یہ پاکستان کی بہت بڑی فتح، دنیا کا ماحول تبدیل ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے کی جنگ میں ایسا چھکا ہم نے مارا جو باؤنڈری سے باہر جا کر نہیں گرا، اسٹیڈیم سے باہر جا کر گرا، پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ چھکا کس طرح سے ماراجاتا ہے، ایک چھکا شارجہ میں جاوید میانداد نے آخری بال پر مارا تھا انڈیا کے خلاف آج تک انڈیا اس کا درد نہیں بھول سکا تو یہ کہاں بھولے گا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہ ہم نے ورلڈ آرڈر چینج کر دیا لیٹرلی یہ کر کے، تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ یہ پاکستان کی اتنی بڑی فتح ہے اتنی بڑی فتح ہے کہ دنیا کا میکانزم تبدیل ہو گیا ہے، دنیا کا ماحول تبدیل ہو گیا ہے۔ بھارت یہ دعویدار تھا کہ وہ دنیا کی چوتھی بڑی آرمی ہے تو پاکستان نے دنیا کی چوتھی بڑی آرمی کو ہرا کہ اب اپنا مقام چوتھی بڑی آرمی پہ لکھ لیا ہے، دنیا کی چوتھی بڑی آرمی جو ہے وہ پاکستان ہے، پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ مسلم امہ کی اگر کوئی سب سے بڑی عسکری قوت ہے تو وہ پاکستان ہے۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ ہم نے جو کہا ہے نہ کہ معرکہ حق، اس آپریشن کو نام دیا گیا ہے کہ مکمل ہو گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہمارے اور ان کے ڈی جی ایم اوز کی جو میٹنگ ہوئی آپ نے خود خبر میں بھی حوالہ دیا ہے، انڈینز نے کہا ہے کہ بات چیت جاری رہے گی تو ہماری طرف سے سیز فائر اس لحاظ سے کمپلیٹ ہو گیا، اب اگر کوئی چیز آئے گی غلط تو اس کا جواب نئے سرے سے دیا جائے گا کیونکہ کمپلیٹ کرنے کا مقصد ہے کہ پاکستان نے اپنی طرف سے دینا کو میسج دیا ہے کہ آپ بالکل بے فکر ہو جائیں، ہم نے جو وعدہ کیا ہے اس پر قائم ہیں اور ہم نہیں کریں گے۔
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ساحر لدھیانوی نے کہا تھا کہ جنگ تو خود ایک مسئلہ ہے، جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی، جنگ تو کسی کے حق میں نہیں، وہ پاکستان ہو، وہ انڈیا ہو، ہر دو ممالک جو ہیں ان کے حق میں جنگ نہیں ہے لیکن جب جنگ مسلط کی جاتی ہے، جنگ مسئلوں کا حل نہیں ہوتی، یہ ریئلائزیشن میرے خیال میں مودی کو بھی ہو جانی چاہیے، بی جے پی کو اور انڈینزکو بھی ہو جانی چاہیے۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ پانی کا اور پاکستان میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے اس کے ساتھ شامل ہے تنظیمیں جو ہیں جو شامل ہیںاس کے تانے بانے جتنے بھی دہشت گردی کے ہوتے ہیں وہ بھارت جاتے ہیں، بھارت دوست ممالک کی سرحدوں کو استعمال کرتا ہے، پاکستان بارہا دنیا کے ممالک کو بتا چکا ہے کہ بھارت ان سب میں ملوث ہے، پانی کے بارے میں تو مذاکرات کریں گے اور کرنے چاہییں، پاکستان کو کشمیر اور پانی کے جو سندھ طاس معاہدے میں مزید جو تین دریاجو انہوں نے لیے تھے ہم سے ان کے پانی کی بحالی کے لیے بھی بات کرنی چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ ہو گیا گیا ہے
پڑھیں:
ہمدردی کے بیانات کافی نہیں دنیا کو اب حرکت میں آنا ہو گا، فلسطینی مندوب
نیویارک:اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے سیکیورٹی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام عالم کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ ہمدردی کے بیانات کافی نہیں دنیا کو اب حرکت میں آنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر عالمی ادارے صرف بیانات تک محدود رہے تو ان کا وجود بے معنی ہو جائے گا۔
فلسطینی مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر روکی جائے، صرف تجزیے اور قراردادیں کافی نہیں، اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو نہ فلسطینی عوام کی تکلیف کی پرواہ ہے، نہ عالمی رائے عامہ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کا فیصلہ تاریخ کرے گی اور ذمہ داروں کو ایک نہ ایک دن جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
ریاض منصور نے ان تمام اقوام اور افراد کا شکریہ ادا کیا جو فلسطینی عوام کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔
فلسطینی مندوب نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اگر اسرائیل کسی قانون کو نہیں مانتا تو وہ اقوام متحدہ میں بیٹھا کیوں ہے؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ سیکیورٹی کونسل جن آلات اور اقدامات کو دیگر ممالک پر استعمال کرتی ہے، انہیں اسرائیل کے خلاف کیوں نہیں اپنایا جا رہا؟
انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام ناقابل برداشت اذیت سہہ رہے ہیں، اور اسرائیل طویل عرصے سے فلسطینیوں کی تباہی کا منصوبہ عملی جامہ پہنا رہا ہے۔