2025-12-13@12:45:07 GMT
تلاش کی گنتی: 31352

«لیے مکمل»:

(نئی خبر)
     نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کروانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے نئی اور آسان ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق پتہ تبدیلی کے عمل کو پہلے سے کہیں زیادہ سہل بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ڈیٹ رکھ سکیں۔ ہدایات کے مطابق پتہ تبدیل کرانے کے لیے شہریوں کو اپنی رہائش ثابت کرنے کے لیے ایک مستند دستاویز فراہم کرنا ہوگی۔ والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت والے پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول دستاویز مانا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا سکتا...
    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج، پیر 8 دسمبر 2025 کو منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔ یہ رقم 2مختلف پروگرامز کے تحت جاری کی جائے گی، جن میں 1 ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت دوسری جائزہ رپورٹ کی تکمیل پر جبکہ 20 کروڑ ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت دیے جائیں گے، جو قدرتی آفات سے بچاؤ اور پائیدار ترقی کے لیے ہیں۔ یہ پیش رفت اکتوبر میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ (SLA) طے پانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ قسط کی منظوری سے قبل پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گوادر اور گلگت بلتستان کے لیے بجلی کے نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گوادر پورٹ سٹی میں بلا تعطل، قابل بھروسہ اور مناسب نرخوں پر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں، کیونکہ گوادر میں مضبوط توانائی انفراسٹرکچر ملکی معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر پراجیکٹ پر...
    ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔35ویں نیشنل گیمز کا میلہ کراچی میں جاری ہے،جہاں ارشد ندیم نے81.81 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔واپڈا کے یاسرسلطان نے 70.7میٹر تھرو کرکے چاندی کا تمغہ جیتا،آرمی کے ابرارعلی نے 67.68میٹر تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا روومن پاؤل کی...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر پورٹ سٹی کو بلاتعطل، مناسب قیمت اور قابل بھروسہ بجلی فراہمی کے منصوبوں پر تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی سے کام کریں۔ گلگت بلتستان: حیزل کے مقام پر 12 ارب 92 کروڑ کا پن بجلی منصوبہ منظورگلگت بلتستان میں حیزل کے مقام پر 12 ارب 92 کروڑ روپے مالیت کے...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔پاکستان میں فلڈ ڈیزاسٹر 2025 کے لیے عطیات کی تقریب سے خطاب میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان کا بھی چین دوسرا گھر ہے۔ عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیدیاوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے  ساتھ...
    کابل: افغان طالبان کے پاکستان سے ادویات کی تجارت روکنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں شدید ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ طالبان حکومت کے نائب سربراہ اور معاشی امور کے نگران عبدالغنی برادر نے حال ہی میں پاکستانی ادویات پر مکمل پابندی کا اعلان کیا اور افغان درآمد کنندگان کو ہدایت دی کہ وہ تین ماہ کے اندر پاکستانی کمپنیوں کے واجبات ادا کریں اور ادویات کے لیے نئے ذرائع تلاش کریں۔ تاہم جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے نئے سپلائرز تلاش کرنا آسان نہیں ہے۔ طالبان کے ڈائریکٹر جنرل برائے انتظامی امور نوراللہ نوری کے مطابق اس وقت افغانستان میں استعمال ہونے والی ادویات میں 70 فیصد سے زیادہ پاکستان سے آتی ہیں،...
    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات سے متعلق تحریری وضاحت سے متعلق باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کا عمل مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عمر ایوب خان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کی موجودہ قانونی حیثیت کی تحریری تصدیق فراہم کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں:لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ زیر التوا، اسپیکر کی طرف سے اعلان ضروری ترجمان کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پہلے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ عمر ایوب خان کے کیسز عدالتوں...
    چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چند روز قبل، چینی بحریہ کی لیاؤننگ ایئرکرافٹ کیریئر فارمیشن نے میاکو خیلیج کے مشرقی پانیوں میں کیریئر بیسڈ طیاروں کی فلائٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سمندری اور فضائی حدود کا پیشگی اعلان کر دیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود تربیت کے دوران، جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے طیارے بار بار چینی بحریہ کی تربیت کے لیے متعین کردہ سمندری اور فضائی حدود کے قریب آ کر خلل ڈالتے رہے ، جس سے چین کی معمول کی تربیت متاثر ہوئی اور محفوظ پرواز کے لیے...
    ایریزونا جہاز کو دوبارہ “آنسو” نہ بہانے دیں، چینی میڈیا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :سات دسمبر 1941 کو جاپان نے پرل ہاربر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1100 سے زیادہ امریکی بحری اہلکار اور میرین یو ایس ایس ایریزونا شپ کے ساتھ ڈوب گئے۔ 84 سال گزرنے کے بعد بھی اس جہاز سےتیل رِس رہا ہے، سمندر کی سطح پر سیاہ تیل کے قطرے “سیاہ آنسوؤں” کا نام سے جانے جاتے ہیں۔ اب جب وہ دوبارہ اُبھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو کیا بین الاقوامی برادری یو ایس ایس ایریزونا کے “آنسوؤں” کو دوبارہ گرنے سے روک سکتی ہے؟ سی جی ٹی این کی جانب سے بین الاقومی انٹرنیٹ صارفین سے...
    بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر دریائے چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے پاکستان میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے ڈیم خالی کیے۔ ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں اس وقت پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، بھارت ڈیم خالی کرکے دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے۔ آبی ماہرین کے مطابق گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ملنے والی 3 خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، جس میں تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق لاشوں سے کیمیائی تجزیے کے لیے خون اور مختلف اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ موت کی اصل وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔واقعے کی تحقیقات کے لیے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی وی ریکارڈز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ابتدائی شواہد کے مطابق ماں، بیٹی اور بہو کی اموات ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہیں، جبکہ گھر میں بے ہوشی کی حالت میں...
    مسقط(نیوز ڈیسک) عمان کی وزارتِ محنت نے 7 دسمبر 2025 کو توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں متعدد پیشوں کے لیے لازمی “لائسنسنگ سسٹم” کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق ان شعبوں میں کام کرنے والے تمام افراد اور اداروں کو مخصوص پیشہ ورانہ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جس کی نگرانی عمانی ایسوسی ایشن فار انرجی اینڈ مائننگ اسکلز کرے گی۔ وزارتِ محنت نے وضاحت کی کہ جن پیشوں کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے، ان کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جبکہ تمام کمپنیوں اور ملازمین کو یکم جون 2026 تک اصلاحی مدت (Correction Period) دی گئی ہے۔ اس دوران ورک پرمٹ کی تجدید یا اجراء ممکن ہوگا، چاہے ملازمین نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے 20 کروڑ ڈالر دینے پر غور کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پاکستان نے بورڈ اجلاس سے قبل کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ان مذاکرات میں پاکستان کی مالی...
    ’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز لاہور:مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے 100 دن کے بعد خاموشی توڑ دی، اور گرفتاری کے بعد کے حالات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔واضح رہے کہ جوئے کی ایپس کی تشہیر کیس میں ڈکی بھائی کو اگست میں لاہور ایئرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوتے وقت این سی سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں لاہور ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا تھا اور وہ 26 نومبر 2025 کو جیل سے باہر آئے تھے۔ڈکی بھائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر...
    سربراہ پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سے مستقبل کی ممکنہ معرکہ آرائی کے لیے ایرانی افواج کے اسٹیلتھ میزائل کی تیاری شروع کریں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاک پور نے کہا ہے کہ گزشتہ ایران اسرائیل معرکہ آرائی میں شاید امریکیوں اور اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ وہ ہمارے کمانڈرز کو شہید کریں گے تو ہمارا کمانڈ اسٹرکچر تباہ ہوجائے گا لیکن وہ غلط فہمی میں تھے۔ کمانڈر پاک پور نے گزشتہ جنگ میں ایرانی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اس 12 روزہ جنگ میں سب سے زیادہ اہم کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس...
    پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے بیس کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے، جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف اسٹاف مشن پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی...
    معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے 100 روز بعد خاموشی توڑ دی، گرفتاری کے بعد پیش آنے والے حالات سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔ ڈکی بھائی نے 100 روزہ وقفے کے بعد یوٹیوب پر واپسی کرلی، حال ہی میں جاری کی گئی ویڈیو نے شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا، جو ان کی طویل غیرحاضری کے بعد کسی وضاحت کے منتظر تھے۔ رہائی کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپس کیس میں گرفتاری کے بعد گزرے دشوار ترین دنوں کا کھل کر ذکر کیا اور کئی بار آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میرے لیے انتہائی کٹھن ثابت...
    آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے 20کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔ آئی ایم...
    زبیر اعوان :ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش ٹھنڈیانی کے گھنے جنگلات سے برآمد کرلی گئی۔  پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ روز اپنی سہیلی کے ساتھ ہسپتال سے باہر آئی تھیں، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر وردہ اور ان کی سہیلی ردا کے درمیان سونے کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا,اسی سلسلے میں ڈاکٹر وردہ اپنی سہیلی کے ہمراہ ہسپتال سے سونا لینے کے لیے نکلی تھیں لیکن بعد میں گھر واپس نہ پہنچ سکیں۔ محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش پولیس نے شبہ کی بنیاد پر سہیلی ردا اور...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جنوبی ایشیائی خطے کے لیے پاکستان کے عزم اور تعاون کی پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کا سارک کی جگہ نیا علاقائی اتحاد بنانے پر غور، بھارتی شمولیت کا امکان کم انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے، تاکہ پورا...
    اسلام آباد کی مختلف سڑکیں آج معمول کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جس کی وجہ سے بعض دوسری شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ ہوگا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق آج 11 بجے سے 12 بجے دوپہر تک شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا۔  ٹریفک ایڈوائزری میں شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنائیں۔ متاثرہ شاہراہیں  جن راستوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا ان میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور  سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ ٹریفک ایڈوائزی میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ممکن ہو تو  وہ غیر ضروری...
    ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی سی) نے سردیوں میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔  ایس این جی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں تعطل آتا ہے۔ تاہم، اس بار سسٹم میں گیس کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔  پاکستان کیلئے  نئی قسط کی منظوری، آئی ایم ایف کا اہم  اجلاس آج ہوگا پاکستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس میں ’ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی‘ یعنی ای ایف ایف کے تحت پاکستان کے 37 ماہ کے توسیعی معاہدے کے دوسرے جائزے اور ’ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی‘ یعنی آر ایس ایف کے تحت 28 ماہ کے معاہدے کے پہلے جائزے پر غور کیا جائے گا۔ The IMF Executive Board meets on Dec 8 to consider Pakistan’s request for a $1.2bn disbursement under the EFF and RSF. With a staff-level agreement already secured, approval would reinforce external buffers and support the reform agenda. The Fund has acknowledged progress in… pic.twitter.com/PiTZUfROX1 — Adeel Afzal (@AdeelAfzal06)...
    اسلام آباد: پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان 102...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے پاکستانی ریاستی اداروں کے متعلق بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور مذمت کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے ستون ہیں جو ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025ء کے تنازعہ نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو واضح طور پر ثابت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی معاشی سمت کے تعین کے اہم ترین مرحلے پر آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ (GCD) رپورٹ سامنے آئی ہے، جسے وفاقی حکومت نے نہ صرف اپنی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ قرار دیا ہے بلکہ اسے پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں کے لیے ایک ’’چارج شیٹ‘‘ کے طور پر بھی پیش کیا ہے۔ حکومت کے مطابق اس رپورٹ نے جہاں کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے، وہیں متعدد شعبوں میں پیش رفت کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر یہ دستاویز پاکستان میں حکمرانی کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کرپشن کے دیرینہ مسائل کے سدباب کے لیے فوری، مربوط اور شفاف اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ بدھ کے روز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی… اس ’’نیم تاتاری شہر‘‘ کی ایک غربت زدہ گلی میں صدیق کی جھونپڑی تھی۔ بج بجاتی کیچڑ، تعفن اور گندگی سے بچتا بچاتا، پتھروں اور اینٹوں پر چلتا وہ اپنی جھگی میں داخل ہوا تو کھانا پکانے کے چبوترے پر اس کی بیوی پیڑھی پر بیٹھی چولھے میں پھونکیں اور اپنی کھانسی کے جراثیم انڈیل رہی تھی۔ بے جان، بیمار اور مختصر سی۔ اس کے منہ پر میل اور دھویں کی کالک لپی ہوئی تھی۔ اس نے بے چارگی سے بیوی کی طرف دیکھا۔ جس کے لیے وہ کچھ نہیںکرسکتا تھا۔صدیق کی آنکھیں بے آس اور مایوس ہوکر اندر کو بیٹھ گئی تھیں۔ اپنے بوجھ کو کھینچتا وہ کونے میں پڑی جھلنگی چار پائی پر سوئی تین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے۔ آئینی ترامیم میں جلدبازی نے ملک کی بنیادوں کو متزلزل کردیا ہے۔ مصنوعی قیادت اور ہائبرڈ نظام نہیں بلکہ حقیقی جمہوریت اور مخلص قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ سندھی ثقافت امن، محبت اور رواداری کی نمائندہ ہے، اوطاق اور مہمان نوازی کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے، جو شاہ بھٹائی کی سرزمین سندھ کی خوبصورتی اور پہچان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں سندھ کی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے مختلف اراکینِ پارلیمنٹ، وکلا، سماجی تنظیموں، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل مختلف وفود نے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں ملکی ترقی، عوامی ریلیف، ایوان بالا میں موثر قانون سازی،ملکی معیشت کی بہتری،قومی یکجہتی اور سماجی بہبود کے متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوانِ بالا عوامی مسائل کے حل اور ملک کی مجموعی ترقی و خوشحالی کے لیے جامع اور بامقصد قانون سازی پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہتر حکمتِ عملی، بروقت پالیسی فیصلوں اور معاشی اصلاحات کے باعث ملک میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی محنت کش تحریک کے لیے ایک تاریخی لمحے میں چوہدری سعد محمد کو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ تنظیم کی 105 سالہ تاریخ میں سب سے کم عمر (35 سال) ممبر بن گئے ہیں۔ انہیں جنوبی ایشیا کی نشست پر انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن (ITUC) نے نامزد کیا تھا اور ان کا نام آئی ایل او کی عالمی ویب سائٹ پر باضابطہ شامل کر دیا گیا ہے۔مزدور تحریک سے ان کی وابستگی تقریباً نو دہائیوں پر محیط خاندانی وراثت کا تسلسل ہے۔ ان کے دادا چوہدری رحمت اللہ قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ آل انڈیا پوسٹل ورکرز یونین میں فعال رہے اور بعدازاں قائداعظم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر) کے زیرِ اہتمام کراچی پریس کلب میں ’’سوشل سیکورٹی کے چیلنجز اور مستقبل کا راستہ‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں سماجی تحفظ کے ماہرین، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور سرکاری نمائندوں نے سندھ میں محنت کشوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم مسائل پر گفتگو کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد سوشل سیکورٹی کے دائرہ کار کو رسمی شعبے سے آگے بڑھا کر غیر رسمی معیشت سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں، گھریلو خواتین محنت کشوں اور دیگر کمزور طبقات تک پھیلانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنا تھا، جو موجودہ نظام کی پہنچ سے باہر ہیں۔پروگرام کے آغاز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پائلر کے ڈائریکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خواتین کے خلاف ہراسانی کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ہوم بیسڈ وویمن ورکرز فیڈریشن پاکستان (ایچ بی ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے زیراہتمام سیمینار کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا، جس کی صدارت فیڈریشن کی مرکزی جنرل سیکرٹری زہرا خان کر رہی تھیں۔ سیمینار میں ڈومینیکن ریپبلک کی ان تین بہادر ’’بٹر فلائی سسٹرز‘‘ کی آمریت کے خلاف جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ جن کا یہ دن ہر سال ساری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس سیمینار کا مقصد جمہوری آزادیوں کا دفاع اور ملک میں مزدور عورتوں کو درپیش ہراسانی، تشدد اور سماجی و معاشی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا، جن کی وجہ سے ان کی زندگیاں بد سے بدتر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی عرب جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے سبکدوش ہونے والے پاکستان کے معززقونصل جنرل خالد مجید نے پاکستان روانہ ہونے سے قبل پاکستان اوورسیزمیڈیا فورم (پی او ایم ایف) اوریونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم (یوجے ایف) کے وفد سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے لئے آنے والے صحافیوں کو قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے آفس میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر قونصلر پریس محمد عرفان بھی موجود تھے۔ صحافیوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی چھ سالہ مدت ملازمت کے دوران سفارتی سطح پر بہترین کارکردگی، پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خصوصی کاوشوں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی و معاشی روابط کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے شہر الجبیل میں چائنہ چیمبر آف کامرس گروپ کے وفد نے ڈریگن ریور کمپنی کی دعوت پر دورہ کیا الجبیل سے عابد شمعون چاند کے مطابق دورے کے انعقاد میں ڈریگن ریور کمپنی کے چیئرمین خالد الغامدی اور منیجر فاروق اکرم کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔ اے این سی سی (ANCC) کے چیئرمین بابائے جبیل چوہدری محمد ادریس طور اور محمد طور نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا تقریب میں سعودی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی جن میں ریاض عارف، چوہدری آفتاب جاوید، راجہ طالب کیانی، بریگیڈیئر شاہد راؤ، عامر پیرزادہ، سعید الہاجری ابو حمود اور پروفیسر اسرار احمد شامل تھے خالد الغامدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین،...
    سائنس کے مطابق ہمارے دماغ کے چار گیئر ہیں۔ اگر ہم اپنی انگلی کان سے پیچھے کی طرف رکھیں۔یعنی کے سر کے پشت گدی کے تھوڑا اوپر۔اس جگہ پر دماغ کے اندر کی طرف بلیو ڈاٹ موجود ہے ۔ یہ نیلے رنگ کا ہے جہاں پر بہت سے نیورونز اکٹھے ہیں ۔ اس کولاطینی زبان میں بلیو ڈاٹ کہا جاتا ہے ۔ یہ تقریباً کچھ ملی میٹر جتنا حصہ ہے اور اس حصے کا ہمارے دماغ کی کارکردگی سے بہت گہرا تعلق ہے ۔ یہ ہمارے دماغ کا ماسٹر سوئچ ہے ۔ بالکل ایسے جیسے گاڑیوں میں گیئر باکس ہوتا ہے اور گیئر بدل کر ہم گاڑی کی اسپیڈ کو تیز کرتے ہیں یہ بات شہرہ آفاق خاتون سائنسدان نے...
    کوئٹہ کی اقبال انٹرنیشنل کانفرنس ذاتی طور پر میرے لیے بھی خوش گوار ثابت ہوئی۔ میری ملاقات ایک ایسی شخصیت سے ہوئی جس سے میری بچپن کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ میرے پرائمری اور ہائی اسکول کے زمانے میں سرگودھا کے در و دیوار پر ایک پوسٹر کثرت سے دکھائی دیا کرتا تھا۔ پرانا ہو جاتا تو اسے تازہ کر دیا جاتا، یعنی اسی مضمون کا ایک اور پوسٹر بہار دکھاتا۔ مختلف تہذیبی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والے پوسٹر پر نک سک سے درست وردی میں ملبوس ایک چاک و چوبند شخص سلامی دیتا ہوا دکھائی دیتا۔تصویر والے چاک و چوبند شخص کا نام تھا کیپٹن ہارون الرشید تبسم۔ یہ کپتان ترقی کرتے کرتے میجر اور کرنل بھی بنا ہو...
    تعلیم و تدریس کو ایک معزز پیشہ سمجھا جاتا رہا ہے اور کسی شخص کا تعلیم کے پیشے سے وابستہ ہونا، اس کے ہی نہیں، اس کے پورے خاندان کے لیے نیک نامی کا باعث ہوا کرتا تھا۔ استاد صرف طالب علم کے لیے ہی قابل احترام نہیں ہوتا تھا بلکہ طلبا کے والدین بھی اپنے بچوں کے اساتذہ کے آگے بچھے جاتے تھے۔ اسی احترام کا نتیجہ تھا کہ ماضی میں جب اساتذہ کو دوسرے پیشوں کے مقابلے میں کم مشاہرے پر خدمات انجام دینا پڑتی تھیں تو اساتذہ اسے بخوشی گوارا کر لیا کرتے تھے کہ بلا سے پیٹ بھرے یا نہ بھرے عزت تو میسر آتی ہے کوئی زبان دراز تو نہیں ہوتی ،کسی کی پیشانی کے...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں موثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9 جب کہ بلوچستان میں دو آپریشنز میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مختلف کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے 26 دہشت گرد بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج تھے جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔  بلاشبہ ریاست کا یہ عزم قابلِ تحسین ہے کہ اب کسی بھی دہشت گرد، سہولت کار یا بیرونی سازشی کو...
    دنیا کی سائنسی تاریخ میں کبھی کبھار ایسے غیرمعمولی واقعات رونما ہوتے ہیں جو انسانی ذہانت کی نئی حدیں متعین کر دیتے ہیں۔ یہی کچھ بیلجیئم کے حیرت انگیز نوعمر سائنس داں لورنٹ سائمنز کے ساتھ ہوا، جس نے محض 15 سال کی عمر میں کوانٹم فزکس میں پی ایچ ڈی مکمل کرکے نہ صرف تعلیمی دنیا کو حیران کر دیا بلکہ مستقبل کے سائنسی افق پر اپنی موجودگی ایک روشن ستارے کی طرح ثبت کردی۔ یہ کارنامہ محض ایک بچے کی ذہانت کی جیت نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ جب کسی معاشرے میں مضبوط تعلیمی ڈھانچا، معاون نظام اور باصلاحیت والدین کی سرپرستی موجود ہو تو انسان کا جوہر کس قدر جلوہ گر ہو سکتا...
    اپنے ایک بیان میں مصری وزیر خارجہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ میں ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہیئے، رفح کراسنگ کو امداد کی ترسیل اور مریضوں کے لیے کھلا رہنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس قیامِ امن کے لیے ہونی چاہیئے نہ کہ امن مسلط کرنے کے لیے۔ غزہ میں امن فورس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں مصری وزیرِ خارجہ نے یہ بات کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات ہو، تاکہ فریقین جنگ بندی کی پابندی کریں۔ بدر عبدالعاطی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ میں ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہیئے، رفح کراسنگ...
    ایران کے دارالحکومت، تہران کی ایک مسجد میں اس ماہ کے شروع میں عبادت گزاروں کی قطاریں نظر آئیں۔ کچھ لوگ آسمان کی طرف منہ اٹھائے ہوئے تھے، جبکہ دوسرے سر جھکائے ہوئے دعا کر رہے تھے کہ بارش ہو جائے۔ ان کی دعائیں ایک بڑھتی ہوئی مایوسی کی علامت ہے۔ شہر ایک ایسے پانی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے جو اتنا شدید ہے کہ ایرانی صدر نے یہ تجویز کر دیا:شہر سے لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑ سکتی ہے۔ ہفتے گزرتے جا رہے ہیں، مگر بارش نہیں آ رہی۔خوف یہ ہے کہ اس وسیع اور پُر ہجوم شہر میں پانی بالکل ختم ہو جائے گا جس کے میٹروپولیٹن ایریا میں تقریباً ڈیرھ کروڑ لوگ بستے ہیں۔...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ، انسداد منشیات اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ ملاقات میں امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں جو بھی ہوگا، وہ اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر سکیورٹی معاملات میں تنقید کرنا غیر منصفانہ ہے، ہمارا قصور نہیں، بلکہ پالیسی میں تبدیلی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام نے تیسری بار اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کو منتخب کیا، جبکہ وہاں گورننس نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔ پشاور نے 2013 سے 2024 تک تحریک انصاف کو مسلسل ووٹ دیا اور کلین سوئپ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پشاور کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں پانچ...
    افغان طالبان کے پاکستان سے ادویات کی درآمد روکنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں طبی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ طالبان حکومت کے نائب سربراہ اور معاشی امور کے نگران عبدالغنی برادر نے پاکستانی ادویات کو ’ناقص‘ قرار دیتے ہوئے افغان درآمد کنندگان کو ہدایت دی تھی کہ وہ تین ماہ کے اندر پاکستانی کمپنیوں کے واجبات ادا کریں اور ادویات کے لیے نئے ذرائع تلاش کریں۔ تاہم جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے نئے سپلائرز تلاش کرنا آسان نہیں۔ طالبان کے ڈائریکٹر جنرل برائے انتظامی امور نوراللہ نوری کے مطابق افغانستان میں استعمال ہونے والی ادویات کا 70 فیصد سے زیادہ حصہ پاکستان سے آتا ہے، مگر دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر کشیدگی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے، اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے۔ اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص کو بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ اگر کوئی...
    سٹی 42: خواجہ آصف  نے ایکس پر پیغام  دیتے ہوئے کہا پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے اور ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص  کو delusional mind یا بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں دیے جانے والے ردِعمل کے پیچھےاسی شخص اور اس کے حواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیز ہرزہ سرائی ہے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ریاستِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین...
    امریکی حکمت عملی میں روس کے بارے میں نرم موقف نے یورپی ممالک میں تشویش بڑھا دی ہے۔ ماسکو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی نیشنل سکیورٹی اسٹریٹجی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اپنے وژن سے بڑی حد تک مطابقت رکھنے والی قرار دیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی 33 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں یورپ کو تہذیبی زوال کے خطرات سے دوچار قرار دیا گیا ہے جبکہ روس کو امریکہ کے لئے خطرہ نہیں سمجھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا روس مذاکرات کی میزبانی پر پیوٹن کا سعودیہ سے اظہار تشکر دستاویز میں غیر ملکی اثر و رسوخ کے خلاف اقدامات، بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی روک تھام اور یورپی یونین کی مبینہ...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی انسدادِ منشیات کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔  صدر آصف علی زرداری نے سمندر میں 1500 کلوگرام منشیات کی کامیاب ضبطی کو پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ استعداد اور مؤثر نگرانی کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی بروقت کارروائی قومی مفادات کے تحفظ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے سدباب کے لیے ریاستی عزم کو مضبوط بناتی ہے۔ وفاقی وزیرمواصلات کا فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 6 کرنے کا اعلان صدرِ مملکت نے کہا کہ علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ پاک بحریہ کا تعاون محفوظ سمندری ماحول کے لیے پاکستان کے سنجیدہ کردار کی...
    پشاور: سوئی ناردرن گیس کمپنی(ایس این جی پی) نے  خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ سوئی گیس حکام کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہو گی، عوام اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکتے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 گیس ملے گی جبکہ دوپہر میں ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی اور شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی۔ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی لیکن...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کل (8 دسمبر) پاکستان کے قرضہ پروگراموں کا جائزہ لے گا، جس کے نتیجے میں تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایم ایف نے جمعہ کو مختصر اعلان کے ذریعے اجلاس کی تاریخ کی تصدیق کی ہے۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ ای ایف ایف (Extended Fund Facility) اور آر ایس ایف (Resilience and Sustainability Facility) کے تحت لیا جائے گا۔ اگر بورڈ نے منظوری دے دی تو پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر موصول ہو...
    سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے خیبر پختونخوا میں گیس کی فراہمی کے لیے دسمبر تا فروری کا نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق صارفین کو روزانہ تین اوقات میں گیس دستیاب ہوگی تاکہ وہ اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکیں۔ صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔ صنعتی شعبے کے لیے فی الحال لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، تاہم سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو وقفے وقفے سے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش...
    جاپان کا کہنا ہے کہ چین کے لڑاکا طیاروں نے اوکیناوا کے قریب جاپانی فوجی طیاروں پر ریڈار لاک کر دیا، جسے جاپانی حکام نے خطرناک اور غیر معمولی اقدام قرار دیا ہے۔ جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ واقعہ “انتہائی افسوسناک” ہے اور جاپان نے اس پر چین سے باضابطہ احتجاج بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان خطے کے امن اور استحکام کے لیے چین کے رویے کا مناسب جواب دے گا۔ جاپانی وزیرِ دفاع شِن جی رو کوئزومی نے ٹوکیو میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب رچرڈ مارلز سے ملاقات کے دوران اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جاپان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ 8 دسمبر کو 11 سے 12 بجے دن اور 9 دسمبر کو رات 9 سے 10 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گی۔ ان شاہراہوں میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری متبادل راستے استعمال کریں، اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ بند ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے شہری سرینا، نادرا اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری براستہ راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔ ترجمان...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی اپنے رہنما کو پاکستان سے بڑا نہیں سمجھا، اور اسی اصول کے تحت غیر ذمہ دارانہ رویے سے لاتعلقی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنے قائد کو ملک سے بڑا سمجھتی ہے تو انہیں جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات کہیں پاکستان کی سیاست میں بیرونی مداخلت کے امکانات کو تقویت نہ دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی سوچنے کی ضرورت...
    کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے کام ہمارا فرض ہے اور تختیاں لگانا محض رسمی عمل ہے۔ انہوں نے بارہا واضح کیا کہ ان کا مقصد ووٹ حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام میں امید پیدا کرنا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کی شاہراہِ نور جہاں کی تعمیر ان کے دور میں ہوئی، اور بینر شکریہ جماعت اسلامی کے لگائے گئے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کام ہو رہا ہے تو تنقید اور تعصب کی پریس کانفرنسیں کیسے ہوں گی۔ میئر نے یہ بھی کہا کہ رقم وصول ہونے کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، اور انہوں نے سعید غنی...
    لاہور:سوئی ناردرن گیس (SNGPL) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے،  نئے شیڈول کے مطابق صارفین کو دن کے تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی تاکہ روزمرہ کے کام جیسے ناشتہ اور کھانا بنانے میں سہولت ہو۔ شیڈول کے مطابق، صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جس دوران صارفین ناشتہ تیار کر سکیں گے،  دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک صارفین کو گیس میسر ہوگی تاکہ رات کا کھانا بنایا جا سکے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے...
    سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کمپنی حکام کے مطابق یہ نیا شیڈول ملک بھر میں لاگو ہوگا، سوائے کوئٹہ اور کراچی کے۔ دسمبر سے فروری کے دوران گھریلو صارفین کو گیس تین اوقات میں فراہم کی جائے گی۔ گھریلو صارفین صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گیس حاصل کر سکیں گے۔ صنعتی شعبے کے صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ یہ شیڈول گھریلو صارفین کی سہولت اور گیس کی منصفانہ تقسیم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب...
    معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی۔ ڈکی بھائی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا اس ویڈیو کا مقصد مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر کی جسٹیفکیشن ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آج تک اگر میرے کانٹینٹ سے نیگٹیولی امپیکٹ ہوا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں لوگوں کو انٹرٹین کرتا رہوں اور کچھ نا کچھ...
    مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالاطی نے کہا ہے کہ غزہ میں کسی بھی بین الاقوامی فورس کا مقصد امن قائم کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ طاقت کے ذریعے امن مسلط کرنا۔ اپنے بیان میں انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی فورس کا کام فریقین کو جنگ بندی کی پابندی کرانا ہونا چاہیے تاکہ حالات مزید بگڑنے نہ پائیں۔ بدر عبدالاطی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ میں ہتھیاروں پر واضح پابندی ہونی چاہیے، جبکہ رفح کراسنگ کو ہر حال میں امدادی سامان اور مریضوں کے لیے کھلا رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بحران کے پیشِ نظر اس راستے کا فعال رہنا ناگزیر ہے۔  
    ویب ڈیسک : یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی۔ ڈکی بھائی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا اس ویڈیو کا مقصد مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر کی جسٹیفکیشن ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آج تک اگر میرے کانٹینٹ سے نیگٹیولی امپیکٹ ہوا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ سعودی شہزادے مشعل بن بدر کی والدہ انتقال کر گئیں انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی...
    معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد قوم سے معافی مانگ لی۔ ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ ان کا مقصد ویڈیو کے ذریعے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو جواز دینا ہے تو وہ اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت دی کہ اگر ان کے کانٹینٹ سے کسی پر منفی اثر پڑا ہو تو وہ اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ یوٹیوبر نے کہاکہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ لوگوں کو انٹرٹین کریں اور کچھ نیا پیش کرتے رہیں۔ اگر کسی طرح سے ان کے مواد یا...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر)پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں علاقائی بحری سلامتی کی نگرانی کے دوران ایک اہم اینٹی نارکوٹکس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، جس کے نتیجے میں 1500 کلوگرام چرس تحویل میں لے لی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مقدار کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ پاک نیوی کے جہاز پی این ایس یمامہ نے کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔ یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ ہمہ وقت تیار اور فعال ہے اور علاقائی پانیوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے سدِباب کے لیے مسلسل نگرانی اور سیکیورٹی آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاک...
    ملک میں قومی سلامتی اور اہم ریاستی اداروں کے ڈیٹا و حساس معلومات کے تحفظ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت نے سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 پر نظرثانی اور ملکی سائبر سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عمل کے دوران عالمی معیار کے مطابق کئی اہم تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق، مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے دور میں سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل سائبر سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور اس کے لیے ایک نیا سائبر سیکیورٹی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کی موجودہ رینکنگ کو بہتر بنانا...
    سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز نارووال(سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع...
    اسلام آباد – عدالت نے دو صحافیوں، احمد نورانی اور جمیل فاروقی، اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے مختلف مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں تینوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مستقل وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو عدالت میں بارہا پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے متعلقہ مقدمات میں چالان مکمل کرکے عدالت میں...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر)پاکستان کے شعبہ صحت میں شفافیت اور مؤثر حکمرانی کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کے معروف پبلک ہیلتھ ماہر اور وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو گلوبل فنڈ پاکستان کی اوور سائیٹ کمیٹی (Oversight Committee) کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ سی سی ایم سیکرٹریٹ میں ہونے والے انتخابات میں ڈاکٹر شہزاد علی خان نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جو ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور قیادت پر اراکین کے اعتماد کی واضح علامت ہے۔ وہ آئندہ دو سال کے لیے اس اہم عہدے پر خدمات انجام...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان آرمی کے ترجمان کی حالیہ سیاسی نوعیت کی پریس کانفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے نامناسب اور افسوسناک قرار دیا، جس سے سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ’جمہوریت کے لیے افسوسناک‘ ہے کہ ایک سینئر افسر کسی بڑی سیاسی جماعت، اس کی قیادت اور کے پی کے وزیراعلیٰ کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کرے۔ گوہر علی خان نے زور دیا کہ ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،...
    تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نا صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نا صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت علی کے مطابق یہ کیس ایک بیوہ خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنی دیت کی رقم کی واگزاری کی درخواست کی تھی۔ تفصیلات...
    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیر نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عوام کے پیسے کا...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، اور پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ۔ احسن اقبال نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہے، ان لوگوں نے 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ سے مصروف عمل ہے۔ عوام سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا اور حلقے میں بنیادی سہولتوں کے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔ سہیل افریدی کا پشاور جلسہ ناکام ہوا اور اسکی وجہ وہ ذہنی مریض ہے جو جیل میں بیٹھا ہے۔۔ اتوار بازار میں جلسہ ہوا اور لوگوں نے اسکو ریجکٹ کیا۔۔۔۔ عطا تارڑ pic.twitter.com/qnyTEDinGu — Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas)...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج کے خلاف بیانات دے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں فوج کے خلاف جس نوعیت کے بیانات سامنے آرہے ہیں، وہ اُن کے لیے قابلِ قبول نہیں، اسی لیے وہ احتجاجاً پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ ان کے لیے وطن اور پاک فوج سب سے مقدم ہیں اور وہ ہمیشہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور جلسے میں قرار داد منظور کرلی، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام عمران خان کو ایک قومی ہیرو اور پاکستان کا منتخب حقیقی وزیراعظم مانتے ہیں، جنہیں 8 فروری 2024 کو عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا تھا۔ ہم اس بات کو یکسر مسترد اور شدید مذمت کرتے ہیں کہ وہ یا ان کے ساتھی کسی طرح قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ...
    بھارت کی آئی پی ایل لیگ نے بین اسٹوکس سمیت تین انگلینڈ کے کرکٹرز کے لیے آئندہ سیزن کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ ضابطوں کے مطابق یہ تینوں کھلاڑی اگلے سال ہونے والے منی آکشن میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس نے اس سال میگا آکشن کے لیے خود کو رجسٹر نہیں کروایا تھا، جس کے باعث وہ 2025 کے منی آکشن میں بھی شامل نہیں ہو سکیں گے۔ انگلش بیٹر ہیری بروک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آخری لمحات میں اپنا نام واپس لے لیا تھا، لہٰذا وہ بھی آئندہ آکشن کے لیے اہلیت کھو بیٹھے ہیں۔ اسی طرح جیسن روئے نے 2025 کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی، جبکہ وہ 2024...
    آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن 2025ء مین کیمپس میں منعقد ہوا، یہ ایک اہم اور تاریخی موقع تھا جس میں 1046 گریجویٹس کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں دی گئیں۔ گریجویٹنگ بیچ میں780 طلبہ انڈر گریجویٹ پروگرامز، 259 طلبہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اور 07 پی ایچ ڈی گریجویٹس شامل تھے۔اس موقع پر ایم ایس ڈیٹا سائنس اور ایم ایس مارکیٹنگ پروگرامز کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی خصوصی طور پر منائی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو تھے، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، بانی اخوت فاؤنڈیشن مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔ آئی بی اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو اس قابلِ فخر کامیابی پر...
    اسلام آباد: پاکستان کے لیے کل 1.2 ارب ڈالر کل منظور ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا 8 سے 14 دسمبرتک کا شیڈول جاری ہے، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسٹاف لیول معاہدہ کا جائزہ لے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے لیے ایگزیکٹو بورڈ 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دے سکتا ہے، موجودہ قرض پروگرام کی 1 ارب ڈالر کی قسط جاری کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کا آر ایس ایف فنڈ کی 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کر سکتا ہے، پاکستان کو ای ایف ایف موجودہ قرض...
    ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین کی دورانِ سروس وفات کی صورت میں “سپیشل فیملی پنشن” حاصل کرنے والے اہل ورثاء کو 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن (یعنی یکمشت ادا کی گئی پنشن کا ایک چوتھائی) کا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔  فنا نس ڈویژن کے جاری کردہ آفس میمو رنڈم کے مطابق پہلا حقدار (بیوہ یا قریبی عزیز): اگر وہ مقررہ مدت گزار لے (جتنے سال کے لیے یکمشت رقم دی گئی تھی)، تو مکمل 25فیصد پنشن بحال ہو جائے گی۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا   دیگر حقدار (پہلے حقدار کی نااہلی کے بعد) ان کے لیے 50 فیصدکمیوٹڈ پنشن بحال ہو گی۔  یہ حکم نئے اور پرانے تمام کیسز...
    پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (پیس)نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف بڑھتی ہوئی منظم پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے یہ موقف صدر پیس، سابق سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے راولپنڈی پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اختیار کیا ،اس موقع پر وائس ایڈمرل عبدالعلیم، کموڈور ارشد محمود خان، بریگیڈیئر طارق محمود، بریگیڈیئر آصف ہارون، چیف آرگنائزر پیس عزیز احمد اعوان اور آفس سیکرٹری خالد محمود...
    جنوبی افریقہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اس ملک کے قلیل مدتی ویزے کا غلط فائدہ اٹھا رہا تھا تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اس ملک کے قلیل مدتی ویزے کا غلط فائدہ اٹھا رہا تھا تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکے۔ فارس نیوز کے مطابق، جنوبی افریقہ کے وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا کہ فلسطینیوں کے لیے 90 دن کے ویزے کی معافی کو منسوخ کر دیا گیا ہے، کیونکہ اس منصوبے کا اسرائیل نے غلط استعمال کیا۔ راشاتودی کے مطابق، اس بیان میں کہا...
    وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ وہ دوحہ فورم کے تیئیس ویں ایڈیشن میں منعقدہ سیشن ’’گلوبل ٹریڈ ٹینشنز: اکنامک امپیکٹ اینڈ پالیسی ریسپانسز اِن مینا‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے، سرکاری اداروں کی بہتری اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے مستقل اور مضبوط اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ قطر کے وزیرِ خزانہ علی بن احمد الکواری نے اس موقع پر پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط اور فروغ پاتی شراکت داری کا ذکر کیا، خصوصاً ایل این جی کی...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی مالی معاونت میں اپنا کردار مزید بڑھائیں۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں منعقدہ سیکنڈ ایشیا انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقیاتی حکمتِ عملی میں جامع اصلاحات متعارف کرا رہا ہے تاکہ قابلِ تجدید توانائی، خصوصاً شمسی توانائی کے فروغ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر ایسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو کم لاگت، پائیدار اور جدید ٹیکنالوجی...
     امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش اور پُرکشش مواقع پیش کرتا ہے، خصوصاً تیزی سے ترقی کرتے ہوئے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں ییل اسکول آف مینجمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ تعلقات کو معاشی تعاون پر استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے سنگم پر واقع پاکستان ایک اہم تجارتی راہداری...
    اسلام آباد: بھارت کے وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام قومی ادارے بشمول مسلح افواج، ملکی سلامتی کے اہم ستون ہیں جو مادرِ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق مئی 2025 کی کشیدگی نے پاکستانی افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بھارتی جارحیت کے مقابلے...
    آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے متاثرین کے لیے ایک بڑا اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ان کے بجلی کے تمام بقایا جات معاف کر دیے ہیں۔ محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے سے مجموعی طور پر 2,376 متاثرہ گھرانے مستفید ہوں گے، جنہیں کئی برسوں سے جمع شدہ بجلی کے بلوں کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ہیلتھ کارڈ کا اجرا، طلبہ یونین کی بحالی، آزاد کشمیر کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بقایا بلات کی معافی کی مجموعی رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے، جو متاثرین کے لیے معاشی ریلیف...
    وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، خصوصاً مسلح افواج، ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مئی 2025 کے تنازع نے ایک بار پھر پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو پوری طرح ثابت کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، اس کے لیے کسی کو بتانے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں، دفتر...
    ویب ڈیسک:سوئی ناردرن گیس کمپنی ( ایس این جی پی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔  سوئی گیس حکام کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہو گی،  عوام اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکتے ہیں۔  لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 گیس ملے گی جبکہ دوپہر میں ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا  سوئی گیس حکام کے مطابق شام...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں 100 کے قریب دہشتگردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور یہ خوش آئند بات ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یہ وڈیرا اور ان کے ساتھی 2010 میں سرنڈر ہوئے تھے، مگر 2018 میں دوبارہ پہاڑوں پر چلے گئے تھے، اب جب وہ دوبارہ آئے ہیں تو ہم نے انہیں دوبارہ گلے لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: سوئی میں وڈیرہ نورعلی چاکرانی کا 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا اعلان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں 900 واقعات ہوئے، جن میں 6 افسران سمیت 205 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 280 سویلین شہید ہوئے، آپریشنز میں...