2025-10-22@13:16:01 GMT
تلاش کی گنتی: 760

«بھی اگر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی جبکہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شامل ہوگا۔ 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ شدید بارشوں سے کشمیر، مری، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالے طغیانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے نشیبی...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی، جب کہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہوگا۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں کشمیر، مری،...
    محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ، جو 29 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عوام کو ممکنہ سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے سے متعلق ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کے مطابق، بارشوں کا دائرہ کار پورے ملک پر محیط ہوگا، خاص طور پر  کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے، جہاں پہاڑی ڈھلوانوں پر لینڈ سلائیڈنگ  کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں: چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان...
    یاالٰہی خیر ۔۔۔محوحیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوتی جارہی ہے، لگتا ہے رات دن گردش میں ہیں، سات آسمان ۔۔ ہرچڑھتے دن کے ساتھ کوئی نہ کوئی دل دہلادینے والی خبر، لرزا دینے والی اطلاع اورکپکپادینے والا بیان؟ گردش میں ہے تقدیر بھنورمیں ہے سفینہ بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ اور یہ خبر یااطلاع یا بیان کسی ایسے ویسے کا نہیں بلکہ صوبے اورملک کے سب سے مستند اورمعتبر ذریعے سے معاونین خصوصی برائے بیانات کاہوتا ہے جو جھوٹ کبھی نہیں بولتا، ہمیشہ سچ بولتا ہے اورسچ کے سوا کچھ نہیں بولتا ، گیتا سیتا اورکرینہ ،کترینہ پر ہاتھ رکھ کر ۔ وہ خبر یا اطلاع یا بیان تو پرانا ہوچکا ہے، جب لوگوں کی ٹانگیں...
    پاکستان میں 5 جی کا مستقبل قانونی رکاوٹوں اور کارپوریٹ قبضے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ 2600 میگا ہرٹز بینڈ پر سن ٹی وی کے تنازع نے اسپیکٹرم کی نیلامی کو مفلوج کر دیا ہے اور صورت حال اس قدر سنگین ہے کہ سرکاری افسران پارلیمان میں بھی اس کے اصل مالک عقیل کریم ڈھیڈی کا نام لینے سے کتراتے ہیں۔ یہ خاموشی اس امر کا ثبوت ہے کہ ملک کا ڈیجیٹل مستقبل طاقتور اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔ دنیا تیزی سے 5 جی کے دور میں داخل ہو رہی ہے لیکن پاکستان ایک 30 سال پرانے تنازع میں پھنسا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5 جی کی لانچنگ میں پیشرفت، اہم اعلان...
    بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ممبئی کے پوش علاقے میں نیا بنگلہ مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے جہاں وہ جلد ہی منتقل ہو جائیں گے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق "کرشنا راج بینگلو" کے نام سے جانا جانے والا یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے، جس کی تعمیر کے دوران رنبیر اور عالیہ نے ذاتی طور پر کام کی نگرانی کی اور اس کی تعمیر میں تقریباً پانچ سال کا وقت لگا۔ یہ گھر نہ صرف فنِ تعمیر کا شاہکار ہے بلکہ اس کی لوکیشن بھی بہترین ہے کیونکہ یہ سمندر کے قریب واقع ہے۔ عمارت میں شیشے کے کھڑکی دروازے اور سرسبز بالکونیاں نمایاں خصوصیات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    کراچی میں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے، اس بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی نے نہ صرف سڑکوں پر موجود شہریوں کو مشکلات میں ڈالا بلکہ ساتھ ہی تاجروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شارع فیصل بارش کے پانی میں کیوں ڈوب جاتی ہے؟ حیران کب وجہ سامنے آگئی بات کی جائے اولڈ سٹی ایریا جو تجارتی حب ہے یا شہر بھر کی فرنیچر مارکیٹوں کی تو یہ سب بارش کے پانی میں ڈوب گئے تھے جس سے کراچی کے تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا ہے اور جس کی ذمہ داری سندھ حکومت کے ناقص انتظامات پر ڈالی ہے۔ تاجروں کا ایک شکوہ یہ بھی ہے...
    قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ، جس کے تحت ریاستی اداروں کو مزید اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ تاہم، اس قانون پرسیاسی اختلافات اور عوامی خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بل پیش کیا، جسے اکثریتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ ہم ایک ایسے وقت سے گزر رہے ہیں جیسے 2012-13 میں تھا۔ دہشتگردی کا سامنا ہے اور روزانہ ہمارے اہلکار اور شہری جانیں قربان کر رہے ہیں۔ ایسے میں مضبوط قانونی ہتھیار کے بغیر دہشتگردی کے خلاف مؤثر جنگ ممکن نہیں۔” بل کے اہم نکات: مشکوک...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ عمران خان اگرمعافی مانگیں گے تو ان کی سیاست کو دھچکا لگے گا لیکن جیسے انہوں نے باقی غلطیوں کااعتراف کیا ہے اگر اس غلطی کابھی کر لیں تو کوئی حرج نہیں ہےاور اس کی قیمت بھی ادا کی جا سکتی ہے۔تحریک انصاف نےسوشل میڈیا پر کہا  کہ ہم معافی کیوں مانگیں، معافی وہ مانگیں جنہوں نے عوام پر 26نومبر کو گولیاں برسائیں،  تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے جبران الیاس نے پارٹی کےمختلف لوگوں کو پیغامات بھیجے کہ جو بات سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے اسی بات کو آگے بڑھا یا جائے۔ مخلوط طرز انتخاب کا مزہ ہم نے مشرقی پاکستان کی...
    عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 14 اگست کے اشتہار میں بابائے قوم کی تصویر نہ ہونے کی انکوائری ہو رہی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کے اشتہار کو سیاست کی نذر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی ٹرک روانہ کیے ہیں، صوبائی حکومت کو ہر طرح سے مدد دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے پاک فوج اور این جی اوز نے اپنا کردار ادا کیا ہے، خیبر پختون خوا حکومت کو جو مدد درکار ہو گی وفاقی حکومت...
