2025-10-13@19:09:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1174

«حافظ سعد رضوی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بڑے اہم فیصلے کئے۔ زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر داخلہ نے ملک بھر میں چہرہ شناسی (فیشل ریکوگنیشن) ٹیکنالوجی کے نفاذ کو 31 دسمبر تک یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے سیکٹر آئی 8 میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا بھی سنگ بنیاد بھی رکھا۔ آئی ایٹ نادرا میگا سینٹر کی تکمیل جون 2026ء میں متوقع ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور بھی دیا گیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ہدف دے دیا امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو پاک، افغان...
    حافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات—تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمٰ فیس بک پیج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیے مودی گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، حافظ نعیم ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور بھی دیا گیا۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان...
    حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے امریکا کی جانب سے پیش کردہ نئی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ بندی: حماس اور امریکا معاہدے کے مسودے پر متفق ہوگئے برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تجویز میں 60 روزہ جنگ بندی، 10 زندہ یرغمالیوں اور 18 ہلاک شدگان کی باقیات کی واپسی، اور اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔ حماس کا مؤقف ہے کہ یہ تجویز ان کے بنیادی مطالبات، جیسے جنگ کا مکمل خاتمہ اور مستقل جنگ بندی کی ضمانت، کو پورا نہیں کرتی۔ تنظیم نے کہا ہے کہ وہ ثالثوں کے ساتھ رابطے میں ہے...
    سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے قانونی اصلاحاتی تجاویز طلب کرنے، تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت، مرحلہ وار اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا، چیف جسٹس نے تحقیقی ٹیم کے ساتھ ریسرچ ایسوسی ایٹس کی شمولیت کی تجویز بھی دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے 44ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطاب لا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کی زیر صدارت ہوا، چیف جسٹس نے کمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری ارکان اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ...
    بھارت میں منعقدہ مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کرنے والی برطانوی حسینہ، ملا میگی نے بھارتی معاشرے میں پیش آئے شرمناک سلوک پر خاموشی توڑ دی۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 24 سالہ ملا میگی کا کہنا تھا کہ ’’میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا، مجھے امیر اور ادھیڑ عمر مردوں کے ساتھ زبردستی پورا دن گزارنے پر مجبور کیا گیا، جیسے میں ان کی تفریح کا سامان ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میں ایک عزت دار مقابلے میں حصہ لینے آئی تھی، کسی کی دل لگی یا وقت گزاری کے لیے نہیں۔ مس ورلڈ جیسے مقابلے میں بھی کچھ اخلاقی حدود ہونی چاہئیں۔‘‘ میلا میگی نے انکشاف کیا کہ وہ ان حالات میں...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق  ہونے  کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی  ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ  کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے ضلع دھیر کوٹ میں پولیس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر دھیر کوٹ میں پولیس کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کئی فٹ گہری کھائی میں گر کر تباہ...
    — فائل فوٹو ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کے افسر کے بیٹے  حسن جاوید سولنگی کا پتہ لگا لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ساوتھ پولیس کی پاک کالونی میں کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے درخشاں کے رہائشی حسن جاوید سولنگی کو تلاش کر لیا گیا۔ ڈیفنس کے رہائشی حساس ادارے کے افسر کا بیٹا مبینہ طور پر اغواکراچی ڈیفنس کے رہائشی حساس ادارے کے افسر کے بیٹے... ڈی آئی جی ساؤتھ  کا کہنا ہے کہ نوجوان گھریلو معاملات کے باعث گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ نوجوان کا کچھ عرصے قبل ری ہیب سینٹر میں علاج بھی ہوا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں درخشاں تھانے...
    فرحت اللہ بابر کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’دی زرداری پریزیڈنسی‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد جنرل پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرحت اللہ بابر کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’دی زرداری پریزیڈنسی‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد جنرل پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ اپنی یادداشت میں فرحت اللہ بابر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کس طرح ایوان صدر کے باہر ٹرپل ون بریگیڈ تعینات کرکے دباؤ ڈالا گیا تاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو...
