2025-11-03@12:00:50 GMT
تلاش کی گنتی: 477

«کو نوٹسز بھجوائے»:

     عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی...
    پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہو ایئرپورٹ سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امرا جا رہی تھیں، رنگ روڈ پر آشیانہ انٹرچینج کے قریب 3 گاڑیاں وزیراعلیٰ کے روٹ پر آگئیں۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے تینوں مشکوک گاڑیاں راؤنڈ اپ کر کے چالان کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں رنگ روڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے روٹ پر مشکوک گاڑیاں آنے سے وزیراعلیٰ کے قافلے کو بریک لگانا پڑ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہو ایئرپورٹ سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امرا جا رہی تھیں، رنگ روڈ پر آشیانہ انٹرچینج کے قریب 3 گاڑیاں وزیراعلیٰ کے روٹ پر آگئیں۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس...
    جدید و خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہر میں تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسلام ٹائمز شہر قائد مں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا، ریس لگاتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جدید و خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہر میں تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جناح ایونیو پر واقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر...
    وقاص احمد: لاہورڈیفنس فیز 6 میں کوڑے کے ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔پولیس نے جاں بحق ہونےوالے تینوں افراد کی لاشیں بغیر کارروائی کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔ ڈی ایچ اے میں گاربیج ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاتھا،حادثے میں 27 سالہ ناصر ، 48 سالہ شان محمد  اور 19 سالہ محمد حفیظ جاں بحق ہوگئے تھے،تینوں افراد کا تعلق قصور سے تھا۔   موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے جہاں کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انہیں بغاوت کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے اخباروں میں نوٹس جاری کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 260 دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ اسپیشل سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی جسیم الدین خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ 17 کے جج عارف الاسلام نے شیخ حسینہ اور دیگر 260...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کمیشن کو معیشت کے تمام شعبوں میں انکوائری اور کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔عدالت کے فیصلے نے ٹیلی کام انڈسٹری کے اس طویل مقدمے کا اختتام کر دیا جو گزشتہ ایک دہائی سے زیرِ سماعت تھا۔تفصیلات کے مطابق جاز، ٹیلی نار، زونگ، یوفون، وارد، پی ٹی سی ایل اور وائی ٹرائب سمیت 7 بڑی کمپنیوں نے کمپٹیشن کمیشن کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ کمپنیوں کا مؤقف تھا کہ ٹیلی کام سیکٹر پہلے ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ضابطوں کے تحت کام کرتا...
    سندھ ہائیکورٹ نے ایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے شہری کے اغواء اور تاوان طلب کرنے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل، پراسکیوٹر جنرل سندھ، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، ایس ایس پی ایس آئی یو و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائی کورٹ میں ایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے شہری مشتاق علی شاہ کے اغواء اور تاوان طلب کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کی وکیل بشرا عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 24 اکتوبر کی شام کو اورنگی ٹاؤن سے ایس آئی یو پولیس اہلکاروں اور کچھ پرائیویٹ افراد نے اغوا کیا۔ اغوا کرنے کے بعد ایس آئی یو سینٹر کے پرائیویٹ ٹارچر سیل میں رکھا گیا۔ درخواستگزار کو جانے سے مارنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251030-08-21 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے ریگل میں موٹر سائیکل پارکنگ پر 50 روپے کی وصولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی قراردیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بغیر رسید یومیہ لاکھوں روپے کی وصولی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے موجودہ حکومت عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ایک طرف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں تو دوسری طرف ٹریفک پولیس اور مافیا ملکر عوام سے لوٹ مار میں مصروف ہے۔ای چالان کے بعد اب ریگل جیسے مصروف اور اہم علاقے میں موٹر سائیکل پارکنگ کی فیس 50 روپے...
    تیز رفتار ٹریلر نمبر TLH-975 ڈرائیور موٹر سائیکل نمبر KGY-3134 سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیوی ملازم محمد قاسم دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے دو روز قبل نیوی کے ملازم کو کچل کر فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے 25 اکتوبر 2025ء کو سپارکو روڈ ایدھی قبرستان کے قریب نیوی ملازم 37 سالہ محمد قاسم کو کچل کر ہلاک کرکے فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نوحید میمن کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نمبر TLH-975 ڈرائیور موٹر سائیکل نمبر KGY-3134 سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل...
    کراچی: ملیر راشدی گوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر سوار نشے میں دھت شخص نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے راشدی گوٹھ میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص عظمت شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی۔  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو ڈبل کیبن ریوو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد کی گیا۔  ملیرکینٹ پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ دوسرا شراب کے کین...
    سپارکو کی جانب سے "جیو-اے آئی برائے جنگلاتی معلومات/ ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز برائے جنگلات" کے موضوع پر بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن، انٹر اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے جیو اے آئی فاریسٹ انفارمیشن ایڈوانس آر ایس اینڈ جی آئی ایس ایپلیکیشنز اِن فاریسٹری کے عنوان سے ایک بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔ کورس 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس، کراچی میں منعقد ہوگا۔ یہ کورس ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ تاکہ وہ مصنوعی...
    پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  ڈیفنس فیز مین قائم نجی بینک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار کو روند دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم عمر اندازاً 30 سال کے قریب ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر...
    پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صدر حکیمہ سلطانہ نے ضلع ہنزہ کے علاقے چپورسن میں گزشتہ دو ماہ سے جاری زیرِ زمین دھماکوں، زمین سرکنے اور مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے فوری مداخلت اور متاثرہ عوام کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صدر حکیمہ سلطانہ نے ضلع ہنزہ کے علاقے چپورسن میں گزشتہ دو ماہ سے جاری زیرِ زمین دھماکوں، زمین سرکنے اور مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے فوری مداخلت اور متاثرہ عوام کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرنے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والا لیگل نوٹس پھاڑ کر ردِ عمل ظاہر کیا، جبکہ ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ علی ترین کے بیانات لیگ کی بہتری کے لیے تھے، نہ کہ کسی منفی مہم کا حصہ۔ علی ترین نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ پی سی بی نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا، جس میں ان سے تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، بصورتِ دیگر فرنچائز معاہدہ منسوخ اور انہیں بلیک لسٹ...
    ویڈیو گریب۔ سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے باعث مسافر گاڑیوں کو 25 کلومیٹر اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو کشمور انٹر چینچ تک کچے کے علاقے میں سیکیورٹی دی جانے لگی۔ڈی پی او کے مطابق مسافر گاڑیوں کو شام 6 بجے سے رات گئے تک ہر ایک گھنٹے بعد کانوائے کے ساتھ اعظم پور ریسٹ ایریا میں جمع کرنے کے بعد گزارا جاتا ہے۔پولیس کانوائے سے بھونگ، جمال دین والی، صادق آباد اور ماچھکہ تک کا علاقہ کور کیا جاتا ہے، ڈاکوؤں کی موٹر وے پر فائرنگ اور مسافروں کے اغوا کے بعد سے یہ کیا جا رہا ہے۔حیرت انگیز طور پر اسی موٹروے پر جہاں رات گئے پنجاب پولیس کا کانوائے سندھ کی...
    علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین  عدالت کا نوٹس جاری  کردیا گیا۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر ڈی ایس پی وارث خان نعیم یاسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے تحریری جواب دیا علیمہ خان کہیں مل نہیں سکیں، عدالت کو بتایا گیا علیمہ خان کل دن بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے گارنٹر محمد شریف کے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کا نوٹس جاری کیا۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس اور ڈی ایس پی کو علیمہ خان کے وارنٹ پر ہر صورت تعمیل کرانے کا حکم جاری کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ...
    سٹی 42 : موٹروے ایم-2 راوی پل لاہور پر تعمیراتی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔  ترجمان موٹرویز کے مطابق ٹریفک بہاؤ برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری اور پٹرولنگ موبائلز تعینات کی گئی ہیں۔ ٹریفک کی روانی کیلئے ہیوی ٹرانسپورٹ کو عارضی طور پر روکا جا رہا ہے۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری سفر سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹ ضرور چیک کریں، کسی بھی مدد یا معلومات کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔  قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
    بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے شہر میں قائم غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے خلاف کمر کس لی۔ میئر کراچی کی ہدایت پر تمام قبرستانوں کی از سرِ نو رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے، اور غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز کے مطابق جن قبرستانوں کے ذمہ داران کی جانب سے نوٹس کا جواب موصول نہیں ہوگا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کے ایم سی کے ماتحت 38 رجسٹرڈ قبرستان ہیں، جب کہ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے دوران قبضہ مافیا کے زیرِ اثر قبرستانوں کے خلاف آپریشن...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ دوران سماعت، علی بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد کی حرمت سے متعلق درخواست پر انچارج مسجد کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کیے ہیں۔عدالت کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت مذہبی امور کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور آئی جی پولیس کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ ہم اس متعلق کس کو ہدایات دیں؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انچارج فیصل مسجد سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ مسجد کی حرمت کے...
