2025-10-31@01:58:02 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 10838				 
                «پولیس خدمت مرکز»:
(نئی خبر)
	پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پیر کے روز پہلا باضابطہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اعلیٰ ہائوس پشاورکے تر جمان کے مطابق اجلاس میں صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں انسداد بدعنوانی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے دیگر اعلی حکام سمیت متعلقہ افراد نےشرکت کی۔اجلاس میں صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ حکام کی...
	 کراچی:  کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ماسیوں کو ٹرانسپورٹ سروس سمیت تمام سہولیات فراہم کرتا تھا جبکہ دو ساتھی خواتین پہلے ہی گرفتار ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ عمران ولد عباس علی کو گرفتار کرلیا، انٹرپول نے ملزم عمران کو سعودی عرب میں گرفتار کیا تھا اور اتوار کو ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن بن قاسم شاہنواز میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ کراچی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط لکھ کر اس کے...
	 بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے رویے سے تنگ دو درجن خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں خواجہ سراؤں کی اجتماعی خودکشی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں تقریباً 24 خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ خواجہ سرا دو افراد کی جانب سے ایک خواجہ سرا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر خواجہ سراؤں نے احتجاجاً فنائل پی کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔...
	نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبہ بھر میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اور صوبہ بھر کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈ گورننس روڈ میپ پبلک سروس ڈیلیوری،...
	خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کر دو درجن کے قریب خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندور شہر میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تقریباً 24 خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق خواجہ سرا اپنے ساتھی کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج کر رہے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔تمام متاثرہ خواجہ سراؤں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی...
	اسلام آباد: ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق درخواست پر پولیس کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مغوی افسر کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے  ورنہ سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل راجا رضوان عباسی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر اہلیہ نے انہیں فون پر بتایا...
	---فائل فوٹوز سرگودھا پولیس نے لاہور میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ میاں بیوی سمیت تین ملزمان کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا کے رہائشی نے الزام عائد کیا کہ پانچ ماہ قبل ملزم اِن کی 16 سالہ بیٹی کو لاہور میں اپنی بہن کے گھر ملازمت کے لیے لے گیا تھا، چار ماہ بعد وہ اپنی بیٹی کو ڈھونڈتے ہوئے لاہور پہنچے تو ملزمان نے بچی واپس کر دی مگر تشدد کی شکایت کرنے کی صورت میں اِنہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ ملازمہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان معمولی غلطی پر اسے...
	گلبرگ پولیس کی موسی کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی،2ملزمان گرفتار،80کلوگوشت برآمد ملزمان انور عرف علی بنگالی اور کمال مختلف فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی ہاؤسز اور ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی میں مردار گوشت فراہمی کا لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے جس نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ مردار گوشت فراہمی کے نیٹ ورک کے خلاف گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان انور عرف علی بنگالی اور کمال کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت ذخیرہ کیا جا رہا تھا جس پر چھاپہ مارا گیا۔کارروائی ریلوے پھاٹک کے قریب فیڈرل بی ایریا موسیٰ کالونی میں کی گئی جہاں سے 80 کلو ناقص...
	 پشاور(نیوز ڈیسک)دیر لوئر میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی فائرنگ سے 2 بھائی اور 2 بھابھیاں زخمی ہوگئیں۔  پولیس کے مطابق لغڑئی میدان میں دہشت گرد کمانڈر انعام اللہ نے فائرنگ کی۔ دہشت گرد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تلاش جاری ہے۔
	ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے پولیس کو3 روز کی مہلت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت عالیہ نے کہا ہے کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت پیش ہوں۔ دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان...
	نامعلوم عسکریت پسندوں کا بکاخیل پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کاروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے ۔دو سری جانب علاقہ طور ککی میں سڑک کے کنارے نصب بارودی موادکا دھماکہ ہوا تاہم کویی جانی نقصان نہیں  ہوا ،حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او سلیم عباس کولاچی نے کہا کہ پولیس دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔
	ریلویز پولیس نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی بریگیڈیئر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم بہادر علی سرکاری دفاتر میں فون کرکے خود کو آرمی کا بریگیڈیئر بتا کر فراڈ کرتا تھا۔ ملزم نے فروری میں ایس پی ورکشاپس دفتر کال کرکے خود کو حاضر سروس بریگیڈیئر ظاہر کیا، ملزم نے بذریعہ کال مغلپورہ کے صوفی شوکت قادری سے رابطہ کروانے کی درخواست کی، رابطہ کروانے پر ملزم نے شوکت قادری کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر ایک لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ ملزم نے مدرسے کے وضو خانے کے قریب دہشت گردی سے منسوب موبائل سمز موجود ہونے کا انکشاف کیا۔ تصدیق کرنے پر ملزم نے جعلی بریگیڈیئر بن کر فرضی...
 
	این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
	 کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے علاقے میٹروول فرنٹیئر چوک کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔  پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت عبید اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ اندھی گولی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
	اسلام آباد: فیصل مسجد میں نامناسب ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر عدالت نے پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل مسجد میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیوز بنانے اور موسیقی کے ساتھ رقص کی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست پر سرکاری اداروں اور افسران کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، وزارت مذہبی امور، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، آئی جی اسلام آباد پولیس اور مسجد کے انچارج کو نوٹس بھیج کر آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کے روبرو شہری مشرف زین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس...
	ویب ڈیسک :کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔  مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔ حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے  80 کلوگوشت برآمدکیا اور  چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔   خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم  پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری...
	پشاور  (بیورو رپورٹ) خیبر پی  کے پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار ہوں گے جو جدید اسنائپر رائفلز اور جدید ترین تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس ہوں گے، تاکہ سرد موسم اور رات کے اندھیرے میں بھی اہداف...
	اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں بری امام کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ آپریشن ایس پی سٹی کی قیادت میں کیا گیا، جس کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں مزاحمت بھی کی۔ یہ بھی پڑھیے: کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس پولیس کی بھاری نفری نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 17 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام گرفتار افراد کو قانونی تقاضے...
	پشاور، کوئٹہ‘ بولان (نوائے وقت رپورٹ) بکا خیل پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملے کردیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کے سیاسی رہنما کے بھائی کے قتل کا یہ واقعہ اتوار کی شام انکے رہائشی علاقے میں ہی پیش آیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقہ بولان میں لیویز تھانے پر دستی بم حملے سے آگ لگ...
	اسلام آباد: بری امام میں آپریشن، 17 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد:(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت کے علاقے بری امام میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے آپریشن کیا، جس کے دوران 17 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد نے مزاحمت کی کوشش بھی کی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو قابو میں کر لیا۔ گرفتار کیے گئے تمام افراد کے پاس قانونی سفری یا رہائشی دستاویزات موجود نہیں تھیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ملک بدر (ڈیپورٹ) کیا جائے گا۔ پولیس حکام...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-12 ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں چوری ، ڈکیتی ، رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی، تاجر و شہری سخت پریشان تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حد میں نامعلوم چوروں نے چانیہ پاڑے سید سٹی کے برابر محمد حسین پیالہ ہوٹل کے مالک محمد عمر انصاری کے گھر میں داخل ہوکر سونا ، چاندی ، موبائل ، نقدی ، کپڑے اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے سٹی پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں اور این درج کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی واضح رہے کہ ٹنڈوآدم شہر میں گذشتہ کئی روز سے سٹی تھانے کی حد میں مسلسل وارداتیں ہورہی ہیں شہری لاکھوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-10 میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نوجوان لڑکی نیہا کی پراسرار موت کا واقعہ، قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد مقتولہ کی والدہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، نیہا قتل کیس میں پولیس کی مدد کرنے والی لڑکی مہک کے گھر پر وومن پولیس کی چڑھائی، ایس ایچ او مومل لغاری نے پولیس کو اطلاع دینے والی لڑکی کا موبائل فون اپنی تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے محمود آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ریلوے کالونی میں ایک گھر سے نوجوان لڑکی نیہا کی نعش ملنے کے بعد ایس ایس پی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد پولیس نے رات گئے ایف آئی آر درج کر کے...
	 کراچی:  پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پولیس اور ملزمان  کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت 20 سالہ صاحب خان اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت اللہ نور کے نام سے ہوئی اور پولیس نے گرفتار ملزمان سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس اس حوالے سے مزید...
	خیبر پختون خوا کے ضلع  بنوں کے بکاخیل پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان  کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
	 آئی جی سید علی ناصر رضوی نے تھانہ پھلگراں کا بھی دورہ کیا۔پھلگران، اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں نشے کے کاروبار، اراضی مافیا اور جرائم کی نوعیت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے درج ذیل نمایاں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ایک واقعے میں نشے فروشوں نے ایک پولیس اہلکار کو محاصرے کے دوران اغوا کر لیا، پسِ منظر میں پھلگران کے عثمَل (اُتھال) گاؤں میں پولیس کی کارروائی تھی۔ اہلکار زخمی ہوا اور علاقہ میں شدید کشیدگی بڑھی۔ اس اسٹیشن کے علاقے میں پولیس نے بڑے پیمانے پر نشے، غیرقانونی ہتھیاروں اور ملوث افراد خلاف کارروائی کی، جس میں متعدد ملزمان گرفتار اور منشیات، اسلحہ برآمد ہوئے۔ انتظامی تبدیلی کے تحت اس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ...
	مختلف میڈیارپورٹس کے مطابق ایس ایس پی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقہ بھارہ کہو میں واقع پولیس اسٹیشن کی دستیابی، انتظامی کارکردگی اور جرائم کنٹرول کی صورتِ حال پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر (انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد) نے اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود ریکارڈز، روزنامچہ (روزانہ ڈائری)، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، وار ہاؤس، قیدخانہ، تفتیشی اہلکاروں کے کمرے اور رہائشی کیمپوز کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق بھارہ کہو میں جرائم کنٹرول، رات کے وقت چیک پوسٹ قائم کرنے، ڈولفن اسکواڈ کی کارکردگی اور شہریوں کو بروقت خدمات مہیا کرنے کے معاملات میں مستقل ناقص کارکردگی سامنے آئی۔ نتیجتاً، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کو معطل کیا گیا ہے۔ ان حکمات کے تحت پولیس...
	پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوگوٹا: کولمبیا کے دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے باہر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شامل شرپسندوں نے تیر کمان اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ پرتشدد حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بوگوٹا کے میئر کارلوس فرنینڈو گالان کا کہنا تھا کہ نقاب پوش مظاہرین نے آگ لگانے والے آلات، دھماکا خیز مواد اور تیروں سے سفارت خانے پر حملہ کیا۔جبکہ دوسری طرف احتجاجی مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ وہ اپنی خودمختاری کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں، امریکا کی طرف سے مزید مداخلت نہیں کی جانی چاہیے۔ محمد ایوب
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان میں فراڈ اسکیموں میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں اعلیٰ حکام نے فراڈ اسکیموں میں ملوث 3 افراد پر مشتمل ایک غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ گروہ کا سرغنہ کا تعلق کمبوڈیا سے ہے، جو بہت بڑا جعلساز گروہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ سرغنہ کا تعلق چین سے بتایا جاتا ہے۔ ملوث گروہ میں 38 سالہ چینی شہری چیان لِنگ، 31 سالہ میادائی شوہے اور 36 سالہ چینی شہری لولو شامل ہے۔ ٹوکیو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چیان اور میادائی نے 2023 ءمیں خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے معمر مرد اوراس کی بیوی کے...
	اسلام آباد — شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف جمعہ کو پولیس نے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں آپریشن کیا۔ بری امام کے علاقے میں جب حکام نے گشت اور تلاشی کی تو مزاحمت کے باعث کارروائی میں ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو غیرقانونی افغان باشندوں اور دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک افغان شہری اور ایک سہولت کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ موقع سے فرار ہونے والے سہولت کار کی تلاش جاری ہے اور گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی شہریوں نے اس واقعے پر ملا...
	—فائل فوٹو پاکستان اسٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ کے گودام سے برآمد ہو گیا۔کراچی پولیس کے مطابق ملیر شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع کباڑ کے گودام سے چوری شدہ 200 کلو کاپر کا کیبل برآمد ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والا کاپر کیبل 3 روز قبل پاکستان اسٹیل ملز سے چوری کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کاپر کیبل کی اس چوری میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں، جو کارروائی کے دوران فرار ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق اسٹیل ملز کے سیکیورٹی افسر کی مدعیت میں معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
	لیویز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنیکا ناکام تجربہ کیا گیا۔ اب ایک مرتبہ پھر وہی ناکام کوشش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز فورس کے اہلکاروں نے پولیس میں ضم ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے بعد لیویز فورس بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلے میں لیویز فورس قلات کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں لیویز فورس قلات کے عہدیداروں سمیت دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لیویز فورس کے افسران اور جوانوں نے کہا کہ...
	—فائل فوٹو سرگودھا میں جعلی دستاویز بنانے پر 4 وکلاء سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جعلی دستاویز بنوانے میں ملوث ملزمان پر 5 دکانوں کا کرایہ 33 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائیداد کا مالک محمد ایاز 2017ء میں قطر میں وفات پا گیا تھا، ملزمان نے اس کی جائیداد کی جعلی دستاویز بنوائیں۔
	پنجاب کے ضلع نارووال میں ایک افسوسناک واقعے میںگاڑی سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں اہلِ محلہ نے ایک بند گیراج سےشدید بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور جب گیراج کھولا گیا تو اندر کھڑی گاڑی سےلڑکا اور لڑکی مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کے مطابق، دونوں جمعرات سے لاپتہ تھے، تاہم اہلِ خانہ کی جانب سےکوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی تھی۔ لاشوں کو فوری طور پرایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے...
 
	بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت، طیفی بٹ کی ہلاکت کے بعد گوگی بٹ پولیس کو مطلوب، فائل سی سی ڈی کے حوالے
	بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت، طیفی بٹ کی ہلاکت کے بعد گوگی بٹ پولیس کو مطلوب، فائل سی سی ڈی کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔بالاج...
	—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔پنجگور پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں...
	وقت گزر جانے کے بعد چوری یا چھینی گئی قیمتی اشیاء کا واپس ملنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا ہے، لیکن اسلام آباد پولیس نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے 15 سال پرانی امید کو حقیقت میں بدل دیا۔ 2010 میں کراچی کے علاقے درخشاں سے گن پوائنٹ پر چھینی جانے والی پرتعیش ٹویوٹا پراڈو SUV کواسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ گاڑی تقریباً ایک کروڑ روپےمالیت کی ہے۔ کارروائی کی قیادت ایس ایچ او عامر حیات نے کی، جنہوں نے خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ بظاہر یہ ایک...
	گرفتار ملزمان مردار گوشت شہر کے بعض فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو کم قیمت میں فراہم کرتے تھے، مردار گوشت کی فروخت کب سے جاری تھی اور کن ریسٹورنٹ کو سپلائی کی جا رہی تھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف فاسٹ فوڈ سینٹر، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، گلبرک پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب گودام پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گودام سے مضر صحت مرغیوں کا 80 کلو سے زائد گوشت برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف فاسٹ فوڈ سینٹر، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو...
	خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حساس علاقوں میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں روکنا اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) پشاور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ اسنائپر اسکواڈ خاص طور پر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں تشکیل دیا گیا ہے۔ اسکواڈ کو نہ صرف جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے بلکہ ان اہلکاروں کو اعلیٰ سطح کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک انکشاف سامنے آیا ہے ، مختلف ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور بریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے اور ملزمان اسے مختلف ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ مراکز...
	کراچی میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے والا ایک خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اور بریانی سینٹرز کو فراہم کیا جا رہا تھا۔ نجی چینل کے مطابقگلبرگ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پرموسیٰ کالونی کے قریب ریلوے پھاٹک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے*80 کلو مردار مرغی کا گوشت برآمد کیا ہے۔ پولیس نے موقع پر دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت پیک کر کے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور کھانے کے مراکز کو سپلائی کرنے کی تیاری میں تھے۔ اطلاع ملنے پر...
	سٹی 42 : ہری پور کے نواحی علاقے جب میں تیز رفتار کوسٹر کھائی میں گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق، جبکہ 40 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ ہری پور میں باراتیوں کی کوسٹر افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ نواحی علاقہ جب میں پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری کوسٹر گاؤں جب سے ہری پور شادی ہال میں آ رہی تھی، اسی دوران تیز رفتاری کے باعث کوسٹر بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔  پولیس کےمطابق حادثے میں 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔   رواں سال لاہور میں ریپ کے 481 جبکہ گینگ ریپ کے 31...
	کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔ مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلوگوشت برآمدکیا اور چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
	 پشاور:  خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار ہوں گے جو جدید اسنائپر رائفلز اور جدید ترین تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس ہوں گے، تاکہ سرد موسم اور رات کے اندھیرے میں بھی اہداف کو...
	متھرا پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت اور بدکلامی کے الزام میں فرمان نامی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جو کہ تحصیل متھرا میں پی ٹی آئی کا چیئرمین کا بھائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی۔ مقامی سطح پر سیاسی اثر و رسوخ دکھانے کی کوشش، پی ٹی آئی تحصیل متھرا کے چیئرمین کے بھائی کو مہنگی پڑ گئی۔ متھرا پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت اور بدکلامی کے الزام میں فرمان نامی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جو کہ تحصیل متھرا میں پی ٹی آئی کا چیئرمین کا بھائی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا...
	کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔ مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے  80 کلوگوشت برآمدکیا اور  چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
	 کراچی:  سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت سحرش حسن رضا شاہ کے نام سے کرلی گئی، خاتون کا تعلق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے نامعلوم خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی، جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ فوری طور پر خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی تھی جس پر پولیس نے خاتون کے فنگر پرنٹس نادرا حکام کو ارسال کیے تھے، گزشتہ روز خاتون کی شناخت 36 سالہ سحرش حسن رضا شاہ دختر حسن رضا شاہ کے نام سے کی گئی۔ درخشاں...
	ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گھیرا ؤکرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی...
	 20 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025 تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔  ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 310 افسران و جوان ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ سے کھنہ کی جانب سفر کرنے والے فیصل ایونیو، بلیو ایریا، کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول جانے والے شہری فیصل ایونیو سے ایف ٹین روڈ اختیار کریں۔ راولپنڈی صدر سے اسلام...
	ویب ڈیسک: مستونگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے  ضلعی صدر  ضیاء الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔  پولیس کے مطابق عزیزآباد میں گھر کے سامنے ضیاء الحق ابابکی پر دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی، ضیاء الحق فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔   پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
	امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔بالاج قتل کیس کے لیے بنائی گئی ایس آئی ٹی نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گناہ گار لکھا ہے۔
	 فائل فوٹو کراچی میں بدھ کو سی ویو سمندر سے ملنے والی خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر نادرا کے ریکارڈ کے مطابق 36 سال ہے، خاتون کا تعلق درج پتہ کے مطابق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔اس کیس سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کراچی میں کہاں رہتی تھی؟ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے، لاش ملنے کے بعد سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ مشکوک ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ سی ویو کلاک ٹاور کے عقب میں سمندر سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی جس کے بارے میں ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی...
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔بالاج قتل کیس کے لیے بنائی گئی ایس آئی ٹی نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گناہ گار لکھا ہے۔  پنجاب میں ریونیوبڑھانے...
	امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔ بالاج قتل کیس کے لیے بنائی گئی ایس آئی ٹی نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گناہ گار لکھا ہے۔
	عابد چوہدری: امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی،اب کیس کی مکمل تفتیش سی سی ڈی کرے گی۔امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ کیس میں نامزد طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا اور کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تفتیش میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گنہگارقرار دیا تھا۔    دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق 
	اسلام آباد تھانہ کرپا اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سالے کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم ندیم بیگ کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے تھانہ کرپا کی حدود میں مقتول شہزاد کو تیز دھار آلہ سے وار  کرکے قتل کر دیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم ندیم بیگ کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
	 پشاور:  پشاور میں پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل متھرا کے چیئرمن کا بھائی فرمان ملزم کو چھڑوانے آیا، فرمان نامی شخص نے چوکی کی دیوار توڑی اور پولیس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل جس پر پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقامی چیئرمین کے بھائی کو متھرا پولیس نے حوالات کی سیر بھی کروا دی۔
	 تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد کی تصویر شیئر کردی۔بس میں خاتون کو چھیڑنے والے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سرگودھا میں نارووال چوک مریدکے پر ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتاری کے بعد اہلکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے گرفتار اہلکار کی دیگر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
	فائل فوٹو  خیبرپختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق اسکواڈ کو جدید تربیت، جدید ترین اسلحہ اور تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس کیا گیا ہے۔سی پی او کے مطابق ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار شامل ہوں گے جنہیں دور فاصلے پر چھپے دشمن کو نشانہ بنانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔یہ فورس ابتدائی طور پر جنوبی اضلاع، مالاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات کی جائے گی تاکہ دہشت گردی کے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی جدید اسنائپر ٹریننگ دی گئی ہے، جبکہ موسمِ سرما میں اہلکاروں کو تھرمل امیجنگ...
	فائل فوٹو رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ 2 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو چند روز قبل بھونگ اور احمدپور لمہ کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
	لاہور؍ حافظ آباد (نامہ نگار +خبر نگار+ نیوز رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشتگری عدالت کے جج عرفان حیدر نے تحریک لبیک کے 30 کارکنوں کو 11 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے تھانہ شاہدرہ پر حملہ کیا، 20 پولیس اہلکاروں سمیت 44 افراد کو زخمی ہوئے۔ مشتعل ملزمان تھانہ شاہدرہ پر فائرنگ بھی کرتے رہے اور پولیس سٹیشن کے سامنے کھڑی گاڑیوں کو جلا دیا، علاوہ ازیں حافظ آباد سٹی پولیس نے جھاریانوالہ کے قریب مبینہ طو رپر غیر قانونی ریلی نکال کر نعرہ بازی کرنے اور فائرنگ کے الزام میں تحریک لبیک کے سابق امیدوار صوبائی اسملی عثمان خظرمانگٹ سمیت 25...
	راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم لاہور روانہ کر دی۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر لاہور روانہ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر مال روڈ لاہور کا ایڈریس درج ہے۔
	اسلام آباد(آئی این پی ) گورنرخیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا نہ جانا افسوسناک ہے، اجلاس میں سہیل آفریدی کو شرکت کرنی چاہیے تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کے پی کے امور پر گفتگو کی گئی۔انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں پولیس لائنز پر حملہ ہوا، پولیس کے جوان شہید ہوئے، ڈی آئی خان میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ایک گرائونڈ نہیں بنایا۔گورنر نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، دہشتگردوں نے علی امین گنڈاپورکے قافلے پر حملہ کیوں نہیں کیا؟۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
	لاہور (نیوز رپورٹر ) حکومت پنجاب کے انتظامی و پولیس افسران کی محکمہ داخلہ پنجاب میں اہل سنت وجماعت کے اکابرین سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اہل سنت و جماعت کی جانب سے علامہ سید مظفر شاہ قادری، مفتی محمد عابد مبارک المدنی، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، محمد عبد المصطفیٰ ہزاروی اور علامہ محمد اشرف گورمانی نے شرکت کی۔ انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری اوقاف پنجاب، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب اور متعلقہ سینیئر افسران نے ملاقات میں شرکت کی۔ اہم ملاقات کے دوران پنجاب میں مدارس و مساجد کی تنظیم اور دیکھ بھال بارے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ انتظامی افسران نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب صوبے میں کسی...
	 لاہور:  لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرجا گھروں میں ہونے والے مسیحی دعائیہ و عباداتی پروگراموں کے موقع پر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔  انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے گرجا گھروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق سپروائزری افسران سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں اور حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز گرجا گھروں کے گرد مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور پولیس اہلکار ہمہ وقت...
	 حیدرآباد:  جامشورو میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے السینا ہاسٹل کے ایک کمرے سے ایم بی بی ایس کے فورتھ ایئر کے طالب علم کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول طالب علم کی شناخت عبداللہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے جو جیکب آباد کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ڈی ایس پی کوٹری شاھنواز جوکھیو کے مطابق واقعے کا ہر زاویے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔
	 کراچی:  شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔  ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔  پولیس کی جانب سے گھیراؤ کرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...
	 کراچی:  شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان تین علیحدہ علیحدہ مبینہ مقابلوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پہلا واقعہ کورنگی کراسنگ بند کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 25 سالہ ڈاکو کاشان زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری کارروائی کورنگی نمبر ڈھائی، سیکٹر 33 ڈی جمیل مسجد کے قریب ہوئی، جہاں کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم زاہد عرف زہدو ولد حسین کو زخمی حالت...
	موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ جاری ،گرفتاریاں کی جارہی ہیں،پولیس تحریک لبیک کے احتجاج میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک پھیلا دیا گیا۔ میدیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے احتجاج اور پولیس کے ساتھ پر تشدد واقعات کے سلسلے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوچکی ہے، پولیس کی طرف سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسندعناصر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، کاروباری سرگرمیاں متاثر، شہرِ سکھر میں ڈکیتیوں، راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں اور تاجروں کو شدید عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔ جرائم کی اس لہر نے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ایس ایس پی سکھر اظہر مغل کے دورِ تعیناتی میں امن و امان کی صورتحال بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ مختصر عرصے میں ڈکیتیوں کے متعدد واقعات کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس...
	 میرپورخاص:  میرپورخاص کی ریلوے کالونی میں پانچ روز قبل پر اسرار طور پر مردہ پائی جانے والی 19 سالہ لڑکی نیہا کے قتل کا مقدمہ بالآخر تھانہ وومین میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نورچنہ کی ہدایت پر پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا۔   مقدمے میں مقتولہ کی والدہ آشی، صائمہ مغل، صابر مہر، فرمان مغل اور چند نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد والدہ اور ایک دوسری خاتون سمیت تمام چاروں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
 
	مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا، مریم نواز
	مری (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا کہنا ہے کہ انہوں نے مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا " آپکی بیٹی ، آپکی بہن مریم نواز شریف جب آئی تو مریم نواز  مری کو پوری انتظامیہ دیکر بہترین ڈی پی او آصف آمین کو تعینات کر کے پولیس بھی مری کو دے دی اور ٹریفک کنٹرول بھی مری کو دے دیا۔ ورنہ گرمی کے موسم میں جب سیاح پوری دنیا سے مری کا رخ کرتے تھے تو پولیس ڈیپوٹیشن پر دیگر اضلاع سے مری آتی تھی، اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیوکراچی: گیس پریشر مشین پھٹنے سے عمارت میں تباہی مچ گئی ،ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ 2 گھر اور 4دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں گیس پریشر مشین پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے دو گھر اور چار دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔ملبے سے ایک دکاندار کی لاش برآمد کی گئی جبکہ زخمیوں میں گھر کے افراد اور راہگیر بھی شامل ہیں۔ابتدائی تحقیقاتی...
	پنجاب،پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 5600سے زائد ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب بھر میں پرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاون جاری ہے۔لاہور کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈان کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے گرفتار ملزمان کی تعداد 5600 سے زیادہ ہوگئی جن میں لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 681ہے۔موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والے...
	نومبر احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی یہ ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، جہاں علیمہ خان کا پتہ 14 اپر مال روڈ لاہور درج ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کیے تھے۔ پولیس نے علیمہ خان کے ضمانتی سمن کی تکمیل کے لیے بھی ٹیم مقرر کی ہے۔ علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، جنہوں نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔ عدالتی سمن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر...
	بلوچستان کے ضلع تربت میںسی پیک روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میںتین قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، شاہ جان ولد رحیم بخش، نعیم ولد نبی بخش اور بہادر ولد ہاشم موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ڈاکٹر شبیر ولد میران شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو...
	بھارتی اترپردیش میں پیش آنے والے ایک انوکھے ڈرامے میں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جب کہ عوام جم غفیر بھی اس حیران کن واقعے کو دیکھنے جمع ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مرزا پور میں ماں نے بیٹی کو گھر کی صفائی ستھرائی نہ کرنے پر خوب ڈانٹا اور اسے سخت سست کہا جس پر نوجوان لڑکی کو غصہ آگیا۔ نوجوان لڑکی نے جھاڑو پھینکی اور گھر سے باہر نکل کر قریب ہی نصب بلند موبائل ٹاور پر آناً فاناً چڑھ گئی۔ والدین اور اہل محلہ لڑکی اس غیر متوقع حرکت پر انگشت بدنداں رہ گئے۔ مدد کے لیے پولیس کو بلوایا گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اہل محلہ اور پاس ہی کھیت میں کام کرنے والے کسانوں کی...
	 لاہور:  پنجاب بھر میں پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے گرفتار ملزمان کی تعداد 5600 سے زیادہ ہوگئی جن میں لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہے۔ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ  گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
	لاہور میں حالیہ مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد اب تک گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 681 تک جا پہنچی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ لاہور سے نکل کر دیگر شہروں تک پھیلایا جا چکا ہے۔ مزید افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے موبائل فون کالز، واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ بھی کر رہی ہے، اور آن لائن سرگرمیوں کی بنیاد پر کئی افراد کی نشاندہی کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
 
	خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کووزارت داخلہ میں بلٹ پروف گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی نے گاڑیوں کی چابیاں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے حوالے کیں۔(جاری ہے) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے ہمراہ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا...
	ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع دکی میں چمالنگ کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔  پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی شناخت زین اللہ ولد خانول اور سبحان اللہ ولد سید عالم ساکنان افغانستان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو آبائی وطن روانہ کردیاگیا ہے۔  
	لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے تناظر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوگئی۔پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
 پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ پولیس تشدد، تحقیقات جاری
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ پولیس تشدد، تحقیقات جاری