2025-11-04@17:00:03 GMT
تلاش کی گنتی: 5150

«کے پیش نہ ہونے پر کا»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف کل یعنی 5 اکتوبر سے ملائیشیا کےتین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ، دیگر وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملائیشیا جائیں گے۔ یہ دورہ پاک ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات اورمضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا عکاس ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات میں شرکت کریں گے جس میں تجارت، اقتصادی تعاون، علاقائی و عالمی امور سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔ دورے کے دوران متعدد دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے، جن سے نہ صرف موجودہ تعلقات کو...
    بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب نے جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کو 10 لاکھ روپے انعام سے نوازا ۔(جاری ہے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں منعقدہ پروقار تقریب میں وطن عزیز کی معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بوریوالا کے دو طلبا کو شاباش دیتے ہوئے میڑک کے امتحان منعقدہ 2025 میں ملتان بورڈ سے آرٹس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب 5 لاکھ ، 3 لاکھ اور انکے دو اساتذہ کو ایک ، ایک لاکھ روپے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے نقد انعام ، تعریفی سرٹیفکیٹس اور میڈل...
    ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس  معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی...
    غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے 7 بار سزائے موت کا فیصلہ سنادیا۔ سیشن کورٹ پشاور نے غیرت کے نام پر 7 افراد کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ابراہیم کو 7 بار سزائے موت اور 21 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم محمد ابراہیم، جو چارسدہ کے علاقے تنگی کا رہائشی ہے، نے جون 2021 میں پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اپنی بیوی بانو، کم سن بیٹوں سلیم، سلمان، جلال، چچازاد بھائی حبیب اللہ، اس کی اہلیہ شکیلہ اور بیٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خضدار: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں بڑے آپریشن کے دوران ’فتنہ الہندوستان‘ کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ آپریشن کے دوران 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ’’حماس‘‘کے بیان کو جنگ بندی کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں مستقل امن کے لیے دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ہفتے کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے آج الحمدللہ ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔(جاری ہے) وزیر اعظم نے قطر، سعودی عرب، متحدہ...
    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رنجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ تیسرے...
     پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں...
    عوامی مفاد ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، و زیراعظم کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کریں گے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی و جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے قومی مقصد کی صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں اور ان کی آواز بے حد اہمیت رکھتی ہے۔ Alhamdulillah! Agreement signed with Joint Action Committee. Pakistan, AJK & Democracy wins. The people of Azad Jammu & Kashmir have always stood at the frontlines of Pakistan’s national cause, and their voice carries immense weight. Over the past weeks, we saw a difficult… pic.twitter.com/DMGdVDbr0s — Ahsan Iqbal (@betterpakistan) October 3, 2025 ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے میں ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ، غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل براہِ راست ملک کی طویل المدتی پیداواری صلاحیت اور عالمی ساکھ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ یہ سمٹ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں پالیسی سازوں، بزنس لیڈرز اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے پاکستان کی معیشت، جدت طرازی اور عالمی مسابقت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کی میزبانی ایک گروپ اور مقامی بنک نے کی، جب...
    کراچی: شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن بن گیا جو مزید شدت کے ساتھ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممکنہ طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق ڈیپ ڈپریشن اس وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب پر موجود ہے اور ممکنہ طوفان کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود دباؤ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھ کر گہرے ڈپریشن میں تبدیل ہوا جبکہ گہرے ڈپریشن کے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد وسطی شمالی بحیرہ عرب میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران...
    پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور...
    سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاق کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے وفاقی ادارئہ پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PICDL) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ وفاق کا کوئی کام صوبے میں نہ کرے۔ محکمہ بلدیات کے سیکریٹری نے کمپنی حکام کے نام ایک خط میں تحریرکیا ہے کہ کمپنی صرف ان منصوبوں تک محدود رہے جو سابقہ پاک ورکس ڈپارٹمنٹ (PWD) سے منتقل ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اس کمپنی کی سرگرمیاں صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہیں۔ صوبائی سیکریٹری بلدیات کے خط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251004-03-4  ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی  غزہ کی تازہ ترین تباہی اور ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی منصوبہ دنیا کی موجودہ سیاست کا عکاس ہے ایک ایسا منصوبہ جو بظاہر جنگ بندی اور امداد کا وعدہ کرتا ہے مگر عملی اور قانونی جواز کی جگہ سیکورٹی کی شرائط کے ذریعے فلسطینی خود ارادیت کو پس پشت ڈالنے کا امکان زیادہ نمایاں کرتا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی خونریز لہر نے غزہ کو انسانی المیے کے بیچ میں ڈال دیا، لاکھوں بے گھر اور ہزاروں متاثرہ افراد نے بین الاقوامی برادری سے فوری اور غیرمشروط انسانی رسائی کا مطالبہ کیا۔ اسی پس منظر میں ٹرمپ کی پیشکش اور نیتن یاہو کی اس کی تائید، بلاشبہ ایک سیاسی دستاویز...
    اسلام ٹائمز: مقررین نے پیغمبر اسلام (ص) کی نورانی تعلیمات اور سیرت کامل کو انصاف و انسانیت سازی کا نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضور (ص) نے اپنے اخلاق اور سیرت و کردار سے دنیائے انسانیت کو ظلم و ظلمت کی دلدل سے نکال کر انسانیت کو اسکے حقیقی مقام و منزلت سے ہمکنار کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے انجمن کے صدر دفتر بڈگام میں رحمۃً للعالمین (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں وادی کشمیر کی متعدد دینی شخضیات اور معززین نے شرکت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا...
    گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کاروان پر اسرائیلی حملے کیخلاف نماز جمعہ کے بعد قرآن سینٹر کے مقام پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کیجانب سے کسی بھی دو ریاستی منصوبے کی حمایت دراصل مسلہ فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے قربانیوں کو رائیگاں کرنے کے مترادف ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کاروان پر اسرائیلی فوج کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین امت مسلمہ کا قبلہ اول ہے، جس پر صہیونیوں کے ناپاک اور ناجائز قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ غزہ...
    مظفرآباد میں حکومت پاکستان کی اعلیٰ سطحی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، فریقین کے مابین معاہدہ طے پاگیا اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا، قبل ازیں وفاقی وزرا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوا جو 2 گھنٹے جاری رہا۔ مذاکرات کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے دھیرکوٹ میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکومتی مؤقف کے مطابق کشمیری عوام کے حقوق کی مکمل حمایت کی جاتی ہے اور اُن کے زیادہ تر مطالبات، جو عوامی مفاد میں ہیں،...
      سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ’نِل بٹا نِل‘ ہو گئی ہے۔ وی نیوزکودیئے گئے انٹرویومیں  ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی لیڈر الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہا۔ مریم نواز کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر انہوں نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرا کر دیکھ لیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ چینی برآمد کر کے 130 روپے سے 200 روپے کر دی گئی، 3 سال سے پاکستان کی اوسط انکم کم ہو رہی ہے اور ہر...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ “پریس کلب میں جو کچھ ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ صحافیوں پر پولیس تشدد کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔”  انہوں نے کہا کہ صحافی پرامن اور باشعور لوگ ہیں، جو اپنا دائرہ کار جانتے ہیں۔ “نیشنل پریس کلب ایک مقدس جگہ ہے، اور وہاں موجود صحافی میدان میں نہیں بلکہ اپنی حدود میں موجود تھے۔ ان کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں، لیکن انہیں منوانے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب روپے کا پیکج دیا تھا، عوامی مطالبات پُرامن طریقے سے تسلیم کیے جا سکتے ہیں، تاہم پرتشدد واقعات میں ہونے والی ہلاکتیں افسوسناک ہیں۔ رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ معاملہ پُرامن طور پر حل کیا جائے۔ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی قیادت نے بھی اتفاق رائے سے مسائل کے حل کی کوشش کی، وزیراعظم ان معاملات کو اعلیٰ سطح پر دیکھ رہے ہیں...
    وزیر پارلیمانی امور اور وزیراعظم کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور اب شروع ہو گیا ہے۔اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے حقوق کے مکمل حامی ہیں، ان کے زیادہ تر مطالبات، جو عوامی مفاد میں ہیں، پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں۔ حکومتی ٹیم کے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات، پُرامن طریقے سے مسائل کا حل نکالنے پر زور احسن اقبال نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی مذاکراتی ٹیم مظفرآباد آئی ہے، ہم آزاد کشمیر میں امن چاہتے ہیں، دشمن ملک عدم استحکام سے فائدہ اٹھانے میں دیر نہیں لگاتا۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ باقی...
    ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جانا چاہیے ، حکومت کسانوں کا ہاتھ تھامے تاکہ وہ آئندہ سیزن کیلئے اجناس کی کاشت کرنے کی تیاری کر سکیں ۔   اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے آگے آنا چاہیے تاکہ لاکھوں لوگ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں ، سیلاب سے انفراسٹر اکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہوگا اس لئے اس پر بھی توجہ مرکوز کی جائے...
    ویب ڈیسک :پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدر آباد زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم کے ساتھ قمبر سٹی پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔  ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور امجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں۔ آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔ بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر واپس قومی اسمبلی اجلاس میں لے آئے۔ پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نوازمریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم نے یہاں احتجاج کیا تھا اس کے بعد حکومتی ٹیم آئی تھی جس سے مذاکرات ہوئے، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود موسمی سسٹم کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ادارے کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم ڈپریشن سے بڑھ کر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے اور آئندہ 12 گھنٹوں میں طوفان میں بدلنے کا خدشہ ہے۔اگر یہ طوفان تشکیل پاتا ہے تو اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا، جو سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے اور اس کا مطلب “طاقت” ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طوفان مزید شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم اس وقت کراچی...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، ہم اب تک سات جنگیں ختم کرا چکے ہیں اور لگتا ہے غزہ کی جنگ آٹھویں ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ لگتا ہے مشرق وسطیٰ کا مسئلہ تقریباً تین ہزار سال بعد حل ہو سکتا ہے۔ غزہ کے ساتھ پورے مشرق وسطیٰ میں امن ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں مجموعی طور پر امن قائم ہو گا یہ حیران کن کامیابی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف غزہ نہیں بلکہ غزہ میں امن کے ساتھ مکمل امن حاصل کریں گے، ایسا ہونا حیرت انگیز کامیابی...
    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے سرفراز قمر ڈاہا کو عہدے پر بحال کر دیا اور ڈاکٹر ریاض کی بطور چیف کمشنر تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری طور پر جاری  کیا۔ یاد رہے کہ سرفراز قمر ڈاہا نے اپنی برطرفی کے خلاف وکیل قاسم اقبال جلالی کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سرفراز قمر ڈاہا 2023 میں ایک باقاعدہ الیکشن کے ذریعے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر منتخب ہوئے تھے، تاہم صدر مملکت آصف علی زرداری نے 31 اگست 2025 کو جاری کردہ حکم کے تحت اُنہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے سرفراز قمر ڈاہا کو عہدے پر بحال کر دیا اور ڈاکٹر ریاض کی بطور چیف کمشنر تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری طور پر جاری  کیا۔ یاد رہے کہ سرفراز قمر ڈاہا نے اپنی برطرفی کے خلاف وکیل قاسم اقبال جلالی کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سرفراز قمر ڈاہا 2023 میں ایک باقاعدہ الیکشن کے ذریعے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر منتخب ہوئے تھے، تاہم صدر مملکت آصف علی زرداری نے 31 اگست 2025 کو جاری کردہ حکم کے تحت اُنہیں عہدے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپورکوپاکستان کا مثالی شہر بنانے کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقدشہری علاقوں سے غیرقانونی قبضے خالی کرانے اوربھینسوں کے باڑے شہر سے باہرمنتقل کرنے سمیت اہم فیصلے کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کو پاکستان کامثالی شہر بنانے کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے سٹیزن ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمیٹی کے کونسلرزکے علاوہ معروف تاجر معززین شہرصحافی اور سماج سدھارک تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت میونسپل کمیٹی کے عوام دوست چیئرمین ڈاکٹریارمحمد پھلپوٹو نے کی ۔اجلاس میں شہر کے مرکزی علاقوں اور سڑکوں کی فٹ پاتھوں سے غیر قانونی قبضے خالی کرانے شہریوں کو وافر مقدار میں پینے کاپانی صاف و شفاف پانی مہیا کرنے گوشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: حماس کی جانب سے غیر مسلح ہونے سے انکار کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے غزہ میں جنگ بندی منصوبے پر تبادلۂ خیال کیا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے گفتگو کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت حساس نوعیت کی ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ حماس امریکی منصوبے کو منظور کرلے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ حماس کو منصوبے پر غور کے لیے ڈیڈلائن دیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے منگل کے روز حماس کو 3 سے 4 روز میں جواب دینے کا کہا تھا۔ برطانوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے معاملے کاپاکستان سپورٹس بورڈ نوٹس لیتے ہوئے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدداران تین اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر شکایت پر سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس ٹیکنیکل آفیشلز نے شکایت دارکی کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ میں آئینی خلاف ورزیاں اور بے ضابطگیاں ہوئی ہے جس کی تحقیقات کی جائے جس پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے خلاف معاملے کو پاکستان کوڈ آف ایتھکس اینڈ گورننس اِن اسپورٹس 2024 کے تحت سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر کو بھجوایا جنہوں نے تین اکتوبر...
    کالعدم تنظیم کے سابق سربراہ گلزار امام شمبے نے قومی دھارے میں واپسی کے 2 سال بعد اپنے انٹرویو دیتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں گلزار امام شمبے نے کہا کہ بی وائی سی اور اس جیسی دیگر طلبا تنظیمیں دراصل بی ایل اے کی نرسری کا کردار ادا کرتی ہیں، جہاں سے نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف مائل کر کے بھرتی کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے پکڑا جانے والا گلزار امام شمبے کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے اندرونی اختلافات کے باعث شدت پسند بھی مارے جاتے ہیں، جبکہ ان کی فیملیز کو اصل وجوہات بتانے کے بجائے گمراہ کن بیانیہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے۔ وہ جمعرات کو  پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ،وہ فرداً فرداً ہر زخمی  اہلکار  کے  پاس گئے اور خیریت دریافت کی ۔‎  محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے  جذبے اور بہادری  کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، شرپسندی  کے  باوجود  اپ نے...
    کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو نے سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات انسانی جانوں کے تحفظ، شہری سلامتی اور تعمیراتی عمل میں شفافیت لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے صوبے کی تمام خطرناک عمارتوں کا جامع سروے کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ غیرقانونی اور بے ضابطہ تعمیرات کو فوری طور پر روک کر موقع پر ہی مسمار کیا جائے۔ انہوں نے بلڈنگ انسپکٹرز، سینئر انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اپنی حدود میں باقاعدہ...
    امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کرنے اور ملک میں اپنے کاروبار کو ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے تحت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام پی اینڈ جی کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ترقی کی رفتار بڑھانا اور ویلیو کریشن کو تیز کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی کے ساتھ تیل و گیس شراکت داری، پشاور بلاک کی بحالی پر اہم پیشرفت میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنیپروکٹر اینڈ گیمبل نے اپنے بیان میں کہا کہ پی اینڈ جی پاکستان اور گلٹ (Gillette) پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ سرگرمیاں مرحلہ وار کم کی جائیں گی جبکہ صارفین کو خطے کی...
    —فائل فوٹوز کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان کر دیا۔اعلامیے کے مطابق گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 19 ہزار 433 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔انٹر بورڈ کراچی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 19 ہزار 23 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 8 ہزار 569 امیدوار تمام 6 پرچوں میں پاس ہوئے۔اعلامیے میں کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1 ہزار 392 طلباء 5 پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 357 طلباء 4 پرچوں میں پاس ہوئے ہیں۔
    وفاقی حکومت کے نمائندگان اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے، موبائل کمپنیوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآبار میں وفاقی حکومت کے نمائندگان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے مؤقف اختیار کیا کہ مزید بات چیت ایکشن کمیٹی کے دیگر کور ممبران کے مظفرآباد پہنچنے کے بعد ہوگی۔ اس وقت راولاکوٹ اور میرپور ڈویژن سے آنے والے قافلے راستے میں ہیں جنہیں ایکشن کمیٹی کے کور ممبران لیڈ کر رہے ہیں۔ کشمیری عوام محبِ وطن ہیں اور ان...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کرپشن بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس ناسور کا تدارک کئے بغیر صوبے میں گورننس اور ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نیپا کوئٹہ میں شہداء کے نام سے منسوب ہاسٹل اور آڈیٹوریم کی تعمیر کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ یہ اقدام شہدائ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور افسران کی تربیت کے عمل کو بہتر بنانے...
    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اعطم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا. جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی باوقار شرکت کو سراہتا ہوں. مشتاق احمد خان، مظہر سعید، وہاج احمد، اسامہ ریاض، اسماعیل خان، عزیز نظامی، فہد اشتیاق و دیگر پاکستانیوں نے امدادی مشن میں حصہ لیا۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانیوں کی انصاف کیلیے جدوجہد اور مدد کے جذبے کی نمائندگی ہے.حکومت پاکستان انسانی جان کا احترام، محفوظ رسائی اور بلاتعطل امداد کے اصولوں کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی واپسی کا...
    ہم میں سے کون نہیں جانتا کہ پیراسیٹامول (Acetaminophen) ہر گھر کی سب سے عام دوا ہے۔ بخار ہو، درد ہو یا تھکن ہو، ہمارا پہلا انتخاب یہی دوا ہے۔ مگر حالیہ دنوں میں ایک نہایت اہم تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے اپنے باضابطہ نوٹس میں خبردار کیا ہے کہ حمل کے دوران پیراسیٹامول کے مسلسل استعمال سے بچے کی دماغی نشوونما پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اور یہ خدشہ موجود ہے کہ اس کے نتیجے میں Autism اور ADHD جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہ کوئی معمولی افواہ نہیں۔ اس پر امریکی صدر ٹرمپ نے پبلک ہیلتھ اور میڈیکل ہیلتھ کے سرکردہ قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امریکی حکومت...
    — اسکرین گریب گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گرفتاری سے قبل اپنا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اب سے 9 گھنٹے قبل اپنا آخری پیغام شیئر کیا تھا۔انہوں نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ اچھی خبر ہے کہ ڈھائی تین ہزار کلو میٹر کا سفر 20 دن اور 20 راتوں میں طے کرتے ہوئے ہم غزہ کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، غزہ کے ساحل سے اب ہمارا فاصلہ 2 ہندسوں میں ہے۔ اب ہم سر زمین جہاد، غزہ پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی حادثہ پیش نہ آیا تو اگلے 6 سے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں۔ تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار سکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں، سب کو پتہ ہے...
    ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان نے1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں40 سے زائد کشتیوں پر 500 بین الاقوامی کارکنان محصور غزہ کے عوام کے لیے امداد لے جارہے تھے، اسرائیل کا انسانی ہمدردی کےکارکنان کو حراست میں لینا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور نہتے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر غیرقانونی محاصرہ 2 ملین سے زائد فلسطینیوں کو اذیت اور محرومی میں مبتلا کیےہوئے ہے، امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹ چوتھے...
    ویب ڈیسک؛ وزارت صنعت و پیداوار  نے ای بائیکس اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔  ترجمان کے مطابق ای بائیکس رکشہ کیلئے ملک بھر سے 2لاکھ 69ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، قرعہ اندازی کے تحت 41ہزار درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔  حکام کے مطابق 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی، کم آمدنی والے شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں پر براہِ راست سبسڈی دی جارہی ہے۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے   موٹر سائیکلوں پر 50 ہزار بینکوں سے قرض اور 80 ہزار روپے صارف کو خود دینا ہوں گے جبکہ رکشوں پر سبسڈی 2 لاکھ اور 4 لاکھ خریدار کو دینا ہوں...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے بھیس میں فرار کی کوشش کرنے والے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور بھارت کی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد آپریشن کے دوران بزدلانہ طور پر خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔  دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ گرفتار ہونے والے فتنہ الہندوستان کے کارندے متعدد تخریبی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق, پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات پارلیمنٹ ہائوس میں اسپیکر چیمبر میں ہوئی،ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری اور رانا مبشر نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بعض بیانات پرتحفظات کا اظہار کیا جس پر (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے...
    آٹے کی سپلائی بند ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 23 سو روپے جبکہ 80 کلو آٹے بوری کی قیمت 9500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے کے بعد پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے 2 روز سے آٹے کی سپلائی بند ہونے پر پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے۔ آٹے کی سپلائی بند ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 23 سو روپے جبکہ 80 کلو آٹے بوری کی قیمت 9500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق دو روز سے پنجاب سے آٹے کی سپلائی دوبارہ بند ہے، اگر ترسیل...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ایماندار صحافت خوف اور عدم تحفظ کے سائے میں جی رہی ہے، جو لوگ سچ لکھتے ہیں انہیں دھمکیوں اور تشدد سے خاموش کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی میں نوجوان صحافی راجیو کی گمشدگی کے بعد مردہ پائے جانے کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ہولناک واقعہ ہے جس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ راہل  گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ اتراکھنڈ کے نوجوان صحافی راجیو پرتاپ سنگھ جی کی گمشدگی اور پھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی میں ایک دلچسپ حکم سامنے آیا ہے جہاں بھارتی عدالت نے ڈاکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ہینڈ رائٹنگ بہتر کریں تاکہ طبی نسخے اور رپورٹس سب کے لیے قابلِ فہم ہوں۔ یہ حکم پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران دیا۔رپورٹ کے مطابق معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون کی جانب سے ایک شخص پر جنسی زیادتی، دھوکا دہی اور جعل سازی کے الزامات لگائے گئے۔ اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں سرکاری ڈاکٹر کی تیار کردہ میڈیکو لیگل رپورٹ پیش کی گئی جو اس قدر ناقابلِ فہم تھی کہ جج اسے پڑھ ہی نہ سکے۔جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے لیے یہ انتہائی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مذکورہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔  گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔  پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا  کہنا ہے کہ مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کا لبادہ اوڑھ کر فرار کی کوشش کرنے والے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور بھارت کی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد آپریشن کے دوران بزدلانہ طور پر خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔  دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ گرفتار ہونے والے فتنہ الہندوستان کے کارندے متعدد تخریبی سرگرمیوں میں بھی...
    بالی ووڈ کے سینئر فلم رائٹر اور فلم ساز سلیم خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ ارباز خان کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنی اہلیہ سلمیٰ خان سے شادی کے موقع پر سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا۔ سلیم خان کے مطابق ان کا تعلق سلمیٰ خان سے ابتدا میں خفیہ طور پر قائم ہوا، مگر جلد ہی انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس رشتے کو گھر والوں کے سامنے لے کر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سلمیٰ خان کا اصل نام سوشیلا تھا اور جب پہلی بار ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات ہوئی تو وہ شدید دباؤ میں تھے، ایسا لگا جیسے پورے مہاراشٹر کے لوگ...
    معروف سینئر اداکار و کامیڈین کاشف خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ بھارتی فلمی ستاروں کے لیے کراچی سے خصوصی کھانے، کپڑے اور جوتے لے کر جاتے تھے۔ کاشف خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام، خاندان اور دیگر حوالوں سے بات چیت کی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ہم انہیں (بالی ووڈ) کے لوگوں کو اسٹارز سمجھ کر جاتے تھے لیکن ان کے لیے ہم اسٹارز تھے۔ کاشف خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم تواتر سے بھارت آتے جاتے تھے۔ جیسے اب کراچی کے دوسرے علاقوں کے لوگ ناظم آباد آتے جاتے ہیں ویسے ہم ممبئی جاتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان میرے والد...
    اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ ایک بار انہوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وقفہ لے کر مغربی طرز کے لباس میں ہی نماز پڑھی تو سیٹ پر موجود ایک اداکارہ نے انہیں ٹوکا اور سوال اٹھایا کہ ان کی نماز کیسے ہوگی؟ یشما گل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میڈیا میں کام کرنے والوں اور خصوصی طور پر اداکاروں کو مذہبی رجحانات رکھنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ اداکاروں کے حوالے سے عام لوگوں میں غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ اداکار اچھے لوگ ہوتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ جب سے انہوں نے اداکاری میں کام کرنا شروع کیا...
    فاشسٹ مودی کا نام نہاد "فیصلہ" اب دھوکے اور فریب کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، غاصب مودی کی جابرانہ پالیسیوں نے کشمیر کو کھلی جیل اور انسانی حقوق کے قبرستان میں بدل دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے آمر مودی کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا جب کہ نااہل اور فاشسٹ مودی کی  انتہا پسندی نے بھارت کے زیر تسلط علاقوں کو انتشار کی طرف دھکیل دیا۔ ظالم اور مکار مودی نے فریب دے کرآرٹیکل 370 منسوخ کر کے کشمیر میں اپنی آمریت قائم کی، فاشسٹ مودی کے 5 اگست کے دھوکے نے کشمیری عوام کے حقوق سلب کیے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی نے...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان اور چین کی دوستی ایک لازوال اور ناقابلِ شکست رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے، پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔  شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مبارک دن پر وہ چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کے کردار کا بھی...
    چیوانگ نے لہہ میں 24 ستمبر کو مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی عدالتی انکوائری اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک سمیت گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کی واپسی کا اپنا مطالبہ دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لہہ اپیکس باڈی نے بھارتی حکومت کے ساتھ نئی دہلی میں 6 اکتوبر کو ہونے والے مذاکرات سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایپکس باڈی نے یہ فیصلہ لہہ میں حالیہ مظاہروں کے دوران 4 افراد کی ہلاکت اور 50 سے زائد زخمی ہونے کے بعد کیا ہے۔ ایپکس باڈی کے سینئر رکن تھوپستان چھیوانگ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا...
    جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز سے لاہور میں شروع ہوگیا۔ کھلاڑیوں نے عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پہلے روز فٹنس ڈرلز، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف مراحل میں بھر پور مشقیں کی گئیں، کوچنگ اسٹاف نے ہر کھلاڑی کو انفرادی اور اجتماعی طور پر رہنمائی فراہم کی۔ کیمپ آٹھ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ آج کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔ اس دوران بیٹنگ آرڈر کی تیاری، بولرز کے اسپیلز اور فیلڈنگ کمبی نیشنز پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے...
    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹرمپ غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن کے لیے عرب اور مسلم ممالک کا اہم کردار بھی قابل تعریف ہے، معاہدے اور اس کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں کا پُرعزم ہونا اہم ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماری اولین ترجیح غزہ تنازع سے پیدا شدہ بدترین انسانی تکالیف کو کم کرنا ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی ہونی چاہیے۔ عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ غزہ سے تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی ہونی چاہیے، امید ہے یہ اقدامات دو ریاستی حل کے لیے سازگار حالات...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کے استعمال کے حوالے سے خود فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔سینیٹر رانا ثناء اللہ نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی قومی وسائل ہیں جو نیشنل واٹر اکارڈ کے تحت صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس معاہدے میں ہر صوبے کا حصہ واضح طور پر درج ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ناصرف موجودہ حکومت کی اتحادی ہے بلکہ 2018 سے 2022 تک مسلط کردہ آمرانہ منصوبے کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں بھی دیرینہ شراکت دار رہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو مسلم لیگ (ن)...
    پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے کے بعد پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب سے 2 روز سے آٹے کی سپلائی  بند ہونے پر پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے۔ آ آٹے کی سپلائی بند ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 23 سو روپے جبکہ 80 کلو آٹے بوری کی قیمت 9500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق دو روز سے پنجاب سے آٹے کی سپلائی دوبارہ بند ہے، اگر ترسیل بحال نہ ہوئی تو 20 کلو بوری 25 سو اور 80 کلو بوری 10 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ڈیلرز کے مطابق انہوں نے آٹے کی سپلائی بحال کرنے کے لیے پنجاب سمیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے ملازمین کی پنشن میں بلاجواز کٹوتی ،ڈی آر اے اور گروپ انشورنس نہ دینے کے خلاف سندھ ایمپلائز الائنس کی مرکزی اپیل پر آج گسٹا قنبر کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ قنبر کے مختلف اسکولوں کی تالہ بندی کرکے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی سربراہی گسٹا قنبر کے صدر جواد حسین سومرو کررہے تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے ہائی اسکول قنبر سے ہوتے ہوئے قنبر پریس کلب تک مارچ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جواد حسین سومرو، سدھیر لاشاری، ضمیر حسین عباسی اور عزیر احمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹرمپ غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن کے لیے عرب اور مسلم ممالک کا اہم کردار بھی قابل تعریف ہے، معاہدے اور اس کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں کا پُرعزم ہونا اہم ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری اولین ترجیح غزہ تنازع سے پیدا شدہ بدترین انسانی تکالیف کو کم کرنا ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی ہونی چاہیے۔عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ غزہ سے تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی ہونی چاہیے، امید ہے یہ اقدامات دو ریاستی حل کے لیے سازگار حالات پیدا...
    پاکستان اور فن لینڈ نے کان کنی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اورپاکستان میں فن لینڈ کی سفیرHannu Ripatti کی زیر قیادت وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وفد میں میٹسو معدنیات کی صدرPiia Karhu اور فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل Willie Eerola بھی شامل تھے۔ باہمی تعاون میں اضافے سے پاکستان اپنی وسیع معدنی صلاحیت کو موثر طریقے سے بروئے کارلانے کیلئے فن لینڈ کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے معدنیات کے شعبے کے ریگولیٹری نظام کو موجودہ دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاہے۔ انہوں نے کہا...
    کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے بعد کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔انٹرنیٹ کی بندش سے اندرون اور بیرون ملک رابطے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ضروری خدمات، بشمول بینکنگ اور آن لائن تعلیم  بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔  کابل ائیرپورٹ کے حوالے سے ایک شہری نے بتایا کہ ائیرپورٹ تقریباً سنسان ہے اور وہاں پروازوں کی آمد و رفت کے کوئی آثار نہیں ہیں۔فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار24 کے مطابق منگل کو کابل آنے اور جانے  والی چند پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ کئی پروازوں کا اسٹیٹس ’نامعلوم‘ کردیا گیا ہے۔ اداکارہ ثنا جاوید کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ...
    ویڈیو میں رہا ہونے والے صہیونی قیدی ایڈان الیگزینڈر کے الفاظ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس نے کہا تھا کہ وہ اگلے ماہ تل ابیب واپس آجائیں گے تاکہ وہ دوبارہ اپنی فوجی وردی پہن سکیں اور غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے بارے میں صیہنویوں کے نام ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ وقت گزر رہا ہے اور آپ کی حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے بارے میں ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں روزانہ سیکڑوں افراد اچانک دل بند ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ایمرجنسی وارڈ میں روزانہ 70 سے 100 ایسے مریض لائے جاتے ہیں جن میں سے کئی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے ہیں۔اس تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر این آئی سی وی ڈی نے فارمیو کے تعاون سے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 1000 شہریوں کو سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسسٹیٹیشن) ماسٹر ٹرینرز بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاکہ لوگ ابتدائی قیمتی منٹوں میں زندگیاں بچا سکیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پنجاب کی وزیراعلیٰ کے حق میں کھڑی ہوگئی اور پیپلزپارٹی کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ایسا بیان نہیں دیا اور پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کاکردار ادا کیا ہے جبکہ جواب میں پنجاب کو ہمیشہ گالی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کل کے جلسے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں کی، اگر پنجاب کیخلاف کوئی بات کی جاتی ہے تو اس پر جواب دینا تو وزیراعلی پنجاب کا حق ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے پر پنجاب کی قطعا مرضی نہیں ہے، جو بات کل وزیراعلی پنجاب نے بات کی ہے وہ سی سی آئی میں...
    تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے میجر جنرل موسوی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد اس مختصر عرصے میں نیوی نے دشمن کے آپریشنز کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اچھے اقدامات کیے ہیں اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے صوبہ ہرمزگان میں فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے یونٹوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کے بعد اس مختصر عرصے میں، نیوی میں بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں، اور آج دشمن کے ساتھ ممکنہ تصادم کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے نیول فورسز...
    وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے،ہمارااتحادنظریاتی ہے۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا ، سید نویدقمرکے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے،ہم گھرمیں بیٹھ کریہ مسئلہ حل کریں گے، ہم جمہوریت اورملک کومضبوط کریں گے، ہمارااتحاد نظریاتی اورنیک نیتی کی بنیاد پر ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہمیں سعودی عرب سے اقوام متحدہ تک کامیابیاں مل رہی ہے،ہمارااتحاد جمہوریت اور پاکستان کی مضبوطی کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 25کروڑ عوام...
    مشہور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔60 سالہ فنکار گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے لاہور کے میو اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔اہلِ خانہ کے مطابق آخر وقت میں ان کی حالت تشویشناک ہوچکی تھی اور وہ کومہ میں تھے۔ گردے، جگر اور معدہ بھی کام چھوڑ چکے تھے۔لکی ڈیئر کے نواسے نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ عصر کے بعد باغبانپورہ میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ لکی ڈیئر گزشتہ چالیس سال سے شوبز سے وابستہ تھے اور...
    بھارتی ڈانسر دھناشری ورما نے ایک ٹیلی وژن شو کے دوران سابق شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں انتہائی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شادی کے محض دوسرے مہینے میں ہی چہل کے دھوکے کا علم ہوگیا تھا۔ اس شو کے دوران جب دھناشری سے پوچھا گیا کہ انہیں کب احساس ہوا کہ یوزویندر چہل کے ساتھ ان کی شادی نہیں چل سکتی، تو ان کا جواب سب کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پہلے ہی سال میں ہی مجھے اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا۔ دراصل شادی کے صرف دوسرے مہینے میں ہی میں نے انہیں دھوکا دیتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔‘‘ دھناشری ورما نے زور دے...
    لاہور: پنجاب میں موسم بدلنے لگا جس کے سبب مختلف شہروں میں درجہ حرارت گرنے لگا ہے تاہم ہوا کا معیار بھی خراب ہو رہا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اسموگ کی پیشگی اطلاع، تجزیے اور موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام نے ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق اسموگ کی صورتحال قابو میں ہے۔ موسمی پیشگوئی کے جدید نظام کی مدد سے سردی اور اسموگ کے سیزن میں پیشگی معلومات پہلی بار دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ سال سے بڑھ کر اسموگ سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور قابو پانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو اسموگ سے بچاؤ کے گرینڈ...
    جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے...
    ایک وقت تھا جب انسان نت نئی ٹیکنالوجی کے بغیر بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پرسکون زندگی گزارتا تھا اور پھر اسمارٹ فون سمیت دیگر جدید سہولیات نے ہمیں اپنا مرہون منت بنالیا لیکن کبھی کبھار یہ سہولیات ہمیں نہ سلجھنے والی مشکلات سے دوچار بھی کردیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے آج کے اس مصروف دور میں ہم بعض اوقات بے دھیانی میں کچھ ایسے کام بھی کر بیٹھتے ہیں جس کے بعد ہم لاکھ سچے سہی لیکن لوگ کا اعتماد کھوبیٹھتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ کہانی ہے کراچی کے ایک اسکول کے مالک اور معلم کی ہے جن کی زندگی اسکول اور اس سے وابستہ...
    ٹرمپ کے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے پر اسرائیلی وزیرعظم نیتن یاہو نے ہامی بھرلی تاہم دوسرے فریق حماس کے ردعمل کا شدت سے انتظار تھا۔ الجزیرہ کے مطابق ہمیشہ سے جنگ بندی معاہدوں پر دوٹوک مؤقف اختیار رکھنے والی حماس نے اسرائیل کی جانب سے متعدد بار معاہدوں سے انحراف کو برداشت کیا ہے۔ جیسے ہی ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم غزہ جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے پر اتفاق کا اعلان کیا، حماس کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ الجزیرہ سے خصوصی بات کرتے ہوئے حماس کے رہنما محمود مرداوی نے بتایا کہ اب تک ہمیں اس امن منصوبے کا تحریری مسودہ موصول نہیں ہوا۔ انھوں نے مزید کہا کہ امن منصوبہ کا مسودہ موصول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برصغیر پاک و ہند کی فکری و سیاسی تاریخ میں اگر کوئی ایسی شخصیت تلاش کی جائے جس نے امت مسلمہ کو بکھرتے ہوئے حالات میں ایک نئی فکری سمت اور عملی لائحہ عمل دیا، تو وہ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ہیں۔ وہ محض ایک عالم، مصنف یا مقرر نہیں تھے بلکہ ایک تحریک کے بانی، فکری مجتہد اور عملی رہنما تھے۔ ان کے اجتہادات نے اسلام کو محض چند رسوم اور اخلاقی تعلیمات تک محدود رکھنے کے بجائے اسے ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آج کے دور میں جب امت ِ مسلمہ فکری انتشار، اخلاقی زوال اور سیاسی غلامی میں مبتلا ہے، مولانا مودودیؒ کی فکر ایک مینارِ نور کی طرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر اور صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں تاکہ عوامی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ فوری...
    ٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے “گلوبل گورننس انیشی ایٹو” کے موضوع پر اہم سیمینار کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے باہمی اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا:”گلوبل گورننس انیشی ایٹو ، ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چین کا وژن” اس سیمینار میں چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔...
    قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے 80 فیصد شعبے خواتین کے لیے بھرتی کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع زیب جعفر نے کہا کہ اس وقت 5 ہزار سے زائد خواتین پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ گزشتہ 3 برسوں میں تقریباً 700 خواتین کو کمیشن دیا گیا۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ایسے شعبے جو انتہائی جسمانی مشقت اور طویل عرصے تک سخت اور دشمنانہ ماحول میں تعیناتی سے متعلق ہیں، وہ خواتین کے لیے بند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین بہادری، صلاحیتوں اور حوصلے کا استعارہ ہیں،بلاول بھٹو انہوں نے مزید...
    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  بھارتی گجرات پر موجود ڈپریشن بدستور برقرار ہے جو یکم اکتوبر تک بحیرہ عرب تک پہنچ سکتا ہے۔ ماہرِ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اس کے مزید طاقتور ہونے کے 50 فیصد امکانات ہیں، تاہم یہ سسٹم طوفان میں تبدیل ہونے کے بجائے 4 اکتوبر کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں ختم ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں 129 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ اس دوران ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی بارش کی توقع ہے جبکہ کراچی میں بھی طویل وقفے کے بعد پوسٹ مونسون شاورز برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات...
    اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ کیا، جس سے ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا اور تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہدایت دی کہ وہ 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کریں اور ان کے تحفظات سنیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ تمام فریقین...