2025-09-18@04:39:08 GMT
تلاش کی گنتی: 535

«جرگے نے طالبان»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پاؤنڈکیس کافیصلہ بالآخر سنا دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گی ہے ،اسی طرح القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاگیاہے ، کیس کے فیصلے کی تاریخ میں تین بارتبدیلی کی گئی جس سے مختلف شکوک وشبہات پیداہوئے اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ یا القادر ٹرسٹ کیس اس 450 کنال سے زیادہ زمین کے عطیے سے متعلق تھا جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے القادر...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)دْنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان جلد ہوگا۔ نئے معاہدے کے تحت کرسٹیانو رونالڈو روزانہ 5 لاکھ 50 ہزار یورو یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 16 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔النصر کلب سے نئے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دْنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹ بالر بن جائیں گے۔وہ کلب سے سالانہ 183 ملین یورو تنخواہ لیں گے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 52 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔اْن کو کلب کی جانب سے پانچ فیصد پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے، یہ النصر کلب کی جانب سے رونالڈو کے کھیل اور رویے پر اعتماد کا اظہار بھی ہے۔النصر کلب رونالڈو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن اقبال نے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ،ملازمین اپنے شعبوں میں نکھار لانے کیلئے محنت کریں ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلیے جو اقدامات کیے ہیں وہ یقینا گلشن اقبال کو بہتری کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،بلدیاتی سطح پر گلشن ٹاؤن پہلا سرکاری ادارہ ہے جس نے ماہانہ بنیاد پر اپنے ملازمین کو ایوارڈ دینے کے سلسلے کا آغاز کیا ، ملازمین نے بھی اس اقدام کا ہمیں مثبت جواب دیا ہے اور الحمداللہ گلشن اقبال ٹاؤن ترقی کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ دسمبر کے بہترین ملازمین میں نقد...
    آغا راحت نے کہا کہ ہمیں اب انتظار نہیں کرنا کہ دیگر علماء یا پاکستان کے شیعہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں، بس ہم نے برسی کے اجتماع میں گلگت بلتستان کے حوالے سے موقف پیش کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے شیعہ اس ظلم و بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اتوار کے روز شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر پاراچنار کی صورتحال پر لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مرکز کی طرف سے یہ پیغام آیا ہے کہ حکومت ہر طریقے سے تکفیریوں کو لگام دینے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔(جاری ہے) مصطفی کمال نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پانڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، آج وہی فیصلہ آیا جو آنا چاہیے تھا، مان لیں اگر بانی کرپٹ نہیں تو یہ ان کی بدنصیبی ہے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی چوری کی وجہ سے آج بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بانی نے پریس کانفرنس کی تھی اور صرف فرح گوگی کا دفاع کیا تھا۔رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ فرح گوگی نے بشری بی بی کے...
    اوکاڑہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد...
    اسلام آباد (خبر نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکرات کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سینیٹر عرفان صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، بتایا کہ حکومت 7 روز میں مطالبات کا باضابطہ جواب دے گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، جبکہ حکومت کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثناء اللہ خان، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، فاروق ستار، عبدالعلیم خان اور دیگر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے انٹر سال اول کے حالیہ متنازع نتائج اور بے ضابطگیوں کے خلاف متاثرہ طلبہ و طالبات اور والدین کی جانب سے جمعرات کو انٹر بورڈ آفس پر کیے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ انٹر بورڈ کی بنائی گئی کرپٹ عناصر پر مشتمل کمیٹی 48گھنٹوں میں ختم کر کے سینئر اساتذہ ، شہر کے اسٹیک ہولڈرز ،کراچی چیمبر آف کامرس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی نئی کمیٹی تشکیل نہ دی گئی تو اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ۔پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں انٹر ومیٹرک بورڈ ز،ثانوی تعلیمی ادارے اور جامعات تک...