    اسرائیلی بحریہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب ایک بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثیوں سے منسلک ’المسیرہ ٹی وی‘ نے اطلاع دی کہ اس جارحیت سے حزیاز بجلی گھر کے جنریٹرز کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔ یمن کے نائب وزیرِاعظم نے تصدیق کی کہ ایمرجنسی ٹیموں نے مزید نقصان سے بچاؤ میں کامیابی حاصل کی، صنعا کے رہائشیوں نے بھی کم از کم 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بجلی گھر کا مقام حوثی جنگجوؤں کے استعمال میں تھا، لیکن اس نے کسی ثبوت کے...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج  کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور  کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی...
    قصور(نیوز ڈیسک) معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کا 268 سالانہ عرس مبارک 22 اگست سے ضلع قصور میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عرس کی تین روز تقریبات 24 اگست تک جاری رہیں گی۔ ضلع حکومت نے عرس کے پیش نظر قصور میں 23 اگست بروز ہفتہ کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ Post Views: 8
    ( ویب ڈیسک )معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کا 268 سالانہ عرس مبارک 22 اگست سے ضلع قصور میں شروع ہوگا۔  تفصیلات کے مطابق عرس کی تین روز تقریبات 24 اگست تک جاری رہیں گی۔ ضلع حکومت نے عرس کے پیش نظر قصور میں 23 اگست بروز ہفتہ کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔   یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری،ستمبر کے آغاز میں ہی 4تعطیلات آگئیں   ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
    فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے خلیج بنگال پر موجود ہوا کا کم دباؤ مون سون کی سرگرمی کو مزید مضبوط کردے گا۔ نئے سسٹم کے باعث آج سے منگل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔اسی طرح کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں بھی آج سے 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بارشوں، فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں سیاحتی پابندیوں کی ایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری کے مطابق ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 لگا کر سیاحوں کو ان...
    17 اگست ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے‘ مگر17 اگست1988 کا دن ایک غیرمعمولی تاریخ ہے‘ یہ صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید کا دن ہے۔ آج صدر جنرل محمد ضیاء الحق جسمانی طور پر ہم میں موجود نہیں تاہم وطن عزیز کو خانہ جنگی سے بچانے‘ اسلامی نظام زندگی کے عملی نفاذ کی کوشش کرنے والے‘ افغانستان میں جارحیت کے بعد پاکستان کے گرم پانیوں تک پہنچنے والے روس کو دریائے آمو کے پار دھکیلنے والے‘ راجیو گاندھی کے ماتھے کو خوف کے پسینے میں ڈبو دینے والے صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید کا نام زندہ جاوید ہے. افغانستان سے روس کی واپسی ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے، اس کھیل میں انھوں مہرے ایسی ترتیب...
    پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ  ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی  دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں...
    پاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے جب کہ آج بھی اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 09ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفت کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے گھٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لندن میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کی نائب وزیرِاعظم انجیلا رینر، پاکستان کے لیے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ہیمش فالکنراور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے کے ساتھ ملاقات گریں گے۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔یہ منصوبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین سے متعلقہ دستاویزی مسائل کو دور...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں کی نئی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے 18 اگست سے 22 اگست تک مختلف علاقوں کے لیے تازہ ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع سمیت چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور گردونواح میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جانی نقصان، صوبائی حکومت کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 18 سے 22 اگست کے دوران استور، اسکردو،...
    — تصویر بشکریہ رپورٹر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی دورۂ جاپان کے تمام انتظامات حتمی طور پر مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مریم نواز شریف 17 اگست کو ایک بڑے وفد کے ہمراہ جاپان پہنچیں گی، جہاں جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ اس موقع پر جاپانی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔دورۂ جاپان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مختلف حکومتی شخصیات، بڑے کاروباری اداروں اور جاپانی سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گی۔ وہ ایک خصوصی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گی اور جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش ایکسپو جاپان میں بھی شریک ہوں گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان...
    بات 14 اگست، 15 اگست اور قیام پاکستان کے حوالے سے مسلسل اٹھائے جانے والے دو سوالات پر کرنی ہے، مگر پہلے 14 اگست کا مختصر احوال بیان کرتے ہیں۔ یہ سطریں 14 اگست کی دوپہر لکھ رہا ہوں، ابھی کچھ دیر قبل اہلیہ اور چھوٹے بیٹے کےساتھ باہر کا چکر لگا کر واپس آئے ہیں۔ سڑکوں پر ہلہ گلا اور شور شرابا تھا، بڑے باجے سے پاں پاں کرتے لڑکے بھی نظر آئے، بچے بالے بھی اس میں لگے ہوئے تھے۔ یہ آوازیں بھدی اور بلند تھیں، مگر ماحول ایسا بنا ہوا کہ قابل برداشت لگا۔ ایک بات اچھی لگی کہ عام لوگ باہر نکلے ہوئے ہیں، اپنے اپنے انداز سے وہ جشن آزادی بھی منا رہے ہیں۔ بازاروں...
    مغل بادشاہ شاہجہاں نے جب اپنی محبوب اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں تاج محل بنانے کا فیصلہ کیا، تو ان کا مقصد صرف ایک مقبرہ تعمیر کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ دنیا کے لیے محبت، فن اور عظمت کا ایک ایسا شاہکار چھوڑنا چاہتے تھے جو رہتی دنیا تک ممتاز محل سے ان کی لازوال محبت کی نشانی بن جائے۔ تاج محل نہ صرف فنِ تعمیر کا ایک بے مثال نمونہ ہے بلکہ دنیا کے سات عجائبات میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ ہر سال لاکھوں سیاح اس خوبصورت مقام کی زیارت کے لیے بھارت کے شہر آگرہ کا رخ کرتے ہیں۔ تاج محل کی تعمیر اور محنت کی داستان تاج محل کی تعمیر 1635ء میں شروع ہوئی اور...
    دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر کی ای ووٹر لسٹ تک رسائی کو فرضی واڑا کا پختہ ثبوت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ "جب بھی جی چاہے نئی دنیا بسا لیتے ہیں لوگ، ایک چہرے پر کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ"۔ ساحری لدھیانوی کے مشہور گیت میں شامل یہ ابتدائی مصرعے آج کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سنائے۔ انہوں نے مذکورہ بالا مصرعوں کو الیکشن کمیشن کی کارگزاریوں سے جوڑ دیا اور بتایا کہ الیکشن کمیشن "ووٹ چوری" کے مقصد سے کئی کئی چہرے لگا رہا ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ کو لے کر جس طرح کے انکشافات...
    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ 15 اگست کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ضلع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے اس روز بند رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 78واں یوم آزادی: ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، جگہ جگہ آتش بازی حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا صاحب کا سالانہ عرس ملک بھر سے آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کو لاہور میں ان کے مزار پر حاضری کے لیے جمع کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی...
    مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جس سے درجہ حرارت اور حبس کی شدت میں کمی آئی محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جبکہ 18 سے 21 اگست تک صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے اس دوران اسلام آباد کشمیر بالائی پنجاب خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں...
    آج 14 اگست ہے۔ پاکستان کا یوم آزادی۔ یعنی وہ دن جب لبرلز 2 سانسوں میں 2 باتیں کہتے ہیں۔ پہلی سانس میں یہ کہ مولوی قیام پاکستان کے مخالف تھے۔ اور دوسری سانس! دوسری سانس کا ابتدائی حصہ وہ ایک ٹھنڈی آہ پر صرف کرکے باقی نصف سانس میں فرماتے ہیں ’انگریز کا دور کتنا اچھا تھا، اس نے یہ بنایا وہ بنایا‘۔ مطلب؟ فقط اتنا کہ مولوی قیام سے قبل اور لبرل قیام کے بعد پاکستان کا مخالف نظر آتا ہے۔ مگر سوال تو یہ ہے کہ 75 سال بعد بھی اس ملک کے باسیوں کو یہ صورتحال کیوں درپیش ہے؟ عدم اطمینان اور بے یقینی کی یہ فضا کیوں موجود ہے؟ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے میں...
    "گریٹر اسرائیل" کے بارے غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے انٹرویو کے جواب میں سوال اٹھاتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیا اگر نیتن یاہو خود اعتراف کر لے تب بھی یہ بات "یہود دشمنی" ہو گی؟ اسلام ٹائمز۔ "گریٹر اسرائیل" سے متعلق غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے جواب میں جاری ہونے والے سوشل میڈیا پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ اگر نیتن یاہو خود (گریٹر اسرائیل کے بارے) اعتراف کر لے تو کیا یہ بھی "یہود دشمنی" ہو گی؟  واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے صیہونی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء) پاکستان کے نمبرون انفوٹینمنٹ ٹی وی ڈسکورپاکستان نے دنیا کا پہلا مکمل اے آئی انگلش نیوز چینل پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لانچ کردیا ہے۔ پاکستان ٹوڈے نیوز کے نام سے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اس منفرد چینل کے فاؤنڈر اور سی ای او ڈاکٹرقیصر رفیق ہیں۔ جو ڈسکورپاکستان کے فاؤنڈر اور سی ای او بھی ہیں۔ ڈاکٹر قیصر رفیق کی نگرانی میں پاکستان ٹوڈے انگلش نیوز کی اے آئی پراجیکٹ انچارج مس عروج عارف، انکےساتھی حیدر علی اور ماہر ٹیم نے کئی ماہ کی انتھک محنت کے بعد اس چینل کی لانچنگ کو ممکن بنایا ہے ۔ یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کا پہلا مکمل اے آئی سیٹلائٹ نیوزچینل ہے...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، تھا لیکن یہاں شہباز اسپیڈ سلو ہوگئی۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ کراچی کی باری آنے پر سلو ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے انہوں نے کہاکہ کراچی کے جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا بھی مقابلہ کیا۔ اس وقت صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کررہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو...
    خوبصورت اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سونیا حسین نے ساتھی فنکاروں اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی جس میں خوب پارٹی کی گئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا حسین بولڈ انداز میں ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ تقریب کے شرکا بھی محو رقص ہیں۔ سونیا حسین نے تقریب میں دو لباس زیب تن کیے اور دونوں ہی قابل اعتراض تھے جب کہ برتھ ڈے پارٹی کے دیگر شرکا بھی ماڈرن فیشن کے اعتبار سے لباس پہنے ہوئے تھے۔ سونیا حسین نے پہلے بے بی پنک آف شولڈر گاؤن پہنا جبکہ کیک کاٹنے کے لیے انھوں نے آرمی گرین آف شولڈر ڈریس کا انتخاب کیا۔ تقریب میں منشا پاشا، ژالے، عمر عالم، اعجاز اسلم اور حسن رضوی سمیت دیگر قریبی دوست و...
     14 اگست میں ایک روز باقی رہ گیا، پاکستان میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، اہم سرکاری و نجی عمارات کو قومی پرچم، جھنڈیوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔شہروں، قصبوں اور دیہات میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیاء کے سٹال لگ چکے ہیں جہاں شہری بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں، قومی پرچم کے رنگوں سے مزین کھلونے، شرٹس، بیجز اور سٹیکرز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔پنجاب بھر میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں اور اس مرتبہ پنجاب حکومت...
    ٹی ایم سی کے لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن یہ نہیں کہہ سکتا کہ گجرات، اترپردیش اور مدھیہ پردیش جیسے کچھ ریاستوں میں ووٹر لسٹ درست ہے، لیکن مغربی بنگال، بہار یا تمل ناڑو میں درست نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس آئی آر پر الیکشن کمیشن اور مودی حکومت کے خلاف کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔ اسی دوران ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیاں ہیں تو وزیر اعظم مودی اور ان کی کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے، ساتھ ہی پارلیمنٹ کو بھی تحلیل کر...
    اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میانمار کے حراستی مراکز میں قیدیوں پر منظم اور سنگین تشدد کے ناقابل تردید شواہد مل چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان مظالم میں ملک کی اعلیٰ سطحی شخصیات اور فوجی کمانڈرز ملوث پائے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی ادارے IIMM کے مطابق قیدیوں کو بدترین جسمانی اذیتیں دی گئیں جن میں مارپیٹ، بجلی کے جھٹکے، گلا گھونٹنا، اور پلاس سے ناخن نکالنے جیسے اذیت ناک واقعات شامل ہیں۔ بعض واقعات میں قیدی تشدد کی شدت کے باعث اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بچوں کو والدین کے بغیر اور قانونی جواز کے بغیر حراست میں رکھا گیا۔ اقوام متحدہ...
    تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر 14 اگست کو انہیں گرفتار بھی کیا جاتا ہے تو وہ ضمانت نہیں کروائیں گی ، یہ دن صرف جشن آزادی کا نہیں بلکہ  حقیقی آزادی کا دن ہے۔  اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ وہ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں، مگر جیل سے دو کلومیٹر دور ہی روک دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں صرف اس لیے ملاقات سے روک رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام باہر نہ آ سکے۔ گزشتہ ملاقات میں عمران خان نے واضح پیغام دیا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں مجھے ضمانت نہیں کرانی۔یہ بات علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے، دو کلومیٹر جیل سے دور ہمیں روکا گیا، سلمان اکرم راجہ ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ سمیت سب کو روکا گیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد انکا پیغام باہر نہ آجائے، پچھلی ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں۔انہوں...
    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے 14 اگست کے ساتھ 13 اگست (بدھ) کو بھی عام تعطیل قرار دے دیا، جس کا مطلب ہے کہ شہری دو دن مسلسل آرام کر سکیں گے۔ یہ اعلان ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی دفاتر، اسکول اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔ تاہم، ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکمے—جیسے ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتال—حسبِ معمول کام کرتے رہیں گے تاکہ عوام کو کسی...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 5 اگست احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ سید حیدر شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے ابھی ریکوری کرنی ہے مزید ریمانڈ دیا جائے، وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ملزمان کو...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 5 اگست احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ...
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا ، انہوں نےسوال اٹھایا کہ کیا کسی نے سوچا ہےکہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟  جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیے جوبحیثیت پارلیمنٹیرینز مجھ پرلاگو ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کا پچھلے78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا، کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا ہے؟ کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟  میرے پاس دوکمرے کا فلیٹ ہے، پچھلے 25 سال سے وہاں رہ رہا ہوں، میرا تو کوئی بابو محلے میں گھر نہیں ہے، میرے پاس اپنی گاڑی...
    سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بانی پی ٹی آئی کی جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست مسترد کرچکا، پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی نہیں نکلا تھا اب بھی نہیں نکلیں گے۔   وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست کو قوم آزادی کا جشن منائے گی، فتنہ پارٹی فساد کی پلاننگ کررہی، کبھی تو حب الوطنی کا مظاہرہ کردیا کریں،اگر کوئی پاکستانیت اور انسانیت باقی ہے تو، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا، بہتر یہی ہے پی ٹی آئی 14 اگست کا احتجاج ملتوی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی...
    ’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے کہا کہ پاکستان میں مون سون ابھی ختم نہیں ہوا، مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست تک صرف ایک دو مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، کل بھی اسلام آباد میں بارش ہوئی اور آج بھی سیالکوٹ اور اس...
    کعبہ شریف کے امام صاحب نے عالمِ اسلام کے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہُوئے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو آگے پھیلانے یا شیئر کرنے سے قبل خبر کی تصدیق کر لیا کریں۔‘‘یہ نہائت شاندار اور مستحسن نصیحت ہے ۔ اگر سوشل میڈیا پر متحرک ہمارے نوجوان اِس نصیحت پر عمل کرنا شروع کر دیں تو ہم بہت سی سماجی برائیوں ، غلط فہمیوں اور افواہوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ عمل مگر کون کرے؟ امامِ کعبہ کی مذکورہ بالا نصیحت سے قبل ہمارے پاس کسی بھی آنے والی خبر کی تصدیق و تحقیق کرنے کا حکمِ الٰہی موجود ہے ۔ بد قسمتی مگر یہ ہے کہ ہم سب نے اِس حکم کو بھی...
    —فائل فوٹو ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللّٰہ درانی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے زیارت کے ضلعی افسر کو ان کے بیٹے سمیت اغواء کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق ضلعی افسر اپنے بیٹے کے ساتھ سیاحتی مقام زیزری گئے تھے۔انہوں نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا ہے کہ زیارت کے ضلعی افسر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ذکاء اللّٰہ درانی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ضلعی افسر کی سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
    سپیزنڈ میں دھماکے سے جعفر ایکسپریس کے متاثرہ ہونے کے باعث کوئٹہ میں ریلوے آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: جعفر ایکسپریس ٹریک پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں  ریلوے حکام کے مطابق 11 اور 14 اگست کو کوئٹہ سے ٹرین آپریشن بند رہے گا جبکہ 10 اور 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل، جو 10 اگست کو کراچی سے روانہ ہونی تھی، اب 16 اگست کو کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گی۔ سپیزنڈ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد جعفر ایکسپریس میں سوار تمام 350 مسافروں کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا گیا اور ان کے...
