2025-09-22@15:18:21 GMT
تلاش کی گنتی: 9574
«کے فرائض کی انجام دہی»:
(نئی خبر)
زیڈ کے بی کا ملک گیر مشن: صحت، تعلیم اور روزگار کی مفت فراہمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد،: زیڈ کے بی کے وائس چیرمین محبت بن ظاہر (ایم بی زیڈ) نے صحت عامہ، تعلیم اور روزگار کی پاکستان بھر میں فراہمی کے مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اس وقت پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کر چکی ہے۔ عیدمیلاد النبیﷺ اور یوم دفاع کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستانی قوم کو فرقہ واریت اور اقربا پروری کے خلاف یکجا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔...
لاس اینجلس: امریکی پاپ اسٹار سلینا گومز اور موسیقار بینی بلانکو اس ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ سلینا گومز اور 37 سالہ بلانکو کی شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں ہوں گی۔ سلینا اور بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی جبکہ 2024 میں اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ شادی میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی بڑی شخصیات شریک ہوں گی۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی اپنے منگیتر اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کے ہمراہ شرکت کریں گی۔ یہ شادی اس سال کی سب سے بڑی سیلیبریٹی ویڈنگز میں شمار کی جا رہی ہے اور...
تیونس (نیوز ڈیسک) دنیا کے 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنان، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، غزہ کی جانب امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ہونے کے لیے تیونس پہنچ گئے ہیں۔ اس فلوٹیلا کا مقصد اسرائیلی محاصرے کو توڑنا اور غزہ کے متاثرہ عوام تک براہِ راست امداد پہنچانا ہے۔ سابق پاکستانی سینیٹر مشاق احمد خان بھی اس قافلے کا حصہ ہیں، جب کہ آسٹریلیا، جرمنی، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، کویت، مالدیپ، ناروے اور دیگر ممالک کے کارکنان بھی شریک ہیں۔ اتوار 7 ستمبر کو امدادی جہاز تیونس کے دارالحکومت کے قریب سیدی بوسعید بندرگاہ پر پہنچے، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے قافلے کا والہانہ استقبال کیا۔ منتظمین کے مطابق...
واشنگٹن: امریکی ایئر فورس کے بریگیڈیئر جنرل شریفل ایم خان کو پینٹاگون کے "گولڈن ڈوم" منصوبے کا ڈائریکٹر آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے، جسے امریکا کا آئرن ڈوم بھی کہا جاتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ منصوبہ جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹمز کی تیاری اور تنصیب کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ شریفل خان پہلی بار کسی مسلم اور بنگلا دیشی نژاد افسر کے طور پر اس ذمہ داری پر فائز ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ صنعتوں، یونیورسٹیوں، نیشنل لیبز اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس منصوبے کی حکمت عملی اور پالیسیوں کی نگرانی کریں گے۔ بریگیڈیئر جنرل خان نے 1997 میں یو ایس ایئر فورس اکیڈمی سے گریجویشن کی اور اسپیس...
کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے پاس گزشتہ سال کے اختتام پر بینک بیلنس 20ہزار686 کروڑ روپے تھا، جو 2019 میں صرف 6ہزار59 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح، پچھلے پانچ برسوں میں بی سی سی آئی نے 14ہزار627 کروڑ روپے کا اضافہ حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے 2024 کے اے جی ایم میں پیش کیے گئے اکاؤنٹس میں بتایا کہ عام فنڈ بھی 2019 کے 3ہزار906 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 7ہزار988 کروڑ روپے ہوگیا۔ انٹرنیشنل ٹوورز سے آمدنی پچھلے سال 642.78 کروڑ روپے کے مقابلے میں اس سال کم ہو کر 361.22 کروڑ روپے رہی جبکہ سود کی مد میں آمدنی...
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے موٹر بائیکر فیلی گزشتہ 8 ماہ سے ایک منفرد مشن پر دنیا بھر کا زمینی سفر کر رہے ہیں جس کا مقصد 45 ممالک کی سیر ہے۔ وہ اب تک 15 ممالک کا کامیابی سے سفر کر چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دلکش خطے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کے بائیکر کو اسکردو میں حادثہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل فیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں کا سفر کیا لیکن گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی، فلک بوس پہاڑوں، منفرد ثقافت اور لوگوں کی بے مثال مہمان نوازی نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب نے تباہی مچائی، جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، فصلوں اور دیگر اشیا کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریائے ستلج اور چناب اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں، چارہ اور کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو سکتی ہے اور قیمتوں میں 30 سے 150 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث...
ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رات گئے تک سیلاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری رکھی اور ملتان سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے انخلاء کے آپریشن کی ورچوئل نگرانی کی اور سیلابی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، اور ضلعی انتظامیہ جلالپور پیر والا اور ملتان کے دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ مریم نواز شریف نے انخلا آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کی اور بتایا کہ اب تک تقریباً 2,000 افراد کو محفوظ...
اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے مزید چینی منگوانےکے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مزید چینی کی درآمد کے لیےٹینڈرکل کھولے گا۔ ٹی سی پی نے8 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کررکھی ہیں، ٹینڈر کی دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ قبل ازیں ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 21 اگست کو کھولا تھا، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹینڈرکےتحت560 سے لے کر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں، چینی کے ٹیندرکے تحت بیئر سینڈکٹ ایف...