    بہت پرانی بات ہوگئی کہ مملکت خداداد پاکستان کو رشوت کے سرطان کا عارضہ لاحق ہو چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ بیماری اب اپنے آخری اسٹیج پر ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ سرطان کا علاج مکمل طور پر آج تک دریافت نہیں ہوا۔ رشوت کی کارفرمائیاں آپ کو پاکستانی معاشرے کے ہر شعبے میں نظر آئیں گی، کوئی خوش نصیب محکمہ ایسا نہیں جہاں اس نے پنجے نہ گاڑے ہوں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ عارضہ صرف سرکاری اداروں کو لاحق ہے۔ کراچی کو عروس البلاد، میٹروپولیٹن سٹی اور میگاسٹی جیسے خطابات سے نوازا گیا ہے لیکن کوئی اس کی طویل و عریض سڑکوں کی شکستہ حالی، پامالی اور درماندگی کو دیکھے۔ صرف ایک شاہراہ فیصل کو...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )تحریک انصاف کے راہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس (القادر ٹرسٹ کیس)کا فیصلہ کچھ بھی ہو، مذاکرات جاری رہیں گے پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام نے جکڑ لیا ہے، یہ صورتحال ملک کی ترقی کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے.(جاری ہے) سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہوسکے اور کوئی انگلی نہ اٹھا سکے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے. عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں.(جاری ہے) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کا کہنا ہے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے، نیا سعودی معاہدہ دنیا کے مہنگا ترین ایتھیلٹ ہونے پر مہر ثبت کر دے گا. رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی پرو لیگ کلب النصر کی جانب سے 167.9 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ دیے جانے کا امکان ہے. 39 سالہ رونالڈو نے النصر کو جنوری 2023 میں جوائن کیا تھا، تب انھیں 164 ملین پاؤنڈ فی سیزن میچز کیلیے اور اضافی 49 ملین پاؤنڈ آف دی فیلڈ ایونٹس کیلیے دیے گئے تھے، اب وہ دنیا کے سب زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں بیوہ خاتون سے زیادتی کرنے والے سرکاری ملازمین معطل
    ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ ڈیتھا میں 20 جنوری کو صبح 10 بجے ختم بخاری کی تقریب منعقد ہو گی، جس کے مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ہوں گے، جبکہ درس بخاری شیخ الحدیث مولانا عبدالصمد دیں گے۔ ان کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سند ھ کاشف سعید شیخ، مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، منتظم اعلیٰ جمعیت عربیہ پاکستان محمد افضل، منتظم صوبہ سندھ حافظ حذیفہ احمد خان، امیر ضلع جماعت اسلامی حیدرآد انجینئر حافظ طاہر مجید اور مہتم مدرسہ مولانا لیاقت بروہی سمیت دیگر رہنما خطاب اور طلبہ کو اسناد دیں گے۔
    گوادر: امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں گوادر (نمائندہ جسارت) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ گوادرمیں لاپتا افراد، غیرقانونی ٹرالرنگ، بارڈر بندش جیسے اہم ترین مسائل ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبہ زبوں حالی کا شکار ہیں، اسمبلی میں ایم پی اے کے حلف کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اپنی 1 سالا کارکردگی عوامی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب گوادر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مرکز گوادر ہے، وفاقی حکومت گوادر میں اربوں ڈالرز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے 2024 کی تیسری سہ ماہی میں اپنے براڈ بینڈ سیگمنٹ میں قابل ذکر ترقی کا تجربہ کیا ہے جس کی وجہ اس کے فلیش فائبر نیٹ ورک کی تیزی سے توسیع ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مالیاتی نتائج اس کی فکسڈ براڈ بینڈ سروسز سے آمدنی میں 20.4% سال بہ سال اضافے کے ساتھ ایک مضبوط کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں .(جاری ہے) یہ ترقی پی ٹی سی ایل کی کسٹمرز کے تجربے کو بہتر بنانے اور اپنے فائبر آپٹک انفراسٹرکچر کو ملک بھر میں وسعت دینے کی کامیاب اسٹریٹجک کوششوں کو نمایاں کرتی ہے جو کمپنی کو مسابقتی براڈ بینڈ...
    جنگ فوٹو  نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں مختصر وقت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کی حکومت جمہوری استحکام کے لیے فوج کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم کیے ہوئے ہے۔اسحاق ڈار نے روزنامہ ’جنگ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام مشکلات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعلق ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف اپنی مدت کے پورے 5 سال وزیرِ اعظم رہیں گے اور پاکستان...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ کل مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے،...
    لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں8 دن آرام کے بعد آج مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ برینٹ فورڈ اور دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی اسٹیڈیم، برینٹ فورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا، دوسرا میں چیلسی اوربورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان اسٹامفورڈ برج، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ لندن اسٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔آج کا چوتھا اور آخری میچ ناٹنگھم فارسٹ اورلیورپول کی ٹیموں کے درمیان...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک کہا کہ کوئی ڈیل نہیں، صرف مذاکرات ہوں گے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں، یہ ملک کے لیے بہتر ہے۔  مذاکرات وہی ہو رہے ہیں جو حکومت کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ کل 16 جنوری کو مذاکرات میں حکومت کو دو تحریری مطالبات پیش کردیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ ایسا ہو جاتا ہے کہ جج صاحبان فیصلے ڈیلے کرتے ہیں، فیصلے لکھنے ہوتے...
    لاہور؍ فیروز والہ؍ بہاولپور؍ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولپور ڈویژن کے 3011 طلبہ کیلئے 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر چیک تقسیم کردیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس میں بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف تقریب میں موجود طلبہ میں گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر سہیل عدنان کو ساتھ بٹھا لیا اور 50لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے جوش وخروش کا اظہار کیا اور...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ چینی مارکیٹ میں پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کا پلان ہے۔ حکومت یوآن بانڈ کے ذریعے 25 کروڑ ڈالر تک حاصل ہونے کیلئے پرامید ہے۔ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے۔ پاکستان کی ریٹنگ میں مزید بہتری متوقع ہے۔ سنگل بی کیٹگری ہدف ہے۔ پاکستان بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے فنڈز حاصل کر سکے گا۔ گزشتہ دو سال کے مقابلے میں پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان سے ٹیکس بیس...
    پانچ سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق مسکن راوی کے تحت مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کے منصوبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج 100 مستحق افراد کو گھر ملے ہیں،مستحقین کو گھر ملنے پر میرے دل کو تسلی ہوئی ہے، جن لوگوں کو گھر ملے ان کو بہت بہت مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ جو گھر دیئے جارہے ہیں ان پر سولر یونٹ لگا ہوا ہے،...
    بیجنگ () ہر سال چینی وزیر خارجہ اپنے پہلے غیر ملکی دورے کی شروعات افریقی خطے سے کرتے ہیں اور  یہ روایت 35 سال سے جاری ہے۔ اس سال چین افریقہ تعاون فورم   کے قیام کی 25 ویں سالگرہ ہے اور بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کا پہلا سال ہے۔ اس پس منظر میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سال کے آغاز میں نمیبیا، کانگو (بریزاویل)، چاڈ اور نائجیریا کا دورہ کیا۔ گزشتہ سال ستمبر میں منعقدہ چین افریقہ تعاون  فورم کے بیجنگ  سمٹ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا تھا کہ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام افریقی ممالک کے ساتھ چین کے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات کی سطح تک اپ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ حیسکو سرکل لاڑ کے 5 لائن اسٹاف کی جبری برطرفی کے خلاف کل سرکل آفس لاڑ کے افسران کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، بے گناہ ملازمین کو بحال اور کرپٹ افسران مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا، افسران خود کو حاجی ثناء اللہ کی اولاد اور محنت کشوں کو چور بناکر سارا ملبہ ان پر ڈال رہے ہیں، یہ ملک محنت کشوں نے بنایا ہے اور انہی کو بے روزگار کیا جارہا ہے، آپ کا لیبر ہال میں جمع ہونا اور برخاست ہونے والے ملازمین کے لیے خیر سگالی اور اظہارِ یکجہتی کرنے پر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) حکومت کے معیشت بہتر ہونے کے دعووں پر مولانا فضل الرحمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صرف معاشی اشاروں سے کام نہیں چلے گا، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی، جب تک عام آدمی تک معیشت کی بہتری نہیں پہنچتی اس وقت تک عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہفتے کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، صوبائی حکومتیں کیوں قانون سازی میں تاخیر کر رہی ہیں؟ جب قومی سطح پر ایک قانون بن چکا ہے تو صوبائی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں، معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری ہماری آرزو ہے، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک روپے کی قدر کو تقویت نہیں ملے گی عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں...
    راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے، سپریم کورٹ گئے، کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جائیں گے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں  اندر جانے سے روکا گیا، ہم پیدل چل کر اندر والے گیٹ پر گئے۔ پہلے پوری فیملی کو اجازت ہوتی تھی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی...
    ڈی آئی خان: ضلع لکی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لکی کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان ہونے والے جرگہ کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں اقبال، عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں منتقل کردیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق زخمی اقبال وزیر...
    LAKI MARWAT: ضلع لکی مروت میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں ریفر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی اقبال وزیر جاں بحق ہونےوالے خطاب اللہ کے بھائی ہیں۔  
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے اسٹیل مل کے مقررشدہ عارضی سی ای او اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مانی کی جانب سے گلشن حدید کے مکینوں کا پانی بند کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل مل کو ملنے والا پانی کراچی کے پانی کا حصہ ہے ، اسٹیل مل خود پانی کی پیداوار نہیں کرتا نہ وہ اس پانی پر اس طرح کا کوئی فیصلہ مسلط کر سکتا ہے ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر گلشن حدید کی آبادیوں میں رہائش پذیر شہریوں کا پانی بحال نہ کیا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے ،...