    اسلام آباد: فیصل مسجد میں نامناسب ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر عدالت نے پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل مسجد میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیوز بنانے اور موسیقی کے ساتھ رقص کی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست پر سرکاری اداروں اور افسران کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، وزارت مذہبی امور، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، آئی جی اسلام آباد پولیس اور مسجد کے انچارج کو نوٹس بھیج کر آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کے روبرو شہری مشرف زین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے افسران کے خلاف حکومت سندھ حرکت میں آگئی۔پولیو ٹیموں کو تعاون فراہم نہ کرنے والے 42افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں تین دن میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 42 افسران کو نوٹس جاری کیے ہیں جس میں افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کو تعاون فراہم کیے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔اپنی غیرحاضری...
    اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی نے درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپرٹیڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے عدالت نے کیس لارجر بنچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر پیرا وائز کمنٹس جمع کرائیں، حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت لارجر بینچ...
    سلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی نے درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپرٹیڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے کیس لارجر بنچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر پیرا وائز کمنٹس جمع کرائیں، حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت لارجر بینچ کر رہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ کیس بھی لارجر بنچ میں ہی بھیجوا رہے ہیں، اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو لارجر بینچ میں...
    شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 میں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ 2 نمبر پٹیل کانٹے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون ہلاک جبکہ نوجوان معمولی زخمی ہوگیا۔  خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا، اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ بی ساجد خان نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 32 سالہ غزالہ شہزادی زوجہ صائم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر 25 سالہ اویس کے ہمراہ سوار تھی۔ ٹریلر کی زد میں آکر حادثے کا شکار ہوگئی جبکہ نوجوان معمولی زخمی ہوا ہے۔ انھوں...
    کراچی: لیاقت آباد اور ملیر ماڈل کالونی میں دو الگ الگ واقعات میں ٹرکوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ لیاقت آباد زینت اسکوائر پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 37 سالہ صابر کے نام سے کی گئی۔ متوفی صابر لیاقت آباد زینت اسکوائر ایف سی ایریا کا رہائشی تھا جو گھر کے قریب ہی کام کے لیے جار ہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگیا اور متوفی 2 بچیوں کا باپ تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس حکام کے طرزِ عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی منصورالحق رانا کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام ذمہ دار افسران سے جامع وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے منڈی بہائوالدین کے شہری درخواست گزار غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکشاف ہوا کہ پولیس حکام نے عدالت کے نام پر ایک خط جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور...
    امریکا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب کھلونے والی کار سے پائپ میں پھنسی بلی کو بخیر و عافیت نکال لیا گیا۔ یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں ایک بلی کا بچہ زیرِ زمین پائپ میں پھنس گیا تھا۔ اس تک پہنچنا انسانوں کے لیے ناممکن تھا۔ مقامی ریسکیو ٹیم نے ریموٹ کنٹرول کار میں ایک کیمرہ اور لائٹ نصب کر کے اسے پائپ کے اندر بھیجا۔ اس کار نے بلی کی درست مقام معلوم کرنے میں مدد دی۔ https://www.facebook.com/strongislandrescue/videos/825611056669579/ جب بلی کی جگہ کا پتا چل گیا تو ریسکیو عملے نے پائپ کا وہ حصہ کھود کر کھولا اور آخرکار کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بلی کو محفوظ طور پر نکال لیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی...
    پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید کے کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دفترِ پریس سیکریٹری برائے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہےکہ سہیل آفریدی نے آئی جی خیبرپختونخوا کو اپنے دفتر طلب کرتے ہوئے صنم جاوید سے متعلق کیس کی مکمل تفصیلات فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دی کہ کیس کی جامع رپورٹ کل تک ان کے دفتر میں جمع کرائی جائے تاکہ صورتحال کا واضح انداز میں جائزہ لیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق...
    گجرات کے سرکاری کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا  لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا۔ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگوایا گیا تھا، جو غفلت اور بد انتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔ڈائریکٹر کالجز کے شوکاز جاری کرنے کے ساتھ ہی عمارت سے پرچم ہٹوا دیا گیا ہے۔
    گجرات کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعے کے بعد ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ کی تصویر والا جھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگایا گیا، جو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید انکوائری کی جائے گی اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    سی ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن کو 18 کروڑ روپے واجبات پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ ونگ نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو شرائط کی عدم تکمیل اور کمرشل اسکیموں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے “بحریہ پیراڈائز کمرشل اسکیم (1، 2، 3 اور 4)” کے لیے کمرشلائزیشن چارجز کی مد میں واجب الادا 18 کروڑ 42 لاکھ روپے تاحال جمع نہیں کروائے، حالانکہ اس حوالے سے انہیں متعدد خطوط اور یاد دہانیاں بھی جاری کی جاچکی ہیں۔ سی ڈی اے کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو...
    اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ بچے بغیر بتائے گھر سے موٹر سائیکل لے کر نکلے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار کوسٹر نے دو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ کورنگی نمبر 5 میمن انسٹی ٹیوٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے دو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ بچے بغیر بتائے گھر سے موٹر سائیکل لے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے دو لڑکےموٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ تیزرفتارکوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔حادثے کے بعد لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے مدثر تین بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اور موٹر سائیکل چلانے والا ایان پانچ بہن بھائیوں...
    سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست پرپی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی  کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب علیحدہ یونیورسٹی بن...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہاہے کہ افغانستان کیساتھ حالات نے جو کروٹ لی ہے اس پر پاکستان میں  50سال سے ہماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہو گا۔  تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ہمیں اپنی معیشت کو انکے قبضے چھڑانا ہو گا،  تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا، کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارے شعبے ہماری معیشت کی ر یڑھ ہیں، پاک افغان سرحد دنیا میں جسطرح سرحدیں ہوتی ہیں اسطرح ہونی چاہیئے ،  کوئی منہ اٹھا کہ مرضی سے عبور نہ کرے۔ گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے: جنید اکبر افغانستان کیساتھ حالات نے جو...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہریوں کے سوالات کے جوابات دینے اور محکموں سے متعلق شکایات کے حل کیلئے وٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے وٹس ایپ نمبر 0306-9330733 جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شہری صرف دس سیکنڈ کا سوال بھیجیں گے اتوار والے دن ان کے جوابات دوں گی ، سوال غیر ضروری نہ ہو بلکہ متعلقہ ہو ۔ اگر آپ کو کسی محکمے سے متعلق مشکل یا پریشانی آرہی ہے اس کا بھی حل نکالا جائے گا ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : شہرِ قائد کے علاقے احسن آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ جامعہ الرشید مدرسے کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مقتول کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ رحمان اللہ ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے جو این جی او “تعمیر خلق فاؤنڈیشن میں فیلڈ مانیٹر کے طور پر تعینات اوردو بچوں کے باپ تھے، وہ روزانہ کی طرح اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن سے یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے جا رہے تھے کہ احسن آباد کے قریب فائرنگ کا...
    کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنرایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گیلانی ریلوے سوسائٹی گلشن میں میرا گھر زیر تعمیر تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، پولیس اور ریلوے حکام نے تعمیرات منہدم کر دیں، یہ تعمیرات گورنر سندھ اور ان کی اہلیہ کی ایماءپر گرائی گئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت نے گورنر سندھ...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنرایسٹ و دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گیلانی ریلوے سوسائیٹی گلشن میں میرا گھر زیر تعمیر تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، پولیس اور ریلوے حکام نے تعمیرات منہدم کر دی ہیں، یہ تعمیرات گورنر سندھ اور انکی اہلیہ کی ایماء پر گرائی گئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت نے گورنر...
    سندھ ہائیکورٹ نے ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست سندھ انفارمیشن کمیشن اور سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ ایس پی ایس سی کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کرنے کی پابند ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن مختلف آسامیوں کے لیے امتحان لیتا ہے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پاس امیدواروں کی فہرست کمیشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ ان پاس امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کی جائیں۔ پتا چلے کہ امیدوار نے کتنے سوالات کے درست جواب دیئے ہیں۔...
    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین اوگرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آئل کمپنیوں کی رجسٹرڈ اور قانونی ایسوسی ایشن ہے، تاہم مارکیٹ میں آئل ایڈوائزری کونسل کے نام سے ایک اور غیر رجسٹرڈ ایسوسی ایشن کام کر رہی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق عدالت نے اس سے قبل چیئرمین اوگرا کو ہدایت کی تھی کہ وہ آئل ایڈوائزری کونسل کی قانونی حیثیت واضح کریں، تاہم عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین اوگرا نے اس ایسوسی ایشن کے بارے میں کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔ درخواست میں...
    درخواست میں کہا گیا کہ فرقہ وارانہ عداوت، بدامنی اور نفرت کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اس ویڈیو کو فوری طور پر ہٹانا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی آسام یونٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو کو ہٹانے کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ ویڈیو میں آسام پر مسلمانوں کے قبضہ کئے جانے کے من گھڑت اور تضحیک آمیز منظر کو دکھایا گیا ہے اور اسے ایسے مستقبل سے جوڑ دیا گیا ہے کہ اگر بی جے پی آئندہ انتخابات میں ہار جاتی ہے تو ایسا ہوسکتا ہے۔ ویڈیو کی غیر معمولی فرقہ وارانہ نوعیت نے سوشل...
    جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری، اضافی نوٹ بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں جسٹس شاہد بلال نے 5 صفحات کا اضافی نوٹ بھی تحریر کیا۔جسٹس امین الدین کا تحریر کردہ 5 صفحات کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیا۔ پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا۔تحریری حکم...
    نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے لداخی تعلیم کے اصلاح کار اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو کی طرف سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیا، جس میں قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت حالیہ حراست کو چیلنج کیا گیا ہے۔  عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت، لداخ انتظامیہ اور جودھ پور جیل سے جواب طلب کیا ہے۔یہ معاملہ جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بینچ کے سامنے آیا۔ انگمو نے این ایس اے کے تحت ماحولیاتی کارکن کی حراست کو چیلنج کیا اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ وانگچک کو 26 ستمبر کو سخت این ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور...
    سونم وانگچک کو 26 ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا، لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول کا درجہ دینے کے مطالبے پر ہونے والے مظاہروں میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پانچ افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آج لداخی تعلیم کے اصلاح کار اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو کی طرف سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیا، جس میں قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت حالیہ حراست کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مودی حکومت، لداخ انتظامیہ اور جودھ پور جیل سے جواب طلب کیا ہے۔ یہ معاملہ جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ اخلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ ججز کے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں۔ تفصیلی اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں، وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کے کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،تینوں درخواستیں 9جولائی 2024کے فیصلے کیخلاف دائر ہوئیں،اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 23ستمبر کے تفصیلی فیصلے پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں،تمام دلائل پہلے ہی تفصیلی فیصلے میں نمٹائے جا چکے ہیں،وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی۔ دوستیوں کے رنگ بدلتے ہیں۔۔۔ اختلافی نوٹ میں ججز کاکہناتھا کہ نظرثانی کا دائرہ محدود...
    سپریم کورٹ کے ججز جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل مسترد کرنے سے متعلق تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ مزیدپڑھیں: ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کی سپریم کورٹ بار کے وفد سے ملاقات یہ تینوں درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف جمع کرائی گئی تھیں، جبکہ صرف الیکشن کمیشن نے بعد ازاں 23 ستمبر 2024 کے تفصیلی فیصلے کی بنیاد پر اضافی درخواستیں بھی جمع کرائیں۔ اختلافی نوٹ کے مطابق، تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے...
    ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نافذ کردیے ہیں جن کی رقم 5 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت سنگین خلاف ورزیوں پر جرمانہ ایک لاکھ روپے تک عائد کیا جائے گا۔ نئے قوانین کا مقصد لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کو روکنا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار روپے، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پبلک سروس اور لائٹ ٹرانسپورٹ پر 15 ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلی نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل کرکے اسکیم کے پرائیویٹ رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے انٹراکورٹ اپیل پر حکم امتناع جاری کیا۔ سی ڈی اے کے چیئرمین، ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر لینڈ کو نوٹس جاری کیے گئے،  سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سروے ڈویژن کو بھی نوٹس جاری کر کے  جواب طلب کر لیا گیا۔ سنگل بینچ نے 12 ستمبر کو سات روز میں تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا،  تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ اپیل کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ پلاٹ 2018 میں بیٹے کے نام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کو اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد میں گستاخ کہنے کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل سے 5 نومبر کو عدالتی معاونت طلب کر لی جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔ جیو نیوز  کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں مستند علما تھے، انہوں نے کہا وہ گستاخ ہے۔ عدالت نے پوچھا آپ ملزم کا...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے سرچ انجن گوگل اور ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ ڈیپ فیک اور جعلی ویڈیوز ان کی شہرت اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان ویڈیوز میں ان کے چہرے اور آواز کا استعمال براہِ راست ان کے شخصی اور تخلیقی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایشوریا اور ابھیشیک نے عدالت کو یوٹیوب پر موجود سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس بھی فراہم کیے ہیں تاکہ...
    ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ عارف علوی 2018 سے 2024 تک صدرمملکت رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ تاحیات سرکاری رہائشگاہ کے اہل ہیں۔ وکیل کے مطابق عارف علوی کو پہلے رہائش کے لیے باتھ آئی لینڈ کا بنگلہ 3-اے الاٹ کیا تھا۔ بعد ازاں  انہیں بنگلہ نمبر 5-اے الاٹ کردیا گیا۔ مذکورہ بنگلہ کسٹم ممبر شہاب امام کے قبضے میں ہے۔ شہاب امام نے بنگلے پر 2023 سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ سابق...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ عارف علوی 2018 سے 2024 تک صدرمملکت رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ تاحیات سرکاری رہائشگاہ کے اہل ہیں۔ وکیل کے مطابق عارف علوی کو پہلے رہائش کے لیے باتھ آئی لینڈ کا بنگلہ 3-اے الاٹ کیا تھا۔ بعد ازاں  انہیں بنگلہ نمبر 5-اے الاٹ کردیا گیا۔ مذکورہ بنگلہ کسٹم ممبر شہاب امام کے قبضے میں ہے۔ شہاب امام نے بنگلے پر 2023 سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔...
    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر24 ایف آئی آر کا اندراج،532 موٹر سائیکلوں اور60 گاڑیوں کوبھی مختلف تھانوں میں بندکردیاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کے لیے مہلت ختم ہوگئی۔ مہلت کے خاتمے کے بعد پہلے روز ہی بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف چوبیس مقدمات درج کر لیے گئے۔ وفاقی پولیس ذرائع کے مطابق بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 24 ایف آئی آر کا بھی اندراج کیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 532 موٹر سائیکلوں اور 60 گاڑیوں کو تھانوں میں...
    معروف بالی ووڈ جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب اور اس کی پیرنٹ کمپنی گوگل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز کو بنیاد بناتے ہوئے تقریباً 4 کروڑ روپے (450,000 امریکی ڈالر) ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، اور ساتھ ہی ان ویڈیوز کے خلاف مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔ اداکاروں نے اپنی درخواست میں یوٹیوب پر موجود ان ویڈیوز کے سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس عدالت کے سامنے پیش کیے ہیں، جنہیں وہ ’سنگین نوعیت کی‘ اور ’من گھڑت‘ اے آئی ویڈیوز قرار دیتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مواد نہ صرف...
    سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ایم پی سی ایچ ایس) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹر A-17/B-17، زون 2) میں عوامی سہولت کے پلاٹس کی غیر قانونی کمرشلائزیشن اور شرائط کی خلاف ورزی پائی گئی ہے۔سی ڈی اے کے مطابق اس اسکیم کا لے آؤٹ پلان 27 ستمبر 2006 کو منظور کیا گیا تھا، جبکہ سڑکوں، پارکوں، قبرستان اور سرکاری عمارتوں کی زمین 12 دسمبر 2007 کو سی...
    محمد اویس:اسلام آباد میں موٹرسائیکلسٹ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ اسلام آباد میں آج سے فینسی نمبرپلیٹ، لین کی خلاف ورزی، ون ویلنگ اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر کارروائیوں کا آغاز ہوگا،مختلف شاہراوں پر ٹریفک پولیس کے دستے موٹر سائیکل سواروں کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔سی ٹی او حمزہ ہمایوں کاکہناہے کہ لین کی خلاف ورزی اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہے،مختلف شاہراؤں پر ٹریفک پولیس کے دستے موٹر سائیکل سواروں کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ سی ٹی او حمزہ ہمایوں کاکہناہے کہ موٹر سائیکل سوار ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ لگالیں،شہری ہیلمٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی دوران سماعت بیرسٹر صلاح الدین کا کہناتھا کہ 25 ستمبر کے جامعہ کراچی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو کی عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور درخواست کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا اور جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل منظور کرلی۔ دوران سماعت،...
    سندھ ہائی کورٹ نے ڈگری کی منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ڈگری کی منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اوران فیئرمینز کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف دیا کہ 25 ستمبر کے جامعہ کراچی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے، جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس ہمارے بینچ میں کیوں لگا ہے؟ بیرسٹر صلاح الدین نے موقف دیا کہ جامعات سے متعلق کیسز اسی بینچ کے روبرو مقرر...
    سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔بیرسٹر صلاح الدین نے موقف اختیار کیا کہ جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کا 25 ستمبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے، یونیورسٹی کو ڈگری منسوخ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کم از کم چار فیصلے موجود ہیں کہ جامعات نوٹس دیئے بغیر ڈگری منسوخ نہیں کرسکتیں۔سماعت کے دوران جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ یہ کیس ہمارے بنچ میں کیوں لگا ہے؟ جس پر...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اختیار کیا کہ جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کا 25 ستمبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے، یونیورسٹی کو ڈگری منسوخ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے کم از کم چار فیصلے موجود ہیں کہ جامعات نوٹس دیئے بغیر ڈگری منسوخ نہیں کرسکتیں۔ کوئٹہ: قومی شاہراہ این 25...
    لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم  نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے صدر پریس کلب ارشد انصاری سمیت 6صحافیوں کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹسز پر حکم امتناعی جاری کردیا ۔ جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کے حوالے سے تفتیشی افسر کو بھی 14اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے صدر لاہور پریس کلب سمیت دیگر صحافیوں کو این سی سی آئی اے کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت کی  اور  نوٹسز کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب ارشد انصاری ، صدر کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن محمد اشفاق سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد عدالت میں پیش ہوئی ۔ دورانِ سماعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-18 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے ٹریفک پولیس کے جونیئر کلرک شاہد کی برطرفی کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران کلین چٹ حاصل کرنے والی ٹریفک وارڈن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیاہے جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان نے خاتون کو چھوڑنے پر برہمی کا اظہار کیاہے کہ الزام ایک ہی تھا تو خاتون کو کیسے چھوڑ دیا گیا؟ کردار تو دونوں کا ایک جیسا ہی تھا۔ خاتون کو کلین چٹ کیسے مل سکتی تھی؟ ایسے لوگوں کو تو پولیس میں نہیں ہونا چاہیے۔ جائیں اب کوئی اور کام کریں۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سماعت کے دوران درخواست گزارنے کہا کہ میرے خلاف غلط مقدمہ درج کیا گیا میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے عمران خان کی وٹس ایپ کال پر پیشی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا موقف سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ کی اینکرپرسن عاصمہ شیراری نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،آپ میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر  عدالت آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،ان کی کوئی تصویر نظر نہیں آتی،وہ کہیں باہر نہیں آسکتے ، وہ عدالتوں کے سامنے خود پیش نہیں ہوسکتے،اس طرح کے ماحول میں کیا حاصل ہوگا، اس سے حکومت کو کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا...
    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پر عمل کرنا لازم قرار دیا گیا۔ ترامیم میں فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا لازمی نفاذ شامل ہے۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تمام بھاری کمرشل گاڑیاں اب محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گی، خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جرمانے کی تمام رقوم آن لائن سندھ حکومت...
    سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969میں اہم ترامیم، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پرعمل کرنالازم قراردیا گیاہے،ترامیم میں فٹنس سرٹیفکیٹ،گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا لازمی نفاذ شامل ہے-سینئر صوبائی وزیرنے کہا ہے تمام بھاری کمرشل گاڑیاں اب محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گی،خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے،جرمانے کی تمام رقوم آن لائن سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گی،ان کا کہنا تھا نئی ترامیم میں گاڑیوں کی عمر کی حد بھی مقرر کر...
    سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مئیر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ اس ٹیکس کے متعلق مزید درخواستیں بھی دائر کی گئیں ہیں لیکن جب تک اس درخواست کا فیصلہ نہیں ہوگا، دوسری درخواستوں پر فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔ اس میں کہا گیا کہ عدالت اس درخواست پر قرار دے چکی ہے کہ ٹیکس وصولی کا حتمی فیصلہ اس درخواست کے فیصلے سے مشروط ہوگا، ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ سندھ لوکل...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد شہروں میں جیولرز کو نوٹسز بھجوا دیے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے جیولرز سے ان کے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جیولرز کے کاروبار میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری؛ ایف بی آر  کا ملک گیر کریک ڈاؤن شروع یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ انکشاف ہوا تھا کہ ملک بھر میں 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا ایف بی آر نے جمع کر لیا ہے جن میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات کے دوران6 افراد جاں بحق ہوگئے، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں اور کوسٹ گارڈ چورنگی کے رہائشی ہیں۔ حادثہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی ٹکر کے باعث...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔فیصل امین کے نوٹس میں کہا گیا کہ ایمل ولی نے میڈیا سے گفتگو میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی رہنما کے الزامات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔لیگل نوٹس میں ایمل ولی سے 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر 1 ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
    کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے درمحمد گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شہری جاں بحق اور دوسرا  شدید زخمی ہوگیا جب کہ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث خونی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، منگل کی صبح میمن گوٹھ تھانےکے علاقے ملیر درمحمد گوٹھ کے قریب تیزرفتارڈمپر نے موٹر سائیکل سوارافراد کوکچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شہری موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں جاں بحق شہری کی شناخت 25 سالہ شاہ نواز ولد مولا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پرسماعت ہوئی ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا،،جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہدیعقوب کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے وکیل عاطف محمودعدالت میں پیش ہوئے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ جی آپ کیاچاہ رہے ہیں؟درخواست گزارنے جواب دیا کہ ایک سال میں 3باراسپیشل میٹنگ ضروری ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ درخواست گزارکون ہے؟ کیا درخواست گزار پی ٹی آئی کے ممبر ہیں؟ عدالت نے فریقین کو اگلے ہفتے کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی Post Views:...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔ دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔ جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 1
    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی انضباطی کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 2 ستمبر میں یہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات سے متعلق نوٹس کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 90 دن کے اندر یہ نوٹس دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کسی ممبر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا،...
    لاہور: فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہونے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور موقع پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور حادثے کے بعد ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ہے تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔
    سٹی 42 : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل جعلی نوٹس کے متعلق عوام کو خبردار کر دیا۔ پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نوٹس زیرِ گردش ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو بی آئی ایس پی ادائیگیاں روک دے گا۔ بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک جعلی نوٹس کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایچ پی وی ویکسین نہ لگوانے والوں کو ادائیگیاں روک دی جائیں گی۔  پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ...
    کراچی: ملیر سٹی کے علاقے نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے  بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے توڑ دیے، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوانوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ، شدید زخمی نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”ڈان نیوز“سے وابستہ صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ مومند کو محض سوال پوچھنے پر ایک ارب کا نوٹس بھجوانا آزادی صحافت پر حملہ، جمہوری اقدار کی پامالی اور آئین سے انحراف ہے، صحافی کا فرض سوال کرنا ہے اور سوال پر نوٹس بھیجنا نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی بلکہ ناجائز ہتھکنڈا ہے، ایسے اقدامات کا مقصد صحافیوں کو دبائو میں لا کر ان کی زبان بندی کرنا اور جمہوری کلچر پر کاری ضرب لگانا ہے۔ جمعہ...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی عبداللہ مومند کو سوالات پوچھنے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے نوٹس میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں صحافی نے بدنیتی پر مبنی سوالات پوچھے، سوال پوچھا گیا خیبرپختونخوا میں حکومت کون چلا رہا ہے؟ پوچھا گیا عمران خان کے حکم باوجود تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنایا؟ نوٹس کے مطابق کہا گیا کہ فیصل امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے معاملات چلا رہے ہیں، یہ سوال ڈی فیمیشن آرڈیننس 2002 کے سیکشن تین اور چار کے زمرے میں آتا ہے، اس سوال سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی شہرت کو نقصان پہنچا، اس سوال...