2025-06-02@05:03:04 GMT
تلاش کی گنتی: 54
«کو دیکھا»:
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر مملکت آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، اللہ تعالیٰ نے دونوں ممالک کو وسائل سے نوازا ہے،ہمیں کسی بھی طرح اس درد کا مداوا کرنا ہے،کھیل باہمی رابطو...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی نژاد کینیڈین ماڈل یشا ساگر کی دہلی کیپٹلز کے کھلاڑی سے ڈیٹنگ کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کو سپورٹ کرنیوالی بھارتی نژاد کینیڈین ماڈل یشا ساگر کو متعدد مواقعوں پر ڈگ آؤٹ میں کھلاڑیوں کی فیملیز کیساتھ بیٹھے دیکھا گیا جس نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ وہ کیا کسی کرکٹر کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ ماڈل اور اسپورٹس پریزینٹر کیساتھ دہلی کیپٹلز کے کسی کھلاڑی کو باضابطہ طور نہیں دیکھا گیا تاہم میچز کے دوران انکی مسلسل سپورٹ پر انہیں شَک کی نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: شبمن سے بریک اَپ کرنیوالی سارہ کو بالی ووڈ اداکار...
پراگ (نیوز ڈیسک) شمال مشرقی چیک ریپبلک کے کرکونوشے پہاڑی علاقے میں دو کوہ پیماؤں نے جنگل کے راستے سے گزرتے ہوئے ایک پتھریلی دیوار سے نکلا ہوا ایلومینیم کا ڈبہ دیکھا جس کے اندر سے سونے کا ایک قیمتی اور پراسرار خزانہ برآمد ہوا۔ یہ خزانہ ہراڈیس کرالووے کے مشرقی بوہیمیا کے عجائب گھر کو فوری طور پر حوالے کر دیا گیا۔ خزانے میں 598 سونے کے سکے، 17 سگار کیسز، 10 سونے کے کنگن، ایک پاؤڈر کمپیکٹ اور ایک کنگھی شامل ہے۔ سی این این کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خزانہ زیادہ پرانا نہیں ہے، کیونکہ اس میں سے ایک سکہ 1921 کا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دوسری جنگِ عظیم سے...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارا بھارت کو یہ پیغام ہے کہ جس نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا ان کے آنکھیں نکال دی جائیں گی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے یوم تشکر کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا جسم مسلمانوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے، جب مودی کی ذلت کا وقت اگیا تو پاکستان کی طرف رخ کیا، اگر تم نے 10 مئی سے سبق حاصل نہیں کیا تو اب بھی ہماری بندوقوں کارخ بھارت کی طرف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری بہادر افواج اور ہمارے شاہینوں نے ناصرف آپ کو نیچے دکھایا بلکہ تم سے مسلمانوں کے خون کا بدلہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معرکہ حق میں شاندار کامیابی کی خوشی میں آج منائے جانے والے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا، بھارتی حملے میں معصوم اوربے گناہ پاکستانی شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شاہینوں نے دشمن پر کاری...
لاہور (ندیم بسرا) بھارت کو شکست فاش دینے میں فوج کا پچیس کروڑ عوام نے ساتھ دیا۔ قوم پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ جھوٹ کا لبادہ اوڑھنے والے گجرات کے قصاب مودی کو دنیا نے رسوا ہوتے دیکھا۔ چین، ایران، ترکیہ اور آذربائیجان سمیت دوست ممالک کا شکریہ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اگر امریکہ کشمیر کا مسئلہ حل کر کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے گا تو قوم اس کو نہیں مانے گی۔ پنجاب کو ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری پنجاب کا محاذ سنبھالنے کو تیار ہیں۔ شہیدوں کی وارث جماعت پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان بنائیں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکال لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل جھڑپوں میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے کامرہ ایئر بیس پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی جانب سے پاک فضائیہ کے جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے آئے ہیں، وہ قوم کے بیٹوں سے مل کر آرہے ہیں جنہوں نے مختصر جنگ میں دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اس کے گھمنڈ اور غرور کو بھی اپنی اعلیٰ ترین پروفیشنل مہارت اور...
جج کے ٹرانسفر کو عدلیہ کی آزادی کے تناظر میں دیکھا جائے،وکیل منیر اے ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ججز ٹرانسفر سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کوئی جج مستقل جج کا حلف اٹھاتا ہی نہیں ہے،پہلے ایڈیشنل جج کا حلف ہوتا ہے پھر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے وہ مستقل ہوتا ہے،ٹرانسفر کی نئی تعیناتی قرار نہیں دیا جا سکتا،منیر اے ملک نے کہا جج کے ٹرانسفر کو عدلیہ کی آزادی کے تناظر میں دیکھا جائے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ میں ججز ٹرانسفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے...
اس پیش رفت کو اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذ آرائی ختم کرنے کے لیے حالیہ جنگ بندی کے بعد صورت حال بہتر ہوئی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک اسے اپنے حل طلب مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ بیان 10 مئی کو دونوں ممالک کی طرف سے ایک دوسرے پر ڈرون اور میزائلوں حملوں کے بعد جنگ بندی معاہدے کے بعد آیا ہے۔ اس پیش رفت کو اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایک مثبت قدم...
یورپ کی گائرو ڈی اٹالیا سائیکلنگ مقابلے میں شریک نیوزی لینڈ کے سائیکلسٹ سے ریس کے دوران بکری ٹکرا گئی۔ سائیکلسٹ ڈیون اسمتھ اتوار کے روز البانیہ میں ریس کی 99.4 میل طویل اسٹیج میں شریک تھے جب انہوں نے سڑک کے ساتھ بکریوں کا ایک چھوٹا سا ریوڑ دیکھا۔ یہ دیکھ کر ڈٓیون اسمتھ بکریوں سے بچنے کے لیے دائیں جانب ہونے لگے لیکن ایک بکری سڑک پر آگئی اور سیدھا ان کی بائی سائیکل سے ٹکرا گئی۔ Goat recognizes the GOAT ???? Dion Smith is the chosen man for this Giro d’Italia ???? pic.twitter.com/sd3FrIiTUm — Intermarché-Wanty (@IntermarcheW) May 11, 2025 حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکری ہوا میں چھلانگ لگا کر آئی...
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کر دیا جائے گا۔ مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح افواج پاکستان...
طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ, پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کی پاکستان کے خلاف بزدلانہ، بلااشتعال اور مجرمانہ جارحیت کی شدید مذمت, بزدلانہ بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہادتوں اورمسجدوں کی بے حرمتی کا حساب ہندتوا کے مراکز اور پیروکاروں سے لینا باقی ہے۔ مسلط نااہل اور ناجائز حکومت ایسا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان شرانگیز بھارتی جارحیت کے مقابلے میں بروقت،...

بٹھنڈہ میں طیارہ گرا تو عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ آپ کو بھی اپنے شاہینوں پر فخر ہوگا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی شمالی ریاست پنجاب کے ضلع بٹھنڈہ میں بدھ کی رات ایک نامعلوم طیارہ گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ عینی شاہدین اور ایک مقامی سرکاری اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ یہ واقعہ اکلائن کلاں گاؤں میں پیش آیا، جو اسی وقت کے آس پاس ہوا جب پاکستان نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی حکومت نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ایک کسان نے سی این این کو بتایا "رات تقریباً 1:15 بجے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ باہر نکلے تو ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گرا پڑا تھا، اور اس سے چنگاریاں نکل رہی تھیں۔ اس...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے پوری ایک پیج پر ہے، پانی پرحملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک اور اپنی نسلوں کا دفاع کرنا ہے، میں کوئی سیاسی پوائنٹ اسکور نہیں کرنا چاہتا۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کو تمام دوست ممالک سے رابطے کرنا چاہئیں۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، ہمیں دنیا کو بھارت کا کالا چہرہ دیکھانا...
مودی یاد رکھیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو انڈیا کو بھرپور جواب ملے گا:اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک طویل جدوجہد کا نام ہے۔ پارٹی کی بنیاد انصاف کے نظام کے قیام کے لیے رکھی گئی۔ 2011 میں پارٹی نے ڈرآون حملوں کے خلاف دھرنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف رول آف لا پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا عدالتی نظام چاہتے ہیں جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عدالتی نظام سے پورے ملک کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ عدلیہ...
25 اپریل کو آسمان پر ’مسکراتے چہرے‘ کا حیرت انگیز قدرتی مظہر رونما ہوگا۔ ناسا کے مطابق رواں ہفتے سیارہ زہرہ، زحل، اور چاند 25 اپریل کو طلوع فجر سے پہلے آسمان میں "مسکراتے چہرے" کی شکل اختیار کریں گے۔ یہ نظارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے طلوع آفتاب سے عین قبل مشرقی افق کے قریب واقع ہوگا۔ اس مظہر میں سیارہ زہرہ آسمان میں اونچے مقام پر ہوگا اور اس کے نیچے زحل اور ایک پتلا ہلال جو مثلث کو تھوڑا سا شمال کی طرف مکمل کرے گا۔ تینوں ایک مسکراتے ہوئے چہرے کی طرح ایک بصری اثر پیدا کریں گے۔ یہ جوڑ صاف موسمی حالات میں براہ راست آنکھ کو نظر آئے گا اور اسے دنیا بھر...
ایشوریا رائے بچن جو بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکار رہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ جہاں کئی صارفین نے ایشوریا کے اس انداز کو سراہا وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ صرف کمیرے کے سامنے اداکاری کی گئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Entertainment Hub (@im_xiddi) یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایشوریا نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا ہو بلکہ اس سے قبل 22ویں اسٹار اسکرین ایوارڈز پر ایشوریا کو فلم ’جذبہ‘ میں عمدہ اداکاری پر ایوارڈ دیا...
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو سعید انور سے تشبیہ دے ڈالی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے ابھرتے ہوئے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انکا سابق لیجنڈری اوپنر سعید انور سے موازنہ کر ڈالا۔ سابق کرکٹر و کوچ نے کہا کہ سعید انور تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے، میں انکی کچھ جھلک سعیم ایوب میں دیکھتا ہوں۔ https://www.express.pk/story/2755638/saim-ayubs-significant-fitness-progress-revealed-2755638 قبل ازیں سابق کرکٹ تجزیہ کاروں نے بھی صائم ایوب کے مختصر کیرئیر اور انکی جارحانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ اوپنر کے کیرئیر کی شروعات ہی لیجنڈری اسٹار...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا۔ جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم مل کر اُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم...
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون ویتنام کے اخبار پیپلز ڈیلی میں شائع ہوا، جس کا عنوان ہے”ہم مل کر مستقبل کا نیا باب رقم کریں” ۔پیر کے روزاپنے مضمون میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے۔ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کا قیام نہ صرف دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے سازگار ہے جو تاریخ اور عوام کا انتخاب ہے۔ چین اپنے ہمسایوں کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھے گا، دوستی، خلوص، باہمی فائدے...

’پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا‘، امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیدیا
پاکستان کے دورے پر آئے امریکی اراکینِ کانگریس نے اپنے حالیہ دورے کو کامیاب، مثبت اور مستقبل کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دورے کے دوران امریکی وفد نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جنہیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔ رکنِ کانگریس جیک وارن برگ مین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی اہمیت مسلمہ ہے، ان کی اہمیت کو مستقبل میں کسی صورت کم نہیں سمجھا جا سکتا۔‘ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری شراکت...
راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ڈاکوؤں نے واردات کی جس کے بعد ڈکیتوں نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں دوسری واردات کی کوشش کی۔ دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹر فہد بشیر کے ساتھ واردات کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو چہرے ڈھانپے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈاکوؤں کو واردات کے بعد موٹر سائیکل وغیرہ لے جاتے اور فہد بشیر کو دونوں بچوں کے ساتھ پیدل وہاں سے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری واردات کی فوٹیج میں ڈکیتوں اور شہری کو گتھم گتھا ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوٹیج میں فائرنگ کے بعد پستول کی چنگاریاں بھی دیکھی جا...
لیہ(نیوز ڈیسک)حسن نواز کے والدین نے بیٹے کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نواز کی محنت رنگ لے آئی۔ حسن نواز کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نواز نے اپنے سفر میں ہمت نہیں ہاری انہوں نےلیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے اپنا سفر شروع کیا، بیٹے کی عمدہ کارکردگی پربہت خوش اور اپنے رب کے شکرگذارہیں۔ حسن نواز کی والدہ نے کہا کہ اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ان کی ہی نظر نہ لگ جائے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلینے اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے کے بعد...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) متحدہ عرب امارات میں واقع بین الاقوامی فلکیاتی مرکزنے کہا ہے کہ 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ العربیہ کے مطابق مرکز کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں شوال کا چاند (عید الفطر 1446 ہجری) ہفتہ 29 مارچ 2025 کو دیکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہتمام عالمی معیارات کے مطابق اس روز دنیا کی مشرقی سمت سے چاند دیکھنا ممکن نہیں ہو گا اور یہ عرب اور اسلامی دنیا کے بقیہ علاقوں سے بھی تمام وسائل کے استعمال کے باوجود نہیں دیکھا جا سکے گا۔ مرکز نے مزید بتایا ہے کہ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی کوریوگرافر دھناشری ورما سے باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی ہے جس کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھناشری اور چہل آج باندرہ فیملی کورٹ میں پیش ہوئے، دونوں کو طلاق کی سماعت کے لیے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ آج باندرہ فیملی کورٹ پہنچتے دیکھا گیا جہاں میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) کارروائی کے کچھ دیر بعد یوزویندرچہل کو عدالت کے احاطے سے نکلتے دیکھا گیا۔ فیملی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے وکیل...
ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز ان دنوں ایک ساتھی اداکارہ کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر سیر سپاٹے کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں لندن میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد مشن امپاسیبل اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ اینا ڈی آرمس نے ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ ان دونوں ہالی ووڈ اسٹارز کو گزشتہ چند مہینوں میں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، حال ہی میں ان کی لندن ہیلی پورٹ پر آتے ہوئے تصاویر کھینچی گئیں ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاوہر پر مداح یہ...
کراچی (نیوزڈیسک)معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا نے مرحوم قوال امجد صابری کے غسل سے متعلق انکشاف کیا ہے۔چھیپا فاؤنڈیشن کے بانی رمضان چھیپا نے ایک ٹی وی پروگرام میں امجد صابری کے غسل کے دوران پیش آنے والے حیرت انگیز واقعے کا انکشاف کیا۔ رمضان چھیپا نے بتایا کہ ’جب بھی میں کسی میت کو غسل دیتا ہوں تو مختلف چیزوں کا مشاہدہ کرتا ہوں، جب میں امجد صابری کو غسل دے رہا تھا تو اچانک میں پیچھے ہٹ گیا کیونکہ میں نے دیکھا کہ وہ مسکرا رہے تھے، میں کانپ گیا اور فوراً ان کے اہلخانہ کو بلایا، انہوں نے بھی یہ منظر دیکھا اور دعا کرنے لگے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ایسی چیزوں کی حقیقت صرف خدا ہی...

پی ٹی آئی نے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر ہماری افواج نے بڑے نقصان سے بچایا۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پر پوری قوم فخر کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا نے اس واقعے پر جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، یہ سب کچھ ان کے اوورسیز لوگوں نے کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس خواجہ آصف وزیر دفاع
بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں مبتلا نکلے اور وہ اُن سے شادی بھی کرنے کے خواہش مند تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے دبنگ خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں جوانی میں مبتلا تھے اور انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا تھا جبکہ بتایا تھا کہ وہ ریکھا سے شادی کرنے کے خواہش مند بھی تھے۔ کچھ سال پہلے ریکھا اپنی فلم "سپر نانی" کی تشہیر کے لیے بگ باس کے سیٹ پر آئی تھیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے اُس وقت انکشاف کیا کہ وہ اپنی جوانی میں ریکھا کی محبت اور عشق میں گرفتار تھے۔ اداکار نے یاد دلایا کہ ریکھا اور وہ پڑوسی ہوا...

میری گناہ گار آنکھوں نے ڈٹے ہوئے کپتانوں کو پیر پکڑتے دیکھا ، کوئی دوست ملک عمران خان کو رکھنے کیلئے راضی ہی نہیں،ریحام خان
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کیلئے ہمدردی ہوتی تو حالات مختلف ہوتے، تین خط لکھے خان صاحب نے لیکن چیف جسٹس نے نہیں پڑھے، مطلب کے لیے پیر بھی پکڑے جاسکتے ہیں تاہم انہیں زیادہ عرصے تک جیل میں رکھنا ممکن نہیں ہوگا کوئی دوست ممالک تو ان کو رکھنے کے لیے راضی نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی ن کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کراچی پریس کلب آمد ہوئی، جہاں انہوں صحافیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں سے ہم گلہ نہیں کر سکتے، جب بھی کوئی جائز نیوز آتی ہے، میرا سوشل میڈیا آپ لوگوں...
بھارت کے ریاستی انتخابات میں اس بار دہلی کا پلڑا بی جے پی کی حق میں رہا، جس کے بعد بی جے پی نے تین بار کونسلر رہ چکی ریکھا گپتا کو دہلی کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اروند کیجریوال کے بعد دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا سنگھ کون ہیں؟ دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرنے والے گپتا کو آگے لا کر اپنے خواتین ووٹر بیس کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ ریکھا گپتا جنہیں بدھ کے روز دہلی کی وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا، کہنے کو تو پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں، تاہم سیاست کا حصہ طویل عرصے سے ہیں۔ 50 سالہ گپتا...
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھا کر چوتھی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے حالیہ الیکشن میں نئی دہلی سے عام آدمی پارٹی کے طویل دورِ اقتدار کا سورج غروب کردیا تھا۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ بی جے پی نئی دہلی میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی اور پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والی ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ بنادیا۔ 50 سالہ ریکھا گپتا نئی دہلی کی نویں اور چوتھی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کے ساتھ 6 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔ وزرا میں پرویش سنگھ ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر انڈرراج، کیپِل مشرا اور پنکج کمار سنگھ شامل ہیں۔ ریکھا گپتا نے آج دوپہر...
ویب ڈیسک — بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما ریکھا گپتا نے جمعرات کو دہلی کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ بی جے پی نے دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد دہلی پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔ نریندر مودی کی وزارتِ عظمیٰ میں بھارتیہ جنتا پارٹی گزشتہ 11 سال سے مرکز میں حکومت میں ہے۔ البتہ پانچ فروری کو ہونے والے انتخابات میں دارالحکومت کی قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کو 1998 کے بعد پہلی بار اکثریت ملی ہے۔ ریکھا گپتا لگ بھگ تین کروڑ آبادی والے وسیع شہر کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ بی جے پی نے بدھ کی شب رات گئے 50...

سوشل میڈیا نا دیکھا کریں ، سوشل میڈیا کودیکھ کر اثر لینا ہے نہ اس سے متاثر ہو کر فیصلے کرنے ہیں.جسٹس نعیم افغان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران سنیئرقانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے سلمان اکرم راجہ کے دلائل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم نے دلائل میں جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھاتاہم انہوں نے سلمان اکرم راجہ کو ایسی کوئی ہدایت نہیں دی تھی اعتزاز احسن نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ بھی میرے وکیل ہیں سلمان اکرم نے گزشتہ روز جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا جبکہ میں جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت جسٹس نعیم اختر افغان...
مردان: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کو دلہن کی طرح سجا دیا،40 سال میں نواز شریف جیسا ایماندار لیڈر نہیں دیکھا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں صحت و تعلیم عام ہو، اگر ان کے منصوبے نکال دیں تو خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے۔ خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام مزید محرومی چاہتے یا ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں؟ 11 سال کی حکمرانی نے خیبر پختونخوا کو تباہی کے دہانے پر...
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اب دفاعی پوزیشن میں آ چکا ہے اور عالمی سطح پر اسے ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر شناخت کیا جا رہا ہے۔ بریڈ فورڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے قتل نے نریندر مودی کی حکومت کی بربریت کو بے نقاب کر دیا ہے، جس کے باعث بھارت کا سیکولر اور جمہوری چہرہ مسخ ہو کر رہ گیا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آج یہ بات دنیا کے سامنے آ چکی ہے کہ نظریہ پاکستان صرف ایک وقتی ضرورت نہیں تھا بلکہ یہ ایک حقیقی نظریہ تھا، کیونکہ بھارت میں ہندوتوا...
جسٹس منصور علی شاہ— فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں تقریبِ حلف برداری کے بعد جسٹس منصور نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس موقع پر صحافی نے جسٹس منصور علی شاہ سے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے کہ آپ لوگ کام نہیں کرتے؟ سپریم کورٹ کے نئے ججز نے حلف اٹھا لیاچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے ججوں سے حلف لیا ہے۔ اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں، کس کے کتنے فیصلے...
شہباز شریف حکومت کو اقتدار میں آئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ سال مکمل ہونے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے اشتہار بنایا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کا ایک سال کتنا بے مثال رہا۔ اشتہار کا ٹائٹل ’جب رہنما ہو شہباز، پھر کیوں نہ بھرے اڑان پاکستان‘ رکھا گیا ہے۔ اشتہار میں ایک بچی کو دکھایا گیا ہے جس کی ملاقات وزیراعظم پاکستان سے ہوتی ہے اور وہ شہباز شریف کو کہتی دکھائی دیتی ہے’ لوگ کہتے ہیں سب کچھ خراب ہو گیا ہے اور ٹھیک ہونے میں بہت وقت لگے گا لیکن آپ نے ایک سال میں ہی نیچے جاتے پاکستان کو اوپر اٹھا دیا۔‘ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی یا...
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی شہری کے پیٹ میں لگی، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق گوجرنوالہ سے تھا، جائے وقوع سے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ سے مسلم لیگ ( ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو لکھے خط سے متعلق سنا ہے خط دیکھا نہیں، نیت کو دیکھا جانا چاہیے اگر نیت معاملات سلجھانے کی ہے تو اسے مثبت لیا جانا چاہیے۔ وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ معاملات سلجھیں، انہوں نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں اسے...
معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے بیرون ملک شوٹنگ کے دوران اخراجات پر ہونے والے تنازع کا انکشاف کیا ہے جگن کاظم نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بیرون ملک شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا، جہاں انہوں ایک سینئر اداکار کو برگر کے پیسوں تک کیلئے پروڈکشن سے لڑتے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک سینئر اداکار نے اپنے ذاتی طور پر خریدے گئے برگر کی رسید پروڈکشن ٹیم کو دی اور دعویٰ کیا کہ چونکہ انہیں دوپہر کا کھانا فراہم نہیں کیا گیا، اس لیے وہ اس رقم کی واپسی چاہتے ہیں۔ View this post on Instagram ...
حال ہی میں ایک یوٹیوبر نے 666 ڈالر کا مسٹری باکس ڈارک ویب پر خریدا لیکن اندر سے جو سامان نکلا، وہ اتنا خوفناک تھا کہ اس نے یوٹیوبر کو دہشت زدہ کردیا اور ویڈیو کو بند کرنے پر مجبور کردیا۔ ڈارک ویب انٹرنیٹ پر ایک ایسا ڈیجیٹل خطہ ہے جہاں آپ جانا نہیں چاہیں گے کیونکہ یہ ایسے آن لائن مواد سے بھرا پڑا ہے جو کمزور دلوں کیلئے نہیں ہیں۔ لیکن یوٹیوبر جو کہ کریپٹو این ڈبلیو او کے نام سے جانا جاتا ہے، اسے ڈارک ویب کے مسٹری باکس کو جمع کرنا پسند ہے۔ جب یوٹیوبر باکس کھولتا ہے تو پہلے تو سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے، پہلے پہل ڈبے سے ٹیرو کے اصلی '1909'...
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں۔ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس روپ کو مزید حقیقت کے قریب بنا دیا ہے۔ A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ...
بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ زینت امان نے مداحوں کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز وہ موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک واقعہ شیئر کیا جو ان کے ساتھ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دن شوٹ سے واپسی کے بعد، وہ بلڈ پریشر کی دوا لینے لگیں۔ جیسے ہی انہوں نے گولی نگلنے کی کوشش کی، وہ ان کے حلق میں پھنس گئی، جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔ View this post on Instagram A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman) زینت امان نے...
لاہور: پولیس نے دفاتر اور دکانوں پر جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے سالا بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔ گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فردوس مارکیٹ سے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جو دکانوں اور دفاتر کو جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ دونوں ملزمان آپس میں سالا بہنوئی ہیں۔ ملزمان سالا اور بہنوئی علی الصبح 4 سے 8 بجے کے دوران وارداتیں کرتے تھے ۔ ملزمان نے 4 ماہ قبل گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ اس واقعے کی فوٹیج میں دکاندار سے ہاتھاپائی اور فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ایک اور فوٹیج میں بھی ملزمان کو دفتر جاتے...
بھارت(نیوز ڈسک)گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ہوائی اڈے پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے جس نے ہر طرف ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ائیرپورٹ پر ملازمین کو ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جہاز کو دھکا لگانے کی ممکنہ وجہ ہوائی جہاز کو کسی دوسرے مقام پر لے جانے کے لیے ضروری تکنیکی اور انجینئرنگ آلات کی کمی ہے جیسا کہ دوسرے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، جہاں حفاظتی طریقہ کار کی ضرورت کے مطابق ہوائی جہاز کو دھکیلنے...
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے درج 13 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض سابق خاتون اول کی 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔ اس دوران بشریٰ بی بی اور جج طاہر عباس سپرا کے مابین مکالمہ بھی ہوا۔ جج نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں۔ اس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ کوئی بات نہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا...
انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتے اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔اسلام آباد میں گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کے کیس کی سماعت انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جس دوران بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی اور جج طاہرعباس کے درمیان دلچسب مکالمہ ہوا جس میں جج نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیےگئے ہیں، اس پر بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ نہیں کوئی بات نہیں، ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ جج طاہر عباس نے...