فلاڈیلفیا(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے کمرشل علاقے میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

طیارہ گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نجی ایمبولینس طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جارہا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آپریشن وعدۂ صادق؛ ایران کے حملے میں 4 اسرائیلی ہلاک، 80 زخمی، درجنوں عمارتیں منہدم

ایران نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر 6 بار ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کی بارش برسا دی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایران کے ان بیلسٹک میزائل حملوں سے پورے اسرائیل میں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت رمات گان اور ریشون لتسیون جیسے بڑے شہروں میں ایرانی میزائل گرنے سے بڑے دھماکے سنے گئے اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں درجنوں شہری اب تک دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سائرن بج رہے ہیں اور شہری اپنی جانیں بچانے کے لیے زیر زمین بنکرز کی جانب بھاگ رہے ہیں۔

ایران کے ان تازہ حملوں میں کم از کم 4 اسرائیلی شہری ہلاک اور تقریباً 80 افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے 200 میزائل داغے جنھیں چار لہروں میں فائر کیا گیا تھا۔

ادھر اسرائیلی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا کہ ان میں زیادہ تر میزائلوں کو اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے فضا میں ہی تباہ کر دیا مگر کچھ اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے شہری علاقوں پر میزائل داغ کر ناقابلِ معافی جرم کیا ہے۔ اب ہمارا اگلا ہدف ان کے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے مراکز ہو سکتے ہیں۔

جس پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت اپنے جرم کے انجام سے نہیں بچ سکے گی۔ اس بار ایران کا جواب آدھا یا ادھورا نہیں ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایران کے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے تباہ کن حملے، حیفہ ریفائنری مکمل بند ہوگئی، 3 اسرائیلی ہلاک، درجنوں زخمی
  • لوئر دیر، 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق، 10 افراد زخمی
  • پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی
  • بھارت: سیاحتی علاقے میں دریا پر بنا پل گر گیا، 2 افراد ہلاک، 32 زخمی
  • بھارت میں دریا پر بنا پل گرگیا، متعدد افراد پانی میں بہہ گئے، 6 شہری ہلاک
  • بھارت: دریا پر بنا پل گرگیا، متعدد افراد پانی میں بہہ گئے، 6 شہری ہلاک
  • بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک
  • بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بچے سمیت 7 افراد ہلاک
  • بھارتی شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک
  • آپریشن وعدۂ صادق؛ ایران کے حملے میں 4 اسرائیلی ہلاک، 80 زخمی، درجنوں عمارتیں منہدم