2025-07-27@07:54:54 GMT
تلاش کی گنتی: 3526

«کے پیش نہ ہونے پر کا»:

(نئی خبر)
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں۔سینئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان کسی دہشتگرد گروہ کو پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر دہشتگردی کی کارروائی پر راضی نہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑی  اور ہزاروں قیمتی جانیں گنوائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ہے اور میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کرسکتاہوں۔ شہرقائد میں ادویات کی قلت، بڑےپیمانے پرکریک ڈاؤن کا فیصلہ مزید :
    سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو مخصوص شرائط کے تحت جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ منگل کے روز ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر بلدیات و رہائش اور جنرل اتھارٹی برائے املاک کے سربراہ ماجد بن عبداللہ الحقیل کے مطابق نیا نظام مملکت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو مزید متحرک کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’پرتگالی ہوں، لیکن سعودی عرب سے ہوں‘ رونالڈو کا النصر کے ساتھ نئی کامیابیوں کا عزم ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا پارٹی سرگرمیوں میں شریک ہونا ان کا قانونی اور اخلاقی حق ہے، فیملی کا تعلق سیاست سے مختلف زاویہ رکھتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کا حق رکھتے ہیں، عدالتی نظام میں انصاف کی بروقت فراہمی سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں تو یہ جمہوری عمل ہے، بےنظیر بھٹو نے بھی اسی...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما سیلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ‘عمران خان کے بیٹوں اور بہنوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا حق ہے، کوئی وجہ نہیں کہ وہ تحریک کا حصہ نہ بنیں’۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان اکرم راجا نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کا یہ حق ہے کہ ان کی سزا معطلی کی درخواست فوری طور پر سنی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے اُس بیان پر کہ ‘اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر احتجاج کریں گے تو انہیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )پاکستان میں سبز یا اہم دھاتوں کی مقامی کان کنی کو ترجیح دینا درآمدی لاگت کو کم کرنے، مقامی اور قومی معیشت کو فروغ دینے اور پائیدار سبز منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے، یہ بات بلوچستان میں قائم معدنی کان کنی کمپنی کوہ دلیل کے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیر نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معدنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا، خاص طور پر سبز دھاتوں کا اخراج، ریاست کے لئے بہت زیادہ منافع لا سکتا ہے لیکن اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک منصوبہ کی ضرورت ہے اس سے معاشی ترقی کو تحریک دینے...
    پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کئی عالمی معاملات میں یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں وزیر مملکت طلال چودھری اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویےپر  پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بائیکاٹ کر گئے،نبیل گبول نے کہاکہ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے،ہم نے پہلے بھی آپ کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی ہم کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا راجہ خرم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،کمیٹی میں شازیہ مری کی جانب سے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش  کیاگیا۔ بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے  شازیہ مری نے کہاکہ اس افسر کے خلاف تحریک...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت اور سروس ڈلیوری کے نظام میں وسیع اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، اور اب صرف میرٹ پر مبنی فیصلے ہی بلوچستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے اپنائیں تاکہ نظام کی بحالی ممکن ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مکمل نگرانی متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی ذمہ داری ہے۔ اب وفاقی اور غیر ملکی فنڈڈ اسکیموں سمیت ہر منصوبے کی مسلسل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنمائوں کی جانب سے حکومتی اتحاد سے مذاکرات کی حمایت کے صرف چند روز بعد، پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے واضح الفاظ میں اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے۔‘‘ 8؍ جولائی کو اڈیالہ جیل سے جاری کیے گئے ایک سخت لہجے پر مبنی پیغام میں عمران خان نے اپنی ہی پارٹی قیادت کی مفاہمانہ کوششوں کو عملاً ویٹو کر دیا۔ انہوں نے ’’امپورٹڈ حکومت‘‘ کیخلاف ایک ’’فیصلہ کن جدوجہد‘‘ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 5؍ اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔...
    پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مفاہمت ہی بہتر ہے مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔راولپنڈی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے امید ہے۔صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ آپ کو ملکی حالات کس طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلے گا، یہ نہیں تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو ۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،فوادچودھری وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،فوادچودھری نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کیلئے نہیں لگا، سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9مئی کیسز روزانہ چل رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ 4ماہ میں...
    ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی  کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے۔  این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے،  جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔ اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے حل...
    سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟ سماعت کے دوران فواد چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔ ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے نشاندہی کی کہ جب لارجر بینچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد 9 مئی سے متعلق کیسز معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
    لاہور (ویب ڈیسک)سینئر صحافی رضوان رضی نے کہا ہے کہ "پنجاب کا امپورٹر پہلے افغانیوں کی سمگلنگ کے نتیجے میں پستا تھا اور اب کراچی کی مناپلی کی شکل میں پسے گا، اے آئی کی غلطی دور کروانے کے لئے ہر امپورٹر کو کراچی جانا پڑے گا "۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ایف بی آر کے  چیئرمین نے اپنے ابتدائی ناکام منصوبے کی کامیاب بریفنگ وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کی جس سے پورے ملک کے درآمد کنندگان پر ایک عذاب ٹوٹ پڑا ہے، اے آئی کی غلطی دور کروانے کے لئے ہر امپورٹر کو کراچی جانا پڑے گا اور یوں پورے ملک کا ڈیڑھ سو فیصد کراچی دیتا ہے کی بکواس اور مزید مضبوط ہو گی...
    پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کے بھارتی دعوے کو امریکا نے جھوٹا قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں، اور جدید دور میں سچ جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا...
    مقررین نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ممتاز نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے نویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق آرٹس کونسل سے پریس کلب تک ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی جبکہ حریت رہنمائوں ایڈوکیٹ...
    کراچی: سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔ زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت) دیہاتی دلہا کا دلہن کی واپسی نہ ہونے پر خاندان کے ہمراہ احتجاج، دلہن کی واپسی کی اپیل ۔بدین شہر کے قریب واقع گاؤں عارب شیدی کے رہائشیوں نے اپنی بیٹے کی نئی نویلی دلہن کی واپسی نہ ہونے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے دلہن کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ دلہا غلام رسول شیدی، اس کی والدہ حاجانی اور والد محمد حسن شیدی نے بدین پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے دولہے کے والد محمد حسن شیدی نے بتایا کہ اس کے بیٹے غلام رسول کی شادی 22 روز قبل بدین شہر کے قاضیہ...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 جولائی 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج دبئی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر برائے کابینہ امور برائے مسابقت اور تجرباتی تبادلہ، جناب عبداللہ ناصر لوطہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گورننس اور عوامی شعبے میں جدت کے میدان میں تجربات کے تبادلے کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ سفیر ترمذی نے اس موقع پر جناب لوطہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و امارات کے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا جس نے دنیا بھر سے آنے والے افراد کے لیے ایک ہم آہنگ اور شمولیتی ترقی کا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ہونڈا اٹلس نے بجٹ 26-2025 کے بعد نیو انرجی وہیکل لیوی کا نفاذ کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ فنانس ایکٹ 2025-26 کے تحت نافذ ہونے والی نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی کے بعد ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے مقامی طور پر تیار کی گئی اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔ اس لیوی کا مقصد الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا اور روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کو مہنگا بنا کر صارفین کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنا ہے۔ مکمل CKD لائن اپ پر اثر اس پالیسی کے تحت ہونڈا اٹلس نے اپنی...
    کانگریس نے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کے وقار کا سودا کیوں کیا، اگر ٹرمپ کا دعویٰ درست ہے تو یہ نہایت سنجیدہ معاملہ ہے کہ ایک خودمختار ملک کی خارجہ پالیسی کو بیرونی دباؤ کے سامنے جھکانا قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا تھا اور وہ بھی صرف تجارتی دھمکی دے کر۔ جے رام رمیش نے اپنے ایکس ہینڈل پر نیوز ایجنسی "اے این آئی" کی ایک ویڈیو ری پوسٹ...
    سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سجاد ظہور بھٹی )سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ سب نیوز کو دسیتاب بورڈ میٹنگز دستاویز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو جنوری 2025 کی بورڈ میٹنگ کے منٹس...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخ پر حکومت مخالف تحریک میں شدت ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس روز عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کو ذاتی انا اور سیاسی خوشنودی کا نتیجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ اقدام پنجاب کی سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے. انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے حالیہ واقعات کو جمہوری عمل پر حملہ ہے ان کا کہنا تھا کہ نعرے بازی دونوں طرف سے ہوئی، مگر ہمارے خلاف نااہلی کا ریفرنس ذاتی انا اور کسی کی خوشنودی کا نتیجہ لگتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے کی تشہیری مہم جاری ہے...
    ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کراچی زون کے دورے کے دوران حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ  لیاری سانحے کے متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کراچی پہنچا ہوں وقت ضائع کیے بغیر یہاں آیا ہوں، تمام تجاویز خط کے ذریعے سندھ حکومت کو بھیجوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے سندھ حکومت چھ ماہ کا کرایہ ادا کرکے گھر فراہم کرے،  نبیل گبول اور سعید غنی نے اچھی بات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاملے پر خاموشی نہیں ہوگی، کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے،  گورنر ہاؤس ہر کام میں فعال رہتا ہے، متاثرین کو راشن اور روزگار بھی گورنر ہاؤس دے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہندو کمیونٹی اور متاثرین کے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ لیاری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ اور بے گھر افراد کو راشن فراہم کرنے کااعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے،سندھ حکومت کی طرف سے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے،عمارت گرنے کے سانحہ پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے،اچانک پوری عمارت بیٹھ گئی، لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا،ان کاکہناتھا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائےگی،لیاری کےعوام کو مایوس نہیں کروں گا، ایوان میں آواز اٹھاؤں گا، اپنے بھائیوں کو مشکل میں اکیلا نہیں...
    اسلام آباد: ہائیکورٹ میں ایک اہم کیس کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور معروف وکیل و پاکستان بار کونسل کے نمائندہ احسن بھون کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ کیس کے دوران احسن بھون نے کہا کہ ’’کیس میں تو التوا لینا تھا، میں اس لیے آیا ہوں کہ جج صاحب کو دیکھ آؤں کہ کیا چل رہا ہے‘‘۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’آپ نے کہا کہ آخری چند دنوں کے لیے جو ہیں اُن کو دیکھ آئیں‘‘۔ احسن بھون نے وضاحت دی کہ ’’میرا یہ مطلب نہیں تھا‘‘، تاہم جسٹس اعجاز نے ہنستے ہوئے کہا ’’بھون صاحب،...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس سندھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا۔ وہ 13 ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔جسٹس جنید غفار فروری 2025 سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس جنید غفار کی بطور مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دی۔جسٹس محمد جنید غفار 14 ستمبر 1963 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1990 میں وکالت کی ڈگری حاصل کی اور 2013 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔جسٹس محمد جنید غفار 2015 میں سندھ ہائیکورٹ میں بطور مستقل جج تعینات ہوئے۔تقریبِ حلف برداری میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) ٹھری میرواہ میں بااثر کا رشتہ داروں کا گھر پر حملہ، خواتین و بچوں پر تشدد، دو افراد زخمی، انصاف کے لیے متاثرین کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ کے گاؤں محمد پنجل چنا کے رہائشی مرد و خواتین نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی بااثر رشتہ داروں کی جانب سے ظلم، زیادتی اور پولیس کی مبینہ ناانصافی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔مظاہرے میں شامل محمد یعقوب، نظیر احمد، محمد عرس، امجد، محسن، خالد، اسد، پرویز چنہ، دلشاد، مسمات ارشاد، مسمات حمیدہ سمیت دیگر افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 16 ماہ قبل انہوں نے اپنی بھانجی مرک کا...
     سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (SDPI) کے زیراہتمام ”بجٹ کے بعد بجلی کی قیمتوں پر مکالمہ: مالی ترجیحات اور ٹیرف اصلاحات کے اثرات“ کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس مباحثے میں توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز خصوصاً بجلی کے نرخوں کے موجودہ پیچیدہ نظام پر تفصیل سے گفتگو کی۔ ماہرین نے پالیسی سازی کے عمل میں تمام متعلقہ شراکت داروں کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا۔ سیشن کی نظامت ایس ڈی پی آئی کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ عبیدالرحمٰن ضیاء نے کی، جبکہ توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین میں انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز پاکستان (IEEEP)...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے، لیکن صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے، جس کے باعث ایوان بالا کےانتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، جبکہ انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کا حلف اٹھانا لازمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کو کتنی نشستیں ملنے کا...
    کراچی کی کلِفٹن بیچ پر ایک غیر معمولی اور حیران کن قدرتی منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ساحل پر لاکھوں زندہ سیپ (Oysters) اچانک اُمڈ آئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ساحل کی ریت پر ہر طرف چمکتے ہوئے خول بکھرے ہوئے تھے، جن میں سے کئی ابھی تک زندہ تھے اور حرکت کررہے تھے۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر جمع ہو گئی، جنہوں نے سیپوں کے خول جمع کیے اور اس غیر معمولی واقعے کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا اور تصاویر و ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوات کی روایتی خوراک گونگڑی میں خاص کیا ہے؟ ماہرینِ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا...
    کیا پیر کا دن آپ کے اندر انزائٹی کا احساس بڑھاتا ہے تو ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہوتا۔ درحقیقت نئے ہفتے کا آغاز متعدد افراد میں تناؤ بڑھانے والے ہارمونز کی سطح میں اضافہ کرتا ہے اور ایسا صرف ملازمت یا کام کرنے والوں کے ساتھ ہی نہیں ہوتا، یہ تجربہ ریٹائر افراد کو بھی ہوتا ہے۔ یہ دعویٰ ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ساڑھے 3 ہزار معمر افراد کو شامل کیا گیا تھا اور نئے ہفتے کے آغاز سے شخصیت پر مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق میں انکشاف ہوا کہ بیشتر افراد کو پیر (جو اکثر ممالک میں کاروباری...
    اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کوئی ایسا کام نہیں کر رہی جس میں آپ کہیں کہ پیسے دیے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت خود خوفزدہ ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کو گورنر ہاؤس کا فوبیا ہے کہ شاید وہاں پہ کوئی سازش ہو رہی ہے، میں نے تو پہلے کہا کہ اس فیصلے کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کے52 ،53 ممبر بنتے ہیں، 30آزاد ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو آرام سے حکومت چلائیں، مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنی اندرونی سیاست سے خوفزدہ ہیں ، پی ٹی آئی میں اتنے گروپ بن...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ اساتذہ کرام اور بورڈ ملازمین کی انتھک محنت سے دہم جماعت کے نتائج جاری کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، جنرل گر وپ اور سماعت و گویائی سے محروم پوزیشنز ہولڈر طلبہ و طالبات کو مبارک باد دیتا ہوں۔ اس موقع پر ناظم امتحانات نے بتایا کہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے...
    پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان 2 جولائی 2025 کو اسٹاک ہوم میں ہونے والی دو طرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا خدمات کی بحالی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: شینگن ویزا مسترد ہونے میں پاکستانی کس نمبر پر ہیں؟ یہ اقدام ان پاکستانیوں کے لیے سہولت فراہم کرے گا جو وزٹ ویزا پر سویڈن کا مختصر مدت کے لیے دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی شہری پاکستان سے سویڈن کے لیے 90 دن تک کے قیام کے لیے شینجن ویزے کی درخواست 7 جولائی 2025 سے دے سکیں گے۔ مزید پڑھیے: پاکستانیوں کے لیے جرمنی جانا آسان، مگر کیسے؟ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیر...
    آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر نامزد کیا گیا ہے۔ ایڈن مارکرم – جنوبی افریقا ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ جنوبی افریقہ کا گزشتہ 27 سال میں پہلا آئی سی سی ٹائٹل ہے۔ انہوں نے نہ صرف بلے بازی میں بلکہ گیند بازی میں بھی اہم کردار نبھایا۔ انہوں نے اپنے آف اسپن سے اسٹیو اسمتھ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین غلام حسین سوہو نے اساتذہ کرام اور بورڈ ملازمین کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نتائج کی شفافیت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور آفیشل واٹس ایپ چینل https://whatsapp.com/channel/0029Vaag87eKAwEkUgfe4z0W پر دستیاب ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ میں مجموعی...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر سوئی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مقامی قبائلی عمائدین کے ساتھ مختلف اہم ملاقاتیں کی اور مختلف مقامات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ فاتحہ خوانی اور تعزیت وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وڈیرہ شیر بیگ خان قلندرانی کے بیٹے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس کے علاوہ، شہید رحم علی موندرانی اور وڈیرہ بارانی خان بگٹی کے بھائی کے انتقال پر بھی وزیر اعلیٰ نے تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ قبائلی اتحاد و اتفاق کے لیے وزیر اعلیٰ کی کاوش...
    سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحیی آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں.(جاری ہے) عدالت عظمی کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے سپریم کورٹ کی...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت کیا کل وقتی ملازمین قانونی طور پر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلی وضاحت جاری کردی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای میں مقیم ایک غیرملکی ملازمت پیشہ شخص نے دریافت کیا کہ میں متحدہ عرب امارات میں ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا ہوں، کل وقتی ملازمت کے دوران کاروبار شروع کرنے کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے؟ کیا یہ قانونی مسئلہ ہوگا اگر میرا شروع کیا ہوا کاروبار اور میری موجودہ ملازمت ایک جیسی ہو؟ میں اپنی فرم میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا ہوں اور میں جس کمپنی کو شروع کرنے کا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر عباس کا کہناتھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے ، دو سال میں کوئی ضعیف سے ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر ، جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں ،کوئی ایک پریس کانفرنس...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے فی کس امداد کااعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیربلدیات سندھ سعید غنی  نے شرجیل میمن  اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ لیاری میں جاں بحق 27افراد کے ورثا کو فی کس 10،10لاکھ روپے دیں گے،ان کاکہناتھا کہ جتنے بلڈنگ کنٹرول آفیسروہاں تعینات رہے ان کو انکوائری کا حصہ بنایا جائے گا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسر کو بھی معطل کردیاگیا، کمشنر کراچی انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی آئندہ 24گھنٹے میں خستہ حال 51 عمارتوں کی تفصیلات فراہم کرے گی، رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ ہوگا فوری طور...
    چین میں مقیم پاکستانی شہری کا سیلاب کے وقت شاندار دوستی کا عملی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں شدید سیلاب کے بارے میں جان کر پاکستان سے تعلق رکھنے والے خرم شہزاد نے فوراً کاؤنٹی کے لئے ایک ٹرک امدادی سامان بھیجا۔یہ کاؤنٹی ویلیج سپر لیگ کی جائے آغاز ہے۔ جون کے آخر میں رونگ جیانگ مسلسل بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے نجات کے مقامی ہیڈ کوارٹرز نے ملک کے 4درجاتی موسمیاتی انتباہی نظام میں سیلاب سے نمٹنے کے سب سے اعلیٰ سطح یعنی اول درجے کا ہنگامی...
    فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ اپنے فرانسیسی اسٹار کیلین مباپے کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں تنہا چھوڑ گئی، جس کے بعد فٹ بالر نے اس کلب کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی امریکہ میں منعقد ہونے والے کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بروز ہفتہ بوروسیا ڈورٹمنڈ کو شکست دینے کے بعد ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔ ہسپانوی اخبار مارکا کے کیمروں نے ریئل میڈرڈ کی اس بس کی ویڈیو بنائی جو مباپے کے بغیر ویسٹ پام بیچ، میامی جانے کے لیے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ مباپے کو ڈوپنگ ٹیسٹ کی وجہ سے میدان میں تنہا رہنے پر مجبور کیا گیا تھا۔...
    لیاری میں عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ...
    نوٹیفکیشن کے مطابق جب چیف جسٹس ملک سے باہر ہوں یا دستیاب نہ ہوں تو وہ خصوصی کمیٹی تشکیل دے سکتے ہیں، خصوصی کمیٹی جج کی بیماری، وفات، غیر موجودگی یا علیحدگی کی صورت میں ہنگامی طور پر بنچ میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025ء جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بغدادی میں منہدم ہونے والی عمارت  کے دورے کے موقع پر ذمہ داروں سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عمارت بنانے والے بلڈر کے خلاف صرف مقدمہ ہی نہیں بلکہ اسے گرفتار بھی کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کرپٹ ادارہ ہے، اس کے سربراہ اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے، کہا جاتا ہے کہ وہ خطرناک آدمی ہے، اس کو کچھ کہیں گے تو اوپر سے فون آجائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: لیاری بغدادی میں 60...
    عزاداران سید الشہداءؑ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او نے کہا کہ امریکا کی منافقت عالمی بدامنی کی جڑ ہے، جسے ہر حال میں ختم کرنا ہوگا اور یہ اسی وقت ممکن ہے، جب تمام عالم اسلام یزید وقت کے خلاف متحد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ عاشورا میں نماز باجماعت کا اہتمام تبت سینٹر کراچی پر کیا گیا، جس کی امامت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر مصائبِ روزِ عاشورا پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی انسانیت کی رہنمائی کا چراغ ہے اور کربلا کا پیغام وقت کے یزیدوں کے...
    پیرس:چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کو ہوانے دینے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا ایک اور استعمال نفرت میں اضافے کا باعث بنے گا اور اس سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی تنازع نہیں دہرایا جانا چاہیے کیونکہ جنگ سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ وانگ یی نے کہا کہ طاقت کا استعمال امن کے مفاد میں ہونا چاہیے نہ کہ یہ ثابت...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی دیہات میں رہتی ہے، اور یہی طبقہ ملک کی زراعت، ثقافت اور معیشت کا حقیقی ستون ہے۔ انہوں نے دیہی علاقوں کی فلاح و بہبود کو قومی ترقی کا مرکزی جزو قرار دیتے ہوئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دیہاتوں میں بسنے والے افراد آج بھی باہمی تعاون، رواداری اور محنت جیسی صدیوں پرانی روایات کے امین ہیں، اور انہی کھیتوں، باغات اور بستیوں میں پاکستان کی روح پروان چڑھ رہی ہے۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل زمین بوس ہونے والی 5 منزلہ خستہ حال عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ملبے سے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں 12 مرد، 9 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو افسر کے مطابق ملبے تلے اب بھی مزید 3 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، تاہم آپریشن مکمل ہونے میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں...
    دوران نماز اپنے خطاب میں ترجمان آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، اور جو بھی حکومت ایسا قدم اٹھائے گی وہ قوم کے جذبات سے کھیلنے کی مرتکب ہوگی، موجودہ حکومتی نمائندے جتنی بھی کوشش کرلیں ہم اسرائیل کو قبول کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام 9 محرم الحرام کو مرکزی جلوس کے دوران نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا، جس کی امامت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے کی۔ دورانِ نماز خطاب کرتے ہوئے ترجمان آئی ایس او نے کہا کہ کربلا فقط اسلامی تاریخ کا باب نہیں بلکہ انسانیت...
    پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علماء کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ 145 رکنی ایوان میں تحریک انصاف کے 92 ایم پی ایز ہیں اور اپوزیشن کی تعداد...
    کانگریس صدر نے کہا کہ آپریشن سندور کے چلتے مودی حکومت نے کہا کہ ہم پاکستان کو برباد کردیں گے، جس میں اپوزیشن نے انکا مکمل ساتھ دیا، لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کے سبب ہی آج تمام ممالک ہمارے دشمن بنتے جا رہے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے تلنگانہ کے حیدر آباد میں پارٹی کارکنان کی میٹنگ سے خطاب میں "آپریشن سندور" کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کہتا ہے اس نے جنگ ختم کی، لیکن نریندر مودی اس بات پر خاموش ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ دنوں بڑھی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت...
    محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مین ڈاکوؤں کی کارروائیوں کی ہمیں اطلاع ہے، جس طرح خیبر پختونخوا میں ہم نے دہشتگردوں کو مار بھگایا اس طرح ڈاکوؤں کا بھی بندوبست کریں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی صرف وفاقی حکومت نہیں کرے گی بلکہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات، افواج پاکستان کو خراج تحسین صدر آصف علی زرداری کو ہٹانے کی افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 دن سیاست نہ کریں اور سوشل میڈیا کی باتوں میں نہ جائیں تو بہتر...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے متاثرہ شخص نے عمارت گرنے کے واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما میں زخمی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت خالی کرنے کے 2 نوٹس پہلے ہی دیے جا چکے تھے۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے عمارت میں دو بار لرزش محسوس ہوئی، حادثے کے وقت چوتھی منزل پر موجود تھا، خالہ کے ساتھ سیڑھیاں اتر رہا تھا کہ ملبہ سر پر گرا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیںاسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کو پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا۔پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی اور اہل تشیع کے اکابرین بھی انکے ہمراہ تھے. انہوں نے ماتمی جلوس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام اور اہلبیت کا غم پوری امت مسلمہ کا غم ہے۔(جاری ہے) گورنر خیبر پختونخوا نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دعا ہے کہ پوری دنیا میں محرم الحرام...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔ یہ تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے عوامی سطح پر دستیاب ہوں...
    پاکستان کا  سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر  حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان کا 26واں یوم شہادت  نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ آج منایا جارہا ہے۔  قوم اپنے اس عظیم سپوت کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے، جس نے  کارگل کے معرکے میں بھارت کے خلاف  جرات، بہادری اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کی، جس کی بہادری کا اعتراف نہ صرف پاکستان بلکہ دشمن بھارت نے بھی کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے نومبر 1992ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 1995 میں سندھ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ جنوری 1998ء میں انہوں نے اپنی خواہش پر لائن آف کنٹرول پر خدمات انجام دینے کے لیے خود کو پیش کیا، جہاں وہ ناردرن...
    ویب ڈیسک:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری   انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ،آج کا دن امام حسین علیہ السلام کے عظیم فلسفہ حق، صبر، قربانی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امام عالی مقامؑ نے میدانِ کربلا میں اپنے خون سے قرآن ، شریعت رسول ﷺکی پاسداری ،ظلم کیخلاف ڈٹ کر حق پر قائم رہنے کے اصولوں کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچ علیحدگی پسند رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” نے کئی برسوں تک انہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “سچ کا سامنا کرنا ہوگا، برسوں تک را نے ہمیں پیسہ، اسلحہ اور تربیت فراہم کی۔ ہمیں یہ یقین دلایا گیا کہ یہ جنگ بلوچ آزادی کے لیے ہے، لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ ہم صرف بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ابتداء میں مودی اور را پر مکمل اعتماد تھا، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمارے مقصد کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے اور مستقل مدد فراہم کریں...
    عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان اور قزاخستان کے درمیان دو طرفہ تجارت دونوں ملکوں کے پوٹینشل سے بہت کم ہے جسے ایک بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاہم اسے حاصل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات پاکستان میں قزاخستان کے سفیر یرژان کستافین نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ تجارتی لین دین کیلئے پاکستان کے چار مختلف بینکوں نے انتظامات کئے ہیں جبکہ ٹی سی ایس اور این ایل سی کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر سامان کی ترسیل بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان وسط ایشیا کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں الصدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ہتھیار عراقی ریاست کے حوالے کیے جائیں اور ملیشیاؤں کو تحلیل کیا جائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک بار پھر آنے والے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ پر زور دیا ۔ مقتدیٰ الصدر نے جمعہ کے روزایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی ایک تحریر میں کہا کہ ملک کی فوج اور پولیس کو مضبوط کرنا چاہیے، اور عراق کو خود مختار اور غیر تابع ریاست ہونا چاہیے۔ انہوں نے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔اس سے قبل بھی مقتدیٰ الصدر اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اس وقت تک پارلیمانی انتخابات...
    فوٹو: پی پی آئی  کراچی میں عمارتیں گرنے کے المناک واقعات کا تسلسل تھمتا نہیں دکھائی دے رہا، سال 2017 سے لیکر اب تک شہر میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔کراچی میں غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے واقعات مسلسل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ واقعات شہر کی انتظامی کمزوریوں اور ناقص نگرانی کا آئینہ بنتے جا رہے ہیں۔20 جولائی 2017 لیاقت آباد کے علاقے میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنی جان بچانے کےلیے دو مزید عمارتوں کو مخدوش قرار دے کر...
    فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس نہتی جنگ لڑی رہی ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بول بالا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جب سیاح پھنسے ہوئے تھے تو انتظامیہ کہاں تھی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں اتحادی...
    —جنگ فوٹو ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ لیاری کراچی میں گرنے والی عمارت کے امدادی کاموں میں لوگوں کے رش کے باعث بہت دشواری کا سامنا رہا۔کراچی میں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری طور پر جو مشینری ارینج کر کے لا سکتے تھے وہ لائے۔ لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ہوئی تباہی کے مناظرکراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بار بار لوگوں پر لاٹھی چارج کرنا پڑ رہا تھا، ایمبولینسز...
    پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز باکو(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدرالہام علیوف کومبارکباد دیتا ہوں۔ خانکندی کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پرمشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطورچیئرمین ای سی اوقازقستان کے صدر قاسم جومارت نیاہم خدمات انجام دیں۔ عالمی منظرنامیمیں...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جب سیاح پھنسے ہوئے تھے تو انتظامیہ کہاں تھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکین سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی اور مخصوص نشستوں کے بعد ایوان میں پارٹی صورت حال اور اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کے جنگ میں چین کی پاکستان کی مدد سے متعلق بیان پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے لڑی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ  بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ چین نے پاکستان کو انٹیلیجنس فراہم کی۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ریکارڈ پر سب کچھ موجود ہے کہ پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے لڑائی لڑی اور بھارتی جنگی طیاروں کی نقل و حرکت سے مکمل طور پر آگاہ تھا، جب سے انہوں نے اپنے ایئر بیسز پر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔ یوٹیوب چینل 'ٹاک شاک ، پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بظاہر سسٹم ٹھیک چل رہا ہے لیکن آرکیٹکٹس کو کچھ چیزیں اچھی نہیں لگ رہیں، ان میں ایک چیز آصف علی زرداری ہیں ، وہ کانٹے کی طرح چبھ رہے ہی۔ اعزاز سید نے دعویٰ کیا کہ میری اطلاعات کے مطابق بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کہ آصف علی زرداری عہدے سے ہٹ جائیں اور اس پر ابتدائی کام بھی شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس معلومات بہت زیادہ ہیں لیکن ابھی مکمل معلومات...
    کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیے، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار کون؟ جن علاقوں میں دو منزلہ عمارت سے زیادہ کی اجازت نہیں وہاں چار، پانچ منزلہ بلڈںگز کیسے کھڑی کردی جاتی ہیں؟ غیر قانونی عمارتوں کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اجازت نامے کیسے جاری ہوجاتے ہیں؟  لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھےعمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ عمارتی نقشوں...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں جیسے ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، راجستھان، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں دلتوں پر ظلم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راجیندر پال گوتم نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت والی ریاستوں پر دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ اور اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومتیں اس طرح کے معاملات میں غیر ذمہ دارانہ رویہ دکھا رہی ہیں۔ راجیندر پال گوتم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پسماندہ اور اقلیتوں بالخصوص درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لوگوں پر ظلم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی بریفنگ لی اور فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبے کے 27ہزار سے زائد سکولوں میں 46ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 13ہزار پرائمری سکولوں میں 20948اضافی اساتذہ موجود ہیں جبکہ 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648اساتذہ درکار ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے ذریعے شفلنگ کر کے ایڈجسٹ...
    ترکیہ کے علاقے اڈی میس کے جنگلوں میں لگی آگ بےقابو ہوگئی ہے اور آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محکمہ جنگلات کا ایک کارکن اور ایک 81 سالہ رہائشی شامل ہے۔ ترکیہ کے بحیرہ ایجین کے ساحلی شہر چشمی کے قریب سے شروع ہونے والی آگ پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں فائر فائٹرز ہیلی کاپٹروں کے ہمراہ تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ: ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا بدھ کے روز شروع ہونے والی اس آگ کی وجہ سے 3 رہائشی علاقے خالی کرائے گئے ہیں اور سڑکوں کو بند کر دیا۔ حکام...
    برلن: چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے برلن میں جرمنی کے وزیرخارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ چین اور جرمنی کے درمیان سفارتکاری و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور کا انعقاد ہوا ۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر فریڈرک مرس نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں چین جرمنی تعلقات کی ترقی پر روشنی ڈالی ہے۔چین جرمنی تعلقات آگے بڑھنے کے اہم تجربات میں باہمی اعتماد ، اختلافات کا احترام کرتے ہوئے ہم آہنگی کے حصول اور مشترکہ کامیابیاں شامل ہیں۔چین جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو چین کی سفارت کاری میں اہم جگہ...
    اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ابتدائی کیریئر کے ایک ناخوشگوار تجربے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے پہلے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو "ہولناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کا نام بھی لینا نہیں چاہتیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر ہدایتکار اور معاون ہدایتکار سمیت کئی افراد کا رویہ ان کیساتھ انتہائی غیر پیشہ ورانہ تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کی نظریں ان پر تھیں، تاہم انہوں نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ کسی کی بھی نیت پوری نہ ہو سکی۔ انہوں نے...
    کرسک(نیوز ڈیسک)  یوکرین نے روس کے علاقہ کرسک پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11اہلکارہلاک ہو گئے ۔ عالمی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے حملے میں بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ مارے گئے روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل میخائل گودکوف یوکرین جنگ میں کافی متحرک تھے، یوکرین میں لڑنے والی بدنام 155ویں بریگیڈ کی قیادت کی تھی۔ میخائل گودکوف کو مارچ 2025 میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بحریہ کے زمینی اور ساحلی دستوں کا نائب سربراہ تعینات کیا تھا۔ یوکرین اور بین الاقوامی ادارے ان پر بوچا، ایرپین اور ہوستومیل میں شہریوں کے قتل اور...
    ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے  لیاری  میں 5 منزلہ عمارت گرنےسے متعدد افراد زخمی  ہو گئے، متعددلوگوں کے ملبے تلے دبے ہو نے کا خدشہ ہے ۔     تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرگئی جو مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار  ریسکیو کا بتانا ہےکہ عمارت میں...
    پشاور(اصاف نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی عمل میں حصہ بننے سے انکار کردیا۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ کے پی حکومت گرانےکےکسی بھی عمل میں اے این پی شریک نہیں ہوگی اور نہ ہی اے این پی کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنےگی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں کی خواہش ہےکہ کے پی میں اپوزیشن کی مشترکہ حکومت آئے مگر ہم جمہوری لوگ ہیں اور غیرجمہوری عمل ہماری روایت نہیں ہے۔ مرکزی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایمل ولی اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کےسیاسی معاملات پر بات ہوئی تاہم کے پی حکومت گرانےسے...
    پانچ ملکوں کو جنگ سے روکا، امن کے نوبل انعام کا بہترین امیدوار ہوں: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز آئیوا: (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پانچ ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو روانڈا جنگ بند کرائی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکا، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے اور نہ اس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتا شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جیروم پاﺅل سے فوری طور پر مستعفی ہونے کو کہا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ پرایک پوسٹ میں کہا کہ ’اب بس اور نہیں، انھیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابقٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران پاول کو فیڈرل ریزرو بینک کا چیئرمین نامزد کیا تھا۔ ٹرمپ بارہا پاول پر شرح سود میں کمی نہ کرنے پر تنقید کر چکے ہیں۔پاول پر ان کی مسلسل تنقید کے باوجود، صدر نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ ان کا ’پاول کو برطرف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘ٹرمپ چاہتے ہیں کہ وفاقی ریزرو بینک اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے...
    —فائل فوٹوز چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا، تاہم ہیلی کاپٹر پہنچنے سے قبل سانحہ سوات ہو چکا تھا۔سوات میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بیرسٹر سیف کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات آنے کی وضاحت سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں خود وزیرِ اعلیٰ بھی سفر نہیں کرتے، ہیلی کاپٹر مکمل طور پر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب...
    سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسلم امہ اور اپنے قومی مفادات کے تناظر میں ایرانی حمایت میں واضح مؤقف اختیار کرنا لائقِ تحسین تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل 12 روزہ جنگ میں ایران نے اسرائیلی دفاع کی سات سطحوں کو توڑ کر صہیونی رعب اور ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران شرکاء نے ایران پر حالیہ 12 روزہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کیا اور ایران کی فوجی طاقت کو سراہا۔ سی پی...