لالی وڈ کے فائٹر اداکار شیر خان انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
سٹی 42: لالی وڈ کے فائٹر اداکار شیر خان انتقال کر گئے
77سالہ اداکار شیر خان طویل عرصہ سے بیمار تھے۔
شیر خان نے متعدد پنجابی،اردو،پشتو فلموں میں اداکاری کےجوہردکھائے۔
شیر خان کی میت آبائی علاقے راولپنڈی روانہ کر دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