واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
یہ احتجاجی مارچ "وی آر آل ڈی سی" (We Are All D.C.) کے نام سے منعقد ہوا، جس میں تارکین وطن، فلسطین کے حامی اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "فری ڈی سی" کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے اقدام کو آمریت کے مترادف قرار دیا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ وہ شہر پر فوجی قبضے کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ سڑکوں سے فوج کو ہٹایا جائے، کیونکہ ایسے اقدامات بعد میں دیگر علاقوں میں بھی کیے جا سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت واشنگٹن میں 6 ریپبلکن اکثریتی ریاستوں سے آئے ہوئے اہلکاروں سمیت 2 ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں۔ اگرچہ ان کی مدتِ قیام واضح نہیں ہے لیکن امریکی فوج نے ڈی سی نیشنل گارڈ کی ڈیوٹی کو 30 نومبر تک بڑھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ جرائم کی شرح کو جواز بنا کر فوج کی تعیناتی کا حکم دیا تھا، حالانکہ محکمہ انصاف کے مطابق 2024 میں واشنگٹن میں پرتشدد جرائم کی شرح گزشتہ 30 برسوں کی کم ترین سطح پر رہی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واشنگٹن میں
پڑھیں:
گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے،امیر قطر
امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہاکہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسلی کشی ہورہی ہے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت تھی اوراسرائیل نے قطرکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔
ان کا کہنا تھاکہ قطرنے ثالث کے طورپرخطے میں امن کےلیے مخلصانہ کوششیں کیں لیکن اسرائیل نے مذاکراتی عمل کوسبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، یرغمالیوں کی پرامن رہائی کےاسرائیل کے تمام دعوےجھوٹےہیں اور گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کےلیےشدید خطرہ ہے۔
امیرقطر نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے، صیہونی حکومت انسانیت کےخلاف جرائم کی مرتکب ہوئی ہے، اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ ہے۔