data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-06-10

 

سجاول() ضلع سجاول کے شہر دڑو کے قریب یونین کونسل لائقپور میں واقع قدیم تاریخی قبرستان آریانی چار دیواری نہ ہونے کے باعث آوارہ جانوروں کے لیے کھیل کا میدان بن چکا ہے۔ آوارہ کتے قبریں کھود کر مرحومین کی لاشوں کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔ اس صورتحال پر عوامی پریس کلب دڑو  کے فنانس سیکرٹری اور صحافی مختار کھوکر نے معروف وکیل امر جمانی کے توسط سے ضلع سجاول کے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند کو لیگل نوٹس ارسال کر دیا ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کراتے ہوئے قبرستان آریانی (لائقپور) کی چار دیواری تعمیر کرائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سجاول کے شہر دڑو کے قریب لائقپور قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے کے باعث قبروں کی بے حرمتی معمول بن چکی ہے تاہم منتخب نمائندوں اور انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔ لیگل نوٹس کے متن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ سکھر نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں موجود قبرستانوں سے تجاوزات ہٹانے اور ان کی چار دیواری کرانے کا حکم دیا تھا، مگر ضلع سجاول کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یونین کونسل لائقپور کے قبرستان آریانی کی چار دیواری نہیں کرائی گئی، جو کہ توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ مزید یہ کہ صحافی مختار کھوکر اور مقامی دیہاتیوں نے متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر میرپور بٹھورو راشد لوہاچ کو درخواستیں دیں کہ قبرستان کا دورہ کر کے چار دیواری کا انتظام کیا جائے، مگر مبینہ نااہلی کے باعث اسسٹنٹ کمشنر نے تاحال قبرستان کا دورہ بھی نہیں کیا۔ نتیجتاً قبرستان آوارہ جانوروں کے لیے کھیل کا میدان بن گیا ہے۔ دن رات آوارہ کتے اور گدھے قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں، قبریں کھود کر انسانی لاشوں کی توہین کی جاتی ہے، جس کے باعث کئی پکی اور کچی قبریں منہدم ہو چکی ہیں۔ لیگل نوٹس کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے لائقپور کے قبرستان آریانی کی چار دیواری کرائی جائے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میرپوربٹھورو راشد لوہاچ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ بصورت دیگر، ڈپٹی کمشنر سجاول اور اسسٹنٹ کمشنر میرپوربٹھورو کے خلاف عدالتوں اور متعلقہ فورمز سے رجوع کیا جائے گا۔

جسارت نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قبرستان ا ریانی کی چار دیواری ضلع سجاول کے ڈپٹی کمشنر کے باعث ا وارہ

پڑھیں:

رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت

مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے لیے قائم رائل کمیشن نے شہر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

مذکورہ مہم کا مقصد زائرین اور سیاحوں کو مکہ کے تاریخی مقامات، ان کی مذہبی، تہذیبی اور تمدنی اہمیت سے روشناس کرانا اور انہیں شہر کے عظیم ورثے سے مزید قریب لانا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ تمام اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان

’یہ مہم رائل کمیشن کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد تاریخی ورثے کا تحفظ، ثقافتی اقدار کو فروغ دینا اور تاریخی مقامات کو پائیدار تعلیمی اور ثقافتی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔‘

رائل کمیشن کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت درجنوں تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ مکہ کے 60 اہم تاریخی مقامات کی دستاویز بندی بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

اس کے علاوہ 27 تاریخی مقامات عوام اور زائرین کے لیے کھولے جا چکے ہیں اور سات وزیٹر سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد ان تاریخی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ زائرین کی اطمینان کی شرح 97.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مذکورہ اعدادوشمار فراہم کی جانے والی سہولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ و ترقی کے اقدامات کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تاریخی مقامات تاریخی ورثے رائل کمیشن زائرین سعودی پریس ایجنسی سعودی عرب سعودی وژن سیاح مکہ مکرمہ

متعلقہ مضامین

  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی