2025-09-18@10:02:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1790
«کی صفائی کے»:
(نئی خبر)
نور فاطمہ بشریٰ اور عاشی فیصل آباد کی مضبوط اور خود مختار بہنیں ہیں جنہوں نے نوکری کرنے کے بجائے اپنے کھانے پکانے کے شوق کو جذبے میں تبدیل کرکے کاروبار شروع کردیا۔ اب وہ معاشی طور پر خود کفیل بن کر اپنی فیملی کی بھی مدد کررہی ہیں۔ یہ پرعزم خواتین اپنے اس چھوٹے سے سیٹ اپ کو فائیو اسٹار ہوٹل میں بدلنے کی خواہش رکھتی ہیں، اور آگے بڑھنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آگے بڑھنے کی لگن چھوٹا کاروبار...

کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء) کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کو امیر کو صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ کویت کے امیر نے کہا کہ کویت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ کویت خاص طور پہ غذائی پیداوار، زراعت اور تیل اور گیس کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ...
شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت شدید گرمی میں مزید7روپے اضافے سے 303روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا ۔دوسری جانب شہریوں نے فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت شدید گرمی میں مزید7روپے اضافے سے 303روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا ۔دوسری جانب شہریوں نے فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پشاور(نیٹ نیوز) پشاور میں دیر کالونی میں سفاک قاتل نے پسند کی شادی کرنے والے بھانجے اور بھتیجی کو ان کے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے 19سالہ بھائی طارق حکیم نے بتایا ان کے 18سالہ بھائی عدنان اور ان کی اہلیہ کی ایک سال قبل پسند کی شادی ہوئی جبکہ کرم میں مقیم افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان کے ماموں سردار کو اس پر رنج تھا۔ درخواست گزار نے بتایا ماموں 4روزقبل ان کے گھر آیا تھا اور بھائی اور بھابی کو فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پشاور میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کے قتل کی وجہ پولیس نے خاتون کی موت کو قرار دے دیا۔پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نور جمال نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 6 افراد کے قتل کی وجہ خاتون کی موت ہے۔ پشاور: گھر پر فائرنگ، خاتون، بچوں سمیت 1 خاندان کے 6 افراد قتلپولیس نے واقعہ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے...

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں2 بہادر جوان شہید
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔ ’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے،...
پچھلے چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والا ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایج گزشتہ ہفتے لانچ کے بعد سے ہی صارفین کی نگاہوں کا مرکز بن گیا ہے۔ تاہم، فون کی ریلیز مئی کے آخر میں متوقع ہے۔ عوامی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ ہی اس فون نے ٹاپ ٹرینڈنگ چارٹ میں سام سنگ کے گلیکسی اے 56 سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی...
حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومتی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان نئے بجٹ سے متعلق مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جب کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، پلاننگ کمیشن، اکنامک افیئرز ڈویژن اور وزارت پیٹرولیم کے حکام شامل ہیں۔ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدن اور اخراجات پر حتمی مذاکرات ہوں گے،...
پاکستان کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا اس حوالے سے حکومت نے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی کرا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، اکاؤنٹ کھولنے اور گاڑی خریدنے پر پابندی کی تجویز میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ اگلے مالی سال میں نان فائلرز پر گاڑیوں اور جائیداد کی...
حکومتی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان نئے بجٹ سے متعلق مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جب کہ حکومت نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، پلاننگ کمیشن، اکنامک افیئرز ڈویژن اور وزارت پیٹرولیم حکام شامل ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدن اور اخراجات پر حتمی مذاکرات ہوں گے، تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر بھی بات چیت ہوگی، حکومت سالانہ 10 سے 12 لاکھ تنخواہ لینے والوں کو ٹیکس فری کرنے کوشش کرے گی۔ ذرائع نے کہا...
شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید7روپے اضافے سے 296روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی ۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا ۔دوسری جانب شہریوں نے فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘ کے حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘ کے حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا ۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔’’سیاسی سیز فائر‘‘ کی بات کی جا رہی ہے، سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو...
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ درخواست گزار کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت مکمل کر کے اپیل منظور کرنے کا زبانی حکم جاری کر دیا، تحریری فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13 دسمبر 2021 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 18 مئی 2024 کو تین سال قید کی سزا...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر بارش کے دوران تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اسلام آباد میں جاری بارش ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے اپنے سب اسٹیشنز پر تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس سمیت اپنی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو فعال کر دیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہی ہیں تاکہ چوکسں رہتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی پر بروقت قابو پایا جا سکے۔ سی ڈی اے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انوائرمنٹ ونگ، اسلام...
بھارتی سفارت کاری مہم کی عالمی سطح پر ناکامی ہوئی اور مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ملک نے مودی کی حمایت نہ کر کے بھارت کی ناکام سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے۔ بی بی سی کے مطابق مودی کی ملٹی الائنس پالیسی بےاثر رہ گئی اور متعدد ممالک نے پاکستان کی کھلی حمایت کا اعلان کیا، پاکستان کو چین اور ترکی کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی لیکن دوسری طرف بھارت کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بی بی سی نے پہلگام واقعے پر بھارتی جھوٹ کا پردہ فاش کردیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نئی سفارتی مہم، وفد کے ارکان کو وزیراعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت حاصل ہو گی۔ وفد کے ارکان کا انتخاب غیر معمولی احتیاط سے کیا گیا ہے جس میں چار سابق وزرائے خارجہ اور ماہر سفارتکار شامل ہیں، سفارتی مشنر کو وفد کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ایک وفد اقوام متحدہ میں بھی جائے گا۔ دوسری جانب، کانگریس کی سخت نکتہ چینی کی وجہ سے بھارتی سفارتی وفود میں پھوٹ پڑ گئی ہے روانگی سے پہلے ہی تو تو میں میں شروع ہو گئی۔ سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھارتی جارحیت سے پیدا شدہ خطرناک صورتحال اورعالمی امن کے...
حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا نیا دور قطر میں جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا ایک نیا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق بغیر کسی پیشگی شرائط کے تمام معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ادھر، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی...

دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔فاقی وزیراحسن اقبال
منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کےدوران انہوں نے کہاکہ حضوراکرمؑ کی زندگی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔ ٍ مزید تفصیل رانا افتخاراحمد سے ۔۔۔آوازخاموش۔۔۔۔ منصوبہ بندی اورترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں نو سیرت چئیر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔جن کے قیام کا مقصدلیڈرشپ ،گورننس،انسانی حقوق،سماجی انصاف اورفلاح وبہبود، کاروبار، تجارت ،علم اورتعلیم ،خواتین کے حقوق کا تحفظ،عالمی سطح پر قیام امن،بین المذاہب ہم آہنگی،پائیداربنیادوں پرترقی...

پاک بھارت جنگ میں بہادر افواج نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سرزمین وطن کا دفاع کیا،پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار اداکیا، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی سینٹر عرفان صدیقی سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نےسینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم...
بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی دوروں کے لیے 7 وفد تشکیل دیے ہیں۔ ان وفود کی قیادت بھارتی پارلیمان کے ارکان ششی تھرور، روی شنکر، سپریا سول، سنجے کمار، بائیجایند پانڈا، شری کنت ایکناتھ شندھ اور کنی موزی کریں گے جن کا تعلق مختلف بھارتی پارلیمانی جماعتوں سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر یہ وفود امریکا، برطانیہ، جاپان اور جنوبی افریقہ اور مشرقی وسطیٰ سمیت مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر وفد میں 5 سے 8 اراکین پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ ان وفود کا دورہ 23 مئی سے شروع ہوگا اور...
بین الاقوامی سطح پر سیکیورٹی امور کی جانی پہچانی ماہر اور امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔ ایک حالیہ پروگرام کے دوران انہوں نے بھارتی بیانیے پر نہ صرف کھل کر تنقید کی بلکہ بھارت کے کردار کو بھی بے نقاب کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کرسٹین فیئر نے گفتگو کے دوران کہا کہ جس طرح بھارتی عوام یہ ماننے پر تُلے ہوتے ہیں کہ کشمیر میں پیش آنے والے ہر واقعے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے، بالکل اسی طرح پاکستانیوں کو بھی یہ پختہ یقین ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے بیشتر دہشتگرد حملے بھارت کی کارستانی ہیں۔ انہوں نے...

پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر " یومِ تشکر " منایا گیا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء) پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر " یومِ تشکر " منایا گیا ، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے پورے جوش و جذبے سے شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز سے قبل ہائی کمیشن کے سبزہ زار میں قومی ترانہ چلایا گیا ۔ تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ بعد میں تھرڈ سیکرٹری امیر حسن بٹ نے ناظرین کو فتح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آج کے دن "یوم تشکر" منانے کا پس منظر بتایا ۔(جاری ہے) بعد ازاں ہائی کمیشنر آف پاکستان سید احسن رضا شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قوم کے...
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) حویلیاں کے گائوں تنکی میں مخالفین نے کیری پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 3 کو شدید زخمی کر دیا۔کیری میں موجود دو افراد سلیم اور شانی موقع پر ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے، 10 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔(جاری ہے) پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں پہنچایا۔ پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاکے حوالہ کر دی گئیں، حالت تشویشناک ہونے پر زخمیوں کو بعد ازاں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ حویلیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا۔ دنیا میں کسی بھی ملک نے اس کے بیانیے کو مانا نہ ہی اس کا ساتھ دیا۔ اگر دیکھا جائے تو اس واقعے کی آڑ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر ایک مقدمہ بنانے کی کوشش کی جو نہ صرف یہ کہ بری طرح سے ناکام ہوئی بلکہ یہ کوشش بھارت ہی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گئی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان آج میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بغیر تحقیقات آپ نے ایک ملک پر حملہ کر کے اس کی...
اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اے بی سی کے صدر کامران عطا اللہ خان نے کی، جبکہ اس میں پاکستان میں کام کرنے والی معروف امریکی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز شامل تھے، اس موقع پر وزارتِ خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں اصلاحات اور تمام شعبوں میں منصفانہ ٹیکسیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج وزارتِ خزانہ میں امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اے بی سی...
استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کو دہشتگردی ایکٹ میں بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزمان میں عبد الحسیب، محمد فاروق غزالی اور ابوبکر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے مقدمہ قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف سزا یافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے مقدمہ قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف سزا یافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزم ابوبکر اور محمد فاروق غزالی کے وکیل عماد غفار ایڈووکیٹ نے وکالت...
کراچی(نیوز ڈیسک)لکھاری، سماجی رہنما و سیاست دان فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔ فاطمہ بھٹو نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسری بار ماں بنی ہیں، ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’کیسپین مصطفیٰ‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔ لکھاری و سماجی رہنما نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے، موجودہ صورتحال میں چین، ترکیہ اور سعودی عرب کا کردار قابل تحسین ہے اور بھارت کا مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی طرز عمل کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان...
کراچی: سفاری پارک کی مدھوبالا اور ملکہ کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکن ڈاکٹر پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کے ڈاکٹربدھیکا بھنڈارا اور کمیٹی ممبر یسرہ عسکری ٹیم کے ہمراہ سترہ روز کے لیے کراچی پہنچے ہیں۔سری لنکن ڈاکٹر سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا اور ہتھنی ملکہ کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں جب کہ سری لنکن ڈاکٹرز نے سفاری پارک میں ہاتھیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔سری لنکن ڈاکٹر بدھیکا بھنڈارا نے بریفنگ میں کہا کہ ہر دو ماہ میں سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کی صحت کا جائزہ لیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کا علاج جاری ہے، علاج کے دوران ہاتھیوں کے پاس کسی کو آنے کی اجازت نہیں...
— فائل فوٹو پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ننھے مہمان کا نام ’کیسپین مصطفیٰ بائرہ‘ رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےاپنے والد کو یاد کرتے ہوئے اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ گراھم اور میں اپنے بیٹے کیسپین مصطفیٰ کی آمد پر خدا کے بہت شکر گزار ہیں، اس موقع پر والد مرحوم میر مرتضیٰ بھٹو کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ فاطمہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی بیانات اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے، ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو...
