2025-11-03@23:05:15 GMT
تلاش کی گنتی: 543
«تجویز کردیا گیا»:
پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران ایک اہم انتظامی قدم اٹھایا ہے، جو لیگ کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ سسٹم کو جدید اور موثر بنانے کی سمت ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔پی سی بی نے لیگ کے لیے ایک نیا عہدہ پلیئر اکویزیشن کنسلٹنٹ تخلیق کیا گیا ہے، جو کھلاڑیوں کے انتخاب، ٹیلنٹ اسکاٹنگ، اور ڈرافٹ پلاننگ کے عمل کی نگرانی کرے گا۔رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل نے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لیگ میں شفافیت، منصوبہ بندی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اہل امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ اسپورٹس ادارے...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی ٹریفک) کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کیمروں کی نگرانی کے دوران شہریوں کی نجی سرگرمیوں سے متعلق وائرل ہونے والی دو تصاویر پر باضابطہ انکوائری جاری ہے۔ ایک نجی نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امکان ہے کہ پیر تک تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی جائے گی تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ تصاویر واقعی ٹریفک کنٹرول کیمروں سے حاصل کی گئیں یا کسی نجی کیمرے سے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹ میں ردوبدل یا اس پر جعلی اقدامات کے ذریعے ٹریفک کنٹرول سسٹم کو دھوکہ دینے والے افراد دراصل معمولی خلاف ورزیوں سے بچنے...
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی ٹریفک) کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کیمروں کی نگرانی کے دوران لوگوں کی نجی سرگرمیوں سے متعلق وائرل ہونے والی دو تصویروں پر انکوائری جاری ہے.محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پیر تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آجائے گی کہ یہ تصاویر واقعی ٹریفک کنٹرول کیمروں کی ہیں یا پرائیویٹ کیمروں سے لی گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے خبردار کیا کہ نمبر پلیٹ سے ٹریفک کنٹرول کیمروں کو دھوکا دینے والے خود کو چھوٹے مسائل سے بچانے کے لیے بڑے مسئلوں میں پھنس رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹ میں جعلسازی کرنے والی تمام گاڑیاں بلیک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمان پروین کھنڈیلولوال نے نئی دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پروین کھنڈیلوال نے وزیر داخلہ امت شاہ سے قومی دارالحکومت کا نام انڈرپراستھا رکھنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں پرانے دہلی ریلوے اسٹیشن کا نام انڈرپراستھا جنکشن اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کوانڈرپراستھا ائرپورٹ رکھنے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے خط میں کہا کہ یہ اقدام تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی جڑوں کی عکاسی کرے گا۔ دہلی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ بھارتی تہذیب کی روح اور انڈرپراستھا شہر کی روشن روایت کی نمائندگی کرتی ہے، جسے پانڈووں نے...
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ہیلووین کے موقع پر ایک پُرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی این این کے مطابق گرفتار...
دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلولوال نے نئی دیلی کا نام تبدیل کرنے کے لئے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے وزیر داخلہ امت شاہ سے قومی دارالحکومت کا نام ’انڈرپراستھا‘ رکھنے کی درخواست کی ہے۔ کھنڈیلوال نے اپنے خط میں پرانے دہلی ریلوے اسٹیشن کا نام ’انڈرپراستھا جنکشن‘ اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ’انڈرپراستھا ایئرپورٹ‘ رکھنے کی تجویز بھی دی۔ رکن پارلیمنٹ نے خط میں کہا کہ یہ اقدام تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی جڑوں کی عکاسی کرے گا۔ انہوں نے کہا، دہلی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ بھارتی تہذیب کی روح اور ’انڈرپراستھا‘ شہر کی روشن روایت...
رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نہ کبھی اٹھایا گیا اور نہ ہی ان کی زبان کٹی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کے گمشدگی سے متعلق تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کا یہ مؤقف درست نہیں کہ انہیں تین ماہ کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ ان کے مطابق، عمران ریاض اس دوران اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کسی کے ’مہمان‘ کے طور پر مقیم تھے، تاہم بعد میں یہ تاثر دیا گیا کہ انہیں اٹھایا گیا اور ان کی زبان میں لقنت پیدا ہو گئی۔ عمران ریاض...
شرکائے اجلاس نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ ہفتوں میں مرکزی انجمن امامیہ اور ذیلی انجمنوں کی جانب سوشل میڈیا پرتوہین مذہب کے ارتکاب میں تقریباً پچیس (25) کے قریب افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، مگر اس کے باوجود متعلقہ افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت قائد ملتِ جعفریہ گلگت بلتستا آغا سید راحت حسین الحسینی جامع امامیہ مسجد کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ذیلی انجمنوں کے صدور، مشاورتی کونسل کے اراکین، ہئیت آئمہ جماعت کے نمائندگان اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس...
عالمی ماحولیاتی ادارے نے لاہور کو آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا جبکہ کراچی پانچویں نبمر پر رہا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 540 ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے کئی علاقوں میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب رہا۔ لاہور کے علاقے ساندہ روڑ پر اے کیو آئی890 اور ظہور الہٰی روڈ پر 784 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جی سی یونیورسٹی روڈ پر اے کیو آئی 762 رہا جبکہ سید مراتب علی روڈ پر اے کیو آئی 752 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 163 کے ساتھ کراچی...
بھارتی میڈیا میں گزشتہ دنوں یہ دعویٰ گردش کرتا رہا کہ پاکستان نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب سلمان خان نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہونے والے ’جوائے فورم 2025‘ کے دوران گفتگو میں بلوچستان کا حوالہ دیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے اسی بیان کو بنیاد بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انہیں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق ایک مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس میں سلمان خان کو ’آزاد بلوچستان کا حمایتی‘ قرار دے کر فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا ذکر تھا۔ یہ...
پشاور:خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے پشاور کے نشتر ہال میں ہسپانوی ثقافتی رقص فلیمنکو کا رنگا رنگ شو منعقد کیا گیا، جس نے شہریوں کو یورپین ثقافت سے روشناس کرایا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط کیا۔ پشاور میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ہسپانوی ثقافتی رقص فلیمنکو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ خیبرپختونخوا میں فلیمنکو رقص کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھر میں اپنی فنی مہارت سے پہچانے جانے والے فلیمنکو آرٹسٹوں نے پشاور کے نشتر ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کی، جس نے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔ تقریب میں ہسپانوی فنکاروں نے مختلف ثقافتی رقص پیش کرتے ہوئے پاکستان کو...
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا ہی وہ دن تھا جس روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کی عملی بنیاد رکھی گئی اور بھارت بلاجواز، غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے فوجیں اتار کر قابض ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جسے استعمار مذموم مقاصد کی تکمیل اور خطے میں بدامنی، افراتفری کی غرض سے جان بوجھ کر چھوڑ کرگیا، کشمیری و فلسطینی اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آج بھی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اپنی ہی...
بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے آسٹریلوی ویمن کرکٹرز سے بدتمیزی کا ذمے دار خود کھلاڑیوں کو ہی قرار دے دیا۔ اندور میں پیش آئے واقعے پر کیبنٹ منسٹر کیلاش وجے ورگیا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں کا بغیر اطلاع باہر جانا ان کی غلطی تھی، اس واقعے سے وہ سبق حاصل کر لیں گی اور مستقبل میں احتیاط کریں گی۔ بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے سیکیورٹی کی ناکامی بھی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں سے بدتمیزی کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی بھی ہے۔ دوسری جانب کانگریس نے وزیر کے بیان کو بی جے پی کی سوچ قرار دے دیا۔ کانگریس رہنما ارون یادیو نے کہا ہے کہ وزیر کیلاش وجے ورگیا کا...
دُرِ شہوار: کراچی میں سکول وین میں آگ لگ گئی جس کے باعث 8بچے جھلس گئے۔ تمام زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق سکول وین ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔ واقعہ فیلکن پبلک سکول کی وین میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کے پیٹ اپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ زخمی بچوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
بالی ووڈ کی کوئین آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے بارے میں وائرل ہونے والی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے کوئی ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ نامی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔ ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ ’’خود کو ڈاکٹرز کہنے والے یوٹیوبرز‘‘ نے اُن کے چہرے کا تجزیہ کر کے دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے یہ سرجری کروائی ہے، جو دراصل ایک من گھڑت کہانی ہے۔ یاد رہے کہ بفیلو پلاسٹی یا ’بل ہارن لپ لفٹ‘ ایک ایسی سرجری کو کہا جاتا ہے جس میں ناک اور اوپری ہونٹ کے درمیان کی جگہ کو معمولی سا کم کیا جاتا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک اور اہم عہدہ مل گیا ہے۔شان مسعود کو پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کیا گیا ہے۔یہ اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے کے دوران کیا، جو پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔محسن نقوی نے تقریب کے دوران شان مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی نئی ذمہ داری سونپنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے حوالے سے جاری تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت میں ردعمل کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارت مخالف ریمارکس پر نئی بحث بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں محسن نقوی کے ساتھ موجود ایک شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’پورا انڈیا ٹرافی کے پیچھے بھاگ رہا ہے‘۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جملہ بھارت مخالف تصور کیا جا رہا ہے، جس نے ٹرافی تنازع کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین اور بی سی سی آئی کے...
سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔ پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔ اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 8 فروری کو کولمبو میں ہوگا، جس سے ٹورنامنٹ کا دھواں دھار آغاز ہونے جا رہا ہے۔دوسری جانب بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹرافی پاکستان سے وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ ٹرافی چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے نہیں لیں گے۔بھارتی بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر ٹرافی بھارت بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے...
میٹرک بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپ (ریگلور و پرائیوٹ) کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے تاہم آن لائن سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہزاروں طلبا ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹرک بورڈ کی جانب سے امتحانی نتائج کا اعلان سہ پہر کیا گیا جبکہ نتائج کو چار بجے تک ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونا تھا۔ عصر حاضر میں جدت کی وجہ سے اب امتحانی نتائج کا ضمیہ جاری نہیں ہوتا تاہم بورڈ کی جانب سے رزلٹ کو ویب سائٹ پر جاری کیا جاتا ہے جس کے بعد طلبا گھر بیٹھے آن لائن امتحانی نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ سال 2025 کے امتحانات میں سائنس گروپ میں 1 لاکھ 77...
رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہین آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور اس سے قبل محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر سابق کپتان راشد لطیف کا ایک صحافی کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں راشد لطیف محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے منشیات اسمگل کرنے والی ایک آبدوز کو تباہ کر دیا ہے جو کیریبین سمندر میں امریکا کی جانب رواں دواں تھی۔ کارروائی میں 2 مشتبہ اسمگلر ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر کے ان کے ممالک ایکواڈور اور کولمبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا جائے گا، کولمبیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک بڑی منشیات بردار آبدوز کو تباہ کیا گیا جو فینٹانائل اور دیگر منشیات سے بھری ہوئی تھی۔ 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو کو ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-01-10 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی سب سے بڑی کاروباری تنظیم یو ایس چیمبر آف کامرس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف کیس فائل کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی چیمبر آفس کامرس کی جانب سے جمعرات کو ٹرمپ انتظامیہ پر ایک لاکھ ڈالرزایچ ،ون بی ویزا فیس کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف پہلا قانونی اقدام ہے، جب سے ریپبلکن صدر نے جنوری میں اپنے دوسرے دورِ صدارت کا آغاز کیا ہے۔چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ٹرمپ کی نئی فیس سے وہ کاروبار جو ایچ، ون بی ویزا پروگرام پر انحصار کرتے ہیں، انہیں یا تو اپنی افرادی لاگت میں نمایاں اضافہ کرنا پڑے...
(ویب ڈیسک)پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں۔عشرت فاطمہ 80ء ، 90ء اور 2000ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ میںخبریں پڑھا کرتی تھیں، 2007 تک انہوں نے پی ٹی وی پر خبریں پڑھیں اس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا تھا۔عشرت فاطمہ نے آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام’’کھیل اور کھلاڑی‘‘ کی میزبانی سے کیا تھا، شروع میں وہ پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا عشرت فاطمہ اپنے ناک کے کوکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-4 کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ مغوی طالبہ مریم کو بازیاب کروا لیا جبکہ اغوا کار ملزم ریحان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی انویسٹی گیشن توحید رحمان میمن کے مطابق طالبہ مریم 8 اکتوبر کو لاپتا ہوئی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی لوکیشن ٹریس کی اور خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مغوی طالبہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ گرفتار ملزم ریحان نے دسویں جماعت کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ طالبہ کو طبی معائنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے...
فائل فوٹو مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی کے علاقے زردآلو پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیابی کے بعد ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے پاس ہے۔اسسٹنٹ کمشنر زیارت اوران کے بیٹے کو 2 ماہ قبل اغواء کرلیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 2025 نے ناظرین کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جب کہ ابتدائی 13 میچز کو دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد شائقین نے دیکھا۔ یہ پہلا ویمنز ورلڈ کپ ہے جس کی انعامی رقم گزشتہ مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ سے زیادہ ہے، جس کا کل انعامی خزانہ 13.88 ملین ڈالر (11.9 ملین یورو) رکھا گیا ہے۔ #UPDATE: Bizarre Scene at Women’s Cricket World Cup After Pakistani Players Spray Field Before India Match A bizarre scene unfolded during the Women’s Cricket World Cup when Pakistani players were seen spraying a substance on the field just before the Indian team entered. The… pic.twitter.com/Wo63cssvcI — Mowliid Haji Abdi...
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی اور ناقدین نے اسے ’قومی پرچم کی بے حرمتی‘ اور ’سیاسی پروپیگنڈا‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈا نصب کرنا ان کا ذاتی حیثیت میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ اور اب کالج کی عمارت سے پرچم اتار دیا گیا...
سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا
سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار، عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ مزید تنزلی کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل پانچویں سال پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر قرار دیا گیا ہے، یہ درجہ بندی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں کی گئی ہے، جو دنیا کے 199 پاسپورٹس کو اس بنیاد پر ترتیب دیتا ہے کہ ان کے حاملین کتنے ممالک میں بغیر پیشگی ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔تازہ درجہ بندی کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ فہرست میں یمن کے ساتھ 103 ویں نمبر پر ہے جبکہ اس سے نیچے صرف عراقی پاسپورٹ 104 ویں، شامی 105 ویں اور افغانستان...
افغان طالبان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی فوج کا ٹینک قبضے میں لے لیا ہے، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں روسی ساختہ ٹی-5 ٹینک دکھایا گیا، جس کے بارے میں یہ تاثر دیا گیا کہ یہ پاکستانی فوج سے چھینا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے، اور ویڈیو میں دکھایا گیا ٹینک دراصل طالبان کے زیر استعمال تھا، جسے جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت پاکستانی قرار دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں کے...
راولپنڈی کے تھانہ روات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سمیت مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں سعد رضوی، قاری بلال اور دیگر 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم ٹی ایل پی کے کارکنان نے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک بلاک کی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، حتیٰ کہ ایمونیشن چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔ ایف آئی آر کے متن...
ویب ڈیسک : پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا کہ سرحد کو 3 روز قبل کشیدگی کے سبب بند کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے, سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، سکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شاہدرہ ٹاون، تیز رفتار کار...
ویب ڈیسک: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند رہا، زیرو پوائنٹ جزوی بحال کر دیا گیا۔ شہر کی مختلف داخلی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں، پیر ودھائی، منڈی نور، فیض آباد بس اڈے بھی تا حال بند ہیں، روات ٹی چوک بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا، لاہور سے اسلام آباد، ملتان اور سیالکوٹ موٹر ویز کھول دی گئیں۔ راولپنڈی میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، میٹرو بس سروس کی چوتھے روز بھی بند رہی، گجرات میں دریائے چناب کے پل کو دونوں اطراف سے کھول دیا گیا، ٹریفک رواں دواں ہوگئی۔ سیمنٹ سستاہوگیا لالہ موسی اور کھاریاں سے بھی جی ٹی روڈ...
برطانوی ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، تمام نئے پاسپورٹس کے سرورق پر بادشاہ چارلس سوم کا شاہی نشان نمایاں طور پر شامل ہوگا۔ محکمے کے مطابق یہ پاسپورٹ پچھلے 5 برسوں میں مکمل طور پر نیا ڈیزائن رکھنے والا پہلا برطانوی پاسپورٹ ہوگا، جسے اب تک کا سب سے محفوظ پاسپورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار پاسپورٹ کے اندرونی صفحات میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں برطانیہ کے چاروں حصوں بین نیوس (اسکاٹ لینڈ)، لیک ڈسٹرکٹ (انگلینڈ)، تھری کلفس بے (ویلز) اور جائنٹس کاز وے (شمالی آئرلینڈ) کے قدرتی مناظر شامل ہیں۔ ہوم آفس کے...
وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو جب جمعے کے روز نوبیل امن انعام ملنے کی اطلاع ملی تو وہ حیرت میں ڈوب گئیں۔ ماریا کورینا ماچادو کی میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فون پر گفتگو کے دوران حیرت سے ’میں شاک میں ہوں‘ کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ گفتگو ایڈمنڈو گونزالیز اوروریٹیا سے ہو رہی تھی، وہی سیاستدان جنہوں نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ماچادو کی نااہلی کے بعد اپوزیشن امیدوار کے طور پر ان کی جگہ لی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہوئی، امن کا نوبیل انعام 2025 وینزویلا کی ماریہ کورینا کو مل گیا گونزالیز، جو تقریباً ایک سال سے جلاوطنی کی زندگی گزار...
ن لیگ اور پی پی میں سیز فائر ، دونوں جماعتوں کو بیان بازی سے روک دیا گیا-پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا-وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے، صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے-ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگی رہنماؤں کی ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا،،،،، ذرائع کے مطابق نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے گارنٹی...
اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اس دعوے کومستردکردیاہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے ایک روز قبل برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ نے آفر دی تھی، جو بعد میں دوبارہ بھی دہرائی گئی، علیمہ خان کے مطابق یہ آفر پاکستان چھوڑنے کی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے مصدق ملک نے کہاکہ علیمہ خان کادعویٰ بے بنیادہے،ایسے کوئی بات نہیں ہوئی،یہ لوگ ایسی بے تکی باتیں کرکے خود کودھوکادے ہیں ۔واضح رہے کہ علیمہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کو آفر ہے، “چار اگست گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے آفر آئی۔ پھر آفر آئی ہے۔ برٹش فارن سیکریٹری نے عمران خان کو آفر کی۔...
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت یا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے ہرادیا۔پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دی جو 247 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی سمرتی مندھانا 23 ‘ پراتیکا راول 31 ‘ کپتان ہرمنپریت کور 19 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ نے جمائما راڈریگز کو بھی سدرہ نواز کے ہاتھوں کیچ کرادیا تھا لیکن وہ نوبال ہوگئی۔وہ 32 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ہرلین دیول46 ‘ سنیھ رانا 20 ‘دیپتی شرما 25 رنز بناکرآئوٹ ہوئیں تو مجموعی سکور203 رنز تھا ۔ ریچا گھوش 35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت بھارتی...
اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پسنی پورٹ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، نہ ہی اس نوعیت کی کوئی تجویز کسی سرکاری یا حکمتِ عملی سطح پر زیرِ غور آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے کے ساتھ پسنی پورٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی۔ نجی شعبے میں ہونے والی بات چیت، بشمول غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ رابطے، محض ابتدائی نوعیت کی کاروباری گفت و شنید ہیں۔ یہ سرکاری اقدامات نہیں اور نہ ہی یہ پاکستان کی ریاستی پالیسی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ متعلقہ خبر میں ایک نجی اور غیر مصدقہ خیال کو ریاستی تجویز کے طور پر...
ضلع کچہری لاہور نے ریاست مخالف ٹوئٹ اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ ضلع کچہری لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ دوران سماعت این سی سی آئی اے نے فلک جاوید کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے وکیل رانا عبدالمعروف نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔...
بھارت کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست میں ایک بار پھر مکیش امبانی 105 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ سب سے آگے نکل گئے لیکن سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان بھی ارب پتی کلب میں شامل ہو گئے۔ ایم تھری ایم ہورن انڈیا رچ لسٹ 2025 میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگ خان کی دولت کا تخمینہ 1.4 بلین ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ روپے) لگایا گیا جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر دنیا کے امیر ترین انٹرٹینر بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز انھیں بین الاقوامی ستاروں جیسے ٹیلر سوئفٹ (1.3 بلین ڈالر)، آرنلڈ شوارزنیگر (1.2 بلین ڈالر)، جیری سائن فیلڈ (1.2 بلین ڈالر) اور سلینا گومز (720 ملین ڈالر) پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں روزانہ سیکڑوں افراد اچانک دل بند ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ایمرجنسی وارڈ میں روزانہ 70 سے 100 ایسے مریض لائے جاتے ہیں جن میں سے کئی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے ہیں۔اس تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر این آئی سی وی ڈی نے فارمیو کے تعاون سے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 1000 شہریوں کو سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسسٹیٹیشن) ماسٹر ٹرینرز بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاکہ لوگ ابتدائی قیمتی منٹوں میں زندگیاں بچا سکیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر...
وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 سمتبر کو پاکستانی بحری...
—فائل فوٹوز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، ٹینکر میں 24 پاکستانی سوار تھے۔انہوں نے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ٹینکر رَس العیصہ پورٹ پر حوثیوں نے روک لیا تھا، ٹینکر اور عملہ رہا کر دیا گیا ہے، ٹینکر اب یمنی پانیوں سے باہر ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے، سیکریٹری داخلہ، عمان میں سفیر اور سعودی عرب میں ٹیموں کی کوششیں جاری رہیں۔ یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سواریمن میں حملے کا نشانہ بننے والے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک تجارتی جہاز جمعہ کی صبح شمالی حد بندی لائن (این ایل ایل) عبور کرنے کے بعد واپس شمال کی جانب لوٹ گیا ہے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے جنوبی کوریا کے مغربی سرحدی جزیرے بینگ نیونگ کے قریب داخل ہوا تھا۔ جنوبی کوریائی فوج نے وارننگ جاری کی اور انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد جہاز شمال کی جانب واپس چلا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا شمالی حد بندی لائن کو سمندری سرحد تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ لکیر کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی قیادت میں کام کرنے والی...
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر افغانستان کے حوالے سے پاکستان، چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اہم چار فریقی ملاقات کی۔ یہ اجلاس روس کی میزبانی میں ہوا، جس میں افغانستان کی سیکیورٹی، انسانی صورتحال اور علاقائی استحکام پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ چاروں ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد، پرامن اور دہشت گردی سے پاک ملک کے طور پر دیکھنا سب کی مشترکہ خواہش ہے۔ اعلامیہ میں افغانستان کی سرزمین سے ابھرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی پر زور دیا گیا۔ بیان...
منڈی بہاؤالدین میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پر مقامی خواتین نے حملہ کر دیا، یہ واقعہ چک نمبر 38 میں پیش آیا جہاں ویکسینیشن ٹیم اسکول میں طالبات کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی تھی۔ کوتھیالہ شیخاں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صابر حسین سندھو نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر غلام صغریٰ کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ زمین پر بھی گرا دیا گیا۔ بعدازاں ورکر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟ ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ پروین اور اس...
آریان خان کی ویب سیریز ’The Ba*ds of Bollywood‘ پر تنازع، اداکار رنبیر کپور اور پروڈیوسرز کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی تحریر کردہ اور ہدایتکاری میں بنائی گئی ویب سیریز ’The Ba*ds of Bollywood‘ حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے، جس کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ سات اقساط پر مشتمل اس میگا بجٹ سیریز کی پروڈکشن آریان کی والدہ اور فلمساز گوری خان اور والد شاہ رُخ خان نے کی ہے۔ سیریز میں کئی معروف بالی ووڈ ستاروں نے خصوصی شرکت کی، جن میں رنبیر کپور، رنویر سنگھ، سلمان خان، عامر خان، شاہ رخ خان،...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک ایچ ون بی ویزا کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کرنے کے فیصلے نے نہ صرف پالیسی سازی کے حوالے سے سخت تنقید کو جنم دیا ہے، بلکہ ماہرین کے نزدیک یہ براہ راست چین کے لیے ایک ”تحفہ“ ثابت ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا جہاں ”میک امریکا گریٹ اگین“ (MAGA) کے نعرے کے تحت عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو اپنے ملک سے دور دھکیل رہا ہے، وہیں بیجنگ اپنی نئی کے ویزا اسکیم کے ذریعے دنیا بھر کے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریسرچ ماہرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ امریکا طویل عرصے تک عالمی سطح پر ٹیلنٹ کا مرکز رہا ہے، دنیا بھر...
ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ معطل نہیں ہوئے بلکہ ان کا اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔ سرفراز چوہدری نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں گرفتار کیا۔ میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں سرفراز چوہدری نے کہا کہ وہ اسلام آباد ٹرانسفر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نئے افسر نے لاہور میں چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد تبادلے کے بعد چھ مہینے کی رخصت لی ہے، وہ...
’’يوٹیوب‘‘نے وینزویلا کے صدر کا اکاؤنٹ بند کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم “یوٹیوب” نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے سرکاری اکاؤنٹ کو بند کر دیا ہے۔ ان کا اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش پر ایک پیغام ظاہر ہوتا ہے کہ اکاؤنٹ “قواعدِ استعمال کی خلاف ورزی کے باعث” معطل کر دیا گیا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی “نووسٹی” کے مطابق صدر مادورو کا چینل یوٹیوب کی سرچ لِسٹ سے بھی غائب ہو گیا ہے … اور مخصوص لنک سے کھولنے پر یہی پیغام آتا ہے کہ “یہ اکاؤنٹ یوٹیوب کے قواعدِ استعمال کی خلاف ورزی پر بلاک کر دیا گیا ہے”۔کراکس حکومت کی جانب سے فی الحال اس اقدام پر کوئی با...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا گیا کہ ہیکرز نے 3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا ہے، جس پر اراکین پارلیمنٹ نے شدید تشویش کا اظہارکیا۔کمیٹی اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ خان کر رہی تھیں، جنہوں نے معاملے کو "قومی سلامتی اور عوامی اعتماد" کامسئلہ قرار دیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ متاثرہ افراد میں 2026 کے حج کیلیے درخواست دینے والے شہری بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ یہ نیا ڈیٹا لیک ہے یا 2022 کے لیک سے منسلک ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حج درخواست گزاروں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کی کرکٹ کی طاقت، اتحاد اور نہ رکنے والے جذبے کا جشن مناتے ہوئے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 آفیشل گانا ’برنگ اٹ ہوم‘ کے عنوان سے جاری کیا۔ مشہور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کی آواز میں جاری کیے گئے اس گانے کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو متحد کرنا ہے۔ یہ گانا عالمی سطح پر قدم رکھنے والی ہر خاتون کرکٹر کے خوابوں اور جذبات کو سمیٹتا ہے۔ https://x.com/cricketworldcup/status/1968926869350142124 واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
رحیم یار خان: رحیم یار خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران انڈھڑ گینگ کی قید سے 9 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ یہ کارروائی چند روز قبل سی پیک روٹ پر پیش آنے والے سنگین واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق انڈھڑ گینگ کے مسلح افراد نے سی پیک پر سفر کرنے والی ایک مسافر گاڑی پر حملہ کیا تھا، جس میں 11 افراد کو اغوا جبکہ 6 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں تین روز قبل 2 مغویوں کو رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد باقی مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔...
یوٹا کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق ایک شخص، جارج زن، نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ چارلی کرک کو اس نے گولی ماری تاکہ اصل حملہ آور فرار ہو سکے۔ جارج زن اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے (Obstruction of Justice) کے الزام کا سامنا کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اصل مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن کو گزشتہ جمعے گرفتار کر لیا گیا، جب اس کے والد نے نگرانی کی فوٹیج میں اپنے بیٹے کو پہچان کر اسے حکام کے حوالے کرنے پر آمادہ کیا۔ شیرف آفس کے...
لندن: برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن اوفر اور پیٹر پرنسلے پارلیمانی وفد کے ہمراہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں طبی اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے جا رہے تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے دونوں برطانوی ارکان کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اس پر لیبر پارٹی کے اراکین نے اسرائیلی رویے کو افسوسناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اس فیصلے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ یہ سلوک درست نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فارن آفس منسٹر ہمیش فالکنر اور دیگر حکام نے...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو چار ماہ بعد کامیاب آپریشن کے ذریعے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بازیابی کے بعد انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خصوصی طیارے کے ذریعے تربت سے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ، بشیر احمد بڑیچ نے میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کامیاب ریسکیو آپریشن بلوچستان کی سیکیورٹی فورسز بشمول فرنٹیئر کور (ایف سی)، لیویز فورس، اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایران سرحد کے قریب خفیہ مقام پر کی گئی۔ یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو...
– عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکام نے نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت 50 سال سے کم عمر مردوں کو اکیلے زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ فیصلہ زائرین کے نظم و ضبط اور بہتر نگرانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اب 50 سال سے کم عمر مرد صرف اس صورت میں زیارت ویزہ حاصل کر سکیں گے جب وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ درخواست دیں۔ ہزاروں زائرین کا لاپتا ہونا باعثِ تشویش اس سے قبل وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران تقریباً 40 ہزار پاکستانی زائرین عراق،...
عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا، یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، البتہ 50 سال سے...
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو گھٹیا پن میں حد سے تجاوز کرنے لگے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھ سے وصول کریں۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سوریا کمار یادیو کا یہ پیغام ایشین کرکٹ کونسل کو پہنچادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری کی تبدیلی سے متعلق ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اپنا اصولی مطالبہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف اخبار نیو یارک ٹائمز اور اس کے چار رپورٹرز کے خلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ نیویارک ٹائمز نے برسوں سے جانبدار اور من گھڑت رپورٹنگ کے ذریعے ان کی شہرت، انتخابی مہم اور کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ان کی قانونی ٹیم نے یہ مقدمہ فیڈرل کورٹ، مڈل ڈسٹرکٹ آف فلوریڈا میں دائر کیا ہے۔ مقدمے میں تین تحقیقی مضامین اور ایک کتاب کو بنیاد بنایا گیا ہے جو انتخابی مہم کے دوران شائع ہوئیں۔ اس کے ساتھ اخبار کے ایڈیٹوریل بورڈ کی جانب سے ڈیموکریٹ امیدوار اور موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس کی حمایت کو بھی دعوے کا حصہ بنایا...
افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق انجری ٹھیک نہ ہونے کے باعث دبئی میں جاری ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ عبداللہ احمدزئی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ کرک انفو کے مطابق نوین الحق کو یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سریز نہ کھیلنے کے باوجود ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ نوین کندھے کی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور میڈیکل ٹیم نے ان کو فٹ قرار نہیں دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نوین کے مکمل طور پر فٹ ہونے تک ان کا علاج اور ری ہیبلیٹیشن کا عمل جاری رہے گا۔ عبداللہ احمدزئی...
محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی) کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق اس ویکسینیشن مہم کا مقصد خواتین میں جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچاؤ ہے۔ "صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ" کے عنوان سے منعقدہ افتتاحی تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی جہاں صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ویکسین مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ، ای پی آئی سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یونیسف، اور دیگر عالمی این جی اوز کے نمائندے شریک ہوئے۔ سندھ میں ایچ پی وی کی سب سے پہلی ویکسین ماہر امراضِ...
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔...
پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے گیارویں سپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 104 ہو گئی ہے جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، دریائے راوی، دریائے چناب اور ستلج کے سیلابی ریلوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں تباہی مچائی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے 11ویں سپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 16 سے 19 ستمبر کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا جس پر ان کے مداح آج بھی غمزدہ ہیں۔ تاہم ایک سیکیورٹی ماہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی کرک کو پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ اگر ضروری حفاظتی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو ان کے مارے جانے کا 100 فیصد امکان ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، بیورلی ہلز کی سیکیورٹی ایجنسی ”دی باڈی گارڈ گروپ“ کے مالک کرس ہرزوگ نے چارلی کرک کو 6 مارچ کو کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ملاقات کے دوران یہ انتباہ جاری کیا تھا۔ انہوں...
پشاور انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا،ایک کالج کی تمام طالبات پریکٹیکل میں فیل
پشاور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، تاہم نتائج میں ایک انوکھا اور حیران کن کارنامہ سامنے آیا ہے۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فیز سیون کی تمام طالبات کو فرسٹ ائیر بائیولوجی کے پریکٹیکل امتحان میں فیل قرار دے دیا گیا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ پریکٹیکل دینے کے باوجود طالبات کو غیر حاضر لکھ دیا گیا۔ والدین اور طالبات کے مطابق تھیوری میں 70 سے زائد نمبر حاصل کرنے والی کئی طالبات کو بھی پریکٹیکل میں غیر حاضر قرار دیا گیا ہے، جس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ نتائج سامنے آنے کے بعد طلبا اور والدین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہے۔...
عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور مودی نواز رہنما شیخ حسینہ کے آمرانہ دور پر مبنی ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے، جس میں مقامی اور عالمی ماہرین کی تحقیقات کی بنیاد پر ان کی بدعنوانی، کرپشن اور آمرانہ طرزِ حکومت کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔فلم میں طلبا تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کا دور کسی بھی طور جمہوری نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف آف فنانشل ٹائمز جان ریڈ کے مطابق شیخ حسینہ کے خلاف طلبا کی احتجاجی تحریک نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور ان کے آمرانہ رویے کے باعث اپنے عروج پر پہنچی، بنگلا دیش میں بدعنوانی کی وسعت ایسی تھی جو...
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق نوجوان کی والدہ نے گودام مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف ہرجانے کے لیے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ سینیئر سول جج جنوبی کی عدالت میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی والدہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے فیکٹری مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا۔ دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ویمن کرکٹرجمیما روڈریگز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر نیوزی لینڈ میں بھارتی کرکٹرز اور ویمن ٹیم ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھی، جہاں ان کی اور اسمرتی مندھانا کی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے یادگار ملاقات ہوئی۔ جمیما کے مطابق انہوں نے اور اسمرتی نے بیٹنگ کے حوالے سے ویرات سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر ویرات نے فوراً جواب دیا: “ہاں ضرور، کیفے میں آ جاؤ۔” ابتدائی آدھے گھنٹے تک صرف بیٹنگ اور کرکٹ پر گفتگو ہوئی، لیکن پھر باتوں کا سلسلہ وسیع ہوتا گیا۔ جمیما نے بتایا: “ویرات نے ہمیں کہا کہ تم دونوں کے پاس خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت ہے۔ یہ ذمہ داری قبول...
پشاور: تعلیمی بورڈ پشاور نے گیارویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب صرف 44 فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق امتحانات میں 66 ہزار 695 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 29 ہزار 487 کامیاب قرار پائے جب کہ 37 ہزار 208 طلبہ مختلف مضامین میں فیل ہو گئے۔ بورڈ کے مطابق 56 فیصد طلبہ و طالبات سالانہ امتحان نمبر 2 میں دوبارہ پرچہ دیں گے۔ پالیسی کے تحت فیل ہونے والے طلبہ کو بھی بارہویں جماعت میں پروموٹ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی فٹنس کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلمان آغا نے گردن میں تکلیف کی وجہ سے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ نے واضح کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو کر ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کپتان کو گردن کے گرد پٹی باندھے دیکھا گیا جبکہ وہ دیگر کھلاڑیوں کی طرح وارم اپ اور فٹبال ڈرلز میں شریک نہ ہوئے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا مینیجرکا کہنا ہے کہ کپتان کی فٹنس سے متعلق کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں ہے بلکہ یہ ایک...
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب ایک دھماکہ خیز مواد سے اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران فوجی دکانوں اور کیفوں میں داخل ہوئے، شہریوں کو حراست میں لیا اور انہیں قطاروں کی صورت میں چیک پوسٹوں تک لے جایا گیا۔ واقعے کے بعد ویسٹ بینک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ غزہ سٹی میں اسرائیلی آپریشن کے باعث شہری محفوظ مقامات کی طرف...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر بھارتی شدت پسندوں کے شدید ردِعمل کی زد میں آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کسی کو ٹیم میں شامل کرنے یا نکالنے میں میرا کردار نہیں، بھارت کیخلاف ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد شدت پسند صارفین نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’غدار‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔ ????Trophy unveiling moments! ACC President...
آٹوموبائل ساز کمپنی چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان السُوین کا نیا ماڈل ’بلیک سیریز‘ لانچ کر دیا ہے، جسے 3 ویریئنٹس میں پیش کیا گیا ہے۔ 1.3 لیٹر مینول کمفرٹ، 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی کمفرٹ، اور 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی لومیئر۔ کمپنی کے مطابق، بلیک سیریز میں اندرونی حصے کو مکمل طور پر نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں آل بلیک لیذر سیٹس، ڈور ٹرمز، آرم ریسٹ اور ہیڈ لائنر شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چنگان السوین کی خریداری پر بڑی رعایت، 2 سال کی مفت سروس کی بھی پیشکش خاص طور پر ڈی سی ٹی لومیئر ایڈیشن میں اب 10.4 انچ کا جدید ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے جو ایپل کار پلے،...
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی کالز ٹیپ کر کے جاسوسی کی جا رہی ہے جبکہ چین کی تیارکردہ فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا کی کو بھی سنسر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے’’ روئٹرز‘‘ کے مطابق تنظیم نے اس صورتحال کو چین کے باہر ریاستی نگرانی کے طریقہ کاروں میں سب سے جامع مثال قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے مانیٹرنگ نیٹ ورک کو چینی اور مغربی ساختہ ٹیکنالوجیز سے تیار کیا گیا ہے اور اسی کے ذریعے اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا...
بھارتی کپتان کو محسن نقوی، سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دیدیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار دے دیا گیا۔ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی اور سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔تصاویر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا۔ایک صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کے نام پر...
وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی کو اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کووریج سے روک دیا گیا، پولیس نے موبائل فون بھی چھین لیا
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کووریج کرنے پر وی نیوز کے سینیئر رپورٹر بلال عباسی سے پولیس نے موبائل فون چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی منتقل بلال عباسی کو اپنے پیشہ فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور انہیں کام سے روکے جانے کی وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود نے شدید مذمت کی۔ وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی سے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کوریج کرنے پر پولیس کے ایس ایچ او نے موبائل ضبط کر لیا پولیس بھی لگتا ہے علیمہ خان کے اشاروں پر چل رہی ہے — Ammar Masood (@ammarmasood3) September 9,...
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار دے دیا گیا۔ ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی اور سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔ Ye gaddari desh kabhi nahi bhulega Suryakumar Yadav aur BCCI. pic.twitter.com/oABk2CGVpJ — Sickular Circus (@sickularcircus) September 9, 2025 ایک صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کے نام پر پڑنے والی مار کو...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ خانپور ڈیم میں اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہارو دریا پر واقع خانپور ڈیم کا لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ گیا ہے، خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش1982فٹ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج شام 5 بجے اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپل ویز کھلنے کے باعث ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے اور ہارو دریا کے نزدیک آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ خانپور ڈیم کا لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ خان پور ڈیم میں پانی کے...
عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹائن نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔ ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی نے دو گول کرکے اپنے وطن میں کھیلے گئے آخری میچ کو یادگار بنایا۔ اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ میچ کے بعد لیونل میسی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت کوئی فیصلہ کروں گا۔ ان کا...
ویرات کوہلی کا بنگلورو میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر پہلی بار اظہار خیال، متاثرین کے لیے کیا پیغام دیا؟
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان اور ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے 4 جون کو ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے بھگدڑ پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ اس واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آپ کو ایسے دل توڑنے والے لمحوں کے لیے تیار نہیں کرتا جیسا کہ 4 جون کا دن تھا۔ جو لمحہ ہماری فرنچائز اور فینز کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے تھا، وہ ایک سانحے میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت کیا ہوسکتی ہے؟...
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی وی) نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان ( عرف رضی دادا) کو معطل کردیا ہے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خط میں کہا گیا کہ یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی اسکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ...
افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں ملزم نے 8 سالہ بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس کیس کی مکمل نگرانی کرے گی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلبرگ سے گرفتار کر لیا، ملزم نے بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بچی...
روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اپنی اور دیگر معروف خواتین کی ایڈٹ شدہ قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر شائع ہونے پر شدید غم و غصہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو خواتین کی تذلیل اور افسوسناک قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ’’فیکا‘‘ (Phica) نامی ویب سائٹ پر نہ صرف وزیرِاعظم بلکہ ان کی بہن آریانا میلونی سمیت کئی سیاستدان اور شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں۔ ان میں توہین آمیز جملے بھی شامل تھے۔ عوامی دباؤ کے بعد ویب سائٹ بند کردی گئی۔ منتظمین نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مواد صارفین نے مختلف ذرائع...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر 65 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے جن میں 20 کو گولڈ اور 45 کو سلور کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں چھ انٹرنیشنل اور 23 انڈر 19 ایمرجنگ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ کنٹریکٹ کی مدت جولائی 2025 سے جون 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔ ✨ 23 U19 & Emerging players among the women's domestic contracts announced for the 2025-26 season ✅ More details ➡️ https://t.co/XjlVQal1P3#BackOurGirls pic.twitter.com/N3zQ0to9A6 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2025 انتخاب نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کے اراکین اسد شفیق اور بتول...
برٹش ایئرویز کے ایک پائلٹ نے لندن ہیٹھرو سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران اپنے اہل خانہ کو دکھانے کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا، جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان پر انسدادِ دہشت گردی قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں و عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دروازہ کافی دیر تک کھلا رہا جس پر مسافروں اور عملے میں بے چینی پھیل گئی۔ واقعہ امریکی حکام کو رپورٹ کیا گیا اور برٹش ایئرویز انتظامیہ نے پائلٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ اس واقعے کے باعث 8 اگست...