2025-11-03@22:20:40 GMT
تلاش کی گنتی: 19985
«پنجاب کے عوام»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے اپنی فریم ورک رپورٹ جمع کرائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی تھی۔ مردہ کتے مختلف سیکٹرز سے اٹھائے گئے اور اگر کسی نے انہیں خود مارا تو سینیٹیشن عملے کا کام صرف انہیں اٹھانا تھا۔ وکیل سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ جنوری سے ستمبر تک پمز ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز رپورٹ ہوئے، اس لیے معاملے کا صرف ویلفیئر کے نقطہ نظر سے جائزہ نہیں لینا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس...
انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔راولپندی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی جہاں علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔سماعت کے سلسلے میں استغاثہ میں سے 5 گواہان اور مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ حاضر ہوئے۔عدالت میں علیمہ خان کا کوئی وکیل بھی پیش نہیں ہوا جس پر جج نے پانچویں مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ عدالت نے کیس کی...
راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کے حملوں میں کمی آنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1232 ہوگئی۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 37 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ راولپنڈی میں 19 ہزار 198 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 60 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں1 لاکھ 92 ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔ چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریعدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ علیمہ خان کا کوئی وکیل بھی عدالت پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان...
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقاتیں کی۔شعبہ تعلقات...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ جس میں اہم پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر نے وزیراعظم کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ گورنر نے گندم کی ترسیل پر پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کر دی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔
’سپورٹ عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا ووٹ صرف عمران خان کے لیے ہے۔ اس کے جواب میں رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے آپ کا دل جیت لیا ہے، جس کو دل کرتا ہے ووٹ دیں۔ رانا سکندر کا کہنا تھا کہ نوجوان کے مطابق میں سپورٹ تو عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں۔ ہمارا مقصد ہے آپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں ہم نے آپ نے دل جیتنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے‘، سہیل آفریدی...
یومِ سیاہ کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفرِدی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، جبکہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ...
ہنوئی میں اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام سائبر کرائم کے خلاف پہلا عالمی معاہدہ طے پایا ہے، جس پر دنیا کے 60 سے زائد ممالک نے دستخط کیے۔ تاہم ٹیکنالوجی کمپنیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس معاہدے کو "ریاستی نگرانی بڑھانے" کا ذریعہ قرار دے کر شدید تنقید کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس معاہدے کا مقصد ڈیجیٹل جرائم جیسے آن لائن فراڈ، بچوں سے متعلق فحش مواد، اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے معاہدے کو “اہم سنگِ میل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے۔ انہوں نے کہا، "روزانہ آن لائن فراڈ...
جمال الدین جمالی : پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔زمان پارک لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا کہ 27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف وادی پر قبضہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے، مگر آزادی کی جدوجہد ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ کشمیری عوام نے دہائیوں تک بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (عسکری)، نشانِ امتیاز (ملٹری)، سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچے جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ناظم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان، اور پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمرال حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: عمران خان کو ریلیف؟ اہم فیصلہ ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملک دشمنوں کو آخری وارننگ فریقین نے...
اسلام آباد میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف یکجہتی اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت ظاہر کرنا تھا۔ ریلی وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام شاہرائے دستور پر منعقد ہوئی اور دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک جاری رہی۔ اس کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کر رہے تھے۔ ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنما، سرکاری افسران، وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے، مختلف سیاسی و سماجی رہنما، اور اسکول و کالجز کے بچے و بچیاں بھی شریک تھے۔ شرکا نے پلے کارڈز اور...
بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال بعد براہِ راست فضائی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز انڈیگو ایئرلائن کی پرواز 6E 1703 بھارتی شہر کولکتہ سے روانہ ہو کر جنوبی چین کے شہر گوانگزو پہنچی، جس میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بتدریجی بہتری کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2020 کے اوائل میں کووِڈ وبا کے دوران ان پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ہمالیہ کے سرحدی تنازع میں ہونے والے فوجی تصادم کے بعد تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ تاہم حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ سال بھارت اور...
آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی دیکھنا چاہیے صرف ویلفئیر کی بات ہی نہیں کی جانی چاہئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے سی ڈی اے کی فریم ورک رپورٹ پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام...
مقررین نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر جاری مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ضلع سکردو میں بھی ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ (27 اکتوبر) کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ایڈمنسٹریشن کمپلیکس سکردو سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو مین شاہراہ سے گزرتے ہوئے محب چوک سکردو پہنچی، جہاں ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سکردو نے کی۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،...
آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی...
یومِ سیاہ کے موقع پر کے پی حکومت نے بھی بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا یومِ سیاہ کے موقع پر کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کا آغاز کیا۔ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، ہم ان کی جدوجہدِ آزادی میں شانہ بشانہ ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلائے۔ محمد سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے...
2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی بے حرمتی، کرپشن، بدانتظامی اور انتشار، ایک ایسی قوم کا چہرہ جو اپنے کھلاڑیوں کے تحفظ اور احترام میں بری طرح ناکام ہے۔ بھارت کے کھیلوں کی میزبانی داغدار ہو گئی سال 2025 میں بھارت کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس شرمناک اور ہولناک واقعات سے داغدار ہو گئے۔آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی، غیر ملکی کوچز پر آوارہ کتوں کے حملے، نیشنل گیمز میں میچ فکسنگ، اور کھیلوں کو سیاسی و فرقہ وارانہ تنازعات میں گھسیٹنے جیسے واقعات نے نہ صرف بھارت کے کھیلوں کے نظام کی نااہلی کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر پر کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف وادی پر قبضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ27 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی۔ کشمیری عوام نے کئی دہائیوں میں بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس بیت گئے۔لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا جب بھارت نے جبری طور پر کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف کشمیری آج بھی آزادی کیلئے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں، بھارت نے گزشتہ 34 برسوں کے دوران 1 لاکھ کے قریب کشمیری بے دردی سے شہید کئے ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق...
راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کے حملوں میں کمی آنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1232 ہوگئی۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 37 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ راولپنڈی میں 19 ہزار 198 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 60 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں1 لاکھ 92 ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد...
آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیر کی معیشت تباہ، روزگار کے مواقع محدود WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ سات دہائیوں سے جاری ہے، کشمیری عوام آج بھی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ 1947 کے اکتوبر میں بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے برعکس اور آزادی ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کر لیا، اس غاصبانہ اقدام کو بعد ازاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا جہاں اب تک مسئلہ کشمیر پر 5 قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں تاہم ان میں سے کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ یا دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنی کارکردگی کے ذریعے ثابت کریں گے کہ ان کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ کرک میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جب عمران خان نے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے ان کا نام تجویز کیا تو وہ لوگ شور مچانے لگے جو نوجوان قیادت کو آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا میں حکومت واقعی عوام کی ہے، اور وہ صوبے کے نوجوانوں کو قیادت میں فعال کردار دینے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ اڈیالہ جیل گئے تو اسی...
جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف وزارتوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہری...
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف ایک سرحدی تنازع نہیں بلکہ انسانی حقوق اور عالمی انصاف کا معاملہ ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، جو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر براہِ راست حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور آزادی کے لیے عزم پوری دنیا کے لیے مشعلِ...
5 اگست 2019ء کو نریندر مودی کی حکومت نے آرٹیکل 370 منسوخ کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جس سے کشمیری عوام مزید سیاسی، معاشی اور سماجی استحصال کا شکار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے، ہر سال 27 اکتوبر کو کشمیری دنیا بھر میں یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ عالمی برادری کو ہندوستان کے ظلم و جبر سے آگاہ کیا جا سکے۔ تاریخی حقائق کے مطابق 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے بغیر کسی آئینی و اخلاقی جواز کے کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا، تقسیم ہند کے وقت کشمیر کی مقامی قیادت نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام اس دن کو بھارتی جارحیت اور غیر قانونی تسلط کے خلاف احتجاج کے طور پر منا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر صبح 10 بجے پورے ملک میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس گردی کے خلاف ملک گیر یومِ سیاہ منانے کا اعلان یومِ سیاہ کی اپیل آل پارٹیز حریت کانفرنس نے دی تھی، جس کی حمایت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی کی ہے۔ اس موقع پر جلسے، سیمینارز اور ریلیوں کے ذریعے عالمی برادری کو یاد دہانی کرائی جا رہی ہے...
(یہ تحریر ابتدائی طور پر پیر 5 فروری 2024 کو شائع کی گئی تھی جسے آج مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف ’یوم سیاہ‘ کے موقع پر وی نیوز کے قارئین کے لیے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے) 1990 میں پہلی بار 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا تھا۔ ان دنوں ریڈیو تراڑ کھل آزاد کشمیر کے اسٹیشن ڈائریکٹر ضمیر صدیقی تھے۔ حکومت نے ہدایت جاری کی تھی کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر شعرا سے نغمے اور گیت لکھوائے جائیں۔ ضمیر صدیقی صاحب نے مجھے بھی نغمہ لکھنے کا کہا تو سوچا کہ کشمیر کی جنت نظیر خوبصورتی پر بہت کچھ لکھا جا چکا لیکن کشمیر کا مقدمہ کسی...
کراچی میں ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانات میں شدید بدانتظامی کیوجہ سے نہ صرف طلبا کو بلکہ والدین کو بھی بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے جسمانی و ذہنی تکلیف کی صورت میں قیمت چکانی پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ انتظامات پر والدین اور امیدواروں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں امیدواروں کیلئے صرف کراچی میں دو سینٹرز بنائے گئے۔ امیدواروں کو صبح ساڑھے چھ بجے بلایا گیا مگر امتحان 10 بجے شروع ہوا جس سے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنا پڑا جس سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا رہا۔ بی آر ٹی منصوبے اور ٹریفک جام سے والدین و طلبہ کو...
پاک فوج کے شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہ جہان، سپاہی علی اصغر شامل،کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد سیکیورٹی فورسز نے پاک -افغان سرحد کے قریب خیبر پختونخوا دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان میں دو بڑے گروہوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے،آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی سرحد سے دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان کے علاقوں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن لا کر رہیں گے ۔کرک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف گھٹیا لہجہ استعمال ہوا، انتہائی بد تمیزی کی گئی، وفاقی وزرا نے غلیظ الزامات لگائے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ میں سب کو سلام کہتا ہوں کرک والوں پشتونوں کی تاریخ...
حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین ودیگر ڈینگی وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں سماجی تنظیم نشاط ویلفیئر آرگنائزیشن نے محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے منشیات کے خلاف آگاہی کے حوالے سے دین محمد تالپور، قادر بخش بگٹی، صدف کیریو اور دیگر کی قیادت میں اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں NWO کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کے لیے زہر ہے جو زندگیاں تباہ کر دیتی ہے۔ منشیات نے ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں، تعلیمی اداروں تک منشیات کے پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ منشیات کا استعمال نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن ( مانیٹر نگ ڈ یسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا ایک موقع دیکھ رہا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مضبوط ہوتے تعلقات کا تعلق واشنگٹن کے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات سے نہیں ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران جب امریکی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ آیا بھارت نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات پر کوئی تشویش ظاہر کی ہے؟جس پر مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ نہیں، ایسا نہیں ہے، البتہ ہم جاتنے ہیں کہ فطری طور پر فکر مند ہوں گے کیونکہ تاریخی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ خیبر پختونخوا محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر 30 دن تک لاگو رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مشرقی ساحلی پٹی پر واقع گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن کبھی پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے امیدوں اور خوشحالی کے مسکن سمجھے جاتے تھے۔ یہاں روزگار، سہولیات اور سکون بیک وقت میسر تھے۔ 1970 کی دہائی میں پاکستان اسٹیل ملز کے قیام کے ساتھ ان بستیوں کی بنیاد رکھی گئی۔ اسٹیل ملز کا باقاعدہ افتتاح 1985 میں ہوا، جہاں لگ بھگ 18 ہزار ملازمین خدمات انجام دیتے تھے۔ انتظامیہ اور مزدور یونینز کے باہمی معاہدے کے تحت گلشن حدید کو مختلف فیزز میں ترقی دی گئی، اور فیز 4 تک ہزاروں خاندان آباد ہو گئے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ وہ ترقی زوال میں بدلتی چلی گئی۔ 1990 کی دہائی کے بعد انتظامی نااہلی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسپیشل بچوں کے لئے اسپیشل اقدامات کئے ہیں۔پنجاب میں پہلی مرتبہ اسپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ اسکریننگ کا جامع پروگرام شروع ہوچکاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں 35600 سے زائد اسپیشل بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔صوبے بھر کے اسپیشل ایجوکیشن کے مراکز میں زیر تعلیم 34ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ کیا گیا، آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج کیاگیاہے۔اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں 20ہزار طلبہ کا موقع پر ہی علاج معالجہ کیاگیا- مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر او رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتالو ں میں 9ہزارسے زائد طلبہ جبکہ بڑے شہرو ں کے اسپتالوں میں 5ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رھنماء علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ھے کہ صوبہ سندھ میں بدامنی عروج پر ھے، حکومت ڈاکوں کو پکڑنے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کیلئے منت سماجت کررھی ھے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔اب پکے کے ڈاکو کچے کے ڈاکوؤں کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ھیں، مدرسہ تفھیم القرآن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے موٹر سائیکلیں اور موبائیل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ھیں۔حزب اللہ جھکرو نے کہا کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان اسٹریٹ کرائم ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے، دوسری طرف بجلی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت ) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل کے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا، انٹری ٹیسٹ آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کی نگرانی میں میر شیر محمد تالپور پبلک اسکول میں لیا گیا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور دیگر نے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل کے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا انٹری ٹیسٹ میں تھرپارکر، عمر کوٹ اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات صبح 6 بجے امتحانی سینٹر پہنچ گئے جن کی مکمل شناخت اور جانچ پرتال کے بعد انہیں بلاکس میں داخل ہونے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار رکن صوبائی اسمبلی حلقہ تلہار میراللہ بخش تالپور کو شہر کے نواحی گاؤں علی نواز لغاری میں لغاری برداری کی جانب ظہرانہ پیش کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں گاؤں کے معززین نے شرکت کی رکن صوبائی اسمبلی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سندھی روایت کے مطابق پگڑی باندھی گئی اور اجرکوں کے تحفے پیش کیے گیے.تفصیلات کے مطابق. گزشتہ شام تلہار شہر کے نواحی گاؤں علی نواز لغاری میں لغاری برادری کی جانب سے ایک پر رونک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش تالپور تھے تقریب میں شرکت کے لیے جیسے ہی معزز مہمان گاؤں پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمس العلما مولوی سید ممتاز علی کے ادارے دارالاشاعت لاہور کارسالہ’تہذیبِ نسواں لاہور‘ ہندوستان کا سب سے پہلا زنانہ ہفتہ وار اخبارتھا لکھنو سے ’پردۂ عصمت‘ کے نام سے تاریخی ناول نگار مولانا عبد الحلیم شرر نے ایک رسالہ نکالا جس میں انھوں نے تعلیم نسواں کی حمایت اور غیرشرعی پردے کی سخت مخالفت کی۔دہلی سے 1908 میں مصور غم علامہ راشد الخیری نے ’ماہنامہ عصمت‘ کا اجرا کیا۔’معلم نسواں‘ نامی رسالہ حیدر آباد سےمولوی محب حسین کی ادارت میں شائع ہوتا تھا۔وہ حقوق نسواں کے علم بردارتھے ۔ ویب ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دبائو پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔خواجہ اظہار نے کہا کہ اگر کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو...
صوبائی حکومت نے بتایا کہ یہ اقدام ماحول کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان، آبی وسائل کے آلود ہ ہونے اور غیر مجاز کان کنی کی سرگرمیوں سے وابستہ امن و امان کے مسائل کے حوالے سے درپیش خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ خیبر پختونخوا محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں...
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوان جام شہادت نوش کر گئے، شہید حوالدار منظور حسین کی عمر 35 سال اور ضلع غذرگلگت بلتستان کے رہائشی تھے، شہید سپاہی نعمان الیاس کیانی کی عمر 23 سال اورضلع پونچھ آزادکشمیر سے تعلق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے 24-25 اکتوبرکو گھکی کرم...
ٹک ٹاک پر دوستی کا بھیانک انجام، راولپنڈی کے نوجوان کو ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی اور بلیک میلنگ کر کے ہزاروں روپے وصول کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمہ جیل خانہ جات کے ملازم نے محبت کا اظہار کرکے نوجوان کو برگر میں بے ہوشی کی دوا کھلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس دوران نازیبا ویڈیو ریکارڈ کر کے اُسے بلیک میل کرکے ہزاروں روپے موبائل نمبر منگوائے۔ پولیس اہلکار کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے نیوٹاون پولیس سے رجوع کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کی نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والے نوجوان نے نیوٹاون پولیس کو مقدمہ درج...
امریکی فضائی کمپنی امریکن ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ میں اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرےگی۔ یہ پروازیں نیو یارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے تل ابیب کے لیے ہوں گی۔ کمپنی نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے اور اس کے بعد شروع ہونے والی 2 سالہ جنگِ کے باعث یہ فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس کا ردعمل آگیا امریکن ایئرلائنز کے مطابق تل ابیب کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز 28 مارچ سے کیا جائے گا۔ حماس کے حملے کے بعد بیشتر غیر ملکی ایئرلائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں بند کر...
پیرس: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور دنیا کی مشہور گلوکارہ کیٹی پیری نے دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی اور تقریب میں خوش گوار موڈ میں نظر آئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کردیا اور پیرس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے جو مداحوں کے سامنے پہلی جھلک ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ کیٹی پیری کی 41 ویں سالگرہ منانے کے لیے کینیڈا کے سابق وزیراعظم 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری پیرس کے کریزی ہارس شو میں نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹی...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔ کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن بانیٔ پی ٹی آئی نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ...
دراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو...
ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد
ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے چیئرمین سینیٹ، چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم چودھری محمد رفیق مرحوم کی ختم و قل خوانی اسلام آباد کے سیکٹر جی7میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ختم و قل خوانی میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم آفس محیب علی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ہاوسنگ عدنان دیار، سی ای او پی آئی ڈی سی ایل (وزارتِ ہاوسنگ)وسیم حیات باجوہ، ڈائریکٹر...
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کے لیے کراچی 2047ء ماسٹر پلان لا رہی ہے، یہی ان کی تکلیف کی اصل وجہ ہے، ان کے وہ دن گزر گئے جب افسران، عوام اورسیاسی مخالفین کو ڈرا دھمکا کر چپ کرایا جاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا شور ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کے معاملات ٹھیک کر لے، پھر دوسروں پر بات کرے، ان کے کارکن ان کی نہیں سن رہے تو عوام...
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید—فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا شور ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے۔ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کے معاملات ٹھیک کر لے، پھر دوسروں پر بات کرے، ان کے کارکن ان کی نہیں سن رہے تو عوام ان کو کیا سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں دوسروں کے مینڈیٹ پر قبضہ کر کے راج کرنے والے ماسٹر پلان کیوں نہ بنا سکے؟ 2007ء سے 2013ء تک یہ لوگ ہماری حکومت کاحصہ رہے، تب بھی انہیں ماسٹر پلان یاد نہیں...
دراندازی واقعات افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،آئی ایس پی آر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روالپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔آئی...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ تحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دباؤ پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی...
کراچی (نیوز ڈیسک)شہر قائد میں آگ لگنے کے تین واقعات میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح بلدیہ اتحاد ٹاؤن خیبرچوک کے قریب گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے، آگ نے گودام میں کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائربریگیڈ کا ایک فائرٹینڈر موقع پر پہنچا اور عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز اور باؤزر کو طلب کرلیا گیا۔ فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پرموجود شہریوں کی مدد سے...
ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار امیدوار، ٹیسٹ کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز لاہور، اسلام آباد، کراچی(آئی پی ایس )ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، طبی حکام بھی موقع پر موجود ہیں۔ملک کے 188 سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہو رہا ہے ملک میں 35 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں قائم کیا گی،پنجاب میں 46، سندھ میں 17،...
پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ خیبرپختونخوا محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر 30 دن تک لاگو رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے بتایا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا اسموگ کے پیش نظردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق بغیرفٹنس سرٹیفیکیٹ کمرشل گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ ممنوع ہے ۔جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور مختلف مقامات پراسپیشل ٹیمیں تعینات کردی گئیں۔رواں ماہ 13 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے اور اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں،مختلف مقامات پراسپیشل ٹیمیں تعینات ہیں ۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بغیرفٹنس سرٹیفیکیٹ کوئی بھی گاڑی شہر میں داخل نہیں ہو سکتی ۔ رواں ماہ اٹھارہ ہزار پانچ سو کے قریب بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ویب...
سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے والد کے انتقال کے وقت اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات دیر تک مہمان نوازی میں مصروف رہیں اور بار بار تعزیت کے لیے آئے مہمانوں سے پوچھتی رہیں کہ کیا انہوں نے کھانا کھایا یا نہیں۔ نادیہ افگن نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کرتے ہوئے جنازے پر مہمانوں کو کھانا کھلانے کے رواج پر تنقید کی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان کے والد کے انتقال کے وقت سب سے زیادہ پریشان کن پہلو یہ تھا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانا کہاں سے کروانا ہے۔ نادیہ افگن کے مطابق اس دن وہ رات دیر تک...
پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور کرم میں بڑی کارروائی ، "فتنہ الخوارج" کے 25 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو ضلع کرم کے علاقے غکی اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے بالمقابل پاک۔افغان سرحد پر دو بڑے گروہوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان خوارج کے گروہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔نتیجتاً، سپین وام (شمالی وزیرستان) میں 15 دہشت گرد، جن میں چار خودکش بمبار بھی شامل تھے اور جو بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتے تھے، جہنم واصل کر دیے گئے۔اسی طرح، غکی (کرم ضلع) میں 10 مزید درانداز خوارج مارے گئے۔مارے...
کوالالمپور: دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کا دوسرا روز جاری رہا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین ملکی ایشیائی دورے کے آغاز پر ملائیشیا پہنچے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی سربراہی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کر رہے ہیں، یہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہے۔ اس سے قبل بات چیت جنیوا، لندن، اسٹاک ہوم اور میڈرڈ میں ہوچکی ہے۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد...
ایک سال پرانی تقریر کے چند سیکنڈ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمیشہ فلسطین کا مقدمہ لڑا، چوہدری سالک حسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ان کی فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے، وہ اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں، ان کا ایک کلپ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ " ہمارے لیے فلسطین ہماری شہ رگ کے قریب ہے اور ہم کسی بھی جبر یا قبضے کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوئے۔ ہماری فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتا رہا ہوں۔" ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام فائنل...
پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لءے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجا دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ، پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ماسکو: روس نے ایک نیا لانگ رینج جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک (Burevestnik) کامیابی سے آزماتے ہوئے اپنی عسکری طاقت کا ایک اور مظاہرہ کیا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔ ان کے مطابق، میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں رہا۔ جنرل گراسموف کا کہنا تھا کہ یہ جدید میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک منفرد ہتھیار ہے جو فی الحال دنیا کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ جس کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 کے لیے بلال بدر چوہدری کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض امیدوار ہوں گے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 143 سے محمد طفیل کو انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائرلیس...
آزاد کشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی پاک۔بھارت جنگ کے دوران پیر کلیوہ پوسٹ پر دشمن کے خلاف بہادری اور عزم کی لازوال داستان رقم کی۔ وہ 23 اپریل 1922 کو کھنڈہار، تحصیل مہندر پونچھ (آزاد جموں و کشمیر) میں پیدا ہوئے۔ 1947 میں پاکستان واپس آکر سردار فتح محمد کریلوی کی ‘حیدری فورس’ میں شامل ہوئے، جسے بعدازاں ‘شیرِ ریاستی بٹالین’ کا نام دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیرِ اعظم کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر خراجِ عقیدت سیف علی جنجوعہ کو ان کی قابلیت کے پیشِ نظر...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ہنگو دھماکے میں شہید ایس پی اسد زبیر کے گھر گئے اور شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔ کوہاٹ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سابق وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہنگو بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہریار آفریدی کے کزن اور ایس ایس پی آپریشن ہنگو، شہید اسد زبیر آفریدی کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلاسہ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے قوم کو باور کرایا کہ وہ اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔...
کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے **ڈالمیا شانتی نگر** میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین **فائق خان** سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو **خیبر پختونخوا** سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے **17 مارچ 2025** کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا۔ اس واقعے کے مقدمے کی رپورٹ **عزیز بھٹی تھانے** میں درج کی گئی تھی۔ بعد ازاں، اس واردات کے گواہ **اسمٰعیل** کو بھی ملزمان نے چند ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ملزمان ابتدائی طور پر واقعے کے بعد خیبر پختونخوا میں روپوش ہوگئے تھے، تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے انہیں گرفتار کرکے کراچی منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا...
دم نکل گیا تو پولیس والوں نے لاش پر بھی ڈنڈے مارے ، پولیس حراست میں نوجوان کے قتل میں نئے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی مبینہ حراست میں جاں بحق بہاولپور کے نوجوان عرفان بلوچ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقدمے میں نامزد دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے خلاف مقتول کے لواحقین نے سہراب گوٹھ پر تابوت اٹھا کر شدید احتجاج کیا جو سات گھنٹے بعد ختم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر کو کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان عرفان مبینہ تشدد سے جاں...
خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 74 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 304 ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی متاثرہ کیسز کی کل تعداد 3 ہزار 939 ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کئے گئے۔ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہے۔ رواں سال ڈینگی کے کل 1 ہزار 628 مریض اسپتال میں داخل کئے گئے۔ علاوہ ازیں ڈینگی سے متاثرہ 3 ہزار 633 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال...
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کا اجرا عوام کی دیرینہ ضرورت تھی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے ملک بھر میں گیس کنیکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے یاد دلایا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور عوام کے دیرینہ مطالبے کے باوجود کنیکشنز نہیں دیے جا سکے، جس کے لیے عوام سے معذرت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نئے گیس...
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی یہ الزام حقائق کے منافی ہے۔پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹس کے تحت ہو رہی ہے، پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا۔ عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری اولین ذمہ داری پنجاب کے عوام ہیں۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہری کے لیے آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا ہے۔یہی عوام دوست طرزِ حکمرانی ہے جو دوسروں کو ہضم نہیں ہو رہا۔ اگر خیبرپختونخوا کی ضرورت پنجاب سے حاصل شدہ آٹے سے بڑھ گئی ہے تو انہیں چاہیے کہ...
کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق خان سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو کے پی کے سے گرفتار کرلیا۔ ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رواں سال 17 مارچ کو شانتی نگر میں فائرنگ کر کے فائق خان کو قتل کیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا تھا جب کہ واقعے کے گواہ اسمٰعیل کو بھی ملزمان نے چند گزشتہ ماہ فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔...
نیو یارک کے میئر کے امیدوار، ظُہران ممدانی نے کہا ہے کہ کچھ مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ نفرت کے بجائے اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر کھڑے ہیں۔ برونکس کی ایک مسجد کے باہر ابتدائی ووٹنگ کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے ظُہران ممدانی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی کی یاد دلائی اور بتایا کہ ان کی خالہ بھی اس واقعے کے بعد حجاب پہن کر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔ ظُہران ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخالفین کی کوشش کے باوجود وہ نفرت کے بجائے سب کو ساتھ لے کر چلنے...
اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ اتوار بازار کے لنڈا سکیشن میں لگی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں بلکہ دیگر عملے کی بھی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی اسٹاف اور دیگر اسٹاف کی اسکریننگ کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ اسکریننگ میں تمام اسٹاف کو چیک کیا جا رہا ہے کہ ان کا کالعدم مذہبی جماعت سے کوئی تعلق تو نہیں اور چیکنگ کے دوران تصدیق کی صورت میں انہیں جاتی عمرہ اور سی ایم آفس کی سکیورٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سکیورٹی اسٹاف اور دیگر عملے کی اسکریننگ شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی کے تمام اہل کاروں کی اسکریننگ شروع...
مسلم لیگ (ن) کے قائد و صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد و صدر نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو ہمیں زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہباز صاحب آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔
ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اس لیے حمایت ترک کر دی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب انہیں خود سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و...