احتجاج سے خطاب میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اسرائیلی ڈرون ہندوستان کے ذریعہ پاکستان میں حملہ آور ہو سکتے ہیں تو ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطینیوں کی ہر ممکنہ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے ساتھ مسلح مدد بھی کی جائے تو کہ پاکستان کی نظریاتی دشمن ریاست غاصب اسرائیل کو نابود کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر یوم نکبہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز قیام کے 77 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔ مظاہرے کی قیادت ملی یکجہتی کونسل سندھ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کیلئے خطرناک ہوگی،بلاول بھٹو کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے بیانیے کو بڑی کامیابیاں ملی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کے لیے خطرناک ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں بات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا تیسری مرتبہ ہاٹ لائن پر رابطہ ہواہے جس دوران جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دوران اعتماد سازی کی بحالی کے لیے اقدامات اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔دوسری جانب سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 10مئی کو سیز فائر کی 12تک بات ہوئی،پھر 12 سے 14 تک ہوئی، آج پھر 18مئی تک سیز فائر بڑھا دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری،آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ...
سٹی 42: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ شرکت...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت بھی وزیرِ اعظم...
پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے اسے روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے یہ غیر ذمہ دارانہ ریمارکس روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی اور پاکستان کی مسلمہ مضبوط دفاعی قوت کے حوالے سے اُن کے اندرونی عدم تحفظ کے احساس اور اضطراب کو ظاہر کرتے ہیں۔ ’پاکستان کے پاس روایتی جنگ کے حوالے سے ہندوستان کا مقابلہ کرنے کی کافی قوت موجود ہے اور نئی دہلی اپنی...

پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کیلئے کافی ہے،دفتر خارجہ کی بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے،پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کیلئے کافی ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے،بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیرقانونی سمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہئے۔ عراق میں پالتو شیرنے اپنے مالک کو مار ڈالا ترجمان دفتر خارجہ کا مزید...
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) خیبرپختونخوا نے محکمہ خزانہ کے 10 افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کے دفتر نے مشکوک افراد اور مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کر دی، اے جی آفس نے مبینہ کرپشن میں محکمہ خزانہ کے 10 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کے لیے سیکریٹری خزانہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں اسسٹنٹ اور سب اکاؤنٹنٹس اور 52 مشکوک بینک اکاؤنٹس کی بھی نشاندہی کی گئی، خط میں ضلعی اکاؤنٹس افسر اپر کوہستان کو فوری معطل...
شہر کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران کیماڑی اور قیوم آباد کے قریب ڈاکوؤں نے تین افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے علاقے تارا چند روڈ بلاک 24 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عبدالرحمان اور 49 سالہ شاہنواز کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی جیکسن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا قیوم آباد کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار...
پاکستان نے بھارت کو سیزفائر کے بدلے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ، امریکہ کی بلواسطہ تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے بالواسطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کے ساتھ سیزفائر کے معاہدے کے لیے کسی قسم کا کوئی وعدہ یا یقین دہانی نہیں کرائی۔ یہ سیزفائر اس وقت طے پایا جب پاکستان نے بھارتی فضائی اڈوں پر حملے کے جواب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔ محکمہ خارجہ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لیے دبا ڈال رہا ہے اور اس کوشش کو جاری رکھے گا۔13 مئی کو پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ...
یوم تشکر کی تقریب میں شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ کیا گیا اور ملی نغمے پیش کیے گئے، جس سے حب الوطنی کا جذبہ مزید پروان چڑھا۔ تقریب کے دوران کرسچن، ہندو، سکھ برادری سمیت دیگر افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر یکجہتی اور بھائی چارے کا بھرپور اظہار کیا۔ پر رونق تقریب میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گورنر ہاؤس سندھ میں یوم تشکر، مسلح افواج کے بینڈز کی سلامی، شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ گورنر ہاؤس سندھ میں یوم تشکر، مسلح افواج کے بینڈز کی سلامی، شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ گورنر ہاؤس سندھ میں یوم تشکر، مسلح افواج کے...
اسلام ٹائمز: تقریب میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، جے ڈی سی سربراہ ظفر عباس سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔ تقریب میں فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بینڈز نے سلامی پیش کی جبکہ گورنر سندھ کے ہمراہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کیک کاٹ کر اس یادگار دن کو منایا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں مولانا بشیر فاروق نے ملک کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔...
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں دونوں ممالک نے “بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں ترقی اور تعاون کی منصوبہ بندی” کے معاہدے پر دستخط کیے۔بد ھ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 سال مکمل ہو رہے ہیں ۔ چین کولمبیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید ترقی دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کولمبیا کے باقاعدہ...
اسلام آباد: مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس کا چشم کشا آرٹیکل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہوسکی۔ انڈین ایکسپریس نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ جنگ کے معاملے میں روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانب داری اختیار کی، یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا۔ انڈین ایکسپریس نے کہا کہ امریکی ثالثی کے بعد بھارت کی قیادت مایوسی اور انکار کی کیفیت میں مبتلا تھی، صدر ٹرمپ نے بھارت کو انتباہ کیا کہ اگر لڑائی نہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 10 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد جنگ بندی (سیز فائر) کے اعلان کو بھارت نے کھلے عام مسترد کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد بھارت میں سیاسی اور صحافتی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جب کہ مودی سرکار پر زبردست تنقید کی جا رہی ہے۔ بھارتی سیاستدان پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ: "امریکہ نے سیزفائر کا اعلان کیا اور بھارت کو خبر تک نہ ہوئی۔ یہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ مودی اور بھارتی دفتر خارجہ اس معاملے پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کی قومی سلامتی کو مذاق بنا دیا ہے۔ کانگریس...
معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز اپنی ذہنی صحت کے فروغ کے لیے قائم کردہ کمپنی ’ونڈر مائنڈ‘ کو درپیش مالی مسائل کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ امریکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کو ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور صحت سے متعلق سہولیات میں کٹوتی جیسے سنگین مالی مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ونڈر مائنڈ کی سی ای او اور سیلینا کی والدہ، مینڈی ٹیفی، نے کمپنی کے قرض اتارنے کے لیے اپنے گھر پر قرض لیا ہے، تاہم ایک اور میڈیا ذرائع نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ فوربز کے مطابق کمپنی نے تاخیر سے ملازمین کو ایک تنخواہ ادا کر دی ہے...

عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز
اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بجٹ 2025-26 کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس (ERS) اور فاسٹر (FASTER) سسٹمز پر منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صنعتکاروں کو فاسٹر سسٹم کے ذریعے براہ راست ریفنڈ کلیمز انٹرٹین کیے جائیں تاکہ برآمدات میں اضافہ اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کا عمل فنانس ایکٹ 2024 سے قبل مکمل طور پر آن لائن اور خودکار تھا، مگر اب ایل آر او (LRO) اور آر...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) منوج نراونے نے جنگ کے امکانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کا واحد پائیدار حل سفارتی بات چیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور یا بالی ووڈ فلم نہیں بلکہ ایک تلخ اور سنجیدہ حقیقت ہے جس کے اثرات نسلوں تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ سابق آرمی چیف نے پاک-بھارت جنگ بندی پر بعض حلقوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور ایک پیشہ ور فوجی، ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ سفارت کاری ہوگی۔ ان کے مطابق، ’’جنگ کے اثرات صرف...
ویب ڈیسک :پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مسترد کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مکمل طور پر مستردکرتا ہے، دنیا خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ایسےوقت میں یہ بیان غلط معلومات اور سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔ ترکی میں کرد علیحدگی پسندی کا خاتمہ، پاکستان کا خیرمقدم ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان...
سٹی 42: بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اہلکار کو 24گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا ہےبھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیا جاے گا, سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کا بھارت کی سفارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر غور و خوص شروع ہوچکا ہے ،جلد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جاے گا, بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی...
جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے پاک فوج کی قربانیوں اور حالیہ فتح کو وطن عزیز کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ہماری سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ قوم کی امید اور فخر بھی ہے۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو بھارت کے خلاف پاک فوج کی کامیابی پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تحت جشن فتح کا انعقاد، شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھارت کے خلاف پاک فوج کی کامیابی پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تحت جشن فتح کا انعقاد، شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آدَم پُور ایئر بیس کا دورہ کرتے ہوئے S-400 میزائل لانچر کے سامنے تصاویر کھنچوائیں تاکہ یہ تاثر دیا جائے گا کہ پاکستان کا بھارتی فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوجائے تاہم چور کو پڑ گئے مور۔ بھارتی میڈیا نے مودی کی فضائی اڈے پر بنوائی گئی اس تصویر کو پاکستان کے "آپریشن بُنیان مرصوص" کے دوران S-400 سسٹمز کی تباہی کے دعوے کا جواب قرار دیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فوٹو سیشن شاید پاکستان کے اس دعوے کو مزید تقویت دے گیا کیونکہ تصویر میں ایک اہم چیز کی غیر موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ اگر مودی جی ایئربیس میں اپنی تصاویر ایس-400 کنٹرول سینٹرز اور...
جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے پاک فوج کی قربانیوں اور حالیہ فتح کو وطن عزیز کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ہماری سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ قوم کی امید اور فخر بھی ہے۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی فتح پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے جے ڈی سی ہاؤس پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام جے ڈی سی نے معروف ریسٹورنٹ Kababjees اور The...
لاہور: پاک فوج نے ایک انتہائی خطرناک اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس حملہ آور ڈرون کو جیم کر کے بحفاظت زمین پر اتار لیا۔ یہ ڈرون پولینڈ کا تیار کردہ WARMATE 5.0 ماڈل ہے، جو دنیا بھر میں حملہ آور مشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اپنے ساتھ پانچ کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ڈرون دراصل ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جن کی اسٹرٹیجک اہمیت ہو، جیسے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز، فضائی دفاعی نظام، اور دشمن کے اہم ٹھکانے۔ بھارت کی جانب سے ایسے خطرناک ڈرونز کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ پاکستانی سرزمین پر براہ راست حملے کی ناپاک کوششیں جاری رکھے ہوئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس کیس میں ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے دلائل مکمل کرلیے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب تک این ایف سی فارمولا تبدیل نہیں ہوتا تب تک وفاق اضافی فنڈز کیسے استعمال کرسکتا ہی کچھ پتہ نہیں کہ پلان کیا تھا، ہوا میں پیسے آئے اور ہوا میں ہی چلے گئے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایف بی آر وکیل رضا ربانی عدالت میں پیش...

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو جاری
بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے نیوز آفس نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو جاری کیا۔یہ لوگو دیوار چین، زیتون کی شاخوں، روشنی، “80” کے عدد، اور وقت “1945—2025” پر مشتمل ہے۔دیوار چین پوری قوم کی متحد جدوجہد کا نشان ہے، جو یہ بتاتا ہے کہ حب الوطنی پر مبنی عظیم قومی روح ہی جنگی فتح کا فیصلہ کن عنصر ہے۔زیتون کی شاخیں چینی عوام کی سخت محنت اور جدوجہد کے بعد حاصل کردہ فتح کی علامت ہیں، جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ چین کی عوام مختلف ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر امن کی قدر کرتے...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی، اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں عطاء تارڑ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں، ان کے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے واضح...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے۔(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہووئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے اعتراف کرلیا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا تھا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا توپہلے ہی کرلیتا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بھارت نے 10 مئی کوشکست کھائی تو جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی، مودی کواب بھارت کے عوام سیجنگ لڑنی ہے، انہیں اب عالمی سطح پربھی جواب دینا ہوگا۔واضح رہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔ کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی...

"روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل بارے سنجیدگی سے غور شروع، دوراستے ہیں کہ یا تو مکمل فروخت کردیا جائے یا پھر ۔ ۔ ۔" وزیردفاع نے اندر کی بات بتادی
اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس میں دو راستے زیرِ غور ہیں، یا تو اسے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے، یا پھر جوائنٹ وینچر کے تحت اس سے طویل مدتی فائدہ حاصل کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیویارک میں پاکستان کی ایک بے مثال اور قیمتی جائیداد ہے، ایسی عمارت جسے 2 راستے حاصل ہوں اور جو نیویارک کے دل میں واقع ہو، کوئی اور نہیں، یہ 19 منزلہ عمارت ہے اور حکومت کی خواہش ہے...
جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے جس میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمینس، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ کمینسن اور ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن پائے جبکہ کیمرون گرین کمر کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ میچز سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور میں قومی کھلاڑیوں پر کتنا جرمانہ ہوا؟ اس کے...
دفاع پاکستان سیمینار میں علماء، مذہبی سیاسی و اقلیتی رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کے غیور نوجوانوں اسلام کے شیروں ایٹمی قوت و عوام کے محافظین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کیلئے پوری قوم بلاامتیاز رنگ و مسلک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور ہر وقت ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی زیر صدارت نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، اقلیتی...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، مودی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں یہ تقریر کی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے آج اپنی گفتگو میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابل گفتگو مان لیا، مودی سے پہلےتو یہ کہا جائےجو تم نے ہم پر الزام لگائے اس کی تحقیقات کی جائے، جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد مودی ہے دنیا میں ایسا کوئی نہیں۔ بھارت کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن ٹرمپ کا بیان آچکا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ...

بھارتی سوشل میڈیا مودی پر ٹوٹ پڑا،تابڑ توڑ سوالات،پاکستان کے کامیاب حملے،آپریشن بنیان مرصوص نے مودی کی طبیعت صاف کر دی
دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ بھارت ایک رات میں سیز فائر پر کیسے راضی ہو گیا؟ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص اور ائیر فورس کے پائلٹس نے جو پھکی دی ہے، اس کے بعد طبیعت صاف ہو گئی تھی، اس لیے سیز فائر کہہ کر کروایا۔یہ ویڈیو ایک بھارتی صحافی کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جو حالیہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ اس سیز فائر کو ایک جشن کی طرح دیکھ رہے ہیں، جبکہ ہندوستان میں لوگ خود سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ سیز فائر ضروری تھا؟ صحافی نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک نیا لگژری بوئنگ طیارہ تحفے کے طور پر حاصل کرنے کے منصوبے کا دفاع کیا، کیونکہ میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ موجودہ ایئر فورس ون کی جگہ قطر کے شاہی خاندان سے ایک طیارہ قبول کریں گے۔ بوئنگ 747-8 جمبو جیٹ کو اے بی سی نیوز 'اڑنے والا محل‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر امریکی حکومت کو ملنے والا اب تک کا سب سے مہنگا تحفہ ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تحفے کو قبول کرنے سے امریکی صدور کے لیے تحائف کے حوالے سے سخت قوانین کی خلاف...
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پلاٹ کے تنازعے پر خاتون کو قتل کرنے اور اس کی بیٹی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ روز منگھوپیر میں خاتون کے قتل اور بچی کے اغواء کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے کارروائی کے دوران 8 سال کی مغوی بچی کو بازیاب کروایا۔ کراچی: پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ، خاتون جاں بحقکراچی کے علاقے منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز جام گوٹھ میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے مقتولہ کی 8 سال کی بیٹی کو اغواء کر لیا تھا۔قتل اور اغواء کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور ژاں نوئل بیرو کا ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں فرانسیسی وزیر کو بتایا گیا کہ بھارت کے ساتھ فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف اپنا حق دفاع استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیدیا دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ژاں نوئل بیرو کو یہ بھی بتایا کہ علاقائی امن و سلامتی کی خاطر پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے واقعے میں معصوم شہریوں کی...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) ٹھیک چھ عشرے قبل 12 مئی 1965ء کو جرمنی اور اسرائیل نے طویل عرصے پر محیط کوششوں اور تیاریوں کے بعد باہمی سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ یہ ایک نازک وقت تھا۔ دوسری عالمی جنگ کو ختم ہوئے محض دو دہائیاں ہی بیتی تھیں۔ تب نازی جرمن دور میں یورپی یہودیوں کی نسل کشی کی یادیں دونوں طرف تازہ تھیں۔ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 80 برس بعد، یعنی آج بھی اسرائیل اور جر منی کے باہمی تعلقات انتہائی اہم مگر مشکل بھی ہیں۔ آج پیر 12 مئی کو اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ جرمن دارالحکومت برلن میں ہیں، جہاں دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ کے...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے دفاع اور جوابی کارروائی میں جنگی کمالات دکھانے پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے جدید ممالک کے صحافتی ادارے اور ماہرین پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی موثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لئے تضحیک آمیز شکست ہے، پاکستان کی فضائیہ فضاوں کی حکمران ہے۔ٹیلی گراف کے مطابق پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر...
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر نا صرف پاکستان دفاعی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا بلکہ اپنی دفاعی مصنوعات کی بھی دھاک پوری دنیا پر بٹھا دی ہے۔ پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کو بھی پیغام پہنچا دیا ہے کہ ملک مضبوط ہاتھوں میں، ماہرین کے مطابق اب پاکستان کے جنگی جہازوں کی مانگ دنیا میں بڑھ جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مالکان کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں معاشی ماہر محمد عدنان پراچہ کے مطابق سیز فائر کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان پر بحال ہو چکا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ...
کراچی: گلشن اقبال میں مسجد کے باہر ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فائرنگ کے واقعے کو تین روزگزر گئے لیکن اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں جامعہ مسجد غزالی کے باہر گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرانسپورٹر 45 سالہ محمد اکرم کو قتل کیا تھا، واقعے کو تین روز گزر گئے لیکن اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔ ارم گارڈن کے رہائشی مقتول محمد اکرم جامعہ مسجد غزالی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تھے کہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی، وہ بولنے کے قابل نہیں تھے، بھارتی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا پاکستان کے اندر جشن کا ماحول ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ملٹری ترجمان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے۔ آواز بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بے...
کراچی: جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو نے خود کو پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید جبکہ زخمیوں کی 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف...

قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بُنْیانٌ مَّرْصُوْص افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے، پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستان نے واضح کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو اُس کا منہ توڑ جواب دیا جائے...
بیجنگ :چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس صوتحال میں پاکستان کی جانب سے احتیاط برتی جائے گی لیکن پاکستان کی خودمختاری اور سرزمین کی سلامتی کی خلاف ورزی پر جوابی کاروائی کی جائے گی۔اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اپنی خود مختاری اور قومی وقار کی حفاظت کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستان...
بیجنگ :ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔ روسی رائے عامہ کا خیال ہے کہ صدر شی کی تقریب میں شرکت کی اہمیت تاریخی ہے اور یہ چین اور روس کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کے مشترکہ تحفظ اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار ہے ۔ سال 2025 خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ سال نہ صرف جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور...
کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے متعدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق، جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرز میں ایک گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 23 سالہ نازیہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت اب تک خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار اسی دوران پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضیاالرحمان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق،...
پاکستان کی جانب سے بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر ملک کے مختلف علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں۔ شرکا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے پرجوش نعرے لگاتے رہے، جبکہ کئی مقامات پر فتح کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان خیبرپختونخوا کے علاقے اپر مہمند میاں منڈی بازار میں عوام نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکا کی جانب سے پاک فوج، آرمی چیف اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے باعث جہاں بارڈر پر حالات کشیدہ ہیں وہیں لائن آف کنٹرول پر بھی دونوں ملکوں کی افواج آمنے سامنے ہیں، اور گولہ باری ہورہی ہے، لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، اور انہیں دشمن ملک بھارت کا کوئی خوف نہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستانی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آ گیا حویلی کہوٹہ لائن آف کنٹرول پر واقع علاقہ ہے جہاں دوسری طرف دشمن ملک بھارت کی فوج ہے، جہاں سے سول آبادی پر گولہ باری کی جاتی ہے۔ حویلی کہوٹہ کے عوام حالیہ پاک بھارت تنازع کے دوران بھی کسی خوف کا شکار نہیں ہوئے، علاقے میں جہاں دیگر روزمرہ کی سرگرمیاں جاری ہیں،...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا بیان آ گیا۔ ــجنگ ‘‘ نیوز کے مطابق وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستانی قوم اس وقت آج کی فتح کا جشن منارہی ہے۔ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی : خواجہ آصف مزید...
نیو دہلی: پاک فضائیہ نے بھارت کی ریاست پنجاب کے علاقے آدم پور میں قائم بھارتی ایئربیس پر نصب دنیا کا جدید ترین میزائل سسٹمز میں سے ایک ایس-400 تباہ کردیا اور اس کی لاگت کا تخمینہ 1.5 ارب ڈالر بتایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس سے خریداری کے بعد بھارت نے یہ دفاعی سسٹم شمال، مغرب اور مشرقی علاقوں میں نصب کیا تھا اور اس کا مقصد چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کرنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس-400 سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا لیکن پاکستان کے خلاف استعمال کے لیے ایک رجمنٹ شمال مغربی ریاست پنجاب میں تعینات کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے تفصیلات بتا دیں۔ امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کر دی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا، پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اور ترک حکام سے رابطے کے...