    نیو یارک کی ایلی للی کمپنی کی تیار کردہ وزن کم کرنے کی نئی گولی ’اورفوگلیپرون‘ نے ابتدائی طبی آزمائش میں حوصلہ افزا نتائج دیے ہیں۔ 72 ہفتوں کے مطالعے میں زیادہ سے زیادہ خوراک لینے والے شرکا نے اوسطاً 27.3 پاؤنڈ یعنی 12.4 فیصد جسمانی وزن کم کیا۔ کمپنی کے مطابق رواں سال کے آخر تک امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) سے اس دوا کی منظوری کے لیے درخواست دی جائے گی۔ اگر منظوری مل گئی تو یہ گولی موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشنز جیسے ویگووی، اوزیمپک، زیپ باؤنڈ اور مونجارو کا آسان متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درمیانی عمر میں وزن میں کمی انسانی زندگی میں برسوں کا اضافہ...
    میں ابھی عزم ابراہیم کو محکم کر لوں تم ادھر آتشِ نمرود کو پیہم بھڑکاؤ خوردبینوں سے نہ دیکھو میرے دامن کو ابھی پہلے اپنی جبینوں کی سیاہی تو مٹاؤ صرف نعروں سے مرعوب کرو دنیا کو تم اگر قول کے سچے ہو دلیلیں بھی تو لاؤ آزادی کا مہینہ ہے 14 اگست آنے والا ہے، بک شیلف سے ایک کتاب ’’ قائد اعظمؒ چیلنج سیکولرازم‘‘ مجھے اپنے قریب آنے کا اشارہ کر رہی ہے، اس کے مولف آزاد بن حیدر ایڈووکیٹ ہیں جنھوں نے قائد اعظمؒ کو دیکھا اور تحریک پاکستان میں شامل رہے، بقول ان کے ’’ خاکسار تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کا ایک ادنیٰ ترین کارکن ہے۔‘‘ چند واقعات میرے پیش نظر ہیں۔ قائداعظم ممدوٹ ولا...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے، سندھ حکومت 14 اگست کو اجرک والی نمبر پلیٹ مفت دینے کا اعلان کرے، ہمیں موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے۔ کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں ایم کیو ایم رہنما بھی شریک ہوئے۔ گورنر نے کہا کہ ہم کل بھی موٹر سائیکل والے تھے آج بھی ہیں۔ سندھ حکومت کراچی میں موٹر سائیکلوں پر اجرک والی نمبر پلیٹ کے معاملے کو تنازع کی زد میں نہ لائے، 14 اگست کو نئی نمبر پلیٹس بلا معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان...
    ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے دریائے ستلج اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے، انہوں نے عوام کو الرٹ رہنے، نشیبی علاقوں سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: طوفان تو ٹل گیا لیکن تیز ہواؤں اور بارشوں کا خطرہ موجود ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان ہفتے کے روز اپنے ایک خصوصی پیغام میں عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا اور تمام متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال...
    راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی  آئی کی بہن علیمہ خان  نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت روک نہیں سکتی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کئی کیسز ہیں ، یہاں ہماری ضمانت نہیں ہوگی۔ قتل کیس میں میرے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے ہیں، جب گرفتاری کرنا ہوگی یہ کر لیں گے، یہ سب ناجائز کیسز ہیں۔ میرا جرم یہ ہے میں عمران خان کا میسج عوام میں لاتی ہوں ، کیا عمران خان کا پیغام باہر لانا جرم ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ جج سے بھی کہیں گے کہ آپ کی مجبوری ہے، مجبوری میں کب...
    تین ماہ قبل پاک فضائیہ کے ہاتھوں شدید خفت اٹھانے کے بعد بھارتی فضائیہ ایک بار پھر غیر مصدقہ دعوؤں کے ساتھ منظرِ عام پر آگئی ہے۔ بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ 4 روزہ فضائی جھڑپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 جہاز تباہ کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی بھارتی ائیرچیف کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔ تاہم یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب واقعے کو 3 ماہ گزر چکے ہیں، اور اب تک بھارت...
    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بتایا ہے کہ 12 اگست کو ایکسپو سینٹر میں “معرکہ حق” کے موضوع پر مشاعرے کا انعقاد ہوگا، جہاں شہری جشن آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں خواتین اور فیملیز کے لیے الگ انکلوژر کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ ہر عمر کے لوگ آرام دہ ماحول میں شرکت کرسکیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں وزیر بلدیات نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں اور اس تاریخی موقع کو جوش و خروش سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں مختلف ثقافتی اور تفریحی پروگرام شامل ہوں گے۔ مزید...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ 12 اگست کو مزارِ قائد پر رات میں لیزر لائٹ کا شو منعقد کیا جائے گا، اس وقت بھی فریئر ہال میں 3 روزہ فیملی فیسٹیول جاری ہے، پورے صوبے میں مختلف پروگرامز ہو رہے ہیں، امید ہے 14 اگست تک یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جوش و خروش سے منارہے ہیں۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں سعید غنی اور وقار مہدی نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے لیے ایکسپو سینٹر میں آج مشاعرہ اور آتشبازی ہوگی۔...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روز بھی کھلے رہے۔ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکس کو برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایات دی تھیں۔(جاری ہے) رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں بمعہ اخراجات وصول کرنے کیلئے 4 سے 9 اگست تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی کی مقبول پلے بیک سنگر حمیرا ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی غلط کام نہ کرنے کی یقین دہانی پر والدین نے انہیں گلوکاری کی اجازت دی، والد ان کی گلوکاری کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئےگلوکارہ نے بتایا کہ انہیں کم عمری سے ہی گلوکاری کا شوق تھا، وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے گلوکاروں سے بھی سیکھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں سے نصرت فتح علی خان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔حمیرا ارشد کے مطابق وہ استاد نصرت فتح علی خان کی شاگرد بننا چاہتی...
    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 14 اگست کو جشن آزادی اور بھارت سے جنگ جیتنے کی خوشی منائیں گے ساتھ ہی عمران خان کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی چیئرمین کی آزادی کے لیے جو تحریک شروع کی ہے وہ رکے گی نہیں، یہ تحریک انشااللہ چلتی رہے گی، 14 اگست کو جشن منائیں گے، ریلیاں نکالیں گے، خان صاحب کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے، انڈیا کے خلاف جو ہم نے جنگ جیتی ہے اس کا بھی جشن منائیں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کو واپس لانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے اس پر...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بے نقاب، سیکیورٹی حکام کی جانب سے قبائل کے سامنے کونسے3 نکات رکھے گئے ،زمینی حقائق سامنے آگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے بارے میں بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم زمینی حقائق کچھ مختلف ہیں۔ مطابق خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشتگردانہ اور مجرمانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت بشمول وزیر اعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے3 نکات رکھے ہیں۔ موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی ، اہلکار کی بچے کے سرمیں جوتیاں مارنے کی ویڈیو وائرل  3 نکات درج ذیل ہیں:...
    کینیڈا میں مزاحیہ اداکار کپل شرما کے کیفے پر ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کے دوران ایک آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کیفے کو نشانہ بنانے کی وجہ اداکار سلمان خان کو کیفے کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’جو بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، سیدھا سینے پر گولی ماری جائے گی‘۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ایک ماہ میں دوسرا واقعہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گینگ رکن نے کہا کہ کپل شرما کے ریسٹورنٹ پر پہلی اور...
    ویب ڈیسک : رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا۔ شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی مجھ سے بات نہیں کرے گی اور علیمہ خانم کو سیاسی معاملات سے الگ نہیں کیا جائے گا وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں۔ انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کاقیام؛وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم شیر افضل نے سوال کیا کہ سلمان اکرم 9 مئی...
    پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5اگست سے بھی برا ہوگا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا۔رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی مجھ سے بات نہیں کرے گی اور علیمہ خانم کو سیاسی معاملات سے الگ نہیں کیا جائے گا وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں۔شیر...
    کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 9 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سیکریٹری ثقافت محمد خان کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں سالانہ عرس کی تقریبات ہفتے سے شروع ہوں گی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ثقافت نے عرس کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کو مدعو کیا ہے۔ معاملات کوعرس کے دوران احسن طریقے سے چلانے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر حیدرآباد میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں بھارت کو شکست فاش کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیشہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، لیکن معرکۂ حق میں بھارت کو شکست فاش دینے کے بعد اس 14 اگست کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آئندہ پورا ہفتہ اقلیتی برادری کے لیے منایا جائے گا اور 11 اگست کو یومِ اقلیت پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فتنہ کی نئی کال...
    کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ۔۔متاثرہ فیکٹری سے متصل دوسری فیکٹری کی عمارت کو بھی جزوی طور پر لپیٹ میں لے لیا۔۔فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف pic.twitter.com/GYtRtliTFg — Ahmer Rehman Khan ???????? (@ahmerrehmankhan) August 7, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ نے شدت اختیار کرتے ہوئے 5 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا، جب کہ متاثرہ عمارت کی چھت گرنے سے ساتھ واقع ایک اور فیکٹری کو بھی نقصان پہنچا۔ فیکٹری کے اندر وقفے وقفے...
    لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تحریک انصاف کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر 5 اگست کو تحریک انصاف کی احتجاجی کال کو مکمل طور طرح مسترد کر دیا ہے۔  پاکستان کی عوام اور خود تحریک انصاف کے ورکرز روز روز کے احتجاج اور مظاہروں سے تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے اور احتجاجی مظاہروں کا متحمل نہیں سکتا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور حقیقی جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑتی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نئے آنے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ اب...
    کرلی ڈک، جسے شلخے اوربعض علاقوں میں جنگلی پالک بھی کہا جاتا ہے، ایک حیرت انگیز خودروساگ ہے جو پاکستان کے اکثر دیہی علاقوں خصوصاً پنجاب، خیبرپختون خواء اورکشمیرکے کئی حصوں میں پایا اور شوق سے پکایاجاتا ہے۔اس کاسائنسی نام ریومیکس سریسپس ہے اوریہ عموماً نمی والی زمین،ندی نالوں کے کنارے اورخالی کھیتوں میں خود بخود اْگ آتا ہے۔ زمین سے بھرپورطاقت لینے کے باعث اس کے پتے گہرے سبزرنگ کے حامل ہوتے ہیں۔کرلی ڈک کے پودے قد میں چھوٹے ہوتے ہیں، پتوں کا ذائقہ پھیکا لیکن تھوڑا تلخ ہوتا ہے۔ تازہ پتوں کو توڑکر بطور سبزی پکایاجاتا ہے ۔اس ساگ کی خصوصیات کی بات کی جائے تومیں رطوبت 8.57 فی صد، پروٹین 40 فی صد، چکنائی 5 فی صد...
    کراچی کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعمیر کیا جانے والا اہم اور طویل المدتی منصوبہ نیو حب کینال مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلیا گیا ہے، جسے شہر کے لیے ایک بڑی کامیابی اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ گزشتہ بائیس برسوں میں کراچی میں پانی کی فراہمی کا پہلا بڑا منصوبہ ہے۔ افتتاح سے قبل میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے افسران اور ماہرین کے ہمراہ نیو حب کینال کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا، اور تکنیکی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام، کنسلٹنٹس اور منصوبے کی انجینئرنگ ٹیم بھی موجود تھی۔ ماہرین نے منصوبے کو مکمل طور پر فعال...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس میں آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی بلند لہروں نے عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ مشرقی ساحل کمچٹکا کے سمندر میں لہریں چار چار فٹ تک بلند ہوئیں گئیں۔ روس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے، جاپان اور ہوائی میں بھی محسوس ہوئے اور وہاں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ دعویٰ  زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاز سے بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کر کے دعویٰ کیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست ۔2025 ) رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے 5 اگست احتجاج کو کامیاب قرار دے دیا، کہا کئی دنوں سے بات کی جا رہی تھی کہ 5 اگست کو تحریک کا عروج ہو گا، تحریک کی جو شکل سامنے آئی اسی کی امید تھی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کے لئے بڑی ضروری ہے، وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے. نجی ٹی وی سے گفتگو میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے...
    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی نے اپنے ساتھ رویے پر کبھی کوئی شکایت نہیں کی، بانی نے احتجاج کیلئے 14 اگست کی نئی تاریخ دی ہے، بانی نے کہا ہے عوام کو حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہونا ہے، بانی نے کہا ہے ملک میں رول آف لاء ختم ہو چکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ کو بھی پیغام دیا ہے کہ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں، ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔...
    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ2کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 9اگست تک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے نیب گواہ پر جرح کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے، پی ٹی آئی وکیل سلمان صفدر نے بانی کی بہنوں اور سلمان اکرم راجا کے عدالتی کارروائی میں شامل ہونے سے متعلق درخواست بھی جمع کروا دی ۔توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں ایک اہم بل پیش کیا ہے جس کے تحت مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بل کو مزید غور و خوض کے لیے قائمہ کمیٹی کے سپردکر دیا گیا ۔ ڈپٹی اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ بل پر 15 دن کے اندر رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے۔ کوئی بھی فرد یا ادارہ معلومات دے سکے گا بل کے مطابق کوئی بھی فرد، ادارہ یا ایجنسی کمیشن کو معلومات فراہم کر سکتی ہے، بشرطیکہ مخبر یہ تحریری ڈکلیریشن دے کہ اس کی فراہم کردہ معلومات درست ہیں۔ اگر مخبر اپنی شناخت ظاہر نہ کرے یا جعلی شناخت دے تو اس کی معلومات پر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو عوام سے حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کی اپیل کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ پارٹی کے جو ارکان نااہل قرار دیے گئے ہیں، ان کی نشستوں پر کسی دوسرے امیدوار کو نامزد نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ نااہلیاں غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے کی گئی ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی بہن عظمیٰ خان کی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہو گئی، تینوں بہنیں جیل کے...
    راولپنڈی: راجا بازار میں موٹر سائیکل پارک کرنے کے معاملے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی کی فوٹیج سامنے آگئی، سی ٹی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔ ویڈیو میں وارڈن کو موٹر سائیکل سوار کا گریبان پکڑ کرکے اسکو زدو کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ٹریفک وارڈن کو شہری کو برے طریقے سے گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھنے پر مجبور کرتے بھی دیکھا گیا۔ وارڈن کے ساتھ کچھ سادہ کپڑوں میں موجود افراد بھی شہری سے بدسلوکی کرتے ہیں جبکہ ایک شہری ویڈیو بناتا ہے تو وارڈن کو اسکی جانب لپک کر ویڈیو بناتے روکتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹریفک وارڈنز کی جانب...
    کرکٹ کی دنیا میں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ 2025 کے ہنڈریڈ سیزن اوپنر کے دوران پیش آیا، جب ایک لومڑی نے کھیل کو عارضی طور پر روک دیا اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں موجود شائقین کو محظوظ کیا۔ یہ دلچسپ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب لندن اسپرٹ اور دفاعی چیمپیئن اوول انوینسبلز کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ جاری تھا اور کھیل بارش یا چوٹ کی وجہ سے نہیں، بلکہ ایک تیز رفتار لومڑی کی میدان میں دوڑنے کی وجہ سے رک گیا۔ یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی لومڑی بالکل اس میدان میں آ گئی جب لندن اسپرٹ کے پیسر ڈینیئل وورل بال پھینکنے والے تھے۔ اس...
    امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ٹائٹن آبدوز حادثے پر جاری کی گئی تازہ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آبدوز بنانے والی کمپنی اوشن گیٹ (OceanGate) نے نہ صرف بہت سنگین حفاظتی غلطیاں کیں بلکہ دھونس دھمکیوں کا سہارا لے کر حکومتی نگرانی سے بچنے کی کوشش بھی کی۔ رپورٹ کے اہم نکات: خطرناک ڈیزائن: آبدوز کا بنیادی ڈیزائن ہی کمزور اور خطرناک تھا، جسے ماہرین کی منظوری کے بغیر استعمال کیا گیا۔ معائنے کی مکمل نظراندازی: اوشن گیٹ نے اہم حفاظتی معائنے جان بوجھ کر نظرانداز کیے۔ دھونس کا کلچر: کمپنی کے اندر ایک ایسا ماحول تھا جہاں جو بھی کارکن سوال اٹھاتا، اسے دبایا یا نکال دیا جاتا۔ ٹیکنیکل خامیاں...
    پی ڈی پی کی لیڈر نے کہا کہ ہم سے بولنے اور احتجاج تک کرنے کا بنیادی حق سلب کیا جا رہا ہے، یہ ہماری آواز اور ہمارے حقوق کو بھی چھینے جانے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج سے 6 سال قبل 5 اگست 2019ء کو مودی حکومت نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس تعلق سے آج جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں، مودی حکومت سے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ...
    شور کی حساسیت اکثر نظر انداز کی جاتی ہے مگر یہ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت پر طویل المدتی منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کانوں میں غیر حقیقی آوازیں، کن غذاؤں سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے؟ برلن کے ایک رہائشی کے مطابق جب ان کے نئے اوپر والے پڑوسی تصاویر لگاتے یا فرنیچر سجا رہے ہوتے ہیں تو معمولی شور بھی ان کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ شور کی شدت دوسروں کو تکلیف نہیں دیتی مگر ان کے لیے یہ ایک مسلسل ذہنی دباؤ اور اضطراب کی وجہ بنتا ہے۔ دنیا کی 20 تا 40 فیصد آبادی شور کی حساسیت رکھتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی 20 سے 40 فیصد آبادی...
    ترکیہ کی تاریخی مسجد ’’آیا صوفیہ‘‘ میں نماز مغرب کے بعد ایک بدبخت نے آگ لگانے کی کوشش کی جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے نماز کے بعد مسجد میں داخل ہو کر "رحل" کے نیچے کچھ اوراق چھپائے اور اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ اس سے پہلے کے کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا، امام مسجد نے فوری طور پر صورت حال کو سنبھالا اور اوراق میں لگی آگ کو بجھا دیا۔ امام مسجد نے نہ صرف آگ بجھائی بلکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی فوری پر مطلع کیا جس کے باعث ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی۔  Ayasofya Camii’ne giren bir şahıs, yatsı namazı sonrası rahlenin arkasında kâğıtları ateşe vererek Ayasofya’yı kundaklamaya çalıştı. Yangın,...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف سازش کی بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کی بھی صریحاً خلاف ورزی کی، پاکستان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا پرامن حل چاہتا ہے۔ منگل کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو...
    راولپنڈی/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے پیش نظر میں وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے، جس کے تحت ہر قسم کی احتجاجی ریلیوں، لاڈ اسپیکر کے استعمال اور مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی.(جاری ہے) مری روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی مریڑ چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، رحمان آباد، ڈبل روڈ اور فیض آباد جیسے حساس مقامات پر بھی اضافی فورس تعینات کی گئی جب کہ مختلف چوراہوں پر قیدی وین بھی کھڑی کر دی گئی تھیں تاکہ...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت ہر قسم کی احتجاجی ریلیوں، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مری روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریڑ چوک، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، رحمان آباد، ڈبل روڈ اور فیض آباد جیسے حساس مقامات پر بھی اضافی فورس تعینات کی جائے گی جب کہ مختلف چوراہوں پر قیدی وین بھی کھڑی کر دی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 26 نومبر کو اموات ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ کی جانب سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 26 نومبر کو اموات ہوئی تھیں ایک شخص کی موت بھی افسوسناک ہوتی ہے، جتنی بھی اموات ہوئی وہ افسوسناک تھیں، اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ عمران خان مقبول ہیں لیکن یہ تحریک نہیں چلا پائیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ کل...
    تحریر: روشین عاقب کسی بیٹی کے لیے اپنے جان سے عزیز والد کی جدائی سہنا اور پھر اس کرب و صدمے کو الفاظ کے قالب میں ڈھالنا ایک ایسا کٹھن مرحلہ ہے جسے بیان کرنے کے لیے کسی بھی  زبان میں کوئی مکمل لغت موجود نہیں۔ وہ دکھ جو روح کی گہرائیوں میں سرایت کر جائے، اسے کاغذ پر اتارنا ممکن نہیں۔ پاپا کی ذات ایک انجمن تھی۔ اتنے پہلو، اتنے رنگ کہ اگر ہر پہلو پر الگ سے لکھا جائے تو دفتر درکار ہوں۔ وہ ایک بے مثل انسان، صاحبِ طرز تخلیق کار، بہترین دوست اور بے پناہ محبت کرنے والے باپ اور شوہر تھے۔ بچپن میں ہمیں شاید اس نسبت کا احساس نہ تھا مگر جیسے جیسے شعور...
    کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ،پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوئی اور دن رکھتی تو اچھا ہوتا، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے 5اگست کو صبح 10بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، کل کا دن سیاست کا نہیں کشمیریوں سے یکجہتی کا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے 5 اگست کے بجائے کوئی اور دن رکھتی تو اچھا ہوتا۔حریت کانفرنس کے رہنماوں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیرمقام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو شہید کردیا گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم...
    پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 4 اگست سے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری سمیت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندیاں 4 اگست سے 10 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت نہ صرف سیاسی سرگرمیوں اور جلوسوں پر پابندی ہوگی، بلکہ شہریوں کو اسلحے کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال سے بھی روکا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں پر...
    راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 19 سالہ شادی شدہ لڑکی سدرہ عرب کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے قتل میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق، سدرہ عرب کو اس کے 3 بھائیوں اور دیگر افراد نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں عرب گل (سدرہ کا بھائی)، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت، کپڑے اور اسلحہ برآمد تفتیشی ذرائع کے مطابق، تینوں ملزمان نے مانی گل کے کمرے میں لڑکی...
    اتوار کی صبح جب یہ سطور تحریر کی جا رہی ہیں، ایرانی صدر، محترم مسعود پزشکیان،پاکستان میں موجود ہیں ۔ ایرانی صدر صاحب وزیر اعظم ، جناب شہباز شریف ، کی دعوتِ خاص پر سرکاری سطح پر پاکستان کے معزز مہمان بنے ہیں۔ اُن کا دَورئہ پاک ایران برادرانہ تعلقات میں استحکام کا مظہر ہے کہ پچھلے سال ، ڈیڑھ سال کے دوران کوئی دوسرا ایرانی صدر پاکستان کے دَورے پر تشریف لایا ہے۔ حالیہ اسرائیل، ایران کی بارہ روزہ جنگ کے دوران پاکستان نے جس طرح کھل کر اور سینہ ٹھونک کر ایران پر اسرائیل کی صریح جارحیت کے خلاف ایران کا ساتھ دیا، ایران نے اِس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اِس شکرئیے کی بازگشت ایرانی پارلیمنٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر چاہیں تو ایک گھنٹے کے اندر رہا کیا جا سکتا ہے، لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل پر آمادہ نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اذیت پہنچانے والے ہمارے ہدف پر ہیں، کارکنان کپتان کی رہائی کے لیے متحرک ہو جائیں، عمر ایوب صوابی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ احتجاج مکمل طور پر آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے پرامن طریقے سے ہوگا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 5 اگست وہ تاریخ ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حج 2026 کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، حکومت نے رجسٹریشن سے رہ جانے والے عازمین کو بھی حج درخواستیں جمع کروانے کا موقع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی کم تعداد کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ دستیاب کوٹہ مکمل کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اس سال ساڑھے چار لاکھ رجسٹرڈ افراد میں سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل ہونے کا امکان کم ہے، جس پر وزارت نے غیر رجسٹرڈ افراد سے بھی درخواستیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 4 اگست بروز پیر سے شروع ہوگا جو 9 اگست تک جاری رہے...