آنکھ……خدا کی طرف سے عطا کردہ وہ انمول نعمت ہے، جو نہ صرف دنیا کے رنگ و نور کو دیکھنے کا ذریعہ ہے بلکہ انسان کی باطنی دنیا کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ شاعروں نے آنکھ کو محبت کی علامت کہا، صوفیوں نے اسے بصیرت کا مرکز قرار دیا اور فنکاروں نے اس میں حسن کی جوت دیکھی لیکن یہ نازک گوہر قدرت کے سب سے زیادہ حساس اعضا میں سے ہے۔ اگر اس کی حفاظت نہ کی جائے تو زندگی کی رونقیں ماند پڑ جاتی ہیں۔ کہتے ہیں کہ جہاں آنکھ کا چراغ بجھ جائے، وہاں سورج کی روشنی بھی اندھیروں میں بدل جاتی ہے۔ آج کے دور میں جہاں فیشن اور طرزِ زندگی کی تیز رفتاری نے سب...
سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں، صدر مملکت کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں۔ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہیں۔ صوبائی، ضلعی اوربلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ شہری علاقوں خصوصا نشیبی اور ساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیف مشینری اور عملہ ہمہ...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں: ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہاکہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے پیشگی تیاریوں کو حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے تاکید کی کہ شہری علاقوں، خصوصاً نشیبی اور ساحلی مقامات پر انتظامات مکمل رکھے جائیں اور حب ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل کڑی نظر رکھی جائے۔ آصف علی زرداری نے عوام پر زور...
تین مرلہ پلاٹ اسکیم 2025 کے لیے اہلیت کا طریقہ کار اور شرائط و ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں، اسکیم کے تحت 2 ہزار پلاٹس الاٹ کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت کم آمدنی اور بے زمین خاندانوں کے لیے 3 مرلہ پلاٹ اسکیم 2025 کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد بے گھر افراد کو محفوظ رہائشی زمین مہیا کرنا اور سماجی فلاح کو فروغ دینا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 19 اضلاع میں 23 سرکاری اسکیموں کے ذریعے 2 ہزار پلاٹس الاٹ کیے جائیں گے۔ یہ اسکیم صرف زمین کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ کمزور طبقے کو اپنے گھر تعمیر کرنے کا عملی موقع فراہم...
پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز جھنگ (سب نیوز)پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی...

سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ
سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک ٹاکیز لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق گوندل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی غیر سنجیدگی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں، کیونکہ حکمران مصنوعی ڈراموں میں مصروف ہیں اور تباہی کی اصل...
طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کے بعد سب سے زیادہ اموات امراض قلب کی وجہ سے ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے بعد دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی ہارٹ اٹیک کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جسے طبی ماہرین نے نوٹ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کوویڈ ویکسین لگوانے والے بعض افراد دل میں درد جیسی شکایات بھی کرتے نظر آتے ہیں، جس سے ویکسین کے بارے میں معاشرے میں ابہام پیدا ہو رہا ہے۔ طبی ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ ویکسین لگنے کے ابتدائی دنوں میں ہارٹ اٹیک سے اموات کے کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے، لیکن چونکہ اس دوران پوسٹ مارٹمز نہیں کروائے گئے، اس لیے یہ کہنا مشکل...
روس نے ایک بڑی طبی پیش رفت کا اعلان کیا ہے کہ اس نے نئی کینسر ویکسین کے ابتدائی(پری کلینیکل) تجربات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں جس سے اس دوا کی اثر انگیزی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بڑی آنت کے کینسر کی 5 علامات جنہیں ہرگز نظرانداز نہ کریں، ماہرین کا انتباہ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘طاس’ کے مطابق یہ اعلان وفاقی طبی و حیاتیاتی ایجنسی کی سربراہ ورونیکا سکورتسووا نے مشرقی اقتصادی فورم میں کیا۔ کئی برسوں پر محیط تحقیق ورونیکا سکورتسووا کے مطابق یہ تحقیق کئی برسوں پر محیط رہی جن میں آخری 3 سال لازمی پری کلینکل مطالعات کے لیے مخصوص کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ویکسین استعمال کے لیے تیار...
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کے نیٹ ورک ٹریفک میں مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں میں تاخیر میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ ریڈ سی (بحیرہ احمر) میں زیر سمندر فائبر آپٹک کیبلز کا کٹنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 45 ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی مائیکروسافٹ نے کیبلز کے کٹنے کی وجہ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی تاہم بتایا کہ اس کا نیٹ ورک ہفتے سے متاثر ہو رہا ہے۔ کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ نیٹ ورک ٹریفک جو مشرق وسطیٰ سے گزر کر نہیں آتی اس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی 6 ستمبر کو ایکس پر ہونے والی اسپیس سیشن نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اسپیس کے دوران صنم جاوید اور پارٹی کے ایک اور کارکن سالار وزیر کے درمیان سخت تنقید کا تبادلہ ہوا جس نے پی ٹی آئی کے اندرونی تنازعات کو مزید نمایاں کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا اسپیس سیشن میں صنم جاوید نے پی ٹی آئی کے اندرونی مسائل پر کھل کر بات کرتے ہوئے سالار وزیر کو ‘نشئی’ اور ‘بدتمیز’ قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سالار وزیر خواتین کارکنوں کی عزت نہیں کرتے اور انہیں دانستہ...
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں سال 2025 کے دوران 6132 مریض اسکرین ہوئے جن میں 215 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے مریض سامنے آگئے ہیں اور اسپتالوں میں 49 مریض زیر علاج اور 25 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔ تاہم ضلع بھر میں اب تک ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ 46 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ علاوہ ازیں 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد گھروں میں لاروا برآمد ہوا ہے، 12 لاکھ سے زائد مقامات چیک اور 15 ہزار مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ کُل ملا کے 1 لاکھ 21 ہزار 954 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہی۔ دوسری جانب...
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنی بیماریوں اور کینسر کے خلاف طویل جدوجہد پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص ان کے لیے زندگی کا سب سے کڑا وقت تھا، لیکن اللّٰہ تعالیٰ کے کرم اور بیٹی زارا نور عباس کی حوصلہ افزائی نے انہیں ہمت دی اور وہ اس مرحلے سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔ اسماء عباس نے کہا کہ شروع میں ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا تھا، جس پر خوشی بھی ہوتی تھی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کینسر کی علامت ہے۔ تشخیص میں وقت لگا لیکن بروقت پتہ چلنے پر انہوں نے...
غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 62 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) اسرائیل کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کو غزہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں فلسطینی خاندان مقیم تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے متلاشی افراد کو بھی نشانہ بنایا۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ میں ہفتے کو اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 16 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت سے مزید 6...
لندن: فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔ اس دوران پولیس نے فلسطین ایکشن تنظیم کے کارکنوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ برطانیہ نے دو ماہ قبل اس تنظیم پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی تھی۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ آج صبح سے اب تک مزید 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قحط اور بھوک کی شدت سے 24 گھنٹوں کے...
واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاجی مارچ "وی آر آل ڈی سی" (We Are All D.C.) کے نام سے منعقد ہوا، جس میں تارکین وطن، فلسطین کے حامی اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "فری ڈی سی" کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے اقدام کو آمریت کے مترادف قرار دیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ شہر پر فوجی قبضے کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ سڑکوں سے فوج کو ہٹایا جائے، کیونکہ ایسے اقدامات بعد میں دیگر علاقوں میں بھی کیے جا سکتے ہیں۔ رپورٹس...
غزہ: اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک ہزار بچے ایک سال سے کم عمر کے تھے جبکہ تقریباً نصف وہ نومولود تھے جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق یہ صورتحال انتہائی شرمناک ہے کیونکہ اسرائیلی فوج بچوں کے گھروں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور غزہ کے...
پاکستان فشر فوک فورم (پی ایف ایف) کی سینئر نائب چیئرپرسن اور ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کو سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ فاطمہ مجید نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ ماہی گیر کی بیٹی ہیں اور وہ ماہی گیروں کا درد سمجھ سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لمبا سفر طے کرکے یہاں تک پہنچیں ہیں، اپنے والد کو بھارت کی جیل میں قید ہونے کا وقت کبھی نہیں بھولوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کا سب کچھ ماہی گیری پر منحصر ہے، مچھلی کا شکار ہوگا تو ماہی گیر زندہ رہے گا، مشکلات کے حوالے سے فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ماہی گیر...
محمد حسین/کوئٹہ کوئٹہ میں نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف چلڈرن (NCRC) اور یونیسف کے اشتراک سے منعقدہ حالیہ رپورٹ لانچنگ تقریب میں بچوں، خاص طور پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں کی حالتِ زار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر میں نے چائلڈ لیبر کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف ماہرین، بشمول NCHR کے عہدیداران، ایڈووکیٹ عبدالحئی اور اقلیتی نمائندے شہزان ولیم سے انٹرویوز کیے۔ اس رپورٹ نہ صرف زمینی حقائق اجاگر کیے گئے ہیں بلکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بلوچستان میں بچوں سے مشقت کا خاتمہ صرف پالیسی نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔ یہ ایک انسانی حقوق کی جدوجہد ہے، اور یہ کہانی اُن بچوں کی...
سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی جانب سے بھیجی گئی امدادی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فوجی طیارے پاکستانی فوج کی درخواست پر نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان اتار رہے ہیں تاکہ قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ امداد خیموں، ڈی واٹرنگ پمپس اور بجلی کے جنریٹرز پر مشتمل ہے۔ امدادی سامان آرمی فلڈ ریلیف کیمپوں کے ذریعے براہِ راست متاثرین تک پہنچایا جائے گا تاکہ وہ اس مشکل وقت میں فوری سہولت حاصل کر سکیں۔ نور خان ایئر بیس پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے گفتگو میں پاکستانی عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس دکھ کی...
“غزہ کی صورتحال انسانیت کے لیے شرمناک ہے، اقوام متحدہ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں‘ بادشاہ فلپ برسلز: بلجیم کے بادشاہ فلپ نے قومی دن سے ایک روز قبل غزہ کی صورتحال پر غیر معمولی طور پر سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے “انسانیت کے لیے شرمناک” قرار دیا۔ شاہی محل میں خطاب میں بادشاہ نے کہا کہ”میں ان تمام آوازوں میں شامل ہوتا ہوں جو غزہ میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کر رہے ہیں، جہاں معصوم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، بمباری میں مارے جا رہے ہیں اور اپنی محصور بستیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔”بادشاہ فلپ کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے کسی عالمی تنازع...
