2025-07-26@23:31:50 GMT
تلاش کی گنتی: 11342

«لازمی نہیں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرکے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے اور گینگ ریپ کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان راولپنڈی میں چوری اور راہزنی کے 28 مقدمات جب کہ تھانہ کھنہ کے 05 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال میں شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کے دو مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت عمر مبارک اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے...
    روزمرہ خوراک میں بریڈ ایک بنیادی جزو ہے، لیکن جب ہم سپر مارکیٹ میں بریڈ خریدنے جاتے ہیں تو اس کی درجنوں اقسام ہمیں الجھا دیتی ہیں۔ صحت کے حوالے سے سب سے زیادہ موازنہ سارڈو بریڈ اور وائٹ سلائسڈ بریڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ دونوں کے فوائد اور نقصانات ہیں، مگر انتخاب کرتے وقت ذاتی ترجیحات، قیمت اور سہولت کے ساتھ ساتھ صحت پر پڑنے والے اثرات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ سارڈو بریڈ: قدرتی خمیر اور غذائیت سے بھرپور انتخاب سارڈو بریڈ قدرتی طریقے سے بنائی جاتی ہے، جس میں آٹا، نمک، پانی اور ایک خاص “سٹارٹر” استعمال ہوتا ہے۔ یہ سٹارٹر خمیر اور بیکٹیریا کا قدرتی امتزاج ہوتا ہے جو آٹے کو اُبھارتا ہے اور بریڈ...
    ایجبسٹن(سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فاٹا کمیٹی کا اجلاس بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبائی حکومت میں ضم ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمیٹی کو ختم کیا جائے، 25 جون کو حکومت نے فاٹا سے متعلق ایک کمیٹی بنائی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں سے منتخب ممبران اسمبلی آج یہاں موجود ہیں،7 ممبران منتخب ایم این ایز میں سے 5 تحریک انصاف سے ہیں، 17 میں سے 14 ممبران صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ فاٹا...
    اسلام آباد:پاکستان ٹیلی ویژن ورلڈ(پی ٹی وی ورلڈ) میں  بھرتیوں کااعلان کردیاگیا۔اس ضمن میں اسامیاں مشتہرکردی گئی ہیںجن میں ایڈیٹوریل سٹاف کے علاوہ آفس بوائے،ڈرائیورودیگراسامیوں پر تعیناتی کے لئے بھی امیدواروں درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔امیدوار16جولائی تک پی ٹی وی کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ نئی بھرتیاں پی ٹی وی ورلڈکی نشریات کو بہتربنانے کی حکومتی اقدامات کاحصہ ہیں تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو مؤثراندازمیں اجاگرکیاجاسکے۔ Post Views: 2
    اسلام ٹائمز: ان دوغلی پالیسیوں سے واضح ہو جاتا ہے کہ اسلامی ممالک کو جوہری ہتھیاروں تک رسائی کی اجازت نہ دینے کی اصل وجہ قانونی یا سیکورٹی نوعیت کی نہیں بلکہ اس کی جڑیں مذہبی تعصب اور اسلام دشمنی میں ہیں۔ مغربی ممالک یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اس خطے کے ناامن ہو جانے کا باعث بنے گی۔ لہذا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سامنے آنے والے حالات و واقعات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ ٹکراو ایک وسیع تہذیبی جنگ کا حصہ ہے جس کی بنیاد اسلام دشمنی پر استوار ہے اور اس کا مقصد اسلامی دنیا کو طاقتور ہونے سے روکنا ہے،...
    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے، کیونکہ یہ اقدام صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقے باقاعدہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں، لہٰذا وفاق کی جانب سے ان پر علیحدہ کمیٹی قائم کرنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ کمیٹی ان علاقوں کے خلاف کسی سازش...
    خیبرپختونخوا میں احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا با قاعدہ آغاز ہوگیا اور اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی بھی شروع کردی گئی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کردیا۔ قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، علی امین گنڈاپور بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے۔ اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اسکیم کے تحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سب اسٹیبلشمنٹ کی بساط پر بچھائے گئے مہرے ہیں، جن کا مقصد صرف اقتدار کا کھیل کھیلنا ہے، نہ کہ عوام کے مسائل حل کرنا۔لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی مبینہ مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم غیر منصفانہ ہے اور ان سیٹوں کو تحریک انصاف کو دیا جانا چاہیے تھا، یہاں عوام کا مینڈیٹ چھین کر پسندیدہ افراد میں بانٹا جا رہا ہے۔انہوں نے حکمران طبقے کو...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات دیکر خوشحالی کے جھوٹے دعوے کرنا حکمرانوں...
    ملک بھر سے قیمتی اور نایاب گدھے بدین میں جمع ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں گدھوں کی سالانہ قدیمی منڈی لگ گئی، جس میں پاکستان بھر سے نایاب اور قیمتی گدھے لائے گئے ہیں۔ گدھا منڈی میں سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور گلگت سے قیمتی گدھے اور خچر خرید و فروخت کے لائے گئے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل سے لگنے والی اس گدھا منڈی کا شمار ایشیا کی بڑی سالانہ گدھا منڈی میں ہوتا ہے۔ منڈی میں 20 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک کے گدھے اور خچر فروخت کے لیے موجود ہیں، جن میں ایٹم بم، راکٹ لانچر، کلاشنکوف، ایف سولہ، جی تھری نامی قیمتی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کے حوالے سے قائم وفاق کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی مشاورت کے بغیر کمیٹی کی تشکیل سوالیہ نشان ہے، ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا سٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے، مگر کمیٹی کی تشکیل میں خیبر پختونخوا سے مشاورت نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع حساس علاقے ہیں، وہاں کسی بھی قسم کی تبدیلی خیبر پختونخوا سے مشاورت کے بغیر...
     منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...
    سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے متعلق حالیہ الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ تنازع محض چند مفاد پرست عناصر کے سیاسی عزائم کا نتیجہ ہے، جو عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ادارے کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کچھ گروہ اور افراد جان بوجھ کر الیکشن کمیشن، اس کے سربراہ اور دیگر ممبران پر بے بنیاد تنقید کر کے انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کمیشن کے تمام فیصلے مکمل طور پر آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، کسی سیاسی دباؤ کے بغیر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحیی آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں.(جاری ہے) عدالت عظمی کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے سپریم کورٹ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ: تحصیل ڈوکری کے نواحی گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کی چار کمسن بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یہ بچیاں اپنے والدین سے ملاقات کے لیے کھیتوں کی طرف گئی تھیں لیکن واپس نہ آئیں، گھر والوں نے جب تلاش شروع کی تو کھیتوں کے قریب واقع تالاب سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 5 سالہ بشریٰ، 6 سالہ فاطمہ، 7 سالہ حمیرا اور 8 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دل دہلا دینے والے اس واقعے نے پورے علاقے کو غم کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشیں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزے مسترد ہو رہے ہیں،متحدہ عرب امارات کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ہے،یواے ای کے وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے شہری 19سال سے کویت نہیں جا پا رہے تھے،ہم نے کویت اور عمان جا کر پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے،ہم نے پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ کیلئے بہت کام کیا ہے، اگلے 2سال میں گرین پاسپورٹ کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی، پاکستانیوں کو اپنے گرین پاسپورٹ پر فخر ہے اورمزید ہوگا۔ لاڑکانہ: ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر...
    الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملتے رہے، اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن،...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2...
    لاہور(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس کے پیش نظر گورنر ہاؤس میں رہائش کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے لیے رہائشی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کی سکیورٹی اور دیگر افراد کی رہائش کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ صدر آصف زرداری گورنر ہاؤس میں کچھ دن قیام کریں گے۔ اس سلسلے میں وہ آئندہ چند روز میں گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں گے، جہاں قیام کےد وران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ لاہور میں قیام کے دوران صدر زرداری ملکی صورتحال ،پنجاب...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت کیا کل وقتی ملازمین قانونی طور پر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلی وضاحت جاری کردی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای میں مقیم ایک غیرملکی ملازمت پیشہ شخص نے دریافت کیا کہ میں متحدہ عرب امارات میں ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا ہوں، کل وقتی ملازمت کے دوران کاروبار شروع کرنے کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے؟ کیا یہ قانونی مسئلہ ہوگا اگر میرا شروع کیا ہوا کاروبار اور میری موجودہ ملازمت ایک جیسی ہو؟ میں اپنی فرم میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا ہوں اور میں جس کمپنی کو شروع کرنے کا...
    برازیل(اوصاف نیوز) برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم...
    جنوبی تائیوان میں شدید طوفان ’دناس‘ کے باعث خوفناک تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ تائیوان میں طوفان اکثر مشرقی پہاڑی علاقوں سے ٹکراتے ہیں، لیکن طوفان داناس نے غیر معمولی طور پر مغربی ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا، جو کہ زیادہ آبادی والے علاقے ہیں۔ حکام کے مطابق، 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے 700 سے زائد درخت اور سڑک کے اشارے اکھاڑ دیے۔ یونلِن کاؤنٹی میں سب سے زیادہ طوفانی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔ تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے فیس بک پر اپنے پیغام...
    برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین  اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم شرکت ثابت کرتی ہے...
    خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو منعقد ہوں گے، ان انتخابات کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کیا قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے یا نہیں، اس وقت سینیٹ کی کل 96 نشستوں میں سے 54 نشستیں حکمراں اتحاد کے پاس ہیں اور دو تہائی اکثریت کے لیے حکمران اتحاد کو مزید 10 نشستیں یعنی کل 64 نشستیں درکار ہیں۔ سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 علما یا ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخابات ہونا ہیں، ذرائع کے مطابق اگر جمیعت علماء اسلام اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کریں تو حکمران اتحاد کو...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک مکمل طور پر پٹری سے اتر گئے ہیں۔ تیسری جماعت شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہو گا۔ وہ اس کے ساتھ تفریح کرسکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ احمقانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسک کی تیسری جماعت بنانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، میں نے الیکٹرک گاڑیوں کا لازمی قانون ختم کر دیا ہے، میری پہلی ذمہ داری امریکی عوام کا تحفظ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مسک نے اپنے قریبی دوست...
    لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) باڈہ کے قریبی گاؤں صاحب خان ملانو میں تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی چار بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے باڈہ کے قریب گاؤں صاحب خان ملانو میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے چار معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ، چاروں بچیاں آپس میں کزنز تھیں۔ پولیس نے بتایا 3 اور 4 سالہ بشرا اور حمیرا تالاب میں ڈوبیں، جس کے بعد 7 سالہ آمنہ اور غلام فاطمہ نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ڈوب گئیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تین سال کی بشرا، چار سالی کی حمیرا، سات سال کی آمنہ اور غلام فاطمہ پاوں سلپ ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بجلی کی بدترین بندش کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، عدالت نے نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی 25 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل کمال نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ کو چیلنج کیا گیا ہے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک اپنی ہی پالیسی کے برعکس شہر کے کئی علاقوں میں 18، 18 گھنٹے تک بجلی بند کر رہا ہے۔درخواست گزار کے...
    ویب ڈیسک:لاڑکانہ میں تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔ پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں باڈہ کے قریب گوٹھ صاحب خان ملانو میں تالاب سے 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام چاروں لڑکیاں کھیلتے ہوئے گاؤں کے باہر تالاب میں گر گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں اور چاروں آپس میں کزن ہیں جبکہ چاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ برائلر گوشت 15 روپے فی کلو سستا
    برازیل میں منعقد ہونے والے برکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا اُس وقت لگا جب اجلاس کے اعلامیے میں پہلگام حملے کی مذمت تو کی گئی، لیکن پاکستان کا ذکر تک نہ کیا گیا، حالانکہ بھارت کی بھرپور کوشش تھی کہ اس حملے کو پاکستان سے جوڑ کر اعلامیے میں اس کا نام شامل کروایا جائے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف الفاظ شامل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا، مگر برکس کے رکن ممالک نے غیر جانبدار مؤقف اپناتے ہوئے اعلامیے کو متوازن اور ذمہ دارانہ رکھنے پر اصرار کیا۔ اعلامیے میں صرف دہشتگرد حملوں کی مذمت کی گئی، مگر پاکستان کا ذکر شامل نہ ہونے کو بھارت کی سفارتی...
    یوم عاشورہ پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھی حسنیت کے نقشِ قدم پر چل کر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خانوادہ رسالت ﷺ نے میدانِ کربلا میں جس ثابت قدمی اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ رہتی دنیا تک مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں مون سون سیزن کے دوران مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کا موسم خوشگوار اور ٹھنڈی ہواؤں سے معطر ہوگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق شہر قائد کے اہم مقامات شاہراہ فیصل، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، مزار قائد، لیاری اور کلفٹن سمیت اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے پھوار پڑ رہی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل کل سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ تیز کرے گا۔ فی الحال شہر میں ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی...
    یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی اور حق و انصاف...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) آئندہ سال متوقع ورلڈ کلبز ٹی20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شریک نہ کیے جانے کا بھارتی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فاتح ٹیم کو اس مجوزہ ایونٹ میں مدعو کیے جانے کا امکان نہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو گزشتہ ماہ لندن میں ہونے والے کرکٹ کنیکٹ اجلاس کے موقع پر منعقدہ خصوصی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جہاں پی ایس ایل کے سی ای او کو شرکت کرنا تھی، مگر کوئی نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ اجلاس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے آئی سی سی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) ترقی پذیر ممالک کے وسیع تر ہوتے گروپ برکس کے رہنماؤں نے اتوار کے روز برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ملاقات کی، جس میں کثیرالجہتی سفارت کاری کے لیے بلاک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اپنے افتتاحی کلمات میں برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا، "ہم کثیرالجہتی کے بے مثال خاتمے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔" انہوں نے کہا، "اگر بین الاقوامی طرز حکمرانی 21ویں صدی کی نئی کثیر قطبی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتی ہے، تو پھر یہ برکس پر منحصر ہے کہ وہ اس کی تجدید میں مدد کرے۔" انہوں نے نیٹو فوجی اتحاد پر بھی تنقید کی اور الزام لگایا...
    عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔ برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے بعد ہونے والے حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ برکس نے مطالبہ کیا کہ ایران کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور ایسے حملے بند کیے جائیں۔ مزید برآں، برکس نے...
    ویب ڈیسک: ہری پور کی تحصیل غازی کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد اہم سڑکیں بند  ہونے کے باعث درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ غازی سے مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے بیٹ گلی روڈ، دیوی روڈ، پلیاں روڈ، کنیرڑی روڈ اور مکر روڈ مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں، متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 36 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود راستے تاحال نہیں کھولے جا سکے جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ افسوس ناک خبر، پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے سڑکوں کی بندش کے سبب نہ صرف روزمرہ کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے بلکہ ضروری اشیائے خورونوش...
    ویب ڈیسک :جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ کہاوت تو ہم بچپن سے ہی سنتے آرہے ہیں اسی کی ایک جیتی جاگتی مثال کراچی کے علاقے لیاری میں زمین بوس ہو نے والی عمارت میں سامنے آئی  جس میں تین ماہ کی بچی  کو زندہ  بچا لیا گیا  ،بچی کو معمولی خراش آئی۔   تفصیلات کے مطابق لیاری میں زمین بوس ہو نے والی عمارت سے اب تک  27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 20 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ریسکیو حکام  کے مطابق ہلاک ہونے والے 27 افراد میں سے 20 کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے اور یہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو آپس میں رشتہ دار بھی تھے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا, انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کا ناسا کے سابق نامزد سربراہ سے تعلق بھی مفادات کے ٹکراؤ کا باعث بن سکتا تھا کیونکہ مسک کا خلا سے متعلق کاروبار ناسا سے جڑا ہوا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک دن پہلے ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ’امریکا پارٹی‘ کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا، نیو جرسی کے مورِسٹاؤن ایئرپورٹ پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تیسری جماعت بنانا بالکل بے معنی ہے۔ ’امریکا ہمیشہ دو جماعتوں کے...
    دبئی (اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت و اقامہ نے نمایاں طلباء کیلئے پانچ سال کا گولڈن اقامہ حاصل کرنے کیلئے دو بنیادی شرائط کا اعلان کیا ہے۔ امارات الیوم کے مطابق ان شرائط میں سب سے اولین وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والا سفارشی خط ہے جس میں طالب علم کا مکمل ریکارڈ، ماضی کی تعلیمی قابلیت کا وضاحت سے ذکر کیا گیا ہو۔ گولڈن اقامے کے خواہشمند طلبا کے لیے لازمی ہے کہ ثانوی بورڈ امتحانات میں ان کے مجموعی نمبر 95 فیصد سے کم نہ ہوں۔ یہ اقدام ان طلبہ کی محنت کو سراہنے اور حکومتِ امارات کے اُس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد باصلاحیت اور ذہین...
    حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں آن لائن خرید و فروخت سے وابستہ کاروباروں پر مختلف ٹیکسز عائد کیے ہیں جن کے باعث چھوٹے تاجروں اور گھریلوں سطح پر کاروبار کرنے والے افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نئے بجٹ کے تحت نقد ادائیگی پر خریدی گئی اشیاء پر اب 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 2 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، جسے کورئیر کمپنیاں وصول کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اقسام کی اشیاء پر کیٹیگری کے لحاظ سے بھی ٹیکس لاگو کیا گیا ہے جیسے الیکٹرانکس پر 0.25 فیصد، کپڑوں پر 2 فیصد، اور دیگر اشیاء پر 1 فیصد۔ یہ بھی پڑھیے: انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترمیم منظور، پراپرٹی کی فروخت...
    کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج اجلاس طلب کرلیا۔ میڈيا سے گفتگو میں انہوں نے واقعے کے ذمہ داران کو سزا دینے کی یقین دہانی کرائی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حادثے کی شکار عمارت پر کمیٹی کی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانچ سو سے زائد خطرناک عمارتیں ہیں، جن میں زیادہ تر ضلع جنوبی میں ہیں، ان کا متبادل حل ڈھونڈیں گے۔
    غزل تجھے میں سوچ کے مصرع تراش لیتا ہوں بڑے بڑوں سے بھی اچھا تراش لیتا ہوں    یہ فیض عشقِ علی سے مجھے نصیب ہوا سفر کٹھن بھی ہو رستہ تراش لیتا ہوں اسی لیے تو ہمیشہ یہ ٹوٹ جاتی ہے میں زندگی کو زیادہ تراش لیتا ہوں  نہیں رہا وہ میسر تو دل جلانے کو میں اپنے دوست کا لہجہ تراش لیتا ہوں  تو میرے ساتھ نہیں ہوگا سچ تو ہے لیکن یہ جان کر بھی میں نقشہ تراش لیتا ہوں میں تجھ سا کوئی تراشوں یہ میرے بس میں نہیں کبھی کبھی ترا سایہ تراش لیتا ہوں بگاڑ دیتا ہوں اس کو میں اپنے ہاتھوں سے  کبھی جو تیرے علاوہ تراش لیتا ہوں مریضِ عشق ہوں، صحرانوردی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران :ایرانی حکومت نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن تک ایران چھوڑ دیں، بصورتِ دیگر ان کی گرفتاری اور جبری بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا، یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں موجود افغان مہاجرین کو دی جانے والی ڈیڈ لائن قریب آ چکی ہے، جس کے بعد ایرانی حکام بڑے پیمانے پر مہاجرین کی ملک بدری کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ایرانی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو سیاسی وجوہات یا قومیتی تعصب...
    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ابھرتی معیشتوں کی تنظیم ‘برکس’ کے اجلاس میں رکن ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیز کو غیر ذمہ دارانہ اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یکطرفہ ٹیرف اور نان-ٹیرف اقدامات عالمی تجارت کو بگاڑ رہے ہیں اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے اصولوں کے منافی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’پاکستان جلد برکس میں شامل ہوجائے گا‘ برکس نے امریکی ٹیرفز کو ‘غیر قانونی اور من مانی’ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ اقدامات نہ صرف عالمی تجارت کو مزید محدود کریں گے بلکہ عالمی سپلائی چین کو بھی نقصان پہنچائیں گے اور بین الاقوامی معاشی سرگرمیوں میں...
    عرضی میں اعتراض ظاہر کیا گیا کہ ملک میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ جس نے پہلے کئی بار ووٹنگ کئے ہیں تب بھی اسے اپنی شہریت ثابت کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخاب سے پہلے ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ میں ترمیم کا اعلان کیا ہے، جس کا کئی اپوزیشن پارٹیاں مخالفت کر رہی ہیں۔ وہیں اب ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے اس معاملے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ مہوا موئترا نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ مہوا موئترا نے اسے آئین کی خلاف ورزی قرار...
     ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نبی کریمﷺ کے چچا سیدنا عباسؓ کی اہلیہ اور نبیﷺ کی چچی محترمہ ام الفضل سیدہ لبابہ بنت الحارث نے نبیﷺ سے عرض کیا کہ انہوں نے ایک خواب دیکھا کہ آپﷺ کے جسم اطہر سے ایک ٹکڑا الگ کر کے میری آغوش میں رکھا گیا ہے۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ آپ نے بڑا چھا خواب دیکھا ہے۔  میری بیٹی فاطمہؓ ایک لڑکے کو جنم دے گی اور وہ آپ کی آغوش میں آئے گا۔ سیدہ ام الفضلؓ کا بیان ہے کہ حسینؓ پیدا ہوئے تو بمطابق فرمان نبیﷺ وہ میری آغوش میں آئے۔ سیدنا حسینؓ کی ولادت ہوئی تو نبی ﷺ نے ساتویں دن ان کا عقیقہ کیا اور سیدہ فاطمہ ؓ نے ان...
    شکارپور میں مجلس عاشور سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام عالی مقام علیہ السلام نے انبیائے کرام (ع) کی سنت اور سیرت پر چلتے ہوئے مشکل ترین امتحان کو گلے لگایا اور حق و باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا کا پیغام ظلم کے خلاف قیام اور انسانیت کی نجات ہے۔ آج کے یزیدوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حسینی کردار اپنانا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے چک ضلع شکارپور میں منعقدہ یوم عاشور کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں جو عظیم قربانی...
    لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن 2 دن بعد ختم کردیا گیا ہے۔ یہ طویل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 60 گھنٹے سے جاری رہا جس دوران ملبے سے 27 لاشیں نکالی گئیں اور 10 زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبی 15 سالہ محمد زید نامی لڑکے کی آخری لاش 48 ویں گھنٹے میں ریکور کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: لیاری سانحہ افسوسناک، ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد زید کے بڑے بھائی نے بتایا کہ عمارت منہدم ہوتے وقت وہ خود بھی عمارت میں موجود تھا اور اور اپنے بھائی کو باہر نکالنے...
    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے نیا پروسیجر جاری کردیا جس کے بعد اب نئے ضوابط نافذالعمل ہوں گے۔ پروسیجر کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کررہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی نے 29 مئی کو نیا پروسیجر منظور کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف دائر درخواستیں خارج سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی بینچز کی تشکیل باقاعدگی سے ماہانہ یا ہر 15 روز میں کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق ایک بار تشکیل پانے والے بینچ میں ترمیم ممکن نہیں جب تک یہ طریقہ کار اس کی اجازت نہ دے، کمیٹی میں سرباہ یا ممبر کی تبدیلی بینچ...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ کے میدان میں چھکوں کی بارش کرنے والے سریش رائنا اب اپنی نئی اننگ اسکرین پر کھیلنے کےلیے تیار ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر نے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، جس کے بعد کھیل کے دیوانے اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ سریش رائنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کا اعلان ہوتے ہی یہ خبر بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔ Welcoming Chinna Thala @ImRaina ❤️ on board for #DKSProductionNo1! ????????️@Logan__you @Music_Santhosh @supremesundar @resulp @muthurajthangvl @sandeepkvijay_ @saravananskdks @TibosSolutions @kgfsportz...
    لندن: انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔  ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔ روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا...
    کراچی ( اوصاف نیوز    )لیاری سانحہ پر بہت دکھی ہوں ۔ ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوجائے گا۔ ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا 480سے زائدبلڈنگ خطرناک قرار دی گئی ہیں۔ کل والی بلڈنگ اجازت کے بغیر بنی ہے ۔ ان کو سزا دیں گے۔ ہمار ی پہلی کوشش تھی کہ لوگوں کوزندہ نکالیں۔ بلڈنگ گرنے کے حوالے سے کل تفصیلی میٹنگ کریں گے۔ متاثرہ بلڈنگ کے حوالے سے جوبھی ملوث ہوا اس کو سزا دی جائے گی۔کراچی میں لیاری ریسکیو آپریشن جاری۔ بچی اور14 سالہ لڑکے کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مرنے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔ 9 خواتین 14 مرد وں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ملبے میں مزید افراد...
    سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے نئے ضوابط 2025ء کا اجرا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)   سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں جو اب باقاعدہ طور پر نافذالعمل ہوں گے۔ یہ ضوابط پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی آج  نیوزنے  نئے ضوابط کے حوالے سے بتایاکہ  ، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں، فزیکل یا ورچوئل کسی بھی صورت میں طلب کر سکتے ہیں۔ضوابط کے تحت کمیٹی کے کسی بھی اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سپریم...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے طول و عرض میں کربلا کی یاد میں اہل تشیع بھائی عزت و احترام کیساتھ اس قربانی کی یاد کو منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب باطل اور حق و سچ کی قوتیں آمنے سامنے ہوئیں، امام حسین نے اسلام کی حفاظت کیلیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔ اسوقت غزہ میں کر بلا برپا ہے، آج بھی...
    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا۔  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا،  نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں، عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق سپریم کورٹ کی کمیٹی بنچوں کی تشکیل باقاعدہ بنیاد پر کرے...
    بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ، چین کا جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اتوار کو اپنی 90ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر دنیا میں امن کی دعا کی جب کہ چین نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ اُن کے جانشین کے تعین کا حتمی اختیار بیجنگ کے پاس ہوگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہمالیہ کے جنگلات میں واقع بھارتی مندروں سے سرخ لباس میں ملبوس راہبوں اور راہبات کی صدائیں گونجتی رہیں، دلائی لاما اور ہزاروں تبتی باشندے 1959 میں چینی افواج کے ہاتھوں لاسا میں بغاوت کچلے جانے کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں۔...
    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اتوار سے شروع ہونے والےBRICS سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بلاک کو کثیر القطبی دنیا کا ترجمان اور عالمی جنوب کی آواز کے طور پر پیش کریں گے۔ اجلاس میں اگرچہ برازیل، بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، مصر اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفود شریک ہیں، تاہم 2 اہم غیر حاضریاں خاصی توجہ کا مرکز ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے 2012 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار اجلاس میں شرکت نہیں کی اور ان کی جگہ وزیراعظم لی چیانگ شریک ہیں۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی اجلاس میں ذاتی حیثیت میں...
    یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور عوام کی بدترین حالت کے پیشِ نظر بانی تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایک پرامن عوامی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔محمد عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انقلاب خون سے نہیں، قانون سے آئے گا۔ ہماری جدوجہد کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ ظلم، ناانصافی، اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر پاکستانی کو انصاف، سستی تعلیم، صحت اور زندگی گزارنے کے لیے بنیادی سہولتیں میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ انقلاب اُس وقت آئے گا،...
    —فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے، فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں، پاک بھارت جنگ میں مودی کا تکبر اور سندور اجڑا۔
    سیالکوٹ  (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔نجی ٹی وی  آج نیوزکے مطابق  انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اسلام کی حفاظت کے لیے اپنے خاندان کی قربانی دی، اور چودہ سو سال گزرنے کے باوجود ان کی قربانی آج بھی ایک مثال بنی ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ چودہ سو سال قبل بھی قیامت برپا کی گئی تھی اور عالم اسلام خاموش تماشائی تھا۔ آج بھی غزہ میں کربلا دہرایا جا رہا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ عالم اسلام بدستور خاموش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ہنگامی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کی مشترکہ ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، جنہوں نے اہم شاہراہوں، نالیوں اور انڈرپاسز کی صفائی اور پانی کی نکاسی کا عمل بھاری مشینری کی مدد سے شروع کر دیا ہے۔ گرنے والے درختوں اور ملبے کو فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رکھی جا سکے۔ مزید پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت دیگر شہروں موسلادھار بارش، کئی مقامات پر تباہی، مزید بارشوں کی پیشگوئی تمام کارروائیوں کی نگرانی چیئرمین...
    اسلام آباد میں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد ایمرجنسی آپریشن شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد شہری انتظامیہ نے فوری ایمرجنسی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی نے مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا۔ گرنے والے درختوں اور ملبے کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اہم شاہراہوں، نالیوں اور انڈرپاسز کی صفائی بھی بھاری مشینری کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی...
    یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؑ کے طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، واقعہ کربلا کی روشنی میں ہی ہم اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہل خانہ اور خاندان کو دین اسلام کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا لیکن یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکایا، محرم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدرمیاں  نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں  پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصرت جاوید کھل کر بول پڑے اور اسے پھلجھڑی قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں سینئر صحافی نصرت جاوید کا کہناہے کہ وہ اپنی ماں کا لاڈلہ بیٹا ہے جس کا نام نوازشریف ہے،جب وہ گورنمنٹ کالج میں پڑھتے تھے تو ان کے پاس سپورٹس کارتھی، کالج کے سٹوڈنٹ کے پاس سپورٹس کار،وہ اپنے گھر کے اتنے لاڈلے تھے ،نصرت جاوید کا مزیدکہناتھا کہ نوازشریف کی انا عمران خان سے کہیں اوپر ہے،کسی نے دیکھا نہیں ہی اور نہ ہی جانتے ہیں نوازشریف  کو،ان کے اندر جو غصہ بنتا رہتا...
    اسلام آباد پولیس نے 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات مکمل کیے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 12 جلوس اور 48 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جن کی سیکیورٹی کے لیے 4000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی خود سیکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ پولیس نے ضلع بھر میں 57 سیکیورٹی پکٹس قائم کی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے سیف سٹی کیمروں، باڈی وورن کیمروں اور ڈرونز کے...
    ایلون مسک نے اپنی نئی سیاسی جماعت “امریکا پارٹی” لانچ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کے میدان میں صف اول کے کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکی سیاست میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید اختلاف ہو چکا ہے۔ دونوں کے درمیان یہ اختلافات اُس وقت شدت اختیار کر گئے جب ٹرمپ نے ایک نئے بل کو قانون کی شکل دی، جس پر ایلون مسک نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ...
    کراچی: لیاری بغدادی میں مخدوش رہائشی عمارت گرنے کے دلخراش واقعے کو تین دن گزر گئے، تاہم ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ بغدادی میں مخدوش رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے، رات گئے بچی سمیت مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں 9 خواتین، 15 مرد، ایک 10 سالہ بچہ اور ڈیڑھ سالہ بچی شامل ہیں۔ جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ مقدس جبکہ ایک اور لاش کی شناخت شعیب کے نام سے کی گئی ہے،...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے یزید ڈونلڈ ٹرمپ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کے غیور مسلمان اپنے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، اگر کوئی احقمانہ کام کیا تو پوری دنیا سے جواب ملے گا اور ہم پاکستان سے جواب دیں گے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس...
    ویب ڈیسک:وزیر دفاع  خواجہ  محمد  آصف نے کہا  ہے کہ غزہ بھی آج  کربلا بنا ہوا ہے۔  سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول ﷺ قربان ہو گئی۔  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  آج غزہ بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، غزہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکا رہا۔   نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں  خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔  عرب میڈیا کے مطابق امداد لینے...
      کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں دو روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کرلیا ہے۔ریسکیو افسر کے مطابق عمارت کے نیچے رکشے پارک کیے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 بار بھاری رقوم ملی تھیں جو ذمے داروں کے حوالے کردی ہیں۔
    راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور (نیوز ڈیسک)راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ شبیہ ذوالجناح، تعزیے اور علم مبارک کے جلوس روایتی راستوں سے گزر کر اپنے مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ حساس شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بعض شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل...
    دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق حلیف ایلون مسک نے سنیچر کو اعلان کیا کہ وہ امریکا میں ایک نئی سیاسی جماعت قائم کر رہے ہیں، جس کا نام انہوں نے ’امریکا پارٹی‘ رکھا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ یلون مسک نے ایکس پر لکھا کہ آج، ’امریکا پارٹی‘ آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس پر کرائے گئے ایک پول کا حوالہ دیا۔اسی پوسٹ میں مسک نے کہا کہ دو کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے، آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور آپ کو وہ ملے...
    تبتی بدھ مت کے روحانی رہنما دلائی لاما نے اپنے 90 ویں یومِ پیدائش سے قبل اعلان کیا ہے کہ ان کے انتقال کے بعد ان کا نیا جنم ضرور ہوگا اور ان کی شناخت کا حق صرف دلائی لاما کے دفتر کو حاصل ہوگا، کسی اور کو نہیں۔ بھارتی شہر دھرم شالہ میں ایک مذہبی اجتماع سے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ دلائی لاما کے ادارے کے تسلسل کی تصدیق کر رہے ہیں تاکہ دنیا بھر کے پیروکار کسی ابہام کا شکار نہ ہوں۔ یہ اعلان چین کے لیے ایک کھلا چیلنج سمجھا جارہا ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ دلائی لاما کے نئے جنم کا تعین کرنے کا اختیار اسے حاصل ہے۔ دلائی لاما پہلے...
     ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔  یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم مثال عطا کرتا ہے، میدانِ کربلا کا معرکہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔   نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں  انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اپنے خاندان، رفقاء کے ہمراہ سچائی...
    اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جاری جنگ بندی کے مذاکرات کےلیے اپنی مذاکراتی ٹیم کو قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ساتھ ہی حماس کی شرائط مسترد کردی ہیں۔ یہ وفد امریکا اور قطر کی تجویز کردہ جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لیے دوحا جارہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ حماس کی طرف سے قطری تجویز میں تبدیلی کی درخواست کو ’’قابل قبول نہیں سمجھا جاتا‘‘۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے سخت گیر اتحادیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ میں حماس اور دیگر مسلح گروپوں کی فوجی طاقت ختم کیے بغیر جنگ بندی نہیں کریں گے۔ یہ پیشرفت اس وقت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)) نائب وزیر اعظم و سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، ان کو اچھے وقت میں نہیں چھوڑیں گے۔ اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی بات نہیں کی، نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں یہ بات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے قانون اپنا راستہ خود لے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں چاہے وہ...
    ایران کے مختلف شہروں سے ماتمی دستوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں حرم حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا میں حاضری دی اور پرسہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے قیام  اور مظلومانہ شہادت کی یاد اور سوگ میں پوری دنیا میں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزاداری منعقد ہو رہے ہیں۔ نویں اور دسویں محرم کو ایران کے مختلف شہروں سے ماتمی دستوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں روضہ حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا میں حاضری دی۔ حرم کی فضا یاحسینؑ یاحسینؑ کی صداوں سے گونجتی رہی۔ دن رات عزاداران امام حسینؑ دستوں کی صورت میں حضرت معصومہ فاطمہ سلام اللہ علیھا سلام کی...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کے معروف بزنس ٹائیکون اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایک نیا سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو امریکی سیاسی منظرنامے میں ایک نیا انقلاب لانے کا عہد کرتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مسک نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا، جس میں انہوں نے اس جماعت کو ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے دو پارٹی سسٹم کا متبادل قرار دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے ملک کو ضیاع اور کرپشن کے ذریعے دیوالیہ کرنے والے نظام کے خلاف ہم سب ایک نیا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، ہم ایک ایسی حکومت کے خواہاں...
    2 دہائیوں بعد راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ نظر آئے، جب انہوں نے ممبئی کے علاقے ورلی میں منعقدہ ’آواز مراتھیچا‘ (مراٹھی کی آواز) نامی مشترکہ فتح ریلی میں شرکت کی۔ یہ ریلی ریاستی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں ہندی کو لازمی بنانے کے فیصلے کے خلاف عوامی ردعمل کا اظہار اور ’مراٹھی شناخت‘ کے دفاع کی علامت بنی۔ راج ٹھاکرے، جو مہاراشٹرا نو نرمان سینا (MNS) کے سربراہ ہیں، نے سوال اٹھایا کہ جب پورا ہندی بولنے والا بھارت ہمارے پیچھے کھڑا ہے، تو ہمیں زبردستی ہندی سکھانے کی کیا ضرورت ہے؟۔ ادھو ٹھاکرے، شیو سینا (UBT) کے سربراہ، نے واضح کیا کہ ہندی کو ریاست میں لازمی نہیں بنایا جا سکتا۔ مزید...
    شام نے اپنی قومی بصری شناخت میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئے قومی نشان کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سنہری عقاب کو نئی علامتی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی آمریت کے ماضی سے انکار اور ایک عوامی، متحد اور خدمت گزار ریاست کے تصور کی علامت ہے۔ دمشق میں ہونے والی تقریب میں نیا قومی نشان متعارف کرایا گیا، جس میں عقاب کی پرتشدد ڈھال کو ختم کر دیا گیا ہے، اور اس کی جگہ 3 ستارے دیے گئے ہیں جو ریاست کے اوپر عوام کی بالادستی کی علامت ہیں۔ عقاب کے پروں میں 7، سات پنکھ شامل کیے گئے ہیں، جو شام کے 14 گورنریٹس کی نمائندگی کرتے ہیں،...
    معروف ارب پتی اور ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ہفتے کے روز نئی سیاسی جماعت “America Party” کے قیام کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ آپ 2 کے مقابلے ایک کے تناسب سے نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور آپ کو یہ ملے گی۔ یہ اعلان سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع ٹیکس اور اخراجاتی بل کی منظوری کے ایک دن بعد سامنے آیا، جسے مسک نے امریکا کے دیوالیہ ہونے کی طرف قدم قرار دیا۔ مسک، جو ماضی میں ٹرمپ کے بڑے حمایتی اور مالی معاون رہ چکے ہیں، اب ان کے شدید ناقد بن چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایلون مسک ’رام‘ ہو گئے، صدر کی...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل زمین بوس ہونے والی 5 منزلہ خستہ حال عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ملبے سے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں 12 مرد، 9 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو افسر کے مطابق ملبے تلے اب بھی مزید 3 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، تاہم آپریشن مکمل ہونے میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے ایک ملاقات میں ہمیں بتایا کہ جاوید احمد غامدی کسی زمانے میں مولانا مودودی کے ’’اسٹائل‘‘ کی نقل کرنے لگے تھے۔ وہ انہی کی طرح کا لباس پہنتے، انہی کی طرح کی شیروانی زیب تن کرتے، ان کی طرح چلتے پھرتے اور اُٹھتے بیٹھتے۔ یہاں تک کہ انہوں نے مولانا مودودی کی طرح پان کھانا بھی شروع کردیا تھا۔ ہم نے یہ سنا تو ہمیں کسی کا یہ شعر یاد آگیا۔کچھ ساکنانِ شہر نے اہلِ کمال کا چہرہ بنا لیا قد و قامت کہاں سے لائیںغامدی صاحب کے پاس نہ مولانا جیسی ’’خدا مرکز‘‘ زندگی تھی، ان کی طرح کا علم تھا نہ حلم تھا، چنانچہ وہ مولانا کے زمانے سے...
    کراچی، لیاری میں منہدم ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 26 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ملبے سے نکالی گئی لاشوں میں 12 مرد، 9 خواتین اور ایک بچے کی لاش شامل ہے۔ ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ مزید 3 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، اب تک 80 فیصد ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہوچکا ہے، آپریشن کے دوران 2 بار بھاری رقوم ملی جو ذمہ داروں کے حوالے کیں۔ لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف، حکومتی لاپروائی متعدد زندگیاں لے گئیسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا...
    ریاض احمدچودھری واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا سب سے عظیم معرکہ ہے جس میں نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین اور انکے خاندان نے حق کی سربلندی کی خاطر جو لازوال قربانی پیش کی وہ رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے۔پچھلے کچھ عرصہ سے نام نہاد تنظیموں نے جہاد کے نام پر بنی نوع انسان اور انسانیت کے قتل کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اس سے جہاد کا مقصد پورا نہیں ہوتا بلکہ مسلمان اور اسلام بھی بدنام ہو رہے ہیں۔ اصل جہاد اللہ کے احکامات کو بجا لانا ہے اور یہی بہترین جہاد ہے۔صبر کا مطلب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے جماعت اسلامی ضلع وسطی میں جامع مسجد الفلاح ،ضلع قائدین میں جامع مسجد حرمین ،ضلع شمالی میں جامع مسجد الہدیٰ اور لانڈھی میں جامع مسجد قریشاں میں علیحدہ علیحدہ ایک روزہ دعوتی و تربیتی اجتماع عام سے شہادت امام حسینؓ و شہادت حق ‘‘کے موضوع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت، دراصل حق و باطل کے معرکے میں حق کی سربلندی کا اعلان ہے۔ میدانِ کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ باطل کے سامنے سر جھکانے کے بجائے، حق پر قائم رہنا عین دین ہے۔ انہوں نے ہمیں یہ پیغام دیا کہ ظالم نظام سے مفاہمت نہیں بلکہ مزاحمت مؤمن کا شعار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے جا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں، یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر...
     کراچی (سٹاف رپورٹر) شہر قائد میں لیاری عمارت سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔ منہدم عمارت کے ملبے سے مزید 11 لاشیں نکال لی گئیں ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ، منہدم عمارت کے ملبے تلے ابھی تک کئی افراد دبے ہوئے ہیں، ریسکیو 1122کے مطابق ہفتہ کو ملبے سے مزید 11 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ڈی سی سائوتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ ملبہ ہٹاتے ہوئے احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منہدم بلڈنگ کے اطراف بھی متعدد مخدوش عمارتیں موجود ہیں، جنھیں خالی کرا لیا گیا ہے، زخمی ہونے والے  8افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جب کہ امدادی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ’’شاہ است حسین ؓ، بادشاہ است حسینؓ‘‘، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جلیل القدر رفقاء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کاجز ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی شہادت نے امر کر دیا کہ تخت و تاج فانی ہے، اصول اور ایمان باقی ہیں۔ شہادت حسینؓ محض رنج و الم کا استعارہ نہیں بلکہ تحریک حیات ہے۔ حسنؓ اور حسینؓ حضرت محمدؐ کے دو پھول ہیں۔ حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد کا بنیادی ہدف ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف سینہ سپر ہونے کے شعور کو بیدار کرنا تھا۔ حضرت...