2025-09-18@04:19:44 GMT
تلاش کی گنتی: 2030

«قاسم نوید قمر نے کہا»:

(نئی خبر)
    ---فائل فوٹو وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گیس پر لیوی لگانا ضرورت تھی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے گیس پر لیوی کا بل کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کمیٹی سے منظوری کے بعد اب یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اور ایم کیو ایم کا...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کی تذویراتی طاقت کی بنیاد ہے، جے ایف 17 تھنڈر ، جے 10 سی اور پی ایل 15 میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کے 74 سالہ جشن کی تقریب میں شرکت کی۔ سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں خضدارمیں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ پاک چین دوستی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تاریخی تعلقات، باہمی اعتماد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2025ء) اقوام متحدہ اور متعدد ممالک کی حکومتوں نے مقبوضہ مغربی علاقے میں جنین کیمپ کے قریب سفارتی وفد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے واقعے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اس کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جنین پناہ گزین کیمپ میں انسانی حالات کا جائزہ لینے کے لیے جانے والے وفد پر اسرائیلی فوج نے 'انتباہی فائرنگ' کی۔ اس وفد کی میزبانی فلسطینی اتھارٹی نے کی تھی جس کی منظوری اسرائیل نے دی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب مشن اپنے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا تھا۔ Tweet URL وفد میں...
    اسلام آباد (اے پی پی+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ میں  تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم...
    برطانوی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ ہم 2030 کے دوطرفہ روڈ میپ کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے غزہ پر مسلسل فوجی جارحیت اور فلسطینیوں کے بھوک سے مرنے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل سے سخت احتجاج کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمان سے خطاب میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ ہم 2030 کے دوطرفہ روڈ میپ کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیں گے۔ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ برطانیہ میں اسرائیلی سفیر تزیپی ہوٹوویلی کو دفتر خارجہ طلب کیا...
    برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کے عوام کو بھوکا مرنے نہیں دے سکتے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ، فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی غزہ میں تشدد کی شدت میں اضافے پر خوف زدہ ہیں۔ برطانوی پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہیں کیونکہ یہ ہی واحد راستہ ہے جس سے یرغمالیوں کو رہائی دلائی جا سکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم (برطانیہ، فرانس اور کینیڈا) مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کرتے...
    چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشنز (پاشا) سجاد مصطفی نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، آٰئی ٹی انڈسٹری میں کسی بھی شاک کے دور رس منفی نتائج ہوں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاشا اس ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، اس بات کا احساس ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چل رہے، ہماری ٹیکس پالیسی میں عدم تسلسل ہے، َحکومت ریموٹ ورکرز کی تعریف واضح کرے ٹیکس ختم کرنے کی نہیں بلکہ عدم تسلسل ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ چیئرمین پاشا نے کہا کہ حکومت ٹیکس پالیسی کو طویل مدتی بنائے، ٹیکس پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے سے آئی ٹی کے...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل چوہدری کو اسٹیبلشمینٹ سہولت دیتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اگر اب فیصل آیا تو اس سے ملاقات نہیں کریں گی۔ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں آنے والی علیمہ خان اور کارکنوں کو پولیس نے جیل سے ایک کلومیٹر دور ڈھابے پر روک لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں آج پھر ملاقات سے روکا جارہا ہے، ایک مرتبہ میری اور ایک مرتبہ میری بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بتایا جارہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے ٹیم جیل آئی...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز  اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ تعاون کے فروغ کے مواقع تلاش کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کےلیے آئی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے برطانوی ہائی کمیشن کی سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق بات چیتوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لیے تمام تر...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد چھوٹا بینچ بھی نظر ثانی کیس سن سکتا ہے۔سپریم کورٹ آئینی بینچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق 13 رکنی بینچ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیلوں کی سماعت ہوئی ہے۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ نظر ثانی میں ایک آئینی اصول طے شدہ ہے، جتنے رکنی بینچ نے فیصلہ دیا ہے اتنا رکنی بینچ ہی نظر ثانی سن سکتا ہے۔اس پر سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد چھوٹا بینچ بھی نظر ثانی کیس سن سکتا ہے، یہاں 2 ججوں نے درخواستیں خارج کرکے خود بیٹھنے...
    کانگریس نے کہا کہ اس سے پہلے بھی چاہے کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ ہوں، کھاد کے بورے ہوں، اناج کے تھیلے ہوں یا بچوں کے اسکول بیگ، نریندر مودی کیلئے ہر چیز ایک تشہیر کی جگہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کانگریس نے کہا کہ ٹرین کے ٹکٹ پر "آپریشن سندور" اور نریندر مودی کی تصویر لگائی جا رہی ہے۔ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا زبردست جواب تھا۔ ہمارے جانباز فوجیوں کی بہادری اور شجاعت کی کہانی تھی، لیکن مودی حکومت ایسے حساس موضوع پر بھی ووٹ بنک کی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی نریندرمودی اپنی تصویر شائع کرا چکے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ آپریشن سندور...
    اپنے ایک بیان میں پیڈرو سانچز کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جب 3 سال پہلے یوکرائن پر حملے کرنے کی وجہ سے روس کو یورو ورژن ایونٹ سے دستبردار ہونے کیلئے کہا گیا تو کسی کو حیرت ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میڈرڈ میں ایک کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیراعظم "پیڈرو سانچز" نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورو ورژن جیسے انٹرنیشنل کلچرل ایونٹ سے اسرائیل کو باہر کیا جائے۔ انہوں نے مقبوضۃ سرزمین میں صیہونی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ثقافت میں ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں اپنانا چاہئے۔ مجھے نہیں لگتا کہ جب 3 سال پہلے یوکرائن پر حملے کرنے کی وجہ...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔   محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔  اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،...
    دفتر خارجہ نے پاکستان کے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کر دیے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد سے اس حوالے سے کہا کہ شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بےبنیاد اور من گھڑت ہے۔ بھارتی فوج کا ویڈیو دعویٰ غلط ثابت ہونے پر ہٹا دیا گیا، ویڈیو ہٹانے کے باوجود بھارتی میڈیا نے جھوٹا بیانیہ پھیلایا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا  کہ بھارتی فوج نے ویڈیو سے متعلق وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔انھوں نے کہا ماہرین کے مطابق یہ مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا جنگ بندی پر غلط بیانی اور ایٹمی بلیک میلنگ کے بیانیے سے جڑا ہے، 12...
      تصویر سوشل میڈیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ قطر سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں، قطر کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ انھوں نے کہا قطر کے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ محسن نقوی نے کہا...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے  قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ قطر کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔  محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان  ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قطر کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا، قطر کے وزیر اعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ...
    استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وائٹ ہاس میں مشہور جھگڑے کے بعد پہلی بار روم میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے استنبول مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جہاں روسیوں نے ایک نچلے درجے کا وفد بھیجا جس کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔(جاری ہے) انہوں نے ایکس کے ذریعے وضاحت کی کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے حقیقی سفارت کاری کے لیے یوکرین کی آمادگی پر زور دیا اور جلد از جلد مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔وینس اور...
    محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکھوں کو کرتار پور آنے سے روکنا نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فاشسٹ سوچ ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حکومت اور وزیرِ اعظم کی فاشسٹ سوچ نے فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی رواداری کی کمی کو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرتار پور تنوع، رواداری کی روشن مثال ہے، سکھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کی یک جہتی کی علامت ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مذہب پر عمل کرنے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے۔
    پاکستان نے ایف 16 کشیدگی میں اڑایا ہی نہیں ،بھارت نے اسے مار گرانے کا دعویٰ کر دیا بھارت آج تک پہلگام کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، دوبارہ ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، اس کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ پاکستان نے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ کیا اور مرکز کے مختلف سیکشن دیکھے۔ سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات کی۔ انہوں نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار کو سراہا اور مرکز مصطفیٰ کے طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے۔ طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی، عظیم فتح پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہو گئی۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن ) پاکستان نے حملےکی پیشگی اطلاع کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو مشتبہ مقامات پر حملوں سے آگاہ کیا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام میں انہوں نے  کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جے شنکر نے یہ سب کسے بتایا؟ایک سوال پر اسحاق ڈار نےکہا کہ  پہلگام واقعے کے بعد کچھ ملکوں نے پاکستان سےکہا کہ اب بھارت پنچ لگائےگا، تو ہم  نے جواب میں ان ملکوں سےکہا کہ بھارت نے پنچ لگایا تو پاکستان اس کا جواب دےگا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تیار تھا، حرکت میں تب آیا جب نور خان ائیربیس کو نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔اسحاق ڈار نے...
    گوجرانوالہ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کشیدہ صورت حال میں پوری قوم کندن بن کر سامنے آئی، دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ  میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ کیا جہاں انہیں مدرسے کے مختلف سیکشن دکھائے گئے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلی مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات کی اور دین اسلام کی خدمت میں ادارے کے مثالی کردار کو سراہا۔ محسن نقوی نے مرکز مصطفیٰ کے طلبا کے مثبت کردار کی تعریف بھی کی۔ سرپرست اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے...
    قومی غذائی تحفظ کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زراعت’ افزائش حیوانات اور ماہی گیری کے شعبوں کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا ایک جامع پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔ لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد خاطر خواہ زرمبادلہ کا حصول ہے۔رانا تنویر حسین نے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں پنجاب کی نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں کسان دوست اصلاحات کا نتیجہ ہے۔   اشتہار
    پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے آخری دنوں میں والد سے کیا کہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے آخری دنوں میں والد سے معافی مانگی تو انہوں نے کہا کوئی بات نہیں، بھول جاؤ۔بلال مشرف نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے والد کے آخری ایام، ان کے ساتھ اپنے تعلق اور اُن جذباتی لمحات کا ذکر کیا جو اُن کے دل میں آج بھی تازہ ہیں۔بلال مشرف نے گفتگو کے دوران اپنے والد کے ساتھ تعلق کو کٹھن مگر مقصد پر مبنی قرار...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقومی نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر...
    گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکز کے مختلف سیکشن دیکھے اور مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات بھی کی۔ محسن نقوی نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار کو سراہا اور مرکز کے طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور...
    پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے آخری دنوں میں والد سے معافی مانگی تو انہوں نے کہا کوئی بات نہیں، بھول جاؤ۔ بلال مشرف نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے والد کے آخری ایام، ان کے ساتھ اپنے تعلق اور اُن جذباتی لمحات کا ذکر کیا جو اُن کے دل میں آج بھی تازہ ہیں۔ بلال مشرف نے گفتگو کے دوران اپنے والد کے ساتھ تعلق کو کٹھن مگر مقصد پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی باپ بیٹے کا رشتہ سخت ہو جاتا ہے، خاص طور پر اردو...
    کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے آخری دنوں میں والد سے معافی مانگی تو انہوں نے کہا کوئی بات نہیں، بھول جاؤ۔ بلال مشرف نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے والد کے آخری ایام، ان کے ساتھ اپنے تعلق اور اُن جذباتی لمحات کا ذکر کیا جو اُن کے دل میں آج بھی تازہ ہیں۔بلال مشرف نے گفتگو کے دوران اپنے والد کے ساتھ تعلق کو کٹھن مگر مقصد پر مبنی قرار دیا۔  انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی باپ بیٹے کا رشتہ سخت ہو جاتا ہے، خاص طور پر اردو...
    وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ بندی پر قائم ہے مگر اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہو گا۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ بندی پر قائم ہے مگر اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر دوبارہ جنگی محاذ کھولنے کی غلطی کی تو فوری جواب دیا جائے گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ کے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور عالمی حدت میں ریکارڈ اضافے سے اس پگھلاؤ کی شدت بھی غیرمعمولی طور پر بڑھ رہی ہے جسے روکنے اور ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقدہ ساگر ماتھا سمباد (ایورسٹ ڈائیلاگ) کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمالیائی خطے کے صدیوں پرانے گلیشیئر تازہ پانی کے بہت اہم ذخیرے ہیں۔ ان کے تیزرفتار پگھلاؤ سے ناصرف مقامی آبادیوں بلکہ میدانی علاقوں کے لوگوں کو بھی خطرات لاحق ہیں جن کا انحصار ان پہاڑوں سے آنے...
    برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی دورۂ پاکستان کے بعد خوشگوار یادیں اور امن کے لیے شراکت داری کے عزم کا یقین لیے اپنے وطن لوٹ گئے۔  برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے وطن پہنچ کر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انھوں نے پاک بھارت جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ پاکستان بھارت سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن کو دیرپا بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ انتہائی خوش آئند جنگ بندی...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فریقین پر زور دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام پر برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں،بھارت کی جانب سے 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اپسکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں...
    سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا وزیر داخلہ نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا ، کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کو امریکہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جوہری معاہدے کے بارے میں کوئی تحریری تجویز موصول نہیں ہوئی عراقچی نے ”ایکس“ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو نہ براہ راست اور نہ بالواسطہ کسی قسم کی کوئی تحریری تجویز ملی ہے جو پیغامات ہم تک پہنچ رہے ہیں اور دنیا تک پہنچ رہے ہیں وہ اب بھی الجھاﺅ اور تضاد کا شکار ہیں.(جاری ہے) بیان میں انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ایران اپنے موقف میں پرعزم اور واضح ہے یعنی ہمارے حقوق کا احترام کریں، اپنی پابندیاں ہٹائیں، ہم معاہدے تک پہنچ جائیں گے ....
    برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فریقین پر زور دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔ اسلام آباد میں اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام پر خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں۔ بھارت کی جانب سے 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔ پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک سے کام جاری ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی دارالحکومت کی مشہور لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو اس وقت لال مسجد سے نکال دیا جب وہ دارالافتا میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالعزیز نے بندوق تھامے مفتی عبدالقوی کو کہا کہ یہاں سے نکل جا ئو،اگلی بار آئے تو باندھ کر کوڑے ماروں گا، انہوں نے کہا کہ یہ بدمعاش ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی جامعہ حفصہ کے دفتر میں کچھ علما ء کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران مولانا عبدالعزیز غصے اور اسلحے سے لیس حالت میں کمرے میں داخل ہوئے۔مولانا عبدالعزیز نے کسی...
     وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔ ہم برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے اپسکیل پروگرام کے تحت برطانوی حکومت کے خصوصی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ...
    جنید انور : لال مسجد میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب مولانا عبدالعزیز نے معروف مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی کو مسجد سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی لال مسجد کے دفتر میں موجود تھے، اسی دوران مولانا عبدالعزیز بندوق کے ہمراہ وہاں پہنچے اور سخت الفاظ میں مفتی قوی کو فوری مسجد سے نکل جانے کا کہا۔ مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "یہاں سے نکل جاؤ، آئندہ آئے تو کوڑے ماروں گا"۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 ویڈیو میں مولانا عبدالعزیز کو مفتی...
    جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہوں تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے ، ڈیوڈ لیمی کی اسحاق ڈار سے گفتگو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور بھارتیوں نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے ، برطانوی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور کہا کہ برطانوی پاکستانی اور برطانوی انڈین جنگ بندی کا خاص طور پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال، بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔نائب وزیراعظم نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کی بلااشتعال اور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھرماردینےیاجان بوجھ کرنقصان پہنچانےکےجرائم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں لیکن جلد ہی امریکا اس صورتِ حال کو ٹھیک کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے اپنے 4 روزہ دورے کے آخری روز ابوظہبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا جلد ہی غزہ کے اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرلے گا۔ امریکی صدر کا غزہ...
    امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری کو چیلنج...
     وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  شہدائے وطن کو سلام. جن کی بے مثال قربانیوں کی بدولت معرکہ حق میں فتح نصیب ہوئی۔محسن نقوی نے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ  شکر بجا لاتے ہیں، شہدائے وطن کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی بے مثال قربانیوں کی بدولت معرکہ حق میں فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رات کے اندھیرے میں حملہ کیا لیکن پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھا کر شکست فاش دی، طاقت کے گھمنڈ میں مست دشمن  چند گھنٹے بعد ہی میدان چھوڑ کر...
    تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے یوم تشکر کے موقع پر خطاب میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے بروقت اور بہادری سے دشمن کو پسپا کیا، ظلم کیخلاف کامیاب پالیسی مزاحمت ہے،بھارت کا کردار اب محض ایک دشمن ملک کا نہیں رہا، بلکہ وہ ایک صہیونی طرز کا سامراجی پروجیکٹ بن چکا ہے۔ جس کے مقاصد پاکستان کو ختم کرنا، تقسیم کرنا یا کمزور کرنا ہیں۔ علامہ نقوی نے خبردار کیا کہ بھارت کی یہ یلغار محض ایک قومی مسئلہ نہیں، بلکہ ایک عالمی شیطانی اتحاد کا مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جامعۃ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں یومِ تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن...
    بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات کی بھج ایئر بیس کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا، صحیح وقت آنے پر ہم پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے آپریشن سندور میں واقعی ایک معجزاتی کام کیا ہے۔ آپ نے پوری دنیا میں انڈیا کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘ وزیر دفاع نے کہا کہ ’آپریشن سندور کا نام وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا ہے۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دہشت گردی اور حکومت پاکستان کا گہرا تعلق ہے، اس صورت حال میں اگر جوہری ہتھیار وہاں موجود ہیں تو ان کے دہشت گرد...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایک پروگرام میں بھارتی صحافی کرن تھاپڑ نے سوال کیا کہ بھارتی ایئر فورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کے کئی طیارے گرانے کا دعویٰ کیا، انہوں نے کہا ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟ اس پر کرسٹین فیئر نے کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے...
    پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کو ٹی وی پروگرام کے دوران ہنس ہنس کر والدہ کے بارے میں مضحکہ خیز بیانات دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ جویریہ سعود والدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں اور والدہ سے متعلق کئی سوالات کے جوابات دیے۔ ایک سوال کے جواب میں جویریہ کا کہنا تھا کہ ’میں امی کے ساتھ حیدر آباد گئی تھی وہاں میں نے ان کے ساتھ  2 دن  گزارے جس کے بعد کہا کہ بھابھیوں کو سلام ہے‘۔اور پھر اداکارہ زور زور سے ہنسنے لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنی والدہ کےپاس رہنے گئیں تو والدہ سے پوچھا کہ دن کے 12 بج رہے ہیں انہوں...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ انہوں نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی...
    اسلام آباد: امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔  بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کیلئے ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سیریئس کرائم اینڈ لا انفورسمنٹ پروگرام (اپسکیل) کے حکام اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن، آن لائن چائلڈ ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے لئے اٹھائے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیرداخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کر کے مربوط اقدامات...
    لاہور (کامرس رپورٹر) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے حال ہی میں پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کی ہے تاکہ دو طرفہ تجارت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جا سکے جبکہ پاکستان کے لیے ای ویزا سہولت کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔ لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان نئی تجارتی راہیں تلاش کرنے اور مارکیٹ فہم کو گہرا کرنے کے لیے باقاعدہ بزنس وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چوہدری اور بنگلہ دیش کے اعزازی قونصل جنرل قاضی ہمایوں فرید...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کا غرور اور گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان کے بھرپور جواب نے طاقت کا توازن تبدیل کر دیا۔ دشمن کو یہ پیغام دے دیا کہ اب دوبارہ کبھی میلی آنکھ سے ہماری طرف  دیکھا تو اس کو پائوں تلے روند دیں گے۔ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کامرہ ایئر بیس کے دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاک-امریکہ تعلقات، حالیہ پاک بھارت کشیدگی، اور بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر تفصیلی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ صدر ٹرمپ تجارتی ذہن رکھتے ہیں اور پاکستان اپنی استعداد کو بروئے کار لا کر امریکی منڈی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ سفیر نے کہا کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ معدنیات، آئی ٹی اور زراعت جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر کام جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جس سے ان شعبوں میں پاک-امریکہ تعاون کو مزید...
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے۔سیالکوٹ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بہادر جوانوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس بہادری سے ہمارے فوجی جوان لڑے اس کی مثال نہیں ملتی، یہ فوجی جوان اور افسران ہماری آزادی اور زمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ ملک اور قوم رہتی دنیا تک ان کا احسان نہیں چکا سکتے، 78 سال میں پہلی دفعہ اللّٰہ تعالیٰ نے مکمل فتح عطاء کی۔وزیرِ دفاع نے یہ...
    اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے ذریعے سیاسی انتقام کا دروازہ بند کیا اور مفاہمت، برداشت اور جمہوری تسلسل کی نئی روایات قائم کیں، سی او ڈی نے سیاسی بلوغت، ادارہ جاتی استحکام اور جمہوریت کو نئی جہت دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چارٹر آف ڈیموکریسی (سی او ڈی) کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں اسے پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس تاریخی دستاویز کے ذریعے جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، جو آمریت کے خلاف ایک موثر آواز بنی۔ سید مراد...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دے دیا۔ جویریہ سعود حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کے دوران دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں جویریہ نے اپنی والدہ کو "کول ساس" قرار دیا اور ان کی بہوؤں کے ساتھ نرمی کے برتاؤ کو سراہا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور حتیٰ کہ چھٹی کے دن انہیں نیند سے بھی نہیں جگاتیں۔ جویریہ نے بتایا کہ جب دوپہر کے ساڑھے 12 بجے میں نے امی سے پوچھا...
    جیمز فرتھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہم خیال ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ برطانوی حکومت اور وزیر خارجہ سے مطالبہ کریں گے کہ وہ براہ راست مداخلت کر کے پاکستان اور بھارت کو آمادہ کریں کہ وہ سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے جلد ازجلد مسئلہ کشمیر کا دیرپا اور پرامن حل نکالیں اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں بری نارتھ سے رکن پارلیمنٹ جیمز فرتھ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہیں کیا جاتا، برصغیر میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور نہ ہی دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیمز فرتھ نے کہا کہ ریاست جموں...
    لاہور میں خطاب میں تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ثالثی کرنیوالے ممالک دراصل اسرائیل کے مفادات کے محافظ بن چکے ہیں، پاکستان میں غزہ کے قاتل ریاستوں کے وسیع مفادات موجود ہیں، اسرائیلی درندگی اب کسی حد و قید کی پابند نہیں رہی اور اس نے غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان کرکے اپنے مکروہ اور شیطانی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب میں عالم اسلام، خصوصاً پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ ایک بار پھر آتش و آہن کی لپیٹ میں ہے، اسرائیلی درندگی اب کسی حد و قید کی پابند نہیں رہی اور اس...
    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اپنی والدہ کو بہترین ساس قرار دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ جوریہ سعود نے حال ہی میں منائے گئے ’ماؤں کے عالمی دن‘ کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بہت ’کول ساس‘ ہیں۔ اداکارہ نے کہا میں اپنی والدہ کے ہمراہ دو دن کے لیے حیدرآباد گئی تھی، میری اپنی والدہ سے بہت اچھی دوستی ہے، میں نے حیدرآباد میں اپنی والدہ کو گھر میں دیکھا تو انہیں کہا کہ میری بھابھیوں کو سلام ہے جو آپ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ View this post on Instagram...
    کراچی ( نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے امریکا کے مصالحتی کردار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں جنگ بندی کرادی، شاید خوشگوارعشایے پربھی اکٹھا کرلیں۔ انہوں نے دونوں فریقین سے کہا ہے کہ ایٹمی میزائلوں کی تجارت نہ کریں بلکہ ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ خوبصورتی سے بناتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ مارکوربیو کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے کمال کام کیا، انہوں نے جے ڈی وینس کا شکریہ ادا بھی کیا۔ صدر ٹرمپ اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں، جہاں وہ مغربی ایشیا کے...
    جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم یا رومانوی تصور نہیں، سابق بھارتی آرمی چیف ملکی میڈیا پر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پاک فضائیہ کی شاندار جوابی کارروائی نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردیئے تھے جس پر وہاں کا میڈیا بھی بلبلا اٹھا اور اپنی عوام کو اکسانے کی کوششوں میں لگا ہوا تھا۔بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے اس صورت حال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جنگ کی حمایت کرنے پر اپنے ملکی میڈیا پر برس پڑے۔سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا...
    پاک فضائیہ کی شاندار جوابی کارروائی نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردیئے تھے جس پر وہاں کا میڈیا بھی بلبلا اُٹھا اور اپنی عوام کو اکسانے کی کوششوں میں لگا ہوا تھا۔ بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے اس صورت حال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جنگ کی حمایت کرنے پر اپنے ملکی میڈیا پر برس پڑے۔ سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے جنگ سب سے آخری آپشن ہونا چاہیے جب کہ دیگر تمام آپشنز ناکام ہوگئے ہوں۔ جنرل منوج نروانے کے بقول یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بھی جنگ بندی کو...
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بھارت کو افواج پاکستان سے جتنی مار پڑچکی ہے اس کے بعد دوبارہ وہ پاکستان پر حملے کی غلطی نہیں کرے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو پہلے سے زیادہ مار پڑے گی، بھارت سے کشیدگی کے دوران پوری قوم متحد تھی اور ہمیشہ رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی، افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے آپس میں لاکھ اختلاف ہوں...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔وہ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ساری قوم متحد اور اکٹھی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد رکھنے کیلئے عمران خان کو باہر لانا ناگزیر ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک دشمنی کی بات جہاں ہو گی وہاں ہم سب اکٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو جتنی مار پڑ گئی ہے اب وہ دوبارہ حملے کی جرأت نہیں...
    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اب بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا، بھارت نے دوبارہ جرات کی تو پھر مار کھائے گا۔ لاہور میں عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے آپس میں لاکھ اختلاف ہوں دشمن کے مقابلے میں ہم ایک ہیں۔
    پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ “پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے...
    پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ "پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ...
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیو یارک میں پاکستان کی اچھی پراپرٹی ہے، ایسی عمارت نیو یارک میں کوئی اور نہیں جس کے دو راستے ہوں اور مرکزی حیثیت حاصل ہو۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ 19 منزلہ عمارت ہے، کوشش ہے اس پر جوائنٹ وینچر ہو جائے تو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بیچنے سے جو پیسہ ملے گا اس کا فائدہ وقتی تو ہو جائے گا یا کوئی قرض اتر جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ روز ویلٹ نیو یارک پر جوائنٹ وینچر کر لیا جائے جس کا لانگ ٹرم فائدہ ہوگا۔
    سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں پاکستانی مسلح افواج کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کے بھرپور ردعمل پر دنیا بھر کی جانب سے خراج تحسین پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے کہا  کہ  آپریشن بُنْيَانٌ مرصوص میں پاک فوج نے چینی جنگی ساز و سامان کا بہترین استعمال کیا، جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود نہ کرتے جتنا پاک فوج نے کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازوسامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا، میں پاکستان کی اس مہارت پر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔...
    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون کی بدولت ملی، بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہر محاذ پر بھارت کو بری طرح ہرایا۔ آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل یا سائبر پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں ایکشن واضح ہو جائے گا۔
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ دور ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہلی نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں ‘بیگی بلیو’ پہن کر میدان میں اُترے آج 14 برس بیت گئے۔ سچ کہوں تو کبھی سوچا نہ تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا، نکھارا، اور وہ سبق دیے جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گے۔ مزید پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟ نہوں نے مزید لکھا کہ سفید لباس میں کھیلنے کا ایک...
    کراچی:قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز بنگلادیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کروانے چاہئیں، کیونکہ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے اور وہاں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ قدم اٹھایا تو عوام کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر...
    واشنگٹن+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ کام کر کے دیکھوں گا، کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا حل نکل سکتا ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔ سفارتی تعاون میں اضافہ کرونگا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر پیغام میں پھر کہا حالیہ کشیدگی خاتمہ کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ دونوں کو میز پر لا کر جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت...
    شیخوپورہ میں جامعہ مسجد القریٰ کے دورے کے دوران وفاقی وزیر غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ہماری افواج کی طاقت، جذبہ ایمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت ہے، ہمارے شاہینوں نے 3 رافیل گرا کر تاریخ رقم کر دی، قوم فتح مبین پر شکرانے کے نوافل ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت سے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں  جامعہ مسجد القریٰ کے دورے کے دوران رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مودی کے ہندوتوا نظریے نے خطے کا امن تباہ کر دیا، مودی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)29سالہ ماں لورا شاہو، جنہوں نے اضافی کام کے ذریعے بڑی رقم کمائی ہے، نے ایک اے آئی کمپنی کو اپنی آواز بیچ کر £15,000 کمائے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ان کی آواز کہاں اور کیسے استعمال ہوگی؟ لورا، جو کہ سیرے سے تعلق رکھتی ہیں، نے مختلف سائیڈز جابز کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کی ہے، جن میں آن لائن سرویز اور برانڈز کے لیے چیٹ بوٹس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ ایک مہینے میں، انہوں نے صرف اپنی سائیڈ جابز سے £4,609 کمائے ہیں۔ اب، وہ ایک اے آئی کمپنی کو اپنی آواز بیچ کر مزید آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی آواز اب خود ایک...
    شیخوپورہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت سے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں جامعہ مسجد القریٰ کے دورے کے دوران رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مودی کے ہندو توا نظریے نے خطے کا امن تباہ کر دیا، مودی جب سے وزیر اعظم بنا بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جو بھارت کو ہضم نہیں ہورہا، پہلگام واقعہ پاکستانی مداخلت نہیں بھارت کی فوج کی نااہلی ہے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی نیوٹرل انکوائری کی پیشکش کی۔وفاقی وزیر...
    سخت گیر جنرل عاصم منیر دو قومی نظریے پر پورا یقین رکھتے ہیں: برطانوی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز برطانوی اخبار ’’دی گارڈین‘‘کے مطابق بھارت کے حوالے سے عاصم منیر کی آئیڈیالوجی سخت گیر کے طور پر جانی جاتی ہے۔ وہ “دو قومی نظریے” پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ اس نظریہ کے مطابق پاکستان کے مسلمان ہندوؤں کے ساتھ ایک ملک میں نہیں رہ سکتے۔ گزشتہ ماہ دیے گئے اپنے بیانات میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مذاہب مختلف ہیں۔ ہماری ثقافتیں مختلف ہیں۔ ہماری روایات مختلف ہیں۔ ہمارے خیالات مختلف ہیں اور ہماری خواہشات مختلف ہیں۔ انہوں نے پڑوسی ممالک ایران اور افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزیوں اور مسلح سرگرمیوں کے خلاف بھی...
    سی این این کے بعد اب بی بی سی کے صحافی نے بھی بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ ابھی بھارت کا یہ زخم بھی ماند نہیں ہوا تھا جو امریکی صحافی نے سیز فائر کی وجہ بتا کر ہندوستان کو دیا تھا کہ برطانوی صحافی بھی ایک اور سچ سامنے لے آئے۔ بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے کہا کہ یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے کہیں زیادہ ہے۔ برطانوی صحافی کے بقول بھات کو اب اس حقیقت کو بھی مان لینا چاہیے کہ پاک فضائیہ اس سے نہیں بہتر اور طاقتور ہے۔ بی بی سی کے صحافی نے پاک فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایئرفورس نے بھارت کی پاکستان کو ناقابل تلافی...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے ممتاز تجزیہ کار اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر، وکٹر گاؤ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے، وہ عالمی سطح پر باعثِ تشویش ہے اور فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔ چینی نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کے پروگرام میں وکٹر گاؤ نے کہا کہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، فوری طور پر جنگ بندی کریں اور کسی بھی قسم کے مزید تصادم سے گریز کریں تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔ وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس نئی دہلی میں تھے اور فوراً بعد یہ سب...
    سٹی 42 : برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ آج کی پاک بھارت جنگ بندی خوش آئند ہے ۔  برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دونوں فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھیں، کشیدگی میں کمی سب کے مفاد میں ہے ۔  قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ  مارکو روبیو نے  بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی، کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مسائل پر بات چیت شروع کی ہے۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب  سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا چراغ پا ہوگیا۔ پاکستان کے حوالے سے غیر ذمے دارانہ  باتیں کرنے کے حوالے سے مشہور بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوانی نے ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ٹی وی پر کہا کہ امریکی صدر کے منصب سے تجاوز کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان ارنب گوسوانی نے کہا کہ جب بھارت نے امریکی ثالثی پر رضامندی ظاہر ہی نہیں کی تو ٹرمپ کیسے جنگ بندی کا دعویٰ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو زمینی صورتحال کا نہیں پتا اور کچھ دن قبل...
    معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کنٹینٹ کریئیٹر اقرا کنول نے شوہر سے زیادہ کمائی  کے حوالے سے ہونے والے دعوؤں پر خاموشی توڑ دی۔ اقرا کنول نے اپنے شوہر اریب پرویز کے ہمراہ نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے پہلی بار اریب کی آمدنی اور شادی سے متعلق پیدا ہونے والی افواہوں پر کھل کر گفتگو کی۔ یوٹیوب پر پانچ ملین سے زیادہ سبسکرائبرز  رکھنے والی اقرا کنول  نے بتایا کہ ان کی شادی کے وقت سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں اریب کے بارے میں کئی غلط فہمیاں پھیلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ،‘جب میری شادی ہو رہی تھی تو اکثر لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اریب مجھ سے میرے مالی وسائل کی وجہ سے...
    غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں خوراک کی رسد کو روکنے اور اقوام متحدہ کے غذائی ذخائر کے ختم ہونے کے بعد، برطانیہ سمیت پانچ یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں خوراک کی رسد کو روکنے اور اقوام متحدہ کے غذائی ذخائر کے ختم ہونے کے بعد، برطانیہ سمیت پانچ یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں انسانی صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر، اقوام متحدہ میں برطانوی نمائندہ باربرا ووڈورڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ، ڈنمارک، فرانس، یونان اور سلووینیا کے ساتھ...
    مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے خدشے کے پیش نظر وہاں انسانی امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے خدشے کے پیش نظر وہاں انسانی امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، مائیک ہاکبی نے کہا کہ ٹرمپ غزہ میں کھانا محفوظ اور مؤثر طریقے سے تقسیم ہونا چاہتے ہیں۔ اسرائیل غزہ میں امداد کی تقسیم میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گا، اس کا کردار صرف سیکیورٹی کے حوالے سے ہوگا۔...
    ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے کیونکہ دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ شی جن پھنگ نے یہ بات ماسکو میں کریملن کے صدارتی دفتر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ چائے پر گفتگو کے دوران کہی۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ جب تک چین اور روس تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھتے ہیں، کوئی طاقت ان دونوں ممالک کو اپنی ترقی اور احیا حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی، کوئی طاقت دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دیرینہ دوستی کی مضبوط بنیاد کو متزلزل نہیں کرسکتی اور کوئی طاقت کثیر قطبی...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 مئی 2025ء ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں کہ یہ وقت کرکٹ کھیلنے یا انٹرٹینمنٹ کا نہیں ہے، اسٹیک ہولڈرز نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات کرکٹ کیلئے موزوں نہیں۔ پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے، شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔(جاری ہے) اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے...
    شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چینی ساختہ پاکستانی جیٹس اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل لڑاکا طیاروں کے درمیان فضائی جھڑپ کا قریب سے جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ذریعے افواج معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی جو مستقبل کے تنازعات میں برتری فراہم کرسکتی ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 2 امریکی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ایک چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے بدھ کو کم از کم 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، جو بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک ممکنہ بڑی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔فضائی...