لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا، فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے،2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کو اس لیے جیل میں ڈالا گیا ہے کہ ان سے اس نظام کو خطرہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے نظام کوکیا خطرہ ہے یہی کہ وہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی، انسانی حقوق، ملکی خود داری کی بات کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، عمران خان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے بلکہ ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم بنانا ہے،عوام پر اپنے لوگوں کو مسلط کرنے کے لیے بار بار تجربے کیے گئے، وہ تجربات پوری قوم کے سامنے ہیں، ان تجربات کے نتیجے میں پاکستان 76 ہزار ارب کے قرضوں میں ڈوب چکا ہے، آج پاکستان کی یہ حالت ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والا ملک نہ خوددار رہا نہ خودمختار رہا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہیں، اگر تم پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہو، تو پاکستان کے آئین کے مطابق پاکستان میں جمہوریت ہے اور جمہوریت میں الیکشن میں تم ہمیشہ دھاندلی کرتے ہو۔2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں کیونکہ تم ہی نے اصل میں حکومت چلانے ہوتی ہے اور تم نے ہی حکومت گرانی ہوتی ہے تو پھر جب حکومت تم چلا ئواور تم گرا ئوتو پھر یہ اسمبلیاں اور آئین کیوں بنایا گیا ہے،اگر آپ جج بھی وکیل بھی ہو اور مدعی بھی ہو تو پھر ایسے ملک نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اور صرف اس قوم، مسلمانوں، اسلام اور ناموس رسالتﷺ کی بات کرتا ہے، وہ آج جیل میں ہے اس لئے ہے کیونکہ وہ نظام کے لئے خطرہ ہے، خطرہ یہ ہے کہ وہ پاکستان قانون کی حکمرانی چاہتا ہے، پاکستان میں اسلامی حقوق اور پاکستان کی خودمختاری اور خودداری کی بات کرتا ہے۔عمران خان کہتا ہے کہ پاکستان کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، کیونکہ ان کا مقصد کرسی نہیں ہے، ان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے، ان کا مقصد ایک خودار، خودمختار اور آزاد قوم بنانا ہے۔

تم کب تک عمران خان کو قید میں ڈالو گی ،جن کے کانوں میں عوام کی آواز نہیں جارہی وہ عوام کے خیر خواہ نہیں ، آج 24 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، لیکن عوام کی آواز اگر فیصلہ سازوں اور اسٹیبلشمنٹ کو نہیں جارہی تو اس کا مطلب ہے کہ یہ عوام کے ساتھ نہیں اپنے ذاتی مفاد کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بحیثیت سیاسی جماعت تحریک چلائی، جب جلسہ کیا، ہمیں روکا گیا، تشدد کیا گیا، ہماری قیادت ، ہمارے کارکنان جیلوںمیں، ہمارا لیڈر جیل میں، ان کی بیوی جیل میں اور جب عوام نے فیصلہ کیا کہ ہم نکلیں گے اور انقلاب لائیں گے تو تم نے سیدھی گولیاں مارکر ہمارے 14 لوگ شہید کیے، سیدھی گولیاں مار کر ہمارے کارکنوں کو زخمی کیا گیا۔

وزیرا علیٰ خیبر پختواہ علی امین گنڈا پور نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خان کا ساتھ دیں، آگے بڑھیں، متحد ہوجائیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے، فیصلہ سازوں کو لیڈر نہیں غلام چاہئیں، ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔انہوںنے کہا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا، ہمارے بڑوں نے بہت کچھ کیا۔

اس ملک میں زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دی گئیں، انہوں نے مارشل لا ء لگا دیئے، پاکستان کی تاریخ گواہ ہے پہلے بھٹو کو پھانسی دی، اب بھٹو کو ایوارڈ دیا گیا، اس طرح اپنے لوگوں کو لانے کے لیے بہت کچھ کیا۔آج پاکستان قرض میں ڈوب گیا، اب پاکستان خود محتار نہیں رہا، ہم غلام بن گئے ہیں، کابینہ، ہمارے لیڈر سب غلام بن گئے ہیں، پاکستان میں جموریت ہے لیکن دھاندلی کی گئی، تم لوگوں کو سلیکٹیو لوگ نہیں چاہیے۔

انہوںنے کہا کہ آپ لوگ وکیل بھی خود ہو مدعی بھی خود ہو، عمران مسلمان کی بات کرتا ہے وہ ناموس رسالت ؐپر بات کرتا ہے، وہ بے گناہ جیل میں ہے، ان کو عمران خان سے خطرہ یہ ہے وہ قانون کی حکمرانی بات کرتا ہے، وہ پاکستان کی خود محتاری کی بات کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے لیکن عمران خان کا مسئلہ کرسی نہیں بلکہ وہ پاکستان کو آزاد، خود محتار بنانا چاہتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ علی امین گنڈا پور نے لاہور ہائیکورٹ بار کو5 کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ۔انہوںنے کہا کہ صوبے میں کرپشن پر کنٹرول کر لیا ہے، خیبر پختوانخواہ سب سے امیر صوبہ ہے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی امین گنڈا پور نے پاکستان کے لیے کی بات کرتا ہے ہیں پاکستان پاکستان میں پاکستان کی بانی پی ٹی ان کا مقصد نے کہا کہ لوگوں کو انہوں نے جیل میں

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان