2025-09-18@01:11:45 GMT
تلاش کی گنتی: 136

«کہ قتل»:

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
    خاران(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مقامی زمینداروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد مزید 4 افراد کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ Post Views: 3
    بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور:بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا،بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا،مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو بچالیا گیا، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی، جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے کے بارے میں پاکستان کو...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف دنیا بھر میں طاقتور احتجاج سامنے آیا ہے۔  رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر (RSF) اور عالمی تنظیم آواز (Avaaz) کی اپیل پر 70 ممالک کے 250 میڈیا اداروں نے اپنے فرنٹ پیجز، ویب سائٹس اور نشریات کو بلیک آؤٹ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر میڈیا اداروں نے مشترکہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غزہ میں صحافیوں پر بڑھتے حملوں کے خلاف دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، میڈیا کو آزاد رسائی دی جائے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے...
    کورنگی نورانی بستی کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ سالے کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈیڑھ نمبر سیکٹر 48 اے سلور ٹاؤن میں گھر کے اندر سے تیز دھار آلے کے وار سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور زخمی شخص کو جناح اسپتال پہنچایا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ خورشیدہ کے نام سے کی گئی جبکہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کی طرف سے دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ہیڈ گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی پر دریائی پانی بپھر گیا، کئی دیہات زیر آب آگئے اور سینکڑوں خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے دو بار سیلاب کی پیشگی اطلاع دی مگر یہ رابطہ انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینل کے ذریعے کیا گیا۔ پہلا رابطہ گزشتہ رات ہوا جس میں دریائے طوی میں پانی چھوڑنے کی اطلاع دی گئی جبکہ دوسرے رابطے میں دریائے ستلج میں پانی کے ریلا آنے کا بتایا گیا۔ یہ پیشگی اطلاع مئی کی جنگ کے بعد دونوں ممالک...
    سینیٹ اجلاس میں صنفی تشدد سے متعلق بحث پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل پر کئی کیسز میں ملزمان کو رشتہ داروں نے معافیاں دیں، ایسے کیسز میں قانون سازی کی گئی کہ صلح کے باوجود اقدام کی سزا ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کی اجازت تو شریعت میں نہیں ہے۔ سینیٹ اجلاس میں صنفی تشدد سے متعلق بحث پر جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جو اعداد و شمار پیش کئے گئے وہ الارمنگ ہیں، ایسے معاملات یا کیسز میں قوانین کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز...
     ویب ڈیسک : آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کاامکان ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔  پی ڈی ایم اے پنجاب کاکہنا ہےکہ آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سےپانی چھوڑےجانےکا امکان ہے، جس کے بعد دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر نچلےدرجےکے سیلاب کا خدشہ ہے،بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ 5اگست احتجاج:پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم   ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتےکےدوران بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،لاہور،ساہیوال،بہاولپور،ملتان...
    بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) خطرناک ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خانہ بدوش گینگ کےچار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابقڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی زیر نگرانی اور ایس پی انوسٹی گیشن غیور خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او رانا محمد عمران ٹیپو کی زیر قیادت ایس ایچ اوتھانہ گگو منڈی حسن آفتاب کیانی،ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل انسپکٹر مہر محمد عباس انچارج سی آئی اے احمد کامران اور دیگر بھاری نے دوران تفتیش انتہائی خطرناک خانہ بدوش گینگ کا سراغ ملنے پر سی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سلیم بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ ممکنہ طور پر اسٹبلشمنٹ مطالبہ کر رہی ہے کہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع سے ہٹا دیا جائے ، یہ معاملہ ابھی ڈھکا ہواہے لیکن آنے والے دنوں میں کھل کر سامنے آنے والا ہے ۔ سینئر صحافی سلیم بخاری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عثمان بزدار کے معاملے پر اسٹبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان تلخی تھی  اسی طرح کی تلخی خواجہ آصف کے معاملے میں دکھائی دیتی ہے ،  جس طرح مطالبہ کیا گیا تھا کہ عثمان بزدار کو ہٹا دیں اور شائد اب یہ مطالبہ بھی ہو رہاہے کہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع سے ہٹا دیا جائے ،...
    کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ناحلف بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل جبکہ بھابھی کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے حیدرآباد کالونی میں قائم اچار والی گلی کے ایک گھر میں سفاک بیٹے نے والد کی سلائنسر لگی پستول سے پہلے بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کیا اور پھر نماز سے واپس آنے والے والد کو گیٹ کھولتے ہی گولی مار دی۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے اور انہوں نے ملزم کو گھیرے میں لیا، جس کے بعد پولیس پہنچی تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے پیچھا کیا تو ملزم نے اُن پر بھی فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کیے جانے کے واقعے کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ پولیس و پراسیکیوشن کے نمائندے شامل ہیں، مشترکہ کیمٹی میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو ، نائب صدر محمد راحب لاکھو ، سیکریٹری و نائب سیکریٹری سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مرزا سرفراز احمد اور وسیم سیف کھوسو شامل...
    راولپنڈی: غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس کی تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ لرزہ خیز قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں لڑکی کا والد عرب گل، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور انہوں نے مل کر مانی گل کے کمرے میں لڑکی کو تکیہ رکھ کر اور گلا دبا کر قتل کیا۔ تفتیش میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ قتل کی یہ واردات جرگے کے فیصلے پر عملدرآمد کے طور پر...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اٴْسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔(جاری ہے) داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری...
    ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اُسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد...
    کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب میاں بیوی اور بچے کی لاشیں ملی ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ واقعہ پسند کی شادی کرنے پر پیش آیا، دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کی بات کئی سال سے چل رہی تھی، گزشتہ رات لڑکی کے اہلخانہ نے کلہاڑی کے وار سے میاں بیوی اور بچے کو قتل کیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ متقول کے اہلخانہ کے آنے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، لاشیں قانونی کارروائی کے بعد اسٹیل ٹاؤن سرد خانے منتقل کی گئی ہیں۔ راولپنڈی: شادی شدہ خاتون قتل، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ...
    —فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے گارڈن میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار نے تلخ کلامی پر اپنے بھتیجے کو قتل کردیا، مقتول ریٹائرڈ پولیس اکاؤنٹنٹ کا بیٹا تھا۔پولیس کے مطابق گارڈن میں جمن شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عبداللّٰہ اعوان کے نام سے ہوئی۔ مقتول عبداللّٰہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار مبارک کا بیٹا ہے جو پولیس میں اکاؤنٹنٹ تھا۔ نوشہرو فیروز: لڑکی کے والد کا رشتہ داروں پر بیٹی کو قتل کرنے کا الزام، مقدمہ درج پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
    فائل فوٹو  نوشہرو فیروز میں گزشتہ روز گھر کے سامنے سے ملنے والی 15 سالہ لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو رشتے داروں نے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 4 ماہ قبل ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی تھی، وڈیرے نے فیصلہ کرکے فریقین پر چار لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا، وڈیرے نے میری بیٹی کی ملزم سے شادی کروانے کافیصلہ کیا تھا، ملزم لال ڈنو اور اس کے بھائی نے کل میری بیٹی کو زہریلی گولیاں...
    سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد گھر والوں سے واقعے کی شکایت کی گئی جس پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
    راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کل کی جائے گی، خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا،  گرفتار ہونے والوں میں خاتون کی فیملی کے افراد بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے لڑکی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21...
    —فائل فوٹو ایڈیشنل سیشن کورٹ سوات نے مدرسے میں مبینہ تشدد سے طالب علم کے قتل کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم سمیت 2 افراد اب تک گرفتار نہیں کیے جاسکے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب سوات کے مدرسے میں تشدد سے 14 سالہ بچے کی موت کے سلسلے میں نئے انکشافات سامنے آ گئے۔ یہ بھی پڑھیے مدرسے کے استاد کے ہاتھوں طالبعلم کی ہلاکت درندگی کی انتہا ہے: چیف خطیب خیبر پختونخوا سوات: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحق مقتول فرحان کے چچا کے مطابق مدرسے کے مہتمم کا بیٹا...
    —علامتی تصویر سانگھڑ کے گاؤں جمعہ کلہوڑو میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نے خودکشی کی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی میں میاں بیوی قتل، ذرائع کے مطابق شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک جبکہ خاتون کے لواحقین کے تشدد سے شوہرہوگیا حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی کے گاؤں میں 55سالہ علی نواز ولد خدا ڈنو نے اپنی52سالہ بیوی حفیظاں کو لوہے کی سلاخوں کے وار سے مبینہ طور پرقتل کردیا اطلاع ملنے پر حفیظاں کے رشتہ دار پہنچ گئے جن کے مبینہ تشدد سے علی نواز ہلاک ہوگیا پولیس نے میاں بیوی کی لاشوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علی نواز کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی نواز اس سے قبل بھی قتل کے کیس میں گرفتار...
    فائل فوٹو کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا، جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔شاہد رند نے کہا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، یہ ماضی کے واقعات کا ہی تسلسل ہے، یہ پاکستان...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی ڈرامہ ’کِیوں کہ ساس بھی کبھی بہو‘ تھی کے پرستار اس شو کے ریبوٹ کے لیے بے حد پرجوش ہیں، کیونکہ اس میں سمرتی ایرانی ایک بار پھر تلسی ویرانی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ شو 29 جولائی 2025 کو رات اسٹار پلس پر نشر ہوگا۔ سمرتی ایرانی کا یہ کم بیک 25 سال بعد ہو رہا ہے اور اس بار شو کی کہانی میں کچھ نیا اور دلچسپ ٹوئسٹ بھی ہوگا۔ سمرتی ایرانی نے تلسی ویرانی کے کردار میں واپس آ کر اپنے مداحوں کو ایک نیا پیغام دیا۔ پرومو میں سمرتی ایرانی کہتی ہیں، ”ضرور آؤں گی کیونکہ ہمارا 25 سالوں کا رشتہ جو ہے اور اب وقت آ گیا ہے آپ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا یوسف قتل کیس پر بریفنگ کے دوران سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ 24گھنٹے میں ملزم گرفتار کیا جو قابل ستائش ہے،دن دہاڑے قتل کرکے ملزم بھاگ کیسے جاتا ہے؟ کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا یوسف قتل کیس پر بریفنگ دی گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو 2جون کو اطلاع ملی کی 17سالہ بچی کو قتل کیا گیا، 2جون کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) قومی شاہراہ پر مورو کے قریب مسلح افراد نے مبینہ فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا،کلہوڑا اسٹیشن کے قریب حالات سے تنگ نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی،لاشیں گھروں میں پہنچنے کہرام۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ مورو ایڈمور پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو مبینہ قتل کردیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت سیٹھ احمد نواز بیہن کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،دوسرے واقع میں نواحی علاقہ کلہوڑا اسٹیشن کے قریب نوجوان ایم سجاد نے حالات سے تنگ آکر مبینہ خودکشی...
    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں خطرناک دھماکے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ سیگاچی انڈسٹریز نامی کیمیکل پلانٹ کے ری ایکٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم شعلوں کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں زہریلے دھویں یا دیگر خطرناک کیمیکلز کے اخراج کا فی الحال کوئی اندیشہ نہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارت میں صنعتی حفاظتی اقدامات کی...
    بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے علاقے سنگاریڈی کے صنعتی علاقے پشاملارم میں واقع سگاجی کیمیکل انڈسٹری میں ایک ری ایکٹر کے پھٹنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 26 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق ری ایکٹر میں دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی ایک عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مزید مزدور ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں،...
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے تھانہ سرو کی حدود دلہ زاک میں رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔
    فائل فوٹو  گوجرانوالہ میں والدین نے پسند کی شادی کرنے پر 2 بیٹیوں کو قتل کردیا، پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، لڑکیوں کے والدین کو بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے مقدار زیادہ ہونے پر طبیعت بگڑی۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ...
    روالپنڈی کے تھانہ  ٹیکسلا کے علاقہ میں بھائی اور باپ نے لڑکی کو دوست کے ساتھ دیکھ کر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے میں باپ اور بھائی نے جواں سالہ لڑکی کو دوست کے ساتھ پاکر اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دونوں ملزمان (باپ اور بیٹا) موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ سے خاتون کے قتل کے واقعہ پر سی پی اوسید خالد...
    نارتھ کراچی میں پانچ ماہ قبل ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی پانی کی ٹینکی سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کے معاملے میں اب تک کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی، کئی ماہ گزر جانے کے باوجود مقتول کے ورثاء اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد اغواء برائے قتل (اے وی سی سی) پولیس نے واقعے کی تفتیش ایک بار پھر سے شروع کر دی ہے۔ تازہ پیش رفت کے طور پر پولیس نے مزید چار مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے ہیں۔ تفتیشی ٹیم ڈی این اے رپورٹس کے موصول ہونے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ قاتل یا اس سے جُڑے شواہد کو بے نقاب کیا جا سکے۔ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن معمار پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا۔گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ آرام بی بی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، اطلاع تھی کہ شوہر، والد اور دیگر نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے، مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے قبر تیار کروالی تھی تاہم تدفین سے پہلے لاش تحویل میں لے لی گئی، لڑکی کے والد یاسین...
    —فائل فوٹو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔ملتان میں اتحاد المسلمین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کا اقوام متحدہ نوٹس لے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، ہمارا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ امریکی حملے جنگی جرائم ہیں: مشاہد حسین سیدمشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے ان کا کہنا ہے کہ...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہو رہا ہے، عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے، مشترکہ دشمنوں کیخلاف عالم اسلام کو بھی مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے۔ جماعت کے مرکز منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہو رہا...
    لکی مروت میں پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کیا، اغواکاروں نے اہلکار کو کچھ فاصلے پر لے جا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ مقتول کی میت کو ہسپتال منتقل کیاگیا ، ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
    لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغواکاروں نے اہلکار کو کچھ فاصلے پر لے جا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتول کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ Post Views: 4
    — فائل فوٹو بھلوال میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے سالم میں ڈیرے پر سوئے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکپتن: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان قتل پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقدمے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
    خاتون اول اور قومی اسمبلی کی رکن، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں 16 سالہ طالبہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ثناء یوسف کو اُس کے 17ویں جنم دن کی شام کو قتل کیا گیا، بی بی آصفہ نے اس واقعے کو خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صرف اپنے حقوق کا اظہار کرنے پر ہونے والے تشدد کی ایک دردناک یاد قرار دیا۔ انہوں نے ثناء کے ورثاء، برادری اور اس الم ناک سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ “ثناء یوسف کو خواب دیکھنے، ترقی کرنے اور ایک روشن مستقبل کا حق حاصل تھا، اسے آزاد اور...
    شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن مبینہ طور پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا، ملزم نے خود بھی خودکشی کی اور اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی یوسف گوٹھ میں گھر سے ماں اور بیٹے کی لاشیں ملیں جس میں خاتون کا گلا کٹا ہوا تھا جبکہ بیٹا مردہ حالت میں پایا گیا جس کی موت کو تعین نہیں ہوسکا۔ گھر سے مقتولہ کا شوہر شدید زخمی حالت میں ملا جس کا گلا کٹا ہوا تھا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر چچا کے حوالے کر دیا۔  پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والا...
    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اورآلہ قتل بھی برآمد کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے،رات گئے اسے گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کا ٹک ٹاکر کے ساتھ رابطہ تھا،ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی ہے، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 5
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاوں چترال گیا ہوا تھا۔ ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف  اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر میں خاتون کو قتل کیا گیا ہے، جاں بحق خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے، ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا، اس نے ثنا یوسف کو  2 گولیاں ماریں۔واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے حارث کے قتل کیس میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، حارث کو گزشتہ روز حسین آباد میں قتل کیا گیا تھا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کا کہنا ہے کہ جرم چھپانے اور قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی مدد سے مرکزی ملزم دلاور کی تلاش شروع کردی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی اور 2 نے اندھی گولی کا واقعہ بتایا تھا، حارث...
    تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی...
    پشاور:  تارو جبہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء شہاب عرف وفا کو درگئی میں پروگرام سے واپسی پر ہفتے کی شب سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تارو جبہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ خواجہ سراء وفا (شہاب) کو درگئی ہری چند کے علاقہ بدرگہ میں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک شادی کے تقریب میں پروگرام ختم کر کے واپس نکل رہے تھے تو شادی کے گھر کے ساتھ ہی گیٹ پر کلاشنکوف سے مسلح شخص نے اغوا کرنے کی غرض سے جب ان کو اشارہ کیا تو انہوں نے اپنی گاڑی کو جب سپیڈ دی تو ان پر متذکرہ افراد نے اندھا دھند فائرنگ...
    —فائل فوٹو کراچی  کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں 17 مئی کو بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی۔دونوں میں جھگڑا ہوا ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جا رہی ہے۔
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمر نے اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوا دیا گیا ہے۔
    —فائل فوٹو ڈی آئی خان کے علاقے پہاڑ پور میں پیٹرول پمپ پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈی آئی خان: گاؤں شیر کہنہ میں فائرنگ، میاں، بیوی، بیٹی اور 1 رشتے دار قتلڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شیر کہنہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 نوجوان جاں حق ہو گئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتول کے قریبی رشتے دار بھی ہیں، دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعترافِ جرم کر لیا ہے، 12 سالہ بچہ چند دن قبل گھر سے لاپتہ ہوا تھا، گز شتہ روز بچے کی لاش گڑھے سے ملی تھی۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
    —علامتی تصویر کراچی سے حیدرآباد جانے والی موٹروے ایم نائن پر دنبہ گوٹھ کے مدرسے سے 14 سال کے لڑکے کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گڈاپ میں درج کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر: مدرسے کے اسٹور روم میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خاور علی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل اور بدفعلی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں مقتول کے بھائی نے درج کرایا ہے کہ مدرسے کے استاد...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 میں بوری سے لاش ملی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے، خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے،  پولیس نے ملزمان کو روک کر تلاشی لی تو بوری سے لاش ملی۔پولیس نے کہا کہ مقتول کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے احسن آباد فیز 3 سیکٹر 4 کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو 6 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ مکان صالح محمد نامی شخص کی ملکیت ہے، جس نے مقتولہ خاتون سے تقریباً چھ ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ واردات کے وقت ملزمان نے صالح محمد کی پہلی بیوی کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور واقعہ بظاہر خاندانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ...
    ہڑتال کے باعث سیشن و سول کورٹس کے علاوہ خصوصی عدالتوں میں بھی وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل پر دباؤ ڈالے،اور غزہ میں جاری قتل عام فی الفور رکوایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مظلوم اہل غزہ سے اظہاریکجہتی اور اسرائیل کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف لاہور سمیت پنجاب بھر کے وکلاء کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے آج ہڑتال کی ہے۔ ہڑتال کے باعث سیشن و سول کورٹس کے علاوہ خصوصی عدالتوں میں بھی وکلا پیش نہیں ہو رہے۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن...
    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام فائرنگ بالکل سکھوں کا چیٹی سنگھ پورا قتلِ عام جیسا واقعہ ہے، بھارت نے سال 2000ء میں 35 سکھوں کو قتل کر کے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رہنما اور مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریکِ آزادی کو بدنام کرنا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ ہم بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام فائرنگ بالکل سکھوں کا چیٹی سنگھ پورا قتلِ عام جیسا واقعہ ہے، بھارت نے سال...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا ماموں ہے، جس کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتلراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ 2 روز...
    راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے اوجریالہ گاؤں میں اندھے قتل کی واردات ہوئی جس میں چالیس سالہ شخص کو ہاتھ کمر سے باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔ پولیس کے مطابق فصل کی دیکھ بھال کرنے اور مویشی چرانے کے لیے کھیتوں میں جانے والے مقامی شخص نے کنویں میں نعش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو طلب کرکے ریسکیو ٹیم کے ذریعے لاش کو کنویں سے نکلوایا۔ پولیس حکام کا کہنا تھاکہ لاش تیس سے چالیس سالہ شخص کی ہے جس کی داڑھی ہے، اس کے دونوں ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے تھے جبکہ سینے پر گولی لگی ہوئی تھی، لاش کی شناخت...
    کراچی: کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا...
    فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کراچی میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے ضلع مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جو ایران میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق 8 افراد میں سے پانچ کی شناخت دلشاد، ان کے بیٹے نعیم اور دیگر تین نوجوانوں جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ دلشاد ایک مرمت کی دکان کے مالک تھے، جہاں تمام مقتولین کام اور قیام دونوں کرتے تھے۔اطلاعات کے مطابق ”حملہ آور رات کے وقت دکان میں داخل ہوئے، مقتولین کے ہاتھ پاو¿ں باندھے اور انہیں بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔“ایران میں 8 معصوم پاکستانیوں کے بے دردی سے قتل...
    ایران نے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے ۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ 8 پاکستانیوں کے قتل کا واقعہ غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے.جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی پورے خطے میں دیرینہ اور مشترکہ خطرہ ہے.غدارعناصربین الاقوامی دہشتگردوں کےساتھ مل کر خطےمیں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے واضح کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کےمکمل خاتمےکےلیےتمام ممالک کو مشترکہ کوشش کرناہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں نے...
    پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بلوچستان کے شہر چاغی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں قتل کیےگئے 8 پاکستانیوں کی میتوں کی حوالگی کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں، میتیں واپس آنے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔ چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی شہر مہرستان میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے 8 افراد کو قتل کردیا تھا۔ ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی کار مکینکس قتل ایران میں...
    پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی پورے خطے کیلئے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ایرانی سفارت خانے نے کہا کہ یہ رجحان گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بےگناہ انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، خطے میں امن و استحکام کے لئے اجتماعی اور مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، مشترکہ کوششوں...
    تہران اور اسلام آباد نے سیستان بلوچستان میں آٹھ پاکستانی مزدوروں کے قتل کے بعد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے نے دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک بار پھر اس مشترکہ خطرے کے خلاف مل کر کام کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایران میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ایرانی سفارتخانے نے سخت مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے ”غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح کارروائی“ قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک دیرینہ خطرہ ہے جس کے پیچھے بین الاقوامی دہشتگرد اور مقامی غدار عناصر شامل ہیں۔ ایرانی سفارتخانے...
    چاغی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے شہر چاغی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتوں کی حوالگی کے لئے ایرانی حکام سے رابطہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں، میتیں واپس آنے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی شہر مہرستان میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے 8 افراد کو قتل کردیا تھا۔ ایران میں قتل کئے گئے افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ میتوں کی واپسی کے لئے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، تہران میں...
    ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے، سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم نے نشانہ بنایا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کا قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ایرانی سیستان بلوچستان صوبے میں قتل کیا گیا۔...
    —فائل فوٹو محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل اور اقدام قتل کی واداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملزم فرقہ واریت کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔  ساہیوال: کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتارسی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو کالعدم تنظیم کی جانب سے فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مختلف...
    لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے  فائرنگ  کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔
    کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے  قتل کیس میں ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کیس میں 70 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو بھی سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے، سلور نوٹس انٹرپول کے ذریعے کمپنی کو بھجوایا جائے گا، ارمغان کے اکاؤنٹس آپریٹر اور اس کے والد کے ساتھ کام کرنے والوں سے پوجھ گچھ ہوگی۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کیس میں 50 افراد کو گواہ بنانے کے لیے اسکرونٹی کی گئی، گواہوں میں ارمغان کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا...
    فوٹو: فائل سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان زیرحراست ہیں، قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مشکوک ملزمہ کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے، مزید تفتش کے بعد صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور صحافی کا موبائل فون برآمد کیا جائے گا، صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی لاش گزشتہ روز کھیت سے...
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، اس کیس کی رپورٹ ملزم کے سوتیلی بھائی قیصر علی کی مدعیت میں درج کی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے شہیدہ ڈاگئی میں بدبخت بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کالو خان پولیس کو اطلاع ملی کہ  دیہہ شہیدہ ڈاگئی میں بیٹے نے اپنی سگی ماں پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم بہار علی ولد تازہ گل سکنہ ڈاگئی شہیدہ کو آلہ...
    سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔
    اسلام آباد: بی ایل اے کی جانب سے لسانی بنیادوں پر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور دہشت گردی کے خلاف پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی عوام نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی ایل اے ہندوستان کے اشاروں پر بے گناہ پاکستانیوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو سخت ترین سزا دی جائے اور انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگ بلوچ طلباء اور افراد کو اپنے گلے سے لگا کر رکھتے ہیں اور انہیں اپنا حصہ سمجھتے ہیں، لیکن بی ایل اے کی جانب سے پنجابیوں اور پختونوں کو لسانی...
    مانسہرہ میں خاتون اور اس کی 16ماہ کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہر سعودی عرب میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے  ورثاء نے قتل کیا، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو  پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول عامر کو ایک ملزم کو دبوچتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ساتھی کو چھڑانے کیلئے ملزم کے دوسرے ساتھی نے گتھم گتھا عامر کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کر دیا گیا، جبکہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی بے بسی کے باعث شہر قائد پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں کا راج ہے، جو واردات کے دوران شہریوں کو سرعام قتل کرکے کامیابی سے فرار ہو جاتے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 2 بلاول چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن میں واقع بلاول چورنگی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق جس کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا،  مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کے گاڑی میں پستول بھی موجود ہے جبکہ موبائل فون اور پیسے بھی بھی گاڑی میں موجود ہے۔ پولیس...
    فوٹو: فائل پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 8 سالہ بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سال کے بیٹے نے مبینہ طور پر قینچی کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس پر ملزم ارمغان سے متعلق تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ارمغان کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس کے مطابق پولیس اور ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے کمیٹی کو کیس پر بریفنگ دی۔ مصطفیٰ کو بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا، مقدس حیدرڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ارمغان، شیراز اور مصطفیٰ تینوں دوست ہیں، تینوں پہلی سے ساتویں کلاس تک ساتھ پڑھے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے...
    ---فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے گھر سے ملنے والی گاڑی ایف آئی اے نے کیس پراپرٹی میں شامل کر لی ہے، ارمغان کے کال سینٹر سے ڈبل کیبن مہنگی گاڑی ایف آئی اے نے تحویل میں لی تھی۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی مبینہ طور منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدی گئی، ارمغان کے گھر سے ملنے والی ایک اور مہنگی گاڑی پہلے ہی کیس پراپرٹی میں شامل ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا...
    فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کی تشدد زدہ لاش ملنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی خان کے عید گاہ کی جنازہ گاہ سے بچےکی تشدد زدہ لاش ملنے  کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی، جس میں ماں بیٹے کی لاش عید گاہ کی جنازہ گاہ میں رکھتے ہوئے نظر آئی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) محمد عدنان کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خاتون نے دوران تفتیش شوہر کے ساتھ مل کر بیٹے کے قتل کا اعتراف کیا۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل...
    پنجاب کے شہر ساہیوال میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ساہیوال کے محلہ نور پارک میں شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق  ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
    کراچی: کراچی کے علاقے ملیر میں خلع کیلیے درخواست دینے والی خاتون کو شوہر نے عدالت میں پیشی کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کو تیز دھار آلے کے وار جو بچی کے ساتھ تھی اُس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ...
    — فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شیرکہنہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے۔ کراچی: ایف بی ایریا میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مارکراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے خواتین سے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
    فوٹو فائل کراچی کے علاقے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری کی فائرنگ سے  2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران پیش آیا، شہری نے بیان دیا کہ ہلاک افراد اس سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ سرگودھا: اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کیساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیاملزم شاہد اور پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا، ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ ملا ہے،...
    فوٹو فائل پنجاب کے شہر سرگودھا میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اولاد نہ ہونے پرملزم نے جون 2024 میں دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی کے ہاں بھی اولاد نہ ہونے پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔ملزم شاہد اور پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔
    بالاگھاٹ (نیوز ڈیسک) الاگھاٹ ضلع کے روپجھر تھانے کے تحت آنے والے گاؤں اکوا میں ایک گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کی شراب نوشی اور روزانہ کی مار پیٹ سے تنگ آکر اپنی بہن، اس کے شوہر اور اس کے بھتیجے کی مدد سے عاشق کا قتل کردیا۔ قتل کے ارتکاب کے بعد اس نے معاملہ کو حادثہ کی شکل دینے کیلئے پولیس کو گمراہ کیا ۔ دو ماہ بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ حل کرتے ہوئے گرل فرینڈ سمیت چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ قتل 4 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا۔ مقتول شاہجہان سائی اصل میں جھارکھنڈ کے گرڈیہ کا رہنے والا تھا۔ وہ اکوا میں رائس مل میں ڈرائیور کے طور پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے درمیان زبانی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران نائب امریکی صدر یوکرینی صدر سے کچھ تلخ سوالات کرتے ہیں جس کے جواب میں ولادیمیر زیلنسکی بولے؛ جنگ کے دوران سب کو مسائل ہوتے ہیں، آپ کو بھی ہوئے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ کے اور ہمارے درمیان ایک سمندر ہے اور ابھی آپ کو یہ محسوس نہیں ہورہا لیکن مستقبل میں ہوگا، جس پر صدر ٹرمپ...
    ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے، جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی انیل حیدر، ایس ایس پی قیص خان، ایس پی علینہ راجپر اور ایس پی اظہر جاوید شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو اغوا کے بعد انسانیت سوز تشدد کے بعد بلوچستان لے جا کر قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے قتل کی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے،...
    فائل فوٹو صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق تفتیش، شواہد، حالات اور  واقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کو مبینہ اغواء کے 5 روز بعد قتل کیا گیا۔ صارم زیادتی قتل کیس: 9 افراد ایسے ہیں، جن پر زیادہ شک ہے، پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ کیس کو منطقی انجام پر پہنچانے کے لیے فرانزک ماہرین کی مدد لی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے محکمۂ داخلہ...
    ارمغان کے گھر میں غیر قانونی کال سینٹر چلایا جاتا تھا، ا یف آئی اے سائبر کرائم اے وی سی سی کی تفتیش میں معاونت کرے گی۔ فوٹو فائل کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت میں ملزم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، شواہد دیکھ کر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کریں گے۔ قبر سے لیے گئے لاش کے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں، فارنزک لیب نے رپورٹ پولیس کے حوالے کردی، ذرائع ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی رپورٹ...