2025-04-25@14:12:39 GMT
تلاش کی گنتی: 704
«بھٹو جونیئر»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو شریک تھے۔تقریب میں وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ، رانا تنویر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سید خورشید شاہ موجود تھے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ، شہادت اعوان اور وقار مہدی بھی موجود تھے۔ انکے علاوہ صوبائی وزرا سمیت دیگر شخصیات اور سرکاری افسران بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔
اسلام آباد ،کراچی(نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے سینئر رہنما اقبال شاہ، رکن قومی اسمبلی میر شبیر خان بجارانی، میئر مرتضی وہاب، سندھ میں محکمہ بلدیات کے وزیر سعید غنی، شازیہ مری، نوید قمر، طارق شاہ جاموٹ اور بیرسٹر ضمیر گھمرو نے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میںسیاسی صورت حال اور حکومت سے مذکرات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ٹنڈوالہیار کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر قائم رہیں گے۔ بھٹو کی 97 ویں سالگرہ پر ایک بیان میں بلاول نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق جدوجہد ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔ بلاول نے کہا کہ بھٹو ایک دور اندیش لیڈر اور جدید پاکستان کے معمار تھے قائد عوام نے انقلابی اصلاحات کے ذریعے مزدور اور پسماندہ طبقات کو حقوق دیے۔ انہوں نے زرعی اصلاحات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی پالیسیوں کے ذریعے عوام کو بااختیار بنایا۔ (روزنامہ ایکسپریس، کراچی، 6 جنوری 2025ء) پاکستان کا سب سے بڑا سیاسی المیہ یہ ہے کہ ملک میں جماعت...
کراچی/حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر/ نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل اور جے یو پی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر سے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات اور انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 12 جنوری کو سکھر میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سندھ میں بدامنی پاراچنار کی صورتحال اور مدارس رجسٹریشن بل پر حکومتی رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت کچھ ہوش کے ناخن لے اور قیام امن کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے۔اس موقع پر سندھ کے سابق امیر محمد حسین محنتی، عبدالوحید...