2025-07-26@11:48:39 GMT
تلاش کی گنتی: 3741

«دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو»:

(نئی خبر)
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں ممالک کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد سے اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے امریکا روانہ ہوگا تاکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد پاکستان کی جانب سے امریکی ٹیرِف میں ممکنہ رعایت حاصل کرنا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر جنوبی ایشیا کے دو بڑے ممالک بھارت اور پاکستان کسی...
    امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں ممالک کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد سے اعلیٰ سطح کا  وفد آئندہ ہفتے امریکا روانہ ہوگا تاکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد پاکستان کی جانب سے امریکی ٹیرِف میں ممکنہ رعایت حاصل کرنا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر جنوبی ایشیا کے دو بڑے ممالک بھارت اور پاکستان کسی فوجی تصادم...
    امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور کاروباری افراد پر مشتمل ایک وفد، جو پاکستان کے دورے پر ہے، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقات کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیں:آخری بال تک لڑیں، مطالبات پورے ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کا جیل سے پیغام انگریزی روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 4 دن گزارنے کے بعد یہ وفد کسی بریک تھرو کے بغیر واپس لاہور لوٹ آیا ہے۔ اب تک کوششیں بے سود رہی ہیں یہ وفد گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِاعظم عمران خان سے...
    بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،قوم کے تعاون سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عاصم منیر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ ، طلبہ افسران اور فیکلٹی سے خطاب، آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش، خاندانوں سے مکمل اظہار یک جہتی کیا،آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو...
    انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا مؤثر جواب دے گا،بھارت نے دہشت گردی کیخلاف اپنی لڑائی میں تین نکات طے کئے ہیں ، ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈریں گے،بھارتی وزیراعظم دہشت گردانہ حملوں کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی،دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا،کانپورمیں تقریب سے خطاب بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیدی، آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے، انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا، پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے،بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کئے ہیں، بھارت کے شہر کانپور میں ترقیاتی منصوبوں...
    بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،شہباز شریف بھارت کو سرخ لکیر نہیں عبور کرنے دیں گے،گلیشیئرز کے تحفظ پر عالمی کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔تاجکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ پر عالمی کانفرنس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لیے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا، بھارت کو سرخ لکیر نہیں عبور کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جہاں غزہ میں روایتی ہتھیاروں کے استعمال...
    اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کیساتھ تجارت نہیں کرسکتے، جو ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کسی سے بھی بہتر لڑ سکتا ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی، جنگ بندی پر پاک بھارت رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے، جو...
    اسلام آباد ‘ دو شنبے (خبرنگار خصوصی+ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ کو پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کا دارومدار گلیشیئرز پر ہے، ماحولیاتی تبدیلیو ں کے اثرات کے نتیجہ میں پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ کرے گا‘بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ قابل مذمت ہے،کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کیلئے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا، نہ ہی بھارت کوریڈ لائن کراس کرنے دے گا۔ان خیالات کااظہار...
    کوئٹہ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں سے مکمل اظہار یک جہتی کیا اور کہا کہ قومی قیادت کے زیر پاکستان کے عوام مادر وطن کے دفاع کے لیے فولاد کی دیوار بن گئے ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام عناصر قومی طاقت کے درمیان مکمل ہم آہنگی...
    وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکا کر جواب دیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ بھارتی سفارتی وفود کی پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ناکام رہی ہے۔ پاکستان کی حمایت پر بھارت کا کولمبیا سے اظہار مایوسیبھارت نے پاکستان کی حمایت کرنے پر کولمبیا سے مایوسی کا اظہار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بہتان کو خارجہ پالیسی بنا لیا ہے، اقوام متحدہ کی ٹیموں نے دیکھ لیا پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ بھارت اب خطے...
    پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام قومی اداروں کی مکمل ہم آہنگی کا ثبوت ہے، پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے کیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ...
    کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام قومی اداروں کی مکمل ہم آہنگی کا ثبوت ہے، پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، جنوبی ایشیا ءمیں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ ’’ٹرمپ میں صدر کے اوصاف نہیں ‘‘بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کمانڈر کوئٹہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی کمیٹی کے چیئرمین، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت رواں ماہ کے دوران ہونے والی شدید عسکری جھڑپوں کے بعد سرحد پر تعینات اپنی اضافی فوج کو بتدریج کم کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ بحران سے مستقبل میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی مسلح افواج کے اس اعلیٰ عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ دونوں حریف ہمسایہ ممالک اپنی اپنی فوجی پوزیشنوں کو واپس 22 اپریل سے پہلے والی سطح پر لا رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ جھڑپیں بھارت کے زیرانتظام کشمیر...
    نئی دہلی: بھارتی حکومت کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجے گئے آل پارٹیز کے وفود کو خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر بھارت کے اندر سے سوالات اٹھنے لگے۔ بھارتی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بھارت اس معاملے میں مکمل طور پر فاتح کے طور پر ابھرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف نام نہاد آپریشن سندور کے بعد دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سات تمام جماعتی وفود 33 عالمی دارالحکومتوں میں بھیجے ۔ یہ وفود، جن میں 51 سیاسی رہنما اور 8 سابق سفارت کار شامل ہیں، یہ اقدام 22 اپریل 2025 کو پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کیا گیاجس...
    بھارت عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے حالیہ بیانات میں ٹرمپ کے ثالثی کردار کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کا اعتراف کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا، ٹرمپ کی ثالثی دراصل ثالثی ہے ہی نہیں، امریکی صدر نے صرف پیغامات اور بات چیت کا کردار ادا کیا۔ بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی...
    دوشنبے(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لیے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا، بھارت کو سرخ لکیر نہیں عبور کرنے دیں گے.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے تاجکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شہبازشریف نے کہا کہ آج کی دنیا میں جہاں غزہ میں روایتی ہتھیاروں کے استعمال نے گہرے زخم چھوڑے ہیں وہیں ہمیں پانی کے بطور ہتھیار استعمال کی صورت میں نئی...
    لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیہ میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہوتی ہے کوئی بچہ ٹیکنالوجی اورتعلیم سے محروم نہ رہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی، میں آپ بچوں کے سامنے جوابدہ ہوں، یہ آپ کا حق ہے جو ملا ہے اور یہ ملنا چاہیے تھا، کبھی آپ نے میرا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) پاکستان کے وفاقی سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال نے جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کو بتایا کہ 'کرپٹو کونسل کا قیام وزیراعظم کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے عمل میں لایا گیا‘، تاہم پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے کاروبار پر تاحال پابندی برقرار ہے۔ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا فروغ، زر مبادلہ پر کیسے اثرات مرتب ہوں گے؟ سیکرٹری خزانہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے رواں ہفتے کہا تھا کہ پاکستانی حکومت کی زیر قیادت بٹ کوائن کو قومی ذخائر کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکہ میں لاس ویگاس...
    تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عالمی ماحولیاتی چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلیشیئرز کے تحفظ پر زور دیا اور اس اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے قابلِ مذمت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔  وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے...
    دو شنبے(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت پر ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دو شنبے میں بین الاقوامی گلیشیئر تحفظ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھاکہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں جن کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے، پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، زہریلی گیسوں کے اخراج میں انتہائی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کولمبیا کے موقف پر نئی دہلی کے وفد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف بھارتی حملوں کا دفاع کیا اور دعویٰ کیا اس کی "کارروائی جائز اور یہ خود کے دفاع کا اقدام" تھا۔ واضح رہے کہ بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کا الزام نئی دہلی نے پاکستان پر عائد کیا تھا اور پھر مودی حکومت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ پاکستان پہلگام حملے کے تعلق سے بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے اور اس نے اس...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، بھارت کو ریڈلائن عبور نہیں کرنے دیں گے۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوششوں کو نہایت خطرناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اپنی آبی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے کروڑوں انسانوں کے پانی کے حق کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا اور بھارت کو واضح طور پر ’’ریڈ لائن ‘‘ کا علم ہونا چاہیے جسے عبور کرنے کی اجازت نہیں...
    — فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ اور چیلنجز پر جامع گفتگو پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لیے بہت اہم ہے، پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز...
    پاکستان کے مایہ ناز نیزے باز (جیولن تھرور) ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی پالی ہے، تاہم اس بھی اہم بات یہ ہے کہ ان کے پہلو بہ پہلو اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے ایک اور پاکستانی یاسر سلطان بھی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا یاسر سلطان پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نیزہ بازی (جیولن تھرو) کے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے حالیہ برسوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یاسر سلطان، جن کا مکمل نام محمد یاسر سلطان ہے، یکم مئی 1998 کو پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے دوسرے نمبر کے جیولن تھرو کھلاڑی سمجھے...
    تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عالمی ماحولیاتی چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلیشیئرز کے تحفظ پر زور دیا اور اس اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے قابلِ مذمت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔  وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔‘ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطح عالمی کانفرنس ’انٹرنیشنل گلیشیئرز کانزروییشن پروگرام‘(IGCP 2025) سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موجود 13 ہزار گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جو نہ صرف ملکی آبی تحفظ بلکہ عالمی ماحولیاتی نظام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا قریباً نصف آبی ذخیرہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات ان قیمتی قدرتی ذخائر کو شدید نقصان پہنچا...
    اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے۔ آپ (اساتذہ) کو پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد...
    اسلام آباد: واٹر ایکسپرٹ ارشد ایچ عباسی کا کہنا ہے کہ آپ نے جو پہلے پری ایمبل کہا کہ پانی کا کیا اثرہوگا اگرانڈیا نے بند کیا کیونکہ تین دن پہلے بھی ان کے منسٹر جے شکتی نے کہا کہ ہم پاکستان میں پانی کا ایک قطرہ داخل نہیں ہونے دیں گے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا 40 ،50 پرسنٹ پانی انڈیا سے آتا ہے، سب سے پہلا جو ہمیں نقصان ہوگا کہ ہماری جو سستی بجلی بن رہی ہے تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور چشمہ یہ کہاں چلی جائے گی پھر ہم آئی پی پی پہ آ جائیں گے ایک تو نقصان یہ ہوا. سابق انڈس واٹر...
    کراچی: سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی، بھارت کو اپنے رافیل طیارے پر غرور تھا جو خاک میں مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی، اختتام پاکستان نے کیا، پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں، بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے اتحاد کے ساتھ یہ لڑائی لڑی، پوری قوم مبارکباد کی مستحق...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، بھارت نے...
    چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی بدولت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی کہانی اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچائیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ “معرکہ حق” اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قوم ایک آہنی دیوار کی مانند متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔...
    نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلابھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان سے شکست کی ہزیمت پرپردہ ڈالنے کی کوشش کرتےہوئے کہاہے کہ آپریشن سندور‘‘ ابھی ختم نہیں ہوا، ہم نے پاکستان کے گھر کے اندر تین بار ضرب لگائی ہے۔ سکم میں ایک عوامی اجتماع سے آن لائن خطاب کرتےہوئے مودی نے دعویٰ کیاکہ پہلگام حملے میں دہشت گردوں نے صرف بھارت کو نہیں بلکہ پوری انسانیت کو نشانہ بنایا، بھارت نے پاکستان اور دہشت گردوں کو آپریشن سندور کے ذریعے کرارا جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ایک واضح پیغام بھیجتے ہیں، مایوس پاکستان نے ہمارے شہریوں اور فوجیوں پر حملے کی کوشش کی، لیکن پاکستان بے نقاب ہوا اور ہم نے ان کے ایئربیس...
      فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، پاکستان کبھی بھی ہندوستان کی اجاری اداری قبول نہیں کرے گا۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلر اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری قبول کرے گا۔’کشمیر کا کوئی بھی سواد قبول نہیں، ہم کبھی کشمیر کو بھول نہیں سکتے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر  اساتذہ کرام سے ملاقات کی ۔  ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ’’اساتذہ  کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں،میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے ، آپ(اساتذہ) نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے‘‘۔ 10 مئی کے بعد اب بیرون ملک گرین پاسپورٹ کی تعریف کی جاتی ہے:شرجیل میمن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ’’معرکۂ...
    پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریگا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کا کوئی بھی سوداممکن نہیں ، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا ، پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دینگے،پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)،چیف آف آرمی سٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے...
    نیروبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )کینیا کی سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے 6 پاکستانی شہریوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں رپورٹ کے مطابق 6 پاکستانی شہری ’’امین دریا“ نامی بحری جہاز میں سفید سیمنٹ لے کر ایران سے زنجبار، تنزانیہ جا رہے تھے، جب کینیا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 2 جولائی 2014 کو کھلے سمندر میں انہیں روک لیا، شبہ تھا کہ وہ جہاز میں منشیات لے جا رہے ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند دن بعد جب یہ جہاز کینیا کی قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی تحویل میں تھا، اسے سمندر میں دھماکے سے اڑا دیا گیا تاکہ کسی بھی ثبوت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک ہے جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں، پاکستان تیار ہے اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو اور بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی موجودگی میں باوقار بین الاقوامی...
    28 سالہ پاکستانی نوجوان حمزہ محمد شین یانگ میں رہنے والا ایک ماہر چین ہیں۔ وہ علی بابا جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی گاہکوں کے لئے ہیڈفونز سے لے کر کمپیوٹرز تک چینی برقی آلات حاصل کرتے ہیں اور چین سے استعمال شدہ سامان بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ تقریباً ایک دہائی سے چین میں مقیم ہونے کے باعث حمزہ سرحد پار تجارت کے ہر مرحلے سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ حمزہ نے روانی سے چینی زبان میں کہا کہ چینی مصنوعات پاکستان میں ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہواوے اور شیاؤمی جیسے برانڈز اپنےاعلیٰ معیار اور سستی قیمتوں کی بدولت خاص کر مقبول ہیں۔ وہ موبائل فونز کو پاکستانی طرز کے کورز کے ساتھ...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کے دوران خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکہ بندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔ فلم آپ کی...
    پاکستان اب صرف ایک ملک نہیں، بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک ہے — جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں جب کہ پاکستان نے کرپٹو کرنسی کو قومی ذخیرے میں شامل کر کے عالمی برادری کو حیران کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے لاس ویگاس کے اسٹیج سے دنیا کو پیغام دیا کہ ’پاکستان تیار ہے اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی یہ تقریر ایک اعلان تھی کہ ’پاکستان صرف ماضی کا اسیر نہیں، بلکہ مستقبل کا معمار ہے‘۔ جب دنیا نے شک کیا، پاکستان نے بٹ کوائن کو اسٹریٹیجک ریزرو میں بدل کر یقین...
    — فائل فوٹو وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا ہے، کوشش ہے پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک کے ٹیرف فیصلے پر دوبارہ جائزے کے لیے نیپرا میں جارہے ہیں، کمپنیوں کو کارکردگی سے پیسے کمانے چاہیں، خیرات سے نہیں۔ پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف صنعتی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، ورلڈ بینک عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف...
    پاکستانی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹیم میں نہ ہونے کا کوئی پریشر نہیں اور پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ناگزیر نہیں۔  https://Twitter.com/imransiddique89/status/1927671828018802759 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ 4 سالوں میں بیسٹ کرکٹرز ہوتے ہوئے پاکستان کو متعدد میچز جتوائے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل میں ان کا کافی اہم کردار رہے گا۔ ’ہاں وہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ماضی میں پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں اور ابھی جو کھلاڑی ہیں۔۔۔میں...
    ’بس بہت ہو چکا‘‘؛ پاکستان کا اقوام متحدہ سے غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک پُرزور بیان دیتے ہوئے سفیرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی مظالم پر مزید خاموشی ناقابلِ قبول ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ سلامتی کونسل اپنے مینڈیٹ کے مطابق فوری، مؤثر اور عملی قدم اٹھائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ دنیا مزید ایک دن کی...
    لاچین؍ اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو گا۔ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے کا مستقل بندوبست کر رہے ہیں۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذر بائیجان جیسے دوست موجود ہیں۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اعلی اقدار، امن و انصاف کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سہ فریقی اجلاس ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ہم امن کے خواہاں ہیں اور بھارت کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت پاکستان کا پانی روکنے...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے،مودی کے بیانات   افسوسناک مگر  حیران کن  نہیں ہیں ۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیے کو اپنایا ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے پانی جیسے مشترکہ اور معاہدے کے پابند وسیلے کو ہتھیار بنانے کی بات نہ صرف انتہائی افسوسناک ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا...
    بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس کا کریڈٹ پاکستان کو دیتے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے بعد مشتاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آغا سلمان نے بہت اچھا کھیلا۔سلمان کو کریڈٹ دیتا ہو جس طرح کی اس نے بیٹنگ کی۔ شاداب خان نے لمبے عرصے کے بعد شاندار پرفارمنس دی۔ انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہوتے ہی پچ میں بولرز کو مدد مل رہی تھی۔ اگر دو تین چھکے کے بعد آپ وکٹ لے لیتے ہیں تو مورال بلند ہوتا ہے۔ جب آپ 200 رنز کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں پھر بہت مشکل ہوتا...
    —فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکہ بندی نے ناقابلِ تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظالم روکنے کے لیے اب صرف الفاظ کافی نہیں ہیں۔عاصم افتخار نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہو گا۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں۔ہم بحیثیت پارٹی تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان بحیثیت ملک اور پاکستانی بحیثیت قوم ناقابلِ تسخیر ہیں، یہ دن کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں نے انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ہم بحیثیت...
    وزیراعظم شہبازشریف نے لاچین میں آذربائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، ایسے ملک کوشکست دی جو دفاع پر اربوں ڈالرخرچ کرتا ہے. پہلگام واقعے کی آڑمیں پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا۔ الہام علیوف نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ترکیہ، پاکستان اورآذربائیجان کا تعاون مزید مستحکم ہوگا. ترکیہ اور پاکستان کے سربراہان کی آمد دوستی کی عکاس ہے. ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان آذربائیجان تین ملک اورایک قوم ہیں۔ دوستی کومزید مضبوط بنائیں گے۔آذربائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے یومِ آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا...
     پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بن کر سامنے آیا، یہ دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  یہ دن تمام سائنسدان اور جو لوگ اس میں شریک تھے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور درجنوں سائنسدانوں نے دہائییوں کام کیا ہے، ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ ہم بحیثیت پارٹی ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عبد القدیر خان کو مجبور کیا گیا کہ ٹی وی پر آکر...
    شین یانگ(شِنہوا)28 سالہ پاکستانی نوجوان حمزہ محمد شین یانگ میں رہنے والا ایک ماہر چین ہیں۔ وہ علی بابا جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی گاہکوں کے لئے ہیڈفونز سے لے کر کمپیوٹرز تک چینی برقی آلات حاصل کرتے ہیں اور چین سے استعمال شدہ سامان بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ تقریباً ایک دہائی سے چین میں مقیم ہونے کے باعث حمزہ سرحد پار تجارت کے ہر مرحلے سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔حمزہ نے روانی سے چینی زبان میں کہا کہ چینی مصنوعات پاکستان میں ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہواوے اور شیاؤمی جیسے برانڈز اپنےاعلیٰ معیار اور سستی قیمتوں کی بدولت خاص کر مقبول ہیں۔وہ موبائل فونز کو پاکستانی طرز کے کورز کے ساتھ اپنی...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں یوم تکبیر کے موقع پر قلات میں ریلی کا انعقاد، افواج پاکستان کو خراج تحسین یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان...
      چینی پروفیسر وکٹر گاؤ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاک بھارت فضائی جنگ میں ایک ملک کو شکست ہوئی اور وہ پاکستان نہیں ہے۔ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا پر جنرل بخشی اور ارناب گوسوامی کے منہ بند کردیے۔ کہا کہ پاک بھارت فضائی جنگ سے پوری دنیا واقف ہے، اس میں ایک ملک کو شکست ہوئی اور وہ پاکستان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی پر حیران نہ ہوں، یہ دہائیو پر محیط اور زمانے کی آزمائی ہوئی ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتی، پاک چین دوستی اور تعاون مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ پروفیسر گاؤ کا...
    افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کو انتباہ کیا کہ پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں. مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں۔افغان کمانڈر نے کہا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں۔افغان طالبان نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ خوارج کو انتباہ جاری کردیا۔طالبان پولیس کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق—فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو شکست دی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ پہلگام واقعے کے پہلے دن سے پاکستان تحقیقات کامطالبہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، جنگ میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اگر 28 تاریخ کو نواز شریف نے دھماکے نہ کیے ہوتے تو یہ لڑائی مختلف انداز میں ہوتی۔اُن کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پھر سے اجاگر...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ تکبیر کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔گورنر سندھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ شخص جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا انہیں سلام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے ایٹمی پروگرام کے خلاف کوئی نااتفاقی نہیں کی، دنیا میں سب سے محفوظ ایٹمی نظام پاکستان کا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کے لیک اور چوری ہونے کے کئی واقعات رونما ہو چکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کوئی واقعہ کبھی نہیں ہوا، آج معصوم بچوں کو بلانے کا مقصد 28 مئی کے دن کو یاد کرنا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کے روز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پانی جیسے معاہدے کے تحت منسلک وسائل کو ہتھیار بنانے کی بات بین الاقوامی اصولوں سے سنگین انحراف ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا مبینہ ’اشتعال انگیز‘ بیان اور پاکستان کا ردعمل پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظم کے بنیادی اصولوں کی طرف لوٹے، دوسروں کے خودمختار حقوق اور معاہداتی ذمہ داریوں کا احترام کرے، اور اپنی زبان و عمل میں تحمل سے کام لے۔ پاکستان کو وہ پانی نہیں...
    کابل (اوصاف نیوز)افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید کا پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں” کمانڈر سعیداللہ سعید نے اپنے خطاب میں فتنتہ الخوارج کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ؛” مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں،ایک جگہ سے دوسرے جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے کسی گروہ یا فرد کا نہیں،اگر ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے تو اس کے باوجود جانا دینی نافرمانی ہے، اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی...
    ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا، پاکستان کے دفاعی نظام کو استوار کرنے میں شہید بھٹو اور شہید بی بی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم خود مختار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔ یومِ تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یومِ تکبیر پر ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے...
    سید مہدی شاہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آج کے دن قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور خالق ایٹمی پروگرام ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی عزت و وقار، دفاع و سلامتی، استحکام اور مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر کے وطن عزیز پاکستان پوری دنیا کے ساتویں اور عالم اسلام کا پہلا ایٹمی ملک بن گیا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ان تھک محنت اور...
    افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق کمانڈر سعیداللہ سعید نے اپنے خطاب میں فتنتہ الخوارج کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں۔ کمانڈر سعیداللہ سعید نے کہا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا...
    امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے۔پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون...
    جنگ کے لیے تیار ہیں، خودمختاری کو چیلنج کرنے والے کو عبرتناک جواب ملے گا، اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے، ہم امن کے داعی ہیں، جنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہیں ،جو ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے گا، اسے عبرتناک جواب ملے گا، یومِ تکبیر صرف ماضی کا احسان نہیں بلکہ مستقبل کا عہد نامہ ہے۔ وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم اس عظیم دن کو یاد کر رہے ہیں جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں سے دنیا کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مضمون نگار نسیم حیدر کا کہنا ہے کہ ملک میں ہرچند ماہ بعد یہ بحث زور پکڑتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں اور تان یہاں آکر ٹوٹتی ہے کہ عمران خان کو رہائی ملنی چاہئے لیکن دونوں باتوں کے لئے ٹھوس وجوہات نہیں بتائی جاتیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس مضمون میں یہی اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگر عمران خان کو رہائی نہ دی جائے تو کیوں؟ اور اگر رہائی دے دی جائے تو اس کے ملک پر اثرات کیا ہوں گے۔پہلی بات تو یہ کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست اپنے مذاکرات کے علاوہ کسی اور کو یہ اختیار...
    وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ ریمارکس پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے اگرچہ مکمل طور پر غیر متوقع بھی نہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر تاریخی نظر ثانی کے جاری منصوبہ کو ایک جانب رکھ دیا ہے تاکہ اقلیتوں کے اندرونی جبر کو ایک اور اشتعال انگیز یکجہتی دی جا سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے پانی کو ہتھیار بنانے کے حوالہ سے ان کے بیانات ایک مشترکہ معاہدہ کی پابند ی، بین الاقوامی اصولوں سے قابل افسوس انحراف ہیں اور خطے میں بھارت کا طرز عمل عالمی عزائم سے واضح تضاد کی عکاسی...
    اسلام آباد: ھاامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مودی ہمارے طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے۔ یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے تھے، پاکستان کی حکومت فیصلہ کرنے میں مشکل میں تھی، قاضی حسین احمد نے ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے، ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، کشمیر کے بغیر آلو پیاز کی...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم خود مختار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔یومِ تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یومِ تکبیر پر ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید بھٹو کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا۔صوبائی وزیر کا...
    اسلام آباد : یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دن پاکستان نے اپنی حفاظت کا ایٹمی ڈھال اپنے ہاتھوں سے تیار کیا، جو ہماری سلامتی کی ضمانت ہے۔ سردار اویس لغاری نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے۔”ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں،” وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا۔ “جو ہماری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں عطا تارڑ نے اپنے دادا، سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا دادا جی مرحوم و مغفور کی آنکھیں نم تھیں اور زبان پر نعرہ تکبیر تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دادا جی کہنے لگے کہ ہماری نسل نے پاکستان بنتے دیکھا، یہ اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہے۔ آج نواز شریف نے پاکستان بچا لیا، ہمارے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار...
    چین نے جون کے آخر تک پاکستان کو 3.7 ارب  ڈالر کے مساوی تجارتی قرضے دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ اس میں  وہ 2.4 ارب  ڈالر بھی شامل ہیں جن کی ادائیگی اگلے ماہ آرہی ہے۔  چین کے اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو ڈبل ڈیجٹ میں رکھنے میں مدد ملے گی۔ حکومتی ذرائع نے ’’ دی ایکسپریس ٹریبیون ‘‘ کو بتایا کہ ماضی میں  بیجنگ نے غیر چینی کرنسی میں بھی قرضے دیے تھے لیکن اس مرتبہ پاکستان کے اسٹرٹیجک اتحادی چین نے معیشت کا ڈالر پر انحصار کم کرنے کی مہم کے تحت امریکی کرنسی میں قرضے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ چین نے یہ یقین دہانیاں ان حالیہ...
    ویب ڈیسک:وطن عزیز کے27ویں یوم تکبیرکے موقع پر مسلح افواج اور سربراہان نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس کی عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر اس اہم موقع کی یاد ہے جب 1998 میں پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن کو بحال کرتے ہوئے دفاع کے حق کا اظہار کیا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم یہ تاریخی کامیابی قوم کے غیر متزلزل عزم، اتحاد...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر فرحان ورک نے فتح میزائل کی آئل پینٹنگ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا اور حقیقت دنیا کے سامنے پیش کردی۔اپنے ولاگ میں ڈاکٹر فرحان نے بتایا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو ایک تصویر پیش کی تھی جس پر بھارتی میڈیا اور کچھ ناعاقبت اندیش پاکستانی جن میں شہبازگل بھی شامل ہیں، وہ شو ر مچا رہ ہیں کہ یہ جو تصویر ہے ، یہ پرانی چینی مشقوں کی تصویر ہے جسے بنیان مرصوص کی تصویر کے طور پر پیش کیا جارہاہے ، حالانکہ حقیقت برعکس ہے، اس پر غور کریں تو اس تصویر پر باقاعدہ دستخط موجود ہیں، یہ کسی شخص کی فوٹو گرافی نہیں بلکہ آئل...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی میں ہر شعبے کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کی معاشی بحالی اجتماعی ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے ہم یہ بوجھ صرف رسمی شعبے اور تنخواہ دار طبقے پر نہیں ڈال سکتے۔ وزارت خزانہ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسر(پی اے ایل ایس پی) کے پیٹرن ان چیف عباس اکبر علی کی قیادت میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفد نے سٹیل انڈسٹری کو درپیش توانائی کی بلند لاگت، ریگولیٹری تضادات، اور دیرپا سرمایہ کاری کے لیے مستحکم پالیسی ماحول جیسے اہم مسائل کے بارے...
    پاکستانی عوام نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔ پاکستانیوں نے کہا کہ نریندر مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں، وہ اپنی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا بھارتی وزیراعظم پر ہنس رہا ہے، نریندر مودی کا بخار اب بھی نہیں اترا تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں، پہلے بھی جواب دیا اور پھر دیں گے۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نفرت انگیز بیان کو علاقائی امن و استحکام کےلیے خطرہ قرار دیدیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے نریندر مودی کی دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ)...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سہ ملکی دورے کے سلسلے میں آذربائجان پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم اپنا 2 روزہ دورہ ایران مکمل کر چکے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حالیہ دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے ایران کے پُرامن سول جوہری پروگرام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کو فروغ دینے...
    ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں تاکہ 67000 ہزار حجاج حج سے محروم نہ ہوں، جو آج انتہائی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیوٹ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں...
    راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، تمام غازیوں، شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایکس سروس مین کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت کی بدولت عظیم کامیابی ملی۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    قررین نے اپنے خطابات میں موجودہ ملکی و عالمی حالات کے تناظر میں عزاداری کے خلاف ہونے والی سازشوں، فرقہ واریت کے خطرات اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں "تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، جب کہ صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، مولانا محمد علی جروار سمیت صوبائی و ضلعی تنظیمی ذمہ داران، علمائے کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد ملک میں عزاداری کے تحفظ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور پاکستان کے نظریاتی و...
    سٹی 42:  پاکستان میں ذی الحج کا  چاند آج شام نظر نہیں آیا؛  آج  شام غروب آفتاب کے بعد ذہ الحج کا چاند دیکھنے کے لئے روئیت ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے لیکن پاکستان میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ  7 جون کو ہوگی۔  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہفتہ سات جون کو ہوگی  ،  یکم ذو الحج جمعرات 29 مئی کو ہوگی۔  ذی الحجہ 1446 ہجری کا  چاند ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب میں چاند نظر آگیا؛ حج 5 جون کو ادا کیا جائے گا  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت...
    مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے جن میں چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ Post Views: 4
    چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے،جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مستحکم تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستانی نوجوانوں کو چینی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ گزشہ روز نیوٹیک (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن پاکستان )کے زیر اہتمام چین چیمبر آف کامرس پاکستان کے تعاون سے جاب فیر منعقد کیا گیا۔ جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائے گی ۔ جاب فئیر میں تین ہزار سے زائد...
    روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (انور عباس)پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے بتایا کہ روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, ہم اپنے کسی شراکت دار کے یوکرین امن عمل میں اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں مغربی ممالک پاکستان پر دباو بڑھانے کی کوشیش کر رہے ہیں جس میں غیر جانبداری...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے صدروفاقی وزیرامورکشمیرگلگت بلتستان وسرحدی امورانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف پانچ اور دس مئی کو تاریخی کامیابی حاصل کی ،اس کامیابی کاسہراوزیراعظم شہبازشریف ،فیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیر کوجاتاہے،شہبازشریف کی پہچان ایک اچھے ایڈمنسٹریٹرکے طور پر تھی لیکن بھارت کے خلاف جنگ میں وہ جنگجووزیراعظم کے طورپرابھرکرسامنے آئے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپورمظاہرہ کرتے ہوئے فیلڈمارشل سے بہترین کوآرڈی نیشن اور جنگی حکمت عمل بنانے میں جو کرداراداکیاوہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھاجائے گا،قوم کاجذبہ قابل دیدہے،خیبرپختونخوامیں کرپشن کو صوبائی حکومت نے قانونی حیثیت دے دی ہے،ایک ضلع میں 40ارب کی کرپشن کاسکینڈل سامنے آیا،وزیراعلیٰ وزراء کواوروزراء اپنے وزیراعلیٰ کو کرپٹ قراردے رہے ہیں،صوبے میں ن لیگ مضبوط جماعت بن...
    راولپنڈی: پاک فوج کے سابق افسران نے اپنی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی اور قوم کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو میدان جنگ، سیاست اور خارجہ سمیت ہر محاذ پر شکست دی اور دنیا کو بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے جنگ کیسے لڑی جاتی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے افسران کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دشمن بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، پوری قوم سپہ سالار کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے، انہوں نے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک نیوی نے...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں پہلی بار بڑی تعداد میں ڈرونز کا استعمال کیا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان روایتی جنگ کے طریقہ کار میں ایک انقلابی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے مئی میں چار روزہ جھڑپوں کے دوران بھارت اور پاکستان نے بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے ویز) کا استعمال کیا اگرچہ امریکی ثالثی سے جنگ بندی عمل میں آگئی مگر دونوں ایٹمی طاقتیں اب ڈرونز کے میدان میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ میں مصروف ہو گئی ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت آئندہ 12 سے 24 ماہ کے دوران مقامی سطح پر یو اے ویز پر تقریباً...