2025-04-25@23:34:57 GMT
تلاش کی گنتی: 76
«کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر عائد 145 فیصد ٹیرف کو "نمایاں طور پر کم" کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی جارحانہ ٹیرف جنگ میں نمایاں کمی کا یہ اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ چین پر عائد ٹیرف کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خزانہ نے ان ٹیرف کو "ناقابلِ برداشت" قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کی پیش گوئی کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگرچہ نرم رویہ اختیار کیا لیکن مکمل پسپائی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کے ساتھ ٹھیک چل رہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر کا ایک اور بڑا یو ٹرن، ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، اگر معاہدہ نہ کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے، چین سے اچھی ڈیلنگ کرنے جا رہے ہیں، چین پر ٹیرف 145فیصد تک نہیں بڑھائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف صفر بھی نہیں ہو گا، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے، فیڈرل ریزرو کے چیف جیروم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے کچھ ممالک پر تجارتی ٹیرف 90 روز کے لیے معطل کرتے ہوئے، چین پر ٹیرف مزید بڑھانے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف 125 فیصد کردیا ہے، جس کا فوری اطلاق ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کچھ ممالک پر تجارتی ٹیرف 90 روز کے لیے معطل کرنے پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، جبکہ خام تیل کی قیمت میں بھی 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درجنوں ممالک کی درآمدی اشیا پر ٹیرف عائد کرکے جس تجارتی جنگ کو چھیڑا ہے وہ خود امریکی سرمایہ کاروں کے گلے آگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے ٹیرف عائد کرنے کے سب سے زیادہ منفی اثرات کا سامنا خود امریکیوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔ صرف 2 روز میں امریکی اسٹاک ایکسچینج میں 5 سال کی بدترین مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی 60 کھرب ڈالر سے زائد رقم ڈوب گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگین صورت حال اور امریکیوں کی ناراضگی کو بھانپتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پالیسی کی دفاع میں آگئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم اب مزید نہ بیوقوف بنیں گے اور نہ ہی بے بسی کے ساتھ تضحیک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیر ملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحادی 30 سال سے مراعات لے رہے ہیں۔امریکی مصنوعات پر ڈیوٹیز لگانے والوں کو اب جواب ملے گا۔ اب میں آپ کو بتادوں کہ وہ دن گنے جاچکے ہیں، درآمدات پرٹیرف لگے گا۔ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بیرون ملک گاڑیوں کی درآمد 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چین پر 34...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں پہلے ٹیرف پلان کا اعلان 2 اپریل کو کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل بروز بدھ (2 اپریل کو) ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ روز گارڈن میں پریس کانفرنس میں اپنے پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے، جس میں امریکی کابینہ کے ارکان شریک ہوں گے۔ کیرولین لیوٹ کے مطابق بدھ امریکا میں آزادی کا دن ہو گا۔ ٹیرف پلان ملک کو نقصان پہنچانے والے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یہ کام امریکی کارکن کے بہترین مفاد میں...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سے باہر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کررہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا میں بننے والی گاڑیوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک نے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، ہوسکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں۔صحافی کو یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو گاڑیاں امریکا سے باہر تیار ہوتی ہیں ان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر عائد ٹیرف ایک ماہ کے لیے کیوں ملتوی کیا؟ انہوں نے واضح کیاکہ جو گاڑیاں امریکا میں بنائی جارہی ہیں ان پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائےگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایلون مسک کی جانب سے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، ہو سکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کی...
OTTAWA: کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو کینیڈا توڑنے کی کوششیں قرار دیتے ہوئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ ٹرمپ ہمیں توڑنا چاہتے ہیں تاکہ امریکا ہمیں اپنے قبضے میں لے سکے اور ان دھمکیوں کا جواب دینے کے لیے بھرپور مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے تعلقات ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد انتہائی کشیدہ ہے کیونکہ امریکی صدر نے کینیڈا کو 51 ویں ریاست بنانے کی دھمکی دی تھی اور مختلف مصنوعات پر ٹیرف بھی عائد کردیا ہے حالانکہ دونوں ممالک طویل عرصے سے اتحادی اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر کاملا ہیرس، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سمیت کئی افراد سے سیکیورٹی کلیئرنسز واپس لے لینے کا اعلان کیا ہے۔ ناقدین اسے فیصلے کو نومنتخب امریکی صدر کی طرف سے اپنے ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ طے کیا ہے کہ قومی مفاد میں یہ افراد خفیہ معلومات تک رسائی کے مستحق نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سکولوں کا نظام انتہائی گر چکا، صدر ٹرمپ کا امریکی محکمہ تعلیم بند کرنے کا اعلان یاد رہے کہ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن اور گزشتہ سال کاملا ہیرس...
جاوید محمود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جنہیں ٹرمپ کا سیدھا ہاتھ سمجھا جاتا ہے ،کے لیے 2025کا مالی سال کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ رواں سال اب تک ان کی دولت میں 132ارب ڈالرز کی کمی ہو چکی ہے۔ 10مارچ کو ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 15فیصد کمی ہوئی جس کے نتیجے میںایلون مسک کو ایک ہی دن میں 29ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس وقت ان کی مجموعی دولت 301ارب ڈالرز تک آگئی ہے جبکہ سال 2025 کا آغاز انہوں نے 433ارب ڈالر کے ساتھ کیا تھا ۔دسمبر 2024 میں ایلون مسک کی دولت 486ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی مگر 2025میں...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ تعلیم کو بند کر رہے ہیں، کیونکہ امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گر چکا ہے، ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز کے معاملات کو ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے کے اقدام پر ریاستی گورنرز خوش ہیں۔ صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تعلیمی پالیسی کو ریاستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکریٹری ہوں گی، اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ تعلیم کو بند کر رہے ہیں، کیونکہ امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گر چکا ہے، ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز کے معاملات کو ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے کے اقدام پر ریاستی گورنرز خوش ہیں۔ صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تعلیمی پالیسی کو ریاستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکریٹری ہوں گی، اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے...
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران آنیوالے اماراتی نمائندے ڈونلڈ ٹرامپ کا خط لے کر آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج شب UAE کے صدر کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" سے ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ انور قرقاش سے ملاقات میں دوطرفہ علاقائی مسائل پر گفتگو کے ساتھ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کا خط موصول کیا۔ اس ملاقات میں وزارت خارجہ میں سیاسی مشیر "مجید تخت روانچی" اور خلیج فارس امور کے ڈائریکٹر "محمد علی" موجود تھے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اعلیٰ ایرانی حکام...
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران آنیوالے اماراتی نمائندے ڈونلڈ ٹرامپ کا خط لے کر آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج شب UAE کے صدر کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" سے ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ انور قرقاش سے ملاقات میں دوطرفہ علاقائی مسائل پر گفتگو کے ساتھ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کا خط موصول کیا۔ اس ملاقات میں وزارت خارجہ میں سیاسی مشیر "مجید تخت روانچی" اور خلیج فارس امور کے ڈائریکٹر "محمد علی" موجود تھے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اعلیٰ ایرانی حکام...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن کیلئے اپنی ذمے داریوں پر عمل کرے گی اور بعض ممالک کی مہم جوئی و ماحول سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے حکومتی وفد کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کا اعلیٰ ایرانی حکام کے لئے لکھا گیا خط ابھی تک ہم تک نہیں پہنچا۔ تاہم یہ خط جلد ہی کسی عرب ملک کے ایلچی کے ذریعے ہمیں تہران پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے ایران کی یورینیم افزودگی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خرید لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لال رنگ کی نئی چمچماتی ہوئی ٹیسلا کمپنی کی گاڑی خریدی ہے۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک بھی تھے۔(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق گاڑی اصل قیمت پر ڈسکائونٹ مانگے بغیر 80 ہزار ڈالرز میں خریدی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی ایلون مسک کی الیکٹرک وہیکل کمپنی کی حمایت میں خریدی گئی ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیسلا کی گاڑی خریدنے کا اعلان کیا تھا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ ایرانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ٹرمپ کی طرف سے ایران کے نام مذاکرات یا جنگ کے عنوان سے لکھے گئے خط کے دعوے کے جواب میں کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک کوئی ایسا خط نہیں ملا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ ایرانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کو دی جانے والی تمام وفاقی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کی زمین سے متعلق پالیسیوں پر امریکی اعتراضات کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ 2024 میں، امریکہ نے جنوبی افریقہ کو تقریباً 323.4 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔ اس سے قبل، فروری 2025 میں، ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی زمین ضبطی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے امداد روکنے کی دھمکی دی تھی۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے کوئی زمین ضبط نہیں کی ہے اور وہ زمینی اصلاحات کی پالیسی پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی قیادت پر فلسطینی علاقے چھوڑنے پر زور دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے لیے یہ غزہ چھوڑنے کا وقت ہے، یہ آخری وارننگ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرے، یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے لیے ایک خوبصورت مستقبل انتظار کررہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں امیگریشن پالیسی پر تنقید ‘ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا ‘ صدر کے خطاب کے آغاز میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سپیکر نے ڈیموکریٹ رکن ایل گرین کو اس وقت ایوان سے باہر نکال دیا جب وہ احتجاجاً اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور دوبارہ بیٹھنے سے انکار کر دیا.(جاری ہے) خطاب کے دوران ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی اڈے پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر پاکستان کا ”خصوصی“ شکریہ ادا کیا انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے خط...
ڈونلڈ ٹرمپ کاامریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہروں پر طلباء کو ملک بدر کرنے کا عہد کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے کالج، اسکولوں یا یونیورسٹیوں کے تمام وفاقی فنڈز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی احتجاج کرنے والے طلبا کو قید کی سزا دی جائے گی یا ان کے ملک مستقل واپس بھیج دیا جائے گا۔ امریکی صدر...
ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹہ انتالیس منٹ اکتیس سیکنڈ طویل ترین خطاب کیا، اس سے پہلے طویل ترین خطاب بل کلنٹن نے کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے خطاب میں اپنے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوایس ایڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن تھی جسے ختم کردیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاناما کینال...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں متعدد معاملات پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے طویل خطاب میں کہا کہ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوجیوں کو ایک دھماکے میں قتل کرنے والے ملزم کو پاکستان کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جس پر میں پاکستان کی حکومت کا خاص طور پر شکرگزار ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی انخلا کے 3 سال بعد، افغانستان پر دنیا کو اعتبار نہیں آیا انہوں نے کہا کہ اس ’دہشت گرد‘ کو گرفتاری کے بعد امریکا لایا جارہا ہے تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی انخلا کے دوران کابل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو کے لیے پانچ بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی جنوری کی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی کرپٹو ریزرو میں بٹ کوائن (BTC)، ایتھریئم (ETH)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا (SOL) اور کارڈانو (ADA) شامل ہوں گی۔ اس اعلان کے بعد ان کرنسیز کی قیمتوں میں 8 سے 62 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ٹرمپ نے کہا: “یہ کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے میں مدد دے گا۔ XRP، SOL اور ADA اس میں شامل ہوں گی، جبکہ BTC اور ETH بھی اس کا لازمی حصہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں یوکرین کی خاتون سفارتکار بھی بیٹھی تھیں جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بحث کے دوران کافی بے چین نظر آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یوکرائنی سفارتکار اوکسانا مارکارووا کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مایوسی کے ساتھ پریشان کن ردعمل ظاہر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں اوکسانا مارکارووا کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے شرمندہ ہوتے دکھایا گیا جو واضح طور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث کی وجہ سے ہوا۔...
امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکا کی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرسنل مینجمنٹ دفتر کے احکامات کو منسوخ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی ملازمین کی برطرفی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے پرسنل مینجمنٹ دفتر کے جاری کردہ احکامات کو کیلیفورنیا کی عدالت نے عارضی طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے امریکا کے مختلف سرکاری اداروں بشمول وزارت دفاع کے ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر برطرفی کے احکامات کو منسوخ کیا جائے۔ عدالت کے جج نے متعلقہ دفاتر کو احکامات جاری کیے ہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت نئی کابینہ کے پہلے اجلاس میں اخراجات میں کمی کے اقدامات اور روس یوکرین تنازع پر توجہ مرکوز رکھی گئی، جبکہ کابینہ کی سطح پر کوئی عہدہ نہ رکھنے کے باوجود حکومتی افادیت کے محکمے کے شریک سربراہ ٹیک بلینائر ایلون مسک بھی شریک ہوئے۔ وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے لیے حکومتی افادیت کے محکمے کی کوششوں کے درمیان منعقدہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے اس پہلے کابینہ اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت سب سے اہم اقدامات میں سے ایک حکومتی افادیت کا محکمہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا...
غزہ کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی پر آگے کیسے بڑھنا ہے، اسکا فیصلہ اسرائیل نے کرنا ہے، اخراجات میں کمی نہ کی تو امریکا دیوالیہ ہو جائے گا۔ اس موقع پر صدر کے مشیر ایلون مسک نے کہا کہ ٹریلین ڈالر خسارے میں کمی لانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھنے کی ضررت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے دنیا بھر سے امیر ترین افراد کو امریکی شہریت کے لیے گولڈ کارڈ کی فروخت شروع کرنے کا اعلان کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کمپنیاں گولڈ کارڈ کے ذریعے ملازمین کو مائل کرسکتی ہیں، امید ہے کہ دو ہفتے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف دے دیا ہے جس کے بعد کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایلون مسک نے وفاقی ملازمین کو ای میلز بھیجیں، ای میل میں ان سے استفسار کیا گیا تھا کہ انہوں نے پچھلے ہفتے میں کونسے کام کیے۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی حکم دیا گیا تھا ای میل کا جواب دیں ورنہ نوکری سے برخاست کیے جاؤ گے۔ اس ای میل کے بعد ایف بی آئی سمیت چند محکموں نے اپنے ملازمین کو ای میل کا جواب دینے سے روک دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’کارکردگی بتاؤ نہیں تو گھر جاؤ‘، امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو ایلون مسک کا حکم...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آنے والوں کو روکیں گے نہیں بلکہ قانونی طریقے سے آنے کا مشورہ دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے 4 سال میں وہ کام نہیں کیے جو ہم نے 4 ماہ میںکیے، ڈوج جس اندازسے کام کر رہی ہے وہ ناقابل بیان حد تک کامیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایلون مسک اور ڈوج نے بلین ڈالرز کی مختلف بے ضابطگیوں کو ڈھونڈا ہے، ماضی میں امریکی سیاہ فام لوگوں کو نظر انداز کیا گیا۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ اگلے ہفتے برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات کریں گے،...
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے آٹو انڈسٹری پر 25فیصد کے قریب ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کافی عرصہ پہلے ڈیل کر سکتا تھا، یوکرین پر اچھی بات ہوئی پر اعتماد ہوں، میرا نہیں خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑے گی، اگر یورپ امن دستے یوکرین میں رکھنا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گاڑیوں اور الیکٹرانک چپس کی بڑی کمپنیوں کی جلد امریکا واپسی کا اعلان کریں گے، کار پلانٹس امریکا میں قائم ہوں گے، آٹو ٹیرف 25فیصد کے قریب ہو گا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی شراکت دار ممالک پر باہمی ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے شفافیت آئے گی اور جوابی ٹیکس لگانا امریکا کے مفاد میں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے اتحادی تجارت کے معاملے میں ہمارے دشمنوں سے بدتر ہیں۔ ٹرمپ نے اس بات کا ذکر کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں امریکا کو بھاری خسارہ ہو رہا ہے، اور برکس ممالک پر کم از کم 100 فیصد ٹیرف عائد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے روس اور چین کی ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کو بھی ایک برا شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے جو ہم بھارت کو دے سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔ امریکا اور بھارت نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا، صدر ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو امریکا سے بھارت کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان بھارت کو دیں گے، انتہاپسند، دہشتگردی کا بھارت کے ساتھ مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممبئی حملوں کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی لگائیں گے، انتہاپسند دہشت گردی کا...
واشنگٹن میں ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا بھارت تعلقات اچھے نہیں تھے، بھارت کے ساتھ ویسا ہی ٹیرف ہوگا، جیسا وہ امریکا پر عائد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے، جو ہم بھارت کو دے سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔ امریکا اور بھارت نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا، صدر ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو...
واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف عالمی اور دوطرفہ مسائل پر بات چیت کی۔ ملاقات میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرے گا، کیونکہ امریکہ کے پاس یہ وسائل کافی مقدار میں موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی اور گزشتہ دور صدارت میں مودی کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی اداروں سے ڈاﺅن سائزنگ کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں اوول آفس میں صدارتی حکم نامے پر دستخط کے موقع پر صدر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک بھی موجود تھے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدارتی حکم نامے کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں سے چار ملازمین کی فراغت پر ایک سے زائد ملازم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی.(جاری ہے) ایگزیکٹو آرڈر میں امیگریشن، قانون کے نفاذ اور عوامی تحفظ کے اداروں کو اس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدارتی حکم نامے پر وائٹ ہاﺅس کی فیکٹ شیٹ کا جائزہ لیا ہے جس کا مقصد...
ڈونلڈ ٹرمپ کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات، غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے کہا کہ وہ غزہ کو اپنے قبضے میں لینے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کو قبضے میں لیں گے اور ہم اسے ترقی دیں گے جس سے وہاں مشرق وسطیٰ کے لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگر اردن غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے ملک میں بسانے سے انکار کرتا ہے تو امریکا اس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ خریدنے کے بیان پر قائم رہنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس بیان پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کو خریدنے اور اس کی ملکیت کا ذکر کیا تھا۔گزشتہ روز طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو ایک بار پھر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر فلسطینیوں کو اپنے ملک میں پناہ دیں گے تو انہیں بھی غزہ...
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی پر قبضے کے اعلان کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مضحکہ خیز اور خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کا جبری انخلا قبول نہیں۔فلسطین کا خطہ یہودیوں کا نہیں بلکہ مسلمانوں کا مسکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی یہودیوں کو امریکہ میں آباد کر لیں۔ فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔حکومت پاکستان غزہ میں انسانی زندگی کی تعمیر نو کے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ امریکا غزہ کا کنٹرول سنبھالے گا اور فلسطینیوں کو کہیں اور بسانے کے بعد اس علاقے کو ترقی دے کر ایک جدید خطہ بنائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ میں تعمیر نو کے لیے اقدامات کرے گا، تباہ شدہ عمارتوں کو ہٹانے کے بعد وہاں موجود بارود اور ہتھیاروں کو ختم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہم وہاں ایک بہترین کام کریں گے، غزہ کے شہریوں کو دوسرے ممالک میں جگہ دی جائے گی۔ خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور اردن...
امریکا کے چینی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے ردعمل دے دیا۔ چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف...
واشنگٹن (اے پی پی+صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ وہ اس وقت تک جنوبی افریقا کو امداد فراہم کرنا بند کر دیں گے جب تک کہ ملک مخصوص طبقے کے افرادکی تحقیقات نہیں کر لیتا جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ثبوت پیش کیے بغیر بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ جنوبی افریقا زمین پر قبضہ کر رہا ہے اور لوگوں کے کچھ طبقوں کے ساتھ بہت برا سلوک کر رہا ہے۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ سرحدی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور دونوں ملک معاہدے تک پہنچنے تک مذاکرات جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی تصدیق بھی کردی ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیرف ایک ماہ کیلئے روکنے پر اتفاق ہوگیا ہے اور سرحدی معاہدے تک ٹیرف کو روک دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ امریکا اور میکسیکو نے اسمگلنگ روکنے کیلئے مل کر کام کا عہد...
امریکا روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔ یہ ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔ نیتن یاہو امریکا روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔...
عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخلی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز 5 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انہوں فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی کے امریکی انتظامیہ کے منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے اس اعلامیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مصر اور اردن سے غزہ سے فلسطینیوں کو واپس اپنے ملک بلانے کے مطالبے کے خلاف ایک متفقہ مؤقف پیش کیا گیا ہے۔ مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ کے...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر18فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا، یورپی یونین پر بھی ٹیرف لاگو کریں گے، ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑ سکتا ہے، ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پر تشویش نہیں، روسی صدر سے بات کریں گے، کچھ اہم اقدامات کیلئے پرامید ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے، بائیڈن انتطامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا، بائیڈن دور میں وفاقی ملازم گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے تھے، ایک ٹریلین...
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اردن اور مصر غزہ متاثرین کو قبول کر لیں گے، ہم پاناما کینال کو دوبارہ حاصل کرینگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے بات کرینگے، کچھ اہم اقدامات کیلئے پُرامید ہیں، روس کیساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کینیڈا کا رویہ اچھا نہیں رہا، ٹیرف کے نفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کرسکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین پر بھی...
مصر کا فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے کا حصہ نہ بننے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے سے متعلق بیان کو غیرمنصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس میں شریک نہیں ہوگی۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے قاہرہ میں دورے پر آئے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مصر دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے کے لیے امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ’آئرن ڈوم‘ طرز پر امریکی میزائل ڈیفنس شیلڈ بنانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے والے ہیں جس کا مقصد امریکا کے لیے ایک نئی جنریشن کا میزائل دفاعی نظام بنانا ہے۔ یہ نظام اسرائیل کے مختصر فاصلے والے دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ کی طرز پر ہوگا جو برسوں سے غزہ سے داغے جانے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے کا ٹرمپ کا پلان عرب لیگ نے مسترد کردیا نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت خلا پر مبنی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کولمبیا پر 25 فیصد محصولات اور پابندیاں عائد کریں گے، ان کا یہ اعلان اس پس منظر میں کیا گیا ہے جب کولمبین صدر نے ملک بدر کیے گئے تارکین وطن کو لے جانے والے 2 امریکی فوجی طیاروں کو کولمبیا میں اترنے سے روک دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا سے امریکا آنے والے ’تمام سامان پر‘فوری طور پر محصولات لگائے جائیں گے اور ایک ہفتے میں 25 فیصد محصولات کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ’کینیڈا برائے فروخت نہیں‘ والی ٹوپیاں بکنے لگی کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی شعبے کی جانب سے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی شعبے کی جانب سے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کاروباری طور پر اہم ٹیکنالوجی میں حریف ممالک کو پیچھے چھوڑنا ہے برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی کے اوپن اے آئی، سافٹ بینک اور اوریکل اسٹار گیٹ کے نام سے ایک مشترکہ منصوبے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے تحت ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے اور امریکا میں ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی.(جاری ہے) ان کمپنیوں نے اسٹار گیٹ کے دیگر ایکویٹی سپورٹرز کے...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےامریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہا ن سے الگ الگ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصا افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی،ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نےپاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت...
ٹرمپ نے بائیڈن دور کا قانون منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق بائیڈن دور کا حکمنامہ منسوخ کر دیا اور ان کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا تھا کہ آج سے امریکا میں صرف...
واشنگٹن: دو روز قبل امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے قانون کو رد کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ واضح رہے کہ امریکا کی بحری، بری اور فضائی افواج میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 14 ہزار کے قریب خواجہ سرا اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے لیے یہ حکمنامہ نئے صدر کی پہلی تقریر کے بعد سامنے آیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی ایک مرد اور ایک عورت۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے 70 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز کے بعد نئی انتظامیہ نے امریکی سفارتخانوں...
سیم آلٹمین نے ایلون مسک کو جواب دیا کہ تم غلط ہو، آکر دیکھ لو منصوبہ پر کام شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو امریکا کیلئے عظیم کام ہو، وہ بعض اوقات تمھاری کمپنیوں کیلیے زیادہ فائدہ مند نہیں ہوتا، مگر امید ہے کہ صدارتی مشیر کی حیثیت سے تم زیادہ تر امریکی مفادات کو ہی اولیت دوگے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے پروگرام کے اعلان پر شکوک و شہبات ظاہر کر دیئے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسٹار گیٹ پراجیکٹ کے نام سے نئی کمپنی قائم کی جا رہی ہے، جو اگلے چار برسوں...
اپنی ایک رپورٹ میں المنار کا کہنا تھا کہ قابض فورسز نے ایک بار پھر لبنان کے علاقے "الطیبہ" پر حملہ کر دیا اور اس علاقے میں موجود بعض گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا کہ تل ابیب نے ٹرامپ انتظامیہ سے کہا ہے کہ ہماری فورسز کو جنوبی لبنان میں غیر معینہ مدت تک باقی رہنے دیا جائے۔ یہ خبر اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اپنے ذرائع سے بریک کی۔ جس میں مذکورہ چینل نے بتایا کہ اسرائیل، جنوبی لبنان کے 5 اسٹریٹجک مقامات پر موجود رہنا چاہتا ہے۔ اس خبر کا انکشاف اس وقت ہوا جب آج دوپہر کو المنار نے اپنی ایک ویڈیو رپورٹ میں بتایا کہ قابض...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 500 ارب ڈالر کے اسٹار گیٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پروجیکٹ کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی انفرااسٹرکچر میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوپن اے آئی، سافٹ بینک اور اوریکل اے آئی میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسٹار گیٹ فوری طور پر اے آئی انفرااسٹرکچر کی تعمیر شروع کرے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کے ٹک ٹاک خریدنے کے لیے میں تیار ہوں، ٹک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 500 ارب ڈالر کے اسٹار گیٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پروجیکٹ کا اعلان کردیا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی انفرااسٹرکچر میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوپن اے آئی، سافٹ بینک اور اوریکل اے آئی میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار گیٹ فوری طور پر اے آئی انفرااسٹرکچر کی تعمیر شروع کرے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کے ٹک ٹاک خریدنے کے لیے میں تیار ہوں، ٹک ٹاک کے مالکان سے میری ملاقات ہوئی ہے۔ امریکی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا بڑا فیصلہ، امریکی صدر کا کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث 1500 سے زائد افراد کے لیے معافی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد ہی کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث 1500 سے زائد افراد کے لیے معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد دائیں بازو کی تنظیمیں ’پراؤڈ باؤز‘ اور ’اوتھ کیپرز‘ کے 14 ممبران کو سنائی گئی سزاؤں میں بھی کمی آئے گی۔ ان میں وہ ممبران بھی شامل ہیں جن کو بغاوت کی سازش کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے سینتالیسویں صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 2017ء میں ٹرمپ نے ملک کے پینتالیسویں صدر کے طور پر منصب سنبھالا تھا۔ گو کہ اس وقت وہ سیاسی طور پر مقابلتاً نئے اور ناتجربہ کار تھے، اب البتہ کئی اہم سیاسی شخصیات اور کاروباری میدان کے بڑے بڑے نام ان کے ساتھ ہیں۔ فرانس اور یورپ کو ٹرمپ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، فرانسیسی وزیر اعظم ٹرمپ کی فتح ریلی: صدارت کے پہلے ہی دن ایگزیکٹو آرڈرز کے بہت سے وعدے مستقبل کے یوکرینی بفر زون میں جرمن فوجی تعیناتی ممکن، وزیر دفاع انتہائی سرد موسم کی وجہ سے پیر بیس جنوری کے روز...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بیان میں کہا کہ وہ آج (20 جنوری) کو حلف اٹھانے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی بحال کردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔ میں چاہوں گا کہ جوائنٹ وینچر میں امریکا کو 50 فیصد ملکیت حاصل ہو۔ ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کیا جائے گا کہ ٹک ٹاک کو بند ہونے سے روکنے والی کسی بھی کمپنی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔...
واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے سے پہلے واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کر دیں گے۔ انہوں نے ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مجھے یہ ایپ پسند ہے ۔ اسکے پچاس فیصد شیئر امریکہ کو ملنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں بڑی مشکل سے کامیابی حاصل کی ہے، امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنانے جارہے ہیں۔ملک کو بدنام اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے اور دراندازی روکیں گے۔ میرے صدارت سنبھا لنے سے پہلے ہی تبدیلیاں آرہی ہیں، ہم تاریخی...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے۔ اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔ ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برادری 20 جنوری سے شروع ہوجائے گی اور تین روز تک جاری رہے گی۔ العربیہ نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پہلی بار دعاؤں کا بھی اہتمام ہوگا اور مختلف امام اور پادری سمیت مذہبی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ عراقی نژاد امریکی شہری امام ہشام الحسینی نے بھی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ جو مشی گن کے شہرڈیئربورن کے ’’کربلا مرکز برائے اسلامی تعلیمات‘‘ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی امام ہشام ہیں جنھوں نے 2007 میں فوکس نیوز چینل کے پروگرام میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ امام شام نے کہا تھا کہ دہشت گرد جماعت ہونا آپ کا خیال ہے جب کہ حقیقت یہ ہے...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ بلاول بھٹو کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا ہے لیکن یہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں آیا اس لیے اس پر بات نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہمارے سفیر شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک سے واجب الادا رقم وصول کرنے کے لیے ایک نئی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس نئی ایجنسی کا نام “ایکسٹرنل ریونیو سروس” رکھا گیا ہے، جو غیر ملکی ممالک سے امریکا کو واجب الادا محصولات جمع کرے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں تک ہم نے اپنے ملک میں انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کے ذریعے اپنے عوام پر ٹیکس لگانے پر انحصار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی معیشت نے کمزور تجارتی معاہدوں کی بنا پر خود پر ٹیکس لگا کر دنیا کو ترقی اور خوشحالی دی ہے۔ ٹرمپ نے اعلان...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ان سے ملنا چاہتے ہیں اور ان کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے یہ بیان اقتدار سنبھالنے سے صرف ڈیڑھ ہفتہ قبل دیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یوکرین میں امن قائم کرنے کے وعدے کیے تھے۔ العربیہ اردو کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے