2025-11-05@06:34:41 GMT
تلاش کی گنتی: 2513

«شہید پولیس»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔ اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 105 موٹر سائیکلیں اور 29 گاڑیاں چوری ہوئیں، جب کہ اسلحہ کے زور پر 10 موٹر سائیکلیں اور...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ نعیم حیدر پنجوتھا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آپ حالت دیکھیں محافظوں کی ایسے گیٹ توڑ رہے ہیں جیسے نریندر مودی کا گھر ہے۔ ان کاکہناتھا کہ رہنما تحریک انصاف عرفان بٹ این اے 62گجرات کی رہائش گاہ مالک بٹ ہاؤس سرائے عالمگیر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا دھاوا، دروازے توڑ کر داخل ہو گئے۔ یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی قیدکے 2سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ شیخ...
    پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، شہدا کیلئے 50 ہزار فی فیملی دینے کا اعلان پختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکاتقریب سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخو انے پشاور پولیس کی یوم شہدا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس کے افسران اور جوان ہماری حفاظت کیلیے اپنی جان قربان کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس عام دہشت...
    اکمل خان باری کے گھر پر پولیس کا چھاپا، پچھلے دروازے سے فرار ، چھوٹا بھائی گرفتار جاتی امرا کے مارشل لا میں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی جا رہی، سینئر رہنما کی گفتگو تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔پولیس نے تحریک شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی کی قیادت اور اہم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔شاہدرہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اکمل خان باری کے گھر پر چھاپا مارا، تاہم وہ گھر کے پچھلے دروازے سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کے لیے موسمی حالات کی پروا کیے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم اپنے شہدا کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر...
    ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی سمیت 400 سے زائد رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کےمطابق گرفتارافراد احتجاج کے انتظامات کرنے اور مظاہرین کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی ڈویژنل ایس پیز کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجا ج کی کال کے بعد آج لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی سمیت 400 سے زائد رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کےمطابق گرفتارافراد احتجاج کے انتظامات کرنے اور مظاہرین کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دئیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے باطل کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا۔ یوم شہداء پولیس پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا۔ کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔ ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں...
    لاہور‘ اسلام آباد (نیوز رپورٹر +خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی) لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب آج یوم استحصال کشمیریوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہوگی جبکہ آزاد کشمیر میں بھارت کے خلاف احتجاجی جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔  کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 5 اگست 2019ء کو مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے یوم استحصال کشمیر منائیں گے۔ کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اگست یوم استحصال کشمیر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں، اسلامی...
    لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شیری رحمان، ہمایون خان، شازیہ مری، نفیسہ شاہ اور سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ شہداء پولیس پر پیغام جاری کئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورسز کا ہر شہید بہادری کی علامت اور اس بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے جو  قیامِ امن کے لیے  ادا کرتے ہیں۔ ہمارے پولیس کے شہداء امن کے خاموش نگہبان ہیں، پولیس کے شہداء نے اس لیے اپنی جانیں قربان کیں تاکہ ہمارے عوام بلاخوف زندگی گزار سکیں۔ تمام صوبوں کی پولیس کی خدمات اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا...
    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دہشتگردوں نے عزاخانہ سکینہ کے ساتھ دکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے علی وارث اور مظہر عباس موقع پر شہید جبکہ علی حس، محمد علی اور حبیب علی زخمی ہوگئے۔ علی حسن اور محمد علی بھائی ہیں، جبکہ حبیب علی انکے ماموں ہیں۔...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ان کی حکومت اپنی بہادر پولیس فورس کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو صرف خراجِ تحسین نہیں بلکہ ان کے اہلِ خانہ کے لیے عملی حمایت، عزت اور ایسی پالیسیاں دیتے ہیں جو ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے ان تمام پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ تقریب پاک فضائیہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن، سابق آئی...
    پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں...
     سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، ہمارے معاشرے میں روزمرہ بنیادوں پر عوام کو امن و امان، جان و مال کا تحفظ کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، جنہیں سنبھالنے کی ذمہ داری فقط ہماری پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے ہمیشہ اپنی پولیس کو تنقید، تمسخر اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا، جب بھی ہمیں کسی بات پر اعتراض کرنا ہوتا ہے، ہم بآسانی پولیس کو ہدفِ تنقید بنا لیتے ہیں، لیکن کبھی ہم نے یہ نہ سوچا کہ وہ سپاہی جو...
    اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اسکالر شپ پروگرام میں بھی توسیع دی ہے، دورانِ سروس وفات پر خاندان کو 6 سے 30 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پولیس اہلکاروں کے بچوں کا علاج اور قانونی معاونت بھی حکومت سندھ فراہم کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم شہدائے سندھ پولیس پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے۔ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قیام امن کے لیے سندھ پولیس کے اہلکار اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ 1971ء سے اب تک سندھ پولیس کے 2...
    طلال چوہدری — فائل فوٹو وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو مضبوط بنانے کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز مختلف رنگوں کی وردیان پہنتی ہیں، وردیوں کے رنگ مختلف ہونے سے ان کی کارکردگی مختلف نہیں ہوتی، پولیس کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پولیس کی تنخواہ، مراعات اور شہداء پیکیج بہتر کرایا، حکومت نے اسلام آباد پولیس کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے ہیں، وزیراعظم یہاں آئے تھے، شہداء کے لیے پیکیج کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
    پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئیگی، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی۔اسلام آباد میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے اثرات بڑھے تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، سیاسی کاوشوں کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی زیادہ ہے، وہاں کی صوبائی حکومتوں کو اپنا کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 2 سے 3 سیکورٹی فورسز...
    آئس کریم اکثر تیز دھوپ میں جلد ہی پگھل جاتی ہے اور ہاتھوں پر بہتی رہتی ہے لیکن کیا کوئی ایسا جادوئی نسخہ تلاش کیا جا سکتا ہے جو اسے گرم موسم میں بھی ٹھنڈا اور مکمل برقرار رکھے؟ یہ بھی پڑھیں: گھر میں مزیدار آئس کریم کیک خود بنائیں، دوستوں کو بھی ساتھ شامل کریں بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان کی ایک کمپنی Kanazawa Ice  نے کچھ سال پہلے ایسی آئس کریم بنائی جو دھوپ اور گرمی کی شدت کے باوجود پگھلتی نہیں تھی۔ یہ آئس کریم خاص طور پر پھلوں میں پائے جانے والے انٹی آکسیڈنٹ مالیکیولز یعنی پولی فینولز سے بھرپور تھی۔ اس کی خاص بات یہ تھی کہ یہ ہاتھوں پر رگڑتے ہوئے...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیادہے، ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہدا پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان مائوں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہدا کا خون...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہدا کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے۔ کے پی پولیس جن دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں، شہدا کی فیملی کے لیے 50 ہزار روپے کا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی ایک کی غلطی کی سزا دوسرے کو نہیں ملنی چاہیے، عوام فورسز پر تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، ہم نے اپنی فورسز کا مورال بلند کرنا ہے۔ پشاور میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس جن دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شہدا کے خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی اور دہشتگردی مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر انہوں نے کہاکہ ہم پولیس کو جدید اسلحہ، آلات اور 100 سے زیادہ بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں، جبکہ پولیس کے شہدا پیکج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ...
    پنجاب بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا جس کا مقصد پولیس کے ان بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت اور عوام کے امن و امان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہر سال 4 اگست کو یومِ شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے اس موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی جبکہ شہداء کے اہلخانہ، شہریوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی تقریبات میں شہداء کی یادگاروں پر شمعیں روشن کی گئیں اور ان...
    بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے والے...
    — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم شہدائے سندھ پولیس پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے۔مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قیام امن کے لیے سندھ پولیس کے اہلکار اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ1971ء سے اب تک سندھ پولیس کے 2 ہزار 549 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، شہداء میں 4 ایس پی، 1 اے ایس پی اور 22 ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کی قربانیوں کو بھولی نہیں ہے، صوبائی حکومت نے پولیس شہداء پیکج اور مراعات میں اضافہ کیا ہے، شہید اہلکاروں کے ورثا کو 60...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان ماو?ں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔پنجاب بھر میں یوم شہدا پولیس منایاگیا، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور...
    راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس کی تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ لرزہ خیز قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں لڑکی کا والد عرب گل، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور انہوں نے مل کر مانی گل کے کمرے میں لڑکی کو تکیہ رکھ کر اور گلا...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر پیغام,آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں. آج کے دن ہم اپنے شہداء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں. دہشتگردی کی جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اور بطور فرنٹ لائن دفاعی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔پیر کو یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس...
    ویب ڈیسک:صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔  پنجاب بھر میں آج یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔   یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قومی کرکٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر  انہوں نے کہا کہ پولیس...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ شہدا پولیس کے موقع پر قوم کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کے عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس کے بہادر افسران و جوان ہر موسم، ہر چیلنج کے باوجود اپنے پیاروں سے دور، فرض کی ادائیگی میں سرگرم رہتے ہیں۔ آج ہم ان سب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے عظیم اہلخانہ کو سلام جو ہماری خاطر اپنا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس کے بہادر افسر و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، پولیس کے جوان ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں، آج کے دن ہم اپنے شہدا ء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے...
    گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ جناح کی حدود میں 26 فٹ بازار کے قریب ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر دو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی معصوم بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ متن ایف آئی آر کے مطابق گھر میں بچیاں کھیل رہی تھیں اور ان کی والدہ سو رہی تھی کہ نامعلوم ملزم گھر میں گھسا اور 2 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق بڑی بچی جو کہ...
    پولیس نے مقتولہ کے کپڑے، اسلحہ اور دیگر شواہد برآمد کر لیے، ملزمان نے جرگہ میں شامل افراد کے نام بھی اگل دیے۔ راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے مقدمے میں پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور تفتیشی ٹیم نے واقعے سے متعلق کئی اہم شواہد برآمد کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے وہ کپڑے بھی برآمد کر لیے ہیں جو اس نے قتل کے وقت پہنے ہوئے تھے۔ یہ کپڑے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر بازیاب کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل اسی دوران ایک گرفتار ملزم کی...
    پولیس  نے بتایا کہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، گزشتہ شب بنوں کے علاقے میں چوکی فتح خیل پر نامعلوم دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں پولیس نے چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جب کہ اس دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس  نے بتایا کہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، گزشتہ شب بنوں کے علاقے میں چوکی فتح خیل پر نامعلوم دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 03 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جب کہ کئی دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کہ کارروائی کے...
    یوم شہداء کے موقع پر پیغام میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ آئیے ہم ان کی یاد اور احترام میں سر جھکاتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تعمیر کریں گے جو ان کی قربانیوں کے شایانِ شان ہو، ایک ایسا معاشرہ جو انصاف، امن اور وقار کی پاسداری کے اصولوں پر قائم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہدائے پولیس  کے موقع پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورسز کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا...
    بنوں پولیس نے چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جب کہ اس دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، گزشتہ شب بنوں کے علاقے میں چوکی فتح خیل پر نامعلوم دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 03 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جب کہ کئی دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کہ کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے قریب پولیس چوکی فتح خیل پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے...
    ---فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔آر پی او سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے چوکی پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوا، جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ بنوں حملہ: شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہےخلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔ پولیس کی جانب سے مؤثر اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔آر پی او کا...
    ناگپور(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈیا کے شہر ناگپور میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک یا دو نہیں بلکہ آٹھ بار شادی کرنے اور پیسوں کے لیے آٹھ شوہروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ خاتون کے خلاف ناگپور کے تین پولیس سٹیشنوں کے ساتھ ساتھ چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی اور پاوانی کے تھانوں میں بھی ایسے ہی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ خاتون کے پہلے شوہر سے لے کر اُن کے آٹھویں شوہر تک سبھی نے مل کر عدالت میں ایک حلف نامہ جمع کروایا ہے جس میں انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھیں کس طرح دھوکہ دیا گیا۔ ’میں طلاق یافتہ ہوں، دوبارہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں‘ گٹی کھادن پولیس...
    بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا ۔ ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ شہید اہلکارکی شناخت کانسٹیبل نیازکےنام سے ہوئی۔ زخمیوں میں اہلکار منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ پولیس دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑی ہے، ہمارے جوان دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، دہشتگرد اس...
    (عبدالقیوم وزیر)بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا،پولیس سے مقابلے میں  3 دہشت گرد مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید، 3زخمی ہوگئے۔      تفصیلات کے مطابق  ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے پسپا کر دیا، جس میں 3دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس افسر نے جام شہادت نوش کیا اور 3  زخمی ہوئے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا  اطلاعات کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس  دہشگردوں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی کوشش میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے  پولیس چوکی پر حملہ کیا ،حملہ آوروں...
    کراچی: سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں ایک خصوصی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ 5 کلومیٹر طویل ریس "بورن ٹو رن پاکستان" کے زیر اہتمام شہر کے معروف مقام "دو دریا" پر منعقد کی گئی، جس میں خواتین اور مردوں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ریس کے شرکاء نے نہ صرف اپنی فزیکل فٹنس کا مظاہرہ کیا بلکہ سندھ پولیس کے ان بہادر شہداء کو یاد کیا جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ منتظمین کے مطابق ریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں...
    کراچی کے علاقے ملیر 15 کالا بورڈ کے قریب جامع ملیا کے قریب گھر کے اندر جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 55 سالہ غیر ملکی خاتون ڈیلیا شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون جاپانی شہریت رکھتی ہیں اور ان کا تعلق فلپائن سے ہے۔ خاتون نے ناصر نامی پاکستانی شخص سے شادی کی تھی، جو اب انتقال کر چکے ہیں۔ خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہر کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے سسرال آئی تھی۔ واقعے کے دوران خاتون کے دیور، دانش نامی شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ڈیلیا کو دو گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر پیش...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے شہید بینظیر آباد سرکل میں کارروائی کے دوران کرپشن میں ملوث موٹر وے پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نےکارروائی کے دوران کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث موٹروے پولیس کو اہلکار گرفتارکرلیا، ملزم کو ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن سینٹرل حیدر آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اعزاز اکبر موٹروے پولیس میں بطور اسسٹنٹ پیٹرولنگ افسر تعینات تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم جعل سازی، فراڈ اور کرپشن کرتے ہوئے شہریوں کو جعلی چالان ٹکٹس...
    اسلام آباد میں ایرانی صدر کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران شہریوں کو ممکنہ ٹریفک مسائل سے بچانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق کورال، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ، سرینہ ہوٹل، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں سست روی اور عارضی تعطل...
    امریکی ریاست میساچوسٹس میں ‘گوس’ نامی پانی کی بڑی چھپکلی ‘مانیٹر لیزرڈ’ جو کچھ دن قبل بھاگ کر ریاست کنیکٹی کٹ میں دیکھی گئی تھی، اب دوبارہ میساچوسٹس میں دیکھی گئی ہے لیکن تاحال قابو میں نہیں آئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھپکلی 18 جولائی کو ویب‌سٹر میں واقع اپنے مالک کے گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوئی تھی۔ اب اسے بدھ کے روز ڈگلس کے ایک رہائشی نے دیکھا اور تصویر کے ذریعے اس کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں دیو ہیکل چھپکلی کی موجودگی ماحولیات کے لیے خطرے کی گھنٹی کیوں؟ ماحولیاتی پولیس نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ افسران...
    آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بلوچستان میں بہت جلد خوشحالی اور امن  کا دور دورہ ہوگا۔ آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بہت جلد خوشحالی اور امن  کا دور دورہ ہوگا۔ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان پولیس اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قیام امن اور عوام کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر  مزید چوکس اور تیار رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں...
    صادق آباد+ بنوں (آئی این پی) صادق آباد میں دو روز قبل جمعرات کو رات گئے ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ جن کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کی۔ واقعہ بستی شیخانی کے قریب پیش آیا۔ لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب کلی بنگلزئی سے بدھ کے روز 2 کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے نام سے کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں بچیوں کو گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے تصدیق کی کہ دونوں بچیوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے:...
    شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریلر نے راہگیر خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ملیر میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ قبا مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی ج رہی ہے۔ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر...
    کراچی(نیوز ڈیسک) ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے شیخانی پولیس چوکی پر حملے میں ایلیٹ فورس کے 5جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعے کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں شہید اہلکاروں محمد عرفان، محمد سلیم، نخیل ، خلیل اور غضنفر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارِ کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکومت کچے کے ڈاکوئوں کےخلاف آپریشن کو انجام تک پہنچانے کےلئے پر عزم ہے،دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن پوری قوت سے...
    ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء...
    ویب ڈیسک: پاکستانی شہریوں کو قومی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔   موٹروے پولیس نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کوئٹہ میں باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر دی ہے، جہاں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی لائسنس کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے،یہ اتھارٹی اسلام آباد اور شیخوپورہ کے بعد ملک میں موٹروے پولیس کے تحت قائم کی جانے والی تیسری ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی ہے۔ جرمنی: بلدیہ کا مسجد گرانے کا حکم،مسلم کمیونٹی کا انکار   ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موٹروے پولیس اشفاق احمد نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس منصوبے پر کام دو سال قبل شروع کیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروںکوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی بھرپور مذمت کی۔(جاری ہے) وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نیرات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکووں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے...
    صادق آباد میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کے حملے میں 5 اہلکار شہید اور2 زخمی ہوگئے،ایک ڈاکو بھی ماراگیا ۔ ترجمان پولیس صاد ق آباد کے مطابق رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں  5 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی  ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق شہیداہلکاروں میں محمد عرفان ، محمد سلیم اور محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل،غضنفر عباس  شامل  ہیں ،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یارخان جبکہ 3  کا تعلق بہاول نگر سے ہے ۔ پولیس چوکی پرڈاکوئوں کے حملے میں شہید 5 پولیس اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان دو...
    بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں جاری آپریشن کے دوران تھانہ میریان پر دہشت گردوں کے کواڈ کاپٹر حملے میں کم از کم 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے کمانڈوز نے مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی شروع کی جس کا ہدف میریان تھانے کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا، یہ کارروائی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق فضائی حملے کے دوران کواڈ کاپٹر نے تھانے پر دھماکہ خیز مواد گرایا جس سے دھماکا...
    رحیم یارخان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں پانچ ایلیٹ فورس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، ماہی چوک کے قریب ہونے والے حملے میں راکٹ بھی فائر کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کیا۔ شہید اہلکاروں میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کا تاجر...
    رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یارخان میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا،حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے۔ رحیم یارخان پولیس کاکہنا ہےکہ شیخانی چوکی پر اندھڑگینگ اوربکھرانی گینگ نےحملہ کیا،حملہ آوروں نے راکٹ لانچر،ہینڈ گرنیڈ کا استعمال کیا،شیخانی چوکی پر 7پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں،شہید اہلکاروں میں 3 کا تعلق بہاولنگر اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے،شہید ہونے والوں میں عرفان،سلیم،خلیل،غضنفر،نخیل شامل ہیں Post Views: 4
    ویب ڈیسک: صادق آباد کےعلاقہ ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر کچے کے ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 ایلیٹ جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق درجنوں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکوؤں کے حملے کی اطلاع پر ڈی پی او عرفان علی سموں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا، ڈاکوؤں کی جانب سے چوکی پر راکٹ لانچر بھی داغے گئے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ ترجمان پولیس کے مطابق شہدا میں محمد عرفان، محمد سلیم، خلیل احمد، غضنفر عباس، نخیل حسین شامل ہیں، شہید اہلکار 6 ماہ سے کچے میں ڈیوٹی...
    فائل فوٹو رحیم یار خان میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ڈاکوؤں کے حملے  میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شہید ہوئے۔ترجمان پولیس کا بتانا ہے کہ شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یار خان جبکہ 3 کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔
    رحیم یار خان: کچہ کے علاقے میں واقع شیخانی پولیس چوکی پر درجنوں ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، ڈاکوؤں حملے کے بعد فرار ہو گئے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور کچہ کو جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے اور ان کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق، حملہ آور درجنوں ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس تھے جنہوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد ڈی پی او عرفان علی...
    ضلع کرم میں گزشتہ ایک سال کے دوران کرم پولیس کے 07 بہادر سپاہیوں سمیت مجموعی طور پر 68 جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم خیبر پختونخوا کا وہ منفرد خطہ ہے جس کی سرزمین بہادری، ایثار اور سرفروشی کی ان کہی داستانوں سے لبریز ہے یہاں کی فضائیں ان لازوال قربانیوں کی گواہ ہیں جو کرم پولیس کے جوانوں نے قیامِ امن کے لیے دی ہیں، ضلع کرم میں گزشتہ ایک سال کے دوران کرم پولیس کے 07 بہادر سپاہیوں سمیت مجموعی طور پر 68 جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ کسی بھی قربانی سے...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کے کیس کی تفتیش میں پیش رفت  ہوئی ہے جب کہ پولیس ٹیم نکاح کی تصدیق  کے لیے مظفرآباد روانہ ہوگئی جہاں سدرہ کے دوسرے خاوند عثمان و اہل خانہ کو باقائدہ شامل تفتیش کرکے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم سب انسپکٹر شعیب احمد کی سربراہی میں مظفرآباد آزاد کشمیر روانہ ہوئی ہے۔ تفتیشی ٹیم کا مقصد سدرہ کے مبینہ دوسرے شوہر عثمان سے نکاح کی تصدیق اور متعلقہ دستاویزات کا حصول ہے جب کہ  عثمان اور اس کے اہلخانہ کو شاملِ تفتیش کرکے ان کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔ راولپنڈی میں مقدمے میں ملوث سات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) صوبہ بلوچستان کے 13 سے زائد اضلاع میں لیویز اہلکاروں نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اور واضح کیا کہ وہ پولیس فورس میں ضم ہو کر اپنی منفرد شناخت کھونا نہیں چاہتے۔ لیویز فورس کی تاریخی اہمیت برطانوی دورِ حکومت میں قائم کی جانے والی لیویز فورس قبائلی نظام کی نمائندگی کرتی ہے۔ صوبے میں مختلف قبائلی جرگوں نے بھی انضمام کے اس فیصلے کی مخالفت کی اور حکومت سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ جرگے لیویز کو بلوچستان کے ثقافتی اور قبائلی ڈھانچے کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔ لیویز اہلکار انضمام کے خلاف کیوں ہیں؟ دالبندین میں تعینات ایک سینئر لیویز اہلکار نے اپنی...
    گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کی کراچی سےلاشیں ملنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مقتولہ ثنا کا بھائی وقاص ہی قتل میں ملوث نکلا ہے۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی واردات میں ملوث ہیں، زیر حراست وقاص نےاعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقاص نے بیان دیا کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعے قتل کروایا جائےگا، پولیس ذرائع  نے کہا کہ 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، عاصم نے واپس آکر وقاص کو بتایا کہ ایک دو دن میں کام ہو...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن رکن اعجاز شفیع کوغیر پارلیمانی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر 15  اسمبلی اجلاسوں کیلئے معطل کر دیا، ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیاگیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے30 منٹ کی تاخیر سے قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پانچ اگست کو ہماری جماعت نے احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔دو دن سے پولیس ہمارے ورکرز کو ہراساں کر رہی ہے۔ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا...
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے owui جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے...
    دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ حادثہ تیز...
    کراچی: گھگھر پھاٹک کے قریب سے ایک مرد، عورت اور بچے کی تشددزدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گھگھر پھاٹک سے تین لاشیں ملی ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس کرائم سین یونٹ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لاشیں ایک مرد، عورت اور کمسن بچے کی ہیں، جائے وقوع سے دو کلہاڑی، ایک بیلچہ اور مردانہ چپل اور ایک جوتا ملا ہے، ممکنہ طور پر کلہاڑی کے وار سے انہیں قتل کیا گیا ہے، ملنے والے شواہد سے شبہ ہوتا ہے کہ ملزمان کی تعداد ایک سے زائد ہے، مقتولین کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں...
    ڈھاکا: بنگلا دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد کیخلاف دوست نے پولیس میں مارپیٹ کی شکایت درج کرادی۔ میرپور کے ماڈل پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں صفت الرحمان نے دعویٰ کیا کہ وہ تسکین کے دوست ہیں، انہیں اتوار کی آدھی رات کو بولر نے اپنے پاس بلایا اور مارپیٹ شروع کردی۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں صفت نے دعویٰ کیا کہ تسکین اس وقت نشے میں تھے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی پیسر نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا الزام ہے، میں تو اپنے فیملی معاملات میں مصروف تھا، میں نے کسی کو نہیں مارا، یہ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔ میرپور ماڈل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجب حسین نے کہا کہ...
    ’بلوچستان حق دو مارچ‘ کے شرکاء اور پولیس کے درمیان منصورہ کے باہر اس وقت تصادم کی کیفیت پیدا ہو گئی جب مظاہرین نے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، جس پر صورتحال کشیدہ ہو گئی، تاہم قائدین کی مداخلت پر وقتی طور پر تصادم رک گیا ہے۔ مارچ کے قائدین نے شرکاء کو اگلے لائحہ عمل تک پیچھے ہٹنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تاحال منصورہ کے اطراف تعینات ہے۔ مذاکراتی عمل جاری دوسری طرف پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم مسلسل دوسرے روز بھی منصورہ پہنچی، جہاں مظاہرین سے بات چیت جاری ہے۔ مذاکراتی ٹیم کی قیادت سینئر وزیر مریم اورنگزیب کر رہی...
    گدھے کا گوشت ملنے کا واقعہ،تفتیش مکمل،مقامی سطح پر بیچنے کے ثبوت نہیں ملے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔ پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز...
    گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے،ابتدائی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز میں صرف 15 گدھے کاٹے گئے،...
    ممبئی :حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پولیس کی گاڑیوں کو بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ کیا پولیس ان کی گرفتاری کے لیے آئی ہے یا ان کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اب عامر خان کی ٹیم کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ موجودہ بیچ کے آئی پی ایس ٹرینی افسران نے ان سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جس پر عامر خان نے انہیں اپنے گھر پر مدعو کیا۔ ٹیم ممبر کے مطابق عامر خان نے ماضی میں بھی کئی بیچز سے آئی پی ایس افسران...
    لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلیجنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے پنجاب یونیورسٹی سے مائیکروبیالوجی اور مالیکیولر جینیٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔فرح اصغر والدین کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس پہنچیں جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں شاندار تعلیمی کامیابی پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرح اصغر جیسے باصلاحیت افسران فورس کا فخر ہیں، پنجاب پولیس میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور انجینئرنگ سمیت اعلیٰ تعلیم یافتہ افسران موجود ہیں جو ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ Post Views: 7
    کراچی میں گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا بھائی حراست میں ہے، بھائی نے کراچی کا سفر نہیں کیا جبکہ مقتول ساجد کے اہلخانہ کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نیویارک سٹی کے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں ایک کثیر منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جہاں امریکہ کی بڑی مالیاتی کمپنیاں، بشمول ہیج فنڈ کمپنی بلیک اسٹون، آڈٹ فرم کے پی ایم جی کے دفاتر اور نیشنل فٹبال لیگ کا ہیڈکوارٹرز واقع ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور حملہ آور مارا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس حملے کے پیچھے کارفرما مقاصد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانچ افراد ہلاک، ایک شدید زخمی نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ''پانچ بے گناہ...
     دنیا کے ہر معاشرے میں کم یا زیادہ رشوت کا چلن ہے لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو رشوت لینے سے سختی سے گریز کرتے ہیں۔غیر قانونی کام کی تکمیل یا آؤٹ آف وے جا کر کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے عموماً رشوت لی اور دی جاتی ہے، جس کو تحفہ، نذرانہ، مٹھائی جیسے نام بھی دیئے جاتے ہیں۔تاہم روس میں پولیس اہلکاروں نے رشوت کی 25 بار کی گئی پیشکشوں کو ٹھکرا دیا جس کا صلہ پولیس انسپکٹر کو بڑے انعام کی صورت میں ملا۔روسی میڈیا کے مطابق روس کے علاقے روستوف پولیس ڈائریکٹوریٹ نے نئی اینٹی کرپشن پالیسی شروع کی ہے، اس پالیسی کے تحت وہ پولیس اہلکار جو رشوت کی پیشکش قبول نہیں کرتے، بلکہ...
    نیویارک کے معروف علاقے مین ہٹن میں واقع 345 پارک ایونیو کی ایک بلند و بالا عمارت میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک پولیس افسر اور حملہ آور بھی شامل ہیں۔ نیویارک پولیس کے مطابق حملہ آور نے پیر کی شام 6 بجے M4 رائفل کے ساتھ عمارت میں داخل ہو کر پہلے ایک پولیس افسر پر فائرنگ کی، پھر گراؤنڈ فلور پر ایک خاتون اور سیکیورٹی اہلکار کو قتل کیا، اور بعد ازاں 33 ویں منزل پر ایک اور شخص کو نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت 36 سالہ دیدارالاسلام کے طور پر ہوئی ہے، جو بنگلہ دیشی نژاد تھے اور 2 بچوں کے والد تھے، جبکہ ان کی اہلیہ تیسرے بچے...
    بچے ماں باپ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں لیکن شقی القلب والدین نے اپنی شیر خوار بیٹی کو صرف 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اڈیشہ میں پیش آیا، جہاں نیلا رانا اور کنک نامی میاں بیوی نے 28 دن کی شیر خوار بچی کو صرف 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کر کے اس کو بچا لیا۔ رپورٹ کے مطابق 28 دن کی شیر خوار بچی کو اس کے والدین نے مبینہ طور پر غربت کے باعث صرف 20 ہزار روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔ پولیس نے بچ کو قریبی بارگڑھ ضلع میں ایک گھر سے بازیاب کرا کے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی...
    فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے قانون شکنوں اور دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا ہے، پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران نے ملاقات کی اور صوبے امن و امان سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس نظام کو بہتر بنانے کےلیے 164 ارب روپے کا بجٹ دیا ہے، پولیس کی تنخواہوں پر 132 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ جشنِ آزادی ’معرکہ حق‘ تھیم کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے انہیں صوبے میں امن و امان، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف اقدامات اور ترقیاتی کاموں پر آگاہی دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات کے لیے آئے وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان خواجہ نے کی جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی ڈی آزاد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے شرکاء کو امن امان سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ سندھ میں پولیس کی کل نفری ایک...
    پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور نائن ایم ایم پسٹل کے 2 خول بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فائرنگ سے ایک مرد اور خاتون کو قتل کر دیا گیا، جن کی لاشیں سنسان مقام سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب سنسان مقام سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سروں پر فائرنگ کرکے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پیر کی صبح کسی وقت کا ہے اور دونوں مرد و خاتون کو ایسے مقام پر قتل کیا گیا جہاں عام لوگوں کا آنا جانا نہیں ہوتا۔ پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل...
    کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے بن قاسم کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بن قاسم تھانے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے شرپسند ملزم عطاء اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لایا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان...
    ممبئی: بھارتی فلم ’سو لانگ ویلی‘ کے پروڈیوسر کرن سنگھ کے خلاف ماڈل و اداکارہ روچی گُجر نے مبینہ طور پر 23 لاکھ روپے کے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات فلم کے پریمیئر کے موقع پر روچی گُجر نے اسٹیج پر کرن سنگھ کو چپل دے ماری جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے سے ایک روز قبل اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مقدمہ متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جو دھوکہ دہی سے متعلق ہیں۔ A post common by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends) ماڈل کی جانب سے شکایت میں الزام...
    ویب ڈیسک : بنوں کے علاقہ میریان میں دہشت گردوں کے خلاف  پولیس  آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ڈرون  اپنے  ہی ساتھیوں  پر گرگیا  جس کے باعث  متعدد  دہشت گردوں کے ہلاک و  زخمی ہونےکی  اطلاع  ہے۔ آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گرد موجود ہیں، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران بکتربندگاڑیاں، ڈرون اور تھرمل ویپن و دیگر ہتھیار آپریشن میں استعمال کر رہے ہیں۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے آرپی او کے مطابق آپریشن میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جار ہا ہے، پولیس اسٹیشن میریان پر دہشت گردوں کا کواڈکاپٹر حملہ ناکام...
    مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے ہماری اچھی خدمت کی، بلوچستان پولیس کی بھی 8 رکاوٹیں ہم نے عبور کیں۔  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ ہم بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے یہ ہم پنجاب کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے مسافر بھائیوں کو شہید کیا گیا، ہم نے اسمبلی میں بھی واقعے کی مذمت کی۔
    کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے ایک غریب سائیکل سوار پر 500 روپے کا چالان کر دیا۔ حقیقت: یہ ویڈیو اور واقعہ نیا نہیں بلکہ 5 سال پرانا ہے۔ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن کا ہے جہاں ایک ٹریفک آفیسر غلام علی جمالی نے ون وے کی خلاف ورزی پر ایک سائیکل سوار کا چالان کیا۔ چونکہ سائیکل کے لیے الگ کوڈ موجود نہیں، اس لیے موٹر سائیکل والے کوڈ (70) کے تحت ای- چالان جاری کیا گیا۔ ویڈیو میں سائیکل سوار کی مالی حالت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے پولیس پر تنقید کی، لیکن بعد ازاں پولیس حکام نے وضاحت کی کہ چالان کی رقم...