    — فائل فوٹو  شکارپور میں بریک فیل ہونے کے باعث مسافر وین الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شکارپور میں چک روڈ پر بریک فیل ہونے کے باعث مسافر وین الٹ گئی، حادثے میں بس میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ خضدار : باراتیوں کی وین اُلٹ گئی، 3 افراد جاں بحقبلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر باراتیوں کی وین کو حادثہ پیش آگیا ہے۔  پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس ٹاؤن چک سے سکھر جارہی تھی۔
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کو اس منصب پر بیٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے۔ ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں 5 تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے۔ کس طرح سے یہ لوگ پاکستان کے آئین و قانون کے...
    کوئٹہ: مسافر کوچ پر چھاپے کے دوران خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار جب کہ  مغوی بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کازیزات کے مطابق لیویز فورس نے کوئٹہ سے پنڈی ج انے والی مسافر کوچ پر چھاپا مارا اور کارروائی کے دوران مغوی بچے کامران خان کو بازیاب کرا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مخبر نے خفیہ اطلاع دی تھی کہ بچے کو اغوا کیا جارہا ہے۔ دورانِ کارروائی ملزم حضرت بلال خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کو جلد کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
    ---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سنے جائیں۔ اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے: بیرسٹر سیفبیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔  انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کردیا، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد بانی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلا م آباد ہائیکورٹ کے اطراف بھاری نفری تعینات کر دی گئی، قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں، احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، سیکورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور...
    شیخوپورہ+فیروز والا (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) خانپور کے قریب نجی پیپر مل میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 مزدوروں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ فلائنگ پیپر مل میں پیش آیا جہاں مزدور فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے گیس کی وجہ سے گر گئے اور 4 افراد جاں بحق ہو گئے اور 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت 40 سالہ عباس ولد محمد حسین، 19 سالہ بلال ولد محمد عباس، 30 سالہ علی حیدر ولد یوسف‘ شعیب ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا اور بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے، عمران خان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے. ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے.(جاری ہے) وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے ذرائع...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے ایک ایسے گوشے سے پردہ ہٹایا ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور اداکارہ وینا ملک شادی کے قریب پہنچ چکے تھے، یہاں تک کہ دونوں نے مشترکہ گھر بھی خرید لیا تھا مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اپنے انٹرویو میں ببرک شاہ نے بتایا، ’’ہماری شادی اس لیے نہ ہوسکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھی، اور سچ کہوں تو مجھے بھی کسی اور کا ساتھ مل گیا تھا۔‘‘ انہوں نے وینا ملک کی جانب...
     پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین شاہین شاہ آفریدی کی خوب تعریفیں کرتے نظر آئے کہ ان کی کپتانی میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی ہے۔ شاہین آفریدی نے میچ جیتنے کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی جیتی ہوئی ٹرافیز اور فضل محمود کیپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا صبح بخیر، اور ساتھ ہی انہوں نے شرمانے والا ایموجی بھی بنایا۔ Good morning ???? pic.twitter.com/cLgltLdi0m — Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 26, 2025 لاہور قلندرز کے کپتان کی پوسٹ پر...
    نیویارک / میانمار: اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 9 اور 10 مئی کو میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتی حادثوں میں 427 روہنگیا افراد جاں بحق ہو گئے۔ اگر یہ تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ 2025 میں روہنگیا پناہ گزینوں کی سمندر میں سب سے بڑی ہلاکت خیز سانحہ ہو گا۔ یو این ایچ سی آر (UNHCR) کے مطابق ایک کشتی میں 267 افراد سوار تھے، جو 9 مئی کو ڈوب گئی، اور صرف 66 افراد بچ پائے۔ اگلے دن 247 افراد پر مشتمل ایک اور کشتی الٹ گئی، جس میں سے صرف 21 افراد زندہ بچے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ افراد یا تو بنگلہ دیش کے کاکس بازار کیمپوں سے فرار ہو رہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے ،ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا،پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا،ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی...
    جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی میں ایک خاتون نے چھریوں کے وار کر کے 18 افراد کو زخمی کردیا، خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس 39 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تنہا ہوتے ہوئے حملہ کر کے کئی لوگوں کو زخمی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون  تحویل میں ہے اور اس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
    حیدرآباد(نیوز ڈیسک) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، دونوں رہنماؤں کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا، جب وہ کارکنوں سمیت ریلی نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیماڑی کے دفتر میں توڑ پھوڑ سمیت دیگر مقدمات درج کیے گئے تھے، جو اس وقت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 19 جنوری 2023 کو کراچی میں ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا ۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔نیول چیف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک ہزار  دیہاتیوں کے ہجوم نے رائل بنگال ٹائیگر کو مار ڈالا تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ غیر ریاستی عناصر کے کردار...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد کیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے اپنے خطاب میں جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے، غیر ریاستی عناصر کے...
    راولپنڈی:  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے بیان کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا جہاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیوی وار کالج کے کانووکیشن میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب میں جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے...
    — فائل فوٹو  چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شاہدرہ میں مقتولہ نجمہ بی بی کے گھر کا دورہ کیا۔حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران تعزیت کی اور انصاف کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ یہ بھی پڑھیے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے جلانے والا سفاک ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد ناقابلِ برداشت ہے اور اس معاملے میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔پولیس کے مطابق نجمہ بی بی کو شوہر نذیر اور اس کی دوسری بیوی نے زندہ جلا کر قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ شوہر اور دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو...
    ڈیرہ اسماعیل خان اور عارف والا میں فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ پہاڑ پور کی حدود کوٹجائی یامین پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مدثر اور حیات اللہ کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں تاہم واقعہ  سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے...
    معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کردیا۔ حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل (اے سی ایم) اورنگزیب احمد، جو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب قیادت کے بعد خبروں کی زینت بنے، اب ایک اور وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور وہ ہے نادیہ خان کا ان کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ۔ نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب ان کے شوہر فیصل راؤ کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔ نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل راؤ اور اورنگزیب 1989ء میں...
    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد  نے خفیہ اطلاعات پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی پاسپورٹ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی ویزے دلوانے والے گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد  نے خفیہ اطلاعات پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی پاسپورٹ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عالم زیب، آصف خان اور ہارون الرشید کے نام سے ہوئی، جو بین الاقوامی منظم گینگ کا حصہ ہیں۔ یہ منظم گینگ...
    سٹی 42: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے  سابق کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اقبال قاسم اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی محسن نقوی نے دعا دیتے ہوئے کہا اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے، آمین ،    خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوامغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک ورج میں کار حادثہ کی اطلاع ملی۔(جاری ہے) موٹروےپولیس افسران فوری مدد کے لیے پہنچے اور گاڑی کو چیک کیا تو فیروز والا کا رہائشی مغوی عتیق الرحمن سکنہ فیروز والا سٹیل وائر سے بندھا ہوا ملا جس کو رانا ٹاؤن فیروز والا سے اغوا کیا گیا تھا ۔پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان اشرف اور شاہ زیب کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فون، زیوارت ، لیڈیز بیگ گولیاں بھی برآمد کرلیا۔...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ میں نے کہا تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا، فریقین کے درمیان تجارت کے ذریعے تنازع ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے، پاکستان کے لوگ بہترین اور لیڈر عظیم ہیں،...
    1200 ایکڑ پر محیط کراچی کی مویشی منڈی لاکھوں قربانی کے جانوروں کی مہمان نوازی کرتی ہے، یہاں کچھ عرصے کے لیے ایک شہر آباد ہوجاتا ہے جہاں لاکھوں افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جانوروں کے ساتھ ان کے بیوپاری بھی مویشی منڈی میں اپنا بوریا بستر باندھ کر آتے ہیں کیوں کہ جب تک جانور بک نہیں جاتے ، انہیں منڈی ہی میں گزر بسر کرنا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے چلتی پھرتی موٹر بائیک شاپس پر شہری انواع و اقسام کی اشیاء فروخت کرتے ہیں، جو ان کی نجی سے لیکر اجتماعی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ مویشی منڈی میں چائے کے ڈھابے، الیکٹرانک اشیاء، جانوروں کے لیے...
    سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکے گھر حملے کی مذمت کی   محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  وزیرداخلہ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر پر حملہ افسوسناک واقعہ ہے۔مظاہرین کا یہ فعل ناقابل برداشت ہے۔ حملہ آوروں نے قانون ہاتھ میں لے کر شرپسندی کا ارتکاب کیا۔کسی کو بھی ایسے شرپسند واقعہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔  انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
    حادثے کا شکار مسافر وین ٹنڈوآدم جا رہی تھی، گڈاپ ٹاؤن پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ اسٹیل مل موڑ پر تیز رفتار ڈمپر وہیل چئیر پر چلنے والے معذور پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں نامعلوم  معذور شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائی وے کاٹھور کے قریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت...
    سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جب کہ اسٹیل مل موڑپرتیزرفتارڈمپروہیل چئیرپرچلنے والے معذورپرچڑھ گیا جس کے نتیجے میں نامعلوم  معذورشخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے باعث مسافروین کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کوفوری طور پرایدھی ایمبولینس سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 3 سالہ انجیلی دختر فاتوخان اور60 سالہ فاروق ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔ زخمیوں میں...
    فائل فوٹو تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس موقع پر شاہ محمود کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو سینے ميں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں مقیم قانونی اور غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ہزاروں افغان افراد کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ان کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کئی سالوں سے پاکستان میں مقیم افغان شہری مختلف کیٹیگریز کے تحت ویزے میں توسیع حاصل کر رہے تھے۔ تاہم، ایک سیکورٹی ایجنسی نے اب ویزہ کی توسیع کے تمام زمروں کے لیے سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے۔ اس کارروائی نے ہزاروں افغان شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے، کیونکہ وہ اب اپنے ویزوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے...
    پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو...
    اٹک میں کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا، 14 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے مٹھیال کے قریب کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام نے کہا کہ واقعہ میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا، 14 مسافر جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے،اموات  میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ورکرز اور کلینکس کے لیے امریکی امداد میں کٹوتی کے بعد سے جنوبی افریقہ میں ایڈز کا باعث بننے والے ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ اور مانیٹرنگ میں کمی ہوئی ہے، جس سے بالخصوص حاملہ خواتین، نومولود بچے اور نوجوان زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار تک ملکی عوام کو رسائی حاصل نہیں ہے۔ جنوبی افریقہ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ وہاں ایچ...
    —فائل فوٹو گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلام آباد اور میاں چنوں کے رہائشی دو افراد کو بازیاب کروایا گیا۔پولیس نے کہا کہ دونوں افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثاء سے 3 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی مضبوط خواہش کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اپنے دفاع میں ردعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلا اشتعال جارحیت کے سامنے انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ تشدد اور تفریق دنیا بھر کے لاکھوں ایل جی بی ٹی کیو آئی + افراد کی روزمرہ زندگی کے تلخ حقائق ہیں جبکہ طبی خدمات اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے لیے امدادی وسائل میں کمی سے ان کے لیے حالات مزید گمبھیر ہو گئے ہیں۔ہم جنس پرست، دو جنسی رجحانات کے حامل اور ٹرانسجینڈر افراد سے نفرت کے خلاف عالمی دن 17 مئی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایل جی بی ٹی کیو آئی + لوگوں کو اظہار نفرت، حملوں اور اپنے حقوق پر قدغن کا سامنا ہے۔ تاہم، ایسے لوگوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھرماردینےیاجان بوجھ کرنقصان پہنچانےکےجرائم...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کیلئے ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سیریئس کرائم اینڈ لا انفورسمنٹ پروگرام (اپسکیل) کے حکام اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن، آن لائن چائلڈ ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے لئے اٹھائے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیرداخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کر کے مربوط اقدامات...
    پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو لے...
    فائل فوٹو۔ راجن پور کے علاقے کچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 3 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔ ڈسٹرک پولیس افسر کے مطابق بازیاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ ڈی پی او راجن پور کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی افراد کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آج 4 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔  ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے پاکستان بھر کی موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت اور شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کو متاثر کیا ہے اور پاکستان اس سے شدید طور پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی گرمی، کہیں غیر معمولی بارشیں تو کہیں خشک سالی سے انسانی زندگی بہت متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے بد اثرات سے بچنے کے لیے ملک میں ماحول دوست کلچر اپناتے ہوئے درخت لگائیں، گرمی بھگائیں کے فارمولے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں وزارت مواصلات اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی...
    ڈھائی کروڑ کی آبادی رکھنے والے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں سے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں دو دو، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں صرف ایک ویسکیولر سرجن موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے سرکاری اسپتالوں میں ویکسیولر سرجنز کی شدید قلت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھائی کروڑ کی آبادی رکھنے والے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں سے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں دو دو، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں صرف ایک ویسکیولر سرجن موجود ہے۔ حیرت انگیز طور پر شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں حادثات سے متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا بھی موجود نہیں۔ عباسی شہید اسپتال میں تاحال ویسکیولر سرجری کا شعبہ قائم نہیں کیا جا سکا ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں سہولت نہ ہونے...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن   نے رسمی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یکم جون 2025 سے لے کر 31مئی 2026 تک ، چین برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور  یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری  پالیسی کا آزمائشی اطلاق  کرے گا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے  وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے     اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے،  وہ   ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکیں گے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ معیاری کھلے پن پر قائم رہے گا  اور غیرممالک کے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں، ججز اب کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے، ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے جو کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا...
    آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستانی ہیکرز کا سائبر حملہ: 15 لاکھ سے زائد بھارتی ویب سائٹس نشانہ، 150 پر کامیاب حملے نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک بڑا سائبر محاذ بھی کھل گیا۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق  پاکستانی ہیکرز نے "آپریشن بنیان المرصوص" کے تحت بھارت پر 15 لاکھ سے زائد سائبر حملے کیے، ان حملوں کا ہدف بھارتی حکومت، دفاع، اور اہم انفرا اسٹرکچر سے جڑی ویب سائٹس تھیں۔ بھارتی سائبر سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اگرچہ بیشتر حملے ناکام بنا دیے گئے، تاہم تقریباً 150 سائبر حملے کامیاب رہے جن کے نتیجے میں ڈیٹا لیک، ویب سائٹ ڈی فیسنگ، اور سروس ڈسٹرپشن جیسے واقعات رپورٹ...
    مسلح افراد نے میکسیکو کی خلیجی ساحلی ریاست ویراکروز میں حکمراں جماعت کی جانب سے میئر کی امیدوار سمیت 5 افراد کو قتل کردیا، جو یکم جون کے انتخابات سے قبل مذکورہ ریاست میں اس نوعیت کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔ مورینا پارٹی کی امیدوار یسینیا لارا گوتریس پر حملہ اتوار کو اس وقت ہوا جب وہ ٹیکسسٹیپیک کے راستے حامیوں کے ایک کارواں کی قیادت کر رہی تھیں، حملے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔ میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا شینبام کی جماعت مورینا پارٹی سے وابستہ ویراکروز کے گورنر روکیو ناہلے کے مطابق مارے جانے والوں میں لارا گوتریس کی بیٹی بھی شامل ہیں، ٹیکسسٹیپیک کوٹزاکوالکوس کی اہم پٹرولیم انڈسٹری سے جڑی بندرگاہ کے جنوب مغرب میں...
    لندن:پاک فضائیہ کے زیر استعمال طیارے کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ شائع کردی۔ ڈیلی میل نے پاک فضائیہ کے زیر استعمال جے ٹین سی طیارے کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ چین کا جنگی طیارہ مغربی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ چینی جنگی طیاروں کا پہلی بار مغربی ٹیکنالوجی کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوا، فضائی لڑائی میں مبینہ طور پر بھارتی طیارے مار گرائے گئے جن میں کم از کم ایک طیارہ فرانسیسی ساختہ رافیل تھا۔ ڈیلی میل نے لکھا کہ اسلام آباد نے چینی ساختہ جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کو آپریشن میں استعمال کیا، پاکستانی حکام کے مطابق لڑائی میں مجموعی طور پر 100 سے زائد طیارے شامل...
    بیرونِ ملک مقیم افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، برطانیہ میں مستقل رہائش کے قیام کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے امیگریشن نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سوشل کیئر ورکر ویزا بند، اور بیرون ملک سے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ برطانیہ میں مستقل رہائش کے لیے قیام کی مدت 5 سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے، دوسری جانب اسکلڈ ورکر ویزا کے لیے تعلیم کی سطح بڑھا دی گئی، پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کی مدت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور انگریزی زبان...
    ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی تجویز دی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا موٹرویز کے سفر کو خوشگوار اور ماحول کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔دوران اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو...
    ویب ڈیسک: ملک بھر میں موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا۔  وفاقی وزریر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔  دورانِ اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی بھی تجویز دی گئی جس کے لیے فوری اقدامات ہوں گے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کیلئے  پچیس سالہ پلان تشکیل دیا جائے گا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے  وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ زرعی ماہرین اور فارمرز اس نیک مقصد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ کی ضرورت ہے اور پروٹیکٹوریٹ امیگرنٹس سے تحفظ حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ کینیڈا کا ورک ویزا، جسے ورک پرمٹ بھی کہا جاتا ہے غیر ملکی شہریوں کو کینیڈا میں عارضی طور پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اوپن ورک ویزا: اس قسم کا ویزا غیر ملکی شہریوں کو اپنی پسند کے کسی آجر کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایمپلائر کے لیے مخصوص ورک ویزا: اس قسم کا ویزا آپ کو صرف ایک آجر کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے جس نے ویزا حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کھلے کام کے پرمٹ اکثر اہلیہ اور ہنر مند کارکنوں کے زیر کفالت بچوں،...
    بمبئی(اوصاف نیوز)بھارتی حکام نے پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران 22 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ نئی دہلی سے الجزیرہ کی نمائندہ امِّ کلثوم شریف کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کارروائیوں میں 22 افراد کی ہلاکت ہزاروں کے نقل مکانی کا دعویٰ کیا ہے۔ ام کلثوم کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹر کے مطابق جانی نقصان کے ساتھ ساتھ روزگار کا بھی بڑا نقصان ہوا ہے، سرحدی دیہات سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈرونز...
    رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے ، پاکستان نے بھارتی رفال گراکر دنیا کے عسکری ماہرین کو حیران و پریشان کر دیا۔ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی رفال گرا کر پاکستان نے فضاؤں میں اپنی برتری ثابت کر دی، پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ واقعے کے بعد بھارت اپنے...
    پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی معترف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز)پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے، پاکستان نے بھارتی رافیل گراکر دنیا کے عسکری ماہرین کو حیران و پریشان کر دیا۔ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی رافیل گرا کر پاکستان نے فضاں میں اپنی برتری ثابت کر دی، پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ واقعے کے بعد بھارت اپنے لیے طاقتور جہاز خریدتا رہا، بالاکوٹ...
    گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب مویشی منڈی آنے والوں کو لوٹنے کی غرض سے گھومنے والے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دیگر دو ساتھی ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ڈاکو فیض اللہ نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ افغان بستی کا رہائشی ہے اور اس کے ہمراہ باچا خان اور اسد ساتھ تھے اور وہ بھی افغان بستی کی رہائشی ہیں جبکہ گائے منڈی میں آنے والوں کو لوٹ نے کی غرض سے گھوم رہے تھے۔ گرفتار ڈاکو فیض...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اب تک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے زیراستعمال25   اسرائیلی ساختہ طیاروں کو مار گرایا ہے جس کی تصدیق پاک فوج کے ترجمان نے کردی ہے اور بتایا ہے کہ یہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے لیکن یہ ڈرون کیا صلاحیت رکھتا ہے، اس بارے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ آٹومیٹڈ ریسرچ آرگنائزیشن کے مطابق اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کا طیارکردہ ہیروپ سٹینڈ آف لوئٹرنگ گولہ باری سے حملہ کرنے والا ہتھیاروں کا نظام ہے جو اہداف کو تلاش کرنے اور درست طریقے سے حملہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل اس کا جائزہ لے سکتا ہے ، اسرائیل کا اس...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے اٹلی کے ہم منصب نے ملاقات کی اور بھارت کی بزدلانہ کارروائی و جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب کو گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ کارروائی اور  جارحیت کے محرکات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی لانے کے لئے بامقصد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 26 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بین...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے تاہم پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے انڈین جریدے”دی ہندو“ نے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ کے گاﺅں اکلیان کلاں میں گر کر تباہ ہوا.(جاری ہے) انڈیا نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے انڈیا کے تین ڈرونز بھی مار گرائے سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں انڈین ڈرونز گرائے گئے، ان میں کوٹلی، برنالہ اور شکر گڑھ سیکٹر شامل...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سیکیورٹی ذرائع  سے دعویٰ کیاہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور...
    سٹی42: پاکستان میں رات کے اندھیرے میں تین مساجد، آٹھ سویلین شہید کرنے اور  35 شہریوں کو زخمی کرنے کے بعد بھارت نے واویلا شروع کر دیا کہ پاکستان  کی شدید گولہ باری سے کشمیر میں بھارت کے مقبوضہ حصہ میں تین سویلین مارے گئے ہیں۔  انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے یہ خبر کچھ دیر پہلے دی ہے کہ بھارت کہہ رہا ہے  کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔مقبوضہ کشمیر سے فائل کی گئی خبر میں انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ بھارتی فوج کہہ رہی ہے کہ  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی گولہ باری میں تین شہری مارے گئے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا انڈین...
    اہل ایمان کے دوسرے سب سے بڑے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے جس کے لیے دنیا بھر میں تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔  بات کی جائے اگر پاکستان کی تو ملک کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیوں کے قیام کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں بکرے، دنبے، بیل اور اونٹوں کو مویشی منڈیوں میں لایا جارہا ہے۔ عید قربان میں ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ ایسے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مویشیوں کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ لایا جارہا ہے۔ بیوپاریوں کے مطابق کوئٹہ میں غیر سرکاری طور پر لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں سبی کے علاقے بھاگ ناڑی اور سندھ سے بیل، ساہیوال اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے دیسی...
    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے زیادہ پنشن لینے والوں پر معمولی انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا جا رہا ہے آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ وہ افراد جو ماہانہ چار لاکھ روپے سے زائد پنشن وصول کر رہے ہیں ان پر 2.5 فیصد کی معمولی شرح سے انکم ٹیکس لاگو کیا جائے اس اقدام کا مقصد کم آمدن والے طبقے کو مساوی ٹیکس نظام کا پیغام دینا ہے یہ ٹیکس سول ملٹری عدلیہ اور دیگر اداروں کے ان تمام افراد پر لاگو ہو گا جو مقررہ حد سے زیادہ پنشن حاصل کر...
    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سینکڑوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، خضدار، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی اور اوستہ محمد سمیت متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے سب سے زیادہ واقعات ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار اور کوہلو میں پیش آئے۔ خضدار کے علاقے سارونہ...
    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سینکڑوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، خضدار، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی اور اوستہ محمد سمیت متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک، بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے اور کچھ علاقوں میں اب بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ان بارشوں سے جہاں گرمی کی شدت اور خشک سالی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ اسی طرح بنگلادیش کے مہدی حسن اور نیوزی لینڈ کے بین سئیرز کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔مینز اور ویمن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) اتوار کے روز برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ''دہشت گردی کے جرائم‘‘ میں ملوث ہونے کے شبے میں سات ایرانی شہریوں سمیت آٹھ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ ایوَٹ کوپر نے اپنے ملک کی سرزمین پر ہونے والی ان گرفتاریوں کو ایران کے بارے میں پائے جانے والے شدید خدشات کے ضمن میں دو بڑی کارروائیاں قرار دیا ہے۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پانچ افراد، جن میں سے چار ایرانی ہیں، کو ''دہشت گردی کی کارروائی کی تیاریوں‘‘ کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاںبرطانیہ کے دارالحکومت لندن، سونڈن اور گریٹر...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے البات میں نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی خاران روڈ پروجیکٹ پر کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ ایک نجی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے نوشکی خاران روڈ کی تعمیر کا کام جاری تھا، کمپنی نے البات کے علاقے میں کیمپ قائم کر رکھا تھا، مسلح افراد کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر پہنچا اور تعمیراتی مشینری پر فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا۔ حملہ آوروں نے اسلحے کے زور پر 4 مزدوروں کو یرغمال بنا لیا، اور علاقے سے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی کارکنوں کی بازیابی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان کے حمایت یافتہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)اور ایک فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی ابھی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے شواہد...
     سٹی42:  سنگین مقدمات میں گرفتار 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کئے جانے کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے قیدیوں کی گاڑی پر حملہ کر دیا، انہوں نے تمام  10 قیدیوں کے ساتھ  5 پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کر لیا۔  پولیس ذرائع  کا کہنا ہےکہ لسبیلہ کے 5 پولیس اہلکاروں کو منگوچھر  کے علاقے مین سڑک سے  اغوا کرلیا گیا  ہے۔ مسلح افراد کوئٹہ منتقل کیے جانے والے10 قیدیوں کو بھی  لے گئے ہیں۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لسبیلہ سے حب پولیس کی قیدی وین میں 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا۔ قیدی وین منگوچر کے علاقہ...
    مسافروں کو آف لوڈ کرکے قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت لیور خان اور نعمان کے ناموں سے ہوئی، پہلی کارروائی میں یو اے ای جانے والے مسافر لیور خان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا۔ مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر آمد کی جعلی اسٹیمپس پائی گئیں، مسافر انگور اڈہ بارڈر کے ذریعے غیر قانونی آمدورفت...
    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت لیور خان اور نعمان کے ناموں سے ہوئی، پہلی کارروائی میں یو اے ای جانے والے مسافر لیور خان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا۔ مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر آمد کی جعلی اسٹیمپس پائی گئیں، مسافر انگور اڈہ بارڈر کے ذریعے غیر قانونی آمدورفت کرتا رہا ہے۔ ایک اور کارروائی میں ازبکستان جانے والے نعمان نامی مسافر کو جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر...
    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، پروٹوکول میں شامل گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام مری میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے پروٹوکول میں شامل 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیرمقام کو حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا اور پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ ہیں تاہم دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں...
    MURREE: وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام مری میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے پروٹوکول میں شامل 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیرمقام کو حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا اور پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ ہیں تاہم دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کے بعد مری...
    پنجاب پولیس کے جوان کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے I-11/2 سے غلام حسین نامی شہری کو اغوا کیا گیا،  اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شہری کے اغواء میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، اغوا کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے غلام حسین نامی مغوی کو  بازیاب کروا لیا گیا۔ زرائع  نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عمیر سمیت اغوا میں ملوث گروہ فراش ٹاؤن  سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں کامیاب آپریشن...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے منگل کو اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات کے درمیان 6 راؤنڈ ٹرپ پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں:باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی منسوخ کردہ پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت روٹس PK-601، PK-605، اور PK-603 شامل ہیں، جبکہ گلگت سے اسلام آباد جانے والی واپسی پرواز PK-602 اور PK-604 کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451 بھی منسوخ کر دی گئی۔ پروازں کی اس اچانک منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فوجی شرٹ میں ملبوس تصویر اور ہاتھ میں چائے کے کپ نے بھارتیوں کو تلملا کر رکھ دیا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے جواب پر طنزیہ جملہ کَستے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ فوجی شرٹ پہنے اور ہاتھ میں چائے کا کپ لیے کھڑے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن پر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لکھا کہ “چھوڑو جیت ہار کو! آؤ شیکھر تمہیں چائے پلاتا ہوں”۔ سابق کپتان کے طنزیہ میسج پر بھارتی مداحوں نے نہایتی نامناسب کمنٹس کیے، جس پر انہیں دنیا بھر کے صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب ایک...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے اہم ملاقاتیں کی اور پاک بھارت کشیدگی، سرحدوں کی صورتحال اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا۔ منصورہ میں امیر جماعت  اسلامی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی  موجود تھے۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یک طرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن  کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن نے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فوجی شرٹ میں ملبوس تصویر اور ہاتھ میں چائے کے کپ نے بھارتیوں کو تلملا کر رکھ دیا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے جواب پر طنزیہ جملہ کَستے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ فوجی شرٹ پہنے اور ہاتھ میں چائے کا کپ لیے کھڑے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن پر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لکھا کہ "چھوڑو جیت ہار کو! آؤ شیکھر تمہیں چائے پلاتا ہوں"۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے سابق کپتان کے طنزیہ میسج پر بھارتی مداحوں نے نہایتی نامناسب کمنٹس کیے، جس پر...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کا لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے افراد بشمول دونوں ممالک میں شادیاں کرنے والوں کی سیکڑوں کی تعداد میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے دی گئی مہلت 30 اپریل کو ختم ہوجائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی کے بعد مختصر ویزا کے حامل افراد کی اپنے اپنے ملک واپسی کے بعد لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے بھارتی واپس پاکستان اور یہاں سے بھارت میں مستقل سکونت اختیار کرنے والے پاکستانی واپس چلے گئے ہیں۔ لانگ ٹرم ویزا کے حامل 107 بھارتی جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی اور ان کی یہاں پاکستان میں شادیاں ہوئی ہیں، وہ بھارت سے واپس پاکستان پہنچی ہیں جبکہ پاکستان سے 496 افراد...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کیخلاف یکجان ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے منصورہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے...