عدالت عظمیٰ میں ایڈیشنل رجسٹرارتوہین عدالت انٹر کورٹ اپیل دائر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میںایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت انٹر کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے ۔ایڈیشنل رجسٹرار انٹرا کورٹ اپیل میں عدالتی حکم ناموں میں تاریخوں کے ردوبدل کا انکشاف کیا گیا ہے ۔انٹراکورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ بینچز اختیارات کا مقدمہ 13 جنوری کو 27 جنوری تک ملتوی کیا گیا تھا۔بعد میں ملنے والے دوسرے حکم نامہ میں سماعت کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کورٹ اپیل
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