2025-11-04@22:27:31 GMT
تلاش کی گنتی: 1559
«مریم نواز کی تصویر»:
(نئی خبر)
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی جبکہ جیل کے اندر بیٹھ کر بھی بانی پی ٹی آئی کہتا ہے ہم نے احتجاج کرنا ہے چڑھائی کرنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہوگی۔ اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ نون بنائے گی، 5 اگست کو احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی جبکہ جیل کے...
آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : رانا تنویر کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز شیخوپورہ (آئی پی ایس )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن بنائے گی، 5 اگست کو احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی،جب کہ جیل کے اندر بیٹھ کر بھی بانی پی ٹی آئی کہتا ہے ہم نے احتجاج کرنا ہے چڑھائی کرنی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود...
سول سوسائٹی کے کارکنوں نے جموں کے علاقے سورے چک میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 21 سالہ نوجوان محمد پرویز کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے جموں کے علاقے سورے چک میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 21 سالہ نوجوان محمد پرویز کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے پرویز احمد کو گزشتہ روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ پولیس نے نوجوان کے وحشیانہ قتل...
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔دورہ کوئٹہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات متوقع ہے،اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں بلوچستان میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کوٹ رادھا کشن: 12 سالہ لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکوئٹہ پہنچنے پرصوبائی وزراء نےخیر مقدم کیا،ان کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
کومل اسلم: کوٹ رادھا کشن میں 13 سالہ لڑکی کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا، حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق بچی کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، ہسپتال منتقل کرنے کے باوجود جانبر نہ ہو سکی،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا،بچی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی نوعیت کو ’’بلائنڈ مرڈر‘‘ قرار دیکر 5ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، معصوم بچیوں پر مظالم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
کراچی: ون ڈے میچز کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی درخواست قبول کر لی۔ شیڈول کا اعلان ہونے اور ٹکٹس کی فروخت کے باوجود پی سی بی سیریز کی تصدیق کرنے سے گریزاں رہا، اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، البتہ ویسٹ انڈیز نہ مانا، ایک موقع پر سیریز ہی محدود ہوتی محسوس ہو رہی تھی لیکن پاکستان نے موقف نرم کر لیا۔ یہ پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز تین ٹی 20 میچز تک محدود رہنے کا خدشہ ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ...
برطانوی اداکار مائیکل وارڈ پر پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات عائد کردیے گئے۔ میٹروپولیٹن پولیس فورس کے مطابق 27 سالہ اداکار کو زیادتی کے دو اور جنسی تشدد کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات تعلق ایک ہی خاتون سے ہے۔ ملزم کی جانب سے ان مبینہ جرائم کا ارتکاب جنوری 2023 میں کیا گیا تھا۔ مائیکل وارڈ نے خود پر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کی اور ایک بیان میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گے۔ وہ 28 اگست کو لندن کی ٹیمز مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے مائیکل وارڈ بلیو اسٹوری، بُک آف کلیرینس اور ایڈنگٹن جیسی فلموں میں اداکاری...
سینیٹ کے اجلاس میں لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائی کیخلاف حکم امتناع دینے پر اظہار تشویش کیا گیا۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ عدالتوں نے پارلیمان کی کمیٹیوں کو کام کرنے سے روکا ہو، یہ ایک سنگین معاملہ اور پارلیمان میں مداخلت ہے، اٹارنی جنرل کو بلا کر پوچھا جائے۔اجلاس کی صدارت کرنے والے سینیٹر شہادت اعوان نے رولنگ دی کہ اٹارنی جنرل کو طلب کر کے اس معاملے پر پوچھا جائے گا۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چیئرمین اٹارنی جنرل کو اپنے چیمبر میں بلا کر معلوم کریں۔پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ وزیر قانون نے قانون بنا بنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اپنی جرات اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی دلیری کو سراہتے ہوئے کہا بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کا دلیری سے مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر...
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے وفد کی ملاقات، پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایف اے او کے وفد کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر برائے اینیمل پروڈکشن اینڈ ہیلتھ ڈویژن تھاناوت تیئنسن (Thanawat Tiensin) نے کی۔ اس موقع پر پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ فلورنس رول بھی موجود تھیں جو پاکستان میں اپنی چار سالہ تعیناتی مکمل کر رہی ہیں۔ملاقات...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی): سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ،...
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)افغانستان میں جیل میں قید بزرگ برطانوی جوڑے کے بچوں نے والدین کی رہائی کے لیے طالبان حکومت سے درخواست کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 80 سالہ پیٹر اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز کو یکم فروری کو افغانستان کے صوبہ بامیان میں اپنے گھر واپس جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں افراد ساڑھے پانچ ماہ سے زائد بغیر کسی الزام کے حراست میں ہیں اور ان دونوں کو سخت سیکیورٹی والی جیل میں الگ الگ رکھنے کی اطلاعات ہیں۔س برطانوی جوڑے کے امریکا اور برطانیہ میں رہنے والے چاروں بچوں نے اپنے والدین کی صحت کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آفBRUNEL،یونیورسٹی آف GLOUCESTERSHIRE، یونیورسٹی آف LEICESTER اور دیگر یونیورسٹیوں نے پنجاب میں برانچ کیمپس کھولنے کی پیش کش کی ہے۔ پنجاب کے سرکاری کالجز میں بھی کالج مینجمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے ’’کے...
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعاون دنیا کے 1.9 ارب مسلمانوں کی اجتماعی آواز اور توقعات کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کوششیں کرے، سلامتی کونسل میں اسحاق ڈار کا صدارتی خطبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں جب جنگیں، قبضے، انسانی بحران اور نفرت انگیز نظریات بڑھتے جا رہے ہیں تو اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان عملی شراکت داری کی ضرورت پہلے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) * غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز کا جواب دے دیا ہے، حماس غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز کا جواب دے دیا ہے، حماس فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے جمعرات 24 جولائی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ غزہ پٹی میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز کا جواب دے دیا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ 21 ماہ سے جاری تنازعے میں شہریوں کے لیے پیدا ہونے والی انسانی بحرانی صورتحال کے تناظر میں بڑھتے ہوئے دباؤ کے نتیجے میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ...
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف، ڈپٹی وزیر دفاع قربانوف آگل اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں منعقدہ 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش میں شرکت کی، یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ نمائش جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی اور عسکری جدتوں کا مظہر ہے۔ اس دوران انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جس میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ آئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جولائی 2025ء) شامی عرب ہلال احمر کا دوسرا قافلہ امداد لے کر شام کے علاقے سویدا میں پہنچ گیا ہے جہاں چند روز قبل اقلیتی فرقے دروز سے تعلق رکھنے والی ملیشیا، مقامی بدو قبائل اور سرکاری فوج کے مابین لڑائی میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔علاقے میں کئی روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ایک لاکھ 45 ہزار سے زیادہ لوگوں نے نقل مکانی کی ہے جن کی بیشتر تعداد نے ہمسایہ علاقے درآ اور دارالحکومت دمشق کے دیہی مضافات کا رخ کیا۔ہلال احمر کا امدادی قافلہ خوراک، گندم کا آٹا، ایندھن، ادویات اور طبی سازوسامان لے کر علاقے میں آیا ہے۔ امدادی امور کے لیے اقوام...
حماس نے کی ہے کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر رجب طیب ایردوان انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت قطر میں 2 ہفتوں سے زائد جاری بالواسطہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے جو تاحال کسی جنگ بندی پر منتج نہیں ہو سکے۔ حماس نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’حماس نے ابھی جنگ بندی کی تجویز پر اپنا اور دیگر فلسطینی دھڑوں کا جواب ثالثوں کو پیش کر دیا ہے‘۔ دوحہ میں جاری بات چیت سے واقف ایک فلسطینی ذریعے کے مطابق،...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اشتہاریوں سمیت 9 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلروں کو ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں غوث بخش ، عطا الحسن عرف چاند شاہ ، محمد شوکت،...
نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیر رانا تنویر حسین نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں چینی کی ہموار فراہمی اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔وہ اسلام آباد میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کر رہے تھے۔یہ اجلاس چینی کی قیمتوں کے تعین کی موجودہ صورتحال اور حکومت کے نوٹیفائیڈ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو گرام کی تعمیل کے لیے بلایا گیا تھا۔وزیر نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں اس طرح کی ہیرا پھیری کو برداشت نہیں کرے گی جس سے عام شہری پر غیر منصفانہ بوجھ پڑے۔...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے میں شرکت کی ہے اور اس دوران انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاسر گولر، ترک جنرل اسٹاف کے چیف جنرل میٹن گوراک، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور نائب وزیر دفاع گربانوف اگل سلیم اوگلو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی فوجی تعاون، دفاع، سلامتی، انسداد دہشت گردی، اور...
بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے بہیمانہ قتل کے خلاف حنا پرویزبٹ کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی جانب سے بلوچستان میں ایک نہتی خاتون کو غیرت کے نام پر بے رحمی سے قتل کئے جانے کے واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جرگے کی آڑ میں ایک عورت اور مرد کو قتل کیا جانا ناقابل معافی جرم ہے۔ اس واقعہ نے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔(جاری ہے) قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایسے شرمناک واقعات عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کا تدارک صرف قانون کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، نو مئی کی ناکام بغاوت جنہوں نے کی اور کرائی اس کی تمام فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں، نو مئی کی پلاننگ کس نے کی،کہاں کی اور اس میں کون کون شامل تھا یہ بھی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ شہدا ء کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق...
رحیم یار خان: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کریمینلز کے خلاف جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے اغوا ہونے والے دو مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے ہیں، علی اصغر گجر اور قربان ڈیتھا کو ڈاکوؤں نے ڈیڑھ ماہ قبل اسلحے کی نوک پر اغوا کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارے شام کے شہر سویدا اور ملحقہ علاقوں میں کشیدگی سے متاثرہ لوگوں کو مدد پہنچانے میں مصروف ہیں جہاں سے حالیہ دنوں 93 ہزار افراد نے نقل مکانی کی ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کا رابطہ دفتر شام کی حکومت سے رابطے میں ہے اور اس کی ٹیمیں علاقے میں ہر ممکن امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ادارے کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر نے بتایا ہے کہ آئندہ دنوں سویدا کے اندر رسائی حاصل کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ Tweet URL اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے تمام متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ...
سربراہ پاک بحریہ سے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے ملاقات میں خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو بھی سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی کو نیول ہیڈکوارٹرز میں آمد پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہے اور امن کے فروغ کیلئے بات چیت اور سفارتکاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ بارشوں اور...
خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، رہنما مسلم لیگ ن امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے درمیان غیر رسمی سیاسی مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق اس مشاورت میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوئے، ملاقات پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد ہوئی۔اس سلسلے میں گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں بھی صوبائی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی جلد بڑی بیٹھک کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران صوبائی اپوزیشن قیادت نے سینیٹ انتخابات بھی مل کر لڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے یہ دروازہ خود بند کیا، امن سے انکار، جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ یوم شہداء کشمیرکے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آذان کے احترام میں سینہ تان کر گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانیوں کو سلام۔ محسن نقوی نے کہا کہ 13 جولائی 1931 مظلوم کی زبان بند کرنے والے نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی، بھارتی ریاستی پالیسی کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل...
بہاولپور(نیوز ڈیسک)حاصل پور میں تیز رفتار مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ حاصل پور کے نواح میں چشتیاں روڈ پر اڈا محمد پناہ موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس اور کار میں شدید تصادم ہوا۔ کار میں سوار 8 افراد میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ایک بچہ بہاولپور منتقل کرتے وقت جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق افراد میں سردار محمد، ان کی اہلیہ عقیلہ بی بی، بیٹی ماہ نور، بھائی آصف نوید، بیٹا باسط نوید اور ایک کمسن بچہ شامل ہیں۔ حادثے...
امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ
امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے...
اپنے آبائی علاقے شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پی ٹی آئی کے دور میں دوست ملکوں سے تعلقات کو خراب کیا گیا، بھارت آج سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر عوام کا سرفخر سے بلند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اپنے آبائی علاقے شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین...
تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، فضل الرحمان نے علی امین گنڈاپور حکومت کا تختہ الٹنے کی تجویز دیدی
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی ہونی چاہیے، لیکن ضروری ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ہو کیوں کہ ان کی اکثریت ہے، اس وقت ہمارا صوبہ سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، یہ حکومت مسلح لوگوں کو ماہانہ بھتے بھیجتی ہے۔ صوبے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے ملاقاتیں ابتدائی مراحل میں ہیں، سینیٹ انتخابات سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے اس پر ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ مولانا...
ویب ڈیسک: پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے امکانات روشن ہو گئے۔پاکستان سے برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے تین روزہ سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا،ڈی ایف ٹی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی ہے۔سول ایوی ایشن حکام کاکہناہےکہ برطانوی ٹیم پاکستانی ایوی ایشن سیکیورٹی سے مطمئن ہوگئی ہے اور پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی میں دورہ معاون ثابت ہوگا۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے تین رکنی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کا ایک جامع جائزہ مکمل کیا جس میں پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی پروٹوکولز کو’’اطمینان بخش‘‘ قرار دیا گیا اور بین الاقوامی معیار کے ساتھ منسلک...
اداکارہ اور ماڈل حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں ان کا اپنے والد کا بنایا گیا رنگین اسکیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اداکارہ حمیرا اصغر کی اندوہناک موت کے بعد ان کی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن سے ان کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل پوسٹ میں وہ اپنے ہاتھوں بنائی ہوئی والد کی پینٹنگ شیئر کر رہی ہیں جس کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے والد کو دنیا کا ہینڈسم والد قرار دیا۔ بہت کم لوگوں کے علم میں ہے کہ حمیرا نے ڈرائنگ اور آرٹس میں لاہور کے ایک بہترین تعلیمی ادارے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔ حمیرا کو بچپن سے ہی ڈرائنگ بنانے کا...
چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات کو روکنے کیلئے شہبازشریف نے کیا کردار ادا کیا؟ منیب فاروق کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاست ایک بار پھر نئی کروٹ لیتی دکھائی دے رہی ہے، اور اس بار معاملہ ہے دو بڑی سیاسی شخصیات چوہدری نثار اور عمران خان کے درمیان ممکنہ ملاقات کا، جسے بظاہر شہباز شریف کی حکمت عملی نے روکا۔ سینئر صحافی منیب فاروق نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اس دلچسپ اور اہم سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالی ہے، جس نے نہ صرف سیاسی مبصرین کی توجہ حاصل کی بلکہ عوامی سطح پر بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ منیب فاروق کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار کی حالیہ ملاقات کسی عام خوش گپی یا رسمی ملاقات کا حصہ نہیں تھی، بلکہ اس کے پیچھے گہرے سیاسی عزائم چھپے ہو سکتے ہیں۔ ان کا...
لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی جانب سے چالان جمع نہ کروایا جا سکا جبکہ عدالت نے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ ایف آئی اے سینٹرل لاہور کے جج نے منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمے کی سماعت کی اور اس دوران رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے پرویز الہٰی کی حاضری معافی سے متعلق درخواست دی اور بتایا کہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر...
معروف پاکستانی اداکار اور ہدایت کار دانش نواز کی شاہ رخ خان کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دانش نواز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں دانش کے ساتھ بھارتی سپر اسٹار شاہ رُخ خان موجود ہیں۔ اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر دانش نواز کی کنگ خان سے ملاقات کہاں ہوئی تاہم اس تصویر کی حقیقت کچھ ہوں ہے کہ اس میں دانش خود تو حقیقی طور پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ شاہ رخ خان کی تصویر اے آئی سے تخلیق کردہ ہے جو بلکل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے یونان میں شمالی افریقہ سے کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطن کی پناہ کے لیے درخواستوں کی وصولی معطل کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ پناہ کے حصول کی کوشش ایک بنیادی حق ہے جو بین الاقوامی، یورپی اور یونان کے ملکی قانون میں بھی مندرج ہے اور اس کا اطلاق ہر جگہ سے ملک میں آنے والے لوگوں پر ہوتا ہے۔ Tweet URL اگرچہ دنیا بھر میں بہت سے ممالک کو بڑی تعداد میں مہاجرین کے مسئلے کا سامنا ہے لیکن انہیں پناہ کے خواہاں لوگوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 30 اراکین اسمبلی اب آزاد حیثیت اختیار کر چکے ہیں اور جب اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز مکمل ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں اور سیاسی اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی ہیں، اگر اپوزیشن کے پاس اکثریت ہو تو آئینی و طور پر تحریک عدم اعتماد لانے کا حق حاصل ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ جب نمبرز مکمل ہوں گے تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، آئین میں یہی طریقہ کار...
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کچھ روز قبل ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے بھائی نوید اصغر کے حوالے کر دی گئی، جو دیگر اہلخانہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا کے بھائی نوید اصغر نے ان سوالات کے جواب دیے جو سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حمیرا کا ایک سال سے اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا، اس کے موبائل فونز بند تھے، اور جب والدہ نے رابطے کی کوشش کی تو بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ نوید اصغر...
کراچی: ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر علی کی لاش گھر سے برآمد ہونے کے واقعہ سے متعلق کراچی کے شہری شاہ زیب سہیل نے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست ماتحت عدالت میں دائر کردی۔ درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ حمیرہ اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے بھی واقعے کو تشویش ناک بتایا ہے، اس واقعہ کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، حمیرہ اصغر علی ایک بااثر خاتون تھی وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے انہیں قتل کیا گیا ہو۔ درخواست میں کہا گیا ہے...
پشاور: ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے الزام میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر صوابی اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر صوابی نے بغیر اجازت ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی،...
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔محسن نقوی نے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا مولانا خان زیب کی شہادت پر اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ؛اداکارہ سونیا حسین نے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 1 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد سہیل شیخ نے 12 جولائی کو ابتدائی دلائل طلب کر لیے۔شیخ وقاص اکرم نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ فواد چوہدری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ درخواست گزار عزت دار شہری اور قومی اسمبلی میں عوام کا منتخب نمائندہ ہے۔ فواد چوہدری کی غلط بیان بازی سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔
راولپنڈی (جنرل رپورٹر+ آئی این پی) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج شیخ اعجاز علی نے اراضی کیس میں چوہدری پرویز الہی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے ہیں۔ عدالت نے یہ وارنٹ تخت پڑی جنگلات اراضی ریفرنس میں پرویز الہی کی عدم حاضری پر جاری کئے تھے عدالت نے حاضری استثنی سمیت دو درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔ پرویز الہی کے وکیل نے ریفرنس کی حیثیت کو چیلنج کئے جانے کے لئے درخواست دائر کردی۔ پرویز الہی نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس آپ کے سامنے ہیں، میری طبیعت ایسی ہے کہ میں ہر پیشی پہ یہاں پیش نہیں ہو سکتا۔ میری صحت دیکھ...
کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز ترجمان رائے تنویر کے مطابق ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز سے کیمرون جانے والے ایتھوپئین مسافر ایکانگا ارمنڈ کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ مسافر کی جسمانی تلاشی اور سامان کی جانچ کے دوران جوتوں اور بیگ میں بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ترجمان کے مطابق حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے رقم کو تحویل میں لے لیا اور مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ رائے تنویر نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹمز غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی سے پیچھے ہٹتا ہے تو اس کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ کی 20 لاکھ آبادی کو جنوبی علاقے میں منتقل کیا جانا چاہیے، جس پر برطانوی وزیر خارجہ نے شدید ردعمل دیا۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے اپنے اس مؤقف پر اصرار جاری رکھا تو غزہ میں جنگ بندی کا حصول مزید مشکل...
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59 ویں اجلاس نے چین کی جانب سے تجویز کردہ “تمام انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے میں ترقی کی شراکت” کے عنوان سے ایک قرارداد منظور کی۔ چین کی جانب سے 2017 میں قرارداد پیش کیے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسے بغیر ووٹ کے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ہے۔ پاکستان، کیمرون اور 42 دیگر ممالک نے مشترکہ تجویز میں حصہ لیا۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد بہتر زندگی کے لئے...
یواے ای (اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ‘ایمریٹس’ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ امارات نے یہ اعلان منگل کے روز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جانے اور وہاں سے واپس آنے والی پروازوں کا یہ سلسلہ 17 جولائی 2025 تک معطل رہے گا۔ اس تعطلی کی وجہ کچھ آپریشنل مسائل بتائے گئے ہیں۔ امارات ایئر لائن کا یہ اعلان کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ نیز صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ کمپنی کی ویب سائٹ سے اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں۔ پچھلے ماہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بارہ روزہ جنگ کی وجہ سے مختلف ایئر لائنز نے ایران اور اسرائیل کے...
جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ کی سخت وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس) برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی سے پیچھے ہٹتا ہے تو اس کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیردفاع کا بیان جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع یوآف گیلنٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ کی 20 لاکھ آبادی کو جنوبی علاقے میں منتقل کیا جانا چاہیے، جس پر برطانوی وزیر خارجہ نے شدید ردعمل دیا۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ “اگر اسرائیل...
کانگریس نے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کے وقار کا سودا کیوں کیا، اگر ٹرمپ کا دعویٰ درست ہے تو یہ نہایت سنجیدہ معاملہ ہے کہ ایک خودمختار ملک کی خارجہ پالیسی کو بیرونی دباؤ کے سامنے جھکانا قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا تھا اور وہ بھی صرف تجارتی دھمکی دے کر۔ جے رام رمیش نے اپنے ایکس ہینڈل پر نیوز ایجنسی "اے این آئی" کی ایک ویڈیو ری پوسٹ...
—فائل فوٹو پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 3 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، برطانوی ٹیم سی اے اے سے مل کر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گی۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی میں یہ آڈٹ اہم ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کل ہٹانے کی امید برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 10 جولائی تک آڈٹ مکمل کر کے روانہ ہوگی، پاکستانی ایئر لائنز کے...
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد جموں و کشمیر میں ایک اسکول وین پہاڑی سڑک سے نیچے جا گری۔ وین میں کم از کم 29 طلبا و طالبات سوار تھے۔ ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کےمطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی اسکول وین بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 25 سے زائد بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈرائیور اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بچوں کی عمریں6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ وین کے ڈرائیورکی شناخت سجاد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر...
عوام کو جمہوریت بچانے اور 26 ویں ترمیم کیخلاف نکلنا ہے، میں جیل سے لیڈ کروں گا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں نورین اور عظمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ بہنوں کی عمران خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف سیاسی اور کشمیری جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعہ عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا۔ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری رہنما شہید برہان مظفر وانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ ریلی کا پیغام ہے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو حسینہ...
صدر کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نواز شریف کی اڈیالہ ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، عرفان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق نہ حکومت میں اور نہ ہی کسی اور سطح پر کوئی تجویز زیر غور ہے، صدر زرداری ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں محض میڈیا میں سنسنی پھیلانے اور غیر سنجیدہ چسکوں کی تسکین کے لیے گھڑی جاتی ہیں۔عرفان صدیقی نے...
اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے راجیان آئل فیلڈ کنواں نمبر 5 ضلع چکوال میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کامیابی سے نصب کر دیا جس سے تیل و گیس کی پیداوار میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب سے راجیان فیلڈ کنواں نمبر۔5 سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی ساتھ ہی اس کنویں سے گیس کی پیداوار بھی 5 لاکھ سے بڑھ کر 10لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،اس کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار میں...
---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا خواب پورا، چاروں بیٹے مسجد نبوی میں داخلہ لے کر حفاظ کی کلاسز میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)نیا سفر فاؤنڈیشن کے چیئرمین جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا ایک بڑا خواب پورا ہوا،چاروں حفاظ قرآن بیٹوں کا داخلہ مسجد نبوی شریف میں ہوگیا اور آج ان کی کلاس کا پہلا دن ہے دعا ہے ،اللہ تعالیٰ حرم نبوی میں قرآن مجید کی ترویج و اشاعت کے لیے پسران رندھاوا کو قبول فرمائے آمین۔ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے صدر خالد نواز چیمہ سیاسی وسماجی شخصیات وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سعودی...
پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اداکار معمر رانا کی صاحبزادی ریاء رانا کی 26ویں سالگرہ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکار معمر رانا کا شمار نوے کی دہائی کے ورسٹائل فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے لالی وڈ کو کئی لازوال فلمیں دیں۔فلم ’کڑیوں کو ڈالے دانا’سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکار معمر رانا ’دیوانے تیرے پیار کے’، ’فائر’، ’چوڑیاں’، ’جھومر’اور کوئی تجھ سا کہاں جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔حال ہی میں معمر رانا کی صاحبزادی ریاء رانا نے اپنی 26ویں سالگرہ منائی جسکی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریاء نے پوسٹ شیئر کی جس...
ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار نے اگنی ویر اسکیم کے نام پر بھارتی نوجوانوں کا مستقبل تباہ کردیا۔ مودی کی اگنی ویر سازش نے کروڑوں بھارتی نوجوانوں کو مستقل روزگار سے محروم کر کے 4 سالہ جنگی غلامی میں دھکیل دیا۔ اگنی ویر سازش کے تحت سپاہیوں سے پنشن، تحفظ اورمستقل نوکری کا حق چھین کر اڈانی کو اربوں کے دفاعی ٹھیکے دیے۔ اگنی ویر سازش کے تحت مودی راج نے قومی سلامتی کے اداروں کو ذاتی مفادات اور سرمایہ داروں کے تجارتی عزائم کے تابع کر دیا۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انکشاف کیا ہے کہ اگنی ویر اسکیم کا اصل مقصد فوجیوں کی پنشن، تنخواہوں اور اہل خانہ کی فلاح کے...
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے حماس کے ساتھ معاہدہ طے پانے اور جنگ بندی کے زیادہ امکانات ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کا مطلب ہے کہ ’کافی تعداد میں یرغمالیوں‘ کو رہا کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدرٹرمپ سے آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ملاقات کریں گے۔ پی آئی جے کا وفد مذاکرات کیلئے دوحہ میں موجود فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے)، جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات کا حصہ رہی ہے، نے تصدیق کی ہے کہ اس کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔ الجزیرہ...
بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ، چین کا جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اتوار کو اپنی 90ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر دنیا میں امن کی دعا کی جب کہ چین نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ اُن کے جانشین کے تعین کا حتمی اختیار بیجنگ کے پاس ہوگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہمالیہ کے جنگلات میں واقع بھارتی مندروں سے سرخ لباس میں ملبوس راہبوں اور راہبات کی صدائیں گونجتی رہیں، دلائی لاما اور ہزاروں تبتی باشندے 1959 میں چینی افواج کے ہاتھوں لاسا میں بغاوت کچلے جانے کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں۔...
دوسری جانب فلسطینی اہلکار کا کہنا ہے کہ انسانی امداد، رفح کراسنگ اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل کی وضاحت پر تشویش برقرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کی طرف سے قطری تجویز میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ غزہ کے معاملے پر بات چیت کے لیے ان کی مذاکراتی ٹیم آج قطر روانہ ہوگی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق قطر میں امریکا اور قطر کی تجویز کردہ جنگ بندی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ دوسری جانب فلسطینی اہلکار کا کہنا ہے کہ انسانی امداد، رفح کراسنگ اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل کی...
دبئی(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ شعیب ملک سے طلاق کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی کے ایک پُرسکون ماحول میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے بیٹے کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی کے خوبصورت لمحات کو تصاویر کی صورت میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ان تصاویر میں ان کے گھر کے نئے رکن کی جھلک بھی دکھائی گئی، یہ ننھا سا بلی کا بچہ ہے، ثانیہ مرزا نے اذہان کی اس پالتو بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک دلکش تصویر بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جڑانوالہ (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید کی نویں برسی 8 جولائی کو منائی جائے گی۔اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر سمیت کنٹرول لائن کے دونوں جانب شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔تحریک آزادی کشمیر کے کمانڈر برہان وانی پلواما کے علاقہ ترال کے ایک تعلیم یافتہ مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔برہان و انی ایک ہونہار طالب علم تھا لیکن اس نے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف محض 15برس کی عمر میں ہتھیار اٹھا لیے۔ برہان وانی سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے نوجوانوں کا آئیڈیل بن چکا تھا۔8جولائی2016ء کو برہانو انی کو مقبوضہ کشمیر کے...
سٹی42: وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کی تبدیلی، نئی آئینی ترمیم کی ’افواہوں‘ کی تردید کی اور عوام سے دو دن سیاست نہ کرنے کی اپیل کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز ایوان صدر میں تبدیلی اور نئی آئینی ترمیم متعارف کرانے کی خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ سکھر میں صحافیوں کو وزیرداخلہ محسن نقوی سے بات کرنے کا موقع ملا تو بعض نے سازشی افواہ کو لے کر سوالات کئے وزیر داخلہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی ’افواہوں‘ کو نظر انداز کریں۔ انہوں نے عاشورہ کے احترام میں دو دن سیاست سے کنارہ کشی کی درخواست کی۔ نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی...
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ امریکی سفیر کی جانب سے ترکیہ اور شام کے لیے خصوصی ایلچی تھامس باراک کے ذریعے 19 جون کو لبنانی حکام کو دی گئی امریکی تجویز پر جواب دینے کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی دار الحکومت بیروت کے وسط میں اسلحے سے لیس حزب اللہ کے مسلح ارکان کے مظاہرے نے سیاسی اور عوامی سطح پر شدید بحث کو جنم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں موجود افراد نقاب پوش افراد اسلحہ تھامے سڑکوں پر دکھائی دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ امریکی سفیر کی جانب سے ترکیہ اور شام کے لیے خصوصی ایلچی تھامس باراک کے ذریعے 19 جون کو لبنانی حکام کو دی گئی امریکی تجویز پر جواب دینے...
آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے،شہباز شریف کی مذاق میں آذر بائیجان کے صدر کو تجویز
باکو(نیوز ڈیسک)آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی 17ویں سربراہی کانفرنس ہوئی جس کے سائیڈ لائن پر وزیر اعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ کافی خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں ہوئیں ۔ ایک موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان اور ترک صدور کے ساتھ کھڑے تھے اور آذربائیجان کے صدر علییف اپنے ترک ہم منصب کو کچھ بتا رہے تھے کہ اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا ہاتھ پکڑ کر مذاق میں آذر بائیجان کے صدر سے کہا کہ آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے۔ یہ بات سن کر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنا شروع ہو گئے PM Shehbaz Sharif is the...
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیاست سے 2 دن پرہیز کریں، سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیا جائے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے روہڑی میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کوجاتا ہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیا جائے ۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن دوسری جانب پنجاب پولیس محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے،...
حماس نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے غزہ میں اپنے عوام پر حملوں کو روکنے کے لیے ثالثوں کی طرف سے حالیہ تجویز پر تحریک کے اندر اور فلسطینی گروپوں کے ساتھ اندرونی مشاورتیں مکمل کر لی ہیں۔ تحریک نے مزید کہا کہ ہم نے ثالثوں کو اپنا جواب دے دیا ہے، جو ایک مثبت جواب ہے، اور ہم اس فریم ورک کے نفاذ کے طریقہ کار پر فوری مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک فلسطین (حماس) نے صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کو ختم کرنے کے لیے غزہ پٹی میں حالیہ ثالثوں کے تجویز کردہ جنگ بندی کے منصوبے پر اپنی مثبت پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حماس نے اعلان کیا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ براہ خوراک و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ 2005 ء سے 2021 ء کے درمیان دنیا بھر میں زرعی نظام سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے جو عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار کے مستقبل کے لیے ایک تشویشناک اشارہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق زرعی زمین محض خوراک کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی خطوں میں بڑھاپے میں سماجی تحفظ کا آخری سہارا بھی سمجھی جاتی ہے۔ زمین کے بغیر نوجوانوں کو زرعی پیداوار کے میدان میں قدم جمانے کے لیے وسائل، تربیت اور مواقع تک رسائی نہایت دشوار ہو گئی ہے۔
روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی سے خطاب
روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد( عباس قریشی) پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ہاریر مانہ فاتو نے کہا ہے کہ روانڈا اور پاکستان سچے دوست ممالک ہیں دونوں کے درمیان ثقافت, سیاحت, کھیلوں اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں مین تعاون میں مزید اضافہ ہو رہا ہے وہ روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی پر ہائی کمیشن کے زیر انتظام عشائیے سے خطاب کر رہی تھیں, عشائیے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری, سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ر زبیر محمود حیات, سینیٹر مشاہد حسین...
وفاقی وزیرداخلہ کا امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر و سفارتی حکام کو مبارکباد دیتے ہوے کہنا تھا کہ 4 جولائی کا دن امریکی عوام کیلئے عزم، حوصلے اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے، دعا ہے کہ امریکا کا 249واں یومِ آزادی دنیا میں انصاف، آزادی اور امن کا نیا پیغام ثابت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کےشریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کا یوم آزادی، قربانی اور جمہوریت کی عظمت کا مظہر ہے، آزادی انسان کی شناخت، خودمختاری اور وقار کی علامت ہے۔ کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ترقی، اتحاد اور امن کے راستے پر گامزن...
ڈسکہ میں مبینہ طورپرزہریلا کھانا کھانے سے 2 بچیوں کی جان چلی گئی،ماں اور دو بچے ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ گائوں کوٹلہ سکھیاں میں پیش آیا،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت آٹھ سال کی آیت فاطمہ اورچارسال کی مِرحا فریاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ماں اوردو بیٹے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں،متاثرہ خاندان کا سربراہ محمد فریاد روزگارکے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے،پولیس واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کررہی ہے۔
افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 30 دہشت گرد مارے گئے،صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو دہشگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے موثر...
---فائل فوٹو لاہور پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے۔پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال پہلے 6 ماہ کے دوران لاہور شہر میں سنگین جرائم میں 49 فیصد کمی آئی ہے۔پولیس ہیلپ لائن 15 کی کالز اور مقدمات کے ریکارڈ کے مطابق 2024ء کی نسبت رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 12ہزار 484 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے۔ان جرائم میں راہزنی میں 69 فیصد، دورانِ ڈکیتی قتل میں 60 فیصد اور گھر میں ڈکیتیوں میں 52 فیصد کمی ہوئی ہے۔اسی طرح موٹرساٹیکل چوری کی وارداتوں میں 2024ء کی نسبت 36 فیصد، گاڑی چوری کی وارداتوں میں 44 فیصد، گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 71 فیصد اور موٹرسائیکل...
وانا میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ ان کا گن مین لاپتا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سینئر افسر زخمی اور ایک اہل کار لاپتا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم وانا سے توئے خلہ جا رہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنوبی وزیرستان کے ڈی ایس پی رحمن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ایک اہلکار لاپتا ہے، جو...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تجویز دی ہے کہ یا تو حکومت میں شامل ہو جائے یا عوام میں جا کر الگ حیثیت سے سیاست کرے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر کوئی رکن اپنی مرضی سے وفاداری بدلتا ہے تو یہ اس کی صوابدید ہے، مگر پارٹی قیادت کے پاس ایسے اختیارات ہوتے ہیں کہ اگر کوئی مخصوص معاملے پر ووٹ نہ دے تو اس کی رکنیت متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے دباؤ کے بیانیے سے وہ متفق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کرپشن...