2025-09-18@11:37:13 GMT
تلاش کی گنتی: 398
«ٹیک ٹیسٹ»:
بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشتگردی اور فرانزک سائنس کا ترمیمی مسودہ قانون منظور کر لیا۔ بدھ کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ترمیمی بل پارلیمانی سیکرٹری زرین خان مگسی نے ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے قانون کی ضرورت کیا تھی اور اس کے اہم نکات کیا ہیں؟ نیا قانون اور اس کی تفصیلات یہ قانون انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں نئی دفعہ 21AAA شامل کر کے بنایا گیا ہے جسے بعض مقدمات کی سماعت سے متعلق خصوصی احکام کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس دفعہ کو دیگر تمام نافذ قوانین پر بالادستی حاصل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے انسانی حقوق کی آڑ میں دہشت...
نیویارک (اسپورٹس ڈیسک) ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز اور بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ارینا سبالنکا کی یو ایس اوپن جیتنے پر حاصل انعامی رقم میں بڑی کٹوتی ہوگئی۔ دونوں کھلاڑیوں کو 5، 5 ملین ڈالرز ملنے تھے، مگر امریکی ٹیکس قوانین کے تحت 2، 2 ملین ڈالرز کی کٹوتی کرلی گئی، یوں ہر کھلاڑی کو اصل میں 3 ملین ڈالرز ملیں گے۔ امریکی قوانین کے مطابق 6 لاکھ ڈالرز سے زائد آمدنی پر 37 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے، اسی شرح کے تحت الکاریز اور سبالنکا کی انعامی رقم سے کٹوتی کی گئی۔ کوچز، ایجنٹس، سپورٹ اسٹاف اور سفری اخراجات کو بھی شامل کیا جائے تو ٹیکس کی مد میں یہ رقم تقریباً 2 ملین ڈالرز بنتی ہے۔...
برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔ یہ معاملہ سامنے آنے پر اینجلا رینر، جو ایشٹن اَنڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں نے رواں ہفتے خود وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس غفلت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور مانتی ہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریداری کے معاملے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کے مشورہ پر عمل نہ کرکے غلطی...
نئی دہلی: بھارت نے امریکی درآمدی ٹیرف کے باعث ممکنہ معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے گھریلو مصنوعات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر طلب میں اضافہ اور معاشی سست روی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، صابن، چھوٹی گاڑیاں اور دیگر استعمال کی عام اشیاء پر جی ایس ٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نئے ٹیکس ریٹ 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ اہم تبدیلیاں اب اشیائے ضروریہ پر صرف دو ٹیکس سلیب ہوں گی: 5 فیصد اور 18 فیصد پرانی 12 فیصد اور 28 فیصد والی ٹیکس سلیبز کو ختم کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت پر عائد ٹیرف میں کوئی کمی نہیں کریں گے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا جس سے امریکی صنعت کاروں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کیے جس سے کئی کمپنیاں مشکلات میں گھر گئیں۔ امریکی صدر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہارلے ڈیوڈسن جیسی موٹرسائیکل ساز کمپنی بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کر سکتی تھی کیونکہ وہاں 200 فیصد ٹیرف عائد تھا۔ اس صورتحال میں کمپنی...
اسلام آباد: یورپین آرگنائزیشن برائے نیوکلیئر ریسرچ سرن کے اعلیٰ سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور مختلف سائنسی و ٹیکنالوجی اداروں کا بھی دورہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد 24 تا 28 اگست پاکستان کے دورے پر رہا تاکہ پاکستان کی حیثیت بطور ایسوسی ایٹ ممبر کے جائزہ لیا جاسکے۔ وفد میں شامل پانچ ماہرین نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور جن اداروں کا دورہ کیا ان میں نیشنل سینٹر فار فزکس ہیوی مکینیکل کمپلیکس3، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلئیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلئیر میڈیسن اینڈ اونکالوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لیزر اینڈ آپٹرونکس سمیت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان یعنی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کو چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیموپر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 اگست 2025 کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ٹیمو کی سرگرمیاں مقامی تجارت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور صارفین کے حقوق کو متاثر کر رہی ہیں۔ نوٹس میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل اور چین اسٹور ایسوسی ایشن کی شکایات بھی شامل تھیں، جن کے مطابق ٹیمو ’غیر معمولی کم قیمتوں اور جارحانہ مارکیٹنگ‘ کے ذریعے مقامی ریٹیلرز کے لیے غیر پائیدار حالات پیدا کررہا ہے۔ سی سی پی نے واضح کیا کہ چونکہ ٹیمو پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے اس...
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان یعنی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کو چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیموپر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 اگست 2025 کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ٹیمو کی سرگرمیاں مقامی تجارت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور صارفین کے حقوق کو متاثر کر رہی ہیں۔ نوٹس میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل اور چین اسٹور ایسوسی ایشن کی شکایات بھی شامل تھیں، جن کے مطابق ٹیمو ’غیر معمولی کم قیمتوں اور جارحانہ مارکیٹنگ‘ کے ذریعے مقامی ریٹیلرز کے لیے غیر پائیدار حالات پیدا کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میرے آرڈر کرنے سے پہلے ہی ٹیمو مہنگا ہوگیا، ہمیشہ دیر کردیتاہوں‘ سی سی پی نے واضح...
جنیوا: اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کے نئے ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کا کہنا ہے کہ 25 رکن ممالک نے باضابطہ طور پر امریکا کے لیے اپنی سروسز معطل کرنے کی اطلاع دی ہے، کیونکہ امریکی حکام...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آنگابازار نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ اہم اجلاس میں پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسو ڈویلپمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو بتایا کہ ان کی حکومت ریونیو میں اضافہ اور سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غیرترقیاتی بجٹ کو کنٹرول کر رہی ہے اور نئے ٹیکس ریونیو کی شرحِ نمو بڑھانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعلیم کے شعبے میں جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مڈل اور پرائمری اسکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس...
راؤدلشادحسین: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ای پیمنٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث محکمہ ایکسائز میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو علی حیدر گیلانی نے مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لےلیاجس کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی آڈٹ رپورٹ پر کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 اور 22 میں ای پیمنٹ سسٹم نافذ نہ کرنے سے پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں،ایکسائز ملازمین نے کاغذی رسیدوں میں ہیر پھیر کرکے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری میں ریکارڈ بے ضابطگیاں ہوئیں،گاڑیوں کے ٹوکن...
علی ساہی:محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کے چالان ڈلیور کرنا شروع کردیئےہیں۔ ایکسائزحکام کے مطابق چالان اب مینول ڈلیوری کی بجائے ایپ کےذریعےڈلیورکئےجارہےہیں،پنجاب میں تمام کانسٹیلزاورانسپکٹرزپراپرٹی چالان خودٹیکس دہندگام تک ڈلیورکرکےتصاویربنائینگے،ہرڈلیورہونیوالےچالان کی آن لائن ڈلیوری اورفوٹوسسٹم میں اپلوڈکی جائیگی،پراپرٹی یونٹ کی آئی ڈی پن ،وقت اورتاریخ بھی اپلوڈکی جائے گی،چالان ڈلیوری کیساتھ لوکیشن بھی سسٹم میں اپلوڈکی جائےگی۔ایکسائزحکام کے مطابق چالان ڈلیوری اپلوڈنگ کیساتھ ہی تفصیلات ہیڈ آفس ،ڈائریکٹرزکےڈیش بورڈپرنمایاں ہوجائینگی،لاہورکے سوا8لاکھ سمیت پنجاب میں ساڑھے24لاکھ ٹیکس دہندہ پراپرٹیزموجودہیں،لاہور میں سوا لاکھ سمیت پنجاب میں ابتک4لاکھ ٹیکس دہندگان کونوٹسزبھجوا دیئے گئے ۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ شاہد عبدالسلام تھہیم نے سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی)کے 173ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہر ادارے سے کم از کم اجرت کی بنیاد پر شراکت وصول کی جائے گی۔ ہر مزدور کو اس کا پورا حق دلایا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کےرواں مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ کی متفقہ منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال کے بجٹ کا کُل تخمینہ تقریباً 18 ارب 49 کروڑ روپے رکھا گیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 14 ارب 41 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، کمشنر سیسی صفدر رضوی، آجران اور محنت کشوں کے نمائندہ اراکین سمیت دیگر ممبران نے شرکت...
ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی نشستوں کی تعداد 4...

نئی جدید اور ہائی ٹیک صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کےلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، عاصم منیر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر اور سابق صدر ٹیوٹا بورڈ آف مینجمنٹ فیصل آباد انجینئر عاصم منیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق نئی جدید اور ہائی ٹیک صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ چیئرمین ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی بریگیڈیئر محمد ساجد کھوکھر ان مقاصد کے حصول کیلئے عملی اور قابل عمل اقدامات کر ررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے ٹیوٹا کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بارے ٹیم سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔اس ٹیم نے فیصل آباد چیمبر کا دورہ کیا اورنئے شروع کئے جانے والے...
لاہور: سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی۔ سیف سٹی کی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں...
ترکیہ کے قونصل جنرل درموش باش توغ نے سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں پارٹنرشپ کے مواقع کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے قونصل جنرل کو امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری اسلحہ و بارود غائب، محکمہ داخلہ کا انکوائری کا حکم اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل درموش باش توغ نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں اور مضبوط پاکستان کا مطلب مضبوط ترکیہ ہے۔ ’ہمیں پاکستان کی ترقی پر فخر ہے اور...
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈرائیور کے اندھے قتل معہ ڈکیتی کا معمہ حل ہو گیا اور ملوث 3 ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد کر کے مقتول کے بچوں کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل معہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ۔27 اپریل 2025 کی رات ملزمان واردات کی نیت سے لاری اڈا بوریوالا سے وہاڑی جانے کے لیے سواریاں بن کر ساجد محمود کی گاڑی میں بیٹھے۔ ملزمان نے 515 ای بی کے قریب گاڑی چھینی اور مذاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور ساجد...
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو آسان بنانا اور توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کی امریکی منڈی تک رسائی کو بہتر بنائے گا اور امریکی سرمایہ کاری کو پاکستان میں بڑھاوا دے گا۔ پاکستان کی بڑی برآمدات میں ٹیکسٹائل مصنوعات شامل ہیں، جو کافی عرصے سے بنگلہ دیش اور بھارت کی وجہ سے متاثر تھیں۔ چونکہ اب پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات بحال ہو رہے ہیں، اور دوسری جانب بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا پر پاکستان سے زیادہ ٹیرف بھی عائد ہو چکا ہے، تو اس شعبے میں پاکستان کیا اب اپنی کھوئی ہوئی پہچان...
ماحولیاتی تبدیلی کے باعث زمین کے کٹاؤ اور ماحولیاتی بگاڑ کو روکنے کے لیے پنجاب کے محکمہ جنگلات نے بنجر زمینوں کو سر سبز کرنے کے لیے ہائیڈرو سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنا شروع کردی ہے۔ محکمہ جنگلات پنجاب کے چیف کنزرویٹر عابد گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے لاہور کے قریب جلو پارک میں کئی ایکڑ رقبے پر ہائیڈروسیڈنگ کامیابی سے مکمل کی ہے، جس کے لیے خصوصی مشینری کے ذریعے بیج، پانی اور غذائی اجزا کے آمیزے کو زمین پر اسپرے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے لیے جدید اقدامات، پنجاب کو سرسبز بنانے کا عزم ہائیڈروسیڈنگ کے فوائد بتاتے ہوئے عابد گوندل نے بتایا کہ یہ امید افزا طریقہ پاکستان میں سرکاری...
آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے محققین نے ایک انوکھی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کا نقشہ بدل سکتی ہے۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ محقیقین نے عام بھونروں کی پشت پر مائیکروچِپس نصب کرکے انہیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کامیابی سے حرکت دی۔ مزید پڑھیں: کیلیفورنیا کے ساحلوں پر نیلی وہیلز کی خاموشی، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی ’بیگ پہنے‘ بھونرے ملبے تلے دبے یا کانوں میں پھنسے افراد کو چند گھنٹوں میں تلاش کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے تباہی کے بعد زندگیاں بچانے میں تیزی آ سکتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کردی گئی ہے، پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کے لیے ہر سلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد فروخت کنندہ کو جائیداد کی فروخت پر حاصل کیپٹل گین کی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے رواں مالی سال 26-2025ء کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 26-2025 کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم جاری کر دی ہیں، جن کے تحت نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے اور غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ہر بینکنگ کمپنی کو نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کا اختیار ہوگا۔ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں بھی...
حکومت نے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی پالیسی کے تحت نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی جبکہ جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کے نئے سلیبزعائدکئے گئے تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کے لیے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ ٹیکس ایڈوانس اور ایڈجسٹیبل ہوگا، اور ہر بینکنگ کمپنی اسے وصول کرنے کی مجاز ہوگی۔ یہ اضافہ ان افراد پر لاگو ہوگا جو ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر نئے سلیبزرکھ دیئے گئے ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔ یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پرٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف بی آر کاکہنا ہے کہ ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔ یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے، اس سے پہلے یومیہ 50 ہزار سےزائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔ ہر بینکنگ کمپنی نان فائلر سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کی مجاز ہوگی۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ انکم ٹیکس سرکلر کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بدستور 4 فیصد ہی رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت تعلیم چینی ٹیک کمپنی ہواوے کے اشتراک سے پاکستانی طلبا کو آئی ٹی ٹریننگ فراہم کرے گی سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ فائنانس ایکٹ 2025 سے قبل انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 153 کے تحت غیر درجہ بند خدمات پر کمپنیوں کے لیے 9 فیصد اور دیگر کے لیے 11 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو تھا، اس کے علاوہ، کھلاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 فیصد مقرر تھی۔ اسی طرح، شق 152 اور 153 کے تحت مخصوص خدمات پر 4...
علی ساہی: مالی سال کےآغازکو36روزگزرگئے،تاحال پراپرٹی ٹیکس وصولی کا مکمل آغاز نہ ہوسکا۔ٹیکس دہندگان کو چالان بھجوانے کا سسٹم مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا۔پراپرٹی ٹیکس ڈی سی ریٹ پرمنتقلی سےسسٹم جزوی طور پرکچھ اضلاع میں فعال ہوا تاہم متعدد زونز میں پرنٹنگ سسٹم مکمل اپڈیٹ نہ ہونے سے چالان کا اجرا تاخیر کاشکار ہے۔ایکسائزذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سالوں میں پہلےہفتےسےچالانزجاری کرکےوصولیاں شروع ہوتی ہیں،ہمیشہ مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران 4سے 5 ارب روپے کی وصولیاں کرلی جاتی ہیں۔30ستمبرتک رعایتی پریڈہوتاہےجس میں50فیصدزائدپراپرٹی ٹیکس اداکردیاجاتاہے۔گزشتہ مالی سال میں ایکسائزنے 20ارب کے قریب پراپرٹی ٹیکس وصول کیا تھا۔ایکسائزحکام نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 25 سے30 ارب کی وصولی متوقع ہے،ماہ جولائی میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی نہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اقتصادی تھنک ٹینک ٹاپ لائن ریسرچ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے اور سود اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ محصولات میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے معاشی اشاریے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی توقعات سے بھی بہت بہتر رہے ہیں۔ ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگیا، مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوارکا صرف 5.38 فیصد رہا اور یہ کامیابی ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں 36 فیصد سالانہ اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لگ بھگ 69 ممالک سے امریکہ درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد سے لے کر 41 فیصد تک کے نئے ٹیرف کے اطلاق کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان پر پہلے سے عائد کردہ ٹیرف (یعنی ٹیکس) کی شرح 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دی گئی ہے۔ٹیرف وہ ٹیکس ہے جو بیرون ممالک سے امریکہ پہنچنے والے سامان تجارت پر عائد کیا جائے گا اور اس کا نفاذ درآمدات کی قیمت کے تناسب سے ہوتا ہے۔ یہ رقم ملک میں موجود اُس کمپنی کو ادا کرنی ہوتی ہے جو یہ سامان بیرون ممالک سے درآمد کرتی ہے نہ کہ وہ غیر ملکی کمپنی جو اس سامان...
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پشاور سینٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ اینٹی ڈرون...
سٹی42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ اب شہری اپنی جائیداد کی اسسمنٹ اور تفصیلات خود آن لائن سسٹم میں اپلوڈ کر سکیں گے۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری اپنی جائیداد کے مکمل کوائف اور اسسمنٹ محکمہ کی ویب سائٹ پر خود اپلوڈ کریں گے۔ایکسائز انسپکٹرز اور دیگر عملہ بھی اگر کسی جائیداد کی اسسمنٹ غلط ہو تو وہ درست ڈیٹا سسٹم میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔متعلقہ ڈائریکٹرز آن لائن اپیل کے ذریعے اس ڈیٹا کا جائزہ لے کر درستگی یقینی بنائیں گے۔ محکمہ کے مطابق اب شہری گھر بیٹھے خود اپنا پراپرٹی ٹیکس چالان نکال سکیں گے اور ای پے کے ذریعے آن...
پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا سوائٹیک نے ڈبلیو ٹی اے ٹور سطح پر حیران کن سنگ میل عبور کرتے ہوئے منفرد ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ ایگاسوائٹیک نے متواتر 63 ابتدائی میچز جیت کر تاریخ رقم کردی، جو ایک بے مثال کامیابی ہے۔ سوائٹیک نے ڈبلیو ٹی اے ایونٹس، یونائیٹڈ کپ اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں مسلسل ہر پہلے راؤنڈ کا میچ جیتا، جو اُنہیں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بناتا ہے۔ ان سے قبل مونیکا سیلس نے 1990 سے 1996 تک ڈبلیو ٹی اے ایونٹس کے لگاتار 64 ابتدائی میچز اپنے نام کیے تھے۔ یہ سفر اُس وقت شروع ہوا جب سوائٹیک نے مونٹریمال میں کوالیفائر گو ہانُیو کو 6-3، 6-1 سے ہرا کر اپنی فتح...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درجنوں ممالک سے امریکہ آنے والی درآمدات پر 10 فیصد سے 41 فیصد تک کے نئے ٹیرف (درآمدی محصولات) عائد کر دیے ہیں۔ یہ اقدام 1 اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل کیا گیا ہے تاکہ دیگر ممالک کو تجارتی معاہدوں پر رضامند کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، بھارت کو سختی کا سامنا وائٹ ہاؤس کے مطابق، بھارت پر 25 فیصد، تائیوان پر 20 فیصد اور آسٹریلیا و برطانیہ پر 10 فیصد کا بنیادی ٹیرف لاگو ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے اس اقدام کو “دوطرفہ تجارتی تعلقات میں باہمی برابری کی مسلسل کمی” کا نتیجہ قرار دیا ہے۔...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک، افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے جب کہ ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم...

مشترکہ جدت کیلئے ڈیجیٹل روابط کا قیام، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی چینی وفد سے ملاقات، اے آئی تعاون، اسمارٹ سٹی انوویشن اور میڈ-ٹیک تبادلے کے فروغ پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر چین کے ممتاز طبی و ٹیکنالوجی ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، اسمارٹ سٹی حل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وفد میں چنگ ڈونگ، جو آل چائنا فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شنگھائی زانگ جیانگ ہائی ٹیک سٹی میڈیکل انوویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیں، لیو یوئنگوئی، وائس پریزیڈنٹ شینلان ٹیکنالوجی (شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ، پروفیسر ژاؤ شانٹنگ، جو جرمنی سے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک )اور چین کی نِنگبو یونیورسٹی کے اشتراک سے اسلام آباد میں ’’ایپلائیڈ بایومیڈیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘‘پر بین الاقوامی سرٹیفکیٹ کورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق کامسٹیک سیکریٹریٹ میں منعقدہ اس 19 روزہ ہائبرڈ کورس میں 30 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد نوجوان سائنسدان، محققین اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔کورس کا مقصد بایئومیڈیکل تحقیق میں مصنوعی ذہانت کی عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے، خاص طور پر او آئی سی کے کم اور درمیانی آمدنی والے رکن ممالک کے شرکاء کو ہنر مند بنانا۔(جاری...
پاکستان میں جدید اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ارمان یوسف ) وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی میں دو طرفہ اشتراک پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر خصوصی طور پر ایریزونا یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں AI ریسرچ سینٹرز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے ایسے اشتراک اہم...
اسلام آباد میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور جدید ٹیکنالوجی میں دو طرفہ اشتراک پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خصوصی طور پر ایریزونا یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں AI ریسرچ سینٹرز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے ایسے اشتراک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ...
تقریب کے دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل اے رومشو نے موضوع کی مناسبت پر جامع اسٹریٹجک دستاویز پیش کی، جس میں یونیورسٹی کے آئندہ سفر، ترقیاتی منصوبوں اور ترجیحات کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ مکالمہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ مکالمہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ مکالمہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ مکالمہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ مکالمہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ مکالمہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ...

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مابین اشتراک پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی (اے ایس یو) امریکہ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے عالمی تعلیمی معیار کو اپنانے اور ڈیجیٹل و علم پر مبنی معیشت کے قیام کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این آئی ٹی اور اے ایس یو کے درمیان اشتراک پاکستان کی تعلیمی تبدیلی کی جانب ایک نمایاں قدم ہے جس کے تحت پاکستانی طلبہ...

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو ملاقات کی اور دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے اشتراک بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق احد خان چیمہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے، اس کا پاکستانی ادارے کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو اب ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں میں ایک اور معیاری تعلیمی ادارے کی سہولت...
ساہی :افسران کی سستی اور آن لائن سسٹم کے آغاز میں تاخیر کے باعث پراپرٹی ٹیکس کی وصولی شروع نہ ہو سکی، شہریوں کو ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈی سی ریٹ پر منتقلی کے باوجود چالانز کا اجرا تاحال ممکن نہ ہو سکا۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق گزشتہ سالوں میں پہلے ہفتے سے وصولیاں شروع کردی جاتی ہیں،ہمیشہ سال کے پہلے ماہ میں 4سے 5 ارب کی وصولیاں کرلی جاتی ہیں،30ستمبر تک رعائتی پریڈ میں 50فیصد زائد پراپرٹی ٹیکس ادا کردیا جاتاہے،رواں مالی سال میں ہدف بھی زیادہ مقرر کیا گیا ہے ،یونٹس کی تعداد بھی 18لاکھ سے ساڑھے 24 لاکھ تک پہنچ گئی،رواں مالی سال میں تاحال چالاننگ ایشو پر کام شروع نہ ہوا۔ میٹرک...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں بینکاری شعبہ جدید ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپناتے ہوئے صارفین کو مزید آسان اور محفوظ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں بینک الحبیب نے ملک میں پہلی بار این ایف سی (NFC) ٹیکنالوجی سے لیس اے ٹی ایمز متعارف کروا دی ہیں، جو صارفین کو بغیر کارڈ ڈالے محض ٹیپ کے ذریعے ٹرانزیکشن کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ این ایف سی اے ٹی ایم استعمال کرنے کا طریقہ: اپنا ڈیبٹ کارڈ اے ٹی ایم پر موجود این ایف سی (Contactless) سمبل پر ہلکا سا ٹیپ کریں۔ حسبِ معمول اپنا پن کوڈ درج کریں۔ اے ٹی ایم مینو سے مطلوبہ سروس منتخب کریں اور لین دین مکمل کریں۔ فی الحال یہ سہولت...
حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے، تاکہ صوبے بھر میں ڈرون کے ذریعے ممکنہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کے مطابق پولیس نے جدید جیمنگ گن کے ذریعے فضا میں پرواز کرتے مشکوک ڈرونز کو کامیابی سے جام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع، بالخصوص شمالی وزیرستان، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور : خیبر پختونخوا میں ایک اور بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق کےپی سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ میں مبینہ طور پر 32 ارب روپے کی بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور کے پی حکومت کے اشتراک سے مالی اعانت یافتہ ہے، منصوبے کا مقصد پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان اور مینگورہ میں شہری انفرااسٹرکچر اور میونسپل خدمات کو بہتر بنانا ہے، جوائنٹ وینچر غیر رجسٹرڈ ترک کمپنی کو کےپی سی آئی پی کے تحت ٹھیکا دیا گیا ، کمپنی بولی کے وقت ایف بی آر، کےپی ریونیو اتھارٹی اور نہ ہی پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ تھی۔دستاویزات کے مطابق بہت کم ترقی کے باوجود 32...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تجارتی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد درآمدی ٹیکس (ٹیرف) عائد کیا جائے گا، یہ اقدام گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر ٹرمپ نے یہ اعلان یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیر لاین اور میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باوم کو علیحدہ علیحدہ خطوط کے ذریعے کیا، جنہیں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بھی جاری کیا، صدر کے اس فیصلے سے نہ صرف بین الاقوامی سرمایہ کار پریشان ہو گئے ہیں بلکہ قریبی...

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات، پاکستان میں اے آئی کے فروغ ، باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس (جی ڈی جیز)، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی موثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کی این پلس ون ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی...
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کو جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے تصدیق کی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب مسافر جوتے پہنے ہوئے ہی سیکیورٹی اسکریننگ کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی نظام میں بہتری جدید سینسرز اور اسکیننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوئی ہے، جس سے وقت کی بچت اور مسافروں کی سہولت بڑھے گی۔ یاد رہے کہ یہ جوتے اتارنے کی پالیسی 2001 میں اس وقت نافذ کی گئی تھی جب ایک نو مسلم فرانسیسی شہری نے جوتوں میں بارود چھپا کر دھماکہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان ، تفصیلات سب نیوز پر
اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سردار طاہر محمود ۔چوہدری عبدالروف۔چوہدری زاہد رفیق و دیگر نے کہا ہے کہ پراپرٹی فیس میں اضافہ کرکے بجٹ میزائیل اسٹیٹ کو فراہم کردہ ریلیف سبوتاژ نہ کیا جائے۔ پراپرٹی ٹرانسفر فیس اور دیگر چارجز میں اضافہ حکومتی ویژن۔عوام کو چھت کی آسان فراہمی کے متضاد ہے۔22 جولائی کو سی ڈی اے کے سامنے جڑواں شہروں کے رئیلرز۔بلڈرز۔الائیڈ انڈسٹری تالہ بندی کرکے احتجاج کریں گے۔پراپرٹی ٹرانسفر فیس 3 فیصد کرنے کا،نوٹیفیکیشن فوری...
آسٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 41 لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے حکام نے ریاست میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. جمعہ کے روز آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کیئر کاﺅنٹی میں ہوئیں جن کی تعداد 75 بتائی جاتی ہے کاﺅنٹی میں لڑکیوں کا مسٹک نامی سمر کیمپ متاثر ہوا جس میں طالبات اور عملے کے افراد سمیت 27 ہلاک ہوئے تاہم سیلاب کے وقت علاقے میں اور لوگ کیمپنگ کر رہے تھے اس حوالے سے اب تک کچھ سامنے نہیں آیا.(جاری ہے) کیمپ انتظامیہ کی جانب...
جاپان کے ماہرین نے دنیا کا پہلا ٹائٹینیئم پر مبنی سولر پینل تیار کر لیا ہے، جو ابتدائی معلومات کے مطابق توانائی کی تبدیلی (energy conversion) میں روایتی سلِیکون سولر پینلز کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی نے توانائی کے شعبے میں انقلاب کی امید جگا دی ہے۔ سلِیکون سولر پینلز کی حدود سلِیکون طویل عرصے سے سولر پینلز کی تیاری میں مرکزی مواد کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے کیونکہ یہ نسبتاً سستا اور آسانی سے دستیاب ہے۔ تاہم جیسے جیسے دنیا میں توانائی کی مانگ بڑھ رہی ہے، سلِیکون کی صلاحیت اور جسمانی حدود اس کی کارکردگی کو محدود کر رہی ہیں۔ انہی وجوہات کی بنیاد پر متبادل...

جو ممالک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا،ٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07جولائی 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ جو ممالک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا،کسی ملک کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا اس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ جو بھی ملک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہوگا اور اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں...
حالیہ بجٹ کے بعد پاکستان میں عوام کو جہاں دیگر مالیاتی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں آن لائن خریداری کرنے والوں کے لیے بھی ایک نیا چیلنج سامنے آیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ آن لائن مارکیٹ پلیسز جیسے کہ ’ٹیمو‘ اور ’علی ایکسپریس‘ پر فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتیں اچانک تین سے چار گنا بڑھ گئی ہیں، جس پر صارفین سوشل میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بجٹ میں کیا تبدیلی آئی؟ حکومت پاکستان نے ’ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ‘ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت پاکستان میں بیرون ملک سے آنیوالی آن لائن مصنوعات پر ’5 فیصد نیا ٹیکس‘ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ان غیر ملکی کمپنیوں پر بھی اب ’18 فیصد...
ٹیکساس(اوصاف نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس ایک بار پھر قدرتی آفت کی لپیٹ میں آ گئی جہاں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب نے ریاست بھر میں تباہی مچادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب مختلف حادثات میں 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب مکانات، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، درخت گرنے سے راستے بند ہوگئے جب کہ بارشں کے سبب پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق سمر کیمپ میں موجود10 لڑکیاں اور ایک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے، ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں کسی ملک کے لیے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اتوار کی شام امریکا میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ جو بھی ملک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہوگا اور اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/114809574296066307 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برکس میں شامل ترقی پذیر ممالک برازیل...
امریکا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مکانات، سڑکوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ درخت گرنے سے راستے بند ہو گئے، مختلف حادثات میں15 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوگئے۔ کیر کاؤنٹی میں 43 اور برنیٹ کاؤنٹی میں تین افراد ہلاک ہوئے، دریا کنارے لگے سمر کیمپ میں شریک تقریباً 27 لڑکیاں لاپتا ہوگئیں، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں سے 850 افراد کوریسکیو کیا گیا، اس کے علاوہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں میں نہ جائے کی ہدایت بھی کی گئی۔ مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ پر کئی کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے تباہ حال تعلیمی منظرنامے میں دلوں کو مسرت دینے والی خبریں کم ہی آتی ہیں۔ اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے 2025 کے اے پی اے سی سلیوشن چیلنج میں ’’اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ‘‘ جیت کر نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی نوجوان اگر مواقع، رہنمائی اور وسائل سے بہرہ مند ہوں تو وہ عالمی سطح پر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقدہ یہ مقابلہ جہاں مصنوعی ذہانت اے آئی کو حقیقی زندگی کے مسائل کے عملی حل میں استعمال سے متعلق ہے۔ اس چیلنج...

ٹرمپ کا بڑا قدم: امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس کٹ، اخراجاتی کمی اور سرحدی سیکیورٹی منصوبہ قانون بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 جولائی کو یومِ آزادی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں ٹیکس میں کمی، اخراجات میں کٹوتی اور سرحدی سیکیورٹی میں سب سے بڑی سرمایہ کاری پر مبنی بل پر دستخط کر دیے۔ یہ قانون ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کی پہچان بن کر ابھرا ہے۔ تقریب میں خفیہ بمبار طیاروں اور لڑاکا جیٹوں کی فلائی پاسٹ بھی شامل تھی، جو حالیہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں استعمال ہوئے تھے۔ تقریب میں سینکڑوں حامیوں، کانگریس اراکین، وائٹ ہاؤس عملے اور فوجی خاندانوں نے شرکت کی۔ قانون کی اہم شقیں 2017 کے ٹیکس کٹوتی قوانین کو مستقل حیثیت دی گئی۔ سوشل سیکورٹی اور ہیلتھ کیئر جیسے سماجی پروگراموں میں شدید...
لاہور،فیصل آباد (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار، منتخب نمائندگان، لیگی رہنما ایوب خان گادھی، قدیر اعوان، راحیل انور، حارث امجد اور عقبہ وڑائچ شریک ہوئے۔ عظمیٰ بخاری نے سکیورٹی ودیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے...
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ملک بدر کرنے پر غور کررہے ہیں۔ فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ٹیکس بل کی مخالفت پر ایلون مسک کو ڈیپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب میں کہاکہ مجھے معلوم نہیں، ہم اسے دیکھیں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہاکہ ایلون مسک اس بات پر فکرمند ہیں کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق حکومتی مراعات کھو چکے ہیں، اور انہوں نے خبردار کیاکہ ایلون مسک مزید بہت کچھ کھو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے اُمید ظاہر کی کہ...
باسم سلطان : لاہور سمیت صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا ،جائیداد کی منتقلی پر سالانہ ڈی سی ریٹس میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی پراپرٹی ریٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ،فروخت کنندہ جائیداد کی فروختگی پر وفاقی ساڑھے 4فیصد ٹیکس ادا کرے گا. خریدار پراپرٹی کی خرایداری پر ڈیڑھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرے گا ۔ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے آج سے شہری نئے پراپرٹی ریٹس کے مطابق جائیداد منتقل کروائیں گے ۔
مسلم یونیورسٹیز نے عالمی رینکنگ میں اسرائیلی تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز دنیا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سالانہ درجہ بندی ’کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ‘ 2026 کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے جس میں 100 سے زائد ممالک کی 1500 سے زائد جامعات شامل ہیں۔ اس رینکنگ میں مسلم دنیا کی جامعات نے نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، خاص طور پر ایشیا کے ممالک میں، جبکہ امریکہ اب بھی عالمی تعلیمی میدان میں سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ’کیو ایس‘ ایک برطانوی تعلیمی تنظیم ہے جو ہر سال ’کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ‘ جاری کرتی ہے، جو دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بندی کرتی ہے۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس فورم نے فنانس بل 2025 میں ترمیم کے تحت درآمدی روئی اور کپاس کے دھاگے (یارن) پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے ملکی ٹیکسٹائل سیکٹر میں طویل عرصے سے موجود بگاڑ کو دور کرنے کی سمت ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ خصوصی بات کرتے ہوئے پاکستان بزنس فورم جنوبی پنجاب کے چیئرمین ملک طلعت سہیل نے کہا کہ یہ اقدام ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (EFS) کے تحت موجود اہم عدم توازن کو ختم کرتا ہے اور حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل ویلیو چین میں مساوات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ اْن کا کہنا تھا، “یہ اصلاح مقامی صنعت...
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں گوگل، ہواوے اور مائیکروسافٹ پاکستان کے پانچ لاکھ نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت فراہم کریں گی۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کو تیز کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے بتایا کہ حکومت نے اسلام آباد کو پائلٹ اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزارت آئی ٹی نے اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں، بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) اور صحت کے دیگر اداروں کو فائبر آپٹک نیٹ ورک سے...
بجٹ 2025-26 میں حکومت نے درآمدی ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی، اضافی محصولات کے خاتمے اور سادہ ٹیرف سلیب متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس سے آئندہ پانچ برسوں میں مسابقتی معیشت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔تاہم کاروباری طبقے نے ان اصلاحات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، وفاقی بجٹ میں سرکاری اخراجات کم کر کے 22.6 فیصد جی ڈی پی تک محدود کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے مگر حکومتی ڈھانچے میں کمی کا واضح منصوبہ سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب انکم ٹیکس کی شرح میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی، جس سے کم منافع والے بڑے کاروباروں پر بھاری بوجھ برقرار رہے گا۔ جمہوری عمل میں اہم پیشرفت کے طور پر پہلی بار قومی اسمبلی کی...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہماری تجاویز مان لیں، اس لیے ہم نے بجٹ کو سپورٹ کیا۔ حکومت نے ایف بی آر اختیارات میں ترمیم اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈ میں اضافہ جو 20 فی صد تھا منظور ہونے کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ منظور کرایا ہے اور پیپلز پارٹی کے کہنے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہر سال بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم پر اضافہ کرتے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے مستحقین کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے۔ ہماری تجاویز کی منظوری کے بعد ہی پیپلز پارٹی نے نئے بجٹ کو پاس کرانے میں اپنا کردار ادا کیا جس سے حکومت کو مطلع کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامعات کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس نے سال 2026 کی جامعہ درجہ بندی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کی کوئی بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکی۔کیو ایس کی درجہ بندی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی 354 ویں نمبر پر جب کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 371 ویں نمبر پر موجود ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملک کی سب سے بڑی جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تاہم سندھ کی کوئی اور جامعہ دنیا کی 1500 بہترین جامعات کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔کیو ایس عالمی درجہ بندی میں پاکستان...
کیو ایس کی درجہ بندی میں 354 ویں نمبر پر آنے والی قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد—فائل فوٹو جامعات کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس (QS) نے دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی 2026ء جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کی ایک بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں جگہ بنانے میں ناکام رہی لیکن 2 وفاقی جامعات قائدِ اعظم یونیورسٹی 354 ویں نمبر پر اور نیشنل یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) 371 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم سندھ کی کوئی اور جامعہ 1500 جامعات میں بھی جگہ نہیں بنا سکی۔ دنیا کی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی ارکان کو بجٹ منظوری کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت کردی گئی۔ پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی بل 2025-26 کے حق میں ووٹ دیں، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور کیا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، جسے 20 فیصد بڑھا دیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سولر پینلز...
پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے قبل حکومت کو خطے میں امن و امان قائم کرنے اور کاروباری مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ قیام امن نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں امن دو، کاروبار کا موقع دو، پھر ہم ٹیکس دیں گے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا...
قومی اسمبلی میں فنانس بل 2025 منظور کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر بل میں شامل انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم منظور کر لی گئی۔ ترمیم کے تحت پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ جبکہ پراپرٹی کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف؟ حکومت نے ٹیکس کی شرح گھٹا دی ترمیم کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا جس کے بعد 5 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 3 فیصد سے بڑھا کر 4.5 فیصد، 5 سے 10 کروڑ تک کی پراپرٹی کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 3.5 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد...
ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مان لیے، اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد سولر پینلز ٹیکس میں کمی کی، ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار ابتدائی مرحلے پر نہیں ہوگا، ان وجوہات کی وجہ بجٹ کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کی تجاویز کو قبول کرلیا، حکومت نے بی آئی ایس پی پر ہماری تجاویز کو مانا، وزیراعظم نے سب سے زیادہ بی...
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مان لیے، اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا، پی ٹی آئی نے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی کے بجٹ میں کمی کی، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد سولر پینلز ٹیکس میں کمی کی، ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار ابتدائی مرحلے پر نہیں ہوگا، ان وجوہات کی وجہ بجٹ کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کی تجاویز کو قبول کرلیا، حکومت نے بی...
آسٹریلوی نیشنل یونیورسٹی (ANU) اور یونیورسٹی آف مانچسٹر، انگلینڈ کے کیمیا دانوں نے ایک نئی مقناطیسی مالیکیول ایجاد کی ہے جو مستقبل میں ڈیٹا اسٹوریج ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔ اس مالیکیول کی مدد سے اسٹیمپ کے سائز کے ہارڈ ڈرائیو میں تقریباً 3 ٹیرا بائٹ ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے جو لگ بھگ 5 لاکھ ٹک ٹاک ویڈیوز کے برابر ہے۔ فی الحال استعمال ہونے والی ہارڈ ڈرائیوز میں کئی ایٹمز مل کر ایک مقناطیسی علاقہ بناتے ہیں جو ڈیجیٹل ”0“ یا ”1“ محفوظ کرتے ہیں۔ مگر یہ نئی واحد مالیکیول بغیر کسی ہمسایہ ایٹمز کی مدد کے خود ہی ڈیٹا محفوظ کر سکتی ہے۔پروفیسر نکولس چلٹن کے مطابق اگر اس ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر...
اسلام آباد: ٹیکس فراڈ کے مقدمات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو گرفتاری کے اختیارات دینے کے معاملہ پر پیپلز پارٹی راستے کی دیوار بن گئی ۔بدھ کے روز پیپلز پارٹی نے نئے سخت اختیارات کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں بجٹ منظوری سے چند گھنٹے قبل دونوں اتحادیوں میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پی پی پی کے اعلیٰ قیادت نے حکومت کو مطلع کر دیا تھا کہ نئے اختیارات کے استعمال پرچیک اینڈ بیلنس کے باوجود ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دینے کی حمایت نہیں کرے گی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی فنانس کمیٹیوں میں نئے بجٹ کے...
خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کر لی۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے میلوں دور دہشتگردوں کے ڈرونز کونشانہ بناکر گرا سکے گی۔اینٹی ڈرون سسٹم کو اہم سرکاری تقاریب، شخصیات اورعمارتوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائیگا۔دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان اورجنوبی اضلاع میں دہشتگردی کیلئے ڈرونز استعمال کیے ہیں جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی بھارت نے پاکستان پرحملوں میں ڈرونز استعمال کیے تھے۔اس حوالے سے انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ ہم مزید جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں اورپولیس کو جدید اسلحہ...
پشاور: خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ صوبائی پولیس نے اینٹی ڈرون جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کے ذرائع کے مطابق حالیہ سیکیورٹی حالات اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے اور جنگی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی گئی ہے، ابتدائی طور پر اینٹی ڈرون گن پولیس نے خریدلی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ایسی ٹیکنالوجی خریدی جائے گی جس سے اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے ڈرون کو ہیک کرکے مار گرانے کا کام لیا جائے گا اور اس کی حالیہ بجٹ میں منظوری دے دی گئی۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا پولیس نےجدید اینٹی...
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف اہم سرکاری عمارتوں، شخصیات اور تقریبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں دہشتگردوں...
خیبرپختونخوا پولیس نے میلوں دور سے دہشتگردوں کے ڈرونز کو نشانہ بنانے والی جدید اینٹی ڈرون سسٹم ٹیکنالوجی حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے کہا کہ پولیس اینٹی ڈرون سسٹم سے میلوں دور دہشتگردوں کے ڈرونز کو نشانہ بناکرگرا سکےگی، اینٹی ڈرون سسٹم کو اہم سرکاری تقاریب، شخصیات اورعمارتوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ دہشتگردوں نےشمالی وزیرستان اورجنوبی اضلاع میں دہشتگردی کیلئےڈرونز استعمال کیےہیں، پاک بھارت کشیدگی کےدوران بھی انڈیا نےپاکستان پرحملوں میں ڈرونز استعمال کیےتھے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کہا کہ ہم مزید جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں، پولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کر رہے ہیں، اینٹی ڈرون سسٹم کو محرم کےجلوسوں میں سیکیورٹی کیلئےبھی استعمال کیا...
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف اہم سرکاری عمارتوں، شخصیات اور تقریبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں دہشتگردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان اور جنوبی اضلاع میں حملوں کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بھی پاکستان...
وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں پیک شدہ دودھ اور پاؤڈر دودھ پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ ڈیرہ سیکٹر میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی رکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیری کمپنیوں کی طرف سے کسانوں سے دودھ کی خریداری کیلئے قائم 500 کے لگ بھگ ملک کلکشن پوائنٹس بھی ختم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں ڈیری سیکٹر پر 18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد رواں مالی سال میں ڈیری سیکٹر سے حاصل ہونیوالے ٹیکس ریونیو میں تین...
انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی گو جیمہ ٹیم ایشیا کی ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے فائنلز میں شرکت سے قبل گو جیمہ ٹیم کی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ٹیم کی منیلا روانگی سے قبل حوصلہ افزائی کی۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کا اے آئی اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ ہماری نوجوان نسل دنیا کے سامنے پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا چہرہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی قوم کا سرمایہ ہے، وزارت آئی ٹی ان کے ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریاستی...
سلطنت عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔ ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ذاتی انکم ٹیکس لاگو کرنے کا مقصد تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنا ہے، ذاتی انکم ٹیکس کا نفاذ اگلے سال جنوری سے ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 2028 سے سالانہ 42 ہزار عمانی ریال سے زائد آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، ٹیکس صرف ایک فیصد آبادی پر لاگو ہوگا۔ ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، وراثت، زکوٰۃ اور بنیادی رہائش ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔ Post Views: 5
دنیا بھر میں خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش پیش کمپنی ٹیسلا نے اپنی طویل انتظار کی جانے والی روبوٹیکسی سروس کا خاموشی سے آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی میں خودکار روبوٹیکسی سروس، 2026 میں مکمل آغاز کا منصوبہ اس تجرباتی مرحلے میں محدود تعداد میں ٹیسلا گاڑیاں انسانی حفاظتی معاون کے ساتھ شہر کی سڑکوں پر روانہ ہوئیں۔ ٹیسلا کی جانب سے ایکس پر ویڈیوز جاری گئیں جن میں کچھ تجزیہ کاروں، سوشل میڈیا اثرانداز افراد اور سرمایہ کاروں کو یہ سروس آزماتے دکھایا گیا۔ ہر سواری کے لیے 4.20 ڈالر کا یکساں کرایہ رکھا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ٹیسلا کی موجودہ ماڈلز پر مشتمل تھیں جن پر صرف ’روبوٹیکسی‘ کا لوگو...
اورکزئی، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کردیا، تخریب کاروں کی تلاش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل...
علی ساہی :محکمہ ایکسائز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ای ٹی او عامر مجید کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹر تھانہ سمن آباد کی عمارت کو سربمہر کردیا گیا،انتظامیہ کو بار بار نوٹسز کے باوجود پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا،تھانے کی عمارت کے ذمہ 23 لاکھ سے زائد کا ٹیکس واجب الادا ہے،ٹیکس کی وصولی کے لئے ڈی آئی جی آفس سے بھی مراسلہ لکھ کر رابطہ کیا گیا۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب اُن کا مزید کہنا تھا کہ پولیس انتظامیہ کرائے کی مد میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع کروائے،تاحال ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے سربمہری کا نوٹس چسپاں کردیا گیا...
علی ساہی: گاڑیاں رجسٹرڈ،ٹوکن ٹیکس ادا کرلیں ورنہ مشکلات کا سامنا ہوگا, مارکیٹس، پلازوں اور عوامی مقامات پر چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہریوں کو بروقت ادائیگی کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈائریکٹر موٹرز لاہور شاہد گیلانی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔عوامی مقامات کیلئے ایک انسپکٹر،3کانسٹیبلان پر مشتمل 4ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ٹیمیں عوامی مقامات پر شام کے اوقات میں ڈیفالٹرز گاڑیوں کی چیکنگ کرینگی۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری شاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ مارکیٹس وعوامی مقامات پرڈیوٹی کامقصدٹیکس وصولی یقینی بنانا ہے،بینکوں کے نام پر رجسٹرڈ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے وصولی کیلئے مراسلے جاری ہے،40ہزار سے زائد ڈیفالٹرز گاڑیاں کے واجبات زیر التوا ہیں۔ اُن کا مزید کہنا...