2025-11-04@20:05:30 GMT
تلاش کی گنتی: 5155

«کے پیش نہ ہونے پر کا»:

(نئی خبر)
    پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین پر تشدد، انفارمیشن گروپ کے سرکاری افسر نے استعفیٰ دے دیا سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو...
    راولپنڈی: پنجاب بھر میں سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ طالبات کی سیکیورٹی کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور روزانہ اسکول بیگز کی چیکنگ ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کی سلامتی اور تحفظ کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے تحت اسکول آنے والے تمام طلباو طالبات کے حفظ ماتقدم کے طور پر اسکول بیگز کی روزانہ چیکنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی خطرات کے باعث...
    تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ لیاقت علی خان کوقائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کےلیے شب و روز کام کیا۔ 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انھیں سید اکبر نامی...
    ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران افغانستان کی جانب سے عائد الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان کے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور اس دوران پوری کوشش کی کہ کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین، عوام اور قومی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرتا رہے گا۔ انہوں نے افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے بیانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر احتجاج  کے  سلسلے میں درج مقدمے  کی سماعت  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں علیمہ خان کی عدم حاضری پر گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے ۔ عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں  گرفتار کر کے 19 اکتوبر عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے  ریمارکس دیے کہ علیمہ خان آپ کی ضمانت کیوں نہ منسوخ کی جائے ؟  مسلسل غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ کیوں نہ علیمہ خان کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن سے ملک کے 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب کے باعث زراعت اور انفرا اسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ) سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس سے انفرا اسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا۔ ہنگامی ٹیکس کیلئے سولر پینلز اور انٹرنیٹ پر ٹیکس کی شرحیں بڑھانے پر غور ابتدائی تخمینوں میں...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ملکی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے نام پر خون ریزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ فلسطینی امن کی وجہ سے خوشیاں منا رہے ہیں، جبکہ یہاں بعض عناصر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا ایک اجتماعی مسئلہ تھا اور ساری دنیا نے اس پر احتجاج کیا۔ جب معاہدہ ہو چکا ہے تو پھر حالات...
    ابوظبی میں بارش کی طویل غیر موجودگی کے باعث متحدہ عرب امارات کی قیادت نے روحانیت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر ملک بھر کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی تاکہ بارش کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جا سکے۔ یہ نماز کل نمازِ جمعہ سے آدھا گھنٹہ پہلے ادا کی جائے گی، جس میں عوام کو شرکت کی بھرپور ترغیب دی گئی ہے۔ حکام نے اپیل کی ہے کہ شہری خلوصِ دل، عاجزی اور عقیدت کے ساتھ اس نماز میں شریک ہوں، تاکہ اجتماعی دعا کے ذریعے رحمت کی بارش طلب کی جا سکے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام...
    قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے 72 ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی اور کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان کے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جس میں ملکی سرمایہ کاری اور شراکت داروں کے تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    لندن میں گزشتہ سال موبائل فون چوری اور چھیننے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جہاں 80 ہزار سے زائد فونز کا سراغ نہیں ملا، جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کی تازہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ صرف مقامی سطح پر ہونے والی چھوٹی وارداتیں نہیں بلکہ ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک کے تحت کیے جا رہے ہیں، جو چوری شدہ فونز کو ہانگ کانگ، چین اور الجزائر جیسی عالمی منڈیوں میں فروخت کرتا ہے۔ پولیس نے شمالی لندن میں حالیہ چھاپوں کے دوران تقریباً 2 ہزار چوری شدہ موبائل فونز اور 2 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 49 لاکھ روپے) نقدی برآمد کی۔ یہ کارروائیاں اُن دکانداروں اور درمیانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےبھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ کے فروغ اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے قومی و عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے "بھوک کا خاتمہ"کے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی...
    آسام کے بکسا ضلع میں مشہور گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کرتے وقت پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں موجود مشتعل مداحوں نے جیل کے باہر ملزمان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور تین پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حالات قابو کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ملزمان میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائزر شیام کانو مہانتا، زوبین کے منیجر سدھارتھا شرما، کزن سندیپن گارگ، اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایم پی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے...
    معروف بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو بھارت میں دیے گئے ’استقبال‘ پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شرمندگی سے ان کا سر جھک گیا ہے‘۔ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی چھ روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں، جو 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ بھارت میں امیر خان متقی کو ملنے والے استقبالیے پر معروف اسکرین رائٹر جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’’مجھے شرم آتی ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ دنیا کے بدترین دہشت گرد گروہ طالبان...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک موقع پر ایٹمی جنگ چھڑنے والی تھی، جسے انہوں نے اپنی سفارتی کوششوں سے روکا۔ ٹرمپ نے بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچا لیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکے ہیں اور ان میں سے کئی جنگیں بظاہر معمولی اختلافات سے شروع ہونے جا رہی تھیں لیکن نتائج تباہ کن ہو سکتے تھے۔ ان کے بقول بھارت اور پاکستان جیسے جوہری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-20 لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات کو چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے ٹی ایل پی کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے سے باز رکھنے کی سنجیدہ کوششیں کیں، لیکن تنظیم نے تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ’ہم نے یہ آپریشن امن و امان قائم رکھنے کے لیے کیا، کیونکہ مارچ کے شرکا نے تمام اہم راستے، بشمول جی ٹی روڈ، ٹریفک کے لیے بند کر دیے تھے۔‘وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ایچ آر سی پی نے خود...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہوٹلوں اور باربی کیو ریسٹورنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے تمام ضلعی افسران کو سخت احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ڈی جی ماحولیات کے مطابق تمام ہوٹلوں اور باربی کیو اسٹیشنز کو پندرہ دن کے اندر سَکشن ہُوڈز نصب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو ریسٹورنٹس کھلی جگہوں پر دھواں، چکنائی یا بدبو پھیلاتے ہیں، ان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔...
    لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے  2716  پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے  251 ، شیخوپورہ  سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے ہیں، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ پنجاب بھر میں پرتشدد مظاہرین کے حملوں سے 250...
    مہیما سنگھ نے سوال کیا کہ مودی اور امت شاہ اب تک وائی پورن کمار کے کنبہ سے ملاقات کرنے کیوں نہیں گے، کیوں انہوں نے اب تک یہ بھروسہ نہیں دلایا کہ حکومت دلتوں کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے دلت استحصال کے بڑھتے معاملوں کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 11 سالوں سے مودی حکومت میں ہر سطح پر دلتوں کے وجود اور ان کے حقوق پر سخت حملہ ہو رہا ہے۔ یہ بیان نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر مہیما سنگھ نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر ماہ میں پیش آئے کئی سنگین دلت استحصال کے واقعات کے باوجود وزیر اعظم نریندر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحان میں 15 ہزار 602 امیدوار شریک تھے۔ اس میں سے صرف 229 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں جبکہ صرف 397 امیدوار پہلے مرحلے کا ٹیسٹ پاس کرسکے تھے۔پہلی پوزیشن محمد شافع اعجاز،  دوسری پوزیشن ثناء رسول جبکہ تیسری پوزیشن مومنہ اظہر نے حاصل کی۔  لاہور میں باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ...
    مصر میں غزہ امن کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ایک ہلکا پھلکا اور دلچسپ لمحہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ بین الاقوامی امن سربراہی اجلاس کے دوران اردوان نے میلونی سے گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کی ظاہری شخصیت کی تعریف کی اور کہا،آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں، میں نے آپ کو جہاز سے اترتے ہوئے دیکھا تھا۔ لیکن ایک بات کہنا چاہوں گا… آپ کو سگریٹ چھوڑ دینی چاہیے! یہ سن کر قریب کھڑے فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون قہقہہ لگا بیٹھے اور مزاحیہ انداز میں بولے:یہ ناممکن ہے! میلونی نے بھی مسکراتے ہوئے فوراً جواب دیا: مجھے معلوم ہے… لیکن اگر میں نے سگریٹ چھوڑ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نےسابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے آغا سراج درانی کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ہمارے عزیز بھائی تھے ان کے جانے پر دل غمگین ہے، غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی باوقار، شفیق اور مخلص رہنما...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، تاہم اس تیزی سے بڑھتی ہوئی پیداوار نے سسٹم کے استحکام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایا کہ ملک میں سولر انرجی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار ایک نئے انقلاب کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے حاصل ہونے والی بجلی کا حجم اب 6 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جب کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت بھی 12 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جس...
    — اسکرین گریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے حلف کو روکنے کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ آج اللّٰہ تعالی کے فضل سے آئین کے دشمن کی ایک اور کوشش ناکام ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، آج نئی حکومت ہوگی، وزیراعلیٰ حلف اٹھائیں گے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں کسی کا خوف نہیں، ہم عوام اور قانون کی پاسداری کے لیے لڑیں گے۔ پشاور: گورنر نے وزیر اعلیٰ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو ’’ایکس ‘‘پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا انتخاب عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اس کی مضبوط ساکھ کی پہچان اور شراکت کا اعتراف ہے۔ انہوں...
    دبئی میں ٹیکنالوجی کی نمائش Gitex کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا ہے اور 17 اکتوبر تک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق جائٹیکس کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ کی ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور...
    اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے زراج گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کو زراج ہاؤسنگ اسکیم کے لے آئوٹ پلان کی شرائط و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے مطابق زراج ہاؤسنگ اسکیم کا ابتدائی لے آئوٹ پلان 6 ستمبر 2004 کو 1250 کنال اراضی پر منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد 22 جولائی 2005 کو اس کا پہلا ترمیم شدہ اور توسیعی پلان 1461.80 کنال رقبے پر منظور کیا گیا۔ اس کی این او سی...
    ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوں کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔\932
    اداکارہ شرمین علی نے بتایا کہ انہوں نے دماغی صحت کی بہتری کے لیے طلاق لی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اندر رشتوں کے کھو جانے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ شرمین علی نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اور اس معاملے پر بات کرنا ان کے لیے نہایت مشکل ہے۔ شرمین علی کا کہنا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ انہوں نے اپنی دماغی صحت کی بہتری کے لیے لیا تھا اور اس وقت انہیں مکمل یقین تھا کہ وہ درست قدم اٹھا رہی...
    نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا میں امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لئے مؤثر کردار ادا کر رہی...
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین چھٹیوں پر سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ نوٹیفکیشن پرانا ہے اور دراصل سال 2024 میں جاری ہوا تھا، جسے بعض عناصر نے موجودہ حالات میں دوبارہ پھیلایا ہے تاکہ عوام میں غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد...
    نیویارک: پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ سفیر عثمان نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا میں امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی...
    مضمون کا ایک اور حصہ یہ ہے کہ جب ہماری سیکورٹی فورس، جسے ہم ناقابل تسخیر سمجھتے تھے، حیران رہ گئی اور اسے تباہ کن دھچکا لگا تو شکوک و شبہات اپنے عروج پر پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ یدیعوت احرونوت صیہونی اخبار نے اپنے شمارے میں غزہ میں دو سالہ جنگ کے خاتمے کے موقع پر ایک مضمون شائع کیا ہے، جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اب سے جنگ کا غبار چھٹ جانے کے بعد 7 اکتوبر کی شکست کے جہتیں واضح ہو جائیں گی۔ عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ نے لکھا ہے کہ اس دن کے دو سال بعد جس نے اسرائیلی تاریخ کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا، ایسا لگتا ہے کہ یادگار دن کی دھول، ابھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” غزہ کی جنگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس آج ریاض میں مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” کے نتائج غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔کابینہ نے اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کی انسانی...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے جو بالواسطہ مطالبات کیے گئے ان میں فلسطین کا کہیں ذکر نہیں تھا، یہ چاہتے تھے کہ سنگین جرائم میں گرفتار ان کے لوگوں کو رہا کیا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کا فیصلہ ہے کہ جتھوں سے بلیک میل نہیں ہونا بلکہ آگے بڑھنا ہے، تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے ناقابل برداشت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے پیچھے کیا مقاصد کار فرما تھے؟ انہوں نے کہاکہ افغانستان نے پاکستان پر حملہ تو بھی انہوں نے دھرنا ختم نہیں کیا، پہلی بار جب انہوں نے دھرنا دیا تو ٹائمنگ...
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی فرار ہیں اور جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران نے انکشاف کیا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز انہوں نے کہاکہ مظاہرین کی جانب سے شاہدرہ پل کے قریب پولیس پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ اگر سعد رضوی کو گولی لگی ہے تو اس کے شواہد پیش کیے جائیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی...
    عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں بننے والے بچوں کے کھانسی کے شربت زہریلے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بھارتی کھانسی کے شربت میں زہریلے اور خطرناک کیمیکل پائے گئے ہیں۔ بیان میں تمام ممالک کو ہدایت کی ہے کہ اگر یہ ادویات کہیں دستیاب ہوں تو فوری طور پر ضبط کر کے رپورٹ کیے جائیں۔ جن تین بھارتی کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکل پائے گئے ہیں ان میں سریسان فارما کی کولڈرف، ریڈنیکس فارما کی ریسپی فریش ٹی آر اور شیپ فارما کی ری لائف شامل ہیں۔ تحقیقات میں ان تینوں سیرپس میں Diethylene Glycol نامی زہریلا کیمیکل پایا گیا جو گردوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور بچوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دنوں میں دوستوں کے ساتھ ویڈ (نشہ آور چیز) کا تجربہ کیا، جس کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اچانک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی ہوں۔برطانوی روزنامے کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ نے بتایا کہ نشہ کرنے کے بعد انہیں لگا جیسے وہ دوبارہ 15 سال کی ہوگئی ہوں، اور طالبان حملے کے وہ تمام خوفناک لمحات ایک بار پھر آنکھوں کے سامنے آگئے۔ملالہ کے مطابق انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اسکول کی بس میں ہوں، سامنے بندوق تھامے شخص کھڑا ہو، اور ہر طرف خون ہی خون ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران...
    غزہ حکام کے مطابق غزہ کی پٹی میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، ملبے تلے سے مزید 250 فلسطینی شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی کمی اور بارودی مواد کی وجہ سے کام شدید سست روی کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے بعد بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، اسرائیلی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے شجاعیہ علاقے میں اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ غزہ حکام کے مطابق غزہ کی پٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، رواں سال کے اختتام سے قبل یوآن میں پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پربرطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو میں کہی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان میں موجود تھا اورپاکستان نے مقداری اور ڈھانچہ جاری اہداف کے حوالے سے مشن کے ساتھ انتہائی تعمیری بات...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرپنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش صحت عامہ کے مسائل سے نکالنے کیلئے، ادویات اور ویکسین کے لئے دیگر ممالک پر انحصار کم کرنے کیلئے محققین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام اپلائیڈ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے دو روزہ آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس برائے اپلائیڈ زوالوجی 2025ء کی الرازی ہال میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹررؤفِ...
    پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر ہیں اور کل دوپہر دو بجے وطن واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آیا گورنر نے حلف برداری کے حوالے سے کوئی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کی واپسی کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، اور انہوں نے عامر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔ عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کل واپس آ جائیں گے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نے بصارت سے محروم افرادحقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور پاکستان بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بصارت سے محروم افراد کی قابل ذکر صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔صدرِ مملکت نے بنیادی حقوق کے تحفظ، آزادی کو فروغ دینے، اور بصری چیلنجز کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہر فرد کے موروثی وقار کو برقرار رکھنے...
    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا سراغ لگالیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے سعدرضوی اور انس رضوی کا سراغ لگالیا ہے اور دونوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد اور انس رضوی کے زخمی ہونے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، اگر وہ زخمی ہیں تو انہیں فوراً خود کو قانون نافذکرنے والےاداروں کے حوالے کر دینا چاہیے تاکہ ان کا علاج کرایا جا سکے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق مریدکے میں ٹی ایل پی کے پر تشدد احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کے بعد انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کردیا گیا ہے جب کہ پر...
    سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ  صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے باوجود علی امین گنڈاپور کی کابینہ تاحال برقرار ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کی تحلیل نہ ہو سکی جبکہ انکے مستعفی ہونے پر ان کی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا، نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے کابینہ ارکان برقرار ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ  صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہدائے فلسطین اور بیت المقدس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کراچی میں بریٹو روڈ پر کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے...
    کراچی: عوام کے لیے ریلیف کی خبر آنے والی ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے اس حوالے سے اپنی...
    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت 2024-25 میں 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں پاکستان کی برآمدات کا حصہ 71 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہے اور گزشتہ 3 سالوں میں یہ برآمدات  42 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 71 کروڑ 65 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ وزارتِ تجارت نے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، 2024 میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ سطحی کاروباری وفود پاکستان آئے ہیں ایک وفد مارچ جبکہ دوسرا وفد نومبر میں پاکستان آیا تھا، وفود کے دوروں کے...
    لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔ دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے...
    پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم، خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ثروت گیلانی متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکی ہیں، انہوں نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور اس کے سیکوئل میں بھی یادگار کردار ادا کیا۔ ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، ندیم بیگ بہت پیارے انسان ہیں اور میں ہمایوں سعید اور احمد علی...
    پاکستان میں صحت کے شعبے میں ترقی کا نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ ہیلتھ ایشیا 2025 کراچی میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں درجنوں ممالک کے ماہرین اور ادارے شریک ہوں گے- پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی صحت نمائش ہیلتھ ایشیا 2025 کا انعقاد 23 سے 25 اکتوبر تک کراچی میں ہو گا۔ ایس آئی ایف سی اور وزارتِ قومی صحت کے اشتراک سے منعقدہ اس ایونٹ میں 24 ممالک سے کمپنیاں، طبی ادارے اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ نمائش میں 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں جدید طبی ٹیکنالوجی اور خدمات پیش کریں گی، جبکہ 26 ہزار سے زائد تجارتی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔ ایونٹ میں 24 ورکشاپس اور...
    پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے  میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانا، سڑکیں بند کر کے عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ 12 شہیدوں کے جنازے پڑھنے کی سعادت ملی، وطن کے ان بیٹوں نے مٹی کی محبت میں اپنی جان وار دی، قوم ان کی ممنون احسان ہے، یہ شہید وہ قرض اتار رہے ہیں جو ساری قوم پر واجب ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ممنون اور احسان مند ہونے کی شہادت دینی ہو گی، متحد ہو کے اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہونا ہے۔وزیر دفاع نے یہ بھی لکھا کہ دو...
    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر اس روز بھی معمول کی گہما گہمی عروج پر تھی، پلیٹ فارم پرٹرین کی آمد کے انتظار میں مسافروں کا ہجوم بڑھ رہا تھا، اسی ہجوم میں محکمہ ریلوے کا کلاس 4 ملازم عمران وکٹر بھی تھا، جو صبح سویرے اپنی ڈیوٹی پر پہنچا تھا، اس حقیقت سے بے خبر کہ یہ اس کی زندگی کی آخری صبح ہوگی۔ ٹرین کی روانگی سے قبل ایک زوردار دھماکا ہوا، سارا پلیٹ فارم گرد و غبار سے اٹ گیا، فضا میں بارود اور خون کی بو بس گئی، معمول کا شور شرابہ دھماکے ساتھ ہی یک لخت خاموشی میں ڈوبا جسے بچ جانیوالے زخمیوں کی چیخوں اورسسکیوں نے دوبارہ سماعت کے قابل بنایا، پلیٹ فارم پر بکھری لاشوں...
    مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
    غزہ: جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔" رہائی پانے والے قیدی نے تمام فلسطینی اسیران کی آزادی کی دعا کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)لاہور میں ٹی ایل پی کے لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کے نہتے شرکا پر بد ترین پولیس آپریشن کے نتیجے میں شہادتوں اور شرکاء کو زخمی کرنے کے خلاف تحریک لبیک لائرز ونگ تحت احتجاج ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شریک وکلا ء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایسن سے سیشن بلڈنگ تک ریلی نکالی ۔اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سندھ سلیمان سروری نے کہا کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے حکم پر پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لبیک یا اقصی مارچ کے نہتے پرامن سوئے ہوئے شرکا پر بدترین ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے مسلح آپریشن کیا جس سے دوسو...
    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیرف ڈیل کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ان جذبات کا اظہار  معاون امریکی وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ  اور قونصلر  جوناتھن گرینسٹین  سے یہاں واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے واشنگٹن میں موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک کی مضبوط اقتصادی بنیادوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے  امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں...
    مرید کے میں مظاہرین کے تشدد اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید انسپکٹر شہزاد نواز کی نمازجنازہ پولیس لائنز شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی، جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی پی او بلال ظفر شیخ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، وکلا برادری، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازے میں شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے درست استعمال کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے دشت گردی ایک ذہنی بیماری ہے۔ انہوں نے یہ بات سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈاکٹر اے ایم شیخ آڈیٹوریم میں‘‘انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے’’کے موضوع پر منعقدہ ایک اہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کو تعلیم کے ہتھیار سے ہی شکست دی جا سکتی ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی امن و ترقی کی نئی راہیں متعین کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے...
    سٹی42:نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکہ کے وزیر خارجہ  مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے غزہ امن کانفرنس کے دوران اہم  ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج مصر میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے کھلے انداز میں تبادلۂ خیال کیا. سیمنٹ سستاہوگیا    شفقت علی خان نے کہا، یہ ملاقات مصر میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ نائب وزیراعظم نے جنگ بندی کے قیام اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے فروغ میں امریکہ اور ترکیہ کے کردار کو...
     فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن اور بدعنوانیوں میں ملوث اعلی افسران کے خلاف باقاعدہ کاروائی شروع کرتے ہوئے سینئر افسر کو برطرف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک سینئر افسر کو مبینہ طور پر ریفنڈ کیسز کی پراسیسنگ کے عوض سپیڈ منی لینے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی جو اس وقت چیف (ایڈمن پول) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات تھے (اور لاہور میں تعیناتی کے فرائض...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس BND (Bundesnachrichtendienst) کے نئے سربراہ مارٹن یاگر کاکہنا ہے کہ ایجنسی کو روس کی بڑھتی ہوئی جارحانہ پالیسیوں اور سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ فعال، خطرہ مول لینے والی اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ خفیہ ادارہ بنایا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پارلیمان کی ایک عوامی کمیٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مارٹن یاگر نے کہا کہ جرمنی اور یورپ کو روس کی جانب سے ممکنہ مزید بگاڑ کے لیے تیار رہنا ہوگا ، روس اس وقت بھی یورپی ممالک کے خلاف سائبر حملوں، تخریبی کارروائیوں، جعلی معلومات پھیلانے اور جاسوسی جیسے اقدامات کے ذریعے “ایک ہائبرڈ جنگ  میں مصروف ہے۔مارٹن یاگر نے کہا کہ ...
    شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔ یہ معاہدہ، جو ٹرمپ کے 20 نکاتی امن پلان کی بنیاد پر تیار کیا گیا، دو سالہ خونریز جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کے انخلا اور غزہ کی تعمیر نو کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ دستخط شرم الشیخ امن سمٹ کے مرکزی ایونٹ کے طور پر منعقد ہوئے، جہاں دنیا بھر سے 30 سے زائد ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔ حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، جبکہ اسرائیل نے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں...
    پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔  پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، مرمت کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جس کے باعث انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
    نیو دہلی: مشہورموسیقار اے آر رحمان نے بالی وڈ کی 2008 کی مشہور فلم جودھا اکبر کے دل کو چھولینے والے گانے خواجہ میرے خواجہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے اس کی تیاری اور پس منظر سمیت تفصیلات سے پہلی بار مداحوں کو آگاہ کردیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مشہور گانے خواجہ میرے خواجہ اور فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے ملنے والے آسکر ایوارڈ پر بات کی۔ اے آر رحمان نے خواجہ میرے خواجہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ یہ گانا دراصل فلم جودھا اکبر کے لیے نہیں لکھا گیا تھا جیسا اکثر لوگ سمجھتے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن مذاکرات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔ صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختونخوا اور اعلیٰ عسکری و سول حکام...
    شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی میں حماس کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔ صدر ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر نے امن معاہدے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور آج ہم شرم الشیخ میں امن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ امریکی...
    اسلام آباد: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) پشاور کے 2 اہلکاروں کی شہادت کا سبب بننے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ایف بی آر کے مطابق دونوں اہلکار قومی مہم کے دوران ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40D کے تحت قائم کردہ چیک پوسٹ پر کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔ پشاور میں ایف بی آر کی سینیئر قیادت، چیف کمشنر اور کمشنرز نے شہدا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ ایف بی آر نے اپنے بیان میں گہرے...
    افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا: آسٹریلیا کی قومی ایئرلائن قنطاس نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ہونے والے بڑے سائبر حملے میں چرائے گئے 57 لاکھ صارفین کے ڈیٹا کو آن لائن لیک کر دیا گیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق یہ حملہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کو متاثر کرنے والے ایک وسیع ڈیٹا لیک اسکینڈل کا حصہ ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈزنی، گوگل، ٹویوٹا، میکڈونلڈز، ائیر فرانس اور کے ایل ایم سمیت متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا بھی اسی سائبر حملے میں چوری ہوا ہے،یہ حملہ امریکی سافٹ ویئر کمپنی سیلز فورس کو نشانہ بنانے والے ہیکرز نے کیا جنہوں نے اب متاثرہ کمپنیوں سے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔سیلز فورس نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا پولیس کارروائی کے بعد ختم کرادیا گیا۔ صورتِ حال اس وقت سنگین ہوگئی جب مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش پر مشتعل کارکنوں نے پتھراؤ، پیٹرول بموں اور فائرنگ کا سہارا لیا، جس کے نتیجے میں ایک ایس ایچ او شہید اور درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھرنا ختم کرانے کے لیے کارروائی کی۔ مظاہرین کی جانب سے شدید پتھراؤ اور فائرنگ کے باعث 48 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حالات پر قابو پانے کے لیے فورس کو اپنے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی۔ ترجمان پنجاب...
    لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان نے اپنی مضبوط بولنگ کے ذریعے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بیٹر ٹونی ڈی زورذی 81 رنز اور سینورن متھوسامے 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ رین ریکلٹن 71، ایڈن مارکرم 20، اور ویان مولڈر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹریسٹن سٹبز 8، کائل ویرائن 2، اور ڈیوالڈ بریوس صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان اور...
    مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانا، سڑکیں بند کر کے عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ آج صبح 12 شہیدوں کے جنازے پڑھنے کی سعادت ملی، وطن کے ان بیٹوں نے مٹی کی محبت میں اپنی جان وار دی، قوم ان کی ممنون احسان ہے، یہ شہید وہ قرض اتار رہے ہیں جو ساری قوم پر واجب ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ممنون اور احسان مند ہونے کی شہادت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نےپاکستان کی پہلی اننگزکے 378رنز کے جواب میں 6وکٹوں پر 216 رنز بنالئے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیا ن کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرے روز کا کھیل ختم ہو گیاہے جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ایڈن مرکرام اور ریان ریکلٹن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، ایڈن صرف 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ریان نے 71 رنز کی اننگ کھیلی ، ویان مڈلر 17 رنز بنا سکے ۔ ٹرسٹان سٹبز 8 ، براویس صفر پر آوٹ ہوئے ، ٹونی ڈی زورزی 81 جبکہ سینوران 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں ۔پاکستان کی جانب سے...
    پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے درخواست پر کل تک جواب طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور آئینی طور پر گورنر کو استعفیٰ ارسال کر چکے ہیں، جس کے بعد نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، اب کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائےگا، ایوان میں پہلا خطاب دوران سماعت سینیئر قانون دان و پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیر اعلیٰ استعفیٰ دے دیا جس کی تصدیق اسمبلی فلور پر کردی۔ انہوں نے کہاکہ آج نئے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلی دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، جبکہ خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلی پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلی بنا ہے،عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے،کے پی میں آج جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا، سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی،عظمیٰ بخاری نے واضح کیا...
    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مرض اب صرف پاکستان اور افغانستان میں باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو مہم کا آغاز محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو قطرے پلا کر کیا تھا، جو اس مہم کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ کی 1400 یونین کونسلوں میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ویکسینیشن کی کوریج 100 فیصد ہو۔ انہوں نے آج دو نومولود بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلائے، جبکہ ایک...
    نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر صوبائی امیر نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں کشیدہ صورتحال جمہوری قوتوں کے مفاد میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار کو ملک و قوم کیلئے تباہی قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ سیاسی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتشار اور سیاست کو بند گلی سے نکال کر صحیح راستے پر ڈالنے کیلئے کردار ادا کرے، کے پی اور پنجاب میں کشیدہ صورتحال جمہوری قوتوں کے مفاد میں نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نئے تعمیر شدہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکھر ریجن ڈاکٹر...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک لبیک کے معاملے پر بات نہ کرنے پر ہنگامہ کیا اور ارکان واک آؤٹ کرگئے، پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمارکس کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا۔ اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہدا اور شہید ایس ایچ او ، سردار غضنفر علی لنگا کے بھائی اور میاں مرغوب کی اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے...
    سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا ردعمل بھی آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انتخابات کا عمل مکمل، سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام دستیاب ایم پی اے نے ووٹ دیا۔ مجھے امید ہے کہ حلف اٹھانے کا اگلا مرحلہ ہوگا اور منتقلی آسانی سے مکمل ہوگی۔ انہوں نے ٹوئٹ کے اختتام پر لکھا کہ میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا ۔اپوزیشن نےانتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے چار امیدوار وں نے کاغذات جمع کرائے تھے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سہیل آفریدی ، جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا لطف الرحمان ، مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار شاہ جہان یوسف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان شامل تھے ۔ سپیکر نے نتیجہ سنایا کہ پی ٹی آئی کے امیدوارسہیل آفریدی 90...
    مستعفی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ قیدی نمبر 804 (بانی پی ٹی آئی عمران خان) کے ساتھ بیٹھیں۔ کے پی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو ایڈوانس مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفیٰ دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے،...