2025-07-27@00:59:52 GMT
تلاش کی گنتی: 230
«سیٹ جاری کیا گیا»:
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کے نتائج کے بارے میں گمراہ کن دعوے کا 72 گھنٹوں میں جواب نہ دینے پرپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ترجمان پی ایس بی خرم شہزاد کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 13 جولائی 2025 کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان یوتھ گرلز ٹیم کی "پہلی پوزیشن" کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) سے تین روز میں وضاحتی جواب طلب کیا تھا۔ تاہم مقررہ وقت تک فیڈریشن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ جمعہ کو پی ایس بی...
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے اقدامات اور مشترکہ جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات...
فائل فوٹو۔ سینیٹ کے اجلاس میں بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے پر اتفاق رائے سے مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مرد اور خاتون کو سرعام غیر قانونی طور پر جرگہ کے حکم پر قتل کیا گیا، واقعہ آئین اور قوانین کے خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیے کوئٹہ سنجیدی ڈیگاری کیس میں مقتولہ کی والدہ بھی گرفتار سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کا قتل، گرفتار قبائلی سردار کا مزید 10 روزہ ریمانڈ منظور قرارداد کے مطابق اس قتل کو علاقائی، قبائلی، کلچرل اور غیرت کے لبادے میں معاف نہیں کیا جاسکتا۔ اس قتل کا جواز بنانا ناقابل قبول ہے، ریاست ملزمان کے خلاف...
سینیٹ نے بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں جرگے کے حکم لڑکے اور لڑکی کی موت کیخلاف قرارداد منظور کرلی، جس کی جے یو آئی کے علاوہ سب نے حمایت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کے سرعام قتل پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کی مذمت کرتے ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہیے، پاکستان کے تمام شہریوں کی قانون و آئین کے مطابق حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ سینیٹ نے قرارداد متفقہ...
---فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا آفریدی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطاءالحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یوآئی کے دلاور خان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ساتوں سینیٹرز جنرل نشست پر خیبر پختونخوا سے منتخب...

سینیٹ الیکشن میں "پھسلن سے بچاؤ فارمولا" کامیاب، ارکان نے دوسروں کا ووٹ باکس میں ڈالا ، مقامی صحافی کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر حکومت اور اپوزیشن کا 6-5 کا فارمولا کام کر گیاہے لیکن اس دوران ووٹ ڈالنے کا جو طریقہ کار اپنا یا گیا وہ نہایت حیران کن تھا تاکہ اراکین اسمبلی کو پھسلنے سے روکا جا سکے ۔ مقامی ویب سائٹ کے رپورٹ لحاظ علی نے بتایا کہ 21 جولائی 2025 کو کے پی کے اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کے دوران اراکین کی پھسلن کو روکنے کیلئے ایک طریقہ اپنایا گیا ، جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں نے عمل درآمد کیا ، جس شخص نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا تھا اس نے اپنا ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالنے کی بجائے ایک خالی سفید کاغذ ڈالا، پھر...
فیصل کریم کنڈی اور امیر مقام—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام نے اتوار کو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سینیٹ کے انتخابات اور اپوزیشن کی حکمتِ عملی پر غور بھی کیا گیا۔ملاقات میں اراکینِ اسمبلی سے رابطوں کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یا ہم نہیں یا تم نہیں، منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان فعال نہ کئے تو ہم ان کے وہاں سارے فارغ کر دیں گے، ان کے جو اپوزیشن میں چیئرمین بنے ہوئے ہیں وہاں سب کو فارغ کردوں گا، پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر پہلی بار ڈاکہ نہیں مارا گیا، 2013 میں مینڈیٹ چوری کیا پھر 2018 میں اکثریت...
پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگنا شروع ہوگئیں، حکومتی پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کے بعض امیدواروں نے ووٹ لینے کے لیے پیسوں کی آفر کی ہے جس پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ارکان اسمبلی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ تحریک انصاف نے 5 اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کل ہفتے کے روز لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ شپ وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ اجلاس کے...
تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں نظریاتی کارکنوں پر اثرو رسوخ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر بیرسٹر سیف کیخلاف احتجاج کے دوران نعرے لگانا پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم کو مہنگا پڑ گیا، پی ٹی آئی متحرک کارکن عرفان سلیم کو ترجیحی فہرست سے باہر کردیا گیا، پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی زرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں سات جنرل نشستوں پر حکومتی جماعت پی ٹی آئی کو چار جنرل نشستیں ملنی ہیں جس کیلئے پہلی ترجیح مراد سعید، دوسری فیصل جاوید، تیسری مرزا آفریدی اورچوتھی ترجیح میں نورالحق قادری کا نام ہے۔ پانچویں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانسپورٹیشن کے سیکریٹری سیان ڈفی کو امریکا کی خلائی ایجنسی ناسا کا عبوری منتظم مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ڈفی سیان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارے مواصلات کے امور کو زبردست انداز میں سنبھال رہے ہیں، جن میں جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کی تیاری اور سڑکوں اور پلوں کی بحالی شامل ہے۔ وہ ناسا جیسے اہم ادارے کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہوں گے، چاہے یہ عہدہ وقتی ہی کیوں نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ نے ناسا کے لیے ایلون مسک کے اتحادی جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی سیان ڈفی نے اس اعلان کے فوراً...
جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ خواتین کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ خواتین کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ بھارت کی مشہور ٹینس پلیئر والد کے ہاتھوں قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔میڈیاذرائع کے مطابق جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ خواتین کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سینیٹر وانگ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات سمیت تجارت، تعلیم اور عوام سے عوام کے روابط میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔(جاری ہے) پاکستانی تارکین وطن اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فریقین نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا جس کا موجو دہ حجم 1.186 ارب ڈالر ہے ۔ اسی طرح تعلیم کے شعبہ میں شراکت داری...
کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے بدھ کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈاپ) میگا کرپشن کیس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات میں بری کردیا، یہ فیصلہ گیلانی کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر سنایا گیا۔ عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف دائر ان 9 مقدمات میں استغاثہ کی جانب سے خاطر خواہ شواہد پیش نہیں کیے گئے، جس کے بعد انہیں بری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گیلانی اس سے قبل اسی مقدمے سے جڑے 3 دیگر کیسز میں بھی بری ہو چکے ہیں۔ ایف آئی اے نے ٹی ڈاپ میگا کرپشن کیس کے سلسلے میں مجموعی طور پر 26 مقدمات درج...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی توانائی پالیسی ایک بار پھر وفاق اور صوبوں کے درمیان اختلافات کا شکار ہو گئی ہے، اور اس بار معاملہ نیٹ ہائیڈل پرافٹ (NHP) کے طریقہ کار اور واپڈا کے پن بجلی منصوبوں کی ملکیت پر کھڑا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی نگرانی میں ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا مقصد واپڈا، صوبائی حکومتوں، اور پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (PPMC) کے درمیان کسی قابل قبول حل تک پہنچنا ہے۔ اب تک کمیٹی کی پانچ میٹنگز ہو چکی ہیں، اور امید ہے کہ اگلی میٹنگ میں تمام فریق اپنی باقاعدہ سفارشات پیش کریں گے، جنہیں بعد ازاں مشترکہ مفادات کی کونسل (CCI) کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ، ریجنل آفس سکھر کی جانب سے چیف مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر، خیرپور میں عوامی شکایات کی سماعت کے لیے “آؤٹ ریچ کمپلینٹ ہیرنگ” کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 160 سے زائد عوامی درخواستوں پر کارروائی کی گئی، جن میں سے 100 سے زائد درخواستوں کا موقع پر ازالہ کیا گیا۔ریجنل آفس سکھر کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر ڈاکٹر عبدالوحید ایندھڑنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کھلی کچہری میں سیپکو کی اوور بلنگ، ڈِیڈکشن، یوٹیلیٹی اسٹورز، سوئی گیس، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی، ریڈیو پاکستان، پاکستان انجینئرنگ کونسل، پاکستان بیت المال سمیت دیگر اداروں سے متعلق شکایات سنی گئیں۔انہوں نے بتایا...
گلوبل ساؤتھ کے لئے “گریٹر برکس کو آپریشن” کا مطلب ہے کیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : مقامی وقت کے مطابق 7 جولائی کو 17واں برکس سربراہ اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں ریو ڈی جنیرو اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں نتائج کی دستاویزات طے کی گئیں۔ انڈونیشیا اور 10 شراکت دار ممالک کی برکس میں شمولیت کے بعد یہ برکس ممالک کا پہلا سربراہ اجلاس ہے۔ 2024 کے کازان سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے “گریٹر برکس کو آپریشن” کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی چین کی تجویز کی گہرائی سے وضاحت...

کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے،سینیٹر ہمایوں مہمند کا ثنا یوسف قتل کیس میں بریفنگ پر استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا یوسف قتل کیس پر بریفنگ کے دوران سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ 24گھنٹے میں ملزم گرفتار کیا جو قابل ستائش ہے،دن دہاڑے قتل کرکے ملزم بھاگ کیسے جاتا ہے؟ کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا یوسف قتل کیس پر بریفنگ دی گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو 2جون کو اطلاع ملی کی 17سالہ بچی کو قتل کیا گیا، 2جون کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پیر کے روز سینئر بیوروکریٹس کے لیے مالی فوائد حاصل کرنے کا تقریباً لامحدود راستہ کھول دیا، جب کہ بیک وقت انہی اداروں پر کفایت شعاری کے اقدامات نافذ کر دیے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ 10 جولائی 2014 کو جاری ہونے والا وہ حکم نامہ جس میں کارپوریٹ اداروں کے بورڈ اجلاسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک محدود کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر واپس لے لیا گیا ہے، یعنی یوں سمجھا جائے کہ وہ نوٹی فکیشن کبھی جاری ہی نہیں ہوا۔ 12 جون 2024 کو جاری ہونے والے نئے حکم نامے میں (جو وفاقی کابینہ کی...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محرم الحرام کے سیکیورٹی اقدامات پر رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کو شاباش دی اور کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شاندار سیکیورٹی و انتظامات سے عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اسی جذبے اور فعالیت سے مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے انتظامات یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے، ترجمان پنجاب حکومتترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پہلی بار جلوسوں کے راستے کو گرمی کی شدت کے باعث پانی کے چھڑکاؤ سے ٹھنڈا کیا گیا، پنجاب بھر میں امن و امان، صفائی،...
سٹی42: شمالی علاقوں میں گلیشئیر پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ خوفناک شکل اختیار کر گیا۔ ہفتے کے روز گلیشئیر پھٹنے کے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ پاکستان کے سرد ترین شمالی علاقوں میں ٹمپریچر نے 28 سال کی بلند ترین سطح عبور کر ڈالی۔ چلاس میں ٹمپریچر 49 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا۔ میٹ ڈیپارٹمنت نے آج دعویٰ کیا ہے کہ آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا بلندی پر واقع شہر چلاس رہا ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس نے چلاس میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.5 ° C ریکارڈ کیا، جس نے 17 جولائی 1997 کو 47.7 ° C کے پچھلے تاریخی انتہائی زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔ نثار حویلی...
اسلام آباد:سینیٹ کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں توانائی، تعمیراتی منصوبوں، زمینوں کے تنازعات اور بدانتظامی پر شدید تحفظات اور سوالات اٹھائے گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا، جس میں آئی پی پیز، گردشی قرض، لوڈشیڈنگ اور توانائی کے شعبے میں بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ارکان نے وفاقی وزیر توانائی کی اجلاس میں عدم موجودگی کو غیر سنجیدگی قرار دیتے ہوئے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب چیئرمین کمیٹی ناصر محمود کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اگر فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر رک سکتی ہے۔ حکام کے...
—فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر آفس نے محکمۂ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی اور معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطلایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے حمزہ شہباز کے خلاف فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔واضح...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی و تجز یہ نگار انصارعباسی نے بتایا ہے کہ ٹیکس سال 2024 کے دوران انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں اگرچہ 76 فیصد اضافہ ہوا لیکن ٹیکس ریونیو میں حقیقی اضافہ صرف 30 فیصد تک محدود رہا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے حوالے سے بتایا کہ اس فرق کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بڑی تعداد میں افراد نے صرف فائلر کا درجہ حاصل کرنے کیلئے ریٹرن جمع کرائے تاکہ جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت پر فائلر کو حاصل کم شرحِ ٹیکس سے فائدہ اٹھا سکیں لیکن انہوں نے کوئی خاطر خواہ ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ایف بی آر کے ’براڈننگ...
راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین گادی نے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کے قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ضمانت کی منظوری کے ساتھ 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ چوہدری تنویر کو 17 جون کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا۔ قتل کا مقدمہ 12 فروری 2024 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو...
اسلام آباد +نیویارک (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی ) پاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے بلوم برگ انٹیلی جنس کے تازہ ترین اعداد و شمار میں پاکستان نے خودمختار ڈیفالٹ رسک میں سب سے زیادہ بہتری دکھاتے ہوئے ابھرتی ہوئی عالمی معیشتوں کی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد تک آ گیا ہے، جو کہ 1,100 بیسس پوائنٹس (11 فیصد) کی تاریخی کمی ہے، یہ کمی دنیا بھر میں ابھرتی معیشتوں میں سب سے نمایاں ہے۔ پاکستان میں خودمختار ڈیفالٹ رسک...
فرانسیسی حکومت نے ساحلوں، پارکوں، گارڈنز اور بس شیلٹرز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ حکم نامہ ہفتے کے روز سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا، جس کے تحت لائبریریوں، سوئمنگ پولز اور اسکولوں کے باہر بھی سگریٹ نوشی ممنوع ہو گی۔ فرانسیسی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی اس پابندی کا مقصد بچوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ تاہم، سرکاری حکم نامے میں الیکٹرانک سگریٹ کا ذکر نہیں کیا گیا جب کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 135 یورو (تقریباً 44 ہزار 849 روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ صحت و خاندانی امور کی وزیر کیتھرین واؤترین...
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کراچی میں روزانہ 400 تا 450 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر پیدا ہوتا ہے، زیادہ تر ویسٹ واٹر لیاری اور ملیر ندیوں میں انٹریٹڈ جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایس تھری کے تحت کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی ون اور ٹی پی فور) قائم کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایس تھری پروجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کو سی ای او واٹر بورڈ اور میئر کراچی نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کراچی میں روزانہ 400 تا 450 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر پیدا ہوتا ہے، زیادہ تر ویسٹ واٹر لیاری اور ملیر ندیوں...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں نقصان کا باعث بننے والی جینکوز کی نیلامی اور ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سردار اویس خان لغاری، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، نیشنل کوارڈینیٹر پاور ٹاسک فورس لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور اس سے ہونے والے فائدے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں نقصان کا باعث بننے والی جینکوز کی نیلامی اور ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی، کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور اس سے ہونے والے فائدے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات سے عوام کو ریلیف اور صنعتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں مسائل اور نقصانات پر قابو پانے کے لیے بڑے اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم نے اسمارٹ میٹرز کی ملک گیر تنصیب، خسارے میں چلنے والی پاور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام جیسے اہم فیصلے کیے ہیں۔اہم اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، نیشنل کوآرڈینیٹر پاور ٹاسک فورس اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جس میں ملک کے توانائی ڈھانچے میں جاری اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ توانائی کے شعبے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کو بجلی شعبے کی پیدوار، ترسیل اور تقسیم کے حوالے سے جاری اصلاحات اور منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجلی صارفین کے لیے میٹر ریڈنگ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، میٹر ریڈرز کا کردار ختم؟ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فرسودہ اور نقصان میں چلنے والے جینکوز کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس سے قومی خزانے کو 9.05 بلین روپے کی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں نقصان کا باعث بننے والی جینکوز کی نیلامی اور ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سردار اویس خان لغاری، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، نیشنل کوارڈینیٹر پاور ٹاسک فورس لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے شبعے میں جاری اصلاحات اور اس سے ہونے والے فائدے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم...
ویب ڈیسک : پاک امریکہ باہمی تجارت سے متعلق پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنگ کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی۔ ورچوئل میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات اور آئندہ ہفتے تک معاہدے کی تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔ اس میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ ہفتہ تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے عزم اور جلد از جلد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول آگیا پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے کے بعد جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر بھی اتفاق...
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے ہوئے۔ جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 زخمی ڈاکوؤں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ شارعِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کاشف ساجد خان ولد یامین خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا۔ دوسری کارروائی اجمیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹرانسپورٹرز تنظیموں نے وفاقی بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو دو ٹوک الٹی میٹم دے دیا ہے۔تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔ٹرانسپورٹرز نے واضح کیا کہ وہ پہلے ہی مہنگائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں، اور اب 4 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ ان کا مؤقف ہے کہ حکومت سے اس حوالے سے کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن ان...

حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ہے، تمام شراکت داروں کی تجاویز اور سفارشات بجٹ کا حصہ ہیں، ٹیکس کی تعمیل اور بنیاد میں وسعت پر توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ہے، تمام شراکت داروں کی تجاویز اور سفارشات بجٹ کا حصہ ہیں، 12 لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح ایک فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکس کی تعمیل اور بنیاد میں وسعت پر توجہ دی جا رہی ہے، سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہو گی، روئی اور دھاگے کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ ختم کر دی جائے گی، 75 سال سے زائد عمر والے پنشنرز کسی بھی قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ پیر کو قومی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد، امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران سے وابستہ ہیکرز امریکی نیٹ ورکس کو سائبر حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم نے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔اگرچہ الرٹ میں کسی مخصوص سائبر حملے یا ہدف کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم یہ انتباہ کیا گیا ہے کہ ایران سے منسلک ہیکرز کی جانب سے امریکی نیٹ ورکس پر چھوٹے یا درمیانے درجے کے سائبر حملے کیے جا سکتے ہیں۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت سے وابستہ سائبر گروپس بھی امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو اپنی سیکیورٹی سخت کرنے اور پاس ورڈ فوری تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق 16 ارب لاگ اِن ریکارڈز آن لائن مجرموں کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔ یہ انکشاف آن لائن سیکیورٹی ویب سائٹ سائبر نیوز نے کیا ہے، جس نے 30 ایسے ڈیٹا سیٹ دریافت کیے جن میں صارفین کی ای میلز، یوزر نیم اور پاس ورڈز شامل تھے۔ زیادہ تر ڈیٹا ’انفو اسٹیلس‘ نامی میل ویئر (malware) سے حاصل کیا گیا، جو متاثرہ کمپیوٹرز سے خودکار طریقے سے ڈیٹا چرا لیتا ہے۔ جن کمپنیوں کے اکاؤنٹس متاثر ہو سکتے ہیں ان میں گوگل (Google)، فیس بک/ میٹا (Meta)،ایپل (Apple) اور دیگر مشہور...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف حملوں کے اعلان کے بعد امریکی قانون سازوں کا ابتدائی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر لنڈسی گراہم نے ٹرمپ کی حمایت کی اور کہا کہ انہوں نے درست فیصلہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا حکومتی نظام اس سزا کا حقدار تھا۔ ریپبلکن سینیٹر روجر ویکر نے بھی ٹرمپ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر اور صحیح تھا، جس سے ایران کے وجودی خطرے کا خاتمہ کیا گیا۔ تاہم کچھ قانون سازوں نے اس فیصلے پر تنقید بھی کی۔ کینٹکی کے ریپبلکن سینیٹر تھامس میسی نے کہا کہ یہ آئینی نہیں ہے۔ کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹک نمائندہ...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات پر دھواں اٹھ رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بحیرۂ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں سینکڑوں گاڑیوں کی تباہی کی اطلاعات آئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت میزائل حملے کی چودھویں لہر اٹھی جس کی ایران نے ویڈیو بھی جاری کی، اس لہر میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سینٹ میں بجٹ پر بحث جاری،اجلاس میں سینیٹرز نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا، دوسری جانب سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل بھیب منظور کرلیا ہے ، بل متن کے تحت گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے، ملک بھر کے سرکاری افسران بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے،جمعرات کو سینٹ کا اجلاس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوا جس میں معمول کی کاروائی معطل کرکے لیگل پریکٹنشنرز اور بار کونسلز ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا،سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، سینیٹ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل پر حملے کی تازہ ترین بارہویں لہر میں “سجيل” بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے جو 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والا طویل فاصلے کا میزائل ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اس جدید ترین میزائل کو اسرائیل کے خلاف عملی طور پر آزمایا ہے، جس کے باعث خطے میں دفاعی توازن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق آپریشن “وعدہ الصادق 3” کے تحت کم از کم تین سجيل میزائل داغے گئے، جن میں سے بعض اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے تل ابیب اور دیگر شہروں تک پہنچے اور تباہی کے مناظر رقم کر گئے جو اس سے پہلے کبھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ میں انقلابی پیشرفت کرتے ہوئے ایک گیگابائٹ فی سیکنڈ کی رفتار حاصل کرلی، جو کہ ایلون مسک کی اسٹارلنک سروس سے 5گنا زیادہ تیز ہے۔ یہ کامیابی 2واٹ لیزر کے ذریعے حاصل کی گئی، جو زمین سے 36ہزار 705 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ایک سیٹلائٹ سے مواصلاتی سگنلز بھیج رہا تھا۔ سیٹلائٹ لیزر ڈاؤن لنک ٹیکنالوجی تیز ترین انٹرنیٹ کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم زمین کی فضا میں موجود بے ترتیبی اس کے سگنلز کو بکھیر کر کمزور اور دھندلا بنا دیتی ہے جو زمین پر پہنچتے ہوئے کئی سو میٹر کے دائرے میں پھیل جاتے ہیں۔ چینی ماہرین کی ایک ٹیم نے اس چیلنج کا حل ایم ڈی...

بی آئی ایس پی کی پارٹنربینکوں کے ساتھ شدید گرم موسم کے پیش نظر سہ ماہی قسط کی موثرادائیگی کے حوالے سے اجلاس
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے بینظیر کفالت کی آئندہ سہ ماہی قسط کی تقسیم کے آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینےکے لیےپارٹنر بینکوں کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹرطاہر نور کی زیرصدارت بی آئی ایس پی کے ساؤتھ زونل آفس ملتان میں جمعہ کو اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کا انعقاد کیمپ سائٹ ڈسبرسمنٹ ماڈل سے ریٹیل نیٹ ورک ماڈل کی حالیہ منتقلی کےضمن میں کیا گیا،یہ تبدیلی ملک بھرمیں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظرکی گئی تاکہ مستحقین بالخصوص خواتین کو سخت موسمی حالات اور کھلے مقامات پرلمبے وقت تک...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سینیٹ اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد متفقہ منظور کی گئی جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کو ظالمانہ قراردیا ۔ چئیرمین یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ ایران کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اسرائیلی حملوں کا نوٹس لینے اور اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا،۔اسحاق ڈار نے اس بارے وزارت خارجہ کا بیان بھی پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ ایران پر...
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ پارلیمانی عہدے داروں کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے فوری طور پر مکمل رپورٹ طلب کی ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کن بنیادوں پر یہ اضافہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ قدم عوامی ردعمل اور تنقید کے بعد اٹھایا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور ملک پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کے بعد ایک وضاحت میں کہا تھا کہ وزرا...
ٹرمپ کے ممکنہ خصوصی ایلچی برائے جنوبی ایشیا پال کپور نے کہا کہ سینیٹ سے عہدے کی توثیق ہوئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاوں گا۔ٹرمپ کے ممکنہ خصوصی ایلچی برائے جنوبی ایشیا پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھائیں گے، جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے۔پال کپور کا مزید کہنا تھا کہ عہدہ پر فائض کیا گیا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کروں گا، سینیٹ کی توثیق کے بعد پال کپور ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کے اعلان کے مطابق اس نے رواں سال 1446ھ کے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں اللہ کے مہمانان کو 4.5 کروڑ مکعب میٹر سے زائد پانی فراہم کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے واضح کیا کہ یکم ذو القعدہ 1446ھ سے شروع ہونے والے حج کے سیزن میں حرم مکی اور مشاعر مقدسہ میں پانی کی ترسیل کا دورانیہ روزانہ 24 گھنٹے رہا، اور اس دوران 3.34 کروڑ مکعب میٹر سے زائد پانی کی صفائی بھی کی گئی، جب کہ ایک لاکھ سے زیادہ تجربہ گاہی معائنے بھی انجام دئیے گئے۔(جاری ہے) کمپنی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مقامات...
سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے میرے ساتھ رابطہ نہیں کیا اور نہ ایف آئی آر درج کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا بیٹا عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا بلکہ اسے سازش کے تحت بم دھماکے میں قتل کیا گیا۔ سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے میرے ساتھ رابطہ نہیں کیا اور نہ ایف آئی آر درج کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سیاسی آدمی ہوں اس سے پہلے...
میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔ ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خصالہ کلاں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر متاثرہ لڑکی کو بلیک میل بھی کیا۔ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے اپنے بھائی نقاش سے اس کی دوستی کرائی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاور ڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق زیر گردش خبر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبر سراسر جھوٹی اور گمراہ کن ہے، بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی جھوٹی خبر عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے، رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ...

سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ قاضی نادر حسین علوی کو ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا صوبائی آرگنائزر مقرر کردیا
مرکز کی جانب سے جنوبی پنجاب کے لیے تین رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے جن میں علامہ قاضی نادر حسین علوی کو صوبائی آرگنائزر مقررکیا گیا ہے ان کے علاوہ علامہ ساجد اسدی اور سید انعام زیدی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق مرکز کی جانب سے صوبائی آرگنائزر ز کو ورکنگ کمیٹی میں مزید اراکین کو شامل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت کو مزید موثر بنانے اور ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے موثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لیے نئے صوبائی انتظامی سیٹ اپ کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب، جنوبی پنجاب اور...
---فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسط ایشیا سے تجارت کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں خطاب سے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملک بھر کے ریلوے انفرا اسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے، علاقائی تجارت و روابط کے لیے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینا قومی پالیسی کا اہم جز ہے۔ وزیر اعظم نے گوادر کو پاکستان ریلویز نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیرِ اعظم کی...
وزیراعظم کی گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے...

وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے ، وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ؛ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ؛ علاقائی تجارت و روابط کے لئے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینا قومی پالیسی کا اہم جز ہے ۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے کو اپنا نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے ڈارک ویب کا عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا، بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا 2 رکنی گینگ پکڑا گیا، گرفتار ملزمان سے 10 بچے بازیاب اور 800 غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد، جرمن باشندہ 2 رکنی گینگ کا سرغنہ نکلا،انٹرپول کے ذریعے جرمن باشندے کوطلب کرنے کا فیصلہ، ویڈیوز ڈارک ویب سائٹ پر 100 سے 500 ڈالرز میں فروخت ہوئیں، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کیلئے ایک کلب بنایا تھاجہاں بچوں سے زیادتی کر کے ان...
ایک سیہ (خارپشت) نے کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے شہر مکینزی سے کیلونا تک ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر پر مفت میں سیر کرتا رہا تاہم تقریباً ساڑھے 800 کلومیٹر کے سفر کے بعد اس کی اس حرکت کا پتا لگا لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بلیاں بو سونگھ کر مالک اور اجنبی میں فرق کرسکتی ہیں؟ برٹش کولمبیا میں وائلڈ لائف ریسکیورز اب اس سیہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جو ایک تباہ شدہ طیارے ملبے میں مزے سے بیٹھا رہا جسے ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر کے ذریعے کیلونا پہنچایا جا رہا تھا۔ انٹیرئیر وائلڈ لائف ری ہیبلیٹیشن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ٹراسپورٹ کی گئی گاڑیوں سے گلہریوں کو ہٹانے کے لیے اس سے اکثر رابطہ...
راولپنڈی، اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام کب چلے گی؟ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرائے یکم جون سے بڑھا دیے ہیں، جس کے مطابق اب کرایہ 50 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی اور مالی وجوہات کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم سی ڈی اے حکام نے اس کی تردید کردی تھی۔...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)نریندر مودی نے اپنی سیاست میں کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو گھسیٹ لیا جس پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ مودی سرکار نے کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو اپنی تشہیر کے لیے روڈ شو میں شرکت کے لیے مجبور کیا جس سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ مسلمان خاتون آفیسر کے خاندان کو پھول برسانے پر مجبور کرنے سے مودی سرکار کی اخلاقی پستی بے نقاب ہوگئی۔ کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو مودی روڈ شو میں پھول برسانے کا حکم دیا گیا۔ کرنل صوفیہ کے خاندان کو زبردستی مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا۔ کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا کہ لوکل کلیکٹر آفس...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر چیز ٹرائی کر لی جیسے ہم پہلے بات کر چکے ہیں، نان ٹیکس سروس سے ایک چیئرمین بھی لے کر آئے، جو چیئرمین آئے انھوں نے بہت سارے اقدامات کیے، زیادہ تر فوکس اس چیز پہ تھا کہ نئی خریداریاں کی جائیں، ان کا جو انفرا اسٹرکچر ہے اس کو بہتر کیا جائے ، ان کو گاڑیاں دی جائیں، ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،اس کے ساتھ کچھ اور بڑی پرکیورمنٹس کی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس وصولیوں میں 1030ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے،حکومت کا سارا زور تنخواہ دار...
معاشی آؤٹ لک کے مطابق تعلیم اور صحت کے شعبوں میں قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا۔ درآمدات میں 11.8 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ 21.3 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ بے نظیر انکم کے تحت 409.4 ارب روپے کی امداد تقسیم کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال افراط زر 2 فیصد کے اندر رہنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملکی معیشت کو فچ ریٹنگ نے اپ گریڈ کر دیا۔ وزارت خزانہ کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.9 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ افراط زر اپریل میں کم ہو کر 0.3 فیصد پر آ گیا۔ گندم کی پیداوار کا تخمینہ 28.98 ملین...
پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" کی ریلیز کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی کاسٹ پر مبنی یہ سیریز ابتدائی طور پر جون 2025 میں ریلیز ہونے والی تھی، تاہم اب اسے رواں سال کے آخر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ نئی متوقع تاریخ اکتوبر یا نومبر 2025 بتائی جا رہی ہے، لیکن حتمی دن کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیریز کی پوسٹ پروڈکشن میں اضافی وقت درکار ہے تاکہ ناظرین کو ایک اعلیٰ معیار کی پروڈکشن فراہم کی جا سکے۔ ٹیم کی جانب سے یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام تکنیکی پہلوؤں کو مکمل اور بہتر انداز میں نمٹایا جا...
الیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی(کل ) کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔ یاد رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر (ن )لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )بھارتی وزارت دفاع نے ملک کے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلان منگل کے روز کیا گیا یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی کے بعد جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی اسلحہ کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کا بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیویلپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار بنایا گیا ہے جو جلد ہی اس طیارے کے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنیوں سے ابتدائی دلچسپی کی درخواست جاری کرے گا یہ جیٹ...
اگرچہ آزاد اداروں کے ذریعے جمع کردہ اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری سے اب تک ڈاکوؤں نے 47 لوگوں کو قتل کیا ہے، لیکن ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں مجموعی طور پر 33 افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے سربراہ ایس ایس پی محمد شعیب میمن نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ریکارڈ کے مطابق اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں...

اسلام اباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کی اضافے کی تردید
اسلام اباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کی اضافے کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام اباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے اسلام اباد میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تردید کی ہے ترجمان کے مطابق اورنج بلیوز گرین اور الیکٹرک بسوں کا کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ترجمان کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور بسوں کے کرائم سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور بی آر...
فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششوں اور کاوش اور پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی کے تعاون سے معاہدے کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر، سفیر نکولس گیلی نے فرانس کی خارجہ پالیسی میں صنفی شمولیت اور موسمیاتی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ ایوارڈ فرانس کی جانب سے پاکستان میں شروع کیا گیا ایک اہم اقدام ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کی حمایت کے لیے فرانس کے عزم کا اعادہ کیا۔ جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ کا تیسرا ایڈیشن فرانسیسی سفارت خانے اور مختلف شراکت داروں (UNDP، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ/PPAF، آغا خان فاؤنڈیشن، UN Women) کے ذریعے سول سوسائٹی کولیشن فار کلائمیٹ چینج (CSCCC) اور اس کی CEO عائشہ...
اگر آپ کا مہنگا سفر ضائع ہونے کے قریب ہو اور آپ کا کوئی مددگار نہ ہو، تو کیا کریں گے؟ ایک ذہین ریڈٹ صارف نے کہا: ’’چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگو!‘‘ اور پھر… پیسے بھی واپس لے آئے! جی ہاں، ایک ریڈٹ صارف کا دعویٰ ہے کہ اس نے چیٹ جی پی ٹی-4 کی مدد سے ایک ناقابلِ واپسی سفر کے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے (یعنی 2,500 ڈالر) واپس حاصل کر لیے! اور اب سوشل میڈیا پر یہی کہانی واٹس ایپ یونیورسٹی کے بعد اگلا وائرل مضمون بن چکی ہے۔ ریڈٹ پر "Never take no for an answer" کے عنوان سے کی گئی پوسٹ میں اس صارف نے بتایا کہ اس نے کولمبیا کے شہر میڈیجن کا...
اسلام آباد: سینیٹ میں بلوچستان کے علاقے خضدار حملے کیخلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں خضدار بس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد سینیٹر شاہ زیب درانی نے پیش کی جس کے متن میں لکھا گیا کہ یہ ایوان خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ حملے میں اسکول کی طالبات اور اساتذہ شہید زخمی ہوئے ہیں۔ قرارداد کے مطابق یہ دہشت گردانہ کارروائی انڈیا نے اپنے پراکیسز کے ذریعے کرائی ہیں تاکہ پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے غیر مستحکم کیا جاسکے۔ قرارداد کے مطابق انڈیا پاکستان کے...
سینیٹ اجلاس: خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں، ہمیں دہشت گردی کے مسئلے پر بیٹھ کر لائحہ عمل متعین کرنا ہے۔ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں سانحہ خضدار میں معصوم بچوں کی شہادت پر دعائے مغفرت کی گئی، ایوان میں سینیٹر شہادت اعوان نے دعا کرائی۔ سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے سینیٹ اجلاس میں سانحہ خضدار پر بحت کیلئے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا جس...
بیجنگ (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ Post Views: 6
ریاض: بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ انس الرزقی نے 4,500 کلومیٹر کا طویل سفر سائیکل پر طے کر کے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ کر ایمان، عزم اور جذبے کی شاندار مثال قائم کر دی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں، جب دنیا عبادات میں مصروف تھی، انس الرزقی نے روزے کی حالت میں یورپ سے حجاز مقدس کا منفرد اور صبر آزما سفر شروع کیا۔ انہوں نے آسٹریا، اٹلی، بوسنیا سمیت کئی ممالک عبور کیے اور روزانہ اوسطاً 100 کلومیٹر سائیکل چلاتے ہوئے مکہ مکرمہ کا رخ کیا۔ انس نے بتایا کہ "یہ ایک خواب تھا، ایک نعمت ہے، میں نے کئی راتیں مساجد میں بسر کیں۔ یہ سفر آسان نہیں تھا،...
اسلام آباد (خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں گزشتہ روز کم عمر شادی روکنے کا بل منظور کر لیا گیا جس کی جے یو آئی (ف) نے سخت مخالفت کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا اور بل کو اسلامی نظریہ کونسل کے حوالے کرنے کی سفارش کی۔ دوسری طرف قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بل واپس نہ لینے پر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی۔ تفصیل کے مطابق بل کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہو، جمیعت علماء اسلام (ف) نے بل کی مخالفت کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سینٹ میں اسلام آباد میں کم عمر...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے...
کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل سینیٹ سے منظور، جے یو آئی کا بائیکاٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ نے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، جس پر جے یو آئی کے سینیٹرز نے ایوان کا بائیکاٹ کردیا جبکہ صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 میں ترمیم اور چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال خان کی صدارت میں شروع ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے چائلڈ میرج بل پیش کیا گیا۔شیری رحمان نے کہا کہ سولہ سولہ سال کی عمر میں بچیاں ماں بن جاتی ہیں،...

عمران خان کے پاس اڈیالہ جیل میں کوئی ایلچی نہیں گیا،کوئی مذاکرات، گفت وشنید نہیں ہوئی، سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کسی قسم کی ملاقات یا مذاکرات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے پاس نہ کوئی ایلچی گیا اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا: “عمران خان سے جیل میں کسی قسم کی گفت و شنید نہیں ہوئی۔ بعض افراد محض خود کو تسلی دینے کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ اگر مستقبل میں کوئی بات ہو گی تو وہ سب پر عیاں ہو جائے گی۔” یہ وضاحت ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جدید کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی ہے، جدید سائنسی مرکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔منصوبے کیلئے بجٹ، آلات اور زمین کی فراہمی اور فزیبلٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں یو ای ٹی لاہور نے کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے ہر شعبے کیلئے ماحولیاتی ماہرین تیار کیے جائیں گے، آبزرویٹری میں جدید خود کار کمیونی کیشن سسٹم نصب کیا جائے گا، اس سے سائنسی تحقیق کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر ماحولیاتی معلومات کے تبادلے میں مدد ملے گی۔اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں...
معروف آئس کریم کمپنی بین اینڈ جیریز کے شریک بانی بین کوہن کو امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو فوجی امداد اور غزہ میں انسانی صورتحال پر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے بدھ کو سینیٹ کی سماعت میں خلل ڈالا جب صحت اور انسانی خدمات کے سیکریٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر گواہی دے رہے تھے۔ یو ایس کیپیٹل پولیس کے مطابق بین کوہن پر بدعنوانی کے جرم کا الزام عائد کیا گیا تھا، جبکہ دیگر 6 مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر کئی سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مسٹر کوہن کو پولیس ان کی کمر...
آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ سے منظور کردہ قرارداد میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، متن میں پاکستان کے علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ سے قرارداد منظور ہو گئی۔ قرارداد میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، متن میں پاکستان کے علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے۔
آپریشن بُنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرار داد میں بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین کیا گیا ہے۔ متن میں پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعاد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق، 12 مئی کی رات 2 بجے "Aurangzeb" کے تلاش کے رجحان نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا سب سے اونچا پوائنٹ حاصل کیا۔اس کے بعد سے اب تک عوامی دلچسپی اسی طرح برقرار ہے جو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ ایئر وائس مارشل کی سوشل میڈیا پر مقبولیت نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز گفتگو، پیشہ ورانہ مہارت پرعبور اور پُرمزاح انداز کے باعث بڑھی ہے۔اس وائرل ویڈیو کلپ میں ایئر وائس...
کراچی: پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں خواتین کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کا انکشاف ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ سیلولر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جی ایس ایم اے نے اپنی سروے رپورٹ موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025" میں پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت کے رجحان میں تیز رفتار اضافہ کا اعتراف کرتے ہوئے اسے پاکستان کا ڈیجیٹل بریک تھرو قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن سال 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کے بعد پہلی بار...