پاڈیکل کے بیٹس بھی چیک ہوئے۔ آئی پی ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے قواعد میں بیٹ کی لمبائی 38 انچ درج ہے۔ اسی طرح، بیٹ کی چوڑائی 4.25 انچ مقرر ہے، موٹائی 2.64 انچ اور ایجز...
عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں بھی لیڈر شپ کا فقدان بڑھنے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما و کارکنان میں پریشانی بڑھنے لگی۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق سلمان اکرم راجہ اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ میں اختلافات بڑھنے لگے،دونوں رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی کو اپنی اپنی ہدایات جاری کردیں۔اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز رہنما پریشان ہیں، کس کی مانیں کس کی نہ مانیں؟پارٹی اراکین تذبزب کا شکار ہوکر رہ گئے، لاہور میں اختلافات کے باعث پارٹی رہنماؤں میں دوریاں بڑھنے لگیں۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح گزشتہ دنوں عالیہ حمزہ کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی، عالیہ حمزہ کی کال پرلاہور میں کوئی بھی...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے حوالے سے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔ لاہور کے مال روڈ پر یک جہتی غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ نفرت کا اظہار دنیا بھر میں ہو رہا ہے، نیتن یاہو سن لے، امت مسلمہ...
جمعہ کے روز اسلام آباد میں واقع سرینا ہوٹل کے ایل فور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہوٹل کے اندر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مختلف ٹیمیں بھی قیام پذیر تھیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق، یہ آگ ہوٹل کی اوپری منزل پر لگی، جس سے کچھ وقت کے لیے ہوٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم، فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ سرینا ہوٹل اور ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے ارکان اور ہوٹل...

بیٹے کی ہاؤسنگ سکیم اور اکاؤ نٹ میں 49ارب روپے کی موجودگی کی افواہوں پر مولانا طارق جمیل کی وضاحت آگئی
فیصل آباد (نیوز ڈیسک)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے واضح کیا ہے کہ میرے بیٹے کی نہ تو کوئی ہاوسنگ سکیم نہیں اور نہ ہی میرے اکاونٹ میں 49ارب موجود ہیں،جس نے تحقیق کرنی ہے میرے دروازے کھلے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بینک اکاونٹ میں اربوں موجود ہونے کی خبریں چلنے پر اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ یہ دونوں چیزیں بہت ہی غلط پھیلائی جا رہی ہیں۔ میں صرف ان دو چیزوں پر اپنی صفائی پیش کرنا چاہتا تھا۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں ایک کھاتے پیتے گھرانے سے ہوں۔اللہ تعالی نے ایک بھرم بنایا ہوا ہے لیکن کروڑوں روپے کبھی میرے پاس نہیں آئے۔...
چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہولی ووڈ فلموں کی درآمد پر فوری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار: کیا چین براستہ پاکستان امریکا سے تجارت کر سکتا ہے؟ چین نے امریکا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہولی ووڈ فلموں کی درآمد کو محدود کر دیا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر لگائے گئے نئے محصولات کا براہ راست ردعمل ہے۔ دوسری طرف یورپی رہنماؤں نے مزید بات چیت کے لیے گنجائش تلاش کرتے ہوئے اپنے جوابی محصولات میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔ ہولی ووڈ فلم امپورٹس اس حوالے سے چین...
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں عامر نواز کی گاڑی اور ان کے پیچھے موٹر سائیکل سوار افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔منگل کی رات کو آئی آئی چندریگر روڈ پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر حملہ کیا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں عامر نواز وڑائچ کی گاڑی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی آئی آئی چندریگر روڈ پر آرہی ہے جبکہ ان کے تعاقب میں موٹر سائیکل سوار افراد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔جیسے ہی عامر نواز آئی آئی چند ریگر روڈ پر ایک ہوٹل پر رکے انھیں چار سے...
اسلام ٹائمز: بے حسی کے اس دور میں جب کہ حرم کے اماموں کو ظلم کے خلاف اُف تک کہنے کا یارا نہیں ہے کہ کہیں حاکم وقت ناراض نہ ہوجائے، جب کہ مسلمان حکمرانوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لی ہیں کہ بچوں کی چیخیں انھیں پریشان نہ کریں، جب کہ دو ارب مسلمان اور آٹھ ارب انسان ظلم کا ننگا ناچ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں، ایسے میں مراکش کی ابتہال اور ہندوستان کی وانیا اگروال نے اس اندھی بہری دنیا کو آئینہ بھی دکھایا ہے اور راستہ بھی سُجھایا ہے۔ آپ جائے ظلم سے بہت دور رہ کر پر امن طریقے سے تن تنہا بہت بڑا احتجاج کرسکتے ہیں اگر آپ کا ضمیر زندہ ہے۔ تحریر:...
پاکستان سپر لیگ 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل کو ہوگی، نامور فنکار عابدہ پروین، علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور طلحہ سمیت دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا 11 اپریل سے آغاز ہورہا ہے، افتتاحی تقریب روالپنڈی میں منعقد ہوگی، جس میں نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، نامور گلوکارہ عابدہ پروین بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی، جبکہ گلوکار علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور طلحہ انجم بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا جبکہ ڈرون شو اور لیزر شو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2025ء) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان اب اکیلے رہ گئے، ان کیخلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے آگئے، پی ٹی آئی میں سب کو مال ،آزادی، سیاست سمیت سب مل رہا ہے، نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں بیرون ملک موجود ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی ہے کیونکہ سپورٹروں کو معلوم ہوگیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی...
— فائل فوٹو حیدرآباد میں کوٹری ریلوے کالونی برڈ لائن میں آگ لگنے سے 20 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ 1 مکان میں لگی جس نے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کراچی، جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 4 بہن بھائی جاں بحقمرنے والوں میں 12 سال کی صائمہ، 11 سال کا فرحان، 9 سال کا کامران اور 8 سال کی طیبہ شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ سے جل کر بکریاں اور مرغیاں بھی مر گئیں، جبکہ دیگر قیمتی سامان بھی جل گیا۔فائر بریگیڈ کی گاڑی کو راستہ نہ ملنے پر آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرے گی تو اس کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑے گا، جب ٹیم اچھا کھیلے گی تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جائے گا۔ کراچی میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے پہلے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ جب آپ کی قومی ٹیم پرفارم نہیں کرتی تو اس کا اثر فرنچائز لیگ پر آتا ہے۔ تاہم انہوں نے قومی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ پاکستان ٹیم کے...
چئیرمین نیپرا سرکار سے کتنی تنخواہ وصول کرتے ہیں؟ تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دستاویز کے مطابق چئیرمین نیپرا اور ممبران معاوضے اور الاؤنس کا تعین خود کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا ریگولیٹر کی مینجمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں، دستاویزات کے مطابق چئیرمین نیپرا سرکار سے ماہانہ 32 لاکھ 47 ہزار 606 روپے وصول کرتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ممبران کی ماہانہ تنخواہ 29 لاکھ 43 ہزار 64 روپے ہے، مجموعی طور پر 4 ممبران ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ایک سال مکمل ہونے پر تنخواہ کے برابر گریجویٹی بھی ملتی ہے، گریجویٹی کی مد میں چیئرمین و ممبران سب کو ادائیگی کی جاتی۔دستاویز میں...
ٹوکیو(نیوزڈیسک)ریو تاتسوکی نے مارچ 2011 میں بھی ایک خوفناک تباہی کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی، معروف پیش گوئی کرنے والی شخصیت ریو تاتسوکی ( جنہیں “جاپان کی بابا وانگا” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) نے رواں سال جولائی میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے۔ ریو تاتسوکی نے رواں برس جولائی میں جاپان میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔ جاپانی حکومت نے نئے میگا زلزلے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نانکائی ٹراؤ کے علاقے میں 8 سے 9 شدت کے میگا زلزلے سے تقریباً 2 لاکھ 98 ہزار ہلاکتوں اور 1.8 ٹریلین ڈالر کے معاشی...
لاہور میں راہ چلتی خواتین کی بے دردی سے بالیاں کھینچنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا جن میں گینگ کا سرغنہ مظہر حسین اور اس کا ساتھی عمر بشیر شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن اسلامپورہ کے مطابق ملزمان راہ چلتی خواتین کے کانوں سے بالیاں کھینچ لیتے تھے، ملزمان کا یہ گینگ راہ چلتی خواتین کے لیے درد سر بنا ہوا تھا۔ انسپکٹر اختر علی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہ زنی کے متعدد مقدمات ٹریس کیے گئے، پیشہ ور ملزمان خواتین کو بے...
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان بھی بول پڑے۔پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو ٹھیک ہے، اسد قیصر، شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کیخلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں، وزیر اعلیٰ علی امین کے پارٹی فنڈز کے دعوے کا علم نہیں، لیڈرشپ نے کہا ہے اندر کے معاملات سامنے نہ لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین کے بیانات کی تحقیقات کرائی جائیں، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں لیکن یہ وقت لڑائی کا نہیں، وزیراعلیٰ بیان بازی کے بجائے امن و امان کی بحالی پر توجہ دیں۔پی ٹی آئی عاطف خان نے پارٹی...
گدا گری ہمارے ملک میں ایک موذی بیماری کی شکل اختیارکرچکی ہے جس کا علاج ممکن ہونے کے باوجود بھی ناممکن نظر آرہا ہے۔ آج کل کے دور میں گداگری ایک مجبوری کا نام نہیں ہے بلکہ مکمل ایک تنظیم یا گروہ کی شکل اختیارکرچکی ہے جوکہ ایک بڑا کاروبار بنتی جا رہی ہے،کچھ برس پہلے تک گداگر رمضان سے قبل ہی مختلف شہروں میں پھیل جایا کرتے تھے لیکن اب پورے سال ہی ان کا یہ کاروبار چلتا رہتا ہے۔ پاکستان میں مختلف اقسام کے بھکاری پائے جاتے ہیں جیسا کہ مختلف مقامات پرگندے کپڑوں میں عورتیں یا دس سے پندرہ سال کی عمرکے بچے بچیاں چھوٹے چھوٹے شیرخوار بچوں کوگود میں اُٹھائے بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں اور...
کراچی کے علاقے کورنگی میں لگنے والی آگ پر ایک ہفتے سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، ماہرین کے مطابق زیرزمین گیس موجود ہو سکتی ہے، تاہم بڑا ذخیرہ نہیں۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں میں کمی آئی ہے، آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس گردونواح میں پھیلنے سے نقصان کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں انہوں نے کہاکہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں تاخیر ہوئی، اب پیر تک رپورٹ موصول ہو جائےگی۔ ہمایوں خان نے کہاکہ عموماً ایسی گیس کو...
کراچی(نیوز ڈیسک)عید کے دنوں میں مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کے بعد اب کم عمر اداکارہ عینا آصف بھی ویڈیو لیک کا نشانہ بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی، کئی افراد نے اس ویڈیو کو حقیقی سمجھ کر اداکارہ پر تنقید کی، جبکہ کچھ صارفین نے اسے جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے بارے میں بحث جاری ہے، لیکن یہ اہم ہے کہ عینا آصف کی ٹیم نے اس کلپ کی تصدیق نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس امکان کی نشاندہی کی ہے...
رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قُلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’قُلی‘‘ 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل” ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔ اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔ فلم قُلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم...

’علی امین نے عمران خان سے صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی‘، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو دوبارہ عہدوں پر رکھنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ آپ کے کہنے پرعہدوں سے ہٹایا گیا تھا، اب دوبارہ شامل کیا گیا، اس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ اس معاملے پر متعلقہ قیادت سے...
ریلیز کے آغاز سے ہی سست روی کی شکار فلم ’’سکندر‘‘ نے دنیا بھر سے 5 دنوں میں 169 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سکندر نے بزنس کے اعتبار سے کچھ مثبت اشارے دیئے ہیں۔ تامل ہٹ ڈریگن کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا۔ پانچویں دن تک کی کارکردگی دیکھتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم سکندر پیر تک دنیا بھر میں 200 کروڑ کا ہدف پورا کرجائے گی۔ قبل ازیں خیال کیا جا رہا تھا کہ سلمان خان کی زندگی کی ناکام ترین فلم ثابت ہوگی جو بمشکل ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرپائے گی۔ سلمان خان کی فلم عید الفطر میں ریلیز ہوئی جو رواں...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں پولیس ٹیم کو مسلح افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر قمر نامی شہری کی شکایت پر پولیس ٹیم نے ڈھوک گڑھالہ میں مسماتہ یاسمین عالم کے گھر پر چھان بین کے لیے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس سب انسپکٹر ندیم نے موقع پر موجود ملزمان سے دریافت کیا تو وہ مشتعل ہوگئے اور علاقہ مکینوں کو جمع ہونے کی دعوت دی۔ ملزمان نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان افراد میں حسن عباس اور سلیم نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پستول کے بٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی...
کراچی: کورنگی علاقے میں زیر زمین گیس کے اخراج سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بڑھکنے والی آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور اب تک کی کوششوں کے باوجود شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق آگ کے مقام پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں موجود ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں تیل، گیس اور پیٹرول کے فائر ایکسپرٹس نے بھی اس جگہ کا دورہ کیا ہے تاکہ آگ پر قابو پانے کے لیے ضروری تدابیر تجویز کی جا سکیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او نے ملٹری لینڈز کنٹونمنٹ کراچی ریجن کے سینیئر ٹیکنیکل اسٹاف سے بریفنگ بھی لی ہے۔ بورڈ کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے...
لاہور (نیوز رپورٹر) معمارِ نوائے وقت، امام صحافت اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے امین مجید نظامی کا 97 واں یومِ ولادت آج منایا جائے گا۔ مجید نظامی کے عزم اور ان کی ملک پاکستان کے ساتھ وفاداری کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کے عقیدت مند آج بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ادارہ نوائے وقت نے آبروئے صحافت مجید نظامی کی ادارت میں جہاں ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا قومی فریضہ ادا کیا وہیں کشمیریوں کیلئے اپنی آواز کو اپنی قلم اور ادارے کی تحریروں سے اُجاگر کیا اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کبھی دبنے نہیں دیا۔ انہوں نے ہمیشہ بھارت کی مکاریوں کو دنیا...
کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ چوتھے دن بھی جلتی رہی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ تعینات ہے۔ آگ سے متاثرہ مقام کے اطراف پولیس نفری بھی تعینات ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فائر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں آتشگیر گیس پھیل سکتی ہے۔ فائر ایکسپرٹ کے مطابق آگ کے اطراف 90 میٹر کا ممنوعہ علاقہ بنایا جائے اور 90 میٹر کا مٹی کا پہاڑ بنایا جائے۔ Post Views: 1
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران لگنے والی آگ کی شدت تیسرے روز بھی برقرار ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی میں تین روز قبل بورنگ کے دوران زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بدستور لگی ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ مقام کو اطراف سے بند رکھا گیا ہے، نفری بھی تعینات ہے۔ واضح رہے کہ کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران تین روز قبل گیس اخراج کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور پھر...
فوٹو: اے پی پی کراچی کے علاقے کورنگی میں 1200 فٹ گہرے گڑھے میں لگی آگ 2 روز بعد بھی بجھائی نہیں جا سکی، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں، پی پی ایل کے ماہرین آگ کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔ کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا پولیس کے مطابق آگ فرنیچر کے گودام میں لگی تھی، بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے...
فوٹوز بشکریہ ایکس اکاؤنٹ ڈی سی اسلام آباد اسلام آباد میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف پوائنٹس سے 56 گداگروں کو گرفتار کر کے حوالات میں منتقل کردیا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ایف 6 سے 9 اور سیکٹر ایف 7 سے 4 گداگر گرفتار کیے۔ راولپنڈی: پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانیوالے 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ میں پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بلیو ایریا سے 7، مارگلہ روڈ سے 6 گداگر گرفتار کر کے حوالات منتقل کیے۔آئی 8 سے بھی مجموعی طور پر 8 گداگر گرفتار کیے گئے۔شہریوں کی شکایات...
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی۔ ماہرین نے کہا کہ آگ کی وجہ زیر زمین میں گیس کا چھوٹا ذخیرہ ہوسکتا ہے، جو ختم ہونے پر آگ بجھ جائے گی۔ تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھنے میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگنے والی خوفناک آگ پر 36 گھنٹے کی طویل جہدوجہد کے بعد بھی قابو نہیں...
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کے عید الفطر کے بعد بیلاروس کے دورے کی تیاریاں جاری، شہباز شریف ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ 10 اپریل کو روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دو روزہ سرکاری دورے میں ایک اعلی سطح وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا، انہیں دورے کی دعوت بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے دی گئی تھی، وزیر اعظم کے دورے سے قبل وفاقی وزیر علیم خان کا دورہ بیلاروس بھی متوقع ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 دورہ بیلا روس کے دوران وزیراعظم کی بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات ہو گی،دورے میں پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی مذاکرات بھی ہوں...
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گہری کھدائی کے دوران بھڑک اٹھنے والی آگ پر21 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا ۔آگ کی شدت بدستور برقرار ہے، ماہرین کے مطابق زير زمین میتھین گیس کے باعث آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مقامی کنسٹرکشن کمپنی ٹیوب ویل کےلیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کررہی تھی، جب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر آفیسر ہمایوں کے مطابق زمین سے میتھین گیس بہت پریشر سے نکل رہی ہے ، آگ بجھانے کے لیے آٹھ فائر ٹینڈرز اور دو باؤزر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت گیس کا جو دباؤ ہے، اگر اُسے بجھانے کی کوشش کی گئی تو گیس علاقے میں پھیل جائے گی اور علاقہ مکینوں کو متاثر کرے گی۔...
لاہور پریس کلب کے صدر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے جنرل سیکریٹری ارشد انصاری نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم (پیکا) ایکٹ ختم نہ کرنے پر اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔ پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، لاہور پریس کلب کے باہر صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صحافیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیکا قانون کالا قانون ہے، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) پیکا ایکٹ بنانے میں ملوث ہیں،...
صادق آباد میں لنڈا بازار میں آگ لگ گئی، آگ نے ریلوے ٹریک پرکھڑی خالی بوگی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، ریکسیو کی تین گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے لنڈا بازار میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، جس نے ریلوے ٹریک پرکھڑی خالی بوگی کوبھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریکسیو کی 3گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ صادق آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم لنڈا بازار میں آگ لگی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لنڈا بازار میں اچانک آگ لگنے سے سیکڑوں پتھارے اور ٹھیلے جل گئے۔ریسیکو ٹیمیں اور پولیس اہلکاروں نے جائے حادثہ...

وزارت مذہبی امور میں دوران حج 2024ء میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف، عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حج 2024ء میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف، عجب کرپشن کی غضب کہانی، چیف فنانس و اکاؤنٹس آفیسر سمیت پانچ رکنی ٹیم نے مفصل رپورٹ مرتب کی10 نکات اور 31 صفحات پر مشتمل رپورٹ انٹرنل آڈٹ پر مبنی ہے وزارت مذہبی امور کے مطابق انٹرنل آڈٹ پر مبنی رپورٹ جلد ڈی اے سی میں زیر غور آئیگی۔ وزارت کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ اے بی این نیوز نے حاصل کرلی رپورٹ میں کی گئی نشان دہی پر بھی کچھ اقدامات اٹھائے گئے، ذرائع وزارت 2024ء میں منی میں ناقص رہائشی انتظامات کئے گئے تھے، رپورٹ ناقص انتظامات کے سبب بعض حجاج کو نہ صرف پریشانی ہوئی بلکہ انہیں باہر ٹھہرنا پڑا ضرورت سے زائد ٹرین ٹکٹس خرید کر...
اسلام آباد : پاکستان میں شوال کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق شوال 1446ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی۔سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً27 گھنٹے ہوگی۔چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا. غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی .جس سے تیس مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔سپارکو کی جانب سے بتایا گیا پاکستان میں رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر 31...

آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،جسٹس بابرستار کے توہین عدالت کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیئے۔ جسٹس بابرستار نے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے ان کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ "انڈیا اتحاد" کی پارٹیوں میں نظریات اور پالیسیوں میں تھوڑا سا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن وہ ملک کے تعلیمی نظام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آر ایس ایس نے بھارت کے تعلیمی نظام پر مکمل طور پر قابو پالیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ "انڈیا اتحاد" کی پارٹیوں میں نظریات اور پالیسیوں میں تھوڑا سا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن وہ ملک کے تعلیمی نظام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد سے منسلک طلبہ تنظیموں کی طرف سے نئی...
بھارت کے شہر کلکتہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہوچکا ہے تاہم لیگ کے پہلے میچ میں انڈیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹریٹر عرفان پٹھان کمنٹری باکس میں نظر نہیں آئے۔ عرفان پٹھان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل میں ہمیشہ شامل ہوتے تھے تاہم اس بار انڈیا کے کرکٹ بورڈ نے ان کا نام پینل سے خارج کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان پٹھان کی کمنٹری کا اسٹائل پر بہت سارے کھلاڑیوں کو اعتراض تھا جس کے بعد انہیں پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: شین واٹسن کا آئی پی ایل کمنٹری کو گرین شرٹس کی کوچنگ پر ترجیح دینے کا فیصلہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عرفان پٹھان کا...
پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر عرفان بیگ نے 2025تک سرکاری زمینوں پر قبضے کیے شاہ لطیف ٹاؤن میں سیکٹر24کی زمین کا جعلی لے آؤٹ پلان کی انکوائری بھی جاری سابق کرپٹ افسران نیب کے نرغے میں آگئے۔اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو میں ایم ڈی اے کے افسران کے خلاف کارروائی بہت تیز رفتاری سے چل رہی ہے ۔ان جعلساز افسران میں شامل عرفان بیگ اور لئیق احمد بھی سرفہرست ہیں۔ خاص طور پر عرفان بیگ جس نے 2021 سے لیکر 2025 تک ایم ڈی اے میں لاتعداد کرپشن اور سرکاری زمینوں پر قبضے کیے ہیں اب باقاعدہ طور پر عرفان بیگ کے خلاف نیب سندھ میں کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے ۔ جس میں محکمہ اینٹی...

اس وقت پاکستان میں کہیں بھی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، اگرجامع آپریشن کرنا پڑا تو حکومت کرسکتی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )رہنماءن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کہیں بھی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، اگرجامع آپریشن کرنا پڑا تو حکومت کرسکتی ہے، پی ٹی آئی حل کا حصہ نہیں بلکہ مسائل کا حصہ بنی ہوئی ہے،جو لوگ دہشتگردی کے مسائل کا حصہ ہیں وہ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھیں گے،عمران خان بطور وزیراعظم بھی سکیورٹی میٹنگز میں نہیں آتے تھے۔میڈیا کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی ہرسال تنخواہیں بڑھتی ہیں لیکن ارکان اسمبلی کی تنخواہیں پچھلے 10سال سے مقرر ہیں، اب اگر ان کی تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں تو اس سے قومی خزانے پر اتنا بھاری بوجھ نہیں پڑے گا کہ خزانہ...
بلیک ہولز سائنسی دریافتوں کے میدان میں ایک پراسرار لیکن سادہ فلکیاتی قوتیں ہیں۔ لیکن کبھی سوچیں کہ اگر ہم ان بلیک ہولز میں چلے جائیں تو ہمارا کیا بنے گا۔ ہماری کائنات کے مرکز میں، 40 لاکھ سورجوں کے مساوی بڑے پیمانے پر ایک بلیک ہول موجود ہے۔ اگرچہ انسان کبھی بھی بلیک ہول کے ساتھ رابطے میں نہیں آیا لیکن یہ موضوع طویل عرصے سے تحقیق اور غیر معمولی تجسس کا باعث رہا ہے۔ محققین کے مطابق، انسان کے بلیک ہول میں جانے کے نتائج کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوگا، خاص طور پر بلیک ہول کی کمیت یا سائز۔ عام طور پر، سائنسی برادری اس بات پر متفق ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بڑے بلیک...
راولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ میں پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مختلف پلازوں میں مقیم 47 پیشہ ور گداگر وں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 14خواتین اور 2 ٹرانس جینڈر بھی شامل ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیشہ ور گداگری میں ملوث بڑا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، نیٹ ورک کم عمر بچوں کوبھی گداگری کے لیے استعمال کرنے میں ملوث ہے۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان لاہور ، فیروز والا، بورے والا اور ڈی جی خان سے افراد کو لا کر گداگری کرواتے تھے جس کیلئے ملزمان گداگروں کو اپنی ٹرانسپورٹ پر مخصوص...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، دنیا نے نوٹس نہ لیا تو پاکستان میں لگی آگ سے ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ سپیکر ایاز صادق سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلبا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں سپیکر نے قانون سازی، اہم قومی، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ سردار ایاز صادق نے امریکی یونیورسٹی کے وفد کو بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے۔...
بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑیوں میں سے ایک، سلمان خان اور ایشوریا رائے، جنہوں نے فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں اپنی جادوئی کیمسٹری سے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، ان کی محبت کی کہانی کا انجام اتنا تلخ تھا کہ ایشوریا آج بھی اس کا ذکر سننا پسند نہیں کرتیں۔ لیکن اب، برسوں بعد، اس بریک اپ کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔ 90 کی دہائی کے آخر میں، سلمان اور ایشوریا کی جوڑی نے نہ صرف پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی چرچے بنائے۔ دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ اتنا گہرا تھا کہ مداحوں کو لگنے لگا تھا کہ یہ جوڑی ہمیشہ کےلیے اکٹھی ہو جائے گی۔ لیکن زندگی کی کہانی...
بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائشیا میں گرفتار ہو گئے۔ نجی ٹی وی نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز کا ایک گروپ ملائشیا میں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ ملائشیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کی بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی۔ کرکٹرز کو 17 مارچ کو کوالالمپور انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، کرکٹرز نے پیناگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا، جس کے بعد تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایسے کسی ٹورنامنٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔ گروپ کے دعوے کے مطابق 21 سے 23 مارچ...
جن سوراج پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی والوں کو اپنا جو ایجنڈے ہے اس پر وہ کام کر رہے ہیں لیکن افسوس کہ نتیش کمار کے تعاون سے وقف بل تیار کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پٹنہ میں جن سوراج پارٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جن سوراج پارٹی کے سربراہ پرشانت کشور نے وقف ترمیمی بل پر کہا کہ اگر کوئی قانون مسلمانوں کے جذبات کے خلاف بنایا جا رہا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے لئے نتیش کمار جیسے لیڈروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کمار چاہ لیتے تو یہ قانون نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ...
ملائیشیا(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے 15 کرکٹرز کا ایک گروپ ملائیشیا میں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ ملائیشیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی۔ کرکٹرز کو 17 مارچ کو کوالالمپور انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، کرکٹرز نے پیناگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا، جس کے بعد تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایسے کسی ٹورنامنٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔ گروپ کے دعوے کے مطابق 21 سے 23 مارچ تک کوئی ٹورنامنٹ شیڈولڈ نہیں ہے،...
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے، جس پر مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت: ہولی کے موقع پر مساجد ترپال سے ڈھک دی گئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، جن میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ...

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی
سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) ایک دور ایسا بھی گزرا کہ جب لوگ فقیروں کی دعا کو اپنے لیے "لکی" سمجھتے تھے۔ فقیر بھی ایسے سادہ ہوا کرتے تھے کہ گویا درویش ہوں۔ وہ دروازوں پر آکر صدا لگایا کرتے تھے اور لوگ حسبِ توفیق آٹا خیرات کر دیا کرتے تھے یا انہیں کھانا کھلا دیا جاتا تھا۔ لیکن عصرِ حاضر میں براہ راست گھروں کے باہر گھنٹیاں بجائی جاتی ہے۔ چاہے آرام کا ہی وقت کیوں نہ ہو۔ اگر ان کی مدد کر دی جائے تو بغیر دعا دیے دفعتاً فرار ہو جاتے ہیں جیسا کہ ہم کوئی ڈاکو ہوں کہ دوبارہ گداگروں سے پیسے واپس لے لیں گے۔ اگر خلاف توقع کم پیسے...
اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔ فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور...
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے لیے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔ فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر راجا ناصر عباس، محمود اچکزئی، اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔ ایمل ولی خان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، فاروق ستار اور مصطفیٰ...
مظفرآباد: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جاتے ہوئے کوسٹر کو محمود گلی میں سڑک پر برف اور کہر کے باعث حادثہ پیش آیا، جہاں کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پھسلتی پھسلتی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ مقامی افراد اورامدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی آرمی اسپتال اور ایم ڈی ایس منتقل کر دیا ہے۔ کوسٹر کے کھائی میں گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برفباری کے سبب سڑک پر پھسلنے سے ڈرائیور کوسٹر پر قابو نہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل کی نئی ٹیموں سے خزانہ بھرنے کا خواہشمند ہے،ایک ٹیم 2 سے ڈھائی ارب روپے سالانہ میں فروخت کرنے کی امیدیں لگا لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بعد فرنچائز سمیت دیگر کئی معاہدوں میں توسیع یا تبدیلی کی جائے گی، 10 سالہ معاہدے کے دوران ٹیمیں 6 ہی رہنا ہیں تاہم 2026 کے 11 ویں سیزن سے 2 نئی فرنچائز شامل ہوں گی جبکہ موجودہ ٹیموں کے ساتھ کنٹریکٹس پر بھی نظرثانی ہوگی۔ جس کے تحت فیس میں اضافہ کیا جائے گا، انھیں اختیار حاصل ہے کہ فرنچائز برقرار رکھیں یا اگر معاہدوں میں توسیع نہ چاہیں تو انکار کردیں، البتہ...
چین(نیوز ڈیسک)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’ لینووو‘ نے 20 منٹ میں شمسی توانائی سے چارج ہونے والے نئے تصوراتی لیپ ٹاپ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمسی توانائی سے چارج ہونے والے لیپ ٹاپ کا اعلان حال ہی میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں کیا گیا جو صارفین کو work from home کے بجائے work from sun کی جانب راغب کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تاحال شمسی توانائی سے چلنے والے لیپ ٹاپ (یوگا سولر پی سی ) کی پروڈکشن کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم اس کی تھنک بک پلس کا تصور ابتدائی طور پر 2023 میں موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیا گیا تھا جو اب جون 2025 میں...
سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ سندھی کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دینے والے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟۔ صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کرکٹرز کو اپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پر بھی کام کرنا چاہیے، چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہے۔ مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے” سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نہ فائنل...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون کے لیے اگر کوئی شراکت دار ساتھ نہ آیا تو حکومت اس منصوبے کے لیے اپنے وسائل استعمال کر سکتی ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم ایل ون منصوبہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کوئی اس منصوبے میں ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو ہم اسے اپنے پیسے سے بنائیں گے، میڈیا کے ذریعے قوم کو بتائیں گے کہ اس منصوبے پر کب دستخط ہوں گے، میں آپ کو ایمانداری سے بتاؤں گا کہ اس منصوبے پر دستخط کب ہوں گے اور میں اس سلسلے...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے اس ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں، ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو مجھے اس پہ فخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے اور دوسرا شہید ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ بات کہہ کر انہوں نے سوا گھنٹے تقریر کی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ پھر ان کا الزام ہے کہ ان کے سوال نہیں...
برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو فرنچائز میں شامل نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص کارکردگی اور بھارتی فرنچائز اونرز کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ دی ہنڈرڈ لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں 50 پاکستانی کرکٹرز، جن میں 5 خواتین بھی شامل تھیں، ان میں کسی بھی پلئیر کو اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا۔ حیران کُن طور پر مینز ڈرافٹ میں شامل 45 پاکستانی کھلاڑیوں( جن میں کئی بڑے نام شامل تھے) میں سے کسی ایک کو بھی فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا، حالانکہ مختلف ٹیموں میں غیر ملکی کھلاڑیوں...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)جعفرایکسپریس کے المناک واقعہ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ کا اہم دورہ کیاہے جہاں انہیں اس واقعہ اور آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی پبلک سکول پشاور کے واقعہ کے واقعہ کیبعد جعفر ایکسپریس کا اغواء اوردہشت گردی ایک بڑی اور سنگین واقعہ ہے ،بعض تجزیہ نگاراسے پاکستان کا نائن الیون بھی قراردے رہے ہیں جب کہ کچھ عناصر بیرون ملک بیٹھ کر ایساپروپیگنڈا کررہے ہیں جو کسی طورپر انہیں زیب نہیں دیتا،ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے اندردہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسی طرح کا اتفاق رائے پیداکیاجائے جیسا2014میں اے پی ایس واقعہ کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کیاتھااورتحریک انصاف نے تمام تراختلافات کے باوجود نہ صرف اپنادھرناختم کردیاتھابلکہ وزیراعظم...

اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے، جسٹس امین الدین خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان میں درج ہے آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ہے،میں آپ کے سامنے بتا دوں 9مئی واقعات میں انسداد دہشتگردی کا کوئی جرم نہیں...
جسٹن ٹروڈو 2015 سے ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں تاہم اب ان کی جماعت نے نیا حکمراں چُن لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی پارلیمان میں الوداعی اجلاس جاری ہے جس میں سبکدوش ہونے والے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک جذباتی خطاب بھی کیا۔ اس اجلاس کے بعد جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پارلیمنٹ میں اپنے زیر استعمال رہنے والی کرسی اُٹھائے ہوئے جا رہے ہیں۔ یہ تصویر دراصل اس بات کی علامت ہے کہ اب جسٹن ٹروڈو وزیراعظم کے عہدے پر براجمان نہیں رہے ہیں۔ سبکدوش وزیراعظم جسٹن ٹروڈو یہ کرسی پارلیمنٹ سے اپنے گھر لے گئے ہیں اور اب وہ ان کی ملکیت بن چکی ہے۔ دراصل...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم اتنا حکومت کا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی بنتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرِ مملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، انہوں نے بہت مثبت انداز میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ نئی کینالز کے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں، اس حوالے سے...
وزیر اعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی.چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنما شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پی پی وفد نے وزیراعظم سے کہا کہ دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنےسے سارے صوبے میں تشویش...

ثقافتی سفارت کاری ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے: سفیر ثقلین سیدہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء)سفارت خانہ پاکستان برلن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سےپاکستانی ثقافت اور سیاحت کی عکاسی کرنے والی ایک تقریب کا انعقادکیا، ITB 2025 کے موقع پر پاکستان کی جانب سے یہ پہلی ضمنی تقریب تھی جس میں ITB کے زائرین شرکاء کو پاکستانی سیاحت اور ثقافت سے متعارف کرایا گیا۔ سفیر ثقلین سیدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا متنوع ورثہ اور ثقافت اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں کیونکہ ہماری سیاحت صرف روایتی سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ مذہبی سیاحت، مہم جوئی کے کھیل، آثار قدیمہ، اور منفرد فنون کے شہہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلاق عام طور پر دو خاندانوں اور خاص طور پر مرد اور عورت کیلئے انتہائی تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ لیکن آج کل اس رشتے سے چھٹکارا پانا ایک سوگ نہیں بلکہ خوش نصیبی سمجھی جاتی ہے جسے بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایسے میں ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک خاتون کو اپنی طلاق کا دھوم دھام سے جشن مناتے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل کنٹینٹ کریئیٹرعظیمہ احسان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ان دقیانوسی تصورات کو توڑ کراپنی زندگی کو ایک نیا موقع دینے کی خوشی میں جشن مناتے دیکھا گیا۔ وائرل ویڈیو میں اس خاتون کو خوب سج...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کے دو گرفتار سینیٹرز اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کو ایوان میں لانے کیلئے جاری کئے گئے پروڈکشن آرڈرز میں سے جزوی طور پر عمل درآمد ہونے پر سینیٹ کے اجلاس کا بلآخر بائیکاٹ ختم کردیا ہے اور ہفتہ کو سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کی جہاں بہاولپور میں غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر پر پیش کیا گیا تاہم 9مئی کے مقدمے میں گرفتار سینیٹر اعجاز چوہدری کو پیش نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے اپنی رولنگ دیتے ہوئے یہ معاملہ ایوان کی استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا ہے اور کمیٹی اب پنجاب حکومت سے جواب...
وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پروگرام (آئی ایف آر پی) کے تحت افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو31مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور خبردارکیا ہے کہ اگرایسا نہ کیا تو یکم اپریل سے انھیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (آئی ایف آر پی) یکم نومبر 2023 سے نافذ العمل ہے، جس کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جاری ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت اب افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے افراد کو بھی وطن واپسی...
سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردارہے۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔ ہمارے معاشرے کی تعمیر...
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے رمضان المبارک میں روزہ نہ رکھنے پر سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے۔ گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئینز ترافی میں آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی میدان میں جوس پینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں ٹرول کیا جانے لگا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صارفین نے رمضان المبارک میں زورہ نہ رکھنے پر محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انکے مسلمان ہونے پر سوال اٹھایا۔ مزید پڑھیں: "ٹاس بھی کیوں کروارہے ہیں! بھارت سے پوچھ لیں کیا کرنا ہے" تاہم محمد شامی کو سپورٹ کرنے کیلئے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے، انکا کہنا ہے کہ ایک کھلاڑی...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا اور بیرسٹر گوہرعلی خان و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔ تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے آئی ٹی میں...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکا کے تعلقات کسی شخص نہیں ریاست کیساتھ ہیں، امریکا کا ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا بھی پریشر آسکتا ہے، اگر ٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی کو رہا کردیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوام پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کو نوازنا نہیں ہونا چاہیئے، سب کو نظر آرہا ہے، وزیراعظم تابعدار ہیں مگر ڈیلیور نہیں کررہے ہیں،،اگر ٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کر...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واٹر کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی، عملے نے پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔واٹر کارپوریشن کے ایکسیئن محمد یاسین نے اپنی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروادیا جس میں کونسلر شبیر اور متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں دیگر دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ بھی شامل ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن میں آگ لگانے سے 40 سے 50 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیے۔
حالات بڑے ٹھیک جا رہے ہیں، نگران دورکی ’’پوسٹیں‘‘ بھی خالی ہوجائیں گی، نئی پوسٹیں بھی لانچ ہوجائیں گی اوراٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے لیے جو چھینکا ٹوٹا چکا ہے وہ بھی ہے ،مطلب یہ کہ منتخب نمایندوں کا ہردن عید اوررات شب برات ہوجائے گی، اپنے اپنے ’’منہ‘‘ بھی لقموں کے لیے دسترخوان پر بٹھادیے جائیں گے اورالیکشن کے اخراجات بھی نکل آئیں گے ، گویا راوی چناب کے ساتھ دریائے کابل، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ ،باڑہ، کرم اورگومل بھی چین ہی چین لکھیں گے ۔ صوبہ کے پی کے عرف خیر پخیر میں اس وقت نوکریوں کی جو صورت حال ،مورت حال اورمالامال ہے اسے دیکھ کر ہمیں ہندی فلم جولی بی اے ایل بی کا منظر...
کراچی: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اسامہ میر کی فٹنس کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو تحفظات تھے، اسی وجہ سے انھیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے رسٹ اسپنر سفیان مقیم مختلف اینگل سے بولنگ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ٹیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد بھی موجود ہیں۔ مزید پڑھیں؛ بابر اور رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کیلیے کیا کرنا ہوگا؟ عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ٹیم کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) جاپانی شہر افوناتو کے جنگلات میں ایک ہفتے سے لگی آگ اس قدر پھیل چکی ہے کہ اب وہ نصف صدی کے عرصے میں ملک میں لگنے والی سب سے بڑی جنگلاتی آگ بن گئی ہے۔ بدھ پانچ مارچ کی صبح تک 7,170 ہیکٹر زمین اس کی لپیٹ میں آ چکی تھی۔ اس سے قبل جاپان میں اس بڑے پیمانے پر جنگلاتی آگ 1975ء میں ریکارڈ کی گئی تھی، جس نے ہوکائیڈو کے شہر میں 2,700 ہیکٹر کے رقبے پر تباہی پھیلائی تھی۔ بدھ کی صبح تک ملنے والی رپورٹوں کے مطابق افوتانو میں لگنے والی آگ کو قابو کرنے کی کوششیں جاری تھیں، اس کے باعث ایک ہلاکت ہوئی...
بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما، جو ’ناگن 3‘ اور ’بگ باس‘ جیسے شوز کی وجہ سے مشہور ہیں، نے بالآخر کرکٹر محمد سراج کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ماہرہ اور محمد سراج ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب ماہرہ نے ان خبروں کو بالآخر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ محمد سراج اور ماہرہ شرما کی ڈیٹنگ کی یہ افواہیں نومبر 2024 میں اس وقت شروع ہوئیں جب سراج نے ماہرہ کی انسٹاگرام تصاویر کو لائیک کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں، اور میڈیا نے بھی اس جوڑی کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودہ کابینہ 16 رکنی ہے جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والوں میں بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ، کرنل (ر) ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، ملک اسد کھوکھر، ملک آصف بھا کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسامہ لغاری، یاور زمان کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور بعض کو نئی وزراتیں دی جائیں گی۔
وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع،ممکنہ نئے وزرا کے نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ اب اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے۔ 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے میں مسجد سے نماز پڑھتے شہری کا لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان سے بھرا بیگ چوری کرلیا گیا۔ مسجد سے شہری کا لیپ ٹاپ و بیگ چوری کرکے دوسرے نمازی کے جوتے پہن کر رفو چکر ہونے والے چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں پینٹ شرٹ اور سیاہ چشمے میں ملبوس ماڈرن چور کو دیکھا جا سکتا ہے۔ چور نے جوتے بھی من پسند پہنے اور شہری کا لیپ ٹاپ والا شولڈر بیگ اٹھا کر چلتا بنا۔ فوٹیج میں نمازیوں کو نماز ادا کرتے اور کچھ کو مسجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سیاہ رنگ...
مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ملزم کے شاہانہ طرز زندگی اور اپنے دوست مصطفیٰ عامر کے قتل تک کے حیران کن واقعات کی تفصیل بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کراچی کے خیابان مومن کے ایک بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے، کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے تھے جبکہ بنگلے میں 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے منشیات منگوانے پر 2019...
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔اس دورے کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں بابراعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، بابر اعظم آج کل بھائیوں ، ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس...
ریاض: سعودی سینٹرل بینک (SAMA) نے تمام مقامی بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسٹمرز کے ساتھ رابطے کے لیے واٹس ایپ اور دیگر انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز کا استعمال بند کر دیں۔ سینٹرل بینک نے ان ایپس کو غیر محفوظ اور ناقابل اعتماد قرار دیا ہے اور بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل اور محفوظ مواصلاتی ذرائع استعمال کریں۔ سعودی سینٹرل بینک نے تجویز دی ہے کہ بینک لائیو چیٹ، چیٹ بوٹ یا اپنی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن میں محفوظ انسٹنٹ میسجنگ سروسز فراہم کریں۔ اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہوگا کہ صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔ سعودی بینکوں کی میڈیا اینڈ اویئرنیس کمیٹی نے عوام کو خبردار کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افطار کرنے کے بعد ہمیں اچانک سردی کیوں لگنے لگتی ہے؟ویسے تو کچھ ٹھنڈا جیسے آئس کریم کھانے کے بعد یہ احساس کافی عام ہوتا ہے، خاص طور پر سرد موسم میں۔ مگر حیران کن طور پر رمضان کے دوران متعدد افراد کو افطار کرنے کے بعد ٹھنڈ محسوس ہونے لگتی ہے، یعنی ہاتھ ، پیر ٹھنڈے ہو جاتے ہیں،مگر اس کی وجہ کیا ہوتی ہے اور کیا یہ کسی بیماری کی علامت تو نہیں؟ تو یہ جان لیں کہ اس کی وجہ کافی سادہ ہے اور ایسا ہونا تشویش کا باعث نہیں ہوتا،جب ہم روزے رکھنا شروع کرتے ہیں تو سحر سے افطار کے درمیان کم از کم 13 گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے۔ رمضان کے...
گداگری بہت بڑا سوشل ایشو ہے جس نے مستقل پیشے کی صورت اختیار کر لی ہے۔گداگری کے اب نت نئے طریقے متعارف ہو گئے ہیں-شہر لاہور کا سروے کیا گیا تو پتہ چلا اس پیشے سے کئی سو خاندان وابستہ ہیں-جو شہر ہی کے مضافات میں واقع کچی بستیوں یا جھگیوں میں اقامت رکھتے ہیں۔اب ایسی خبریں بھی عام ہیں کہ چند منظم گروہ گداگری کو انٹرنیشنل سطح پر بھی پرموٹ کر رہے ہیں۔ تانے بانے سعودیہ میں بھی جا ملتے ہیں جہاں سے اب تک گداگری کے الزام میں بہت سے پاکستانیوں کو ’’ڈی پورٹ‘‘کیا جا چکا ہے-جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے-ہم مسلمان ہیں اور اسلام نے کسی بھی صورت گداگری کو پسند نہیں...
متحدہ عرب امارات میں ایک انعامی لاٹری کی قرعہ اندازی میں ایک پاکستانی کی بھی قسمت جاگ اُٹھی۔ عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی باشندے سمیت پرتگال کے ایک شہری نے بھی انعامی لاٹری جیت لی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل نے انعامی لاٹری میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم جیتے ہیں جس پر وہ کافی خوش نظر آتے ہیں۔ ندیم افضل نے لاٹری ٹکٹ آن لائن خریدا تھا لیکن انھیں بالکل یقین نہیں تھا کہ قرعہ اندازی میں ان کا نام نکل آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے اہل خانہ کو سیر و تفریح کرائیں گے اور گاڑی خریدنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