2025-11-03@07:20:37 GMT
تلاش کی گنتی: 17023

«بحال کی»:

(نئی خبر)
    تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ سابقہ ملکہ سری کٹ موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں، ملکہ سری کٹ خون میں انفیکشن اور کئی دوسری بیماریوں کی وجہ سے دو ہزار انیس سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔۔عالمی میڈیا کے مطابق ملکہ سری کِٹ اپنے شوہر بادشاہ بھومی بون ادیولیادیت (King Bhumibol Adulyadej) کے ساتھ 7 دہائیوں تک ملک کی سماجی و ثقافتی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہیں۔ وہ اپنی خوبصورتی، نفاست، اور فیشن کے ذوق کے باعث بین الاقوامی سطح پر ”اسٹائل آئیکون“ کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ان کی...
    ویب ڈیسک :پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا۔  امریکا کے معتبر جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کو خطے کا سفارتی فاتح قرار دیا ہے۔   امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق گزشتہ6 ماہ میں پاکستان کی سفارتکاری نے خطے میں نئی جہتیں متعارف کراتے ہوئے عالمی توجہ حاصل کی ہے،پاکستان نے امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی ،ملائیشیا، ایران سے معاہدے اور چین سے تعلقات کے فروغ نے نیا باب رقم کیا۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ...
    امریکا کے معروف جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کی بھرپور تحسین کی ہے اور اسلام آباد کو خطے کا ’’سفارتی فاتح‘‘ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامے میں ایک نئی تبدیلی لائی ہے، جس سے سفارتکاری کے میدان میں نئے افق کھل گئے ہیں۔ خاص طور پر گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان کی سفارتکاری نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی، جس میں امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی، ملائیشیا، ایران کے ساتھ معاہدے اور چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ شامل ہے۔ رپورٹ میں سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے کو بھی نمایاں کامیابی قرار دیا گیا، جس...
    تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تھائی لینڈ کی ملکہ ہرمیجسٹی سری کِٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملکہ سری کِٹ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لونگ کورن، شاہی خاندان اور تھائی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم تھاکسن شناواترا کو ایک سال قید کی سزا سنادی وزیراعظم نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین نے دنیا کی مشہور سوشل میڈیا کمپنی میٹا (فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک) کے خلاف ایک بار پھر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے صارفین کے لیے غیر قانونی یا نقصان دہ مواد کی رپورٹنگ کے عمل کو جان بوجھ کر پیچیدہ اور مشکل بنایا ہے۔یورپی کمیشن کے مطابق یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (DSA) کی صریح خلاف ورزی ہے۔ابتدائی تحقیقاتی نتائج میں یورپین کمیشن نے کہا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر صارفین کے لیے ایسا نظام موجود نہیں جو انہیں آسانی سے کسی غیر قانونی یا نقصان دہ پوسٹ، ویڈیو یا اشتہار کے خلاف شکایت درج کرانے میں مدد دے۔رپورٹ کے مطابق شکایت جمع...
    امریکا کے معتبر جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کو خطے کا سفارتی فاتح قرار دیا ہے۔  امریکی جریدے کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامہ بدل کر سفارتکاری میں نئے افق کھول دیے ہیں۔ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان کی سفارتکاری نے خطے میں نئی جہتیں متعارف کراتے ہوئے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔ امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی، ملائیشیا اور ایران کے ساتھ معاہدوں اور چین سے تعلقات کے فروغ نے بین الاقوامی تعلقات میں نیا باب رقم کیا...
    ملک اشرف : پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کی نومئی سانحہ میں سزا معطلی کی درخواستیں ،ہائیکورٹ نے درخواستیں 28 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو سنائی گئی سزا کی معطلی کیلئے دائر درخواستیں 28 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ سماعت کریں گے ، پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی پیش ہوں گے ۔وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے میاں محمود الرشید کو سانحہ نو مئی مقدمات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں معدنیات اور قدرتی وسائل کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت قائم جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری کو جدید ترین عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔یہ اہم اقدام اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے وژن کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک میں معدنی وسائل کے مؤثر استعمال اور معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔جدید طرز پر تیار کی گئی اس لیبارٹری کے ذریعے مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کو معدنیات سے متعلق اعلیٰ معیار کا تجزیاتی ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، جو مستقبل میں سرمایہ کاری اور کان کنی کے منصوبوں کو تقویت دے گا۔نجی ٹی وی...
    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن سمیت مختلف وزارتوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر سونے کی تجارت بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سخت اقدامات پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ اجلاس میں وزارت تجارت نے تجویز دی کہ گاڑیوں کی درآمد صرف ان ممالک سے کی جائے جہاں بھیجنے والے شخص کا مستقل قیام ہو، تاکہ سکیموں کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ تاہم، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس تجویز پر اعتراض کیا، کیونکہ یہ پاکستانیوں کے لیے مشکل...
    جھوٹا بیانیہ، من گھڑت خبریں اور جعلی تصاویر طالبان رجیم کے منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے۔ پرانی ویڈیوز کو نیا دکھا کر حقیقت کو مسخ کرنا افغان  طالبان کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارت، پاکستان دشمن سازشوں میں افغان پروپیگنڈہ مشین کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارت اور افغان طالبان سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں۔ ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے چمن اجتماع کی پرانی ویڈیوز کو پھیلانا شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی ویڈیوز دسمبر 2022 میں چمن اجتماع کی ہیں۔ جھوٹا بیانیہ، من گھڑت خبریں اور جعلی تصاویر...
     قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہوگئیں، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کرے گا۔ ہائی کمشنر محمد فیصل نے کہا کہ برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے بھی پروازیں شروع ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پر جعلی پائلٹ لائسنس سکینڈل کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی۔
    بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں  ملوث قرار دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کیخلاف یہ مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ملزمان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر اُن کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے سرمایہ لگانے پر آمادہ کیا۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور سرمایہ ختم ہو گیا تو معاملہ منظرِ عام پر آیا، جس کے بعد ریاستی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر دی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اہم اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی تجارت سے متعلق بڑے فیصلے کرلیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای سی سی نے سونے کی بین الاقوامی تجارت بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں نہ صرف قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا بلکہ مختلف وزارتوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں وزارتِ تجارت کی سفارش پر فیصلہ کیا گیا کہ سونا، قیمتی دھاتیں اور زیورات کی تجارت ایک خودکار اور شفاف فریم ورک کے تحت دوبارہ شروع کی...
    بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی...
    متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن امارات نے کراچی میں اپنی پاکستان میں 40 سالہ خدمات کا جشن منایا، جو 1985 میں دبئی سے اس کے پہلے بین الاقوامی فضائی سفر کے آغاز کی یاد میں منعقد ہوا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں سینیئر سرکاری حکام، سفارت کاروں اور ہوابازی کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، جن میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کب ممکن ہوگی؟ اس موقع پر مہمانوں کو ایمریٹس کے جدید بوئنگ 777 طیارے کا معائنہ کرایا گیا جس میں پریمیم اکانومی کیبن کو پہلی بار پاکستانی مسافروں کے لیے متعارف کرایا...
    اسلام آباد‘ مری (خبرنگار خصوصی+ طفیل عباسی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان 26 ۔ 2025 کی مدت کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر ایک زیادہ پرامن، انصاف پسند اور خوشحال دنیا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے نظام کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے روڈ سیفٹی جین ٹوڈ سے ملاقات...
    کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کو کرے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 27اکتوبر بروز پیر کو گورنر سٹیٹ بنک جمیل احد کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں معاشی حالات، بیرونی قرضہ اور دیگر اہم اشاریوں پر غور کیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں تبدیلی یا اسے برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی کے خطرات کے باعث شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
    قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کو سرانجام دے گا۔ہائی کمشنر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث قومی ایئر لائن پر پابندی لگی تھی۔
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے وزارت دفاع،وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن سمیت کئی وزارتوں کیلیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی۔ وزیرخزانہ کی زیرصدارت جمعے کو ہونیوالے اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر سونے کی تجارت بحال کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سخت اقدامات پر فیصلہ مؤخرکر دیاگیا۔ اجلاس میں وزارت تجارت نے تجویز دی کہ گاڑیوں کی درآمد صرف اسی ملک سے کی جائے جہاں بھیجنے والا شخص مقیم ہو، تاکہ سکیموں کے غلط استعمال کو روکاجاسکے،تاہم فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) نے مؤقف اختیارکیاکہ تجویز سے زیادہ تر پاکستانیوں کیلئے درآمد ناممکن ہو جائیگی، کیونکہ وہ بائیں ہاتھ سے چلنے والی گاڑیاں رکھنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-21 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے سندھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر انسدادِ پولیو مہم میں تسلسل برقرار نہ رہا تو آئندہ 3 سال میں کیسز کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ای او سی سندھ کی جانب سے عالمی یوم انسداد پولیو مہم کی ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔تقریب میں سیکرٹری صحت ریحان بلوچ، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز اپنے گھروں اور بچوں کو چھوڑ کر عوام کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-15 لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف اخراج کیس کی رپورٹ منظور کر لی۔عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف الزامات کے ثبوت نہیں ملے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھرا کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا کہ اسے اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251025-01-18کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے ادارہ نورحق میں ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی سالم ظفر خان کے انتقال پر تعزیت کی مرحوم کی مغفرت و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر نائب امیر کراچی مسلم پرویز و رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق بھی موجود تھے ۔ راصب خان اسٹاف رپورٹر
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-03-6 باباالفایسی لج لجی یا سوفٹ ریاست سے ہمیں تو وحشت ہونے لگی تھی۔ جسے دیکھو دانت پر دانت جماکر ہمارے اسکروٹائٹ کررہا ہے، ہماری ڈھبریاں کس رہاہے، ہم پر چیخ چلارہا ہے، مملکت پاکستان کے اندر گھسا چلا آرہا ہے۔ کسی کا کوئی کام بگڑ جائے الزام پاکستان پر، کسی کو کوئی کام درپیش ہو کھال کھینچ کر اخباری ردی بھروائے پاکستان میں۔ کھیل دنیا میں کہیں بھی ہورہا ہو گیند لگنے سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹے پاکستان کا۔ پان کوئی کھا رہا ہو، پیک کی پچکاریاں پڑیں ہمارے کپڑوں پر، چٹکی بجا بجا کر سگریٹ کی راکھ کوئی بھی جھاڑ رہا ہو راکھ گرے صرف ہماری ایش ٹرے میں۔ نائن الیون امریکا میں ہورہا ہے صدر بش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-03-5   ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی  عہد ِ حاضر میں معیشت کا عالمی منظرنامہ ایک ایسی نازک کیفیت کا سامنا کررہا ہے کہ جہاں بظاہر اقتصادی و مالیاتی استحکام کی جھلک تو دکھائی دیتی ہے، مگر دراصل اندرونی کمزوریوں اور علاقائی و بین الاقوامی کشیدگیوں نے پس ِ پردہ خطرات کی لکیریں واضح کر دی ہیں۔ عالمی نمو کی رفتار کم ہورہی ہے، مالیاتی نظام پر دبائو بڑھ رہا ہے، تجارت کی راہیں ٹوٹ رہی ہیں، اسی اثنا میں بیرونِ ملک و اندرونِ ملک جغرافیائی سیاست نئے خطوط پر استوار ہورہی ہے۔ یہاں ہم تین اہم زاویوں اقتصادی و معاشی پس منظر، معاشرتی و تجارتی رْخ، اور سیاسی و سفارتی تناظر کے ذریعے اس صورتِ حال کا جائزہ لیں گے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کو کریگا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 27اکتوبر بروز پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احد کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں معاشی حالات ،بیرونی قرضہ اور دیگر اہم اشاریوں پر غور کیا جائے گا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں تبدیلی یا اسے برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی کے خطرات کے باعث شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے ، کیونکہ سیلاب کے بعد غذائی اشیاء کی بڑھتی ہوئی مہنگائی شرحِ سود کی کمی میں رکاوٹ ہے ،معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ شرح سود کو برقرار رکھنے کے لیے مرکزی بینک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شیخ برادری پاکستان کی مشہور شخصیت شیخ محمد صادق مرحوم کی پوتی اور شیخ عبداللہ (اٹلی والے)کی صاحبزادی اور شیخ محمد شفیق، شیخ محمد سلیم اور حیدرآباد کے معروف وکیل ندیم اقبال شیخ ایڈووکیٹ کی بھتیجی کی شادی خانہ آبادی محمد ریحان قریشی سے حیدرآباد کے نجی بینکیوٹ میں بخیر وخوبی انجام پائی ۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت وکلابرادری کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر فضل قادر میمن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، میاں تاج محمد کیریو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،غضنفر علی بھٹو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے جاوید اقبال شیخ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عبدالحق قریشی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ،نعیم فیض ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ،یاور عباس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے صدر منہاج گلفام کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد عمر، فرحان علی، ظاہر شاہ سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ وفد نے شہر میں امن و امان، مارکیٹوں کی سیکیورٹی اور تاجروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں اور پولیس و تاجروں کے درمیان رابطے کا نظام مزید بہتر کیا جائے۔ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ تاجر برادری شہر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کی ایک معروف سی بی ایم یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ انچارج نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی انچارج کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں سی بی ایم پرائیوٹ یونیورسٹی میں جمعہ 24 اکتوبر کویونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ انچارج جلال نے مبینہ طور پر ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ واقعہ کے وقت طالبہ انتظامی دفتر میں موجود تھی جب جلال نے دروازہ بند کرکے کمرے کی کنڈی لگا لی، تاہم طالبہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیخ و پکار شروع کر دی، جس سے عمارت کے باہر طلبہ اور طالبات جمع...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 25-10-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Emerging Global Dynamics: Iran’s Resilience, Lebanon’s Stand & the Shifting Power Balance   ایران نے ہلا دی دنیا کی طاقتوں کی بنیاد،موساد کا جال بے نقاب   شرم الشیخ امن معاہدے کی دھجیاں اُڑا دی گئی اسرائیلی جارحیت پھر سے شروع   دنیا بدل رہی ہے… اور طاقت کا مرکز مشرق بن رہا ہے،ایران،روس اور چائنہ...
    امریکا کی ایک خاتون نے متعدد مہینوں تک نمبروں ایک ہی سیٹ استعمال کر کے 1 لاکھ 40 ڈالر (3 کروڑ 93 لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے علاقے پی ڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ پالمیٹو کیش 5 (لاٹری) کھیلتی ہیں اور چند ماہ قبل انہوں نے ایک نمبروں کا سیٹ ملا جس کے متعلق انہوں نے فیصلہ وہ اس کو ساتھ رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سیٹ کو بار بار استعمال کرتی رہیں۔ جس سے بالآخر انہوں نے 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس رقم سے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں امن کی صورتحال پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ایک بیان میں سہیل آفریدی نے ہنگو دھماکوں کی مذمت کی اور اس واقعے کو انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید ایس پی آپریشنز اور 2 پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قیام امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
    گندم کا پیداواری ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 39 لاکھ ٹن کم رکھنے کی تجویز ہے۔ گذشتہ سال گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیہ کے مطابق حالیہ سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکا تھا، گنے کی پیداوار میں 5.9 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق چاول کی پیداوار میں2.7 فیصد اضافے کا امکان ہے، ریبع کی فصل کیلئے پانی کی دستیابی اطمینان بخش ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ربیع میں پنجاب و سندھ کیلئے 33.814 ملین ایکڑ فٹ پانی کی دستیابی مختص ہے۔ اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نومبر اور دسمبر میں...
    ویب ڈیسک : ڈی جی ویجیلنس نے ریلوے لاہور اور مغلپورہ میں 10 کروڑ رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس الاٹمنٹ کی انکوائری مرتب کر کے رپورٹ وزارت ریلوے کو ارسال کر دی جبکہ ملوث ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پاکستان ریلویز ذرائع کے مطابق ڈی جی ویجیلنس، ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے ریلوے میں بوگس الاٹمنٹ کے حوالے سے مختلف ذرائع سے ملنے والی شکایت پر ابتدائی انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزارت ریلویز کو ارسال کردی جس میں محکمہ ریلوے لاہور اور مغلپورہ ورکشاپس میں تقریباً 10 کروڑ روپے رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس اور غیر قانونی الاٹمنٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا...
    سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔  ان دنوں شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے بےحد کم وقت میں وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ اب وہ لڑکی جیسی دکھائی دینے لگی ہیں۔  تاہم صرف شگفتہ ہی نہیں ان کی بیٹیاں بھی جن کا وزن زیادہ تھا اب بےحد پتلی نظر آرہی ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ان کی تصاویر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔  سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹیاں یہاں تک کہ داماد بھی وزن کم کرنے کیلئے آف...
    ملزم نے اے ٹی ایم اور چیک بک کے ذریعے بھی کروڑوں روپے منتقل کیے اور چوری کی گئی رقم سے لاکھوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور گاڑیاں خریدیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے نو سے زائد سونے کے بسکٹ اور دو لاکھ ستائیس ہزار روپے برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا، جو کئی سال سے کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم واجد آٹھ سال سے گھر میں ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے نو سے زائد سونے کے بسکٹ، دو لاکھ ستائیس ہزار...
    مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پیٹر پائپر نے غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا  ہے تاکہ مناسب طبی سامان کی فراہمی، امدادی سرگرمیوں میں توسیع اور 4000 بچوں سمیت تقریباً 15,000 مریضوں کو غزہ سے باہر لے جایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پیٹر پائپر نے غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مناسب طبی سامان کی فراہمی، امدادی سرگرمیوں میں توسیع اور 4000 بچوں سمیت تقریباً 15,000 مریضوں کو غزہ سے باہر لے جایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کراسنگ کو کھولنا شرم الشیخ میں طے پانے والے...
    پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے...
    امریکی محصولات اور چین میں بڑھتی پیداواری لاگت کے باعث چینی کمپنیاں تیزی سے بنگلہ دیش کا رخ کر رہی ہیں، جہاں ملبوسات کے شعبے میں حالیہ برسوں میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  اس پیشرفت سے بنگلہ دیش عالمی سپلائی چین میں ایک نئے اسٹریٹجک مرکز کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی درآمدی پابندی سے بنگلہ دیش کی ساڑھی صنعت بحران کا شکار چین سے امریکا کو ملبوسات کی برآمدات میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران نمایاں کمی آئی ہے، جہاں اب اوسط محصول 50 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ Chinese investment in Bangladesh has gained fresh momentum across multiple sectors in recent months, with a sharp uptick now...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ حکومت نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جس میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر میں بالترتیب 198 ارب، 192 ارب اور 124 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مالی سال میں مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لینے کا تخمینہ ہے۔ستمبر میں حکومت نے 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض بھی حاصل کیا، جب کہ اگست میں 68 کروڑ ڈالر اور ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے حاصل کیے گئے۔سعودی آئل فیسلٹی کے تحت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں۔صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی، یہ نہیں معلوم کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: ڈبلیو ایچ او نے ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی اینٹی بائیوٹکس کی تیاری و ریسرچ پر مشترکہ سرمایہ کاری کی جائے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے ایک حالیہ بیان میں ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال کونہ صرف روکیں بلکہ بیکٹیریل انفیکشنز کی نگرانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئی اینٹی بائیوٹکس کی تیاری و تحقیق پر مشترکہ سرمایہ کاری کریں۔ عالمی ادارہ صحت نے اپنی تازہ رپورٹ میں عالمی سطح پر اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پورٹ کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال کے باعث...
    بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سَتارا میں سرکاری اسپتال کی ایک خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر جمعرات کی رات ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے اپنی ہتھیلی پر ایک نوٹ لکھ کر ایک پولیس افسر پر الزام عائد کیا کہ وہ گزشتہ 5 ماہ سے خاتون کو جنسی زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس افسر گوپال نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران متعدد بار اس کا ریپ کیا، جبکہ ایک اور شخص پرشانت بانکر پر ذہنی اذیت دینے کا الزام لگایا۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اور ڈاکٹر کی...
    اسلام آباد: پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت اور بھارت سے منسلک سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری منظم جھوٹی پروپیگنڈا مہم بے نقاب کردی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق بھارتی اور افغان طالبان سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے میں مصروف ہیں، ان اکاؤنٹس نے چمن اجتماع کی پرانی ویڈیوز کو نیا ظاہر کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز دسمبر 2022 میں چمن کے ایک اجتماع کی ہیں، جنہیں موجودہ حالات سے جوڑ کر جھوٹے بیانیے، من گھڑت خبریں اور جعلی تصاویر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسزنے  خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرتے ہوئے  فتنہ الخوارج کے آٹھ دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ،  شدید جھڑپ کے دوران پناہ گاہ میں موجود بھارتی حمایت یافتہ آٹھوں دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کیخلاف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ علاقےمیں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔  جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سرکاری اسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے اپنی ہتھیلی پر تحریر کردہ نوٹ میں الزام لگایا کہ ایک پولیس افسر گوپال گزشتہ پانچ ماہ سے اسے جنسی زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنا رہا تھا، جبکہ ایک اور شخص پرشانت بانکر پر ذہنی اذیت دینے کا الزام عائد کیا۔واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی اور ہتھیلی پر لکھے نوٹ کا فرانزک تجزیہ شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس افسر گوپال کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں ملزمان...
    پاکستان کی قومی مینز والی بال ٹیم نے سعودی عرب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد1-3 سے شکست دے کر تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، 18 سال بعد ہونے والے گیمز میں پاکستان نے گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو ہرا کرگروپ چیمپئن کے طور پر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کی۔ چوتھے سیٹ میں مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا اور اس وقت اسکور 24-24 تھا، جس کے بعد نیٹ فالٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان نے فتح حاصل کی۔ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان اتوار کو پول ایف کی نمبر 4 ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ پاکستان نے اپنے...
    پاکستان نے سعودی عرب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دے کر تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں مینز والی بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 18 سال بعد ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ہراکر گروپ چیمپئن کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں شرکت کا حق حاصل کر لیا۔ چوتھے سیٹ میں ایک موقع پر مقابلہ 24۔24سے برابر تھا۔ 24۔25 کے اسکور پر نیٹ فالٹ کا فیصلہ حق میں ہونے پر پاکستان نے فتح کو گلے لگایا۔ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان اتوار کو پول ایف کی نمبر 4 ٹیم...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے...
    فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبر پختونخوا ساؤتھ نے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کا منصوبہ مکمل کر لیا، جس سے مقامی عوام کا ایک اور اہم مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ یہ منصوبہ9 اگست کے کنونشن کے دوران محسود اور برکی قبائل کے مشران و عمائدین کے مطالبے پر شروع کیا گیا تھا، جسے ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے وعدے کے مطابق مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا ہے۔ کیڈٹ کالج اسپین کئی کے قریب تعمیر ہونے والا یہ بائی پاس روڈ علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی فراہم کرے گا، جبکہ اس سے تعلیم، صحت، تجارت اور روزمرہ زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔ مقامی عوام نے ایف سی کے اس اقدام کو خوش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کی بورڈ ایک ایسی چیز ہے جو تقریباً ہر شخص روزانہ استعمال کرتا ہے، چاہے دفتر میں کمپیوٹر پر کام کے لیے ہو یا گھر میں لیپ ٹاپ پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے۔ بظاہر عام سا لگنے والا یہ آلہ دراصل کئی دلچسپ رازوں سے بھرا ہوا ہے جن کے بارے میں زیادہ تر افراد نہیں جانتے۔اگر آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ساتھ کی بورڈ استعمال کرتے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس کے نیچے دائیں اور بائیں جانب دو چھوٹے “پیر” یا “فِیٹ” ہوتے ہیں۔یہ عام طور پر ٹائپنگ کے زاویے کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص کی بورڈ کو دیکھ کر ٹائپ کرتا ہے...
    — فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف ایک ٹھوس، قابل تصدیق میکنزم کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس پر ترکیہ میں 25 اکتوبر کو بات چیت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ دورے میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور 2 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، علاقائی و عالمی امور اور یوکرین سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان...
    مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی میں شرکت کرنے والا  (KBC) سیزن 17 میں 10 سالہ بچہ اشیت بھٹ حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت بحث کا مرکز بن گیا جب اس نے بالی ووڈ اداکار و میزبان امیتابھ بچن سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، شو کے دوران ان کے رویّے کو ناظرین نے غیر شائستہ قرار دیا۔ شدید آن لائن ردِعمل کے بعد کم عمر امیدوار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے طرزِ عمل پر معافی مانگی ہے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے پانچویں جماعت کے طالبعلم اشیت بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنے رویّے پر نادم ہیں اور امیتابھ بچن سمیت کون بنے گا کروڑ...
    فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان نے عالمی امن، ترقی اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے اپنے عزم کو ایک بار پھر دہرا دیا۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ عالمی تنازعات کے حل، انسانی بحرانوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مساوات، عدم مداخلت، حقِ خودارادیت اور تنازعات کے پُرامن حل کے اصولوں پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1960 سے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی امن کے قیام کےلیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔دفترِ خارجہ نے...
        ارجنٹائن (ویب ڈیہسک )ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرمیامی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کرلی۔امریکی کلب انٹر میامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت میسی مزید تین برس تک انٹر میامی کے لیے کھیلیں گے۔کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میسی کا تجربہ اور قیادت ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ میسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ انٹر میامی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنے پر خوش ہیں اور ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔یاد رہے کہ میسی 2023 میں پیرس سینٹ جرمین کو چھوڑ کرانٹرمیامی...
    انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ 
    اسلامی دنیا نے اسرائیل کے دو نئے متنازع مسودہ قوانین پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ان قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد  اسرائیلی خودمختاری نافذ کرنا اور وہاں غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنا ہے، جسے اسلامی ممالک نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ اسلامی ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمان کی یہ کارروائی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کے برخلاف ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی یروشلم میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی...
    تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 34 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 9 ہزار 400  کیوسک اور اخراج 9 ہزار 400  کیوسک، خیرآباد پل آمد 16 ہزار  400 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 400 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 13  ہزار 700 کیوسک  اور اخراج 7 ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد آمد  63 ہزار 800  کیوسک اور اخراج  57 ہزار  600 کیوسک، چشمہ آمد  47 ہزار کیوسک اوراخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ...
    پشاور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔  پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے قریب سے حراست میں لیا تھا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔  عدالت...
    سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ، فی تولہ مزید سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا پاکستان مین فی تولہ سونا 2000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے کا ہو گیا۔ صرافہ ایسوی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کم ہوکر پانچ ہزار...
    انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
    جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈیوڈ ملر پاکستان کے دورے کے لیے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جو ابھی ری ہیب کے عمل سے گزریں گے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈے سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کوئٹزے رواں ماہ کے آغاز میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ڈیوڈ ملر کی غیر موجودگی میں ڈونوان فریرا ٹی...
    نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیرِاعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے اور ملک کی خودمختاری خطرے میں ڈال دی ہے۔ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کے فیصلے ملکی سطح پر اعلان ہونے سے پہلے ہی بیرون ملک ظاہر ہوجاتے ہیں، جو مودی کی کمزور اور انحصار پسند خارجہ پالیسی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود انکشاف کیا کہ مودی نے روسی تیل کی درآمد روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جب کہ بھارتی حکومت نے اس پر کوئی باضابطہ بیان...
    اسلامی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے دو متنازع مسودہ قوانین کی منظوری پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ متنازع قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد ’’اسرائیلی خودمختاری‘‘ مسلط کرنا اور غیر قانونی بستیاں قائم کرنا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم، کی آبادیاتی ساخت اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ایک واضح کوشش ہیں، جنہیں عالمی برادری نے بارہا مسترد کیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے میں واضح طور...
    لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کی۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیشی حکومت کے عہدیدار کی ملاقات، پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پولیس نے اپنی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف نیب آفس پر پتھراؤ یا حملے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا، جب مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ بھی...
    پاکستان نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد سے اپنی گہری وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے پیچیدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک زیادہ جامع، نمائندہ اور اصلاح شدہ کثیرالجہتی نظام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے صدر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کے کردار کی تعریف اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات کی شام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا اس وقت بڑھتی ہوئی عدم استحکام، وسیع تر عدم مساوات، اور عالمی اداروں پر اعتماد کے فقدان جیسے مسائل سے دوچار ہے، حالانکہ یہ ادارے عالمی امن و...
    محکمہ موسمیات نے اسموگ کی سطح میں اضافے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک میں اسموگ کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، ‏اسموگ دھویں اور دھند کا مجموعہ ہے اور نومبر سے دسمبر کے وسط تک صورتحال بنتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کو اپنے بڑے شہروں میں اسموگ کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حالیہ مستحکم موسمیاتی حالات کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ صنعتی آلودگی، گاڑیوں کے اخراج، اور موسم کے سازگار نمونوں کا امتزاج فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے،اسموگ آنے والے دنوں میں صحت عامہ اور ماحولیات کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔...
    اقوام متحدہ کے طبی ادارے عالمی ادارۂ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کم از کم 15 ہزار مریض بیرون ملک علاج کے لیے اسرائیل کی اجازت کے منتظر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ غزہ میں 15 ہزار افراد شدید زخم، کینسر، دل کی بیماری یا دیگر طویل مدتی امراض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج صرف بیرون ملک ممکن ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے کہا کہ غزہ کی طبی سہولیات جنگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ اس لیے ان مریضوں کا علاج ملک میں ممکن نہیں ہے۔ خیال رہے کہ عالمی ادارۂ صحت...
    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پابندی کے 5 سال بعد پہلی پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پابندی کے 5سال بعد پہلی پرواز پاکستان سے برطانیہ 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کو سرانجام دے گا اور پی آئی اے کی ایک ٹیم برطانیہ میں جائزہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے جہاز  برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل طور پرفٹ ہیں۔ سی ای او پی...
    نیو دہلی: بھارت کی مودی کی سربراہی میں موجودہ حکومت کو اس وقت عالمی فورمز پر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو عالمی فورمز پر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم ملائیشیا کا دورہ نہیں کریں گے، معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد سے سفارتی ناکامیاں مودی حکومت کے گلے کا ہار بن چکی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مودی آسیان سربراہی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے، اس فیصلے کے نتیجے میں مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 3ارکان کی رکنیت بحال، اسپیکر نے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کیتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اس وقت ملک محمد احمد خان بیرون...
    خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ...
    نجی نیوز چینل کے مطابق، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے تین ارکان میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ، اور خالد زبیر نثار کی رکنیت بحال کرتے ہوئے ان کی معطلی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا ہے۔ یہ تینوں ارکان پہلے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ایوان میں جھگڑے کے بعد پندرہ سیشنز کے لیے معطل کیے گئے تھے۔ اس وقت جب معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا، ملک محمد احمد خان بیرون ملک دورے پر تھے۔ تحریک انصاف کے معطل ارکان نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا ہے کہ وہ رول نمبر 210 کے تحت معطلی کے خلاف عدالت میں کیس جاری...
    جامعہ کراچی میں کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل کا حل اور دنیا و آخرت کی فلاح کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہوگی۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کونینؐ پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن جامعہ کراچی کے تحت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 سالہ جشن ولادت کی خوشی میں جامعہ کراچی میں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کےتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔ تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اُس وقت ملک محمد احمد خان بیرون ملک کے دورے پر تھے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے معطلی کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا کہ ہم رول نمبر...
    جموں و کشمیر کے سابق مرحوم گورنر ستیہ پال ملک ان چھ قانون سازوں میں شامل تھے جنہیں اسمبلی میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں حکمراں پارٹی کے قانون سازوں نے آج ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے جیل میں بند ایم ایل اے معراج ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ نیشنل کانفرنس کے ایم ایل ایز نے جموں و کشمیر اسمبلی کے باہر خاموش احتجاج کیا اور پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے جن پر فری مہراج ملک لکھا تھا۔ معراج ملک کو ستمبر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ڈوڈہ ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف ہیلتھ سنٹر کی منتقلی کے لئے متنازعہ بیان دینے پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جموں و...
    قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں 1.10 ٹریلین روپے (11.02 کھرب روپے) کی ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ ہے، حالیہ ریکوری پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زائد ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نیب نے 2025 کی پہلی تین سہ ماہی میں مجموعی طور پر 1,649.36 ارب روپے (5 ۔16 کھرب روپے) کی ریکوری کی ہے۔ اس سہ ماہی میں عوام سے دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں 17,194 متاثرین، نیب کی ریکوریز کی بدولت مستفید ہوئے۔ قومی احتساب بیورو کے مطابق نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مقدمے میں 2.8 ارب روپے مالیت کے دو قیمتی پلاٹس واپس...
    وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے دوران ہونے والی بچت کی رقم حجاج کرام کو واپس کی جارہی ہے، جبکہ حج 2026 کے لیے انتظامات اور پیکیجز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کے تحت عازمینِ حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے وژن پر کاربند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ان کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد سے میری اولین ترجیح اللہ کے مہمانوں کے لیے اس مقدس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے جیل قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر عائد پابندی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے جیل رول 265 کو بحال کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔  یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم لارجر بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کر رہے تھے، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل تھے، نے قرار دیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ فی الحال مؤثر نہیں رہے گا۔ اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی تحریک انصاف کی جانب سے...
    سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے ایس پی نے   ماتحت کی پستول چھین کر خودکشی کر لی۔ خود کو گولی مارنے سے پہلے ایس پی نے ایک فون کال سنی تھی۔ اسلام آباد میں  وفاقی پولیس کے نوجوان ایس پی  انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی خودکشی نے ہلچل مچا دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایس پی عدیل اکبر ایک فون کال سن رہے تھے۔ فون کال بند ہونے کے بعد انہوں نے اپنے ایک گارڈ سے ان کا  سروس پسٹل لیا اور اپنے سینے پر رکھ کر گولی چلا دی۔ انہیں شدید زخمی حالت مین پمز لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران وہ جاں بحق ہو گئے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کو بھی انڈے برآمد کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق  محمکہ قرنطینہ حیوانیات  کاکہنا ہےکہ  رواں مالی سال 25-2024 کے دوران امریکا کو انڈوں کی ایکسپورٹ کا حجم 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ اور افغانستان سمیت کئی ممالک کو انڈے برآمد کیے جا رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کو 17 لاکھ 23 ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5 لاکھ 44 ہزار ڈالر، بحرین کو 32 لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31 لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2 لاکھ 41 ہزار...
    قومی احتساب بیورو (نیب) نے شفافیت اور احتساب کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے سال2025 کی تیسری سہ ماہی میں 1,102.04 ارب روپے (2 11.0 کھرب روپے) کی وصولی کی ہے، حالیہ بازیابی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242% زائد ہے۔ یہ کامیابی،گزشتہ سہ ماہی میں کی گئی 456.3 ارب روپے کی بازیابی سے 645.74 ارب روپے زیادہ ہے جو کہ نیب کی قومی اثاثوں کے تحفظ اور عوامی اعتماد کو قائم رکھنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ نیب نے 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 1,649.36 ارب روپے (16.5 کھرب روپے) کی ریکوری کی ہے۔ اس ریکوری میں سے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی مالیت 1,637.15 ارب روپے (16.4 کھرب روپے) ہے،...
    پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور پہلی بار امریکا کو بھی انڈے برآمد کیے جانے لگے ہیں۔ محکمہ قرنطینہ حیوانات کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں امریکا کو انڈوں کی برآمدات کی مالیت تقریباً 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ، افغانستان اور دیگر کئی ممالک کو بھی انڈے بھیجے جا رہے ہیں۔ اسی مالی سال میں متحدہ عرب امارات کو 17 لاکھ 23 ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5 لاکھ 44 ہزار ڈالر، بحرین کو 32 لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31 لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2 لاکھ 41 ہزار ڈالر اور افغانستان کو...
    چیئرمین سی ڈی اے سے یانگو سروسز کی کنٹری ہیڈ مرال شریف کی قیادت میں وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی یانگو سروسز پاکستان کی کنٹری ہیڈ مرال شریف خان، ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز یانگو جہانگیر خان اور انکی ٹیم سے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ھوئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈائریکٹر جنرل ریسورس، ڈائریکٹر میٹرو بس سروسز سمیت دیگر سنئیر افسران نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں جیمز ڈیویڈ وینس کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے پاک علاقوں کو دوبارہ تعمیر کر سکتے ہیں، لیکن ابھی یہ بات کہنا قبل از وقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نائب صدر "جیمز ڈیوڈ وینس" نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن، تل ابیب کو اپنے ساتھ ویسٹ بینک   (مغربی كنارہ) ضم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار اسرائیل سے امریكہ واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں كیا۔ اس موقع پر جیمز ڈیوڈ وینس نے كہا كہ مغربی کنارے کو اپنے ساتھ ضم کرنے کے لئے، صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی ووٹنگ کا عمل ایک احمقانہ سیاسی شرارت تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، غزہ میں ہونے والی جنگ...
    نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11کھرب روپے سے زائد کی بازیابی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11 اعشاریہ02کھرب روپے کی بازیابی، قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی حالیہ بازیابی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زائد ہے۔ نیب نے 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 1649 اعشاریہ36ارب روپے (5 اعشاریہ16کھرب روپے)کی ریکوری کی ہے۔ اس سہ ماہی میں عوامی دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں 17 ہزار 194متاثرین، نیب کی ریکوریز کی بدولت مستفید ہوئے، نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مقدمے میں 2 اعشاریہ8ارب روپے مالیت کے 2قیمتی پلاٹ...
    کراچی: پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں زبردست اضافے کا رحجان غالب ہوگیا، پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی برآمدات شروع ہوگئی ہے۔ محمکہ قرنطینہ حیوانیات کے مطابق مجموعی طور پر امریکا کے لیے انڈوں کی برآمدات میں 23لاکھ 70ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال میں پاکستان سے انڈوں کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ، افغانستان سمیت دیگر ممالک میں انڈے برآمد کیے جاتے ہیں۔ مالی سال 25-2024 میں متحدہ عرب امارات کو 17لاکھ 23ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5لاکھ 44ہزار ڈالر، بحرین کو 32لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2لاکھ 41ہزار ڈالر اور افغانستان...
    پشاور: خیبرپختونخوا کمیشن برائے حیثیتِ نسواں نے خیبر امن جرگہ میں خواتین کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر امن جرگہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر باڑہ میں منعقد ہوگا اور اس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے۔ کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امن جرگہ میں خواتین کی نمائندگی نہایت ضروری ہے، خواتین کو خیبر امن جرگہ میں موجود ہونا چاہیے، خواتین کی شمولیت آئینی، قانونی اور پالیسی تقاضا ہے، خواتین کی شرکت آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 25(2) کے تحت لازم قرار دی گئی ہے، خواتین کے اختیارات کے قانون 2016ء کی شق 6(b) کے تحت عمل درآمد ضروری ہے۔ کمیشن نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قرارداد 1325 پر عملدرآمد کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کرکے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ  سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی،  ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ بجلی صنعت اور ذراعت کو دی جائے گی، صنعت اور ذراعت معیشت میں  ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت...
    خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں صوبائی حکومت نے نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمے کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے۔ پنجاب سے ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ آرٹیکل 151(1) کے تحت صوبوں کے درمیان آزادانہ تجارت وفاقی ضمانت ہے۔ پنجاب حکومت...
    صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے، ہم پاکستان کی داخلہ خودمختاری کے قائل ہیں کسی بھی دشمن کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ دیکھتے کی اجازت نہیں دیںگے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا سید فرخ مہدی، سید ندیم عباس کاظمی، سید جواد رضا جعفری، سید احسان حیدر نقوی، سید علی رضا زیدی، سید ثقلین نقوی شریک ہوئے جبکہ مرکز کی جانب...
    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 115ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 33ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 001روپے گھٹ کر 3لاکھ 71ہزار 966روپے کی سطح پر آگئی۔
    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 115ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 33ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 100 روپے گھٹ کر 3لاکھ 71ہزار 966روپے کی سطح پر آگئی۔