2025-07-06@23:04:09 GMT
تلاش کی گنتی: 160
«کہ زیلنسکی»:
لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام...
اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ 4 لاکھ سے زائد گھروں کو سولر سسٹمز کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس اقدام سے بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور بجلی بلوں کے بوجھ میں بھی واضح کمی آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے، شہروں اور دیہات میں تفریق کے خاتمے کےلیے ترقی کے نئے دروازے کھولیں گے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عوام سے جو وعدے کیے وہ نبھا رہی ہے، ہمارا مقصد ایک...
وزیرِاعظم شہباز شریف— فائل فوٹو باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار نواگئی، دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔وزیراعظم نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تحصیل خار میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اے سی فیصل سلطان، تحصیل...
ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر...
اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کی ذلت آمیز شکست کا ذکر کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی تحریک کے مرکزی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ ہم بیروت کو تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی اجازت ہرگز نہ دینگے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ ایگزیکٹو کونسل شیخ علی دعموش نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی سرزمین کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کو "تھکا دینے والی جنگ" میں بدل کر رکھ دیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایرانی میزائل، اسرائیل کی جغرافیائی گہرائی کے اندر موجود اپنے اہداف کو بآسانی نشانہ بناتے رہے، حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے غاصب صیہونیوں...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ تل ابیب کے معاندانہ اقدامات کی وجہ سے غزہ میں ہلال احمر کی کارروائیاں تعطل کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے کہا کہ میں نے "ڈونلڈ ٹرامپ" سے کہا کہ جیسے انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ روکنے کی کوشش کی ویسے ہی غزہ کی جنگ ختم کرانے کے لیے بھی اقدام کریں۔ انہوں نے کچھ ہی دیر قبل غزہ پر صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل، خطے کو غیر مستحکم کر کے اپنی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ نیٹو کے اجلاس...
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ کوئی نیا عسکری تعاون شروع نہیں کیا۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ وہ ایران-اسرائیل تنازعے میں براہِ راست فریق نہیں ہے، اس کی اصل توجہ بھارت اور افغانستان سے آنے والے خطرات پر مرکوز ہے۔ اسلام تائمز۔ عالمی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسرائیل درحقیقت مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ از سرِ نو ترتیب دینا چاہتا ہے اور 13 جون کو ایران پر حملہ اور اس کے بعد جوہری تنصیبات پر ہونے والی بمباری اس راستے سے ایک بڑی رکاوٹ کو ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ ایران کی آبادی 9 کروڑ سے کچھ زیادہ ہے، جو عراق کی آبادی سے تقریباً تین...
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران اسرائیل کے مابین جنگ بندی کی خبر آنے کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گر گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ جنگ طویل ہو جاتی تو اس سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا تو اس سے پاکستان کی معیشت کو شدید خطرات لاحق تھے، لیکن اب جنگ بندی ہو چکی ہے، اس کا پہلا مثبت اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی شدید گراوٹ کے بعد 6 ہزار پوائنٹس کے اضافے کی شکل میں ہوا، ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے بعد پاکستان کی معیشت کیسی رہے گی؟ ماہرین اس پر کیا کہتے ہیں؟ آئیے! ان سے گفتگو میں اس اہم ترین سوال کا جواب جانتے ہیں۔ معاشی...
ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دولہا جان کی بازی ہار گیا جبکہ خواتین سمیت 15 باراتی زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق دلہا کی شناخت عبداللہ میر بحر کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں تصادم سے دلہا جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دولہا جان کی بازی ہار گیا جبکہ خواتین سمیت 15 باراتی زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق دلہا کی شناخت عبداللہ میر بحر کے نام سے ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارات حب سے...

ایران اسرائیل تنازع: پاکستان، چین اور روس کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
پاکستان، چین اور روس نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران سے متعلق بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوموار کو اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قرارداد میں ایران پر حملے کی صورتحال کے تناظر میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، قرارداد میں شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا ہے۔ چین نے اس قرارداد کے ذریعے ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تینوں...
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش واپس لیں۔ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا یہود و ہنود کا دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت جنگوں سے لوٹ مار اور اسلحے کی فروخت پر چلتی ہے۔ پاکستان کا صدر ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہحکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت جنگ بندی پر تو شکر گزار ہو لیکن عدم توازن کا شکار نہ ہو۔ان کا...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اس کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام نے نہ صرف امریکا بلکہ عالمی سطح پر تاثر بدل دیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسرائیلی افواج کی مدد سے طاقت کا مظاہرہ کیا جبکہ اتنی بڑی پیمانے پر کارروائی تاریخ میں مثال بن گئی ہے۔ شدت اور سفارتی کشیدگی میں اضافہ امریکا کی طرف سے ایٹمی تنصیبات پر حملے نے علاقائی و عالمی سطح پر شدید کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ ایران نے ان حملوں کو جارحیت قرار دیا، جبکہ واشنگٹن اور تل ابیب نے اسے ایٹمی خطرہ کا خاتمہ قرار دے کر حق بجانب ٹھہرایا۔ یہ واقعہ مستقبل قریب میں ایران–امریکہ اور اسرائیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی تاہم فوری تصحیح بھی کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نے میں ایران کی جگہ غلطی سے اسرائیل کا نام لے لیا۔انھوں نے کہا کہ “ہم خطے میں اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو دہشت پھیلا رہے ہیں، خاص طور پر اسرائیل جو۔۔۔”چند لمحوں کی خاموشی کے بعد اپنی تصحیح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے ایران، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔اسرائیل خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک ہے تاہم فوراً اپنی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا اشارہ ایران کی طرف تھا۔بعد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ یہ...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی تاہم فوری تصحیح بھی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نے میں ایران کی جگہ غلطی سے اسرائیل کا نام لے لیا۔ انھوں نے کہا کہ "ہم خطے میں اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو دہشت پھیلا رہے ہیں، خاص طور پر اسرائیل جو۔۔۔" چند لمحوں کی خاموشی کے بعد اپنی تصحیح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے ایران، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ اسرائیل خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک ہے تاہم فوراً اپنی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا اشارہ ایران کی طرف تھا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے...
اپنے ایک ٹویٹ میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مسٹر گروسی! آپ نے IAEA کو اس ناجائز اور جارحانہ جنگ میں ایک فریق بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریقین سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ، ایران کے علاقے "فردو" میں ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر بم نہیں گرائے گا۔ واضح رہے کہ رافائل گروسی کے اس بیان سے قبل میڈیا نے امریکہ کی جانب سے فردو جوہری تنصیبات کے خلاف بنکر بسٹر بم کے ممکنہ استعمال کی خبر دی تھی۔ تاہم حالیہ صیہونی دراندازی کے بعد...
اس سے پہلے صہیونی فورسز کی جانب سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا، وہ پاسداران انقلاب کے سینیئر افسر کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی حملے کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بیر شیبہ اور دیمونا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عراق کی اعلیٰ مذہبی شخصیت آیت اللہ سیستانی نے اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسی زبان نہ صرف مذہبی اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے بھی سراسر منافی ہے۔آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اعلیٰ قیادت کو قتل کی دھمکی دینا ایک سنگین مجرمانہ عمل ہے، جس کے نتائج پورے مشرقِ وسطیٰ کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اُن کے مطابق یہ رویہ پورے خطے کو مزید عدم استحکام کی جانب دھکیل سکتا ہے۔انہوں نے اسلامی دنیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جنگ...
اسرائیل پر حملوں کی بارہویں لہر میں سیجل میزائلوں کا استعمال، ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اہداف پر مرکوز میزائل حملے جاری رہیں گے، صہیونیوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ پاس دارانِ انقلاب نے اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق صہیونی دفاعی نظام ایران کے میزائل حملوں کے آگے بے بس نظر آرہا ہے۔ اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں میں فتاح ون ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو میزائل شکن ایرو انٹرسیپٹرز کی کمی کا سامنا ہے، بیلسٹک حملے روکنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ Post Views: 6
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اصل آپریشن جلد انجام دیا جائے گا۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے یہ بات جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران کی اب تک کی کارروائی اسرائیل کو روکنے کے لیے ایک انتباہ تھا۔ چیف آف اسٹاف ایرانی مسلح افواج سید عبدالرحیم موسوی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی شہری تل ابیب اور حیفہ سے نکل جائیں۔ دوسری جانب ایران نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے 28 طیارے روکنے کا دعویٰ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں...
ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،جی 7 ممالک امریکی صدرٹرمپکا جی مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار ، اسرائیل ایران کشیدگی کم کرنے کی اپیل کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی اور ایران پر عدم استحکام کا الزام لگا دیا۔جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا پر مشتمل جی 7 گروپ کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح...
ایران کے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت اور حملوں کے خلاف مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ اعلامیہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے باعث بے مثال کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کی توثیق پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین نے کی۔ برونائی دارالسلام، چاڈ، اتحاد القمری،جبوتی، لیبیا، موریتانیہ، صومالیہ اور سوڈان بھی توثیق کرنے والے ممالک میں شامل ہیں، ترکیہ، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی مشترکہ اعلامییہ کی توثیق کی۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کرتے...
جی سیون ممالک نے بھی اپنا وزن اسرائیل کے پلڑے میں ڈالتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کردی، مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی اورایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دے دیا۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی...
کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔ جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا...
جی سیون ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان، ایران عدم استحکام کا سبب قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز ٹورنٹو (آئی پی ایس )کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطی میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مقف ہمیشہ سے واضح...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس میں شرح سود بغیر کسی رد و بدل کے 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟ اسٹیٹ بنک کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد بڑھی، اقتصادی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے، حکومت اگلے سال کے لیے 4.2 فیصد جیسی بلند نمو ہدف بنارہی ہے۔ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ بڑی حد تک متوازن رہا، اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران صنعت و خدمات کے شعبے معاشی نمو بڑھاتے رہیں گے، اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ ذخائر بڑھ کر 11.7 ارب ڈالر...
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ حج آپریشنز کی بروقت تیاری اور مسلسل بہتری اہمیت رکھتی ہے، اپنے عملے، ناظمین کو آئندہ حج کے لیے بہت پہلے سے تیار کریں گے تاکہ حجاج کرام کے اندراج کے ساتھ ہی ان کی تربیت کا بھی آغاز ہو جائے، 2025 کے حج کی کامیاب تکمیل پر فلاحی عملے کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آخری پاکستانی حاجی کی روانگی تک مشن اپنی خدمات جاری رکھے گا۔میڈیا سیل مکہ مکرمہ کے کوآرڈینیٹر نادر بادشاہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان حج مشن کی...

اسرائیلی حملے کی صرف مذمت نہیں بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں، فضل الرحمان
سربراہ جمعیت کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب دنیا میں نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، اسرائیل کو اپنا خون چاٹنا پڑے گا، اسرائیل ڈیڑھ سال سے مسلسل غزہ میں بمباری کررہا ہے 60 ہزار لوگ شہید کر دیے، اقوام متحدہ کی کون سی قرارداد ہے جو اس طرح انسانیت کو قتل کرنے کی اجازت دیتی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی صرف مذمت نہیں کررہے بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔ حیدر آباد میں ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں...
واشنگٹن/تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدہ قبول کرنے کی اپیل کی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کی پیشکش کیا ہے سال 2015 میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے پہلے دورصدارت میں یکطرفہ طور پر علیحدگی کا فیصلہ بھی ٹرمپ نے ہی کیا تھا ایران اس وقت تک معاہدے کی پاسداری کر رہا تھا.(جاری ہے) دوسری جانب ”ٹروتھ سوشل“پر پوسٹ میںصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان تازہ ترین تنازع میں امریکا کی شمولیت سے انکار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کا ایران پر حملوں سے کوئی تعلق نہیں جبکہ ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو...
تہران(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، وزیرِ اعظم نے کہا پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے، وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، حملےاقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے. وزیراعظم نےحملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر پیزشکیان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا،...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 ) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد یروشلم میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایران کے خلاف آپریشن کو کامیاب قرار د یتے ہوئے حملوں کو ایک طویل مہم کا آغاز قراردیا ہے اوراسرائیلی عوام کو خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی حملے متوقع ہیں.(جاری ہے) اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ ایران اس وقت ایک کمزور پوزیشن میں ہے اس کا فضائی دفاع پچھلے سال کے فضائی حملوں میں متاثر ہوا ہے اور خطے میں...
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت نشانہ بن گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے بعد جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ریڈیو ایران کے مطابق دشمن کو کچلنے کا عمل شروع ہو گیا، ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں جا گرے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرانے اور ایک خاتون اسرائیلی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایران کی جوابی کاروائی کے...
پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ نے حال ہی میں اپنے اوپر لگنے والے زیادتی و بلیک میلنگ کے الزامات اور درج مقدمے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ رجب بٹ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی ویڈیو وائرل جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ رجب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کو شہرت حاصل کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Viralverse | Viral News & Trends (@viralverse) اکثر اوقات ہی تنازعات میں گھرے رہنے والے یوٹیوبر و ٹک ٹاکر نے خاتون کا...
یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر ہے، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )سندھ کے سینئر وزیر اور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی صوبائی حکومت کے رویے کو متکبرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر ہے۔سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب کا رویہ متکبرانہ اور سیاسی حق تلفیوں پر مبنی ہے، پنجاب کی حکومت نفرت اور تقسیم در تقسیم کی سیاست کو ہوا دینے لگی ہے، جو افسوس ناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، بلدیاتی اداروں کی...
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاوں چترال گیا ہوا تھا۔ ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم...
کراچی میں ملیر جیل سے قیدی فرار ہوگئے، کچھ کو دوبارہ پکڑ لیا گیا، قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور تشدد بھی کیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قیدیوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین کے مطابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ فائرنگ کے دوران ایک قیدی زخمی بھی ہوا ہے،دوسری جانب ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو کا کہنا ہےکہ زلزلے کےجھٹکوں کے دوران قیدیوں کی بڑی تعداد بیرکس سے باہر نکلی، قیدیوں نے ماڑی کا گیٹ بھی توڑ دیا اور کچھ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع ہیں، محمد حسن سہتو نے کہا کہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )امریکہ میں حکام نے ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کی پیٹرل اسٹریٹ کے علاقے میں اسرائیل کے حق میں مظاہرے کے دوران حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ ممکنہ حملہ آوارمحمد صبری سلیمان مصری شہری ہے امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص دو برس قبل امریکہ میں داخل ہوا تھا اس کی ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم ہے کولوراڈو پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش دہشت گردانہ حملے کے طور پر کی جا رہی ہے تاہم ایسا نہیں لگتا کہ حملے میں کوئی دوسرا شریک تھا.(جاری ہے) بولڈر پولیس کے...
اسلام آباد/ کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ کویٹہ میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور بلوچستان میں امن ناقابلِ سودے بازی ہے۔ خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے۔ جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ پاکستان سے...
غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس امریکا کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو مسترد کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کو شکست دینے کے لیے فوجی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔ ادھر صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کا کہنا ہے جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول ہے۔ حماس کو جنگ بندی تجویز کو قبول کرنا چاہیے۔ حماس کے سینئر عہدیدار باسم نعیم کا کہنا ہے کہ امریکا کی جنگ بندی تجویز کو مسترد نہیں کیا ہے۔ جنگ بندی...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے مزاکرات کے دوسرے راؤنڈ کےلیے روسی ٹیم بھیج دی ہے، لیکن روس کی جانب سے ابھی تک وہ میمو رنڈم پیش نہیں کرسکی جس میں جنگ بندی کے شرائط موجود ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ استنبول میں ہونے والے جنگ بندی مزاکرات سے کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا۔ روس نے جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے تمام حربے اختیار کیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے مزاکرات کے دوسرے راؤنڈ کےلیے روسی ٹیم بھیج دی ہے، لیکن روس کی جانب سے ابھی تک وہ میمو رنڈم پیش نہیں...
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کردیے ہیں البتہ مزید بات چیت جاری ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکا کے مشرق وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی نئی تجویز پر اسرائیل نے دستخط کر دیے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے تجویز پر کوئی جواب ابھی موصول نہیں ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 مئی 2025ء) غزہ پر اسرائیل کی فضائی بمباری اور زمینی حملوں میں روزانہ لوگوں کی بڑی تعداد ہلاک و زخمی ہو رہی ہے جبکہ امدادی اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ علاقے میں حالیہ دنوں بھیجی جانے والی امداد کی معمولی مقدار قحط کو روکنے کے لیے ناکافی ہے۔امدادی امور سے متعلق اسرائیل کی فوج کے ادارے 'کوگیٹ' نے بتایا ہے کہ گزشتہ سوموار سے اب تک 388 ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں آ چکے ہیں۔ امدادی ادارے تواتر سے خبردار کرتے آئے ہیں کہ غزہ میں روزانہ 500 سے 600 امدادی ٹرک بھیجنے کی ضرورت ہے جبکہ 11 ہفتے تک امداد بند رہنے سے لوگوں کی ضروریات میں بہت...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اسلام آباد کا رُخ نہ کرنے فیصلہ کیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ پیر کو بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا کیونکہ یہاں اسنائپرز بٹھائے جاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی...
شرجیل میمن—فائل فوٹو عید الاضحیٰ پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں کراچی حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں... شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں جو عام...

امریکا نے واشنگٹن میں فائرنگ کے دوران مارے جانے والے اسرائیل کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکہ میں اسرائیل کے سفارت خانے نے واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کا نام یارون اور سارہ بتایا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے پورے نام یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام ہیں. سفارت خانے نے” ایکس” پر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرین اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں تھے ایک دہشت گرد نے ا نہیں گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے. سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ اس قتل سے دل برداشتہ اور پریشان ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ نادیہ جمیل نے بیٹے کی پرورش اور شادی کے بعد بہو سے تعلقات سے متعلق بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ نادیہ جمیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سُنائی ہے ان کے بیٹے کی آئندہ ماہ بات پکی ہوگی اور اگلے سال بیٹے کی شادی بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی شادی کے بعد وہ بہو کے بجائے بیٹے پر چیل کی طرح نظر رکھیں گی تاکہ دیکھ سکیں کہ کہیں وہ کسی کی بیٹی کے ساتھ کوئی حق تلفی تو نہیں کر رہا یا اس کو پرایا محسوس تو نہیں ہونے دے رہا کیونکہ یہ گھر اس کا بھی ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJ6HruPNkGk/ نادیہ کا کہنا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ’’یلغار‘‘ نامی خصوصی نغمے کے بول لہو گرما دینے والے ہیں۔اس نغمے میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو بھی سراہا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کیا ، وزیر اعظم نے کہا 10مئی کو شاہینوں نے بھارت کوخطے کا تھانیدار ہونے کا بت پاش پاش کردیا۔وزیر اعظم نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمہارا جنگی جنون کا بخار ٹوٹ چکا، اب امن کی بات کرو،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا، تحریک آزادی کشمیر حق ملنے تک زندہ رہے گی، مسئلہ کشمیر کبھی بھی جنگ کی آگ کو بھڑکا سکتا ہے،پہلگام واقعہ پر جھوٹا الزام لگا کر بھارت نے اپنی جگ ہنسائی کرائی، بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ میں بھارت ملوث ہے۔...
معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی یوٹیوب چینلز پر پاکستان کا ملی نغمہ نشر، ہندوستانی تلملا اٹھے آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی نغمہ ریلیز کیا گیا ہے، ’یلغار‘ نامی نغمے کے بول لہو گرما دینے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا اس نغمے میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو بھی سراہا گیا ہے، اس نغمے کے چند بول کچھ یوں ہیں۔ یلغار ہے یلغار ہے باطل کے لیے یلغار ہے تیار ہیں تیار ہیں دشمن کے لیے...

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر اور اسکے ساتھ ساتھ ننھے عثمان عقیل کی خواہش پر پاک فوج میں بطور کیپٹن کہ ایک دن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔(جاری ہے) نماز شکرانہ ادا کرنے...
معرکہ حق قومی قوتوں کی ہم آہنگی اور قوم کے غیر متزلزل عزم کی عظیم مثال بن گیا، عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا،کوئی خود مختاری چیلنج کرنے کی غلط فہمی میں نہ رہے ورنہ ہمہ گیر ،فیصلہ کن جواب دیا جائے گا بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا مربوط مثالی مظاہرہ تھا،پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا،ڈی جی آئی ایس پی آر مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا، بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا مربوط مثالی مظاہرہ تھا،پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار کی...
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک کے معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔ پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 مئی 2025ء ) آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل، "معرکہ حق" قرار دے دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص6اور7 مئی کے درمیان بھارتی حملوں کے جواب میں کیا گیا، ہم نے بھارت کو جواب دے کر اپنے شہداء کے خون کا حساب لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ پاکستان نے 22اپریل سے 10 مئی کی صورتحال کو معرکہ حق قرارد دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا۔ ترجمان پاک فوج کا...
مسلح افواج نے آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف 22 اپریل سے 10 مئی تک ہونے والی جھڑپوں کو معرکہ حق کا نام دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں بتایا کہ اس کے بعد 10 مئی کو پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف آپریشن "بُنیان مرصوص" کامیابی سے مکمل کیا۔ معرکہ حق آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی 6 اور 7 مئی کی شب سے جاری بزدلانہ جارحیت کے جواب میں "معرکۂ حق" آپریشن شروع کیا گیا، بھارتی افواج کی جارحیت میں خواتین، بچے، بزرگوں...
پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 اور 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان مرصوص کا حصہ تھیں، پاکستان نے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے10مئی تک کے معرکے کو ’’معرکۂ حق‘‘ کا نام دے دیا۔آئی ایس پی آر نے معرکہ حق 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ معرکۂ حق، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا، بھارت کی جانب سے حملے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہوئے تھے۔ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، بھارتی میڈیاامریکا کی...

آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص مکمل، پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)معرکہ حق،آپریشن “بنیان مرصوص”: پاکستان کی تاریخ ساز جوابی کارروائی،پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی 2025 کو بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع کی گئی بزدلانہ جارحیت اور بے گناہ پاکستانی شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی شہادت کے جواب میں عظیم الشان آپریشن “بنیان مرصوص” کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ کارروائی بھارتی حملوں کے خلاف انصاف، انتقام اور قومی وقار کی بحالی کا وعدہ تھا، جو الحمدللہ مسلح افواج نے پورا کر دکھایا۔ مسلح افواج نے اللہ رب العزت کی مدد، نصرت اور کرم کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کو جواب دینا ایمان کا تقاضا ہے، اور ہم عاجزی سے سجدہ ریز ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنے...
معروف اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل کی طرح ہے جو بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ انسٹاگرام پر 10 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی منال خان کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ تک تاحال بھارتی صارفین کی رسائی ممکن ہے اور میں جانتی تھی کہ سچ بولنے پر تنقید ضرور ہوگی، مگر میں پیچھے نہیں ہٹی۔ منال نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستانی ہوں اور اپنی بات آزادی سے کہہ سکتی ہوں، بھارتی فنکاروں کی طرح کٹھ پتلی نہیں، جو اداکار جنگ کی حمایت کر رہے ہیں اُنہیں شرم آنی چاہیے۔ اداکارہ کے اس بےباک بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جہاں صارفین نے ان کے...
پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، ملک خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، پاکستان خود کو مکمل تبدیل کررہا ہے ۔ لندن میں عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کی معیشت میں بہتری ہے، 3اعشاریہ6کھرب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس ہے، کرنٹ اکاونٹ سرپلس اور اپریل میں افراطِ زر 0اعشاریہ3 فیصد پر آگئی ہے، پاکستان برآمدات اور پیداوار پر مبنی پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں،...
نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری—تصویر بشکریہ اے ایف پی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر بھی گولہ باری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیلم و جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر بھارتی حملہ ناقابل قبول ہے، یہ خطرناک اقدام ہے، کیا بھارت جانتا ہے اس کے کیا نتائج ہوں گے؟سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر انٹیک اسٹرکچر کو کل رات 2 بجے نشانہ بنایا گیا تھا۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات...

پاکستان نے رافیل کے ساتھ دوسرا کون سا بھارتی طیارہ گرایا اور انہیں نشانہ کیسے بنایا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کے دو طیارے ڈھیر کردیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے جن دو طیاروں کو گرایا گیا ہے ان میں ایک رافیل ہے جو فرانسیسی ساختہ ہے۔ دوسرا طیارہ جو پاکستان نے گرایا ہے وہ ایس یو 30 ایم کے آئی ہے جو کہ روسی ساختہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس یو 30 کو اکھنور سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسرے طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایچ کیو 9 کے ذریعے...
ملک بھر میں اپریل کے دوران ’کور انفلیشن‘ میں مزید 0.3 فیصد تنزلی ہوئی، جو مارچ میں 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی گزشتہ برس اپریل میں 17.3 فیصد رہی تھی۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی 0.8 فیصد کم ہوئی جبکہ یہ گزشتہ مہینے 0.9 بڑھی تھی، تاہم اپریل 2024 میں یہ 0.4 فیصد نیچے آئی تھی۔ اعداد و شمار کے پتا چلتا ہے کہ اپریل کے دوران شہری علاقوں میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.5 فیصد تک آگئی، جو گزشتہ مہینے 1.2 فیصد اور اپریل 2024 میں 19.4 فیصد ریکارڈ کی...
وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتارکراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی... انہوں نے کہا...
ویب ڈیسک:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا،انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،مشترکہ مفادات کونسل نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا سمیت 25شرکا کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن پُرامید ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل میں آج ہی کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینالز پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی گزارش پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، نو مئی کے...
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا۔ کراچی: وکلاء کا احتجاج، سٹی کورٹ کے دروازے سائلین کیلئے آج بھی بندکینالز منصوبے کے خلاف سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ان کا یہ...
فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلہ حکومت جو مرضی کرے عدالت نے تو اپنا کیس دیکھنا ہے۔ حکومت کے پالیسی فیصلے سے مقدمہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ پالیسی فیصلہ بھی کرلیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ پارلیمنٹ کی صوابدید ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرے یا نہ کرے۔ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ 3 نکات پر دلائل عدالت کے سامنے رکھوں گا۔ پہلا نکتہ یہ ہے کہ 9 مئی کو کیا...
صوبائی دارالحکومت کے تاریخی مینار پاکستان پر "قومی کانفرنس اسرائیل مردہ باد" سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ شو پیس قیادت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بہانے تلاش کر رہی ہے، پوری قوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کسی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرأت کی تو اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ صوبائی دارالحکومت کے تاریخی مینار پاکستان پر "قومی کانفرنس اسرائیل مردہ باد" سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کو گاجر، مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ ...
بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری بار جیل میں سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی، کبھی مقدمات کو برق رفتاری سے چلایا جاتا ہے اور کبھی دھیما کردیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔اس حوالے سے عدالتی عملہ کی جانب سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد...
فلسطین انبیاء کرام علیہم السلام کا وطن ہے، بیت المقدس کی سرزمین ہے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی عقیدتوں اور محبتوں کا مرکز ہے۔ اس کی تاریخ کا آغاز سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہجرت سے ہوتا ہے جب انہوں نے اپنے والد آذر کے ساتھ آخری مکالمہ کے بعد اہلیہ محترمہ حضرت سارہؓ اور بھتیجے حضرت لوط علیہ السلام کے ساتھ بابل سے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی تھی اور اس سرزمین کو اپنا مسکن بنا لیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ خطہ اہم دینی، سیاسی، تہذیبی واقعات اور تاریخی تبدیلیوں کا مرکز چلا آ رہا ہے۔ اس پر گفتگو کا ایک پہلو تو یہ ہے کہ اس کے ماضی کی تاریخ کو سامنے لایا جائے...
ہڑتال کے باعث سیشن و سول کورٹس کے علاوہ خصوصی عدالتوں میں بھی وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل پر دباؤ ڈالے،اور غزہ میں جاری قتل عام فی الفور رکوایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مظلوم اہل غزہ سے اظہاریکجہتی اور اسرائیل کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف لاہور سمیت پنجاب بھر کے وکلاء کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے آج ہڑتال کی ہے۔ ہڑتال کے باعث سیشن و سول کورٹس کے علاوہ خصوصی عدالتوں میں بھی وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لکی موٹر کارپوریشن سے خریدی جانے والی گاڑیاں گاہکوں کو تاخیر سے ڈیلیور کی جائیں گی۔ کمپنی نے صارفین کو سندھ بھر کی اہم شاہراہوں پر جاری احتجاج اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی ترسیل میں متوقع تاخیر سے آگاہ کیا ہے۔ لکی موٹرز کا کہنا ہے کہ اس نے مارچ کے لیے تمام گاڑیوں کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور پیداواری کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔ تاہم سڑکوں کی موجودہ صورت حال کے باعث گاڑیوں کو ملک کے مختلف مقامات تک پہنچانے اور نقل و حمل میں ناگزیر رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ کمپنی کے مطابق راستے صاف ہوتے ہی معمول کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔ کار ساز...
چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ملاقات کی. دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو نئے دور میں چین – کینیا ہم نصیب معاشرے تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور کینیا کو جدید کاری کی راہ پر ساتھی اور سچے دوست کے طور پر اپنے سفر کو جاری رکھنا چاہئے اور اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے...
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہے۔انہوں نے پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے سے ہی اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے، بھارت مسلمانوں کے قتلِ عام میں شریک ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیے۔ چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، نظام بدلنا ہو گا: حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے مسئلے پر یورپی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا۔ اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ لندن اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، لندن اجلاس میں امریکی مندوب برائے یوکرین کیتھ کیلوگ شریک ہوں گے۔ یوکرینی عہدیدار نے کہا کہ توقع ہے یوکرین...
اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور فیملی سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے جیل سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہی ہمیں ناکہ لگا کر روک لیا تاکہ حکام یہ بہانہ بنا سکیں کہ ملاقات کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی، عورتوں سے کیا خوف ہے؟ ہم تو صرف اپنے بھائی سے ملنے آئے ہیں، اب ایک مہینہ ہوگیا ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔ اگر وکلا اور فیملی کو بھی روکا جائے گا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور اور باکو کے درمیان پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی 2 سالہ وقفے کے بعد بحالی کا پُرجوش خیرمقدم کرتا ہوں، یہ سیاحت اور ہمارے برادرانہ ممالک کے مابین علاقائی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ خاتون کیپٹن محترمہ شاہدہ اسماعیل کی زیرِ قیادت افتتاحی پرواز اس بات کا فخر سے یاد دہانی کراتی ہے کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے، بشمول ہوابازی، میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ I warmly welcome the resumption of PIA’s direct flights between Lahore and Baku after a hiatus of two years — a significant milestone...
سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ایکس‘ پر وزیر دفاع کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیر زندہ ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ایکس‘ پر خواجہ آصف کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگ سڑکوں پر ہیں، اسرائیلی اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فلسطین کی آواز بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی...
اڈیالہ جیل کے باہر سے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو قیدیوں کی وین میں ڈال دیا، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکا تھا، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا۔ عمر ایوب پولیس کو چکمہ دے کر بانی پی ٹی...
—فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون کے دوران ایک ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئیں۔ کراچی: 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ پر ضبطکراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کے...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا، کمیٹی ارکان نے رکن ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس منعقد کرنے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پی اے سی اجلاس آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیے بغیر ختم کردیا گیا۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ کل ثنا اللہ مستی خیل نے پوچھا تھا کہ واپڈا میں جنرل کیوں ہوتا ہے، شاید وہ کسی کو اچھا نہیں لگا، ان کے میٹرز، ٹرانسفارمر اتار لیے گئے، اسی طرح کا رویہ ہے تو میرا نہیں خیال کہ میٹنگ جاری رکھنی چاہئے۔ کمیٹی رکن خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ جو بھی فیصلہ...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست تیار کرلی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔ عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی: سلمان صفدربانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی...
ٹندوجام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ ایک صحرا کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ ہے، یہ کون سیاست ہے، 18 اپریل کو سب نے نکلنا ہے، یہ جلسہ متناع کینال منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما اور شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ ہم نئی نہریں نہیں بننے دیں گے، ہمیں دریائے سندھ پر 6 کینالز منظور نہیں۔ ٹندوجام میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، کینالز ہمیں منظور نہیں، آپ...
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ میں داخلے کے لیے پرمٹ کی شرط پر 23 اپریل سے عمل درآمد ہوگا، مملکت میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں، واپس نہ جانا خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہو گا، پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں...
لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حق میں پُرامن ریلیوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، اہل غزہ کی مدد کیلئے حکومت پاکستان اور تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بحریہ ٹاون کی گرینڈ مسجد میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کی اور یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حق میں پُرامن ریلیوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، اہل غزہ کی مدد کیلئے حکومت پاکستان اور تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل منصوبے کی آخری منزل مدینہ اور مکہ شریف ہے، ہم اگر اسرائیل کیساتھ لڑ نہیں سکتے تو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ...

اسرائیل کیخلاف عالمی اتحاد برائے علماء کا فتویٰ مسترد ،جہاد کا مقصد شہادتیں دینا نہیں، مفتی اعظم مصر
انقرہ (نیوزڈیسک)مفتی اعظم مصر نے اسرائیل کے خلاف عالمی اتحاد برائے مسلم علماء کا فتویٰ مسترد کر دیا۔مفتی اعظم مصر کا کہنا ہے کہ دین میں جہاد کا مقصد محض شہادتیں یا قربانی دینا نہیں بلکہ کچھ مسلم مقاصد کا حصول ہے۔ مفتی اعظم مصر کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کے خلاف جہاد سے مسجد اقصیٰ یا مسلم علاقہ آزاد ہوتا ہے تو حماس کے جہادی حملوں کے بعد نظر آتا۔ لیکن اس میں صرف شہادتیں اور انسانوں کی قربانی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ اس وقت جب اسرائیل دنیا کا کوئی اصول نہیں مانتا، لوگوں کو جہاد کرنے کا کہنا محض مزید انسانوں کی قربانی دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ دنیا میں زلزلے تیز ،...
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کوٹہ کیسز سننے والا نیا بنچ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آنے والے 2 نئے ججز بھی بینچ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بینچ تبدیلی کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں کوٹہ کیسز سننے والا لارجر بنچ تبدیل کردیا گیا، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی لارجر بنچ کا حصہ تھے۔ لارجر بنچ نے 6 مارچ کو آخری سماعت کی جبکہ آئندہ 10 اپریل سماعت کی تاریخ مقرر تھی۔ ہائیکورٹ ویب سائٹ کے مطابق نیا بنچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں قائم کر دیا...
مقررین نے کہا آج 57اسلامی ممالک میں سے5 میں جنگ جاری ہے اور ہم سب خاموش ہیں، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے باوجود کوئی مسلمان فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر تیار نہیں، جبکہ چنگیز اور ہلاکو کے دور میں وہ بربریت نہیں ہوئی تھی جو آج اسرائیل نہتے فلسطینوں پر کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب سے اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی ہم مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیراہتمام "غزہ میں اسرائیلی جاری بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے ترکیہ...
چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بیوی کی انسٹاگرام ویڈیونے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نےانسٹاگرام کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات...
ڈرامہ سیریل ’تن من نیل و نیل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شجاع اسد (سونو) کا کہنا ہے کہ ان کو ڈرامے میں دیے جانے والے پیغام کا کوئی ڈر نہیں تھا۔ شجاع اسد کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے سے معلوم تھا کہ ڈرامے کا اختتام دیکھ کر سب کو بہت تکلیف ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے تینوں کرداروں سونو، رابی اور مون کے ذریعے یہی دکھانے کی کوشش کی گئی کہ لوگوں کو سمجھ آئے کہ اصل زندگی میں جن لوگوں کے ساتھ بھی اب تک ایسے واقعات پیش آئے ہیں وہ بھی ہماری طرح کے ہی لوگ تھے اور ان کے بھی پیار کرنے والے تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ...
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کر دیا، جس میں 22 معصوم فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری بےدخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے جب اسرائیلی فضائی حملے نے انہیں نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں مجموعی طور پر 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور رفح اور خان یونس کے علاقوں کو الگ کر کے اسے "موراج کوریڈور" کا نام دے دیا۔ اسرائیلی...