2025-11-04@16:15:34 GMT
تلاش کی گنتی: 341

«مواد کی سمگلنگ»:

    ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی چاندی ضبط کرلی۔سرکاری ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز ملتان نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاع پر مقامی حکام کے تعاون سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک مسافر بس کو روکا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی، تلاشی کے دوران کسٹم اہلکاروں نے تقریباً 30 کلوگرام وزنی چاندی کے بسکٹ برآمد کرلیے. جس کی مالیت ایک کروڑ 34 لاکھ روپے تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ...
    پشاور: افغانستان سے خیبر پختونخواہ میں منشیات کی بڑی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبر پختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل کی جا رہی ہیں، جہاں ڈرگ مافیا اور دہشت گرد گروہ (خوارج) مل کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ اور خیبر کے مختلف علاقوں میں تقریباً 12 ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کی کاشت کی جا رہی ہے، جس سے 18 سے 25 لاکھ ڈالر تک کا غیر قانونی منافع حاصل کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق، اس منافع کا ایک بڑا حصہ خوارج کو دیا جاتا ہے، جو اسے دہشت گردی کی مالی معاونت اور غیر قانونی دھندوں کے...
    راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران  الگ الگ کارروائیوں میں  خاتون سمیت 3ملزمان   کو گرفتار کرکے 2کروڑ 97لاکھ روپے سے زائد مالیت کی37کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ شاہراہِ فیصل کراچی پر کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں کپڑوں میں جذب8 کلو آئس برآمد  کرلی گئی۔ اس کے علاوہ شاہراہِ فیصل ہی پر ایک اور کارروائی کے دوران لندن بھیجے جانے والے پارسل سے فیس ماسک میں چھپائی...
    ملتان: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد اشیا برآمد کرلی۔ ایف بی آرکے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نےانسداد سمگلنگ کی فوری اور مربوط  کارروائی کرتے ہوئےکوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات کے قریب ایک بیڈفورڈ ٹرک سے اسمگل شدہ قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز حکام نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی  اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا کو ریت کی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ ان کی نشان دہی نہ ہو سکے تاہم تفصیلی معائنے کے دوران انفورسمنٹ...
    ملتان:(نامہ نگار)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد اشیا برآمد کرلی۔ایف بی آرکے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نےانسداد سمگلنگ کی فوری اور مربوط کارروائی کرتے ہوئےکوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات کے قریب ایک بیڈفورڈ ٹرک سے اسمگل شدہ قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز حکام نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا کو ریت کی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ ان کی نشان دہی نہ ہو سکے تاہم تفصیلی معائنے کے دوران انفورسمنٹ ٹیم نے بھاری مقدار...
    راولپنڈی: ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.61کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد  کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ دیگر کارروائیاں* اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں  آٹا گوندھنے...
    ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک شخص کو کوئٹہ سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاالدین، 2 کا تعلق گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان...
    اسلام آباد: کسٹمز حکام نے تافتان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک نشہ آور دوا میتھاڈون کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق ایک کنٹینر میں لدے ہوئے 620 کارٹنوں سے تقریباً 11.16 ملین گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت 446 ملین روپے ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق یہ ممنوعہ دوا غلط بیانی اور کسٹمز فراڈ کے مقدمات میں ماخوذ تافتان کے ایک درآمدکنندہ کی ملکیت ہے۔ حکام نے اس کھیپ کو نجی گاڑی میں منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق میتھاڈون کی درآمد صرف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کی سفارش پر وزارت نارکوٹکس کنٹرول کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں دو سڑکوں کی استرکاری و بحالی کے کام مکمل کرلیے گئے۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی نے رات گئے تک مختلف علاقوں میں جاری کاموں کی خود نگرانی کی۔ بیت المکرم مسجد اور پٹیل ہسپتال سے متصل سڑکوں کی استرکاری کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ منتخب بلدیاتی قیادت عوامی سہولت کے پیشِ نظر صبح 4 بجے تک موقع پر موجود رہی۔ علاقہ مکینوں نے بروقت اور معیاری کام کی تکمیل پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی شبانہ روز عوامی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین آصف عبدالکریم، رہنما جماعت...
    کراچی: کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ نے یارو کے علاقے میں ٹویوٹا گاڑی سے 40 عدد خالص چاندی کی اینٹیں اور 36 عدد بسکٹ  برآمد کرکے کروڑوں مالیت کی چاندی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ضبط شدہ چاندی اور گاڑی کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی نے آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی برآمد کرلی، دو مسافر بسوں سے برآمد ہونے والی چاندی کی مالیت دو کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ تیسری کارروائی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ خورکھیرہ نے کی جس میں...
    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب اچانک چیتا نظر آنے سے حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی۔ ذرائع کے مطابق، چیتا گزشتہ رات ایئرپورٹ کی باڑ کے قریب دیکھا گیا۔ اس کی موجودگی کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور پٹرولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی نوٹ کیا۔ فوٹیج میں چیتے کو باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی سمت بھاگتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گئی، تاہم چونکہ ایئرپورٹ کا علاقہ پنجاب کی حدود میں آتا ہے، اس لیے معاملہ بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب، راولپنڈی کے حوالے...
    ۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باؤنڈری  کے قریب چیتا آگیا جب کہ چیتے کر دیکھ کر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ چیتے کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا،  چیتے کو دیکھے جانے پر ائیرپورٹ حکام نے وائلڈ لائف کو اطلاع کی۔ معلوم ہوا ہے چیتا گزشتہ روز رات  کے وقت ائیرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب دیکھا گیا چیتے کی نقل و حرکت کو وہاں سی سی ٹی کیمروں اور پیڑولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی دیکھا  چیتے کی فٹیج بھی سامنے آگئی فوٹیج میں  چیتے باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی جانب بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ  ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے چیتے موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف...
    کسٹمز حکام نے تافتان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک نشہ آور دوامیتھاڈون کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق، ایک کنٹینر میں موجود620 کارٹنوں سے تقریباً1 کروڑ 11 لاکھ 60 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت44 کروڑ 60 لاکھ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ ممنوعہ دوا تافتان کے ایک درآمدکنندہ کی ملکیت ہے جو پہلے بھیغلط بیانی اور کسٹمز فراڈ کے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ حکام کے مطابق، اس کھیپ کو ایکنجی گاڑی میں منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ ایف بی آر کے ترجمان نے واضح کیا کہ میتھاڈون جیسی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب  خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کی ہے، ملزمہ کا بی ایل اے اور شاہ فہد سے کوئی تعلق نہیں۔ وکیل کے مطابق شریک ملزم کا کہنا ہے اس کو 24...
    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔ ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔ عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نساء نہیں ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا...
    جِلد کے مرض فنگل انفیکشن کے علاج کی دوا ایجاد کرلی گئی۔ سرد موسم میں جِلد کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ خشک موسم بتائی جاتی ہے۔ جِلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے نئی دوا ایجاد کرلی گئی ہے کیونکہ سردی اور گرمیوں کے موسم میں فنگل انفیکشن کا مرض تیزی سے بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنگل انفیکشن کے علاج میں دو دواؤں کو ملاکر یہ دوا تیار کی گئی ہے۔ خشک موسم میں جلد پر کریک پڑنا شروع ہوجاتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ سرد موسم جسم کو موسچرائز رکھا  جائے۔ ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ...
     گرفتار اشتہاری ملزم جاوید خان نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 68 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بابر حسین نے سال 2023 میں 3 شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 45 لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کو 3 مقدمات میں مطلوب تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار، ملزمان میں خورشید احمد، بابر حسین، جاوید خان اور محسن عباس شامل، ملزمان کو مظفرگڑھ، بہاولپور اور ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے...
    کراچی: کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن   کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے علاقے اور اطراف میں گوداموں پر کی گئی کارروائی میں مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ پرانے 3650 ٹائرز برآمد کیے گئے۔ اسمگل شدہ ٹائروں کی مالیت 5کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ ان اسمگل شدہ پرانے ٹائروں کو مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ ٹائرز کو اے ایس او کسٹمز گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز حکومت سندھ اور یونیسکو کے باہمی تعاون سے پاکستان میں ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس اور تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔تین روزہ یہ کانفرنس  پاکستان میں ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد کے عنوان سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی جا رہی ہے۔تقریب کا اہتمام محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے نوادرات و آثار قدیمہ اور یونیسکو کے اشتراک سے کیا گیا،  اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان میں ثقافتی ورثے اور نوادرات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام، مؤثر پالیسی سازی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔تقریب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے انجام دی گئی۔ اس مشن میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے مرکزی کردار ادا کیاـامریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کامیاب آپریشن پر پاکستان نیوی کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کی ایک مثالی مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ...
    پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک شاندار کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر نہ صرف منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچایا بلکہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا دنیا بھر میں لوہا منوا لیا۔ پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے کارروائی کی۔ یہ آپریشن امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے تعاون سے کیا گیا، جس نے پاک بحریہ کو اس کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ محض 48 گھنٹوں...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک اہم کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق، چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز ٹیموں نے اسمگلنگ کے خلاف مربوط اور منظم مہم شروع کی، جس کے نتیجے میں رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو غیر ملکی سگریٹس ضبط کی گئیں۔ ان سگریٹس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 49 لاکھ روپے بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال اسی عرصے کے دوران کسٹمز نے ایک کروڑ 41 لاکھ...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/ راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تیسری مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں وکیل صفائی کی یقین دہانی کے باوجود علیمہ خان آج بھی عدالت نہیں آئیں، عدالت نے ضامن کے وارنٹ بھی جاری کردییانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں تیسری بار بانی پی ٹی آئی عمران خان کی علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ایس پی راول ڈویژن کو ہدایت کی کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے بدھ 22 اکتوبر...
     انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
    ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت...
    راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  مختلف کارروائیوں میں افغان شہری اور خاتون سمیت 9ملزمان  کو گرفتار کرکے 12کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب خاتون کے قبضے سے 4.320کلوگرام ہیروئن اور 400 گرام آئس برآمد  کرلی گئی۔ اسی طرح فاروق اعظم کالونی اٹک میں واقع یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 600گرام چرس برآمد  کی گئی۔ گرفتار...
    اسلام آباد: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے پکتیکا صوبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی ٹارگٹڈ پریسشن سٹرائیکس کیں، جن میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ یہ کارروائی 17 اکتوبر کی رات کو انجام دی گئی، جسے سکیورٹی حکام نے ایک اہم اور بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے یہ کارروائی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کی  اور تمام قیاس آرائیاں جو شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتی ہیں، جھوٹی اور دہشت گردوں کی حمایت کے لیے پھیلائی گئی ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق گل بہادر گروپ پر سٹرائیکس میں مارے جانیوالے اہم خارجی سرغنوں میں فرمان عرف الکرامہ بھی شامل ہے اس کے علاوہ خارجی سرغنہ...
    اسلام آباد: پاک فوج نے افغان صوبے پکتیکا میں کارروائی کے دوران خارجی گل بہادر گروپ کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے جس میں 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے  پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات پر ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی مارے گئے جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو...
    —فائل فوٹو  سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔ پاکستان کی قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور... سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے، خوارج گل بہادر...
    سیکیورٹی فورسز نے 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بناتے ہوئے 70 سے زیادہ خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان مؤثر کارروائیوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زیادہ خارجی ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی ناقابل قبول قرار، پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشتگردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش  پر  سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز  نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ...
    لاہور: گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردِعمل...
    ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3075 تک پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر فاروق اعوان نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول روم نے متاثرہ شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے،  مظفرآباد کے ہسپتال میں زیر علاج مریض ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے جاں بحق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3075 تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب ڈینگی کنٹرول روم سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی موثر اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت لاہور ڈویژن میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی گزشتہ روز صبح 5بج کر 30منٹ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پنجاب سی این ایف کی ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے منسلک سمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ کارروائی کے دوران 1.32کلوگرام ہیروئن، 3عدد ڈرونز، 2عدد ایس ایم جیز بمعہ 60رائونڈز، 1عدد پسٹل اور 2عدد بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلیں...
    سٹی42: خیبر پختونخوا  کی پولیس کے اعلیٰ حکام کے سمگلروں کی سرپرستی کرنے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ پشاور اور خیبر پختونخوا مین ہر طرح کی غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ معمول کی بات ہے، البتہ پولیس کے کسی اہلکار کا سمگلنگ روکنے کے لئے کارروائی کرنا غیر معمولی بات ہے۔ ایسا ہی ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا لیکن اس کا افسوسناک انجام یہ ہوا کہ سمگلروں کی سرپرستی کرنے میں بدنام پولیس کے سینئیر افسر نے "سمگلروں کے خلاف فرض شناسی" دکھانے والے پولیس اہلکار کو سخت سزا دے ڈالی۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر پشاور میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے  کپڑا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کی ایک اور کشتی کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 اسمگلرز ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ وینزویلا کی کشتی پر امریکی فورسز کے حملے میں 6 منشیات فروش مارے گئے۔امریکی انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان ایک ایسی کشتی پر سوار تھے جو بین الاقوامی پانیوں میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 11 اسمگلرز ہلاک اور کشتی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست،عدالت نے فریقین سے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا،جے ایم ڈی سی اب سہیل یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے، سہیل یونیسورسٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اوران سے 7 نومبرتک جواب مانگ لیاہے۔منگل کوہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021ءمیں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔...
    سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست پرپی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب...
    راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں  فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی  آج منگل تک ملتوی کردی گئی۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی (آج) منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے (آج) منگل کو طلب کر لیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججا م جد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر...
    سٹی42:خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کی نمازِ جنازہ آج بعد از عصر ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق  طیفی بٹ کی لاش کو  رحیم یارخان کےہسپتال میں مکمل  پوسٹ مارٹم کےبعد ورثاکےحوالےکردیاگیا ہے۔  نمازِ جنازہ 50 ایم، گلبرگ، نصیر آباد میں رکھی گئی ہے، جہاں ان کے مداح، رشتہ دار اور دوست شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جائے۔ مزید یہ کہ جنازہ کے بعد طے ہے کہ متعلقہ حکام مسئلے کی تفصیلات اور مکمل تفتیشی عمل کے ساتھ عوام کو آگاہ کریں گے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور لرلی۔  واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مقدمے میں ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہائیکورٹ میں  ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔  عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔  عدالت نے ریمارکس دیے کہ گرفتار ملزمان ٹینکر کے مالکان نہیں ہیں۔ ملزمان نے نہ ہی برآمد چھالیہ کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔  درخواستگزاروں کے وکیل نے مؤقف دیاتھا کہ ڈرایئور اور کلینر دیہاڑی پر کام کرتے ہیں۔ ملزمان کا اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ پراسیکیوشن نے...
    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور تین لکڑی کی لانچیں قبضے میں لے لی۔ ایف بی آر کے مطابق میرین انفورسمنٹ یونٹ کی یہ کارروائی 9 اور 10 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے مطابق ایرانی ڈیزل کی بڑی کھیپ سمندری راستے سے پاکستان لائی جا رہی تھی۔ ایف بی آر نے بتایا کہ پریوینٹیو افسران ایاز علی اور سلیم یوسف پر مشتمل کسٹمز کی میرین انفورسمنٹ ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے گہرے سمندر میں...
    پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ، نسوار اور کتھہ برآمد کر لیا۔کسٹمز حکام کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی جوڑیا بازار کی دکانوں اور گوداموں پر کی گئی۔چھاپے میں غیر ملکی اسمگل شدہ 2320 ڈنڈے سگریٹس، 9720 کلو گرام چھالیہ، 140 ڈبے نسوار اور 2485 کلو کتھہ برآمد کیا گیا۔برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 1کروڑ 8لاکھ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ اشیاء کو 7 مزدا ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔
    ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد سرفراز بنگلزئی نے انکشاف کیا ہے کہ دشمن ممالک کی ایجنسیاں   بی ایل اے کو فنڈنگ دے کر مضبوط کررہی ہیں۔ سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں خونریزی جیسے واقعات کو خود انجام دے کر پھر ان کی ذمے داری ریاست پر ڈال دیتی ہیں تاکہ عوام میں ریاست کے خلاف نفرت اور ان کے لیے ہمدردیاں پیدا ہو ں۔ کئی مواقع اور متعدد علاقوں میں وہ کارروائیاں حقیقت میں انہی تنظیموں نے خود کی ہیں، جن کے بعد ان واقعات کا جھوٹا بیانیہ چلایا جاتا ہے تاکہ عوامی جذبات کو ان کے حق میں موڑا جا سکے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: یونیورسٹی پروفیسر بی ایل اے  کا سہولت کار نکلا؛ اعترافی بیان منظر عام...
    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بڑی انٹیلیجنس کارروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، جو نوجوان جوڑوں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں استعمال کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ نیٹ ورک پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے ہیروئن کی ترسیل کی کوشش میں مصروف تھا، تاہم خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی سے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ فورس نے کارروائی کے دوران نیٹ ورک کے سرغنہ ندیم خان سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 4 خواتین اور ایک فارماسسٹ بھی شامل ہیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ کم تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر کمزور نوجوان...
    راولپنڈی: ملک بھر  میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران 17 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 637.2 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے مجموعی طور پر 7 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ فاروق اعظم چوک اٹک کے قریب ایک گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جب کہ ڈسٹرکٹ اٹک میں ایک اور کارروائی میں کالج...
    پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.5 کلوگرام چرس، 25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ تمام منشیات قبضے میں لے کر متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 136.528 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات سمیت ہر قسم کی غیر قانونی اشیا کی...
    کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.5 کلوگرام چرس، 25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ تمام منشیات قبضے میں لے کر متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 136.528 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات سمیت ہر قسم...
    میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) میانوالی اور گردونواح میں گندم اور اٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام سخت پریشان، اٹے اور گندم کی اسمگلنگ کی بدولت اٹے اور گندم کی فی کلو قیمت میں 30 سے 40 روپے اضافہ ہوا ہے اس سے قبل فی کلو 16 روپے تھی چکی مالکان کا کہنا ہیکہ گندم کی افغانستان اسمگلنگ کیوجہ سے ہمیں گندم مہنگی مل رہی ہے جس کے باعث ہم آٹا اور گندم سستی فروخت نہیں کر سکتے لہذا ضرورت اس امر کی ہیکہ گندم اور آٹا کی افغانستان اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مثر اقدامات کئے جائیں اور ہمیں سستی قیمت پر گندم فروخت کی جائے تو ہم غریب عوام کو...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت کا پی ٹی آئی کے تینوں راہنماوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استنی کی درخواست مسترد کردی پی ٹی آئی راہنماوں کیجانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضی طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ فاضل جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات کی سماعت کی، جس میں عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور...
    فائل فوٹو۔ قومی ایئر لائن کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، کراچی سے ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 کو منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔ ایئر لائن ذرائع بتایا کہ نئے شیڈول کے مطابق پرواز اب منگل کی دوپہر ساڑھے 12بجے روانہ ہوگی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر آپریشنل وجوہات کے باعث ہے، مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے بوئنگ777 ایل آر طیارے کے لینڈنگ گیئر کی تبدیلی کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔ یہ طیارے ٹورنٹو کیلئے براہ راست اور نان اسٹاپ پروازوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن ٹورنٹو کی طویل پرواز بوئنگ 777۔...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے سنگجانی جلسہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو 20 اکتوبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تینوں رہنما ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
    عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عدالت نے عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمےمیں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے کیس کی مزید...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے سنگجانی جلسہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم ا ور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری  کئے،اے ٹی سی  کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عمر ایوب کی حاضری سےا ستثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تینوں رہنما ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو 20اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم  دیدیا۔ 2600 سال پرانے سکے سنبھال کے رکھنے والا شخص، دنیا کا پہلا سکہ کیسا دکھتا...
    اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر منگل 7 اکتوبر کی شب شاندار سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جو 2025 کے دوران نظر آنے والے تین سپر مون میں پہلا ہوگا۔سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے. جس کے باعث وہ معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن (تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن) دکھائی دیتا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا سپر مون منگل کی شب 8 بج کر 47 منٹ پر (پاکستانی وقت) ظاہر ہوگا، جو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ...
    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک اہم اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر کی گئی، جس کے تحت انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی سمندر کے راستے پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا۔ وہ شہریوں کو جیوانی کے راستے ایران اور عراق پہنچانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری ایک متاثرہ شخص کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس کو ملزم نے عراق میں ملازمت دلوانے کا وعدہ...
    اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں خاتون سمیت سات  ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد ،پشاور،لاہوراور اٹک میں منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات  کا آغاز کر دیا ہے-
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد رکن میر جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت 2 ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ میر جہانزیب مینگل کی جانب سے شوکاز نوٹس پر غیر تسلی بخش جواب، پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزیوں، اور صوبائی اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے پارٹی مؤقف کی نمائندگی نہ کرنے پر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ میر جہانزیب مینگل نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر کے اس ایکٹ کی مخالفت اور پارٹی کے بیانیے کی حمایت سے گریز کیا، جو ان کی ذمہ داری...
    لاہور، دبئی (ویب ڈیسک)  ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو  قتل کیس میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم  خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، یہ گرفتاری انٹرپول کی مدد سے عمل میں آئی، بتایاگیا ہے کہ پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سےملزم کو  گرفتار کیا اور قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد جلد پاکستان منتقل کیاجائے گا۔ دنیانیوز کے مطابق قتل کیس کے بعد طیفی بٹ ملک سے فرار ہو کر متحدہ عرب امارات (دبئی) میں روپوش ہوگیا تھا، جس کے بعد پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے اس کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کئے تھے۔ پولیس کا مؤقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ طیفی بٹ کی گرفتاری اس کیس...
    بھارتی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے معروف اداکار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 32 سالہ وشال برہما کے بیگ سے چنئی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے ( ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI 347 کے ذریعے چنئی پہنچے تھے جہاں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے تلاشی لی تو میتھاکولون نامی ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار کو مبینہ طور پر نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بڑی رقم کے عوض یہ بیگ اسمگل کرنے کے لیے استعمال...
    دنیا بھر میں جنگلی حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کی تحریک کی روح رواں ڈیم جین گوڈال 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ڈیم جین گوڈال ایک مطالعاتی دورے پر کیلی فورنیا پہنچی تھیں جہاں مختلف تحقیقی اداروں اور جامعات میں لیکچر دیئے۔ اسی دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دوران علاج چل بسیں۔  جین گوڈال لندن میں 3 اپریل 1934 کو پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی انہیں جانوروں سے بے حد محبت تھی، اور ابتدائی تعلیم و تربیت کے فوری بعد ہی ایک ایسے سفر کا آغاز ہوا جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا۔ انھوں نے 1960 میں،تنزانیہ کے گومبی اسٹریم گیم ریزرو کی طرف قدم رکھا، جہاں جنگل میں رہنے والے چمپینزیز کی زندگی کا مطالعہ شروع کیا۔ ڈیم...
    اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،چھ کارروائیوں کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا-کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی-اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سے مسافر وین میں سوار ملزم سے چھ کلو چرس برآمد کی گئی،حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے تین کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کااعتراف  کیا ہے-دیگر کارروائیوں میں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتارکئے گئے،سنگر...
    سندھ رینجرز نے یوسف گوٹھ 100 فٹ روڈ اور حب چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلیں۔ سندھ رینجرز کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر یوسف گوٹھ 100 فٹ روڈ اورحب چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلیں۔ برآمد شدہ سامان میں ٹائر و ٹیوب، چائنہ نمک، آٹو پارٹس، ایرانی کپڑا، انجن آئل، ملک پیک، شیمپو، چھالیہ اوردیگر اشیائے خردونوش شامل ہیں، برآمدکی گئی اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک...
    ایف آئی اے نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی قونصل خانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 (ترمیمی 2025) کی دفعات 3، 4 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دو مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عظمیٰ مصطفیٰ رہائشی ویلنشیا ٹاؤن لاہور اور محمد شبیر رہائشی شرقی کالونی وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان پر منظم انداز میں تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے...
    کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مغوی لڑکیاں اغوا کار کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ایئرپورٹ کے قریب تعینات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے اہلکاروں نے دونوں کو فوری حفاظتی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ متاثرہ لڑکیوں میں 19 سالہ طیبہ فیصل آباد جبکہ 17 سالہ حمیرا اوکاڑہ کی رہائشی ہیں۔ دونوں نے پولیس کو بتایا کہ عائشہ نامی خاتون نے انہیں اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی بلایا اور وہاں رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کر دیا۔ لڑکیوں کے مطابق رفیع الدین گزشتہ کئی ماہ سے انہیں زبردستی بدکاری پر مجبور کرتا رہا اور پیسے لے کر ان کا جنسی استحصال...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار جعفر گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔  لاش کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔  ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ منصور احمد کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی۔ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، ابتدائی تفتیش میں واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم پولیس مقتول کے اہلخانہ اور جائے وقوعہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (منگل کو )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم دورہ نیویارک کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے علاوہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے) اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آسٹریا کے چانسلر کرسٹین سٹاکر، کویت کے ولی...
    لاہور: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے لاہور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ہولڈ بیگیج سرچ کاؤنٹر پر بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے گلابی رنگ کے ٹرالی بیگ کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور تلاشی کے دوران بیگ کے اندر موجود ایک سیاہ ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.6 کلو گرام آئس (میٹھ ایمفیٹامائن) برآمد ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر اے ایس ایف کنٹرول روم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں بڑھتے جرائم نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ گلشن حدید فیز 2 ایکسٹینشن کے مکان نمبر B-58 میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والی ڈکیتی کی واردات نے نہ صرف ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار ا ایک ضعیف العمر شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بلکہ نجی سوسائٹیوں کی سیکورٹی پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔اہلخانہ کے مطابق تقریباً پونے چار بجے کے قریب 10 سے 15 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنایا، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر دو گھنٹے تک تشدد اور لوٹ مار جاری رکھی۔ اس دوران ڈاکوؤں نے 70 سالہ راؤ جاوید علی خان (سابق...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ممنوع دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق بھارت میں امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھارتی کاروباری ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے ہیں۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ افراد ممنوع دوا بنانے والے کیمیکل کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔ سفارت خانے نے ویزا منسوخ یا مسترد ہونے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔ واضح رہے کہ فینٹانائل ایک انتہائی طاقتور مصنوعی دوا ہے جو افیون کے زمرے میں آتی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی منشیات کی پیداوار میں ملوث 23 ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اس فہرست میں بھارت کے علاوہ پاکستان، افغانستان، چین، کولمبیا، بولیویا اور وینزویلا جیسے ممالک شامل ہیں۔ کانگریس (امریکی پارلیمنٹ) میں پیش کیے گئے صدارتی فیصلہ میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے 23 ممالک کی نشاندہی کی ہے جو منشیات کی غیر قانونی پیداوار اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں افغانستان، بہاماس، گوئٹے مالا، ہیٹی، بیلیز، بھارت، جمیکا، لاو ¿س، بولیویا، میانمار، چین، کولمبیا، کوسٹاریکا، ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور، ایل سلواڈور، ہونڈوراس، میکسیکو، نکاراگوا، پاکستان، پاناما، پیرو اور وینزویلا شامل ہیں۔وائٹ ہاو ¿س نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت، واٹر کارپوریشن کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورٹ میں گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ گلشن جمال کا علاقہ واٹر کارپوریشن کی نہیں بلکہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی حدود میں آتا ہے، درخواست گزار محتسب اعلیٰ کے جس حکم نامے کا حوالہ دے رہے ہیں وہ حکومت کالعدم قرار دے چکی ہے، کنٹونمنٹ کے وکیل محمد عاصم نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کنٹونمنٹ بورڈ فیصل سے 26 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا،درخواست جماعت اسلامی کے امیر ضلع شرقی نعیم اختر کی طرف سے...
    اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی گاڑی کھائی میں گرگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی گل ابراہیم 5 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ Post Views: 5
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) کینٹ سرکل کے تھانہ گلبرگ پولیس نے نوتھیہ قدیم گلستان کالونی اور النور سٹریٹ میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمد کر لی ۔(جاری ہے) ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان رحیم عباس عرف کاکے ، عثمان، اسلام گل، نعیم خان، شاہ سعود، پاسکل خان اور آئزک کو گرفتار کر کے 1410 گرام آئس، 3260 گرام چرس اور 50 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آئس، چرس اور شراب کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ گھروں میں شراب تیار کرکے پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی...
    راولپنڈی: طورخم بارڈر پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف کی ٹیم نے افغان کارگو گاڑی کو روک کر پشاور منتقل کیا، جہاں تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے ایکسل شافٹ باکس میں مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانے سے 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس (میتھ ایمفیٹا مائن) برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی کل مقدار 22 کلوگرام ہے جس کی مالیت 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ٹرک کے ڈرائیور مومند اکرام، جو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کا...
    راولپنڈی: اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)  کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  5 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان  کو گرفتار کرکے 4کروڑ  80لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 210 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ ایک کارروائی میں سبزی منڈی کراچی کے قریب ٹرک سے 60 کلو چرس اور 13 کلو آئس برآمد  کرلی گئی اور 2ملزمان کو گرفتار  کرلیا گیا۔ اسی طرح برکی روڑ لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان سے 2.400 کلو چرس اور 1کلو ہیروئن برآمد  کی...
    کراچی: گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں ایک گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کا ہولناک واقعہ ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار سے خواتین کو قتل کیا۔  افسوسناک واقعے میں ایک کمسن بچی اور ایک مرد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت مینا، دانیہ اور عاشی کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا  ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو...
    پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل الیکشن  نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے، اے ٹی سی نے سزا سنائی، جب کسی کو سزا ہو جائے تو وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا۔ جسٹس سید ارشد علی  نے ریمارکس دیے کہ اسحاق ڈار کیس میں لاہور ہائیکورٹ قرار دے چکی یے کہ اگر کسی کو سزا ہوجائے تو پھر بھی ان  کو حقوق حاصل ہوتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج عدالت...
    ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کلپرٹ اسٹڈیزکی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے مہینے میں خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں تیزی آئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں دہشت گردی کی ریکارڈ وارداتیں ہوئیں۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردی کے 147 حملوں میں 194 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس مہینے دہشت گردی کا واقعہ کوئٹہ میں ہونے والا خوف ناک دھماکا ہے۔ یہ دھماکا بلوچستان کے حالات کو مزید سنگین بنانے کے رجحان کا مظہر ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے قوم پرست رہنما کی...
    بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...