امریکا کے سابق فوجی جنرل نے کہا ہے کہ بھارتی غرور کے باعث واشنگٹن کا جھکاؤ پاکستان کی طرف بڑھا ہے۔ برطانوی صحافی پیئرز مورگن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی بریگیڈیئر جنرل مارک کیمیٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ خوشگوار تعلقات بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی غرور صدر ٹرمپ کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا پاکستان کے زیادہ قریب آ رہا ہے۔ مارک کیمیٹ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہو چکے ہیں، جو بھارت کے لیے سنجیدگی سے...
بیجنگ: پیپلزلبریشن آرمی نے کہا ہے کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کا ایک جنگی جہاز حساس علاقے تائیوان کے پانیوں سے گزر رہا تھا، جس کا چینی فورسز نے پیچھا کیا اور اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی خطے کی کمانڈ نے کہا کہ مذکورہ جہاز کینیڈا کا فریگیٹ ویل دے کیوبیک اور آسٹریلیا کا گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر برسبین تنازع پیدا کرنے اور اشتعال انگیزی میں مصروف تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ چینی فضائی اور بحری فورسز نے دونوں جہازوں کا پیچھا کیا اور خبردار کرتے ہوئے موثر جواب دیا۔ چینی فوج نے کہا کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کی کارروائیاں غلط پیغام...
واشنگٹن:وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے بغض میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت کی سزا کی حمایت کردی۔امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے لیے انٹرویو کے دوران این بی سی نیوز کے نامہ نگار برائے سکیورٹی امور ڈین ڈی لیوس نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عمران خان کی گرفتاری پر سوال کیا۔اسحاق ڈار نے اس سوال کا جواب تو خاصے تحمل کے ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود وہ کچھ ایسا کہہ گئے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انھیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسحاق ڈار نے عمران خان کی گرفتاری کا جواز پیش کرتے ہوئے اس کا موازنہ امریکا میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے کیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان شدید بارشوں کی زد میں ہے اور اس صورتحال میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جان بوجھ کر پاکستان کی جانب پانی چھوڑا، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سے بھی ان کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی بددعائیں مودی کو جینے نہیں دیں گی۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ مودی نے...
اسرائیلی فوج نے ایک نئی تصویر جاری کی جس میں حماس کے حال ہی میں شہید کیے گئے ترجمان ابو عبیدہ کو محمد الضیف اور رافع سلامہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ حماس کے ترجمان حذیفہ الکحلوت المعروف ابو عبیدہ کی ہے۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے اس تصویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منسلک کی ہے جس میں حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جہاں ان کے بقول ابو عبیدہ مقیم تھے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں ایک ملٹری کارروائی کے دوران حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کو قتل کر دیا تھا۔ تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترجمان...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور مودی ہمیشہ دوست رہیں گے۔ نریندر مودی نے ایکس پر امریکی صدر کے بیان کی خبر ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات کے مثبت جائزے کو ہم دل سے سراہتے ہیں اور اس کا بھرپور جواب دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا-بھارت کشیدگی، مودی کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے گریز ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور امریکا کے درمیان ایک نہایت مثبت اور مستقبل کی طرف دیکھنے والی جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ...
پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نے خیبر پختونخوا حکومت سے اپیل کی ہے کہ زلزلے کے دوران شدید زخمی ہونے والے افراد کو پشاور کے اسپتالوں میں علاج کی اجازت دی جائے اور اس وقت طورخم بارڈر پر سو سے زائد شدید زخمی پشاور آنے کے منتظر ہیں۔ افغان قونصل جنرل کی یہ اپیل خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ بیرسٹر سیف نے آج افغان زلزلہ زدگان سے ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کے لیے پشاور میں افغان قونصلیٹ کا دورہ کیا اور زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ گنڈا پور کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید 1000...
معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئی ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کے وکیل جو کہہ رہے ہیں وہ وہی کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع ان کا کہنا تھا کہ ان کے وکلا ان کے شوہر کے کیس کو بہترین طریقے سے آگے لے کر چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (ان سی سی...
کراچی میں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شرکت کی۔ امیر جماعت اہلسنت شاہ عبدالحق قادری کی قیادت میں جلوس کا آغازہوا، شرکاء جلوس نبی رحمت ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں سبز پرچم لہرا رہے ہیں۔ جلوس ایم اے جناح روڈ کی جانب رواں دواں ہے اور شرکاء جلوس میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نعرے بلند کررہے ہیں۔ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، دوران جلوس نعت خوانی کی جارہی ہے، مختلف نعت خواں نبی رحمت ﷺ کی شان میں...
ماہرین نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ گردوں کی ناکامی سے ہونے والی بڑی تعداد میں اموات کے پیچھے ہائی بلڈ پریشر ایک بڑا سبب ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کئی طریقوں سے گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ گردوں میں لاکھوں چھوٹی خون کی نالیاں (glomeruli) ہوتی ہیں جو خون کو فلٹر کرتی ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر ان نالیوں پر مسلسل دباؤ ڈال کر انہیں سخت اور تنگ کر دیتا ہے۔ جب نالیاں خراب ہو جائیں تو گردے خون کو صحیح طرح صاف نہیں کر پاتے۔ نتیجتاً جسم میں فاسد مادے اور اضافی نمک/پانی جمع ہونے لگتا ہے۔ بدلے میں خراب گردے مزید ہائی بلڈ پریشر پیدا کرتے ہیں (کیونکہ وہ نمک اور پانی کو ٹھیک سے کنٹرول نہیں کر پاتے)۔ یوں...
تیانجن میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس محض سفارتی سرگرمی نہیں تھا بلکہ علامتی طور پر ایک بڑے سیاسی پیغام کا حامل بھی تھا۔ یہ اجلاس چین کی جنگِ عظیم دوئم کی یادگار تقاریب کے تناظر میں منعقد ہوا جس نے اسے مزید وزن دیا۔ WATCH ???? Hot mic moment on CCTV in China today: Putin and Xi, both 72, were caught casually chatting about living to 150 years — or maybe forever — thanks to organ transplants pic.twitter.com/5kSPqUOsDL — Insider Paper (@TheInsiderPaper) September 3, 2025 اس اجلاس کو گزشتہ برس کے BRICS سربراہی اجلاس کے مساوی اہمیت دی گئی۔ مغرب کی مرکزیت کا زوال طویل عرصے تک دنیا کے بڑے فیصلے مغرب کی موجودگی اور...
خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے ٹوٹنے والے پل رانگو بند کی مرمت کر دی گئی۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ساہیوال میں دریائے راوی میں سیلاب سے 49 دیہات متاثر ہوئے جس کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ نے 30 ریلیف کیمپ قائم کیے۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں تلمبہ، میاں چنوں اور عبدالحکیم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ پاک فوج کی طرف سے اب تک ہزاروں...
نبی کریم ﷺ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہونے پر جشن، فضائیں درود و سلام سے معطر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز وجہ تخلیق کائنات، رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن پاکستان بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔عید میلاد النبی ﷺ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں گلی گلی چراغاں کیا...
لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ سمیت نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں جب کہ 6 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کے رودکوہی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے چناب،...
کیپٹن سلمان سرور شہید کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے 2005 میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور 14 مئی 2013 کو خیبر میں دہستگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید نے ایف سی کے پی نارتھ میں بطور والنٹیر اپنی خدمات پیش کیں، شہید نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکے انکے ناپاک عزائم کو بھی خاک میں ملاتے ہوئے وطن پے جان نچھاور کی۔ شہید کے والدین عزم و حوصلے کی ایک عظیم مثال ہیں، شہید نے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد بھی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے جوانوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔ والد کیپٹن سلمان سرور شہید نے کہا کہ اپنے ملک کو بچانے کے...
پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر امریکا نے آرمی سینٹرل کمانڈ (US ARCENT) کے ذریعے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مجموعی طور پر 6 پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان پہنچایا جائے گا، جس میں خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون کی تعریف آج پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی، جس کا استقبال امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا گیا، جو فوجی ریلیف کیمپس کے ذریعے متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔ بیان میں...
پاکستان کے مشہور اور متنازع یوٹیوبر رجب بٹ حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہے۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی اپنی اہلیہ ایمان رجب سے علیحدگی ہو گئی ہے، تاہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ 7.3 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب حال ہی میں سسرال واپس پہنچی ہیں جہاں ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ والدین اور بہن غزل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔ اس موقع پر رجب بٹ نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ اور ایمان سے بات کی اور سب کے سامنے...
سعودی عرب میں جدہ کے قریب سب میرین کیبل کٹ جانے کے باعث ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) کا کہنا ہے کہ مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ سروسز معمولی متاثر ہوسکتی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ متبادل بینڈ وتھ کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Post Views: 8
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ملک کی دیگر اعلیٰ عسکری قیادت نے 60 ویں یوم دفاع و شہدا کے موقعے پر بہادر شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت و احترام پیش کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی معرکۂ حق، شہداء کے اہلِخانہ کا وطن کے نام پیغام فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں اعلیٰ قیادت نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کا دن پاکستانی قوم کے غیر...
پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 56 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1181 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارش کے باعث بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، صرف اگست میں صوبے بھر سے 1115 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مئی میں 8، جون میں 12 اور جولائی میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح اگست میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز چارسدہ میں 714 رپورٹ ہوئے، ہری پور 93، مانسہرہ 67، صوابی 43، پشاور 30، کوہاٹ 35، نوشہرہ 22، ایبٹ اباد 21، بونیر17 اور سوات میں 15کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ...

کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟ شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان غیر متوقع گفتگو
بیجنگ میں ایک عسکری پریڈ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایک غیر متوقع موضوع زیر بحث آیا کہ کیا اعضا کی پیوندکاری کے ذریعے موت کو ہمیشہ کے لیے ٹالا جا سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پیوٹن کے مترجم، جو چینی زبان میں بات کر رہے تھے، نے شی جن پنگ کو بتایا کہ ’انسانی اعضا کی بار بار پیوندکاری کے ذریعے انسان عمر کے اثرات کو کم کر سکتا ہے اور ممکن ہے کہ بڑھاپے کو غیر معینہ مدت تک روکا جا سکے۔...
قصور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔ قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، وفاقی حکومت کو بھی سب سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے، پچھلی حکومت میں بھی جب سیلاب آیا تھا اس وقت امداد کی گئی...
بلاول بھٹو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف، محنتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز قصور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو قصور میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں...
میڈیا کا کردار پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں اہم ہے،چینی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور مسٹر شی یوان چیانگ نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار پاک۔چین دوطرفہ تعلقات اور پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔انہوں نے یہ خیالات بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ بعنوان سی پیک رپورٹنگ اور میڈیا ایتھکس کے حوالے سے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی صلاحیتوں میں اضافہ سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔یہ ورکشاپ اسلام آباد میں سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ کلائمیٹ اسٹڈیز (سی ڈی سی...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کبھی معافی والے موضوع پر گفتگو نہیں ہوئی ہے، نہ کبھی عمران خان نے اس موضوع پر بات کی، نہ کبھی میں نے معافی والی بات کا تذکرہ کیا ہے۔ عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہی سب کو قبول ہوتا ہے۔ موجودہ آرمی چیف کے دور میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے، عمران خان نے کبھی معافی کی بات نہیں کی، تمام مقدمات سیاسی ہیں، رہائی آئین و قانون کے مطابق ممکن ہے۔ عمر ایوب ہی اپوزیشن لیڈر ہیں، سیلاب پر سیاست بند ہونی چاہیے، مران خان کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہی سب...
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر آج جمعہ کی رات گیس کی بندش نہیں ہوگی۔ اپنے اعلامیے میں سوئی سدرن نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کی مناسبت سے رات 11 بجے سے صبح تک ہونے والی گیس کی بندش نہیں کی جائے گی، صارفین کی سہولت کے لئے یہ فیصلہ انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس آج سے بلاتعطل 6 ستمبر کی رات دس بجے تک دستیاب رہے گی، گیس کی لوڈ مینیجمنٹ کو آج رات جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو موخر کیا جائے گا اور بندش نہیں ہوگی۔
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ باجوڑ میں ڈرون حملے اور آپریشن بند کروائیں۔ عمران خان کی ہمشیرگان علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے بھائی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو بتایا، سوشل میڈیا پر آگ کی طرح یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ عمران خان بہت سخت بیمار ہوگئے ہیں۔ اس لیے آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کی صحت کیسی ہے؟ عمران خان نے کہا کہ جیل میں آنے سے انہیں جو گولیاں لگی تھیں، ان سے ان کے بعض پٹھوں کو نقصان پہنچا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا...
کراچی: بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کے بعد سندھ کے بیراجز میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے لیے پیشگی اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ، محمد علی ملکانی، جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری لائیواسٹاک کاظم جتوئی، سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ، سیکریٹری ریہیبلی ٹیشن اختر بگٹی، ڈی جی (پی ڈی ایم اے) سلمان شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔ بذریعہ وڈیو لنک وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر زراعت محمد بخش مہر، وزیر ایکسائیز مکیش کمار چاولہ، وزیر...
راولپنڈی: عمران خان کی بہن سے صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوال کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، جس پر علیمہ خان گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں۔ سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ اور دھمکیوں کے معاملے پر اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں نے علیمہ خان سے شدید احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ منگل کے روز صحافی طیب بلوچ نے علیمہ خان سے عمار سولنگی کی ٹوئٹ میں لگائے گئے الزامات پر سوال کیا تھا، جس میں علیمہ خان کی چندے سے ذاتی جائیداد خریدنے کی تفصیلات دی گئی تھیں۔ صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیب بلوچ کے خلاف تحریک انصاف کی سوشل میڈیا...
ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈی آئی خان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں صرف گورننس کا بحران نہیں بلکہ یہاں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے۔ حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا، لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے عوام نے قیام...
پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین ستارہ امتیاز (ملٹری) کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل احمد حسین اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل احمد حسین جہازوں کی کمانڈ سمیت بحرین میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان بھی کر چکے ہیں۔ کموڈور احمد حسین نے پاک بحریہ اور عوام کے درمیان شفافیت اور رابطے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ٹوٹنہم ہاٹسپر کے دجید اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بننے کے قریب ہیں۔ گذشتہ سیزن میں پریمیئر لیگ کے دوسرے ہاف اور اب رواں سیزن کے آغاز پر شاندار کارکردگی کی وجہ سے انہیں پہلی بار سینئر انگلش مینز فٹبال ٹیم کیلیے طلب کرلیا گیا ہے۔ مینیجر تھامس ٹوچیل نے اینڈورا اور سربیا کے خلاف آنے والے ورلڈکپ کوالیفائرز کیلیے 25 سالہ دجید کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ Welcome to your first #ThreeLions camp, @DjedSpence! ???? pic.twitter.com/x3f8jG6eOd — England (@England) September 2, 2025 اگرچہ فٹ بال ایسوسی ایشن کسی کھلاڑی کے مذہب کا ریکارڈ نہیں رکھتی، لیکن اسپینس انگلینڈ کی ٹیم کے لیے کھیلنے والے پہلے مسلمان کھلاڑی ہوں گے۔ اسپینس کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد: پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993ء میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر جنرل اسٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹنگ اسٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاؤنٹس...
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈی آئی خان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں صرف گورننس کا بحران نہیں بلکہ یہاں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے۔ حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا، لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے عوام نے قیام امن کی خاطر ریاستی اداروں کے ساتھ غیر مشروط تعاون کے لیے ناقابل برداشت بوجھ اٹھائے ہیں۔ باجوڑ سے لے کر جنوبی وزیرستان...
انسداد ہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسداد ہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گری عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان انسدادِ دہشت گردی میں پہنچیں، سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی بھی عدالت میں پہنچیں، ملزم شیر شاہ کے وکلا رنا مدثر، بیریسٹر تیمور عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل رانا مدثر نے مؤقف...
کندھے کی سرجری کے بعد بحالی فٹنس کیلیے کوشاں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کی مشاورت سے شاداب خان کا آپریشن پانچ جولائی کو انگلینڈ میں ہوا تھا۔ شاداب خان ایشیا کپ کیلیے قومی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ریکوری ٹریننگ اور فٹنس ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ شاداب خان نے ویڈیوز کے کیپشن میں لکھا کہ’میرا ری ہیب جاری ہے، آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ ‘۔ https://www.instagram.com/reel/DOJKYKoDIeo/ شاداب خان کا نومبر میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل فٹ ہو کر ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔
لاہور: مون سون بارشوں کے 10 ویں اسپیل کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 سے 9 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ اسکے ساتھ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ...
لاہور: حالیہ مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بھارت کی طرف سے بارڈر پر لگائی گئی باڑ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی حدود میں تقریباً 110 کلو میٹر لمبی بارڈ فینس سیلاب کی زد میں آئی ہے جبکہ انڈیا کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی 90 پوسٹیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ ہوائی جہاز پر سفر کرتے ہوئے رات کے وقت پاک انڈیا بارڈر پر نظر آنے والی روشنیوں کی لکیر بھی کئی مقامات پر مدھم ہوگئی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے بارڈر فینس کے ٹوٹنے کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ لوہے کے جنگلے پر مبنی فینس انڈین حدود میں ہے جبکہ انٹرنیشنل...
View this post on Instagram A post shared by WE News (@wenewspk) پاکستان میں حالیہ سیلاب نے لائف جیکٹس کی اہمیت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ راولپنڈی کے بازار میں دکانداروں سے بات کرنے پر پتا چلا کہ نہ صرف لائف جیکٹس کی مانگ بڑھی ہے بلکہ ان کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دکاندار ملک محمد اصف اور شیراز کے مطابق پہلے یہ جیکٹ تقریباً 1200 روپے میں دستیاب تھی لیکن اب اس کی قیمت 2500 روپے سے 5000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جیکٹس 80 سے 120 کلوگرام تک وزن برداشت کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیے: گلگت بلتستان: داریل میں بدترین سیلاب، درجنوں گھر اور مال مویشی بہہ گئے ان کا...
وہاڑی: پنجاب بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے دوران وہاڑی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی بروقت مدد اور محفوظ مقامات تک منتقلی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انقلابی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی براہ راست نگرانی میں شروع کیے گئے اس نظام کے تحت ویڈیو کال، لائیو لوکیشن اور جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کی فوری نشاندہی کی جا رہی ہے، جس کے بعد پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتی ہیں۔ ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکار براہ راست موقع پر موجود رہ کر متاثرین کو بحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے ہیں، جب...
اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے...
برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ نے سندھ میں متوقع شدید سیلاب کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے جمعرات کو اضافی 45 کروڑ 44 لاکھ روپے (12لاکھ پاونڈ)امداد کا اعلان کیا ہے، تاکہ حکومت کے مربوط ردعمل میں مدد دی جا سکے اور آفت آنے سے قبل مقامی برادریوں کو تیار کیا جا سکے۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی پریس ریلیز کے مطابق نئی امداد کے بعد پاکستان کے لیے برطانیہ کی مجموعی انسانی ہمدردی کی امداد 95 کروڑ 80لاکھ روپے (25 لاکھ 30 ہزار پاونڈ) تک پہنچ گئی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں 4...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام...
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود سنی اتحاد کونسل سے تعلق رکھنے والے 26 اراکینِ قومی اسمبلی نے تاحال پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ نہیں دیا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ منگل کو پارٹی سے وابستہ تمام اراکین قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ ان ہدایات کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے 51 ارکان نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم پارلیمانی ذرائع کے مطابق 26 اراکین نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر عمل نہیں کیا اور بدستور پارلیمانی کارروائیوں اور کمیٹی اجلاسوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت اب پارلیمانی ایکٹ کے تحت پانچ سال مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اسے توسیع کہنا درست نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت بلاوجہ سیاسی یا عوامی بحث کا موضوع بنائی جا رہی ہے، حالانکہ یہ معاملہ پارلیمان پہلے ہی طے کر چکی ہے۔ ان کے مطابق اب آرمی چیف کی مدت 5 سال ہے، جو 2027 میں مکمل ہوگی۔ اس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو توسیع یا نئے تقرر کا فیصلہ اُس وقت کی حکومت کرے گی۔ رانا ثناء اللہ نے تاریخی پس...
تحریکِ تحفظِ آئین ِ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی دفعہ 2(2) کے تحت فل کورٹ کی تشکیل کا فیصلہ مکمل طور پر قانون کے مطابق تھا، اور اسے رجسٹرار یا کسی اور انتظامی اتھارٹی کی جانب سے ختم یا نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست گزار نے یہ مؤقف بھی اپنایا ہے کہ چیف جسٹس کی طرف سے کمیٹی کے فیصلے پر دی گئی وضاحت کو قانونی عملدرآمد سے روکنے کی کوئی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں، اور یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور قانونی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ درخواست...
سپریم کورٹ میں نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازم کامران صدیقی پر مبینہ طور پر اسپین کے سفارتکاروں کو صارفین کا ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر کیس کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہوئی۔ تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجا شفقت نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی ایک غیر ملکی سفارتکار کے ساتھ گفتگو ریکارڈ پر موجود ہے، جس میں ڈیٹا اور سی ڈی آر فروخت کرنے کا ذکر ہے۔ مزید پڑھیں: تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ کو سیاسی ’کرائم سین‘ قرار دیدیا...
آئی ایم ایف نے پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں 9خامیوں کی نشاندہی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں 9خامیوں کی نشاندہی کردی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان میں عوامی سرمایہ کاری کے نظام میں متعدد سنگین خامیاں ہیں، آئی ایم ایف نے مالی ڈسپلن یقینی بنانے کیلئے بجٹ کی مضبوط مانیٹرنگ پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملٹی ایئر بجٹ سازی محدود ہونے کی وجہ سے کرپشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے منصوبوں میں تاخیر اور اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیاستدانوں کے منصوبے...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو ڈیلی الاؤنس دینے کی بات کی جارہی ہے، وہ مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ہے۔ کھلاڑیوں کے مطابق **400 روپے کا ڈیلی الاؤنس** دینا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ایک کھلاڑی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 400 روپے تو مزدور کی یومیہ اجرت بھی نہیں ہے، اور ہمیں قومی کھیل کے نمائندہ ہونے کے باوجود اس پر گزارا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا، اور اب جب اسے انتہائی کم کر دیا گیا ہے تو یہ ہماری عزت نفس...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر بننے والا سی آئی پی لاؤنج یورپ سے بہتر ہوگا جس کا افتتاح 30ستمبر کو کیا جائے گا جبکہ سکھر، حیدرآباد و دیگر شہروں کے اسٹیشن بھی جدید بنائے جا رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ 40 اسٹیشنز پر وائی فائی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، 155 اسٹیشنز کو سولرائز کرنے جا رہے ہیں، 60 فیصد ہو چکے ہیں جبکہ کراچی کے 27 اسٹیشن سولرائز ہونے کے اقدامات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 2ارب کی فنانسنگ سے کراچی تا روہڑی ریل ٹریک کو...
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سب کے دلوں پر راج کرنے والی ہیروئن کاجول اور ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نہ صرف ایک اداکار جبکہ ایک ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر طرف سے ہی کما رہے ہیں اور تاحال فلموں میں بھی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد کی ملکیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنے مزاحیہ مزاج کیلئے مشہور اداکارہ کاجول کی مجموعی جائیداد کی مالیت 249 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب...
ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نہ صرف انڈسٹری میں کامیاب ہیں بلکہ مالی طور پر بھی بے حد مستحکم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کے اثاثوں کی حالیہ تفصیلات سامنے آئی ہیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اجے دیوگن، جو اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں، اپنا پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں اور آج بھی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ دوسری جانب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنی شاندار اداکاری و مزاحیہ مزاج کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ کاجول کی مجموعی دولت 249 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی...
لاہور (نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں موجود رہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملزم شیرشاہ کی جانب سے وکلاء رانا مدثر اور بیریسٹر تیمور نے دلائل دیے۔ وکیل رانا مدثر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے خلاف کوئی براہِ راست ثبوت موجود نہیں، اس مقدمے میں اب تک شیرشاہ کی حد تک چالان بھی جمع نہیں کرایا گیا، جبکہ دیگر ایسے ملزمان جن پر زیادہ سنگین...
لاہور ہائی کورٹ میں جنات کےذریعے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغویہ کو بازیاب کرانے کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں بچی کا معاملہ آجاتاہے وہ کیوں اہمیت نہیں رکھتا، کیا پولیس پہلے کام نہیں کرسکتی، گھر والوں کا عجیب وغریب مؤقف ہے کہ بچی کو جنات لے گئے۔ عدالت نے کہا کہ اس قسم کے معاملے میں تفتیش تو گھر سے شروع ہونی چاہیے، سی سی پی او کی پیش کردہ رپورٹ تھانے میں بیٹھ کر لکھی گئی، تفتیشی افسر نے پہلے کیوں...
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ والدین بننے کے لیے ذہنی اور جذباتی مضبوطی نہایت ضروری ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں بیشتر جوڑے اس حوالے سے تیار نہیں ہوتے۔ ثانیہ سعید نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اُن والدین کی ذہنی اور جذباتی صحت کے بارے میں بات کی جو بچے پیدا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر شادی شدہ جوڑے بچوں کی پرورش اور والدین بننے کے قابل نہیں ہوتے، ہر جوڑا بچوں کا حق دار نہیں ہے اور وہ زندگی بھر اس ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کی بیرون ملک روانگی کے موقع پر ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب کہ انہیں کراچی ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانگی سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ فرحان غنی کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا، فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا جس پر حکام نے انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا گیا فرحان غنی عدالت کی جانب سے اجازت کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہے تھے۔
اسلام آباد: ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے باضابطہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زاہد ملک نے کہا کہ جس طرح صوبہ ہزارہ اور صوبہ بہاولپور کا مطالبہ عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتا ہے، اسی طرح پوٹھوہار کے عوام کو بھی صوبہ ملنا چاہیے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقے دیہی اور شہری سطح پر غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے...