2025-05-07@18:01:43 GMT
تلاش کی گنتی: 509
«مقبول بٹ شہید کی برسی»:
(نئی خبر)
تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک بشمول پاکستان کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان آکر بہت خوش ہوں: ملالہ یوسفزئینوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی بہادری اور ہمت کی علامت ہیں، فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔وزیراعظم...
ضلع کرم میں تین ماہ سے راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں ۔ کرم میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ادویات اور اشیائے خورونوش کی کمی پوری نہ ہونے پر لاکھوں لوگ پریشان ہیں جب کہ پیٹرول ختم ہونے پر لوگ دوردراز کا سفربھی پیدل طے کررہے ہیں۔لوئرکرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے جس کے باعث ٹل سے ضلع کرم کے لیے سامان لے جانے والی دیگر 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز سے رکی ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مندوری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا جائے گا۔
منی بجٹ کے امکانات مسترد؛ وزیراعظم کی 386 ارب کا ریونیو شارٹ فال ریکور کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے منی بجٹ کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے ٹیکس حکام کو 386 ارب کا ریونیو شارٹ فال ریکور اور ان لینڈ ریونیو کے سپریم کورٹ اور اپیلٹ ٹریبونلز میں زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اس ضمن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 2اجلاس بلائے جن میں ٹیکس معاملات کا جائزہ لیاگیا۔ان میں ایک اجلاس جمعے کے روز ہوا جس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کی طرف سے ماہ جنوری کا 957 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) آپ نے ممکن ہے دیکھا ہو کہ کوئی بچہ کسی جھولے سے الٹا لٹک کر، کبھی کسی بلند سطح یا ٹیبل سے چھلانگ لگا کر یا سنگلاخ پتھروں والی سطح پر چڑھنے اترنے کی تگ و دو کر رہا ہو یا دوڑتے ہوئے خود کو گرا کر پھسل رہا ہو۔ بچے عموماﹰ بہ ظاہر خطرناک کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں۔ مگر سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں محققین کا کہنا ہے کہ ایسے کھیل بچوں کی نشوونما کے لیے ضروری بھی ہیں۔ میلبورن کی ڈیکن یونیورسٹی میں عوامی صحت و نفسیات کی محقق ایلیتھیا جیریبین کے مطابق وہ شہر کے قریب گرم دھوپ میں ساحل...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی، ان کی عیادت کی۔ دینی مدارس بل کی منظوری کے لئے مولانا فضل الرحمن کی جدوجہد اورکوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خاص طور پر غزہ فلسطین کی صورتحال سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ اورجمعیت علمائے اسلام اور جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ملکر ملکی سیاست میں مشترکہ رول پلے کرنے پر اتفاق کیا۔ جمعیت اہلحدیث کے وفد میں چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، خیبر پختونخواہ کے صدر مولانا فضل الرحمن مدنی، مولانا سرور حجازی، عبد الخالق بٹر...
(گزشتہ سےپیوستہ) اب سوال یہ ہےکہ بفرض محال اگر یہ درست ہے کہ مذکورہ مجرمان کو ٹریپ کرکے ان سے بلاسفیمی جیسے سنگین جرم کاارتکاب کروایاگیاہے،تو کیا محض اس بنیاد پر مذکورہ مجرمان کوکوئی ریلیف دیاجاسکتا ہے؟؟؟کیا محض اس بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ مذکورہ مجرمان کے خلاف بلاسفیمی سے متعلقہ قوانین کو حرکت میں لانا غلط ہے؟ قانون کی روشنی میں مذکورہ دونوں سوالات کاجواب نفی میں ہے۔اس لئے کہ کسی بھی مجرم کے حق میں یہ دلیل نہیں مانی جاسکتی کہ اس نے کسی بھی جرم کا ارتکاب اپنی مرضی سے نہیں بلکہ ٹریپ ہو کر کیا ہے۔اگر مجرمان کےحق میں اس دلیل کو درست مان لیا جائے تو پھر کسی دہشت گرد کو کوئی سزا...
علامتی فوٹو نارتھ کراچی میں 7 سالہ بچہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا، بچے کے لاپتہ ہونے پر والدین غم سے نڈھال ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کو مختلف موبائل نمبروں سے بھتے کے پیغامات ملے، موبائل فون نمبروں کی معلومات حاصل کرلی گئیں، جن نمبروں سے میسجز ملے وہ پنجاب اور بلوچستان کے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میسج کرنے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بچے کے والد کا نمبر حاصل کیا، فلیٹ میں بنی پانی کی ٹنکیاں بھی چیک کرلی گئیں، ابھی تک بچے صارم کا کچھ پتا نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے کا رہائشی 7 سالہ...