راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کی شکایت پر تین دن قبل ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بچی کے والد کے مطابق ڈاکٹرز نے پیٹ درد کی تشخیص نہ ہونے پر بچی کا اپینڈکس کا آپریشن کر دیا جس کے بعد بھی بچی درد سے تڑپتی رہی۔ ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جان کی بازی ہار گئی۔ بچی کے لواحقین نے بچی کی ڈیڈ باڈی کو لینے سے انکار کر دیا۔
ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ نے واقعے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہولی فیملی اسپتال
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔
دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