2025-11-15@08:55:37 GMT
تلاش کی گنتی: 3750

«کے مطابق ٹی ٹی پی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی قومی اسمبلی نشست پر 23 نومبر کو پولنگ شیڈول کی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا جس کے باعث اپیل کی جلد سماعت نہ ہونے پر کیس غیر مؤثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بیرسٹر گوہر...
    لاہور: تحریک انصاف کا قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب اسمبلی کے رکن حافظ فرحت عباس بھی اسٹینڈنگ کمیٹی سے مستعفیٰ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ فرحت عباس نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات اور داخلہ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا جس کے بعد قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 7 ہو گئی۔ قبل ازیں استعفیٰ دینے والوں میں ایم پی اے ثنا کریمی، رانا شہباز، اویس ورک، ملک ممتاز فرخ جاوید مون اور شیخ امتیاز شامل ہیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی سے احمر رشید بھٹی نے اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دیا ہے، احمر رشید بھٹی انرجی، لاء انفورسمنٹ، لیجسلیشن کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے۔ رکن اسمبلی نے پلاننگ اینڈ...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور آئندہ ہفتوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، واشنگٹن میں حالیہ ملاقاتوں کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کی امید ہے۔ امریکی حکومت نے بھارت کی زیادہ تر برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جو امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار پر سب سے زیادہ سمجھا جا رہا ہے۔ یہ فیصلے بھارت...
    لاہور شہر میں جمعرات کو صورتحال مسلسل کشیدہ رہی کیونکہ بدھ کی رات پولیس اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار بھی شامل تھے، دوسری جانب جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے، موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سےتاحکم ثانی تک لیے معطل ہوئی۔ وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا، جس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
     راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کا خدشہ ہے، لہٰذا طلبا، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کے پیش نظر تدریسی سرگرمیاں آج معطل رہیں گی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب بیشتر اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ اچانک فیصلے نے والدین اور طلبا کو مشکل میں ڈال دیا، خاص طور پر وہ بچے جو اسکول پہنچ چکے...
    توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدالت میں جمع سیکشن 342 کے بیانات منظر عام پر آ گئے ہیں۔ دونوں نے اپنے تحریری جوابات میں نیب، ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق حاصل کیا، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف بیان میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ (نیکلس اور ایئر رنگز) باقاعدہ طور پر قواعد کے مطابق قیمت ادا کر کے اپنے پاس رکھا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا۔...
    فائل فوٹو اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔ مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہونے کے سبب شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔علاوہ ازیں راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔
    اپنے ایک مذمتی بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر سبطین خان و رفقاء کی شہادت پر تعزیت اور جوانوں کی جواں مردی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید میجر سبطین خان و رفقاء کی شہادت پر تعزیت اور جوانوں کی جواں مردی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    عثمان خادم: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کےقائم کمیٹیوں کےچیئرمین اور ارکان مستعفی، 3مزید ارکان اسمبلی نے کمیٹیوں سے استعفیٰ دےدیا۔ قائمہ کمیٹی برائے زراعت میں ہنبل ثنا کریمی کا قائمہ کمیٹی کی رکنیت سےاستعفیٰ، رانا شہباز نے استحقاق کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اویس ورک نے قائمہ کمیٹی برائےپرائس کنٹرول اوربزنس ایڈوائزری کمیٹی سےاستعفیٰ دے دیا۔ اراکین اسمبلی نے کمیٹیوں سے استعفے سپیکر آفس بھجوا دیئے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل ملک ممتازاسڑاور شیخ امتیاز بھی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔  
    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان اُس وقت کیا گیا جب بیشتر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج کی کال واپس ادھر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کہا گیا ہے کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لہٰذا کسی قسم...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کے حوالے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر آج میں استعفی دو پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف اور کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سپریم کورٹ کے 25 اگست کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کو آزاد ظاہر کر دیا۔ فہرست میں سنی اتحاد کونسل کے ایک رکن کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تمام اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور نئی فہرستیں جاری کردی گئی...
    پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون جانے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے  باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت...
    علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کی جانب سے قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کے خلاف سینیٹ میں شدید احتجاج کیا گیا۔ پی ٹی آئی سینیٹرز نے سیدال خان ناصر کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا گزشتہ اجلاس کے دن آپ کا سینیٹ اجلاس میں اچھا کردار نہیں تھا۔ مجھے آپ پر اعتبار اور بھروسہ نہیں کہ آپ اس چئیر پر بیٹھیں۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ ایسے نہیں جو اپنے ساتھی سینیٹرز کی عزت کا خیال کریں۔ آپ سینیٹ چیئرمین کی نشست سے اتریں۔ سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ اس دن...
    سٹی42:  الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ پر عملدارآمد کرتے ہوئے  قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں  پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو آزاد امیدوار قرار دے دیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن نہیں رہا۔  الیکشن کمیشن نے یہ اقدام 6 اکتوبر کو کیا ہے جس کے بعد کل 8 اکتوبر کو اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی کے بانی نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو استعفیٰ دینے کا حکم دے دیا۔ اب یہ کسی کو نہیں معلوم کہ بانی "اپنے بندے" کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ کس طرح بنوائیں گے۔ کیا نئے ججز کسی اور...
    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ پولیس میں بڑے پیمانے پر سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور کراچی کے مقامی لوگوں کو جان بوجھ کر بھرتی نہیں کیا گیا اور دوسری جانب پولیس میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے اور ان کو تحفظ دینے والوں کے خلاف عملاً کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلح ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، ڈاکوؤں کی لوٹ مار و فائرنگ اور شہریوں کی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت و محکمہ پولیس کی نا اہلی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا...
    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور ریلی کے پیش نظر انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں اور ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے فیصلے کے بعد 70 سے زائد کنٹینر اسلام اباد پہنچا دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری داخلی راستوں پر تعینات کیا جائے گا اور ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کو بھی مکمل سیل کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کو کل تک بند کردیا ہے...
    تحریک لبیک پاکستان  کے اعلان کردہ ’لبیک اقصیٰ‘ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس نے لاہور میں ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کا فیض آباد دھرنا، جڑواں شہروں کے لوگ کیا کہتے ہیں؟ ٹی ایل پی کے مطابق 2 کارکن ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹی ایل پی نے جمعہ 10 اکتوبر کو فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کی کال دی ہوئی ہے تاہم پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ٹی ایل پی کے لاہور مرکز، مسجد رحمت العالمین، پر چھاپہ مارا جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ تشدد اور جھڑپیں تحریک لیبک پاکستان کے مطابق پنجاب پولیس نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) ایک حالیہ پیش رفت میں علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گنڈا پور نے خود اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں بند چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ کچھ پارٹی رہنماؤں اور سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ صرف انتظامی معاملات میں ناکام رہے بلکہ وہ وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں بھی ناکام رہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ معاملہ چاہے پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا ہو یا خیبر پختونخوا کے عوام کے...
    خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے ہی ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداریوں میں ممکنہ تبدیلی کا سامنا ہے۔ اس سیاسی صورتحال کے پیش نظر پارٹی کی جانب سے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے اندر موجود رہیں اور کسی بھی ادارے یا سیاسی جماعت کی جانب سے رابطے کی صورت میں قیادت کو فوری طور پر آگاہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی رکن پارٹی قیادت کو اطلاع دیے بغیر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے...
    تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے تازہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی صوبائی حکومت ان کے ویژن کے مطابق پائیدار امن، قبائلی روایات اور عوامی امنگوں کے تحت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں دائمی استحکام کا مؤثر فریم ورک تشکیل دے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں عمران خان آخر میں عمران خان نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ایک نئے باب کا آغاز ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں،...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تقریباً 35 ارکان اپوزیشن امیدوار کو دے سکتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اپوزیشن اپنے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کو اس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی۔ جب تک نمبر گیم پوری طرح سے واضح نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں تقسیم ہے۔ جن میں سے ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ ہے۔ اب اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اپنا کم قیمت سبسکرپشن پلان چیٹ جی پی ٹی گو پاکستان سمیت ایشیا کے مزید 16 ممالک میں متعارف کرا دیا ہے۔ یہ اعلان کمپنی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر کرتے ہوئے کیا۔سیم آلٹ مین نے کہا کہ صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ سستا اور قابلِ رسائی بنایا جائے۔ اسی مقصد کے تحت کمپنی نے ابتدا میں چیٹ جی پی ٹی گو کو بھارت اور انڈونیشیا میں متعارف کرایا تھا، جس کے مثبت ردعمل کے بعد اب اسے پاکستان، افغانستان، بنگلادیش، بھوٹان، برونائی، کمبوڈیا،...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ  بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین کے اختلافات تھے  اور آخر میں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کی حلقہ این اے 247 سے کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید عباس حسنین نے 2024 میں خواجہ اظہار کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اپنے وکیل کے توسط سے مذکورہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات جمع کرائے تھے۔طرفین وکلا کو سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر درخواست مسترد کر دی۔الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کو جس طرح ہٹایا گیا، وہ صرف بادشاہت میں ممکن ہے، یہ جمہوریت میں ممکن نہیں ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آئین میں بانی چیئرمین کی کوئی قانونی حیثیت یا اختیار نہیں، وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے لیے پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی میں کوئی عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی گئی، نہ ووٹنگ ہوئی، نئے پارلیمانی لیڈر کے انتخاب کے لیے پارلیمانی پارٹی کا کسی قسم کا انتخابی عمل نہیں ہوا۔ سابق سینیٹر مشتاق...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء)  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف اور کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےحکم کی روشنی میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سپریم کورٹ کے 25 اگست کے فیصلے کی روشی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کو آزاد ظاہر کر دیا۔ فہرست میں سنی اتحاد کونسل کے ایک رکن کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تمام اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور نئی فہرستیں جاری...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر نوجوان رکن اسمبلی سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کمزور سمجھی جانے والی خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ 145 اراکین پر مشتمل خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو 92 نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہے، تاہم زیادہ تر اراکین آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے کے باعث پارٹی کے اندر بھی بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی جانب...
    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے جمعہ 10 اکتوبر کو ’القدس ملین مارچ‘ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ فیض آباد اور ریڈ زون کی جانب جانے والے ممکنہ راستوں پر احتیاطی طور پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ مزید پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی نے ڈی چوک کریک ڈاؤن کی مذمت کی؟ مارچ کے لیے ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام راستے کھلے ہیں اور اگر کسی...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے کی خدمت مکمل دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ کی۔  علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔  انہوں نے لکھا کہ اپنے قائد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔ چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری  اپنے الوداعی پیغام میں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔(جاری ہے) شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین...
    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل میں شان پولاک، عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور بازید خان شامل ہیں۔ وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز، جے پی ڈومینی، ورنن فلینڈر شامل ہوں گے۔ سیریز میں ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی دستیاب ہوگی۔ ???? Broadcasters and commentators announced ????️ VGOTEL Mobile Presents Bank Alfalah Pakistan vs South Africa Test Series 2025 to start on 12 October ???? More details ➡️ https://t.co/nxWXETNbVa#PAKvSA pic.twitter.com/bE9zjy4a7A — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9,...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو بھی عدالت گیا وہ اس کا حق ہے، میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست کیسے آئینی ترمیم سے...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے25 اگست 2025 کے تفصیلی فیصلے کے بعد اراکین کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی سے وابسطہ تمام ارکان اب آزاد ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن بھی تبدیل ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی کے ارکان کی نئی فہرستیں جاری کردی۔
    لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے فلسطین کے حق میں ہونے والے پرامن ’لبیک یا اقصیٰ مارچ‘ کو روکنے کے لیے ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال شروع کردیا ہے۔  ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق پنجاب بھر میں کارکنان کی گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے اور مرکز جامع مسجد رحمت اللعالمین لاہور پر پولیس کا حملہ حکومت کی بوکھلاہٹ اور جبر کی انتہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے آنسو گیس اور لاٹھیوں کے ساتھ تحریک لبیک کے مرکزی دفتر پر چڑھائی کی، جس کے نتیجے میں مسجد کے اطراف صورتحال کشیدہ ہوگئی اور متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ جہاں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق علی امین کو استعفیٰ دینےکی ہدایت کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات مجھے موصول ہو چکی ہیں، علی امین نے کہا وہ مجھے استعفیٰ پیش کرنا چاہتے ہیں، میری علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی تھی، وزیراعلیٰ کو استعفیٰ گورنر کو بھیجنا ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سے استعفیٰ لینے کا مجاز نہیں، علی امین کل سمری کے ذریعے گورنر کو اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے، کےپی میں جو بھی حکومت بنے گی سب سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،علی امین گنڈاپور نےکہا وہ بانی پی ٹی آئی کےاعتماد...
    سیاسی بیانات کی بنا پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں، وزیراعظم کی پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویرحسین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماں کی ملاقاتوں کے بارے میں اسپیکر نے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزرا کا موقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ...
      پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ علی امین کےحوالے سے پی ٹی آئی میں بحث ہورہی تھی، علی امین کی لڑائی2،4مہینے پہلے سے شروع ہوگئی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ سب کی رائے ہے بانی پی ٹی آئی کےفیصلوں کی سمجھ نہیں آتی، علی امین کےخلاف سازشیں ہورہی تھیں تو بانی پی ٹی آئی ساتھ کھڑےتھے، علیمہ خان سے اختلاف ہوا تو علی امین فارغ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی لڑائی لڑتے لڑتے وزیراعلیٰ بنادیا کیا ان کاتجربہ ہے؟ کیا سہیل آفریدی چیزوں کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکیں گے؟ ابھی علی امین کا استعفیٰ نہیں آیا، جماعتیں کےپی میں حکومت بنانے پر مشاورت تو...
    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر 3 مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 3 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے سماعت کی۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی...
    لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر تین مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے سماعت کی۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی پی...
    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چائیے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، علی امین نے عمران خان کے حکم پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر کو جمع کرائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے علیمہ خانم کا کوئی ذکر نہیں کیا، صوبے میں آئندہ بھی پیپلز پارٹی کی ہی حکومت بنے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا، سہیل آفریدی نئے قائد ایوان نامزد انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ عمران خان کی ہدایات کو رد کرے، تمام ارکان اسمبلی بانی...
    جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کے آخری مرحلوں تک ہمارے ساتھ شریک رہی، لہٰذا اب اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا مناسب نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعلان کیاکہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں اہلِ غزہ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ غزہ میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت 70 ہزار سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی تاریخ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی دہرائی جا رہی ہے۔   اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ہٹانے، عدم اعتماد یا استعفے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کا وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تذکرہ نہیں ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے استعفے یا ہٹائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہے گا، وزارتیں نہ...
    سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے )  کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علی امین نے کہا  کہ وزارتِ اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب پارٹی قیادت کہے گی تو وہ فوراً عہدہ چھوڑ دیں گے،  انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ پارٹی نے خیبر پختونخوا کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے انہیں نہ کوئی ہدایت دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری اطلاع موصول ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے  کا کہنا تھا...
    پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹانے اور سہیل آفریدی کو وزیراعلی نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے،سلمان اکرم راجاراولپنڈی (آئی پی ایس )سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی کے پی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلی کے پی کو عہدے سے ہٹانے اور نوجوان ایم پی اے سہیل آفریدی کو وزیراعلی نامزد کرنے کا حکم دیا ہے۔ سلمان راجا نے مزید کہا کہ آج عمران...
    راولپنڈی: سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے اور نوجوان ایم پی اے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا حکم دیا ہے۔ سلمان راجا نے مزید کہا کہ آج عمران خان نے کے پی میں فوج پر بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں علی امین کو مزید اس عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران...
    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں سے شدید جھڑپ، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں ملک کی سلامتی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کراناچاہتا ہے، دو اضافی ٹیموں کے ساتھ پی ایس ایل 11، انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور ابھی تک باضابطہ ایسی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل پر بات چیت ہو۔اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری مارچ میں کرانا ممکن نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے بعد پاکستان اور بنگلا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں دو اضافی ٹیمیں شامل ہوں گی اور یہ پی ایس ایل 11 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ ٹکرائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز اور پی سی بی کے درمیان متعدد امور ابھی حل طلب ہیں اور اب تک کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل کے شیڈول پر تفصیلی بات چیت ہو۔ تاہم آئندہ سال کے آغاز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری یا مارچ میں منعقد کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےآپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت شہید ہونے والے11 افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف نے لیڈنگ فرام فرنٹ کی عظیم مثال قائم کی جو پاک فوج کی روایت ہے ۔(جاری ہے) پاک افواج اور سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں...
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر این اے 18 ہری پور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی سے  خالی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر سے جمع کرائے جائیں گے، ضمنی انتخاب 22 نومبر کو ہوگا۔ ضلعی الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ہری پور  ریٹرننگ اور ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیے گئے۔
    صنم جاویدکی گرفتاری پرکے پی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، صوبائی صدر پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے مطالبہ کیا ہیکہ صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو اسمبلی بلا کر وضاحت طلب کرنی چاہیے۔واضح رہیکہ خاتون وکیل نے پشاور میں آفیسر میس کے سامنے سے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر  جنید  اکبر  نے  مطالبہ کیا ہےکہ صنم  جاوید کی گرفتاری  پر  خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت  اپنی  پوزیشن  واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو  اسمبلی بلا کر  وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ واضح رہےکہ خاتون وکیل نے پشاور میں  آفیسر میس کے سامنے سے  پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر...
    باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کے مبینہ اغواء سے متعلق تفتیش شروع کردی، تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا، ٹیم نے سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغواء سے متعلق تفتیش شروع کردی، تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا، ٹیم نے سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول...
    پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی سے تنازع کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرگرم ہوگئے، لیگی رہنماں نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ دے دیا اور شہباز شریف کو پیپلز پارٹی سے بات چیت کی صورت حال سے آگاہ کردیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بات چیت سے معاملات کے حل کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔ منگل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری پارلیمانی تعطل کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی اعلی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،  جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہواہے ،   نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں ۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی حمایت کردی اورکہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کو تباہ کردیا ہے اس کو ایک دن بھی اس مسند پر نہیں رہنا چاہیے۔منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر کہاکہ باقی جو کچھ بھی ہے مگر محمود خان اچکزئی ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کی کارکردگی سے متعلق ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پہ سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری ’نورا کشتی‘ محض وقتی تماشا ہے جو چند روز میں ختم ہو جائے گی، موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار میں شراکت عمران خان کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ تاہم موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر غور کیا جا سکتا ہے، لیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد ممکن نہیں۔ ان کے مطابق اسد قیصر بھی عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ دینے...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لے کر آئے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت سے جان چھڑائی جائے تو عدم اعتماد ضروری ہے۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بغیر کسی شرط کے پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، ہمیں کچھ نہیں چاہیے، اس ناجائز حکومت کو پیپلز پارٹی نے کندھا دیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں جو ظلم ہوا پیپلز پارٹی والے وہ مراعات بھی لے رہے ہیں، جو قانون سازی ہو رہی ہے اس میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے۔ پیپلزپارٹی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر ابرار احمد کی دعوت ولیمہ کی تقریب اتوار کو مقامی بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے شرکت کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹر اسد شفیق، پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک و کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم عمر، ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر اعظم خان، کھیلوں کی مختلف شخصیات، رشتہ داروں، عزیز واقارب اور دوست و احباب نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 27 سالہ ابرار احمد ہفتہ کو آمنہ رحیم سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ آٹھ بہن بھائیوں میں سب...
    پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ صنم جاوید کی دوست خاتون وکیل کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاورمیں درج کیاگیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ اس سنگین واقعہ سے قانون کی عملداری پر سوالیہ نشان ہے لہٰذا واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ خاتون رہنما صنم جاوید...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں بے نظمی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے جلسے میں اسٹیج مینجمنٹ متعدد گروپس کے سپرد ہونے سے بے نظمی پیدا ہوئی، ناکافی انتظامات اور غیر واضح انٹری پروٹوکولز سے کارکنان مایوس ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے 100 سے زائد ریڈ پاسز جاری کیے، فراز مغل نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بدسلوکی کی، کچھ پولیس اہلکاروں کا رویہ غیر اخلاقی اور خواتین سے نامناسب رہا۔ غزہ منصوبہ، امریکی صدر متحرک، تازہ بیان آگیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  چیئرمین تحصیل متھرا انعام...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب واقع ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صنم جاوید انسدادِ دہشتگردی عدالت سے سزا کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور پہنچی تھیں اور پی ٹی آئی کی ایک اہم خاتون عہدہ دار کے سرکاری گھر میں مقیم تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب صنم جاوید کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے نزدیک نامعلوم افراد نے روکا اور زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان وقاص اکرام شیخ...
    اسلام آباد: وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 سے 18 اراکینِ قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نمبر گیم حکومت کے لیے کسی صورت مسئلہ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر مملکت نے  کہا کہ موجودہ پارلیمانی صورتحال میں حکومت مستحکم ہے اور اپوزیشن کی جانب سے اگر کوئی عدم اعتماد لانے کی کوشش بھی کی گئی تو وہ کامیاب نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بغیر پیپلز پارٹی کے بھی 163 ووٹ ہیں جبکہ اکثریت کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں، لہٰذا صرف چند ووٹوں کا فرق رہ جاتا ہے،  پی ٹی آئی کے کئی لوگ ہمارے ساتھ...
    اسلام آباد: سیاسی بیان بازی پر ن لیگ اور پی پی وفود کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطہ کیا جس کے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ن لیگ اور پی پی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پی پی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جاکھرانی نے کی جب کہ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ موجود تھے۔ ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، رانا ثنااللہ داکٹر طارق اور فضل چوہدری موجود تھے۔ بعدازاں اسپیکر چیمبر میں ہوئے یہ مذاکرات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لیے اور علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے ہیں۔ دریں اثنا اپوزیشن ارکان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی، تاہم امید ہے کہ منگل کو ہو جائے گی۔ انہوں نے عدالتی نظام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023ء اور 2024ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 لاکھ مقدمات التوا کا شکار ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، دونوں جماعتوں کی قیادت موجودہ صورت حال کو سنبھال لے گی۔ پی ٹی آئی عدم اعتماد کی باتیں کرنے سے قبل اپنے گھر پر توجہ دے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف زرداری تصادم پر یقین نہیں رکھتے، ان کا وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی بلانا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کے وطن واپس پہنچنے پر حالات نارمل ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد کچھ ایسی صورت حال پیدا ہوئی ہے کہ دونوں...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم...
    سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے بڑے بھائی انتقال کرگئے ۔ کریم عادل شیخ جو  حلیم  عادل شیخ کے بڑے بھائی تھے وہ  کراچی میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ  کل  دوپہر 1:15 بجے  نماز ظہر  کے بعد جامعہ مسجد فلاح پی اینڈ ٹی کالونی کلفٹن کراچی میں ادا کی جائے گی۔  سیاسی اور سماجی شخصیات  حلیم عادل شیخ سے اظہار افسوس کررہے ہیں ۔  ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی بیٹر نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
    وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 سے 18 اراکین قومی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں۔ وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمبر گیم ہمارے لیے مسئلہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے کئی افراد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے بغیر ہمارے پاس 163 ووٹ ہیں اور اہمیں 169 ووٹ چاہیئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے کیونکہ ہم نے کمٹمنٹ کی ہے کہ ہم نے ساتھ مل کر چلنا ہے۔ لیکن اگر کوئی عدم اعتماد لانا چاہتا ہے تو یہ اس کا آئینی حق ہے۔ حذیفہ رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ...
      اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی اور سینیٹ اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈرز کے لیے ناموں کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد جلد قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے نام باضابطہ طور پر جمع کرائے گا۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے جلسے کی ناکامی سے متعلق پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جلسے کی ناقص منصوبہ بندی، بدانتظامی اور متعدد غیر مجاز اقدامات کی نشاندہی کرکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خودساختہ ترجمان کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی ضلع پشاور نے 27 سمتبر کے جلسے میں بدنظمی، ناقص منصوبہ بندی اور بد انتظامی پر 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جسے اس حوالے تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات، وزیراعلیٰ کے خودساختہ ترجمان اور صوبائی صدر آمنے سامنے پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی...
    کراچی کے نوجوان شفیز نے میدان مارلیا، ٹیم ضیفان نامی گروپ نے کونٹینٹل اور دیسی امتزاج سے تیار کھانوں کی ڈش سے پہلی پوزیشن نام کرلی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل منجمنٹ کےتحت ایکسپوسینٹرکراچی میں دوسرے سالانہ کھانوں کے ایونٹ کے دوران 300 سے زائد نوجوان شیفس کے درمیان پاکستانی، کانٹی نینٹل، چینی ڈشزکے مقابلے ہوئے۔ اس دوران شہر قائد کے مختلف ہوٹلز وریسٹورنٹس سے تعلق رکھنے والے نوجوان شیفزنے ذائقہ دار کھانے تیار کر کے انتہائی پیشہ ورانہ اندازمیں سجا کرجیوری میں شامل ججزکےسامنے پیش کیا۔ ٹیم ضیفان ہوٹل کے گروپ میں شامل محمود سعید سمیت دیگردونوجوانوں نے انفرادی طورپر میڈلز اپنے نام کرلیے، 3 رکنی ٹیم کی جانب سے ڈریگن فروٹ، سیمبل اولیک پراون جبکہ مین کورس کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نام سپیکر آفس کو آج بھیجے جائیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لئے اور علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے۔ تمام پی ٹی آئی ایم این ایز دونوں رہنمائوں کے ناموں...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے عمران خان سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔پی ٹی آئی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریموٹ کنٹرول سیاستدانوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے، حافظ نعیم کا بیان اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کی کوشش ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ حافظ نعیم ایک قید عوامی لیڈر کے ایمان و غیرت پر تبصرہ کر رہے ہیں، یہ بیان سیاسی بدنیتی اور فکری غلامی کی انتہا ہے۔حافظ نعیم کے بیان پر ترجمان نے مزید کہا کہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی نے جماعتِ اسلامی کے فلسطین مارچ کی غیر مشروط حمایت کی تھی۔...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کے خلاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خودساختہ ترجمان کی جانب سے بیان سامنے آنے کے بعد جنید اکبر نے فوکل پرسن کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر کے خلاف بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ سب وزیراعلیٰ کی ایما پر ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر ریاست پر تنقید کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی عمران خان کی جگہ لے سکتے ہیں؟ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ...
    وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آج احتجاجا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی...
    پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نام اسپیکر آفس کو آج بھیجے جائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لئے اور  علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق تمام پی ٹی آئی ایم این ایز  دونوں رہنمائوں...
    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آج احتجاجاً قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔ مزید پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے...
    راولپنڈی:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کے مقدمات میں عدالتی شفافیت نہ ہونے کے باعث عوام کا عدلیہ پر اعتماد تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹرائل میں غیر معمولی تیزی اور بند کمرے کی کارروائی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے، جب کہ آئین کے مطابق ان مقدمات کی سماعت اوپن ٹرائل کے طور پر ہونی چاہیے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن نہیں ہو سکی، تاہم سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سیف اور بیرسٹر علی ظفر نے ان سے ملاقات...