2025-09-18@22:25:20 GMT
تلاش کی گنتی: 10175

«میں پیشہ ورانہ تربیت»:

(نئی خبر)
    بیجنگ: چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں دنیا کے جدید ترین ہتھیار متعارف کروائے جن میں ہائی انرجی لیزر اور ہائی پاور مائیکروویو ویپنز شامل ہیں۔ ان ہتھیاروں کو اینٹی ڈرون میزائل اور توپ خانے کے نظام کے ساتھ پیش کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق لیزر ہتھیار صرف چند سیکنڈز میں ڈرون کو نشانہ بنا سکتے ہیں، کیونکہ ان میں ہدف کو پہچاننے، اس پر فوکس کرنے اور تعاقب کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ہائی انرجی لیزر ہتھیار کم لاگت، لامحدود ایمونیشن اور اعلیٰ درستگی کی وجہ سے ایک سستا اور مؤثر ڈرون شکن نظام قرار دیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ہائی پاور مائیکروویو ہتھیار طاقتور الیکٹرو...
    اسلام آباد کی عمارت ’ویژن پاکستان‘ نےعالمی شہرت یافتہ آغا خان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ ایوارڈ 16ویں سائیکل کے تحت دیا گیا، جس میں پاکستان سمیت 7 ممالک کے نمایاں منصوبوں کو منتخب کیا گیا دیگر فاتح ممالک میں بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران اور فلسطین شامل ہیں۔ آغاخان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 کا اعلان اسلام آباد میں واقع "ویژن پاکستان" عمارت نے آرکیٹیکچر کا عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا ویژن پاکستان عمارت کو 16ویں ایوارڈ سائیکل کے تحت 7 ممالک کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران اور… pic.twitter.com/wadHNM3W6M — A.Waheed Murad (@awaheedmurad) September 4, 2025 ’ویژن پاکستان‘ اسلام آباد میں قائم ایک جدید طرز...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام ڈپٹی گورنر، ڈاکٹر عنایت حسین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، جس کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا،اس دوران،سینیٹ کمیٹی نے ورچوئل اثاثہ جات بل 2025 پر غور کیا ہے اور اس کی منظوری کے لیے اگلے اجلاس میں اس کا جائزہ لینا جاری رکھے گی،اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی قرار دے کر اس پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت...
    نائجیریا کی ریاست نائجر میں ایک ہولناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک کشتی تُنگن سُلے، مالالے ضلع سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی۔ کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جو ایک تعزیتی اجتماع میں شریک ہونے جا رہے تھے۔ راستے میں گوساوا کمیونٹی، بورگو لوکل گورنمنٹ ایریا کے قریب کشتی ایک ڈوبے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیے یونان کشتی حادثہ، جاں بحق 99 فیصد مسافر پاکستان سے قانونی طور پر گئے تھے، وزیر داخلہ بورگو کے چیئرمین عبداللہی بابا آرا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد...
    بلند و بالا برف پوش نانگا پربت کو سر کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے مگر اشرف سدپارہ نے اس سے بھی بڑا کارنامہ کر دکھایا۔ یہ بھی پڑھیں: 46 کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر جھنڈے گاڑ دیے چوٹی کی جانب بڑھتے ہوئے جب انہوں نے ایک کوہ پیما کو بے یار و مددگار پایا تو انہوں نے اپنا سفر وہیں روک دیا۔ شدید موسمی حالات، کم آکسیجن اور جسمانی تھکن کے باوجود اشرف سدپارہ نے انسانی جان بچانے کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ مزید پڑھیے: ریسکیو ٹیم نے مراد سدپارہ کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی انہوں نے کسی میڈیا، تمغے یا شہرت کی پرواہ کیے بغیر خاموشی سے ایک بے مثال قربانی دی۔ اشرف...
    کراچی: شہر قائد میں جمشید کوارٹر پولیس نے گرومندر گھوڑا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ چمن علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تین موٹرسائیکل سوار ملزمان ایک شہری سے اس کی موٹرسائیکل چھین رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کا ضلع کرک ایک بار پھر دہشت گردی کی لرزہ خیز واردات سے گونج اٹھا، جہاں بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔ خوفناک حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور دو بہادر کانسٹیبل شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔ ترجمان کرک پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس ایچ او عمر نواز اپنے دو ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے۔ دہشت گردوں نے گھات لگا کر پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے گاڑی مکمل طور پر چھلنی ہو گئی اور تینوں اہلکار موقع پر ہی دم...
    بھارت اور پاکستان کا موسم ایک جیسا ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی بڑھی ہے۔ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلاتے ہیں تو لاہور اور اطراف کے شہروں میں سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ جب پاکستانی پنجاب میں کسان فصلوں کی باقیات کو نذرِ آتش کرتے ہیں تو لاہور اور قصور وغیرہ تو متاثر ہوتے ہی ہیں، لیکن سرحد کی دوسری طرف امرتسر اور بین الاقوامی سرحد کی دوسری طرف کے دیہات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جب جموں اور مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ توڑ بارش ہوتی ہے تو سیالکوٹ اور نارووال وغیرہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے، اگر سیالکوٹ اور نارووال وغیرہ میں مسلسل بارش ہوجائے تو پھر لاہور تک میں پانی ہی پانی ہوتا ہے۔ جب بھارتی علاقے...
    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جبکہ گڈاپ میں قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 10 ون مینا بازار کے قریب گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او سرجانی پولیس عرفان آصف نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 19 سالہ درخشاں دختر عبدالرشید کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ متوفیہ کی طبعی موت واقع ہوئی ہے جو کہ سانس کی بیماری میں مبتلا تھی۔ ایک سوال...
     حکومت نے بیوروکریٹس کی تربیت عالمی معیار کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تربیت اداروں کی عالمی تنظیم برائے اسٹینڈرائزیشن کے مطابق نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے اچھی شہرت کی حامل فرمز سے ٹینڈرز طلب کر لیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سول بیوروکریٹس کے تربیتی اداروں میں ISO , 21001 کے معیار کے مطابق نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پبلک سیکٹر گورننس کی  میں بہتری سمیت احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، بولیاں لگانے کے لیے دستاویزات  پیپرا قواعد کے مطابق 22 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سول بیوروکریٹس کی  پیشہ ورانہ استطاعت...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بانڈہ داؤد شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ایس ایچ او عمر نواز 2 کانسٹیبلز کے ہمراہ گشت پر نکلے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور دونوں پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    پاکستان کے ممتاز صنعتکار، کاروباری وفلاحی شخصیت جنہوں نے ملک کی معیشت، تعلیم اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، 1937 میں پیدا ہونے والے رفیق ایم حبیب 88 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔ حبیب یونیورسٹی نے بدھ کے روز ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ آگاہ کیا کہ حبیب یونیورسٹی اپنے بانی چانسلر رفیق ایم حبیب کے انتقال پر سوگوار ہے اور ان کی پائیدار میراث کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ رفیق ایم حبیب چیئرمین ہاؤس آف حبیب رہے، ہاؤس آف حبیب پاکستان کا ایک معروف مالیاتی اور صنعتی گروپ ہے جو بینکاری، انشورنس، آٹو موٹو، تعمیراتی مواد اور توانائی کے شعبوں میں سرگرم ہے۔ مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری نے 263 شخصیات کو...
    پاکستان کی معروف کاروباری اور فلاحی شخصیت، رفیق ایم حبیب 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے علمی، کاروباری اور فلاحی حلقوں کو گہرے غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ حبیب یونیورسٹی، جس کے وہ بانی چانسلر تھے، نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ دکھ اور رنج کے ساتھ، ہم اپنے بانی چانسلر رفیق ایم حبیب کے انتقال پر سوگوار ہیں۔ ان کی دیانت، بصیرت اور پائیدار خدمات ہماری رہنمائی کرتی رہیں گی۔” رفیق ایم حبیب نہ صرف ہاؤس آف حبیب کے سابق سربراہ تھے بلکہ اسٹائل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی حصہ رہے۔ ساتھ ہی وہ حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور...
    کون کون سی سیاسی شخصیات کس شوگر مل میں حصے دار ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں مختلف سیاسی اور دیگر معروف شخصیات شوگر ملز میں شیئرز کی مالک نکلیں، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی دستاویزات میں تفصیلات سامنے آگئیں۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی دستاویزات میں مختلف سیاسی اور معروف شخصیات کے شوگر ملوں میں شیئرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔شوگر ملوں میں شیئرز رکھنے والوں میں حمزہ شہباز شریف، سلمان حمزہ شریف، سالک حسین، مونس الہی، ذکااشرف، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی، میاں عامرمحمود اور خواجہ عبد الغنی مجید سمیت دیگر شامل ہیں۔ایس ای سی پی کے دستاویز کے مطابق کمیشن نے...
    بیجنگ:3 ستمبر کی صبح 9 بجے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایک عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب کا موضوع “تاریخ کو یاد رکھنا، شہداء کی یاد کو تازہ کرنا، امن کی قدر کرنا اور مستقبل کی تعمیرکرنا” ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر 26 غیر ملکی سربراہان...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے ضبط کی گئی اسمگل شدہ گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر ریگولرائز کرنے میں ملوث ایف بی آر افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ایف بی آر نے اگست 2021ء میں ضبط شدہ اسمگلڈ گاڑیوں کی نیلامی کے بعد ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے وی بوک (WeBOC) نظام میں آکشن ماڈیول متعارف کرایا تھا، اس کے ذریعے موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز (ایم آر ایز)کو یہ سہولت دی گئی کہ وہ گاڑیوں کے نیلامی ریکارڈ کو آن لائن چیک کر سکیں تاکہ دستی اور کاغذی تصدیق پر انحصار کم ہو اور خریداروں کو شفافیت کے ساتھ سہولت میسر آئے۔ ایف بی آر کے مطابق تاہم جولائی 2025ء...
    چین نے بیجنگ میں منعقدہ شاندار فوجی پریڈ کے دوران اپنا جدید ترین بین البراعظمی میزائل DF-5C کی رونمائی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حیرت انگیز میزائل کی خصوصیات ناقابل یقین ہیں جو ماہرین کے بقول دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کے اس میزائل کی رینج 12 ہزار سے 20 ہزار کلومیٹر تک ہوسکتی ہے یعنی یہ میزائل بیک وقت امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ چین کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) دراصل Liquid-fuel سائلوز سے لانچ کیا جاتا ہے اور یہ بیک وقت متعدد جوہری وارہیڈز (MIRVs) لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ چینی ماہرین کے بقول میزائل DF-5C کسی ملک کے میزائل شکن دفاعی فضائی نظام...
    چین نے دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ عسکری پریڈ میں اپنی جدید ترین بین البراعظمی جوہری میزائل ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پہلی بار DF-5C نامی میزائل کو عوام کے سامنے لایا گیا، جس کی رینج 20 ہزار کلومیٹر سے بھی زائد ہے۔ چینی میڈیا اور دفاعی ماہرین کے مطابق DF-5C ایک مائع ایندھن سے چلنے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے، جو بیک وقت دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔   غیر معمولی رینج اور جدید صلاحیتیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی وسیع رینج رکھنے والا میزائل چین کے لیے ایک جوہری ڈیٹرنس (جوابی حملے کی صلاحیت) کا مظہر...
      بیجنگ : جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر” انصاف کی جیت” کے موضوع پر ایک ثقافتی شام کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ سمیت چینی رہنماؤں، مزاحمتی جنگ کے بزرگ سپاہیوں اور اعزاز یافتہ افراد کے نمائندوں اور عام شہریوں کے نمائندوں سمیت مختلف حلقوں سے وابستہ افراد نے اس ثقافتی شام میں شرکت کی۔ Post Views: 7
    اسرائیل کے خود ساختہ دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ عوام کی بڑی تعداد نے آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کیا جس کے دوران وہاں ایک ٹینک کو بھی آگ لگادی گئی۔ ٹینک میں لگی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے ساتھ کھڑی اسرائیلی فوجی اہلکار کی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹینک اور گاڑی دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ گاڑی کے مالک اسرائیلی فوجی اہلکار نے...
    اسرائیل کے متنازع دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف عوامی غصہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ خصوصاً غزہ میں پھنسے اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی میں ناکامی اور حکومت کی جارحانہ حکمتِ عملی پر عوام سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق  مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف نعرے بازی کی بلکہ ایک آئل ٹینکر کو آگ لگا دی، جو ساتھ کھڑی ایک اسرائیلی فوجی کی گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گیا۔ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مظاہرے میں شریک بعض افراد کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج غزہ میں قید 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں دو اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ’’پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی-ٹو)‘‘ اور ’’گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپ پروگرام‘‘ کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلرز، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سیکریٹری آئی ٹی نور محمد سموں، سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق، گوگل ایشیا کے سربراہ پال ہچنگس اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی-ٹو) کا باقاعدہ آغاز...
    لاہور: حرم شریف کے کولنگ سسٹم، پاکستان اور بھارت کے سیکڑوں بیراجوں و نہروں، کشن گنگا، تربیلا، منگلا ڈیمز سمیت ممبئی، کراچی، چک لالہ ایئرپورٹس اور والٹن ایئر فیلڈ سمیت نامور پراجیکٹس کی ماڈل اسٹڈی بنانے والا ادارہ 100 سال مکمل کرنے کے باوجود آج بھی پاکستان کے اہم ترین منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ مال روڈ پنجاب یونیورسٹی کے سامنے اور تاریخی عجائب گھر کے سنگم میں واقعہ محکمہ آبپاشی کا تاریخی   ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ اتنی بڑی خدمات سر انجام دینے کے باوجود فنڈز کی کمی کا شکار ہے مگر اس کے بعد بھی ریسرچ کی اعلیٰ مثال قائم کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے...
    اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیلاب کے دوران حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے لوگ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگوں اور ان کے مال مویشیوں کے لیے کھانے کو کچھ نہیں، ملک میں گندم کی قلت ہے لیکن حکمران بیرونی دوروں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک سال میں بین الاقوامی تجارت کے خسارے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات میں کمی آئی ہے۔ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے مستحکم رکھا گیا ہے جو اب بڑھنے والا ہے۔ یہ بھی...
    یوم دفاع کی مناسبت سے سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت پانچ ستمبر کو کراچی سمیت صوبہ کے چھ ڈویژنز میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساحل سمندر پر میجر عزیز بھٹی شہید کی یاد میں بیچ ٹینس اور اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیق شہید کے نام سے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ حیدرآباد میں لیفٹیننٹ کرنل محمد اکرم راجہ شہید کے نام سے شطرنج، باکسنگ، آرم ریسلنگ، ماس ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔ میرپورخاص میں میجر فخر عالم خان شہید کی یاد میں شوٹنگ بال، فٹبال، ٹگ آف وار، لیکروس اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔ شہید بینظیرآباد میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے نام سے ہاکی،...
    ملک ریاض سمیت 10 ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز نیب کورٹ کراچی میں ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملک ریاض سمیت 10 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔ کراچی کی نیب کورٹ میں ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملک ریاض، زین ملک، علی ریاض سمیت 10 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہدایت کردی۔ عدالت نے...
    لاہور( نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ گجرات، نارووال، سیالکوٹ، کھاریاں، پسرور اور دیگر شہروں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارش ہوگی۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور شیخوپورہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور،...
    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  بھارتی آبی جارحیت سے کسان تباہ ہوچکا ہے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہونی چاہیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ہر صورت بننا چاہیے، اسی طرح ملک میں انصاف کو بھی عام کیا جائے۔ آج انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، ایسا انصاف نہ کیا جائے کہ عوام آسمان کی طرف دیکھنا شروع کر دیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں آج پیش ہوا ہوں، تاہم جج کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث صرف حاضری لگائی گئی۔  فیصل آباد میں...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ سمیت 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہونا تھی، تاہم جج امجد علی شاہ کی میڈیکل رخصت کے باعث تمام کیسز بغیر کسی کارروائی کے 17 ستمبر تک ملتوی کر دیے گئے۔ عدالت کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق، آج ان مقدمات کی جیل ٹرائل ہونا تھا، مگر ایک بار پھر جیل ٹرائل مؤخر کر دیا گیا اور سماعت راولپنڈی کی کچہری عدالت میں ہوئی، جہاں صرف حاضری لگائی گئی۔ سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی ملک فیصل ایڈووکیٹ اور حسنین سنبل ایڈووکیٹ عدالت پہنچے، جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی سماعت کے موقع پر موجود تھے۔ عدالت نے...
    بین الاقوامی تناظر میں چین اپنی بہت بڑی معیشت کے ساتھ گلوبل ساؤتھ یا عالمی جنوب کی سربراہی کرتا دِکھائی دیتا ہے۔ گزشتہ روز چین کے شہر تیانجن میں اختتام پذیر ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کا اِجلاس بین الاقوامی طور پر مرکزِ نگاہ رہا اور دنیا بھر کے اہم نشریاتی اداروں میں اجلاس کو خصوصی کوریج دی گئی۔ امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے دیگر بین الاقوامی اتحاد اور تنظیمیں فروغ پا رہی ہیں اور متبادل تجارتی نظام لانے کی بات چیت ہو رہی ہے۔ 6 اور 7 جولائی کو برازیل میں ہونے والے برِکس تنظیم کے اجلاس میں بھی یہ بات کی گئی اور اب چین کے شہر تیانجن...
    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی حمایت اور پرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کرتے ہیں۔ مشترکہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی سخت مذمت کی گئی جب کہ فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔ رکن ممالک نے ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔  شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ مشترکہ اعلامیے نے عالمی منظر نامے میں ایک نیا رنگ بھر دیا ہے۔ اس اعلامیے میں، دہشت گردی کی مذمت سے لے...
    کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا جس میں ملزم بیٹا پولیس اہلکار اور حاضر سروس ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی کے دوران ان کے پاس موجود اے سی کی گیس سلنڈر کے اندر چھپائی گئی چرس برآمد کرلی جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان باپ اور بیٹا ہیں جن کی شناخت خرم رشید اور ابرہیم رشید کے نام سے کی گئی اور ان کے قبضے سے گیس سلنڈر میں چھپائی گئی 4...
    پاکستان نے ملائیشیا میں ہونے والی 20 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹیم چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کوالالمپور میں منعقد ہونے والی20 ویں عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔احزم صدیقی نے انڈر16 ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ محمد یوسف نے انڈر10 ایج گروپ میں سلور میڈل جیتا۔ بلال آشعر نے انڈر16 میں دوسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ میں20  ممالک کے226 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین طارق پرویز نے اعلان کیا کہ آئندہ سال ہونے والی چیمپئن شپ کی میزبانی کینیا کرے گا۔ دریں اثنا پاکستانی ٹیم...
    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 10 مغوی لڑکوں اور لڑکیوں کو بازباب جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے وی سی سی کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ 27 اگست کو آئی جی سندھ نے کراچی سے حالیہ اغوا کیے جانے والے بچوں کی بازیابی کے لیے اے سی وی سی پولیس کو ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایس پی اور ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں مختلف زونزمیں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ تین سال تک سیاسی کشیدگی کو پرسکون کرنے کے لیے ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے ، سیاسی مسائل کا حل صرف بات چیت اور جمہوریت کے ذریعے ممکن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ ملاقات تقریباً 15 سے 20 منٹ کی رہی، جس میں کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے جلسوں کی تیاریوں میں تاخیر ہوئی ہے، لیکن اب تمام تر انتظامات جاری ہیں۔ عمران خان کے پیغامات اور پارٹی کی حکمت...
    سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ میں شیڈول میچ میں بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ میدان میں ہدف کا تعاقب تھوڑا مشکل رہا ہے اس لیے پہلی بیٹنگ کریں گے۔ واضح رہے پاکستان سیریز میں اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے۔ افغانستان کو پاکستان کے خلاف شکست سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ یو اے ای کے خلاف فتح سمیٹی تھی۔
    چینی سائنس دانوں نے ایک پولیمر بنایا ہے جو اس کے کھینچے جانے سے پیدا ہونے والی حرارت کو بجلی میں بدل دیتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسی اسمارٹ واچز بنانے میں مدد دے سکتی ہے جو خود کو توانائی فراہم کر سکیں۔ چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ جدید مٹیریل (جو کہ کہ ربر بینڈ کی طرح ہے) مؤثر طریقے سے اپنی الاسٹیسٹی (وہ خصوصیت جس میں مٹیریل ساخت بگڑنے کے بعد واپس اپنی شکل میں آجاتا ہے) کو بجلی میں بدل دیتا ہے۔ یہ مٹیریل تھرمو الیکٹرسٹی کے اصول پر کام کرتا ہے جس کے مطابق حرارت بجلی میں ڈھل جاتی ہے۔ جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے...
    سہ ملکی سیریز کے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست رہتا ہے کیونکہ اب چیس کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ’اولیور کی موجودگی بولرز کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے، لیکن اصل بات اچھا کرکٹ کھیلنے کی ہے۔‘ راشد خان کے مطابق 170 سے زائد کا مجموعہ ایک اچھا اسکور ہوگا۔ افغانستان نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ مجیب اور اشرف کو ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ غزنفر کو ٹی 20 میں ڈیبیو کا موقع ملا ہے...
     سوشل میڈیا پر سرگرم ٹک ٹاک انفلوئنسر اسمارالڈا فیریر گاریبے، ان کے شوہر اور دو کمسن بچوں کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعے نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر غم و غصے اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ چاروں افراد کی لاشیں پلاسٹک میں لپیٹ کر ایک خالی پک اپ ٹرک میں پھینک دی گئی تھیں، جو بعد ازاں شہر گوادالاجارا میں پولیس کو ملا۔ مقامی حکام کے مطابق، یہ ایک منظم اور منصوبہ بند کارروائی تھی۔ جائے واردات ایک ورکشاپ نکلی ریجنل پراسیکیوٹر الفونسو گیٹرز سانتیان نے میڈیا کو بتایا کہ CCTV فوٹیج کی مدد سے ٹرک کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا، جس...
    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  تاہم زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، ایبٹ آباد، مہمند، مینگورہ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جنوبی افغانستان تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔ خیال رہے کہ یکم ستمبر کی شب زلزلے کے باعث افغانستان میں 800 سے زائد افراد جاں بحق اور 2800 سے زیادہ زخمی ہوگئے جب کہ اس دوران...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں(سب نیوز)ایف سی لائن پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف سی پر حملے کے بعد فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں تک دہشت گردوں کا مقابلہ جاری رہا اور اس دوران شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق 5 دہشت گرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے، جن کے ساتھ سکیورٹی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی چین میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews دوطرفہ تعلقات روسی صدر شہباز شریف صدر پیوٹن ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز
    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، رابطہ کاری، علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب...
    پاکستان محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اس ہفتے کے آخر سے درمیانی سے تیز بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو 7 سے 11 ستمبر کے دوران سندھ کو متاثر کرسکتا ہے، اس سسٹم کے تحت سندھ بھر میں درمیانی اور تیز بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے تباہی، گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کی صورت میں کراچی میں شہری سیلاب یعنی اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 5 ستمبر تک کراچی...
    میکسیکو کے شہر گوادالاجارا میں ٹک ٹاک انفلوئنسر اسمرالڈا فیریر گریبے، ان کے شوہر، اور 2 بچوں کو گن پوائنٹ پر قتل کر کے پلاسٹک میں لپیٹ کر پک اپ ٹرک کے اندر پھینک دیا گیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی کارٹل کی واردات ہو۔ خبر کے مطابق، اس خونی واقعے کی تمام 4 لاشیں ایک خالی گرے فورڈ رینجر ٹرک میں پائی گئیں۔ پراسیکیوٹر الفونسو گٹیرز سانتیان نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ٹرک کا راستہ قریب ہی واقع ایک آٹو ورکشاپ تک ٹریس کیا گیا، قتل اسی مقام پر کیا گیا تھا، وہاں خون کے داغ، فائر کی گئی گولیوں کے خول اور دیگر شواہد ملے۔ ابتدائی طور پر اس ورکشاپ کے...
    اسلام آباد: سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا، ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد تھانہ سمبل اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو آشنا سے مل کر قتل کرنے والی سفاک ملزمہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان مسماۃ شاہین بی بی عرف مسکان اور عابد علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تھانہ سمبل کی حدود میں تیز دھار آلہ سے وار کرکے تنویر انجم کو قتل کر دیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر مجرمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد...
    بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کا انٹرویو کلپ شیئر کیا، جس میں جنرل ریٹائرڈ کنول جیت سنگھ نے کہا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے اور چھوڑنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ ان کے مطابق بھارت اچانک پانی روک کر پھر پاکستان کی طرف چھوڑ دے گا، جس سے سیلاب آئے گا اور پاکستان اس پانی کو سنبھال نہیں سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فصلوں کے موسم میں پانی روک سکتا ہے اور بارشوں کے موسم میں جب پانی...
    غزہ میں قیامت: حاملہ خاتون سمیت مزید 100 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں۔ حملے سے گھر کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے بھی ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کیے تھے۔ قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں ایک ہی روز مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار...
    گواڈالاہارا (میکسیکو) سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ 32 سالہ مشہور ٹک ٹاک اسٹار ایسمیرالڈا فیرر گاریبے اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مردہ حالت میں ملی ہیں۔ پولیس نے چاروں لاشیں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی ایک گاڑی سے برآمد کیں، جو سان آندریس کے علاقے میں کھڑی تھی۔ متاثرہ خاندان کی شناخت پراسیکیوٹرز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایسمیرالڈا، ان کے 36 سالہ شوہر روبرتو کارلوس گل لیسیا، 13 سالہ بیٹا گیل سانتیاگو اور 7 سالہ بیٹی ریجینا شامل ہیں۔ ورکشاپ سے شواہد ملے تحقیقات کے دوران پولیس کو قریبی مکینک ورکشاپ سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول اور دیگر ثبوت ملے۔ حکام کے مطابق غالب امکان ہے...
    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔  تحریک آزدی کشمیر کی توانا آواز سید علی گیلانی 1929 میں تحصیل بانڈی پورہ کے گاؤں زڑی منج میں پیدا ہوئے، انہوں نے مسجد وزیر خان سے ملحقہ مدرسے اور اورینٹل کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ اخبار خدمت میں رپورٹر، پتھر مسجد سرینگر اور انٹرمیڈیٹ کالج سوپور میں استاد کے منصب پر فائز رہے، 1972, 1977، 1987 میں مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ سید علی گیلانی اپنے سیاسی کیریئر میں نیشنل کانفرنس، جماعت اسلامی اور تحریک حریت کے رکن بھی رہے، 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس...
    سوات: سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مینگورہ خوڑ اور دیگر برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں کے کنارے آباد شہریوں کو فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر چینہ بازار، جو حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہوا ہے وہاں کے تاجروں نے ممکنہ...
    بھارتی فوج کے ایک سابق جنرل کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بیان کررہا ہے۔ معروف صحافی حامد میر نے یہ ویڈیو ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے۔ جس میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے آبی جارحیت کی حکمت عملی واضح کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ This retired Indian General Kanwaljeet Singh Dhiloon is dreaming to destroy Pakistan by using water as a weapon. Just look at his mentality. Intellectually dishonest and corrupt. He is trying to please RSS because he need another govt job next year. Bloody job seeker. pic.twitter.com/A3unMYznh1 — Hamid...
    ابوظبی میں ہونے والی سہہ ملکی سیریز میں یو اے ای نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یو اے ای کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پچ کی صورتحال کے پیش نظر ہدف کے تعاقب کو ترجیح دی جائے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے کپتان نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی بیٹنگ لائن اپ بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ابوظبی افغانستان ٹاس سہہ ملکی سیریز یو اے ای
    اسپین کی ولی عہد شہزادی لیونور نے پیر کے روز جنرل ایئر اینڈ اسپیس اکیڈمی مرسیا کے شہر سان خاویئر میں اپنی 3 سالہ فوجی تربیت کے آخری اور سب سے مشکل مرحلے کا آغاز کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یونانی شہزادی اولمپیا کی اپنے بھتیجے کی بپتسمہ تقریب میں شرکت، سفید جوڑے میں تصاویر وائرل 19  سالہ شہزادی مکمل فوجی وردی میں ملبوس الفیریز آلومنا (کیڈٹ انسائن) کے طور پر چوتھے سال کے کیڈٹس کے ساتھ شامل ہوئیں۔ وہ ایل ایک ایکس 8 پروموشن کے اس کورس کا حصہ بنیں جس میں سخت تربیت دی جاتی ہے۔ یہ مرحلہ صرف تربیت کا اختتام نہیں بلکہ ایک روایت کی تجدید بھی ہے۔ شہزادی کے والد بادشاہ فلپ ششم اور دادا بادشاہ جان...
      بیجنگ : 80 سال قبل جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ نے ایک عظیم فتح حاصل کی جو نہ صرف ایک فوجی فتح تھی بلکہ فسطائیت کے خلاف انصاف اور بربریت پر تہذیب کی فتح بھی تھی جس نے جدید دنیا کے سیاسی نمونے کو تشکیل دیا ۔ اگرچہ بارود کا دھواں آج ختم ہو چکا ہے، لیکن انسانیت ایک نئے تاریخی دوراہے پر کھڑی ہے۔ اگرچہ امن ایک عالمگیر خواہش ہے لیکن اس کی بنیاد کو نسل در نسل مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ اس بات سے آگاہ ہو رہے ہیں کہ امن آسمان کی طرف سے ایک تحفہ نہیں ہے، بلکہ ایک ایسا مقصد...
    بیجنگ : شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا 25 واں اجلاس چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوا۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔پیر کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم دنیا بھر میں سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن چکی ہے، اس کے 26 شراکت دار ممالک ہیں جن کے مابین 50 سے زائد شعبوں میں تعاون جاری ہے، اور اس کا مجموعی اقتصادی حجم 30 ٹریلین ڈالر کے قریب ہے۔ ایس سی او کے بین الاقوامی اثر و رسوخ اور مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کھلے پن پر قائم رہنا چاہئے۔یوریشین براعظم...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اور مقبول مزاح نگار انور علی 71 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی روز سے زیرِ علاج تھے۔ گزشتہ شب طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں لاہور کے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور زندگی کی آخری سانس وہیں لی۔ انور علی کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اسٹیج، ٹی وی اور فلم — ہر پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کا مخصوص انداز، برجستہ جملے، اور طنز و مزاح سے بھرپور مکالمے لوگوں کے دلوں پر نقش ہو گئے۔...
    پاکستان میں تقریباً 56 لاکھ گھرانے کسی نہ کسی معاشی سرگرمی میں شریک ہیں اور ان میں سے نصف سے زیادہ خاندانوں کی آمدن کا ذریعہ مویشی پالنا ہے لیکن دلچسپ پہلو یہ ہے کہ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں خواتین سلائی، کڑھائی، گھریلو اشیا کی تیاری اور بیوٹی پارلرز جیسے چھوٹے کاروبار کے ذریعے بھی روزگار حاصل کر رہی ہیں اگرچہ ان کا حصہ اعداد و شمار میں بہت کم دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال، ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ خواتین معاشی بحران کا شکار ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک معاشی مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ تقریباً 4 فیصد گھرانے سلائی اور 1.4 فیصد کڑھائی...
    تیانجن (ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امن، سلامتی اور استحکام کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں لیکن دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی اس راستے کی بڑی رکاوٹیں ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی صرف کسی ایک ملک کی سلامتی کے لیے چیلنج نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے۔ کوئی ملک، کوئی معاشرہ اور کوئی شہری خود کو اس سے محفوظ نہیں سمجھ سکتا۔ اس لیے بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف یکجہتی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے القاعدہ اور اس سے منسلک دہشت گرد...
    راولپنڈی: امریکا کی جانب سے ڈاک پر نئی ٹیکس اور ڈیوٹی پالیسی کے نفاذ کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک نے امریکا کو ڈاک بھیجنے کا سلسلہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ پاکستان پوسٹ حکام کے مطابق امریکا نے 25 جولائی کو ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14324 کے تحت ڈیوٹی فری سہولت ختم کر دی تھی، جس کے بعد اب امریکا کو بھیجے جانے والے ہر قسم کے ڈاک پر ڈیوٹی اور ٹیکس عائد ہوگا۔ اس اقدام کے باعث خدشہ ہے کہ بھیجی گئی ڈاک واپس لوٹا دی جائے، لہٰذا پاکستان پوسٹ نے امریکا کے لیے بُک میل کی ترسیل روک دی ہے۔ امریکا کے اس فیصلے سے عالمی سطح پر ڈاک کا نظام بری...
    تربیتی پرواز کے دوران پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افسران سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہُڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا، ہیلی کاپٹر تھکداس کینٹونمنٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر کریش لینڈنگ کے بعد تباہ ہوا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں موجود تمام عملہ جامِ شہادت نوش کر گیا، شہدا میں پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئرنائب صوبیدار مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور  کریو چیف نائیک...
    پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، میجر سمیت 5 جوان شہید، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز تربیتی پرواز کے دوران پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوگیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہُڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا، ہیلی کاپٹر تھکداس کینٹونمنٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر کریش لینڈنگ کے بعد تباہ ہوا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کے حوصلے کے لیے دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے افغان عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ہر...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے پیر سے بدھ تک اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے امکان پر الرٹ جاری کردیا ہے۔ مزید بارشوں سے سیلاب کی شدت بڑھنے کا خدشہ این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا، بھکر، میانوالی اور فیصل آباد سمیت پہلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی سیلابی خطرات بڑھنے کا امکان ہے۔ دریائے راوی بلند ترین سطح پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیئر منسٹر شرجیل میمن، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل نیول ہیلی کاپٹر میں گڈو بیراج پہنچے گئے۔ دوران سفر وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزراء اور کمانڈر کوسٹ کے ساتھ نقشوں کی مدد سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔ گڈو بیراج پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت راوی اور تریموں پر پانی بڑھا ہوا ہے، اگرچہ ہمیں امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا لیکن ہم پھر بھی سپر فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 لاکھ کیوسکس کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر فلڈ کی وجہ سے کچہ پورا ڈوب جائے...
    نیویارک (اسپورٹس ڈیسک) یو ایس اوپن میں پولینڈ کے ٹینس پلیئر کامل میچازک اور کمسن مداح کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق کامل میچازک نے کیرن کیچانوف کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد اپنی کیپ ایک بچے کو دی۔ اسی لمحے قریب کھڑے شخص نے کیپ چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال دی۔ یہ مناظر کیمروں میں محفوظ ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ مداحوں نے مذکورہ شخص کے رویے کو خود غرض اور شرمناک قرار دیا۔ تنقید کے بعد معاملہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور میڈیا کی بھی توجہ کا باعث بنا۔ پولش پلیئر کامل میچازک نے واقعے کا علم ہوتے ہی...
    ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس عاطف اکرام شیخ نے ایس سی او کے 25 ویں سربراہی اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس علاقائی ترقی کیلئے تعاون کے فروغ کا سنہری موقع ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سربراہی اجلاس رکن ممالک کیلئے علاقائی رابطوں اور باہمی تجارت کے فروغ ، بیرون ملک کاروبار کو آسان بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے، نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس نے کہا کہ شنگھائی تعاون...
    حضرت محمد ﷺ: تمام انسانیت کے لیے چراغِ ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز تحریر:محمد محسن اقبال اللہ ربّ العزت نے اپنی لامحدود رحمت اور حکمت کے تحت ہمارے جدِ امجد حضرت آدم علیہ السلام اور امّاں حوّا کو اس دنیا میں بھیجا تاکہ انسانیت کا آغاز ہو اور تہذیب و تمدن کی کہانی شروع ہو۔ لیکن انسان کو کبھی بے یار و مددگار نہیں چھوڑا گیا۔ ہر دور میں اللہ تعالیٰ نے اپنی آسمانی کتابیں نازل فرمائیں اور اپنے برگزیدہ رسول مبعوث کیے تاکہ بنی نوعِ انسان کو سیدھی راہ دکھائیں۔ حضرت نوح سے لے کر حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ سے حضرت عیسیٰ علیہم السلام تک ہر نبی نے توحید کی ابدی سچائی کی گواہی...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف مبینہ سازش کے الزام میں سابق وزیر سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں شیخ حسینہ واجد کی سابق کابینہ کے 87 سالہ رکن عبداللطیف صدیقی اور ڈھاکا یونیورسٹی کے پروفیسر حافظ الرحمٰن کرزون بھی شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جب تمام افراد ڈھاکا رپورٹرز یونٹی کے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اجلاس پر ایک ہجوم نے دھاوا بولا، شرکا کو ہراساں کیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ گروپ حکومت گرانے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر ان کی آزادیٔ کشمیر کے لیے جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیری عوام کے دلوں کی دھڑکن اور تحریک آزادی کے عظیم رہنما تھے۔ وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی نے تمام تر مظالم کے باوجود بھارتی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ حقِ خودارادیت کے اصولی مؤقف پر ڈٹے رہے۔ ان کی بے مثال قربانیاں اور استقامت آج بھی کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام...
    شنگھائی تعاون تنظیم کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، یو این سیکریٹری جنرل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 August, 2025 سب نیوز بیجنگ () چین میں موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کے شہر تھیان جن میں چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اتوار کے روز انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کرنا ہو گی اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر کی ضرورت ہے جہاں تمام خطے، تمام ثقافتیں، تمام مذاہب اور تمام تہذیبیں مل کر کام کرسکیں۔ کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے عمل میں...
    کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ امیرین ، 40 سالہ رانی ، 43 سالہ صنم ، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی۔  علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
    سچ پوچھئے ‘ تو اب ذہن میں صرف سوالات ہی سوالات ہیں۔ ہر طرح بلکہ ہر نوعیت کے بد رنگے، کڑوے سوال۔ گزشتہ چند دہائیوں سے طاقتور طبقہ نے زبردستی ملک کو جو کچھ بنا ڈالا ہے‘ اس صورت حال میں‘ اب تو کسی لکھی‘ ان لکھی بات کا جواب بھی نہیں چاہیے، ضرورت ہی نہیں رہی۔ اگر صرف حقیقت جاننے کی معمولی سی خواہش‘ آپ کی زندگی ‘ شخصیت یا مستقبل پر سرخ نشان لگانے کا سبب بن جائے، تو پھر کون سا سچ اور کون سا جھوٹ؟ سب کچھ ٹھیک ہے بلکہ اتنا درست ہے کہ دم گھٹتا چلا جا رہا ہے ۔ کافی عرصہ پہلے گزارش کر چکا ہوں کہ ملکی ٹی وی چینل بالکل نہیں دیکھتا۔...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پشاور اور مردان سمیت مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے اس کے علاوہ مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ Post Views: 2
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے نواحی علاقوں پر رات بھر فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ اور مزید خاندان بے گھر ہوگئے۔ غزہ کی مقامی صحت حکام کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فائرنگ اور بمباری میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 13 وہ شہری بھی شامل ہیں جو وسطی غزہ میں امدادی مرکز کے قریب کھانے کے لیے جمع تھے جبکہ 2 افراد غزہ شہر کے ایک گھر پر حملے میں مارے گئے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 3 ہفتوں میں غزہ شہر کے اطراف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے اور جمعے کے روز امداد کی ترسیل کے لیے دی جانے والی عارضی مہلت ختم کرکے علاقے کو...
    پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبلیو بی سی کا او پی بی ایف سلور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کامیابی کے بعد عثمان وزیر نے اپنی جیت سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ اللہ متاثرین کو صبر دے اور ان کی مشکلات آسان کرے۔ Post Views: 1
    جنوبی وزیرستان میں بارش کے باعث گھر کی  چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقہ اسپین مزک بٹیکائی میں مکان کی چھت گرگئی جس سے ماں اپنی دو کمسن بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ جنوبی وزیرستان اپر لدھا سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر شادمان صافی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل سراروغہ اسین مزک بٹیکائی میں  گذشتہ رات مسلسل بارشوں کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گری ہے جس سے ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی اطلاع صبح سویرے موصول ہوئی کیونکہ واقعہ دور دراز علاقے میں پیش آیا ہےجس کے فوری...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق، جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں پانچ جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب رہائشی علاقے کے کچھ نوجوان نشہ کرنے کے لیے جھگیوں میں آتے تھے۔ جھگیوں کے رہائشیوں نے ان نوجوانوں کو نشہ کرنے سے روکا، جس کے بعد جھگڑا بڑھ گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری...
    پشاور کے علاقے گھڑی قمردین میں خواتین کے تنازع پردوبھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گھڑی قمر دین میں خاتون روٹ کر میکے آئے ہوئی تھی جس پر بہنوئی نے سسرال پر فائرنگ کی اور دو سالوں سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ جاوید آباد گھڑی قمردین کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مستورات تنازعہ...
    امریکا کے ایک بھلکڑ شخص نے ایک ہی لاٹری کے دو ٹکٹ خرید کر پانچ، پانچ لاکھ ڈالر کے دو انعامات (مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر) جیت لیے۔ امریکی ریاست میری لینڈ کی پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شہری (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ 18 اگست کو ایک لانڈری میں تھے جب ان کے یاد کرنے پر بھی انہیں یاد نہیں آرہا تھا کہ 20 اگست کو ہونے والی لاٹری کی قرعہ اندازی کے لیے انہوں نے ٹکٹ خریدا ہے یا نہیں۔ بالآخر انہوں نے ایک ٹکٹ خرید لیا اور جب وہ علاقے سے باہر کسی کام سے گئے ہوئے تھے قرعہ اندازی میں ان کا پانچ لاکھ کا انعام نکل...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتہ کے دن دوپہر چار بجے تھانہ لوئی ماموند پر خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملہ ہوا جس کے ذریعے تھانے کے صحن پر بم گرایا گیا۔ ڈرون دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد حبیب اور ایک سویلین نجیب اللہ ولد محمد زمین سکنہ لغڑئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔  اس کے علاؤہ گزشتہ رات گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق...
    سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کیلیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے جبکہ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ یو اے ای کے جنید صدیقی اور صغیر خان تین تین وکٹیں لے کر سر فہرست رہے۔ اس کے حوالے حیدر علی نے دو وکٹیں لیں۔  
    دبئی میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں PAK VS UAE پاکستان کرکٹ متحدہ عرب امارات
    وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی بھارت کی آبی جارحیت سے ہوئی، مودی پاکستان اور اسلام دشمنی میں بہت آگے نکل گیا ہے، ہندو سکھ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے فیلڈ مارشل عاصم منیر متحرک ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وزیراعلی پنجاب کے بہترین انتظامات نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ وفاق  سندھ میں ممکنہ سیلاب کے حوالے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ملک بھر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جارہے...
    کوئٹہ: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلر کو 6 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا۔ طوریلائی عرف عبداللہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم ایجنٹ ہے جسے 6 افغان باشندوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افغان باشندوں میں نعیم اللہ، مظہر محمد، گلاب خان، ولی خان، امین اللہ اور ولید اللہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزم طوریلائی کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہوا جس سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزم انسانی اسمگلر نور اللہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایجنٹ طوریلائی اور نور اللہ افغان شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے غیر قانونی بارڈر...
    سرکاری ملازم پر تشدد سے متعلق مقدمے میں پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان قمر احمد اور شکیل چانڈیو کو ریلیف دے دیا، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ مدعی مقدمہ کا ایک عام سا جھگڑا تھا جس میں کسی قسم کا اسلحہ کا استعمال نہیں ہوا۔ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں ٹاؤن چئیرمن پیپلز پارٹی رہنما فرحان غنی اور دیگر کیخلاف مقدمے میں 497 کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ پولیس افسر نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جس میں کامیابی...
    فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں پشاور زلمی نے لیجنڈز الیون کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود میچ لیجنڈز الیون نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم 14.3 اوورز میں 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم 41 اور یاسر حمید 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبد الرحمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    انسداد دہشت گری کراچی کی منتظم عدالت نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے میں رہائی سے متعلق زیر دفعہ 497 رپورٹ پر نوٹس جاری کردیئے۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر، ملزمان اور مدعی کے وکیل اور تفتیشی افسر پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے ملزمان کی رہائی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کہاں ہیں؟ مدعی کہاں ہیں؟ وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی کے وکیل موجود ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے ملزمان کو ریلیف دے...
    نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کے تمام حصے، جنم استھان اور درشن ڈیوڑی سمیت در و دیوار کو مکمل طور پر صاف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وسیع صحن سے بھی پانی نکال کر اچھی طرح صفائی کروائی گئی۔ مزید پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت نے کرتارپور ڈبو دیا، گردوارہ...
    قومی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں میچ کے بعد افغان کپتان راشد خان سے ملاقات کی۔ قومی ٹیم نے راشد خان سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ Pakistan team meets Rashid Khan to offer condolences on the passing of his brother.#PAKvAFG pic.twitter.com/zh95IrzbUu — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2025 افغان کرکٹر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں قومی ٹیم نے 39 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
    افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شینواری کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس افسوسناک خبر پر افغانستان اور پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو تعزیت پیش کی۔ Pakistan team offers condolences and prayers on the death of Rashid Khan's elder brother. #PakistanCricket #RashidKhan pic.twitter.com/gxwvXyYdnG — Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) August 29, 2025 پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے ٹی20 میچ کے بعد راشد خان کے بھائی کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی، جس میں سلمان علی آغا، محمد نواز اور فہیم اشرف کی عمدہ بلے بازی شامل تھی۔ راشد...