2025-10-05@10:04:02 GMT
تلاش کی گنتی: 759
«شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ»:

انتخابی قوانین میں اہم ترمیم کی سفارش: الیکشن کمشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی قوانین میں اہم ترامیم کی سفارش کرتے ہوئے جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا۔ الیکشن کمشن نے سفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی ناگزیر ہے۔ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق مجوزہ ترامیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کے اندراج ، انتخابی نشانات اور خواتین نمائندگی کے مسائل حل کرنا ہے جبکہ ترامیم سے انتخابی عمل زیادہ شفاف اور منظم ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچہ مضبوط اور خواتین کی شمولیت یقینی بنے گی، سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی شفافیت جانچنے کے لیے...

عوامی مفاد ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، و زیراعظم کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کریں گے۔ پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی و جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔ انہوں نے اسے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کا قیام اور حالات...
وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سمیت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کوتاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ اسے حرمین شریفین کے تحفظ کی سعادت حاصل ہو رہی ہے، یہ ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری انسانی بحران، جنگ بندی کی کوششوں اور پاکستان کے سفارتی کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔...
پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے کو اعلی سیکیورٹی حکام نے سنجیدہ اور وسیع النوع قرار دیا ہے، پاکستان کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ صرف دفاع تک محدود نہیں بلکہ معیشت، اقتصادیات اور عوامی خوشحالی تک پھیلا ہوا ہے۔ ٹیلی ویژن اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں حکام نے بتایا کہ یہ معاہدہ دہائیوں پرانا مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کے پس منظر میں طے پایا ہے اور اس کے مقاصد انتہائی وسیع ہیں۔ معاہدہ اسٹریٹیجیک نوعیت کا ہے، کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں اور اس کا بنیادی مقصد استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ ملاقات میں کہا گیا کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کی طاقت اکٹھی ہو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔ وزیراعظم نے اسے “پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی” قرار دیا اور کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا...
شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں یہاں آنے والوں کو جن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ ایسے ہی کچھ کڑوے سچ سینیئر اداکارہ فائزہ حسن نے بولے ہیں۔ باصلاحیت اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی کٹھن دنوں کے تلخ تجربات اور سخت مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فائزہ حسن نے انکشاف کیا کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انھیں بار بار ریجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے ڈیمانڈ کی گئی تھی کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ، وزن کم کرو حالانکہ میں تو دُبلی پتلی تھی، آج پرانے ڈرامے دیکھ کر لگتا ہے میں تو بالکل فٹ تھی۔ فائزہ...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم کے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 3.4 اوورز میں 50 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی، جس پر سابق کرکٹرز نے انہیں غلط وقت پر بولنگ دینے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ وسیم اکرم نے انہیں ’رن مشین‘ قرار دیا، جبکہ محمد یوسف اور محمد عامر کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے حارث پر ضرورت سے زیادہ انحصار کیا۔ اس دوران ان کے متنازع رویے پر آئی سی سی نے بھی 30 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا، جس سے ان پر دباؤ مزید بڑھ گیا۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی حارث رؤف...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ، امیر خان متقی، پر عائد سفری پابندی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اگر یہ دورہ طے پاتا ہے تو یہ طالبان حکومت کے کسی اعلیٰ عہدیدار کا 2021 میں افغانستان پر طالبان کے دوبارہ کنٹرول کے بعد بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ پابندیوں کے باوجود سفارتی نرمی امیر خان متقی ان طالبان رہنماؤں میں شامل ہیں جو اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں موجود ہیں۔ ان پر سفری پابندیوں کے علاوہ اثاثے منجمد کرنے جیسے اقدامات بھی لاگو ہیں۔ تاہم اقوام...
سعودیہ سے معاہدہ آنا فانا نہیں ہوا، یہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک دفاعی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، دیگر ممالک کی شمولیت کے بعد یہ ایک نیا نیٹو طرز کا اتحاد بن جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دہائیوں سے ہمارا سعودی عرب سے جو تعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں، ہر پاکستانی اپنی جان سے زیادہ حرم کی حفاظت کا جذبہ رکھتا ہے ، اللہ نے ہمیں بھی خادم حرمین بنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ غزہ پر ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں،جمعہ کو تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔جاری بیان کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں ۔ فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ۔ جمعہ کو تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں۔ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔ اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ جہاں ہر طرف بے پردگی، بے حجابی، عریانی اور فحاشی کا بازار گرم ہے، ایسے میں اپنی نگاہوں کو بچانا مشکل نظر آتا ہے۔ یہ ایک کڑوا گھونٹ ہے جس کو پینا نہایت دشوار کام ہے، مگر جن اللہ کے نیک بندوں کو ایمان کی حلاوت حاصل کرنا مقصود ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق اور محبت منظور ہوتی ہے اور جن کو باطن کی صفائی، تزکیہ اور طہارت مدنظر ہوتی ہے وہ اس کڑوے گھونٹ کو ہمت کرکے پی جاتے ہیں اور جب ان کو عادت ہوجاتی ہے تو وہ لوگ اس کی حلاوت محسوس کرتے ہیں اور چین و سکون سے زندگی بسر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ...

ٹائون میو نسپل کارپوریشن لانڈھی کے چیئرمین عبدالجمیل خان کا ’’جسارت‘‘ کے دورے کے مو قع پرچیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، سی او او سید طاہر اکبر ،این ایل ایف کے رہنما قاسم جمال و دیگر کیساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-35 جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیرمملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور اس دوران فہد ہارون نے قائم مقام صدر کو ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ فہد ہارون نے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت میں حکومت کی عوامی رسائی، مؤثر ابلاغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے...
پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے سلمان خان کی جانب سے شاباش دینے کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کیلیے معنی خیز پیغام جاری کردیا۔ ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہٹ دھرمی اور جارحانہ رویے کی گونج کے دوران شاہ زیب رند نے سلمان خان سے 2024 میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو دوبارہ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتی ایم ایم اے فائٹر کو شکست دینے کے بعد سلمان خان نے مجھے مبارک باد دی اور سراہا تھا۔ شاہ زیب رند نے سلمان خان کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگوں کی عزت اور احترام ہمیشہ کیا جاتا ہے۔ View this post...
تہران:۔ ایران نے پاکستان سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کردیا۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈر اورسپریم لیڈر کے مشیرمیجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے لیے ایک عظیم معاہدہ ہے،ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔ میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل کے بارہ پائلٹ ہلاک ہوئے، دنیا کے ساٹھ فیصد ممالک کا ماننا ہے کہ جنگ میں ایران فتح یا ب ہوا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان نے ایسے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت کسی ایک پر حملہ دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا...

چین سے ممکنہ تنازع کے پیش نظر امریکا کا بڑا قدم، دفاعی کمپنیوں کو میزائل پیداوار 4 گنا بڑھانے کی ہدایت
امریکا نے چین کے ساتھ کسی ممکنہ تنازع کی صورت میں اسلحے کی کمی سے بچنے کے لیے اپنے دفاعی شعبے کو متحرک کر دیا ہے۔ پینٹاگون نے میزائل اور اہم ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے 2 سے 4 گنا تک پیداوار میں اضافہ کریں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع ملک میں ہتھیاروں کے محدود ذخائر پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دفاعی ادارے تیز ترین شیڈول کے تحت اسلحے کی تیاری بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پینٹاگون اور بڑی میزائل ساز کمپنیوں کے درمیان کئی...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل اور سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک مثبت پیشرفت ہے اور اگر ایران بھی اس میں شامل ہو جائے تو یہ خطے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو اپنے باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا خطے میں اثر و رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے اور اب وہ اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر...
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں ہڑتال کے دوران امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور مسلم کانفرنس کے شرکا آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد پتھراؤ اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پتھراؤ کے باعث پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی میں اشتہاری افراد کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے مظاہرین کی ہلڑ بازی اور...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کی دہائیوں پرانی خواہش کی تکمیل ہے، جو کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور اخوت کی بنیاد پر طے پایا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے اور دونوں ممالک صدیوں پرانے روحانی و تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق، یہ معاہدہ اس دیرینہ تعلق کو باضابطہ شکل دیتا ہے کہ ایک ملک کے خلاف جارحیت، دونوں ممالک کے خلاف جارحیت سمجھی جائے گی اور باہمی مشاورت کے ذریعے اس کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ تہران میں ایرانی میڈیا سے گفتگو میں میجرجنرل رحیم صفوی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے تو یہ اچھا ہو گا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اب اپنی توجہ ایشیاء پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، اس صورتِ حال میں ہم ایک علاقائی اسلامی اتحاد قائم کر سکتے ہیں۔...
پاکستان کا باہمی فائنلز میں بھارت کے خلاف پلڑہ بھاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج رات دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ملٹی نیشن ایونٹس کے باہمی فائنل مقابلوں میں گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری ہے، ٹیم اب تک کھیلے گئے ایسے پانچ میں سے تین فائنلز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ 1985 میں میلبرن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں آٹھ وکٹ سے مات ہوئی تھی۔ اگلے برس 1986 میں شارجہ میں پاکستان نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو ایک وکٹ سے زیر کیا تھا۔ اسی وینیو پر 1994 میں آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں ہی...
سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو معمولی حریف نہ سمجھے، پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ جیسے تیز رفتار ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کی مسلسل ٹکر دلچسپ مناظر پیش کر رہی ہے۔ یہ تیسرا اتوار ہوگا جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تاہم آج دبئی میں کھیلے جانے والا فائنل ایونٹ کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ مونٹی پنیسر کے مطابق فائنل یکطرفہ ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ وہ 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یاد تازہ کر سکتا ہے جب بھارت...
سری لنکا کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف فائنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 21 ستمبر والی پلیئنگ الیون برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں پانڈیا کو کریمپس اور ابھیشیک کو پنڈلی میں تکلیف ہوئی تھی۔ ایشیا کپ کے سب بڑے ٹاکرے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔
جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم دورہ امریکہ مکمل کر کے جنیوا پہنچے تھے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکہ کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ 3 دن قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ 7 روز سے جنیوا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">134ویں سری لنکن امیچور گالف چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان گالفر سعد حبیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔سیمی فائنل میں سعد حبیب نے میزبان ملک کے کھلاڑی ریشان الگاما کو شکست دی۔ سولہویں ہول تک پہنچتے پہنچتے وہ چار اسٹروک کی برتری حاصل کر چکے تھے اور اسی برتری نے انہیں کامیابی دلا دی۔اس میچ میں سعد حبیب نے نہ صرف اعتماد کے ساتھ کھیل پیش کیا بلکہ اپنی صلاحیتوں سے بھی سب کو متاثر کیا۔ ساتویں ہول پر ان کا شاندار ایگل دیکھنے لائق تھا، جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے چار برڈیز اسکور کر کے اپنی برتری کو مزید مستحکم بنایا۔ ان کی بہترین حکمت عملی...
ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت ٹیمیں اتوار کے روز تیسری بار مدمقابل ہوں گی لیکن ایشیا کپ کے ٹائٹل کی جنگ کے معرکے سے پہلے بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ نے دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ کوچ مورنے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے اور فیصلہ کن مقابلے سے قبل بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز ابھیشیک شرما کی کی فٹنس پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی آل راونڈر...

پاک سعودی دفاعی معاہدہ صرف مسلمانوں کی حفاظت ہی نہیں، عالمی امن کا مظہر بھی ہوگا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
نائب امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کیخلاف معرکہ حق بنیان مرصوص آپریشن کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں جو اضافہ ہوا ہے، اس کا اظہار اقوام کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی نظر آ رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، ان کو اہمیت دی، انتظار کیا، جس سے پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دلیری اور قوت کا اظہار ہے۔ ان شاءاللہ یہ معاہدہ صرف مسلمانوں کی حفاظت ہی نہیں، عالمی امن...
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ کسی بھی میگا ایونٹ میں فائنل سے پہلے دونوں ممالک کی ٹیموں کے کپتان ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کرواتے ہیں۔ تاہم میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم کل میچ سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے گروپ اور سپر فور مرحلے کے میچز...

غزہ:النصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملوںمیں زخمی ہونےوالے افراد کواسپتال منتقل کیا جارہاہے ، چھوٹی تصویر میں امداد کے منتظر نوجوانوںپر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی لاشوںسے لپٹ کر انکا چھوٹا بھائی رو رہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہے کیا؟ کیا پاکستانی وزراء دفاعی معاہدے سے متعلق بڑھا چڑھا کا دعویٰ کر رہے ہیں؟ امریکا اسرائیل سے تعلقات رکھنے والے سعودی عرب کو کس ملک سے خطرہ ہے؟ کیا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کا نشانہ یمن بن سکتا ہے؟ بھارت کے تناظر میں پاکستان سعودیہ معاہدے کی اہمیت؟ بھارتی جارحیت کے مقابل کیا سعودی عرب عسکری طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا؟ پاکستان سعودی دفاعی معاہدے کا اثر اسرائیل یا بھارت پر پڑے گا؟ کیا پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ امریکی صدر ٹرمپ کی بھارت سے ناراضگی کا اظہار ہے؟ کیوں ایران کو پاکستان سعودی دفاعی معاہدے میں شامل نہیں کیا جا سکتا؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف تجزیہ کار...
اسلام آباد: فیڈربورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے تخمینہ شدہ مارکیٹ ویلیو کا کالم ہٹا دیا۔ ایف بی آر نے بتایا کہ وزیراعظم نے آئی آر آئی ایس ٹیکس ریٹرن میں نئے کالم کا جائزہ لینے کے لیے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی، جس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر مملکت خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی کے اجلاس میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ لگانے والا کام ہٹانے کی سفارش کر دی گئی اور وزیراعظم نے ٹیکس ریٹرن فائلنگ...
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں ہے، سعودی عرب اور پاکستان کافی عرصے سے اس پر بات کررہے تھے۔برٹش امریکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات بہت طویل ہیں، پہلے بھی ہماری افواج سعودی عرب میں تعینات رہی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی سرزمین پر موجود ہیں، اس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے۔انہوں نے...
پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا. وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا. وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی.اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور انٹیلی...
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران کھلاڑیوں کو اہم پیغام دے دیا۔ مائیک ہیسن نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ اچھی فائٹ کی، شاہین آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی جس کے شاندار نتائج سامنے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔ مائیک ہیسن نے تسلیم...
کوئٹہ: بلوچستان میں گورنر ہاؤس کے باہر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 طلبہ اور 2 اہل کار زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع ژوب میں گورنر ہاؤس (جانان ہاؤس) کے باہر سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار کی رائفل سے غلطی سے فائرنگ کے نتیجے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب کے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے تعلیمی مسائل کے سلسلے میں ملاقات کے لیے آئے تھے۔ پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین کی رائفل سے ہوئی، تاہم زخمیوں کی حالت تسلی بخش اور خطرے سے باہر ہے۔ فائرنگ کا واقعہ...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور میں 442 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کردی گئی ہے، اب تک 58.04 ملین سے زائد صارفین نے 1191 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 23 اضلاع میں بھی اہم مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کو فعال کر دیا گیا، 23 اضلاع میں 952 مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے 450 خواتین سرکاری کالجز میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی، طالبات کے تحفظ اور ایمرجنسی سروسز تک بروقت رسائی کیلئے خواتین کالجز میں فری انٹرنیٹ...
بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ نے بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ جس کی حمایت میں نکلیں وہی صہیب بلوچ دہشتگردوں کا ’ہیرو‘ نکلا صحافی غریدہ فاروقی نے ماہرنگ بلوچ سے پوچھا کہ ریاست اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، اس پر ماہرنگ نے کہا کہ ’کیسے ٹھیک کرے گی؟‘۔ غریدہ فاروقی نے وضاحت دی کہ ریاست آپ سے بات اور مذاکرات کے ذریعے اصلاح کرنا چاہتی ہے۔ جب صحافی نے واضح الفاظ میں سوال کیا کہ بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت کی جانی چاہیے، ماہرنگ بلوچ نے جواب دیا:...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں 2025 کی اہم کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے بھارت کے خلاف اہم فوجی اور سفارتی اقدامات، سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے، اور پاک امریکا تعلقات میں نمایاں پیشرفت کا ذکر کیا ہے۔ خواجہ آصف نے لکھا کہ ’2025 کامیابیوں سے بھر پور سال رہا، الحمدللہ۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔ اللہ اکبر۔‘ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہ ھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU — Khawaja M....
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان جاری کیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے الحمدوللّٰہ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ھائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ اللّٰہ اکبر۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور مراد سعید کو پناہ دینے کے الزامات میں سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو بری کردیا۔ پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دہشت گردی کیس میں نامزد سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جو کہ جج اسد اللہ کے روبرو ہوئی۔پراسیکیوشن نے کہا کہ کامران بنگش پر الزام ہے کہ انھوں نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو پناہ دی تھی، کامران بنگش نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، واقعہ 20 اکتوبر 2023ء کو تھانہ چمکنی کے حدود میں پیش آیا تھا۔ کامران بنگش کے وکیل بیرسٹر سرور شاہ نے کہا کہ 20 اکتوبر 2023ء...
انٹونیو گوسٹا سے اپنی ایک ملاقات میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یورپی ممالک سمیت دنیا بھر کے ساتھ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں، لیکن صیہونی رژیم نے میرے دور حکومت کے پہلے دن سے ہی اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر یورپی کونسل کے صدر "انٹونیو گوسٹا" نے ایک ٹویٹ پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشكیان" کے ساتھ اپنی ملاقات كی خبر دی۔ اس موقع پر انہوں نے یوکرین جنگ میں ایران کی فرضی مداخلت اور تہران کے پُرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنے بے بنیاد سیاسی دعووں کو دہرایا۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایف بی آرنے ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیاذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈلائن سےچند روز قبل انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی کردی ، اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ، ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ پہلے سے ریٹرن فائل کرنے والوں کو ترمیم یا دوبارہ کروانے کا نہیں کہا جائے گا ۔ جبکہ آن لائن پورٹل آئرس پر انکم ٹیکس ریٹرن کے فارم میں تبدیلی کر دی گئی ۔ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی ۔ انکم...
پراسیکیوشن نے کہا کہ کامران بنگش پر الزام ہے کہ انھوں نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو پناہ دی تھی، کامران بنگش نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، واقعہ 20 اکتوبر 2023ء کو تھانہ چمکنی کے حدود میں پیش آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور مراد سعید کو پناہ دینے کے الزامات میں سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دہشت گردی کیس میں نامزد سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جو کہ جج اسد اللہ کے روبرو ہوئی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ کامران بنگش پر الزام ہے کہ انھوں...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے آئرس فارم میں ایک نیا کالم شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے حکم پر علی امین گنڈاپور کا عجیب بہانہ، ایف بی آر نے بڑی آفر کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل کی گئی ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا لازمی ہوں گی۔ اس ضمن میں کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں ہوا بلکہ نیا کالم 18 اگست کو ہی شامل کیا گیا تھا۔...
ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی حملے کی بھی مذمت کی۔ ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کے غزہ اور اس سے باہر دیگر ممالک پر حملے نہ صرف جارحیت ہیں بلکہ سفارتی عمل کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کے دوران ان کے ملک کو...

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدرکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے اچھا آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے،...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنائے گا اور اگر روایتی حریف بھارت سے دوبارہ مقابلہ ہوا تو سبز ہلالی پرچم لہرا کر جیت اپنے نام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ایشیا کپ 1984 میں شروع ہوا تھا اور یہ اس کا 17واں ایڈیشن ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کبھی بھی فائنل میں آمنے سامنے نہیں آئے۔ اگر دونوں ٹیمیں اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں پہنچتی ہیں تو یہ تاریخ ساز موقع ہو گا۔ بھارت نے اس ایڈیشن میں اب تک پاکستان کو دونوں میچز میں شکست دی ہے...
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی معاہدے کو ناصرف سراہا جا رہا ہے بلکہ پاکستان میں عوام کے سعودی عرب سے توقعات بھی بڑھ گئی ہیں، کیوں کہ یہ معاہدہ اسلامی دنیا میں واحد ایٹمی طاقت پاکستان اور دنیا کے امیر ممالک کی فہرست میں شامل سعودی عرب کے مابین ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایک لاکھ 31 ہزار ملازمتیں، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی عام پاکستانی سعودی عرب کے دفاع کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں اور ساتھ ہی معاشی اعتبار سے بھی اس معاہدے کو دیکھ رہے ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی افرادی قوت سعودی عرب میں ہے اور اسی وجہ سے سب سے زیادہ...
یورپی سفارت کاروں نے بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی آمیز انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لیے وقت محدود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود اور ختم کروانے کے لئے امریکہ اور یورپ نے مشترکہ طور پر ایک انتباہی لہجے میں ایران کیخلاف دباؤ بڑھانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران اور مغرب کے درمیان جوہری مذاکرات کے بارے میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کے بعد تہران پر مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی اے ای اے کو...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے، یہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُر عزم رہا ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کو پاکستان اپنی مقدس ذمے داری سمجھتا ہے۔...

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت
پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ روس کا مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور 1999 کے لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں پاک بھارت تنازع کے دوران روس نے توازن اختیار کیا اور اسی پالیسی پر قائم ہے۔ روسی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کی طرف سے قطر پر حالیہ حملہ بھی ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کے دعوؤں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگر...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا ڈرافٹ کافی مشاور ت کے بعد فائنل ہواہے،معاہدے کے تحت سعودی عرب میں دفاعی پروجیکٹس میں سرمایہ کاری اور ہماری ٹریننگ پر بات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کی تاریخ رہی ہے ،پہلے بھی کئی ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب میں موجود تھے، اس وقت بھی تقریباً 1600فوجی وہاں ہیں ، پہلی بار دفاعی تعاون کو پیکٹ کی صورت میں لایاگیا ہے ،جس سے دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگااورسعودی عرب میں ہماری موجودگی زیادہ بڑھے گی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ طالبان ہمارے بھائی نہیں ہیں،افغان طالبان نے مجھے میرے دورے کے دوران بھی...
پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ آزاد ممالک کا حق ہے کہ وہ اپنی باہمی تعلقات کو بڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے سفارتخانے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ روس، پاکستان سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، آزاد خودمختار ممالک جن شعبہ جات میں دل چسپی رکھتے ہیں انھیں مضبوط کر سکتے ہیں، اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کا قطر پر حملہ بھی ہے۔ روس نے پاکستان کے غیر جانب دارانہ مؤقف اور نازی ازم کے خلاف قرارداد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، سفیر نے کہا پاکستان اور روس عالمی و علاقائی امن کے لیے مؤقف میں...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کو پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں...
رواں ماہ ستمبر 17 کو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ دفاع کا معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک میں سے ایک پر حملہ دوسرے پر بھی حملہ تصور ہوگا۔ اس حوالے سے پہلا سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ کیا مشترکہ دفاع کا خیال کوئی تازہ تصور ہے جس نے سعودی عرب یا پاکستان میں جنم لیا، اور پھر اس پر دونوں ممالک کے مابین بات چیت ہوئی جو معاہدے تک پہنچی ؟ نہیں، دونوں مملک کے مابین یہ معاہدہ سات پردوں میں مستور 70 کی دہائی کے آخری ایام سے موجود تھا۔ بنیاد اس کی یوں پڑی تھی کہ جب پاکستان اپنا ایٹمی پروگرام شروع کرنے جا رہا تھا تو اس کا خرچہ اٹھانا پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کو مسلم امہ کیلئے کامیابی کی نوید قرار دیا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ پاکستان نہ صرف جوہری صلاحیت کا حامل ملک ہے بلکہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی فوج کا مالک بھی ہے جو روایتی طور پر بھارت کے ساتھ اپنی دشمنی پر مرکوز رہی ہے، یہ معاہدہ برسوں پر محیط اسٹریٹجک مکالمے کا نتیجہ ہے۔صدر نکاٹی نے کہا کہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد مسلم دنیا کے بڑے حصے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بے شمار مسلم...
قومی اسمبلی کے 29 ستمبر کہ ہونے والے اجلاس میں اراکین اسمبلی کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کر دی گئی. دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
پاکستان حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے طلب کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، جبکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف معاہدے سے متعلق پالیسی بیان پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کا یہ اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا جس میں معمول کا پارلیمانی ایجنڈا، قانون سازی، مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف...
حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کیا جائے گا، اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی، وزیر دفاع خواجہ آصف پاک سعودیہ معاہدے پر پالیسی بیان دیں گے۔خیال رہے کہ 17 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے...
حمیداللہ بھٹی پاکستان اور سعودی عرب میں مشترکہ دفاع کا معاہدہ غیر متوقع پیش رفت نہیں کیونکہ ایسا کچھ ہونے کا امکان تھا ۔البتہ معاہدہ اتنی خاموشی سے طے پاجائے گا یہ غیر متوقع ضرورہے ۔شایداِس کی وجہ یہ ہوکہ دونوں کودبائو کاخدشہ تھا۔ اسی لیے کسی کو بھنک بھی نہ پڑنے دی گئی ۔سترہ ستمبر کو طے پانے والے معاہدے نے واضح کردیا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں اور امریکہ کی خاموشی نے عربوں کواُس نہج پرپہنچا دیا کہ وہ امریکہ پر دفاعی انحصار کرنے کے علاوہ بھی سوچنے لگے ہیں بلکہ ایسا امکان موجود ہے کہ دیگر ممالک بھی اسی قسم کے معاہدوں کی طرف جا سکتے ہیں ۔ تھوڑے عرصے کے لیے عرب ممالک بدظن رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور سعودیہ کے مابین تاریخی معاہدے کا جشن منانے کیلیے شروع کیا گیا چراغاں 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی، وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری چراغاں کو سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر تک جاری رکھا جائے۔ سرکاری ونجی عمارتوں کو سعودی عرب کے پرچم کے رنگ کی سبز روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے۔ ریڈ زون سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی بادشاہ، ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویروں پر مبنی قدآدم ہورڈنگ لگائے گئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے پرچم بھی بڑی تعدادمیں شاہراہوں اور عمارتوں پر لہرائے گئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: دوحہ کانفرنس کا کمزور موقف ۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ تجزیہ نگار: پروفیسر ڈاکٹر عائشہ طلعت وزارت (سابق چیئرپرسن جامعہ کراچی شعبہ بین الاقوامی تعلقات زیر گفتگو موضوعات: 1دوحہ کانفرنس کے بارے میں بین الاقوامی مبصرین کمزور موقف کی بات کر رہے ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ دوحہ سربراہی اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گاِ قطر کی جانب سے بھی متوقع ردعمل دیکھنے...
سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین ہمارے عقیدے، اعتقاد اور عوامی جذبات سے جُڑے ہیں، یہ سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی پارٹی کا معاہدہ نہیں، بلکہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے، اس پر سیاست نہ کریں، یہ پاکستانی عوام کی حرمین شریفین کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ راہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا بانی پی ٹی آئی کا...

پاک سعودی معاہدے کے ثمرات سے معاشی استحکام آئے گا، دیگر ممالک سے بھی معاہدوں کا امکان ہے، وزیر دفاع
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ہونے والے دفاعی معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور پر بھی مستحکم ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والا تاریخی معاہدہ معرکہ حق کی تاریخی فتح کی مرہون منت ہے، اس سے پہلے 75 سال میں دفاعی معاہدے ہوئے مگر مشکل وقت میں مدد نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بعد دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ معاہدےکے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اس معاہدےکے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ہے، یہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ 75 سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے لیکن مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی۔ صدر آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا وزٹ کیا وزیردفاع نے کہاکہ معاہدے کے بعد سعودی عرب میں...
پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے: اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا بانی پی ٹی آئی کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے، مریم بی بی! میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں، صاف اور شفاف الیکشن کرائیں اور صرف 10 نشستیں جیت...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑے غرور اور تکبر کے ساتھ کہا کہ عمران خان کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے، لیکن میں ان کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:2018 کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی، غلطی کی، اسد قیصر انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کا جھوٹا بیانیہ بنایا جو سب کے سامنے ہے، جبکہ موجودہ حکومت ووٹ چوری کر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدہ نہ صرف تاریخی حیثیت رکھتا ہے بلکہ اس کے تحت سعودی سرزمین پر تعینات پاکستانی افواج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا، جس کے معاشی فوائد پاکستان کو بھی حاصل ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ دراصل حالیہ معرکہ حق میں کامیابی کا نتیجہ ہے، اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 75 برسوں میں پاکستان نے کئی دفاعی معاہدے کیے، تاہم جب مشکل وقت آیا تو بعض...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام خدا کا شکر ادا کریں کہ بھارت کے خلاف شاندار فتح ہوئی، پاک سعودی معاہدہ بھی اس فتح کا مرہون منت ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد کئی دفاعی معاہدے کیے، ہم پر مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے ہماری مدد نہ کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد وہاں پر ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا، دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف ان کا کہنا ہے...
جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اتوار 21 ستمبر کو پاک سعودی عرب معاہدے پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے ،اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے ” یوم تشکر “منائے کی اپیل کرتے ہیں، اپنے جاری ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اعلان کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک سعودیہ گرم جوش تعلقات کے لیے سرگرم رہتے ہیں،پاکستان کو ارض حرمین الشریفین کی سیکورٹی سعادت کی بات ہے مصطفیٰ ملک نے کہا کہ میری جماعت سمجھتی ہے کہ بیان المرصوص کے بعد پاکستان کا بہترین تشخص اقوم عالم کے سامنے ابھرا...
ویب ڈیسک : پاک ،سعودی عرب معاہدے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) نے 21 ستمبر (اتوار) کو یومِ تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے ،اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک ،سعودیہ گرم جوش تعلقات کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی غلام مصطفیٰ...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ کسی کیخلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایک ضابطے کا پابند کر دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ...

پاکستان اورسعودی عرب کے مابین طے پانے والاتاریخی معاہدہ دونوں برادرممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے دورکا آغازہے ، شیخ آفتاب احمد
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) رکن قومی اسمبلی اور ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور پاکستان و سعودی عرب کے سلامتی و دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا قریبی دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے، اور یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ شیخ آفتاب احمد نے اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) محمد...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے ”سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے“ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک حوثی اہلکار کی پرانی ویڈیو کلپ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف جھوٹی مہم چلانے کی کوشش کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک حوثی عہدیدار نے پاکستان کو مبینہ طور پر سعودی عرب کے لیے یمن کی سرحد پر فوجی بھیجنے پر دھمکی دے دی۔BREAKING : Tensions escalate after Pakistan sends 25,000 troops to the Saudi–Yemen border under a new...

پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ایک روز قبل ایران کی اہم شخصیت نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی:صحافی کامران یوسف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ مجھے پاکستان میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ اسرائیل کیخلاف جنگ میں دو ملکوں نے ہماری مدد کی ایک سعودی عرب اور دوسرا پاکستان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی کامران یوسف نے کہا کہ چین نے کچھ عرصہ پہلے ایران اور سعودی عرب میں مفاہمت کروائی جس سے چیزیں آسان ہوئی ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے ایک روز پہلے ایران کی اہم شخصیت علی لاریجانی ریاض میں موجود تھے اور ان کی محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2023 میں چین نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ٹھیک...
اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ ایک گیم چینجر معاہدہ ہے۔ اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے، یہ ایک ایسی صدا ہے جو حرم کے میناروں سے بلند ہوتی ہے اور مینار پاکستان کی فضاؤں...
پاکستان میں آئندہ 12 سے 18ماہ کے دوران انٹر نیٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو 3 نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ تینوں کیبلز کے معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔وزارتی حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی...
پاکستان اورسعودیہ کے مابین تاریخی معاہدے کا جشن منانے کیلئے شروع کیاگیا چراغاں 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی، وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری چراغاں کو سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر تک جاری رکھاجائے۔سرکاری ونجی عمارتوں کو سعودی عرب کے پرچم کے رنگ کی سبز روشنیوں سے مزین کیاگیاہے۔ ریڈ زون سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی بادشاہ ،ولی عہد ،وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی تصویروں پر مبنی قدآدم ہورڈنگ لگائے گئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے پرچم بھی بڑی تعدادمیں شاہراہوں اور عمارتوں پر لہرائے گئے ہیں۔
بھارت نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سے توقع رکھتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدے کے باوجود ریاض نئی دہلی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں ‘باہمی مفادات اور حساسیتوں’ کو مدنظر رکھے گا۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ‘بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری وسیع اور گہری ہے جو گزشتہ چند برسوں میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ہماری توقع ہے کہ یہ شراکت داری باہمی مفادات اور حساسیتوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان اور سعودی عرب نے بدھ کو باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ان پر عمل کریں گے۔ ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی...
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ کے تحت حرم شریف اور روضہ رسولؐ کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ہے۔ اختر ڈار نے کہا قطر میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف یک زبان ہونا اور پاک سعودیہ دفاعی معاہدے نے عالم اسلام کی بیداری کا ثبوت دیا ہے۔ تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاہدہ میں شامل ہو جائیں‘ اسی میں عالم اسلام کی بقا ہے۔انہوں نے کہا اسلامی ملکوں کی ایک کرنسی ہونی چاہیے جس سے خطہ میں ڈالر کے مقابلہ میں نیا اسلامی روپیہ منظر عام پر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں بانی پی ٹی آئی کے چیلوں نے ہم پر جملے کسے، شہباز شریف کی تذلیل کرنے کی کوشش کی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو سعودی سرزمین پر وہ عزت ملی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی، اب پتا چلا سبز پاسپورٹ کی عزت کیا ہوتی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی اسٹریٹیجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ عبدالرحمن راجپوت نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بھائی چارے، سلامتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ نہ صرف باہمی اعتماد اور دفاعی تعاون کی علامت ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ثقافتی،...
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دہائیوں پر مشتمل مضبوط شراکت داری کو باضابطہ شکل دیتا ہے، یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، معاہدہ خطے میں امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سعودی فرمانروا کی دعوت...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ عرفان پٹھان اگر واقعی مرد کا بچہ ہے تو سامنے آ کر بات کرے تاکہ جواب بھی دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرفان پٹھان پاکستان کے خلاف بول کر اپنی وفاداری ثابت کرتا رہے گا، لیکن ایسے بیانات سے نہ پاکستان کرکٹ متاثر ہوگی اور نہ ہی عوام کا جذبہ کم ہوگا۔ شاہد آفریدی کا عرفان پٹھان کو جواب مرد کا بچہ ہے تو آمنے سامنے بات کر تاکہ جواب بھی دیا جاسکے ۔ عرفان پٹھان پاکستان کے خلاف بول کر اپنی...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا بلکہ اس میں کئی ماہ کا وقت لگا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہمیشہ سے موجود تھا۔ دیگر ممالک کی بھی اس معاہدے میں شرکت کے سوال پر اسحٰق ڈار نےکہا کہ اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاہم کچھ ممالک خواہش ضرور رکھتے ہیں۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک خوش ہیں، انہوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ سعودی عرب کی...
دفتر خارجہ نے واضح کیا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف استعمال نہیں ہو گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رواں ہفتے کے اوائل میں دستخط ہونے والا اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ کسی دوسرے ملک کو دھمکانے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس معاہدے کو خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ 1960 کی دہائی سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان تعلقات میں کلیدی ستون دفاعی تعاون رہا ہے۔شفقت علی خان کاکہنا تھا...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف دعوے اور تبصرے گردش کر رہے ہیں۔ایک بڑی تعداد اس معاہدے کو خوش آئند قرار دے رہی ہے، تاہم اسی کے ساتھ اس حوالے سے غیر مصدقہ خبریں اور افواہیں بھی تیزی سے پھیلائی جا رہی ہیں۔اسی پس منظر میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے. جس میں پاک فوج کا ایک دستہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوتا دکھایا گیا ہے۔س ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے کہ پاک سعودیہ معاہدہ ہوتے ہی پاک فوج کا دستہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے روانہ ہوگیا۔ یہ دعویٰ بڑے پیمانے پر پھیلایا جا رہا ہے.لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔اصل صورتحال یہ...